Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    منڈی بہاوالدین: چک نمبر 28 میں نماز عید الفطر کی ادا کرنے پر ضلع انتظامیہ نے ایکشن لے لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق پوليس تھانہ میانہ گوندل نے امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا پوليس نے کارسرکار کی مدعیت میں قاری الیاس سمیت 14 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا-

    خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

    پوليس نے جرم 188 کے تحت 1 نامزد اور 14 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ میں کہا گیا کہ امام مسجد سمیت 14 افراد نے حکومت اعلان کے خلاف ورزی کرنے اور نماز عید کی اداٸیگی کی-

    واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا میں عید منائی گئی اس حوالے سے گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

    ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟

    صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کیا تھا مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

    عید کے بعد عمران خان کے جلسوں کا شیڈول جاری

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا  فیصلہ

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا فیصلہ

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا بڑا فیصلہ ،عید کا روز کنٹرول لائن پر گزارنے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نماز عید مظفرآباد میں پڑھنے کےبعد ایل او سی کا دورہ کریں گے سردار تنویر الیاس اگلے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملیں گے-

    وزیراعظم آزاد کشمیر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملیں گے اور مہاجرین کے کیمپوں میں بھی جائیں گے-

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عید الفطر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    تنویر الیاس خان نے کہا کہ عید الفطر پوری امت مسلمہ کے لئے خوشی کا تہوار ہے، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عید الفطر کا دن مبارک ہو۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہماری حقیقی عید تب ہو گی، جب ہم سب مل کر جامع مسجدسرینگر،درگاہ حضرت بل اور عید گاہ سرینگر میں ایک ساتھ نماز عید ادا کریں گے۔

    گزشتہ روز سردار تنویر الیاس خان نے کہا تھا کہ ہماری افواج ایل او سی پر مکمل طور پر چوکس ہیں، پاک فوج کے ہوتے ایل او سی پر ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، عید کی خوشیوں میں ایل او سی پر موجود جوانوں کو یاد رکھیں گے، عید ایل او سی پر موجود جوانوں کے ساتھ منائیں گے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجر کیمپس اور یتیم خانوں میں مزدوروں کیلئے سرائے بنائیں گے، مزدور ان مقامات پر ٹھہر سکیں گے۔

  • اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے کا فراڈ و وارداتیں کرنے والا ماسٹر ماٸنڈ گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی کامیاب کارواٸی ،عوام کے ساتھ اے ٹی ایم مشین کے زریعے لاکھوں روپے کا فراڈ و وارداتیں کرنے والا ماسٹر ماٸنڈ گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے انتھک محنت کے بعد اے ٹی ایم مشین کے زریعے عوام کے ساتھ رقم نکلوانے کے بہانے اکاٶنٹ بیلنس ٹرانسفر کرکے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

    سوشل میڈیا کے ذریعے "گھناؤنا کام” کرنیوالا ملزم گرفتار

    گرفتار ملزم مختلف طریقے و بہانے سے اے ٹی ایم مشین میں موجود شہریوں کے ساتھ داخل ہوجاتا اور اپنا کارڈ نہ چلنے کا بہانا بناکر شہریوں کے سامنے ہی نہایت چالاکی سے شہریوں کے اکاٶنٹ فریز کرکے اکاٶنٹ میں موجود تمام رقم اپنے اکاٶنٹ میں ٹرانسفر کرلیا کرتا تھا ۔

    شہریوں کی روز معمول کی شکایات پر ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے فوری ایکشن لیتے ہوۓ ایس پی شاہ فیصل ڈویژن سید وجاہت حسین کے زیر نگرانی ایک مونیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گٸ ۔

    ایس ایچ او تھانہ شاہ فیصل سب انسپیکٹر منظور آراٸیں نے مونیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکلی طریقوں کا استعمال کرکے آج مورخہ 02- مٸی- 2022 کو اے ٹی ایم کے زریعے واردات کرنے والے ماسٹر ماٸینڈ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    گرفتار ماسٹر ماٸنڈ ملزم کے قبضہ سے نقدی 5,97000 مختلف اے ٹی ایم مشین سے لوٹی ہوٸی رقم اور زیر استعمال موباٸل فون برآمد کیا ۔

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے زیر استعمال گاڑی نمبر 665 AXU نسان پروبکس پولیس تحویل میں لی گٸ ۔

    گرفتار ملزم کی شناخت نسیم اعجاز ولد رحیم بخش خان سے ہوٸی ملزم تحصیل (کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ) کا رہائشی ہے اور کافی عرصہ سے کراچی کے معصوم شہریوں سے فراڈ کرکے ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی وارداتیں کرتا رہا ہے ۔

    ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ملزم کیخلاف بضابطہ کاروائی و اندراجِ مقدمہ کیلئے ایف آئی اے ساٸبر کرائم سرکل سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔

    پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

  • پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام” کے ذریعے کروڑوں روپے ملنے کا انکشاف

    پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام” کے ذریعے کروڑوں روپے ملنے کا انکشاف

    رکن قومی اسمبلی اور ایم این اے راجہ ریاض احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ سی ای او اور ایڈیٹر گلوبل ویلج اور صحافی معید پیرزادہ کو "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام” کے ذریعے 3 سال 7 ماہ میں 19 کروڑ 56 لاکھ روپے عطا کیے گئے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجرنلسٹ اور وی لاگر رضوان رضی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ’’گلول ویلیج سپیس ڈاٹ کام‘‘ اور اس نوع کی دیگر جعلی ویب سائیٹس کو جو سالانہ کروڑوں روپے سالانہ دئیے جاتے رہے ہیں، آئندہ بجٹ میں ان کی تفصیلات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1521049557496381440?s=20&t=RQESkn_pELK-LN5rmUd0lQ
    جرنلسٹ کی اس ٹوئٹ پر رکن قومی اسمبلی نے راجہ ریاض احمد خان ردعمل دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ معید پیرزادہ کو "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام” کے ذریعے 3 سال 7 ماہ میں 19 کروڑ 56 لاکھ روپے عطا کیے گئے-

    انہوں نے کہا کہ جب ہم نے قائمہ کمیٹی میں اس معاملے کو اٹھایا تو شبلی فراز نے اس پر کہا کہ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ ادارے کو فنڈنگ کر سکتے ہیں۔

    معید پیر زادہ نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض خان کی ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ راجہ صاب، میں نہیں جانتا کہ آپ کو یہ فرضی شخصیت کس نے دی ہے! گلوبل ویلیج اسپیس سٹرنگ بجٹ پر چلتا ہے، اس نے اپنے پورے وجود میں یہ رقم کبھی نہیں دیکھی اورگلوبل ویلیج اسپیس کے کل سرکاری اشتہارات، 4 سالوں میں 1 ملینروپے سے کم ہے امید ہے کہ آپ ماخذ چیک کرنے اور معذرت کرنے کی اخلاقی جرات کریں گے!
    https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1521086424140980224?s=20&t=RQESkn_pELK-LN5rmUd0lQ
    جس پرراجہ ریاض خان نے کہا کہ بصد احترام عرض ہے آپ کے بارے میں کوئی جعلی انگوٹھے کے ذریعے جائیداد حاصل کرنے کا بھی الزام ہےویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی جانے والی رقم چلیں مان لیتے ہیں آپ کی دن رات کی خشامد کی بخشیش کے طور پر ملتی رہی۔
    امید ہے جائیداد والے الزام پر قوم کو مطمئن کریں گے۔

    https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1521123758400020480?s=20&t=RQESkn_pELK-LN5rmUd0lQ
    سینیٹر شبلی فراز نے راجہ ریاض کی ٹوئٹس پر کہا کہ آپ کا ٹویٹ جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ھے پرائم منسٹر عمران خان نے حکومت میں آتے ھی سیکرٹ فنڈ کی روایت کو ختم کر دیا تھا جسکو ماضی کی حکومتوں نے بے دریغ استعمال کیا قائمہ کمیٹی کے نام کو استعمال کر کے آپ نے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کی ھے۔

    رکن قومی اسمبلی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی شبلی فراز ہوں جو مکر جاؤں گا؟ آپ کے بارے میں تو پوری قوم جانتی ہے کس طرح جھوٹ کو سچ بنانے کے لیے ایک جھوٹ پر 1000 جھوٹ مزید بول لیتے ہیں اپنے گناہوں کا حساب دیجیے رونے دھونے سے جان نہیں چھوٹے گی!

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ


    صحافی امیر الدین مغل نے کہا کہ معید پیر زادہ پالش ہی پالش کیوں کرتا ہے3سال 7ماہ میں 19کروڑ56لاکھ ویب سائٹ کو جو ملے،جو چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا تھا وہ 50کروڑ ایک ویب سائٹ کے مالک کو دیکر اپنی تعریفیں کراتا رہا، معید پیر زادہ تو مردہ باپ کا انگوٹھا بھی جائیداد کے کاغذات پر لگا سکتا ہے اس کے کیا کہنے-
    https://twitter.com/DostMMzari/status/1521051546271821828?s=20&t=RQESkn_pELK-LN5rmUd0lQ
    سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ یعنی ملک کا خزانہ اپنے من پسند صحافیوں کی جعلی ویب سائٹس کے ذریعے لٹایا جاتا رہا یہ عمران خان کے باپ کا پیسہ تھا؟

    سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

  • وزیراعظم شہبازشریف کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہبازشریف کا بحرین کے بادشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی بحرین کے شاہ کو عید کی مبارک ، بحرین کے عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار

    باغی ٹی وی : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی آل خلیفہ سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارک پیش کی۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم نے خوشی کے اس موقع پر بحرین کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوش حالی کے لئے بھی نیک تمناﺅں اور خواہشات کا پیغام دیا۔

    وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پاکستان سلطنت بحرین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کورونا عالمی وباءکے دوران بحرین کی حکومت کی طرف سے وہاں مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    وزیراعظم شہبازشریف کی عید کی مبارک اور بحرین کے عوام کے لئے خیرسگالی کی خواہشات پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے عیدالفطر اور حالیہ انتخاب میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک پیش کی۔ بحرین کے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید پختہ اور گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہوئے شاہِ بحرین نے کہاکہ ان اہداف کے حصول کے لئے وہ وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون اور مل کر کام کرنے کے لئے چشم براہ ہیں۔

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

  • عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

    عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

    بغداد: عراق کے شمالی شہر اربیل میں ایک آئل ریفائنری پر 6 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں مرکزی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے عراق کے جنوبی شہر اربیل میں ملک میں اہم آئل ریفائنری پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے کے نتیجے میں ریفائنری کو معمولی نقصان پہنچا

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    رپورٹس کے مطابق کردستان ریجنل گورنمنٹ کی انسداد دہشتگردی فورس کا کہنا ہےکہ اتوار کے روز کار اربیل کی کار آئل ریفائنری پر 6 میزائل فائر کیے گئے جو عراق کے علاقے برطلہ سے فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک میزائل ریفائنری کے مرکزی ٹینک کو لگا تاہم واقعے کے بعد صورتحال کو فوری کنٹرول کرلیا گیا۔

    راولپنڈی گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا 5 بچے جھلس گئے

    فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز کو نینوا صوبے میں وہ مقام مل گیا ہے، جہاں سے یہ راکٹ داغے گئے اس مقام کے نزدیک ہی کرد علیحدگی پسندوں کا گڑھ بھی ہے۔

    عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے آئل ریفائنری پر میزائل حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے گا۔

    جامعہ کراچی دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں ایک طالبعلم زیرحراست

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں ،انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا مطالبہ

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں ،انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا مطالبہ

    انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئررہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں پر مقدمات سیکشن 295 اےکے تحت درج کیےگئے۔

    عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

    انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت یاسیاسی پارٹی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کاالزام بطور ہتھیار استعمال کرنےکی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109 کے تحت درج کیا گیا ہے-

    درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قران کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

    شیخ رشید کامیڈیا سینٹر پرقانون نافذ کرنےوالے ادارے کےچھاپے کا الزام

    مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت ملزمان کو عمر قید ہو سکتی ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعائرِ اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا یہ سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیش آیا۔

    واضح رہے کہ جمعرات کی شام پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ان کے وفد میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو مسجد نبوی کے صحن میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ان افراد نے پاکستانی وزرا اور ان کے ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی تھی اور جہاں مریم اورنگزیب کے لیے نازیبا زبان استعمال کی تھی وہیں شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے اور انھیں دھکے دیے گئے تھے۔

    سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے مظاہرے کرنا ممنوع ہے۔ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو بھی وہاں کے تقدس کا خیال رکھنے کو کہا جاتا ہے اور لڑائی جھگڑے اور بحث و مباحثے سے روکا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں حرم کے اندر یا باہر سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے۔

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

  • عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بائیڈن انتظامیہ سے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں منتخب وزیراعظم کو ہٹا کرکٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکے آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟-

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت گرانے کی سازش کر کے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کر کے کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟

    سابق وزیراعظم نے پوچھا ہے کہ کیا امریکی اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟


    مزید ٹوئٹس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا وزیراعظم جو امریکا کا فرمانبردار ہو وہ روس کے ساتھ معاہدے نہیں کرے گا اور چین سے ہمارے تزویراتی تعلقات میں بھی کمی لائے گا،لیکن اگر کوئی وزیر اعظم پاکستان کی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرے گا تو اسے ہٹا دیا جائےگا اور شہباز شریف جیسا فرمانبردار وزیر اعظم لایا جائے گا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ


    حکومت کی تبدیلی کی اس امریکی سازش، جوواشنگٹن میں ہمارےسفیرکےامریکی محکمۂ خارجہ کےافسر”Lu“کی دھمکیوں پرمشتمل خفیہ مراسلے سےیکسرواضح تھی،کی تصدیق کےبعد یقیناً چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری ہےکہ اس سازش میں کارفرماعناصرکی نشاندہی کیلئےکمیشن بنائیں اور کھلی سماعت کااہتمام کریں!


    اس سے قبل عمران خان نے ٹوئٹر پر امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں خاتون تجزیہ کار پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کررہی ہیں۔

    سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

    اینکر نے سوال کیا کہ ایٹمی طاقت اور بڑی فوج رکھنے والے پاکستان کو کیا پیغام دیں گی جب کہ امریکا بھی اس سے خوش نہیں ہے۔

    اس پر خاتون تجزیہ کار نےکہا کہ ‘پاکستان کو یوکرین کی حمایت کرنا ہوگی، روس کے ساتھ معاہدے روکنا ہوں گے، چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے اور امریکا مخالف پالیسیاں ختم کرنا ہوں گی جس کے باعث عمران خان کو ووٹ کے ذریعے اقتدار سے باہر کیا گیا، اب وقت ہےکہ پاکستان امریکا مخالف پالیسیاں ختم کرے۔

    خاتون تجزیہ کارکی جانب سے دیئے گئے مشورے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش پر کوئی شبہ ہے تو ویڈیو سے اس کے تمام شبہات دور ہوجانے چاہئیں کہ کیوں ایک منتخب وزیراعظم اور اس کی حکومت کو ہٹایا گیا، واضح طور پر امریکا چاہتا ہےکہ پاکستان میں ایک کٹھ پتلی اور اس کا فرمانبردار وزیراعظم ہو جو یورپ کی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنے کا انتخاب نہیں کرنے دے گا۔

    ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا

  • مہنگائی کا طوفان ،لیموں 1000 روپے فی کلو ہو گیا

    مہنگائی کا طوفان ،لیموں 1000 روپے فی کلو ہو گیا

    عیدا لفطر کے موقع پر مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ، سبزیوں، مصالحے اورگوشت کی قیمتیں دوگنا بڑھ گئیں-

    باغی ٹی وی : لاہور میں میٹھی عید سے ایک دن پہلے ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، 80 روپےکلو میں بکنے والا پیاز 100 روپےکا اور 60 روپے میں کلو آنے والا ٹماٹر بھی 100 روپےکلو ہوگیا ہے، ادرک 280 جب کہ لہسن 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    گوشت کی قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت 340 سے 380 روپے، بڑا گوشت 900 اور بکرے کا گوشت 1700 روپےفی کلو میں دستیاب ہے جبکہ دیسی لیموں نےتو تمام ریکارڈ توڑ دیئے 1000 وپےفی کلو میں بک رہا ہے ۔

    کراچی میں بھی پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لیموں کی 800 سے 1000 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

    ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں سے بڑھتی قیمتوں کی شکایت کریں تو جواب ملتا ہے پیچھے سے ہی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں، وہ تو معمولی منافع کے ساتھ بیچ رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو خاص دنوں کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کا نظام وضع کرناچاہیے تاکہ کوئی ناجائز منافع نہ کما سکے۔

    خفیہ مراسلے کے مندرجات سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا.عمران خان

  • ایسے وزیراعظم  کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ کارنے کہا کہ عمران خان کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ سب کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی،میں نے پوری قوم کے سامنے مراسلہ رکھا، عمران خان مراسلہ صدرمملکت، چیف جسٹس اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا، سب کو واضح طور پر بتایا کہ جمہوری ملک کیخلاف سازش کی گئی،بیرونی ساز ش میں ملک کے میر صادق اور میر جعفر ملوث تھے پہلے لوگوں نے اس مراسلے کو نہیں مانا، بہت سے لوگوں نے کہا جھوٹ ہے،پاکستان کی حکومت کیخلاف سازش کی گئی، کہا گیا پاکستان کا وزیراعظم چین سے اپنے تعلقات بڑھا رہا تھا-

    لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے،شاہ اویس نورانی

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کن کن لوگوں نے ملک کیساتھ غداری کی، کہا گیا پاکستان کا وزیراعظم روس سے تجارت کی بات کررہا تھا اس لیے ہٹایا گیا،روس ہمیں تیل اور گندم 30فیصد کم قیمت پر دینے کو تیار تھا، واضح کیا گیا کہ ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،انہیں چین سے تعلقات محدود کرنے پڑیں گے،یہ روس سے تجارت نہیں کریں گے-

    عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی جنگ لڑنے کی وجہ سے ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، موجودہ وزیراعظم نے کہا مراسلہ جھوٹا ہے بعد میں سب مان گئے،امریکہ کی دفاعی تجزیہ کار کی آج ویڈیو سامنے آئی ہے، امریکی دفاعی تجزیہ کارنے کہا کہ وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا ہے-

    قبل ازیں سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب ”غلامی نامنظور مارچ“ کا فیصلہ کیا ہے ۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید مبارک دیتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ کی نعمتوں میں سے فکر و عمل کی آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔آزادی کی قدر ان کو ہوتا ہے جنہیں غلامی جیسی ذلت کا سامنا رہتا ہے 1947ء میں رمضان کی27ویں شب غلامی کی زنجیروں جکڑی قوم کو آزادی ملی۔ سامراج آزادی کے بعد بھی ہم پر بالواسطہ غلامی کے سائے کیے رکھنے پر بضد رہا۔7مارچ کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے دفترِ خارجہ کو ایک مراسلہ موصول ہوا۔

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

    انہوں نے کہا تھا کہ مراسلے میں امریکی حکام کی ہمارے سفارتی عملے سے باضابطہ ملاقات کا احوال درج تھا۔خفیہ مراسلے کے مندرجات میرے سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیاامریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے امر یکا وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیتے اور نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔سیاسی دشمنوں نے ملکر قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کیخلاف عدمِ اعتماد کی تحریک لائی۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے باوجود حکومت کاتختہ الٹ دیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سازش کا واحد مقصد پاکستان کو غلامی کی ڈگر پر چلانا اور اس حکومت کو سزا دینا تھا۔حکومت قوم کے مفادات کو ایک آزاد خارجہ پالیسی کا مرکز بنانے کی جسارت کررہی تھی۔غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر عروج و ترقی کی راہ پر کبھی گامزن نہیں ہوسکتےپاکستان کا وقار اس مطلق آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے۔ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    وضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے لیے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان کیا ہے پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ پنجاب کے 6 شہروں میں جلسے کرے گی جن میں میانوالی، جہلم ،اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور چکوال میں جلسے کیے جائیں گے۔

    عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف