Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد

    امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد

    امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق تقریب میں میں خاتون اوّل بھی شریک تھیں اور امریکا بھر سے مسلم رہنما بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے مسلم کمیونٹی کو عید کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کےدوران کیا گیا یہ وعدہ پورا کردیا کہ وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریبات دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

    ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جائے گی

    ان کا کہنا تھا کہ مسلمان رمضان میں 30 اور ہم 40 روزے رکھتے ہیں ،میں نے مسلسل 40 روزے رکھے جس میں میٹھا حتیٰ کہ آئس کریم تک نہیں کھائی رمضان میں کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنےکا موقع ملتا ہے، مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ گزشتہ برس کوویڈ کی وجہ سے عید کی تقریب نہ ہو پائی، کووڈ کے دوران لاتعداد مسلم ہیلتھ ورکروں نے شانہ بشانہ کام کیا۔

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

    اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس میں منعقد تقریب میں پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب بھی موجود تھیں عروج آفتاب نے شاعرانہ انداز میں اپنا پیغام دیا جس میں پانی کے گلاس کا ذکر کیا تھا امریکی صدر نے گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ کو اس دوران پانی کا گلاس پیش کردیا جس سے ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

  • ڈاکٹر عارف علوی کی پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

    ڈاکٹر عارف علوی کی پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی-

    باغی ٹی وی : عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ میں عید کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔رمضان میں ہم استغفار کرتے ہیں غریبوں کا خیال رکھتے ہیں اورپاکیزگی کی غرض سے روزہ رکھتے ہیں اور بھوک کو سمجھتے ہیں لیکن عید میرے دوستوں، جشن کا نام ہے میں پاکستان کی خوشحالی اور عظمت کے لیے دعاگو رہتا ہوں۔

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

    صدر پاکستان نے کہا کہ اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے۔


    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا بے پایاں کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع ، توفیق عطا فرمائی اور آج عید الفطر کے پرمسرت لمحات میں ہم اس توفیق پر اللہ تعالی کا شکر بجالا رہے ہیں اور خوشی ومسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

    عارف علوی نے کہا کہ آیئے آج اس پرمسرت موقع پر ہم عہد کریں اور اللہ تعالی کے حضور دعا کریں کہ عبادت کا جو شوق، ضبطِ نفس کی جو خوبی اور ایثار وقربانی کا جو عملی مظاہرہ ہم نے رمضان المبارک میں کیا وہ ہماری شخصیت اور کردار کا حصہ بن جائے اور ہمیں نہ صرف اپنی ذات بلکہ ملک وقوم کی فلاح وترقی کا سبب بنائے اور ملکی سالمیت و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ…

  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ  آج  منائی جائے گی

    ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جائے گی

    ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عیدالفطر آج یعنی منگل کو منائی جارہی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوگاجبکہ کراچی اورکوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت، ترقی اور بقاءکے لیے دعائیں کی جائیں گی ۔

    اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الفطر روایتی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی مقبوضہ کشمیر، بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں بھی عیدالفطر منگل کو منائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت صوبے کے بعض علاقوں میں پیر کو عید الفطر منائی گئی خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عید الفطر منانے کے اعلان کے بعد پشاور میں مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے شہر کے مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ صوبے کے بعض دیگر شہروں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔

    ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟

    جبکہ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں 30 روزے مکمل ہونے کے بعد پیر کو عید الفطرمنائی گئی متحدہ عرب امارات، قطر، اومان اور اردن سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جبکہ فلسطین میں بھی عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے کےساتھ منائی گئی، ہزاروں فلسطینوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز عید ادا کی یورپی ممالک برطانیہ، اسیین، فرانس اورجرمنی کے علاوہ ترکی میں بھی عید الفطر منائی گئی ۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

  • عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام پیغام

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے عوام اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے

    ‏‎‏‎باغی ٹی وی :وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں قوم کوچاند رات کی مبارکباد دی کہا کہ میری اورمیرے اہل خانہ کی طرف سے عید کا چاند مبارک-


    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سرکاری ملازمین خاص طور پولیس،صفائی قائم رکھنے والے ہمارے بہن بھائی،سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے جوان/آفیسرز آپ کی خدمت کے لیے اپنے پیاروں سے دور عید منائیں رہے ہیں۔ان سے تعاون کریں اوراپناسمجھ کر پیار محبت سے پیش آئیں۔


    دوسری جانب جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع تمام اہل وطن ، دیار غیر میں موجود پاکستانیوں اور تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں،اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائےمیری دعا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کریم نے مسلمانوں کو جن عبادات کی توفیق بخشی ، اللہ پاک اسے اپنے دربار میں قبول و منظور فرمائے اور اس کی پوری پوری جزاء عطاء فرمائے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی،بہنیں ،بزرگ اور بچے دکھ اور تکلیف میں ہیں ،انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی ہیں مسلمانوں کو حضور نبی کریم نے جسد واحد قرار دیا ہے اور جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔


    مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فلسطین ،کشمیر ،عراق اور شام یا دنیا میں جہاں مسلمان تکلیف میں ہیں ہم ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم اپنا دینی ،ملی اور ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں کہ ظلم وبربریت کے خلاف ان کی جدوجہد میں شریک ہو ،قدم قدم ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔


    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور جمعیۃ علماء کے کارکنوں کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں کہ اللہ کریم نے ہمارے ساڑھے تین سالہ جد وجہد کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا ہماری جد وجہد ابھی بھی جاری ہے اور ان شاء اللہ یہ جدوجہد کامیاب ہوگی اور ہم پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگے۔


    ‏‎ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی کے اس موقع پر اپنے گرد وپیش میں دیکھیں ،ضرورت مند، فقراء اور حاجت مندوں کی ضروریات کا خیال رکھیں کہ یہی ہمارے پیارے دین کی تعلیمات ہیں۔

    منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

  • پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا،معروف یو ٹیوب چینل نے سینئیر عہدیدار سے متعلق جعلی خبریں چلا دیں

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا،معروف یو ٹیوب چینل نے سینئیر عہدیدار سے متعلق جعلی خبریں چلا دیں

    مشہور و معروف یو ٹیوب چینل نے پاک فوج کے سینئیر عہدیدار کی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بارے میں جعلی خبریں نشر کردیں-

    باغی ٹی وی : ففتھ جنریشن وار نے پاکستان میں ایک اور افواہ کو جنم دیا جب ایک مشہور یوٹیوب چینل نے فوج کے ایک سینئر شخص کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بارے میں جعلی خبریں نشر کیں۔

    حقیقت ٹی وی نے خبر شئیر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد کور کمانڈر راولپنڈی نے استعفیٰ دے دیا باجوہ صاحب لگتا ہے آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہوتا ہے-

    بظاہر مذکورہ پوسٹ کو کچھ دیر چلنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا تاہم اس کا مطلب ہے کہ سوشل میڈیا نے نیا موڑ لیا ہے لوگوں کا خیال ہے کہ سنسنی خیز خبروں اور منفی کیپشن کو سوشل میڈیا الگورتھم کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔

    یہ وقت ہے اور حکام کو ایسی من گھڑت خبروں اور اس کے تخلیق کاروں اور فروغ دینے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کرنی چاہیے۔

    ” ففتھ جنریشن وار فئیر” کیا ہے؟

    واضح رہے کہ پاکستان میں آج کل ‘ففتھ جنریشن وار فئیر’ کی اصطلاح کا استعمال کافی عام ہو گیا ہے۔ حکومت کے وزرا ہوں یا پاکستانی فوج کے ترجمان یا سوشل میڈیا پر صارفین، سب نے مخلتف مواقع پر اس بات کو دہرایا ہے کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار فئیر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے،شرجیل میمن

    ففتھ جنریشن وار فیئر کی اصطلاح کو استعمال کیا جاتا ہے جس کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی ‘اسٹیبلشمنٹ’ کسی جگہ پر اپنی طاقت اور اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے جواز بناتے ہیں اس طرح کی اصطلاحات جیسا کہ جنریشن وار فیئر کا استعمال بظاہر جمہوریت اور سول حکومتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کو پاکستان، ہندوستان، امریکہ اور دنیا بھر میں مختلف ریاستیں استعمال کرتی ہیں۔

    امریکہ کی ایلینائے یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی یافتہ ڈاکٹر عرفان اشرف نے اپنے سن 2018 میں برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وار فیئر ماڈل کو مختلف سلطنتوں نے ہمیشہ کسی جگہ میں مداخلت کے لیے بطور ایک ہتھیار استعمال کیا ہے اگر کشمیر ہی کو دیکھا جائے تو وہاں انڈیا اپنی فوج کی موجودگی کے لیے یہی جواز بناتا ہے کہ وہاں پر جنریشن وار فیئر لڑی جا رہی ہے جو کہ ان کے ملک کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

    عوامی رابطہ مہم کے تحت مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    انھوں نے ففتھ جنریشن وار فیئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جنریشن وار فیئر اصل میں جنگوں میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نام ہے لیکن میں اس بات پر بالکل یقین نہیں کرتا کہ پاکستان میں کسی قسم کی ففتھ جنریشن وار فیئر لڑی جا رہی ہے۔ یہ تو بڑے ممالک جیسا کہ امریکہ کسی جگہ میں مداخلت کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ہم اسی اصطلاح کو استعمال کرکے انہی کے بیانیے کو سپورٹ کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں-

    میڈیا، بالخصوص سوشل میڈیا کو ففتھ جنریشن وار فیئر سے کیوں جوڑا جا رہا ہے کے جواب میں انھوں نے بتایا تھا کہ چونکہ سوشل میڈیا ہی ایک ذریعہ ہے جس کو دنیا بھر میں ‘ملٹرائزڈ آپریشن’ یعنی فوجی تسلط کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا کو ففتھ جنریشن وار فیئر سے منسلک کیا جاتا ہے تاکہ غیر جمہوری قوتوں کو یہ جواز ملے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والوں پر کڑی نظر رکھ سکیں اور ان کے خلاف قوانین بنا سکیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کی افواج اس کا استعمال کرکے لوگوں کے ذہنوں میں یہی بات ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں کہ سول حکومتیں اور جمہوریت کو ففتھ جنریشن وار فیئر سے خطرات لاحق ہیں اور اسی لیے فوجوں کو کسی بھی جگہ مداخلت کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

    منڈی بہاوالدین: نماز عید الفطر ادا کرنے پر امام مسجد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

  • اداروں سے جنگ ہوئی تو عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا،شیخ رشید

    اداروں سے جنگ ہوئی تو عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا،شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں فوج سے صلح کا حامی ہوں ، لڑائی جھگڑے کی حمایت نہیں کرتا اور اب بھی چاہتا ہوں کہ ہماری صلح ہونی چاہئے اور اس کے لیے کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوج کے ساتھ تمام معاملات اچھے چل رہے تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے مگر اچانک ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں ، لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہوا ہے کہ ایم کیو ایم اور باپ نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا، آدھی ق لیگ چلی گئی، ہم سے کہیں تو غلطی ہوئی ہے۔

     

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اداروں کےخلاف نہیں کھڑا ہونا چاہئےہمیں اداروں کے ساتھ مل کر الیکشن کی تاریخ طے کرنی چاہئےمیں اس میں ثالثی کا کردار ادا کروں گا، لیکن اگر عمران خان کی اداروں سے جنگ ہوجاتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا کیوںکہ عمران خان کو اس جنگ میں حق بجانب سمجھتا ہوں۔

    پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ…

    شیخ رشید نے مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق کہا کہ میں عاشق رسولﷺ ہوں اور اس فعل پر کہتا ہوں کہ یہ نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے عوام اپنے جذبات کا اظہار کریں گے اور انہیں چور کہیں گے ، مدینہ میں تو شاید 5 سے 10 ہزار لوگ ہیں لیکن اگر یہ لوگ لندن چلے گئے تو ایک لاکھ افراد ان کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ دی جائے، اگر عوام نے ساتھ دیا اور اسلام آباد آگئےتوپھر تو ہم الیکشن کی تاریخ لئے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے، ورنہ ہماری سیاست غرق ہوجائے گی، ہم آر یا پار ہوجائیں گے عمران خان کبھی نہیں چاہتے کہ مارشل لا لگےوہ تو انتخابات چاہتے ہیں، وہ تو اس حکومت سے بھی مذاکرات اور بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہےکہ اگر حکومت انتخابات کی تاریخ کےحوالےسےبات کرےاورکوئی ان کی ذمہ داری لے ورنہ عمران خان ان کی شکلیں دیکھنے کو بھی تیار نہیں-

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

  • آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، خواجہ سعد رفیق کے بیان پرشہزاد اکبر کا ردعمل

    آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، خواجہ سعد رفیق کے بیان پرشہزاد اکبر کا ردعمل

    خواجہ سعد رفیق کے بیان پر عمران خان کے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا، پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں-

    عوامی رابطہ مہم کے تحت مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری


    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کو روڈ رولرکی طرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ دوسروں کوچوہےکہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتاہے۔

    تاہم اب خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میں تو نہیں بھاگا، جتنے ترلےمنتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیں،ان کا گواہ محمد معظم علی ہے، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، سعد رفیق آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو براہ راست انہیں مخاطب کریں۔

    پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ…

  • نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے،شرجیل میمن

    نیازی بریگیڈ نے ملک اور معاشرے کی بنیاد کھوکھلی کرنے کیلئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے،شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بتائے کہ امریکہ کے خلاف اس نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائے کہ امریکہ کے خلاف اس نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہےعمران نیازی جو بائیڈن کی فون کال کا بے صبری سے انتظار کرتا رہا، بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے سے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ تھی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں یہ شخص خوشی میں اچھلا جا رہا تھا، دوسرا ورلڈ کپ جیتنے کی قوم کو نوید سنا رہا تھا۔

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان


    وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ بھارت نے کشمیر کو ہتھیا لیا، یہ وہی شخص ہے جس نے بھارت کے عام انتخابات میں مودی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا عمران نیازی نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی جیت پاکستان کے لئے بہترین ثابت ہوگی۔


    ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے یہودی لابی کے کہنے پر لندن کے میئر کے انتخاب میں مسلمان پاکستانی محمد صادق کے بجائے زیک گولڈ سمتھ کی انتخابی مہم چلائی عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے،قوم اس مکار اور عیار کو سمجھے، عمران نیازی نہ صرف ملک میں اقتصادی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ اس شخص نے ملک کی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے سی پیک کو روکنے میں بھی عمران خان اور ان کے مشیروں کا ہاتھ رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام” کے ذریعے…

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور ان کے حواری ملک کےلئے تباہی کا سامان ہیں، عمران نیازی نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے پاک فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، نیازی برگیڈ نے ملک اور معاشرے کے بنیاد کھوکھلے کرنے کے لئے ہائیبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی کہا تھا کہ حکومت گرانے کی سازش کر کے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کر کے کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟ہ کیا امریکی اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟-

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

  • بل گیٹس سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کے خواہشمند

    بل گیٹس سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کے خواہشمند

    لندن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بڑی اچھی تھی تاہم بچوں کے بڑے ہونے اور گھر چھوڑنے کے بعد ہر شادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے اور ہمارے معاملے میں تبدیلی طلاق تھی-

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں ،انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا مطالبہ

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں کسی اور سے شادی کا انتخاب نہیں کروں گا جی ہاں! میں اسی بارے میں بات کر رہا ہوں کہ کیا میں میلنڈا سے دوبارہ شادی کروں گا؟ مستقبل کے حوالے سے میری کوئی پلاننگ تو نہیں لیکن اگر شادی ہوئی تو میلنڈا کا انتخاب کروں گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ "خوش قسمت” محسوس کرتے ہیں کہ انہیں اب بھی اپنی سابقہ ​​بیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے مزید کہا، "ہم نے فاؤنڈیشن میں ملازمین کی سالانہ میٹنگ اور گیونگ پلیج اور جون میں سالانہ میٹنگ کی جس کی ہم دونوں نے میزبانی کی-

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں میلنڈا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا نے گزشتہ سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 27 سالہ شادی کے بعد علیحدہ ہورہے ہیں جوڑے نے 7 سال تک ڈیٹنگ کے بعد 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھ دیا اور 27 سال کے ساتھ رہنے کے بعد 2021 میں طلاق کا اعلان کیا دونوں کے تین بچے ہیں دو بیٹیاں، جینیفر اور فوبی، اور ایک بیٹا روری۔

    مہنگائی کا طوفان ،لیموں 1000 روپے فی کلو ہو گیا

  • عوامی رابطہ مہم کے تحت مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    عوامی رابطہ مہم کے تحت مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    لاہور: مریم نواز کے جلسوں کے لیے مسلم لیگ (ن) نے تیاریاں شروع کردیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق مریم نواز مئی کے آخری ہفتے میں بہاولپور میں بڑا جلسہ کریں گی-

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

    ذرایع کے مطابق مریم نواز 6 مئی کو اٹک، 8 مئی کو اوکاڑہ اور 11 مئی کو صوابی میں جلسے کریں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ مریم نواز سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں جلسے اور مریم نواز عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی عوامی رابطہ مہم عید الفطر کے فوری بعد شروع کی جائے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے لیے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان کیا ہے پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ پنجاب کے 6 شہروں میں جلسے کرے گی جن میں میانوالی، جہلم ،اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور چکوال میں جلسے کیے جائیں گے۔

    اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے کا فراڈ و وارداتیں کرنے والا ماسٹر ماٸنڈ گرفتار