Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے، مفتاح اسماعیل

    جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے، مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم محنت کر رہے ہیں، جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا اللہ کا بڑا کرم ہے مجھ جیسے گناہ گار کو بھی روضہ پاک ﷺ کی زیارت کا شرف ملا، مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

    50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی زرداری

    ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہم تو بے گناہ تھے پھر بھی جیل میں بند کئے گئے، اب شہزاد اکبر اور زلفی بخاری پر بھی بات ہو گی، پتہ چلے گا کہ فرح گوگی صاحبہ پرائیوٹ جہازوں میں کیسے گھومتی تھیں، ٹرانفسر پوسٹنگ پر وزیراعظم ہاؤس سے کون فون کرتا تھا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے ہیں، ہم محنت کر رہے ہیں، جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔

    سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ

    قبل ازیں فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر عوام شدید غم و غصے میں ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے اپیل ہے کہ اس واقعے کی مذمت کریں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راشد شفیق پاکستان سے لوگوں کو لے کر گیا، برطانیہ سے بھی لوگ آئے، صاحبزادہ جہانگیر نواز شریف کے گھر کے باہر بھی احتجاج کرواتا رہا ہے ہم نے پی ٹی آئی قائدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا لیکن مسجد نبوی ﷺ والے واقعے پر عوام میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم حکومت کو بھی ان کے ساتھ ملوث سمجھیں گے۔

  • اسرائیل نے روسی وزیر خارجہ کے ہٹلرسے متعلق بیان کو’ناقابل معافی‘ قراردے دیا، روسی سفیرطلب

    اسرائیل نے روسی وزیر خارجہ کے ہٹلرسے متعلق بیان کو’ناقابل معافی‘ قراردے دیا، روسی سفیرطلب

    تل ابیب: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ہٹلر کو یہودی قرار دیئے جانے کے تازہ بیان پر اسرائیل نے شدید برہمی کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کےمطابق 24 فروری کو یوکرین پرروس کے حملے کے بعد سے اسرائیل نے دونوں فریقوں کے درمیان نازک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن روسی وزیرخارجہ کی جانب سے اطالوی چینل پرتبصرے نے اسرائیل میں غم و غصے کوجنم دیا ہے روس کئی مرتبہ یہ کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین کو’’غیرفوجی‘‘اور’’نازی ازم‘‘ سے پاک کرنا چاہتا ہے۔

    پیوٹن کوکینسرہوگیا، اختیارات سابق انٹیلی جنس چیف کو ملنے کا امکان

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے استفسار کیا گیا کہ روس کس طرح کہہ سکتا ہے کہ اسے یوکرین کو نازی اثرورسوخ سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ملک کے صدر ولادیمیر زیلینسکی تو یہودی ہیں؟ تو انہوں نےکہا کہ جب وہ کہتےہیں کہ ہم تو خود یہودی ہیں تو کس طرح سے یہ نازی ازم ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ ایڈولف ہٹلر بھی یہودیوں سے تعلق رکھتا تھا اسی لیے ان کی بات کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

    سرگئی لاوروف نے مترجم کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تو کافی عرصے سے ہم عقلمند یہودی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے بھی سن رہے ہیں کہ یہود مخالف سب سے بڑے خود یہودی ہیں۔

    دوسری جانب روسی وزیر خارجہ کے اس انٹرویو پر اسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جھوٹ کا مقصد یہودیوں کے اپنے خلاف ہونے والے تاریخ کے سب سے بڑے اور ہولناک جرائم کا الزام خود یہودیوں پر ہی لگانا ہے اس ردعمل کا اظہار خود اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کیا ہے۔

    اگرامریکا اورنیٹویہ چاہتےہیں تویہ کام کریں:روس

    اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے یہودیوں کے ہولوکاسٹ کا استعمال فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

    اسرائیل نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انٹرویو پر معافی مانگیں اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کے لیے روسی سفیر کو بھی طلب کیا۔

    اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق سر گئی نے ’’ناقابل معافی، لعنت آمیز بیان‘‘دیا ہے ایڈولف ہٹلر کو یہودی قرار دینا ایسا ہی ہے جیسے یہ کہا جائے کہ یہودیوں نے خود کو ہلاک کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہودیوں پر یہود مخالف ہونے کا الزام لگانا نسل پرستی کی سب سے گری ہوئی سطح ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے تاحال اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ہولوکاسٹ میں مارے جانے والے 60 لاکھ یہودیوں کی یادگار ید واشیم کے چیئرمین دانی دیان کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کے ریمارکس حقیقی نازی ازم کے متاثرین کی توہین اور ان کے لیے بڑا دھچکہ ہیں۔

    یوکرین میں کسی بھی مغربی ہتھیار کی کھیپ روسی افواج کیلئے ایک جائز ہدف ہو گی،سرگئی…

    امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ نازی حامی عناصر یوکرین کی حکومت اور فوج پر تسلط رکھتے ہیں اسرائیلی وزیر خارجہ جن کے دادا بھی ہولو کاسٹ میں مارے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی نازی نہیں ہیں، صرف نازی ہی نازی تھے اور صرف انہوں نے یہودی لوگوں کی منظم نسل کشی کی۔

    جرمن حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈولف ہٹلر کے بارے میں سرگئی لاوروف کا تبصرہ مضحکہ خیز پروپیگنڈہ تھا۔

    مارچ کے آخر میں اسرائیلی پارلیمان سے خطاب میں زیلنسکی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کا’’انتخاب‘‘کرے اور یہودی ریاست سے کہا تھا کہ وہ اسے ہتھیار بھی مہیا کرے۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یوکرینی امدادی کارکنوں کو ہیلمٹ اور بلٹ پروف واسکٹ مہیا کی ہیں لیکن حال ہی میں اس نے جنگ زدہ ملک کو کوئی ہتھیار مہیا نہیں کیے ہیں۔

    جرمنی میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت شروع:روس سخت ناراض

  • فتنہ پرور شخص اس ملک پر مسلط رہا،74سالہ تاریخ میں چاند رات کو کوئی احتجاج نہیں ہوا ،رانا ثنا اللہ

    فتنہ پرور شخص اس ملک پر مسلط رہا،74سالہ تاریخ میں چاند رات کو کوئی احتجاج نہیں ہوا ،رانا ثنا اللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کسی سازش سے نہیں بلکہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا،ملک میں مہنگائی کا طوفان برپاکر دی، فتنہ پرور شخص اس ملک پر مسلط رہا، اللہ تعالی ہمیں ہمت دے کہ ہم معیشت کو بہتر کر سکیں 74سالہ تاریخ میں چاند رات کو کوئی احتجاج نہیں ہوا بعض لوگوں نے عمران خان کے بہکاوے میں آکر احتجاج کیا درجن سے زیادہ لوگ باہر نہیں آئے جس پر انہیں شرم آنی چاہیے –

    سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے یہ لوگ کسی سازش سے نہیں بلکہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں ان کے اتحادی بھی ان کی وجہ سے پریشان تھے ، جب یہ حلقوں میں جائیں گے تو انہیں بتانا پڑے گا کہ مہنگائی اتنی کیوں بڑھی، ہم کوشش کریں گے کہ مہنگائی کو بھی نیچے لاسکیں، پچھلی حکومت نے کوئی منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، ای وی ایم کا صرف پروپیگنڈا ہے، انہوں نے ای وی ایم پر کچھ کیا ہی نہیں، ای وی ایم تو کسی ضمنی الیکشن میں بھی استعمال نہیں ہوئی، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا کوئی طریقہ وضع نہیں ہوا ہم کوشش کررہے ہیں کہ بہتری کی طرف سفر کا آغاز کریں ایک نئے مینڈیٹ اور دورانیے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔ان کے دور میں کوئی بھی منصوبہ بنایا گیا؟

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا، لیکن اس بات کا داعی ہوں کہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے تو کارروائی کروائے، سیکڑوں درخواستیں تھانوں میں پڑی ہیں جن پر کارروائی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف فتوے دیئے گئے،میرے گھر کا گھیراؤ کیا گیا ، احسن اقبال کو گولی ماری گئی،لاہور میں حملہ ہوا نواز شریف پر حملہ ہوا تو انہوں نے کوئی مذمت نہیں کی تھی بلکہ یہ لوگ اس وقت خوش ہو رہے تھے اور کہتے تھے اچھا ہوا ہم کسی کیس میں مدعی نہیں ہیں-

    ان کا کہنا تھا اپیل کرتا ہوں پی ٹی آئی قائدین مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی مذمت کریں راشد شفیق پاکستان سے لوگوں کو لے کر گیا، برطانیہ سے بھی لوگ آئے، صاحبزادہ جہانگیر نواز شریف کے گھر کے باہر بھی احتجاج کرواتا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی قائدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا لیکن مسجد نبوی ﷺ والے واقعے پر عوام میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم حکومت کو بھی ان کے ساتھ ملوث سمجھیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ مدینہ میں ہونےوالے واقعہ کی مذمت کریں۔برطانیہ میں جتنے احتجاج ہوئے اس کو صاحبزادہ جہانگیر مینج کرتا رہا ہے۔

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام…

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں مجھے جان سے مار دیا جائے گا، وہ خدا کا خوف کریں مجھ پر الزامات مت لگائیں، مجھے کیا ضرورت ہے کہ کچھ کروں، میرے خلاف تھانوں میں درخواستیں جمع کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت عمران خان کے خلاف مقدمہ میں مدعی نہیں ہے، جس شخص کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی اس نے مقدمہ درج کروایا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سینکڑوں درخواستیں تھانوں میں پڑی ہیں، جن کا پراسس چل رہا ہے،عمران خان یا شیخ رشید کی گرفتاری وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتی، یہ کہہ دیں کہ فرح خان نے عمران خان کی فرنٹ وومن کے طور پر کروڑوں روپیہ نہیں لوٹا، یہ لوگ فرح خاں کو واپس پاکستان لائیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ فرح خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال کے اندر الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن میں ن لیگ پنجاب سے کلین سویپ کرے گی، 6 تاریخ کو اٹک میں جلسہ ہوگا، اس کے بعد پنجاب اور کے پی کے میں جلسے کریں گے-

  • 50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی زرداری

    50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : زرداری ہاؤس نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حق کی فتح ہوتی ہے لیکن مشکلات آتی ہیں اللہ کے فضل سے ہمیں 50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی ہمیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں لیکن اب آنا جانا لگا رہے گا، میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں۔

    امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد

    یاد رہے کہ آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منا رہے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں اپنی بہنوں کے ہمراہ عید منا رہے ہیں۔

    قبل ازیں جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملک کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکلات پر قابو پانا حکومت اور اس کے حصہ داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے حکومت اور اتحادی مل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے جلد ہی محنتی قوم سے خطاب کروں گا، پچھلے پونے 4 سال میں ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عیداداکی

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے حکومت میں جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے نااہل حکومت نے لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا، ہم ان شاء اللہ لاہور کو پھر سے شہباز شریف دور کا شہر بنائیں گے، شہر لاہور میں غریب آدمی کے لیے کمیٹیاں بناؤں گا۔

  • گوریلا سمارٹ فون کا دیوانہ ،چڑیا گھر انتظامیہ پریشان

    گوریلا سمارٹ فون کا دیوانہ ،چڑیا گھر انتظامیہ پریشان

    شکاگو:موجودہ دور میں انسان تو اسمارٹ فون کے عادی ہیں ہی گوریلا کو بھی اسمارٹ فون کی لت لگ گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگومیں لنکن پارک میں نر گوریلا ’ایمیئر‘ کو پہلے کسی سیاح نےاسمارٹ فون دکھایا اوراس کےبعد اب وہ ہرآنےوالے سے کہتا ہے کہ اسے فون کا اسکرین دکھایا جائے گوریلے کی اس عادت سے چڑیا گھر انتظامیہ پریشان ہے کیونکہ پارک کے ڈاکٹروں کے مطابق دھیرے دھیرے وہ تمام سماجی کاموں سے دور ہوجائے گا اور یہ رحجان اس کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    415 پاؤنڈ وزنی ایمیئر کی عمر اس وقت 16 برس ہے اور وہ اپنے ہم عمر گوریلا دوستوں کے ساتھ رہتا ہے ماہرین کہتے ہیں کہ گوریلا کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ زندگی گزارنا ایک اہم عمل ہوتا ہے جو ان کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

    لنکن پارک میں گوریلا کے تحفظاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر اسٹیفن روس نے بتایا کہ ہم اس کی فون دیکھنے کی عادت سے پریشان ہیں۔ یہ گوریلا اشاروں سے اس کا اظہار کرتا ہے اور جب جب کوئی اسے سیلفی دکھاتا ہے تو یہ خاموشی سے اسے تکتا رہتا ہے وہ بظاہر اس قدر مشغول ہو گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جب ایک اور نوعمر گوریلا جارحیت کے مظاہرہ میں اس پر چڑھ دوڑا، تو ایمئیر کو نظر نہیں آیا۔

    امریکی افواج نے 1945 کی دوسری جنگِ عظیم میں چرایا گیا کیک واپس کر دیا

    وجہ یہ ہے کہ ایمیئر گوریلا عمر کے اس حصے میں جس میں ہم عمروں میں کسی ایک کا انتخاب بطور سردار کیا جاتا ہے۔ لیکن اب یہ حال ہے کہ یہ شیشے کے پاس ہی بیٹھا رہتا ہے یہاں لوگ اسے دیکھنے کے لیے رکتے ہیں۔ پھر یوں ہوا کہ لوگوں نے اسے فون دکھانا شروع کردیا اور اب وہ شعوری طور پر اسکرین کا عادی ہوچکا ہے –

    یہ ایک کونے میں بیٹھا رہتا ہے اور شوق سے فون دیکھتا رہتا ہے جبکہ صرف کھانے کے وقت ہی اپنی جگہ چھوڑتا ہے۔ اگر کوئی اسے فون نہیں دکھاتا تب بھی یہ لوگوں کے فون تکتا رہتا ہے وہ جتنی زیادہ دلچسپی دکھاتا ہے، اتنا ہی زیادہ لوگ اس میں مشغول ہونا چاہتے ہیں جانوروں کے نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ اور ارتکاز بھی کھونے لگا ہے۔

    عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

    فی الحال اس کے رویے میں کوئی خوفناک کیفیت نہیں دیکھی گئی لیکن ماہرین نے اس رویے سے خبردار ضرور کیا ہے۔ اب پارک انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گوریلا کی تصویر بنانے کے بعد وہ تصویر گوریلے کو ہرگز ہرگز نہ دکھائیں حالیہ مہینوں میں، چڑیا گھر کی انتظامیہ کو سیاحوں کو شیشے سے کئی فٹ دور رکھنے کے لیے رسی کی باڑ لگانی پڑی ہے اور فون کی اسکرینوں کا مسئلہ کیوں تھا اس کی وضاحت کے لیے قدم بڑھانا پڑا ہے۔

    تین دیگر نر گوریلے ایمیئر کے ساتھ ایک ہی دیوار میں رہتے ہیں، اور چڑیا گھر کے حکام کو خدشہ ہے کہ وہ بھی اسکرینوں کے عادی ہو سکتے ہیں۔

    بل گیٹس سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کے خواہشمند

  • 2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ” ننھا مجرم” گرفتار

    2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ” ننھا مجرم” گرفتار

    ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈ کی پولیس نے 2 کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ "ننھے مجرم” کو حراست میں لے لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ پولیس نے 4 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق بچے نے اپنی والدہ کی کار کی چابی چرائی اور کار اسٹارٹ کردی جو پاس کھڑی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔

    امریکی افواج نے 1945 کی دوسری جنگِ عظیم میں چرایا گیا کیک واپس کر دیا

    رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ میں پڑوسیوں کو گاڑیاں ٹکرانے کی آواز نے چونکا دیا پریشان حال پڑوسی باہر نکلے تو دیکھا ان کی کاروں پر ڈینٹ پڑے ہیں اور پاس ایک کار بھی کھڑی ہے جس میں سے 4 سالہ بچہ ننگے پاؤں نکل کر بھاگتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔

    پڑوسیوں نے ننھے واردتیے کی مخبری پولیس کو کی تو پولیس بچے کو ساتھ لے گئی ایمبولینس کے عملے سے میڈیکل چیک اپ کیا ننھے مجرم کو چاکلیٹ پیش کی گئی اور کھیلنے کو ایک بھالو بھی دیا تاکہ 4 سالہ مجرم کو بہلایا جا سکے-

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    پولیس ماں سمیت بچے کو جائے وقوعہ پر لے کر گئی اور بچے سے کہا کہ وہ کار چلا کر دکھائے جس پر بچے نے چابی سے دروازہ کھولا، ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور چابی سے گاڑی اسٹارٹ کرلی بچے نے یہ بھی کر کے دکھایا کہ کس طرح کلچ اور ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھا جاتا ہے جبکہ والدہ حیران پریشان یہ منظر دیکھتی رہیں۔

    پولیس نے ماں کو ہدایت کی آئندہ کار کی چابیاں سنبھال کر رکھیں اور بچے کو ماں کے حوالے کردیا۔

    طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم…

  • سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ

    سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ

    لاہور:پنجاب میں سستا آٹا کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کی تجویز کو قابل عمل بنانےکیلئے محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ کردیا گیا

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سستا آٹا کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کی تجویز کو قابل عمل بنانے کیلئے محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ کردیا ہے۔

    نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا…

    جس کے بعد اب محکمہ خوراک 35 لاکھ کی بجائے 45 لاکھ ٹن گندم خریدے گا اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سستا آٹا اسکیم کو عید کے بعد جاری رکھنے کا حتمی ارادہ کرتی ہے تو حکومت کیلئے سب سے بڑا مشکل فیصلہ عید تعطیلات کے بعد فلورملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت فروخت اور مارکیٹ میں آٹا تھیلا کی قیمت کا تعین ہوگاحکومت نے گندم آٹا کی قیمت غیر معمولی کم مقرر کی تو آٹا کی وافر دستیابی کو یقینی بنانا انتہائی مشکل ہوگا-

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

    گزشتہ برس سابق حکومت نے 1800 روپے میں خریدی گئی گندم فلورملز کو 1950 روپے میں فروخت کر کے بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1100 روپے مقرر کی تھی لیکن اس مرتبہ حکومت نے 2200 روپے فی من قیمت پر گندم خریدی ہے جس کے تناسب سے نئی قیمت 1300 روپے بنتی ہے اور اس قیمت میں 100 تا200 روپے فی تھیلا کمی کرکے حکومت عوام کو ریلیف دینے بارے غور کر رہی ہے۔

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا،معروف یو ٹیوب چینل نے سینئیر عہدیدار سے متعلق جعلی خبریں…

  • وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عیداداکی

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عیداداکی

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا رائیونڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے والدین ،بھائی اور بھابی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شہریوں سے عید بھی ملے۔

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سےعید مبارک ہواللہ سےدعا ہےکہ یہ عید ہم سب کو ترقی اور خوشحالی کا پیغام لےکرآئےدعا ہےیہ عید پاکستان کوان شدید مشکلات سے نجات دلائے۔محنت،دیانت سے یہ مشکلات کم ہوں گی میں اپنی انتہائی محنتی قوم سے جلد خطاب کروں گا۔مسائل کے حل کیلئے محنت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہ اہے کہ آج خوشی کا موقع ہے آج بھی غریبوں کے گھروں میں فاقے ہیں 72سالوں میں ایسے بد ترین معاشی حالات نہیں دیکھے تھے۔عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی مریض ہوگئے ہم نے ایسے کام کرنے ہیں کہ اللہ کی مخلوق راضی ہو۔میں پورے شہر لاہور میں قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹیاں بنا رہا ہوں۔یہ کام ووٹ کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کیلئے کررہا ہوں ۔اللہ راضی ہوگا تو ووٹ بھی ملیں گے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کی پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پورا شہر صاف ستھرا ہوتا تھا۔ہم دوبارہ شہر کو ویسا ہی بنائیں گےدن رات محنت کریں گے عوام کی خدمت کریں گےہم نے خدمت کرکے لوگوں کی دعائیں لینی ہیں۔

  • ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں صبح نماز عید کے مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے اور نماز عید کے بعد اامت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں-

    ڈاکٹر عارف علوی کی پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد حسب معمول قبرستانوں کا رخ کیا جہاں اپنے عزیز و اقارب کی قبور پہ حاضری دے کر ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں مانگیں-

    صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں عید کی نماز ادا کی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ان کے ساتھ ہی نماز عید ادا کی۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی، نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

    اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر ، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے مقبوضہ کشمیر، میں بھی عیدالفطر منگل کو ہی منائی جارہی ہے

    عید الفطرکے موقع پر شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

  • مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

    مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

    سانحہ میہڑ کے باوجود انتظامیہ دعووں سے آگے نہ بڑھ سکیں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 55 کچے مکانات جل گئے، آگ نے مویشیوں ،اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا متاثرین آگ بجھانے کے لیے مدد کو پکارتے رہےضلع میں فائر بریگیڈ کی 6 میں سے 3 گاڑیاں خراب ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق ضلع مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے نیو سعید آباد کے 2 گاؤں کے 39گھروں اور 50 مویشیوں کو آگ لگ گئی اس کے علاوہ بھٹ شاہ، ہالہ ،خیبر میں بھی کھانا بناتے ہوئے گھروں میں آگ لگ گئی رینجرز کے جوان علاقہ مکینوں کے ہمراہ آگ پر قابوپانے کی کوشش کرتے رہے۔

    ڈپٹی کمشنرمٹیاری کا کہنا ہے کہ گھروں میں آگ ممکنہ طورپر گھروں میں کھانا بناتے ہوئے لگی۔تیز تیز ہواوں کے باعث بجلی کی تاریں گرنےکے واقعات ہوئے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات آگ کی نذر ہو گئے تھے آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے جبکہ بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوئے تھے-

    عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے