Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میں اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام جاری

    میں اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام جاری

    لاہور: کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی

    دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

     

    دعا نے مزید کہا کہ گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھھ بہت خوش ہوں دعا زہرہ اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دے چکی ہیں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر اوردعا زہرہ کی دوستی پب جی گیم سے ہوئی۔ دعا نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے والد خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائرکی ہے دعا زہرہ نے اپنے شوہرکے ساتھ پولیس کو ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

    واضح رہےکہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی ہے جو 16 اپریل کو لاپتا ہوئی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں کاکہنا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔

    کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

  • دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

    نیویارک : ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر یعنی 3368 ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اورٹوئٹرکے درمیان 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

    ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

    معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

    ٹویٹر کے آزاد بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے 12:24 بجے ایک پریس ریلیز میں مسک کے ساتھ معاہدے کے بارے میں معلومات دی تاہم ڈیل کے پبلک ہونے سے پہلے ہی 2 ہفتے قبل مسک نے ٹویٹ کر کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ خریدنے کا اشارہ دیا تھا۔ مسک نے لکھا تھا کہ امید ہے میرے سخت ترین ناقدین ٹویٹر پر رہیں گے آزادی اظہار کا اصل مفہوم یہی ہے –

    ایلون مسک نے اس سے قبل ٹوئٹر خریدنے کے لیے 43 ارب ڈالر یعنی تقریباً 3273.44 ارب روپے کی پیشکش کی تھی اس حوالے سے ٹوئٹر کے اندر تنازع کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب یہ ڈیل 44 ارب ڈالر میں طے پا گئی ہے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے احتجاج کیا تھا-

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے


    بعد ازاں مسک نے 44 ارب ڈالرز ادا کرنے کی پیشکش کی تھی ابتدا میں ٹوئٹر بورڈ نے مسک کی پیشکش کومسترد کردیا تھا تاہم اب اس کے شئیرہولڈرز سے معاہدے کی منظوری کے لئے ووٹنگ کا کہا جائے گا –

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نئے فیچرز کے ساتھ ٹوئٹر کومزید بہتربنائیں گے آزادی اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیا د ہے۔ ٹوئٹر ایک ڈیجیٹل اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل سے متعلق اہم معاملات پربحث ہوتی ہے۔

    ایلون مسک کا ٹوئٹر کو خریدنے کا فیصلہ، کمپنی کو اربوں ڈالرز کی پیشکش بھی کردی

    یہ واضح نہیں ہے کہ نئی کمپنی کی قیادت کون کرے گا۔ فرم کمپنی کی قیادت فی الحال پیراگ اگروال کر رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ نومبر میں شریک بانی اور سابق باس جیک ڈورسی سے عہدہ سنبھالا تھا-

    لیکن اپنی پیشکش کی دستاویز میں، مسک نے ٹویٹر کے بورڈ کو بتایا تھا کہ مجھے انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔

    اس معاہدے کے تحت، جو اس سال کے آخر میں ختم ہونے کی امید ہے، ٹویٹر کے حصص کو ڈی لسٹ کر دیا جائے گا اور اسے نجی مان لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی دولت کی مجموعی مالیت 237.6 ارب ڈالر ہے وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اورایرو سپیس کمپنی سپیس ایکس کے مالک ہیں۔

    ایلون مسک کا ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

  • حکومت کا عیدالفطر پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    حکومت کا عیدالفطر پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے پرُمسرت موقع پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ریلوے حکام کے مطابق ایک خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے چلائی جائیگی۔حکام کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 29 اپریل کو ڈھائی بجے سٹی اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی-

    کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین 14 کوچز پر مشتمل ہوگی اور تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    پشاورکے لیے 29 اپریل کو روانہ ہونے والی پہلی اسپشل ٹرین کراچی کینٹ لانڈھی حیدرآباد نوابشاہ روہڑی خانپور بہاولپو،ملتان ،خانیوال، شورکوٹ کینٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،فیصل آباد،چک جھمرہ،چنیوٹ،چناب نگر،شاہین آباد،سرگودھا،ملکوال،منڈی بہا الدین،لالہ موسی ،جہلم ،روالپنڈی،ٹیکسلا کینٹ،اٹک سٹی،نوشہرہ پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے 30 اپریل کو رات 11:00 بجے پشاور پہنچے گی-

    ذاتی اخراجات پرجدہ آیا ہوں نہ تو پہلےکبھی سفارتخانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا،حسین نواز

    جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین30 اپریل کو کراچی سے لاہور کے لیے شام 7 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی بزنس ،2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 10 اکانومی کلاس کی کوچز شامل ہوں گی۔

    کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 986 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    لاہور کے لئے 30 اپریل کو روانہ ہونے والی دوسری اسپیشل ٹرین لانڈھی،حیدرآباد،نواب شاہ،روہڑی،صادق آباد،رحیم یار خان،خانپور ، بہاو لپور ،ملتان کینٹ،خانیوال،میاں چنوں،چیچہ وطنی،سابیوال،اوکاڑہ ،پتوکی،رائیونڈ ،کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے یکم مئی کو دوپہر03:30 پر لاہور پہنچے گی۔

    کراچی سےلاپتہ تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا

  • ذاتی اخراجات پرجدہ آیا ہوں نہ تو پہلےکبھی سفارتخانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا،حسین نواز

    ذاتی اخراجات پرجدہ آیا ہوں نہ تو پہلےکبھی سفارتخانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا،حسین نواز

    سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وہ جدہ میں پہلے سے اپنے گھر میں موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حسین نواز نے نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ ایک جھوٹے چینل نے میری تصویر لگا کر یہ خبر چلائی ہے میں جدہ اپنے گھر جو حرم پاک سے ایک گھنٹے کی دوری پر ہے میں پہلے ہی سے موجود ہوں-

    وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر

    https://twitter.com/Hussain_NSharif/status/1518731450996113408?s=20&t=Kb6irGZnrv1efW5nZyUG9w
    انہوں نے بتایا کہ اپنے ذاتی اخراجات پر یہاں آیا ہوں نہ تو پہلے کبھی سفارتخانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا ایسی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے 3 روزہ دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیںاور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اپنے ہمراہ اپنے اخراجات پر سعودی عرب جانے کی دعوت دی اور ابتدائی فہرست کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سمیت کُل 53 ارکان شامل ہوں گے۔

    ‘عمران خان کس کے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے:اہم ساتھی نے حقیقت بیان کردی

    جس کے بعد خبریں تھیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف چارٹرڈ طیارے میں عمرہ کے لیے سرکاری خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جب عمران خان نے سرکاری اخراجات میں کمی کی پالیسی اپنائئ تھی تو بہت سارے صحافیوں نے اس کا مذاق بنایااب سعودی عرب کے دورے میں پوراجہاز لے جایا جا رہا ہے جس میں وہ صحافی جن پر وزیر اعظم ہاؤس کے کھابے کھل چکے ہیں وہ اللہ سے گناہ بخشوانےجائیں گے لیکن سرکاری خرچ پر، کیا یہ عمل شرعی ہے؟-

    وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟

    بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی خبر کی تردید کی تھی اور فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز پی ٹی آئی کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا، وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر جا رہے ہیں، شہباز شریف اپنےذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    انہوں نےکہا تھا کہ شہبازشریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 10 سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے ہیں لیکن سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا عمران خان نے 4 سال اپنے شَر سے میڈیا کو اُس کا خوب بدلہ دیا-

    سعودی عرب جانےوالےقافلےمیں شریف خاندان کےصرف14افراد اور دوخادمائیں شامل ہیں

  • سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عدالت نے بے قصور قرار دیا

    سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عدالت نے بے قصور قرار دیا

    لاہور کی سیشن عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو بشیر میمن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

    ایف آئی اے نے بشیر میمن کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے اور وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔

    عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا جس کے بعد سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔

    وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بشیر میمن کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ سمیت تین مقدمات درج کر رکھے ہیں، جنوری 2022 کو سابق ڈی جی ایف آئی اے نے تینوں مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھی بشیر میمن نے ایف آئی اے کی گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانت دائر کی وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

    اپنی درخواست میں بشیر میمن نے مؤقف اپنایا تھا کہ ایف آئی اے نے میرے خلاف بے بنیاد تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، مجھے خدشہ ہے کہ ایف آئی اے حکام مجھے گرفتار کر لیں گے لہذا ان کی ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

    سیشن کورٹ نے بشیر میمن کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 31 جنوری تک عبوری ضمانت دے دی تھی اور ایف آئی اے کو سابق ڈی جی کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے بشیر میمن کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا-

    یاد رہے کہ اپریل 2021 میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن نے انکشاف کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کیلئے شہزاد اکبر نے انہیں کہا تھا اور فروغ نسیم نے ان کی حمایت کی تھی جبکہ عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ ہمت کریں، آپ کرسکتے ہیں۔

    بشیر میمن نے بتایا تھا کہ میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ایف آئی اے کے ضابطہ کار میں ایسے نہیں کیا جاسکتا، یہ کام سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے پولیس قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے، غیر قانونی کام کیسے کرسکتا ہے؟ وہ بھی ایک جج کے خلاف؟ مجھ پر مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا گیا اور کہا گیا تھا کہ مریم نے پریس کانفرنس کر کے ایک جج کو دہشت زدہ کیا اور جب جج دہشت زدہ ہوگئے تو دہشت گردی کا پرچہ تو بنتا ہے جس پر میں نے جواب دیا کہ یہ دہشت گردی کا کیس نہیں ہے۔

    بشیر میمن نے مزید انکشاف کیا تھا کہ اسی طرح خاتونِ اول کی تصویر جاری کرنے پر دہشت گردی کا کیس بنوانے کیلئے بھی دباؤ ڈالا گیا۔

    بشیر میمن نے انکشاف کیا تھا کہ مجھ پر نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان، رانا ثنا، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، خورشید شاہ، مصطفیٰ نوازکھوکھر، اسفند یار ولی اور امیر مقام کو گرفتار کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جاتا تھا جب اعتراض اٹھایا کہ گرفتاری کیلئے ثبوت ہونے چاہئیں تو کہا گیا کہ فی الحال پکڑ لو بعد میں دیکھیں گے، ریمانڈ لیں گے، پھر عدالت میں اس کو ثابت کریں گے۔

    بشیر میمن نے کہا تھا کہ خود عمران خان نے انھیں کہا تھا کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان تو جو کہتا ہے وہ ہوجاتا ہے، آپ اعتراضات کرتے ہیں جس پر انھیں جواب دیا تھا کہ سعودی عرب میں بادشاہت ہے، پاکستان میں جمہوریت ہے ، صرف گرفتار کرنا نہیں جرم بھی ثابت کرنا ہوتا ہے۔

    وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر

    بشیر میمن نے کہا تھا کہ آج کل لاہور میں جو منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے یہ فائل بھی میرے پاس آئی تھی، میں نے فائل دیکھ کر کہہ دیا تھا کہ یہ کیس نہیں بنتا انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹرولز سرکاری تنخواہ لیتے ہیں اور لوگوں کی عزتیں اور پگڑیاں اچھالتے ہیں، ایک تصویر کو لے کر مجھ سے منسوب کر کے میرے خلاف ٹرولنگ کی جا رہی ہے، اس عرب شیخ کی تصویر فیصل واڈا، عمر ایوب اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ ہیں۔

    سابق ڈی جی ایف آئی اے نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، ان کے ایک بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، موجودہ حکمران پاکستان کو عالمی تنزلی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، میں پاکستانی ہوں اور میں جو ٹھیک سمجھوں گا بولوں گا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ متعدد بار وزیر اعظم عمران خان نے مجھ سے کے الیکٹرک کے عارف نقوی سے متعلق کیسز پر بات کی لیکن میں اپنی بات سے نہیں ہٹا، اب ثابت ہو چکا ہے کہ دبئی سے 21 لاکھ امریکی ڈالر آئے۔

    بشیر میمن نے یہ بھی کہا تھا کہ ’اب سے ٹھیک نصف گھنٹے بعد میرے بیانات کے خلاف ٹرولنگ شروع ہو جائے گی، میرا مذاق بنایا جائے گا، میری کردارکشی کی جائے گی کیونکہ وہ ٹرولز حکمرانوں سے تنخواہ لیتے ہیںان کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے بطور محکمہ ایف آئی اے کو مذاق نہ بنوائیں، موجودہ حکمران ایف آئی اے کو سیاسی تنظیم بنانے جا رہے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنرکے رویئے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری

    بشیر میمن کے انکشافات کے بعد سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی ایف آئی اے کے سابق سربراہ کے الزامات کی تردید کر دی تھی کہا تھا کہ بشیرمیمن کی جھوٹ پر مبنی گفتگو دیکھی، بشیرمیمن کو قاضی فائزکےمعاملے پروزیراعظم یا مجھ سےملاقات کےلیے کبھی نہیں بلایا گیا، بشیرمیمن اور وزیر قانون کے درمیان بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی بشیرمیمن کو کبھی بھی کسی انفرادی شخصیت کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا تھا، وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کو صرف بغاوت کا ایک کیس بھجوایا تھا بشیرمیمن کے بہتان پر قانونی کارروائی کےلیےوکلا کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، بشیر میمن کو کبھی بھی کسی مخصوص فرد کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا ۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کے الزامات مسترد کر دیئے تھے فروغ نسیم کا اپنے بیان میں بشیر میمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بشیر میمن سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی میرے آفس نہیں آئے، اعظم خان ایک مرتبہ قانونی اصلاحات پر بات کے لیے میرے آفس آئے تھے سابق وزیراعظم عمران خان، اعظم خان یا شہزاد اکبر نے مجھےکبھی نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے بشیر میمن سے جسٹس عیسیٰ سے متعلق بات کی ہے بشیر میمن کے لگائے گئے بےبنیاد الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

    ‏چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

  • کراچی سےلاپتہ تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا

    کراچی سےلاپتہ تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا

    کراچی کے علاقے سولجر بازار سے مبینہ طور پر لاپتہ 25 سالہ دینار کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق دینار نے وہاڑی میں اسد عباس نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ لاپتہ لڑکی گھر سے اپنی مرضی سے گئی ہے۔

    لاپتا ہونے والی نمرہ کی شوہر کے ساتھ ویڈیو بھی سامنے آگئی

    دوسری جانب لڑکی کے بھائی نے سولجر بازار تھانے میں بہن کی گمشدگی کی درخواست بھی واپس لے لی ،پولیس کے مطابق دینار 22 اپریل کو اپنے گھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی تھی۔

    اہلخانہ نے ڈسٹرکٹ شرقی کے تھانہ سولجر بازار میں درخواست دی تھی جس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ لاپتا ہونے والی لڑکی 22 اپریل کو شام 7 بجے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھانے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے، لڑکی کو اپنے طور پر کافی تلاش کیا لیکن نہیں ملی-

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ لڑکی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے، فی الحال وہ قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے اطلاع کے طور پر تھانے میں درخواست دی ہے تاہم بعد ازاں لڑکی کے بھائی نے درخواست واپس لے لی تھی-

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سے ہی لاپتہ دعا اورنمرہ کا نکاح نامہ بھی سامنے آچکا ہے گزشتہ روز کراچی پولیس نے لاہور پولیس کے ساتھ دعا زہرہ کا نکاح نامہ شیئر کیا تھا جس کے بعد لاہور پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کیں۔

    ذرائع کا بتانا ہےکہ نکاح نامے پر موجود ایک گواہ اصغر علی ہے جس کی رہائش حویلی لکھا کی بتائی گئی تھی، پولیس نے اس سراغ کے ذریعے اوکاڑہ پولیس سے رابطہ کیا تو اوکاڑہ پولیس نے حویلی لکھا سے اصغر علی کو حراست میں لے لیا۔

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

    اصغر علی سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ دعا اور اس کا شوہر ظہیر دونوں اس کے پاس یہاں آئے تھے اور اب یہاں سے جاکر پاکپتن میں موجود ہیں اصغر علی کے بیان پر پولیس نے پاکپتن پر ایک زمیندار کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے دعا اور اس کے شوہر ظہیر کو تحویل میں لے لیا۔

    دعا کے شوہر ظہیر کے بارے میں اب تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور پولیس کےمطابق دونوں سے تفتیش جاری ہے کہ ان دونوں کا تعلق کس طرح بنا ظہیر پاکپتن میں جس زمیندار کے گھر دعا کو لے کر ٹھہرا تھا وہ اس کا دور کا چچا ہےاس کے علاوہ دعا زہرہ اور ظہیر نے مقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائرکی، ان کا نکاح 17 اپریل کو ہوا جب کہ پٹیشن 19 اپریل کو دائر کی گئی۔

    اوکاڑہ پولیس نے لڑکی کا ویڈیو بیان بھی لیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہے دونوں کو فی الحال مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالتی حکم کی روشنی میں ان کی تحویل پر فیصلہ کیا جائے گا۔

    کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

    ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی، گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھھ بہت خوش ہوں۔

    واضح رہےکہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی ہے جو 16 اپریل کو لاپتا ہوئی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں کاکہنا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔

    دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

    علاوہ ازیں 20 اپریل کو ملیر سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتا ہوگئی تھی جس نے ڈی جی خان میں نجیب شاہ رخ خان نامی لڑکے سے شادی نکاح کر لیا ہے اس کی شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    جبکہ نمرہ کاظمی کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ویڈیو بیان نمرہ کے وکیل کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں نمرہ کا کہنا تھا کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہیں، میں 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا، میں اپنی مرضی سے آئی ہوں،کسی نے اغوا نہیں کیا یں بہت خوش ہوں، میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائے۔

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ نکاح خواں کو اپنی عمر 18 سال بتارہی ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں اسے اپنے شوہر کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے نمرہ کی جانب سے ڈی جی خان کی مقامی عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اس کے والد اس کی شادی کسی بڑی عمر کے بزرگ سے کروا رہے تھے تاہم وہ نجیب شاہ رخ سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے یہ اقدام اٹھایا انہیں پولیس کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، پولیس کو انہیں تنگ کرنے سے روکا جائے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی جبکہ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے-

    کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

  • وزیراعظم کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا حکم

    وزیراعظم کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سےملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی –

    لاکھوں روپے کے ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والی عمران خان کی القادر یونیورسٹی میں صرف 37 طلبا زیر تعلیم

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال کردیا گیا ہے اور 20 بجلی گھروں کےدوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداواربڑھی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا لیکن موجودہ حکومت نے دو ہفتے میں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی گھروں سے بجلی کی پیداواربڑھاکرلوڈشیڈنگ کاسدِباب بھی کیا جارہا ہے ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگاواٹ ہے اور طلب کےلحاظ سے بجلی کی کمی 500 سے 2000 میگاواٹ ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا تھا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مصدق ملک اور دیگر حکام نے شرکت کی-

    ڈیزل کی قلت،پمپوں پر لائنیں، حکومت کا بھی ایکشن کا حکم

    دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار969 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہ ہوسکی لیکن پاور پلانٹس کو آئندہ چند روز میں ایندھن کی مطلوبہ فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

    بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار674 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اس کے علاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار526 میگاواٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار312 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ ایک بارپھر ٹوٹ گیا

    ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری علاقوں میں 8 سے 11 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کراچی میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    قبل ازیں سیکرٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ورچوئل اجلاس ہواتھا ، جس میں اوگرا، پی ایس او حکام اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، 21 دنوں کا ڈیزل اور31 دنوں کا پٹرول کا مطلوبہ ذخیرہ موجود ہے-

    وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر

    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پر مصنوعی قلت پیدا کی گئی جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر 52 روپے لیٹر اضافے کا امکان ہے ذیادہ مہنگا ہونے کی افواہوں پر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں-

    پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں ،کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے-

    وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

  • وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

    وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا اب شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں سے 7 دن میں اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 4 دن میں فعال کرایا ہے۔

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح پر اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہری اسلام آباد میٹرو میں مفت سفر کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نے 18 اپریل کو میٹروبس اسلام آباد کا افتتاح کیا تھا ، میٹرو بس روازنہ ہزاروں مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کرے گی اس سروس کی توسیع کرکے روات تک لے جایا جائے گا۔

    خاتون اول کون؟ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کا پہلا…

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف لینے کے دوسرے روز بعد ہی پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وزیراعظم نے سوال کیا تھا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے میٹرو بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے میٹروبسوں میں سامان رکھنےکی سہولت بھی مہیا کی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعظم نے سی ڈی اے کو 16 اپریل کو پشاور موڑ ائیرپورٹ میٹرو سروس چلانے اور بارہ کہو، روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

  • بی جے پی نے دہلی کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

    بی جے پی نے دہلی کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) نے دارالحکومت کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا-

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی کے صدر ادیش گپتا مسلمان دشمنی پر مبنی مہم ’’بلڈوزر‘‘ چلا رہے ہیں جس میں روہنگیا اور بنگلادیش سے آئے مسلمان تارکین وطن کی دکانوں اور املاک کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کیا جا رہا ہے۔

    کرینہ کپورایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

    ادیش گپتا نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ وزیراعلیٰ اروند کجروال سے ایسے 40 گاؤں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن سے اسلام یا مسلمانوں کا تعلق ظاہر ہوتا ہو بی جے پی رہنما نے ان ناموں کو دور غلامی کی یادگار قرار دیا۔

    قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے معروف شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگراج رکھ دیا تھا بی جے پی رہنما کا مؤقف تھا کہ الہٰ آباد کا پرانا نام پریاگراج ہی تھا جسے دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔

    بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنی سیاست کی بنیاد ہی مسلم دشمنی پر رکھی، گجرات میں مسلم کش فسادات اور بابری مسجد مسمار کی ذمہ دار بھی یہی جماعت ہے۔

    بھارت،تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جانے لگا

    دوسری جانب اڈپی گورنمنٹ گرلزس پی یو کالج انتظامیہ کمیٹی کے نائب صدر اور بی جے پی لیڈر یشپال سوورنا نے آئندہ عام مقامات پر بھی حجاب پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی اس پر اڈپی ضلع مسلم اوکوٹا نے سخت اعتراض اٹھایا اور اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشپال سوورنا کا بیان ایک مہذب سماج اور آئین پر مبنی ملک کے جمہوری تقاضوں کے خلاف ہےیہ سماج میں تفریق اور کشیدگی پیدا کرنے والا بیان ہے پارٹی کی طرف سے اس پر خاموشی اختیار کرنا انتہائی تشویش کی بات ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم اوکوٹا کے سیکریٹری اسماعیل حسین کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنے اراکین کی غیر اخلاقی اورغیر دستوری حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر و قیمت گنوانے والی پارٹی اب اس پستی کا شکار ہوگئی ہے۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کی نقل اتارنے والا مسلمان شہری گرفتار

    برسر اقتدار پارٹی ترقیاتی کام انجام دینے میں ناکامی اور اپنی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے مسلم دشمنی کے ایسے آسان ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یشپال سوورنا نے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ سے زیادہ سخت بیان دے کر پارٹی میں اپنا مقام اونچا کرنے کی کوشش کی ہے ایسی غیر اصولی سیاست کی عمر بہت ہی کم ہوتی ہے ۔ یشپال نے عام مقامات پر حجاب پر پابندی کی تجویز کی حمایت میں فرانس کی جو مثال دی ہے اس پر مسلم اوکوٹا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یشپال کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارا ملک سب کو ساتھ لے کر چلنے والی جمہوریت والا ملک ہے۔

    بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت لڑکے کو پیرچاٹنے پرمجبورکردیا

    فرانس کی مثال دینے والے کو انگلینڈ ، نیوزی لینڈ، آئر لینڈ ، کینیڈا ، جیسے مغربی ممالک کی بھی مثال دینی چاہیے تھی جہاں پر محکمہ پولیس میں بھی حجاب استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے یشپال کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے سماج میں دشمنی اور نفرت کے بیج بونے کے بجائے کچھ مثبت کام کرتے ہوئے لیڈر بن کر دکھائے۔

    امریکا کا بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اور مذہبی آزادی کی پابندی پر تشویش کا اظہار

    واضح رہے کہ جمعہ کے روز بی جے پی کے اوبی سی (Other Backward Class) مورچہ کے جنرل سکریٹری یشپال سورنا نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں حجاب پر صرف کالجس میں ہی نہیں بلکہ عوامی جگہوں پر بھی پابندی لگائی جائے گی حجاب پر پابندی کو لے کر یوروپی ممالک غور کر رہے ہیں اور ہم جو’ہندو راشٹرا‘ کاخواب دیکھ رہے ہیں ہمیں سب سے پہلے عوامی جگہوں پر حجاب پر پابندی لگانی چاہئے۔

    اسلاموفوبیا،فرانسیسی پولیس کا باحجاب خواتین پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو

  • وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر

    وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چارٹرڈ طیارے میں عمرہ کے لیے سرکاری خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وفقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز پی ٹی آئی کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے۔

    وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟


    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا، وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر جا رہے ہیں، شہباز شریف اپنےذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔


    انہوں نےکہا کہ شہبازشریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 10 سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے ہیں لیکن سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا عمران خان نے 4 سال اپنے شَر سے میڈیا کو اُس کا خوب بدلہ دیا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

    انہوں نے کہا کہ اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹویٹ چلاتے ہیں جو چار سال میں عوام کا آٹا، چینی، دوائی، روزگار، معیشت، بجلی، تیل گیس سب کچھ کھاگئے، انہیں صحافیوں کے کھانوں پر تکلیف ہورہی ہے


    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ٹویٹ توشہ خانے کی گھڑی، ہار اور انگوٹھیوں پر بھی کردیں لیکن اس کے لئے ضمیر کا جاگنا شرط ہے.کفایت شعاری کا جو ڈرامہ کیا، وہ آج تاریخ کے سب سے زیادہ تجارتی خسارے کی شکل میں سب کے سامنے آیا ہے اس لئے اپنے لیکچر اپنے پاس رکھیں بھینسوں کی نیلامی،انڈے مرغی کٹوں کے تماشے,جھوٹ کی دکان چلانا بند کریں-

    چیف الیکشن کمشنرکے رویئے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو چینل، پروگرام اور کالم بند کروائےاور صحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے، اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں، صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹوئٹ چلاتے ہیں۔


    قبل ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اپنی تقریر اور ان کے ساتھی اپنے ٹویٹس سے معاشرے میں ایسی آگ نہ بھڑکائیں جس میں خود بھی جل جائیں۔ آگ لگانے والوں کے اپنے ہاتھ بھی جل جاتے ہیں۔ اپنی سیاسی ناکامیوں اور کرپشن چھپانے کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔


    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے والے مواد کو قانون کی قوت سے روکیں گے۔حکومت میں ہوتے ہوئے فسطائیت اور کنٹینر پہ فساد و انتشار پھیلانے والوں کے دامن عوامی خدمت اور ذہن کسی مثبت سوچ سے خالی ہیں-

    مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے