Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    ترک وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کووزارت خارجہ کاعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کووزارت خارجہ کاعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی-

    عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف

    ٹیلیفونک رابطے میں ترک وزیرخارجہ نےبلاول بھٹوکوعیدالفطرکی بھی مبارکباد دی دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعاون مزید مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا-

    دونوں رہنماؤں میں سفارتی تعلقات کے 75سال کی تکمیل کاجشن منانےپراتفاق کیا گیا بلاول بھٹونےمسئلہ کشمیرپرپاکستانی مؤقف کی حمایت پرشکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی تھی اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا گیا تھا –

    لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے،شاہ اویس نورانی

    بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا تھا ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی تھی-

    شہباز گل کو امریکہ سے واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • بہاولپور:  فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی،کوئٹہ میں خاتون سمیت 5 بچوں کا قتل

    بہاولپور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی،کوئٹہ میں خاتون سمیت 5 بچوں کا قتل

    بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں کی مسافر وین پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفسیلاتے کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے-

    راولپنڈی گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا 5 بچے جھلس گئے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی بنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے 4 بچوں کو قتل کیا تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

    پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

    قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں-

    چارسدہ تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید

  • وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے، وفاقی وزارت توانائی کا دعوی

    وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے، وفاقی وزارت توانائی کا دعوی

    اسلام آباد:حکومت نے عوام کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح پانچ بجے سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفر کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ‏وزارت توانائی نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے۔

    وزارت توانائی کے مطابق 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے تین دن تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کاکہنا تھا کہ یکم مئی سے حکومت کی طرف سے گیس کی فراہمی متوقع ہے اور یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے، اینگرو کا تھر میں پلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کچھ دن قبل ہدایت کی تھی کہ یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

    "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

  • پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی اور مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

    فیصل قریشی کی مسجد نبویﷺ واقعے کی شدید مذمت


    انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا کہ بہت ہو چکا، اسے اب روکنے کی ضرورت ہے۔ نفرت بھڑکانے کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔


    اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

    قبل ازیں اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا تھا اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا تھا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

    مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…

    قبل ازیں کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی شفاعت علی نے کہا تھا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی تھی-

    عمران خان کی بنائی گئی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مسجد نبوی واقعے کی شدید مذمت

  • پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، مریم اورنگزیب

    پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے، آج پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، فرح گوگی کی کرپشن کا سراغ بھی بنی گالہ سے ملتا ہے، فرح گجر کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا کہا جاتا ہے کہ فرح گجر کوئی آفس ہولڈر نہیں تھیں، بتایا جائے مریم نواز کون سی آفس ہولڈر تھیں؟ فرح گجر کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے، فرح گجر پنجاب میں ہر کام پیسوں پر کرتی تھی، بزدار صاحب نہ کانوں سے سن سکتے ہیں نہ منہ سے بول سکتے ہیں اس لیے انہیں پنجاب میں لگایا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازکو والد نوازشریف کے سامنے گرفتار کیا گیا یہ انتقامی کارروائی تھی، انتقامی کارروائی وہ ہوتی ہے جس طرح رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سعد رفیق، شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی اے کے ڈی جی کو کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف کو گرفتار کریں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو سچ بتانا ہماری ذمہ داری ہے، آج پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں انہیں رانا ثنااللہ کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا، 4 سال میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا، 4 سال تک کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگاتے رہے، کچھ ثابت نہیں ہوا۔

    مریم اورنگزیب ںے کہا کہ انہوں نے تمام اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا، این سی اے کو تمام ریکارڈز بھیجے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نااہل اور کرپٹ ٹولے کو پاکستان کےعوام نے پارلیمنٹ سے باہر نکالا، یہ دوسروں پرکرپشن کے الزامات لگاتے تھے لیکن کچھ ثابت نہیں کرسکے۔

    فیصل آباد کے بعد تھانہ نیوائرپورٹ اٹک عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ آپ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے، وزیراعظم ہاوس سے گاڑی لے کر گئے ہیں، عمران خان3 کروڑ روپے کی گاڑی بی ایم ڈبلیو ایکس فائیو اپنے ساتھ لے گئے، آ ج پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری عمران خان کی وجہ سے ہے، حکومت سے گئے صرف ڈھائی ہفتے ہوئے ہیں، چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟ یہ پاکستان کو مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کی چکی میں جھونک کر چلے گئے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ مہنگائی کے اثرات عوام پر نہ پڑیں-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو جیلوں میں بند کرکے 4 سال عوام کو لوٹا، انہوں نے لوگوں کو غریب کردیا، مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ کردیا، نوکریاں دینے کے بجائے انہوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، گھر دینے کے بجائے لوگوں کو کرایہ دینے کے قابل بھی نہیں چھوڑا۔

    ‏وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدرکو ارسال کردی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعوے دار اپنی ذہنیت کا گند مدینے لے گئے،انہوں نے مسجد نبوی میں خاتون کو گالیاں پڑوائیں، مسجد نبوی میں درود پاک پڑھ کر ان کیلئے ہدایت کی دعا کی، سعودی عرب میں لوگ عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوئے ہیں، ہم نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے، مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا سب پلاننگ کے تحت ہوا سارا واقعہ مسجد نبوی ﷺکے اندر پیش آیا، سعودی عرب کے ساتھ ایسا منصوبہ تیار ہوا ہے جس کی تاریخ نہیں ملتی، سعودی عرب کے ساتھ پہلی بار اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل مختلف منصوبوں پر بات چیت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ، کیا اہم ہدایات دیں

  • مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

    سری نگر: ایک اور بھارتی پیراملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک

    خودکشی کرنے والے سی آئی ایس ایف اہلکار کی شناخت 28سالہ کمل جیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اوروہ گریز میں تعینات تھا۔ پٹھان کوٹ سے تعلق رکھنے والے کمل جیت سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    مودی کی آمد سے قبل مقبوضہ کشمیر میں دھماکے کی اطلاع

    کشمیر میڈیا کے مطابق لاش کو طبی معائنے اور قانونی کارروائی کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گریز منتقل کر دیا گیا ہے اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 540ہو گئی ہے-

    بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

  • مقبوضہ کشمیرمیں  بھارتی فوج کی دہشتگردی ،اپریل میں کمسن بچوں سمیت 26 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشتگردی ،اپریل میں کمسن بچوں سمیت 26 کشمیری شہید

    سری نگر: بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور اپریل میں کمسن بچوں سمیت 26 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مسلسل جاری ہے گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور پرتشدد کارروائیوں میں 26 نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ وحشیانہ تشدد سے کئی نوجوان زخمی ہوئے۔

    اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے حریت رہنما، مشتاق الاسلام، عبدالصمد انقلابی اور دیگر سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا سمیت 109 شہریوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں متعدد کے خلاف کالے قوانین یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک

    قابض بھارتی فوجیوں نے اپریل میں ایک خاتون کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا جبکہ 143 محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن مکانات اور عمارتوں کو تباہ اور نقصان پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال مارچ میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا تھاجبکہ جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیرمیں 96 ہزارکشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

  • مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم  سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

    مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نےکہا ہےکہ گذشتہ دنوں مسجد نبوی ﷺ کی تقدس پامالی پر ہم سب شرمندہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کے بعد مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جسے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    خان صاحب،گفتگو کرتے وقت پڑھ لیا کریں،طاہر اشرفی کی تنقید کہا ہم آپکے غلام نہیں

    حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ میں واقعے کا عینی شاہد ہوں، اس وقت میں وہاں موجود تھا، جہاں درود شریف بھی آہستہ پڑھنے کا حکم ہے وہاں منصوبہ بندی کے تحت مسجد کے مختلف حصوں میں ٹولیاں کھڑی گئیں اور گنبد خضریٰ کے سائے تلے بھی یہ ٹولے کھڑے تھے اور جب وزیراعظم کا وفد افطار سے کچھ دیر قبل نکلا تو ہوٹل سے لے کر گنبد خضریٰ تک ایک ہی غلیظ نعرہ لگایا گیا جس سے ظاہر ہے کہ یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، یہاں تک کہ اذان مغرب کے وقت بھی غلیظ نعرے لگائے گئے۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک بھی قابل مذمت ہے، واقعے نے بطور پاکستانی ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا جس سے عالم اسلام میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزرا اور تحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سے اس واقعےکی حوصلہ افزائی کی گئی، یہ سب پاکستان کے نام پہ کیا گیا، میں سمجھتا تھا کہ عمران خان جنہیں میں عاشق رسول ﷺ سمجھتا ہوں وہ اس کی مذمت کریں گے لیکن ان کے بیانات سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔

    انہوں نےکہا کہ ملوث افراد کو سعودی حکومت نے گرفتار کیا ہے، وزیراعظم نے سعودی حکام سے درخواست کی ہےکہ کسی بےگناہ کو نہ پکڑا جائے لیکن ملوث افراد کو سعودی قانون کے تحت سزا ملےگی۔

  • عمران خان کی بنائی گئی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی  مسجد نبوی واقعے کی شدید مذمت

    عمران خان کی بنائی گئی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مسجد نبوی واقعے کی شدید مذمت

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی بنائی گئی نیشنل رحمتہ اللعالمین اتھارٹی نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین نیشنل رحمتہ اللعالمین ﷺ اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد نے ایک بیان میں کہا کہ اتھارٹی کے ارکان نے خصوصی قرارداد کے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا۔

    چیئرمین نیشنل رحمتہ اللعالمین ﷺ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ احاطہ حرمِ نبوی ﷺ کے مقام پر حالیہ واقعہ باعثِ ندامت ہے، واقعے میں ملوث تمام لوگوں کو اللہ کے حضور معافی مانگنی چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے۔

    ڈاکٹر انیس احمد کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسلمان کو ایسی حرکت پر اپنی آخرت بچانے کے لیے اللہ کے حضور معافی کا درخواست گار ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس سے بے وقوفانہ کیس کیا ہوسکتا ہےکہ مدینہ میں کوئی حرکت ہوتی ہے اور اگلے دن ان کی مہم چل جاتی ہے کہ یہ سب ہم نے کروایا، چیلنج کرتاہوں یہ عوام میں کہیں بھی جائيں ان کے ساتھ یہی ہوگا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا تک میں لوگ ان کے خلاف باہر نکلے ہوئے ہیں ، انہیں اندازہ نہیں کہ عوام ان پر کس قدر غصہ ہیں، ہم پر الزام ڈالنا کہ مدینہ میں ہم نے آوازیں لگوائيں ،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ایسا کرے ، ان کو اپنی چوریوں پر عوامی ردعمل مل رہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بھتیجے کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے سے زيادہ شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے لیکن یہ اسی طرح کے لوگ ہیں عمران خان نے فرح خان کو بھی بے قصور قرار دیا اور کہاکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیوں کہ وہ ان کی اہلیہ کی دوست ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نےکہا کہ شریف خاندان نے حکومت میں آتے ہی اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے پر کام شروع کردیا ہے ، کیسز کے انویسٹی گیشن آفیسرز کے ٹرانسفر کرديے، پراسیکیوٹر کو عدالت جانے سے روک دیا، ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ، یہ 16 ارب روپے کے ریکارڈ غائب ہوجائيں گے جیسے ان کے دور میں ایل ڈی اے کےریکارڈ جل جاتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے کرپشن کیسز کو ختم کرنے کے لیے خود کو این آر او 2 دیں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں دو دو مرتبہ اقتدار میں رہیں، دونوں نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کی، 2008 سے 2018 تک دونوں جماعتوں کی حکومت تھی، ان دونوں جماعتوں پر کرپشن کے بے پناہ کیسز ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حال ہی میں 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے وفاقی وزراء کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی تھی-

    این آراونمبر2کیا ہے:عمران خان نے وائٹ پیپرجاری کردیا

  • پاکستان سعودی عرب سے تقریباً 8ارب ڈالرز کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب

    پاکستان سعودی عرب سے تقریباً 8ارب ڈالرز کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے تقریباً 8ارب ڈالرز کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سے تقریباً 8 ارب ڈالرز کے معقول حجم کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس میں تیل فنانسنگ کی سہولت، اضافی رقوم چاہے وہ ڈپوزٹس کی صورت میں ہو یا سکوک اور موجودہ 4.2 ارب ڈالرز کے رول اوور کی صورت میں ہو، ملے گی۔

    ‏وزیر اعظم شہباز شریف کی ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

    اعلیٰ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو تصدیق کی ہے کہ اس ضمن میں تکنیکی تفصیلات پر کام ہو رہا ہے اور تمام دستاویزات کی تیاری میں دو ہفتے کا وقت لگے گا جس کے بعد اس پر دستخط ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ وہ اضافی مالی پیکیج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔

    عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 2.4 ارب ڈالرز کرنے کا کہا تھا جسے سعودی عرب نے قبول کرلیا ہے جب کہ 3 ارب ڈالرز کے موجودہ ڈپوزٹ کو بھی جون 2023 تک رول اوور کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز کے اضافی پیکج کو ڈپوزٹ یا سکوک کے ذریعے فراہم کرنے پر بات چیت کی اور ممکنہ طور پر مزید رقم پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجموعی پیکج کے حجم کا اندازہ اس وقت لگایا جائے گا جب اضافی رقم کو حتمی شکل دی جائے گی، یہ رقم مجموعی طور پر 8 ارب ڈالرز کے قریب ہوگی۔

    سعودی عرب نے دسمبر 2021 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالرز جمع کیے تھے جب کہ سعودی تیل سہولت (ایس او ایف) مارچ 2022 سے فعال ہوئی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو تیل کے حصول کے لیے 10 کروڑ ڈالرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

    سعودی عرب نے 2013-18 میں ن لیگ دور حکومت میں 7.5 ارب ڈالرز کا پیکج فراہم کیا تھا جب کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالرز کا پیکج دیاپاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر گزشتہ 6 سے 7 ہفتوں میں 6 ارب ڈالرز کم ہوکر 10.5 ارب ڈالرز پر پہنچ چکے ہیں، ابتدائی 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر 13.2 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے اور بیرونی قرض ادائیگی کا دباؤ بڑھا ہے، ایسے میں پاکستان کو جون 2022 تک 9 ارب ڈالرز سے 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

    ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

    پاکستان کو رواں مالی سال میں (اپریل سے جون کے درمیان) آخری سہ ماہی میں 3 ارب ڈالرز کے قرض واجبات ادا کرنا ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو لازمی سمجھا جارہا ہے کیوں کہ مجموعی بیرونی مالی ضروریات کا تخمینہ آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے 35 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے جب کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر یہ بڑا مالی فرق ختم نہیں ہو سکتا۔

     

    محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اس دورے کے دوران انہوں نے 2 دن سعودی عرب میں قیام کیا جبکہ ایک روز انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزارا۔

    متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ان کی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل النیہان سے ملاقات ہوئی جبکہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ مفادات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا ہے منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا-