Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ‏چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کا ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

    ‏چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم تاسیس پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں ںے کہا کہ کہ کارکنوں اور ووٹرز کو پارٹی کی 26 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں، چند ہفتے میں کال دوں گا،سب نے اسلام آباد آنا ہے، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا اسلام آباد میں ہی رہیں گے-

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

    عمران خان نے کارکنوں اور ووٹرز کو کہا کہ ہمارا مقصد نظریہ پاکستان کے تحت نیا پاکستان بنانا تھا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین اہم رہنما اصول ہیں، پہلا خودار پاکستان، کسی کی غلامی نہیں کرنی، دوسرا فلاحی ریاست جہاں کمزور طبقے کی مدد کی جائے، تیسرا، قانون سب کے لیے برابر ہو۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور این آر او لے کر بیٹھ جائے اور غریب کو سزا ملے آج پاکستان میں کرپٹ لوگوں کو پھر حکمران بنا دیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنرکے رویئے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری

  • چیف الیکشن کمشنرکے رویئے سے لگ رہا ہے کہ  وہ ن  لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری

    چیف الیکشن کمشنرکے رویئے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی رہنما اور سابو وفاقی وزیر اطلعات و نشریات فواد چویدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے رویئے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں-

    باغی ٹی وی : فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں تو ن لیگ میں عہدہ لے لیں کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا-

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن کا کردار پاکستان کے مفاد کے مطابق ہونا چاہیے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنسز ملنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء میں کمیشن کیوں تاخیر کررہا ہے کمیشن منحرف ارکان کیخلاف فوری نوٹیفکیشن جاری کرے نوٹیفکیشن میں اجراء میں مزید تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہوگی-

    رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں وفاداریاں تبدیل کیں،ابھی تک ان تمام لوٹوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ 25لوگ جنہوں نے ووٹ ڈالے،سب کا ریکارڈ موجود ہے-

    اسد عمر نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن رات 3 بجے بھی جاگ رہا تھا،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ منحرف ارکان کو فوری نا اہل کیا جائے پاکستان کے عوام تو ان لوٹوں کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے-

    قبل ازین چئیرمین پیپیلز پارٹی بالول بھٹو کا کہنا تھا کہ مؤقف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں، عمران کی سیاست "مجھے کیوں نہیں بچایا” کی مہم کے ساتھ اداروں کو نشانہ بنانے کی ہے،عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے-

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں،یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں ہم ایک مضبوط الیکشن کمیشن دیکھیں گے، الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان بلیک میلنگ اور دباؤ کا ایک حربہ ہے-

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

  • قومی اسمبلی کی نشست این اے240 پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

    قومی اسمبلی کی نشست این اے240 پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

    الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے240 پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کر دیا –

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7مئی سے10مئی کےدرمیان جمع کروائےجاسکتےہیں 11مئی کوامیدواروں کی لسٹ جاری کی جائےگی-

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 14مئی امیدواروں کی اسکرونٹی کاآخری روزہوگا، 17مئی کونااہل امیداروں کی اپیلیں سنی جائیں گی اپیلوں پر 21مئی کوالیکشن ٹربیونل فیصلہ کرےگا-

    الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات،کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال جاری

    اعلامیے میں کہا گیا کہ 23مئی کوامیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائےگی، 24مئی کوامیدواروں کی دستبرداری کاآخری روزہوگا 25مئی کوامیدواروں کوانتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے-

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کاحلقہ این اے240کورنگی کراچی ٹوہے-

    مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل

  • سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا –

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق معزول وزیر اعظم نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست ناقبل سماعت قرار دی تھی

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہے، حکومت کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا تھا کہ کیا وفاقی حکومت نے کوئی آرڈر پاس کیا ہے ؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا تھا وفاقی حکومت نے کونسا آرڈر پاس کیا ہے؟ وکیل نے کہا تھا کہ یہ درخواست وفاقی حکومت کے پاس بھیج دیں۔

    جس کے جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر ضروری چیزوں کو کیسے بھیج دوں؟ کیوں نہ آپ کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ خارج کر دوں؟ بعد ازاں عدالت نے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی اور پٹیشنر وکیل پر5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا

    وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محض اخباری تراشوں کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، سزا یافتہ اشتہاری کے لیے لازم ہے کہ وہ جیل جاکر سرنڈر کرے ہم شک نہیں کرسکتے کہ حکومت سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے خلاف جائے گی، درخواست کے ساتھ کوئی ٹھوس مواد موجود نہیں، لہذا درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا گیا تھا ۔

    مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

  • ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

    ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

    ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا امریکی کاروباری جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کی فروخت کا معاہدہ آج ہی فائنل ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر بورڈ کے 11 رکنی بورڈ ممبرز نے اتوار کو کمپنی خریدنے کے حوالے سے ایلون مسک کی پیشکش پر میٹنگ ہوئی، جس میں کمپنی کو 46.5 بلین ڈالرز کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایلون مسک کا ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو بورڈ اراکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز جلد ایلون مسک سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں معاہدے سے متعلق گفتگو کی جائے گی-

    بعد ازاں اس حوالے سے برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بتایا کہ 9 اپریل کو ایلون مسک نے ٹوئٹر کے نو فیصد شیئرز خریدے اور اس کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے اس کے بعد 14 اپریل کو ایلون مسک نے 54.20 ڈالر فی شیئر کے ریٹ پر 43 ارب ڈالر میں پوری کمپنی خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے اپنی اس پیشکش کو "بیسٹ اینڈ فائنل آفر” کا نام دیا تھا تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے ابتدائی طور پر اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    ٹوئٹر کے پانچ فیصد سے زائد کے حصے دار سعودی شہزادے ولید بن طلال نے بھی ایلون مسک کی آفر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ مسک کی ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیشکش اس کی گروتھ کی قدر کے مطابق نہیں-

    ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

    بلومبرگ کا کہنا ہے ایلون مسک نے جس وقت ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی تھی اس کے بعد انہوں نے سرمائے کاانتظام بھی مکمل کرلیا ہے گزشتہ ہفتے وہ ٹوئٹر خریدنے کیلئے مطلوبہ رقم جمع کرچکے تھے تاہم ٹوئٹر انتظامیہ یہ دیکھ رہی ہے کہ ایلون مسک کے خلاف کوئی سرکاری تحقیقات تو نہیں چل رہیں بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کی فروخت کا معاہدہ آج ہی فائنل ہونے کا امکان ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے

    اس سے قبل امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سروس سے متعلق ٹوئٹر میں کچھ خامیاں دیکھتے ہیں اور اسے دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کے پلیٹ فارم میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ ٹوئٹر پر ایلون مسک کے اس وقت 83.3 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

    ایلون مسک کا ٹوئٹر کو خریدنے کا فیصلہ، کمپنی کو اربوں ڈالرز کی پیشکش بھی کردی

  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن کو لکھے خط پر غور کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خط میں عمران خان نے کہا کہ پارٹی نے قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے استعفے دے دیئے ہیں، اور اب قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کوئی نمائندگی نہیں ہے جبکہ منحرف ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کیس بھیج دیا ہے ایسے ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں-

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کسی رکن کے استعفے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوااستعفوں کا کیس موصول ہوتےہی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو 28 اپریل کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کو 6 مئی کیلئے نوٹس جاری کیے گئے ہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے لیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکر یٹریٹ جانے کے لیے صرف دو انٹری پوائنٹس مارگلہ روڈ اور سرینا چوک استعمال ہوں گے۔

    جاری کردہ سرکلر کے مطابق مختلف پوانٹس پر 14 سینئر افسران سیکیورتی کےمعاملات پر نظر رکھیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے سامنے گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی ہوگی کوئی افسر بھی دفتری کارڈ کے بغیر سیکریٹریٹ میں داخل نہیں ہو سکے گا، تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اپنے دفاتر سے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سیکیورٹی کے تمام صورتحال پر نظر رکھیں گے-

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے تاہم نئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کو ڈی سیل کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟

    وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟

    اسلام آباد: پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے پی آئی اے کا طیارے بوئنگ 777 طلب کئے جانے پر ادارے کو یومیہ 50 ہزار ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کا پی آئی اے سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے وزیراعظم آفس کے لیے بوئنگ 777 جہاز مانگا ہے، بوئنگ 777 طیارہ وزیراعظم شہباز شریف اور ارکان اسمبلی کو لے کر سعودی عرب جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کا طیارہ استعمال ہوگا، اس وقت عمرہ سیزن چل رہا ہے اور بوئنگ طیارے کے فضائی بیڑے سے الگ ہونے پر پی آئی اے کو نقصان ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ وزیراعظم کے استعمال میں آنے کی وجہ سے پی آئی اے کو روزانہ 50 سے 60 ہزار ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آنے والے سعودی عرب دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم نےاجلاس میں ہدایت دی کہ وہ پاک سعودی تعلقات کوخاص طورپرروزگار، توانائی، فوڈ سیکیورٹی اورطویل المدتی اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے موثر سفارشات مرتب کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پر اسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔مریم نواز ، مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے –

    یاد رہے کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے-

  • کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

    کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

    کراچی میں دعا زہرہ اور نمرہ کے بعد ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پرلاپتا ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سے دعا زہرا اور نمرہ کے لاپتا ہونے کے بعد اب کراچی سے ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی ہے-

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    اہلخانہ نے ڈسٹرکٹ شرقی کے تھانہ سولجر بازار میں درخواست دے دی ہے جس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ لاپتا ہونے والی لڑکی 22 اپریل کو شام 7 بجے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھانے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے، لڑکی کو اپنے طور پر کافی تلاش کیا لیکن نہیں ملی-

    درخواست میں کہا گیا کہ لڑکی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے، فی الحال وہ قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے اطلاع کے طور پر تھانے میں درخواست دی ہے۔

    دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے بتایا کہ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے لیکن اب تک پولیس کوکوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

    واضح رہے کہ کراچی سے گزشتہ 10 روز میں 3 لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتا ہوئیں 16 اپریل کو الفلاح تھانے کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے دعا زہرہ لاپتا ہوئی جس کا پتا چل گیا کہ اس نے لاہور میں نکاح کرلیا، 20 اپریل کو ملیر سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتا ہوگئی جس نے ڈی جی خان میں نجیب شاہ رخ خان نامی لڑکے سے شادی نکاح کر لیا ہے اس کی شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

    جبکہ نمرہ کاظمی کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے ویڈیو بیان نمرہ کے وکیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں نمرہ کا کہنا ہے کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہیں، میں 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا، میں اپنی مرضی سے آئی ہوں،کسی نے اغوا نہیں کیا یں بہت خوش ہوں، میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائے۔

    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ نکاح خواں کو اپنی عمر 18 سال بتارہی ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں اسے اپنے شوہر کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے نمرہ کی جانب سے ڈی جی خان کی مقامی عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اس کے والد اس کی شادی کسی بڑی عمر کے بزرگ سے کروا رہے تھے تاہم وہ نجیب شاہ رخ سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے یہ اقدام اٹھایا انہیں پولیس کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، پولیس کو انہیں تنگ کرنے سے روکا جائے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی جبکہ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے-

  • دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون چل بسیں

    دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون چل بسیں

    ٹوکیو: جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون دن کی علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    باغی ٹی وی : جاپانی میڈیا کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی کین تاناکا جاپان کی مقامی نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

    دنیا کی معمر ترین شخصیت نے 119ویں سالگرہ کوکا کولا پی کر منائی

    کین تاناکا 2 جنوری 1903 میں جاپان کے جنوب مغربی علاقے فیوکیوکا میں پیدا ہوئی تھیں وہ جوانی میں نوڈلز اور رائس کیک کی دکان چلاتی تھیں اور 1922 میں 19 برس کی عمر میں شادی کی جس سے ان کے 4 بچے ہوئے جبکہ ایک کو گود لیا۔

    ان کے خاندان کی چاول کی دکان تھی جس پر وہ 103 برس کی عمر تک کام کرتی رہیں اپنی زندگی میں انہوں نے 1918 کا ہولناک ہسپانوی فلو دیکھا اور دو عالمی جنگوں کو قریب سے محسوس کیا لیکن اب بھی وہ ماضی کی باتوں کو نہیں دوہراتیں بلکہ انہیں اس عمر میں بھی مستقبل سے لگاؤ تھا-

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2019 میں کین تاناکا کو 116 سال اور 66 دن کی عمر میں دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا تھا اور انھوں نے اس اعزاز کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا تھا۔

    119 سالہ کین تاناکا صبح 6 بجے اُٹھ کر لازمی چہل قدمی کرتیں اور دوپہر میں ریاضی کی مشق کرتیں جو ان کا پسندیدہ مضمون تھا اس کے بعد کیلی گرافی بھی کرتیں ایک انٹرویو میں انھوں نے اپنی طویل العمری کا راز واک اور سادہ غذا کو قرار دیا تھا۔

    طیارے کے واش روم کے کوڑے دان سے نومولود بچہ برآمد،خاتون گرفتار

    انہوں نے اپنی لمبی عمر اور صحت کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت کھانا چھوڑ دیتی ہیں جب ان کا پیٹ 80 فیصد بھر جاتا ہے جبکہ صحت بخش غذاﺅں جیسے سبز سبزیاں، جڑوں والی سبزیاں اور مچھلی کھانا پسند کرتی ہیں۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ کین تاناکا وقت گزارنے کے لیے اوتھیلو نامی گیم ہے جو ان کا فیورٹ ہے اور وہ کلاسک بورڈ کی ماہر بن چکی ہیں اور اکثر گھر کے دیگر افراد کو شکست دیتی ہیں۔

    خیال رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شہریوں کی لمبی عمریں ہوتی ہیں اور دنیا کے معمر ترین افراد کے حوالے سے بھی مشہور ہیں کیونکہ ماضی میں کئی افراد نے معمر ترین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا میں طویل ترین عمر پانے کا ریکارڈ فرانس کے ایک شہری جین لوئس کلمینٹ کو حاصل تھا جو1997 میں 122 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

    جڑواں بہن بھائی کی پیدائش میں پورے ایک سال کا فرق

  • برطانیہ میں چاقو برادر شخص کے حملے سے 4 افراد ہلاک

    برطانیہ میں چاقو برادر شخص کے حملے سے 4 افراد ہلاک

    لندن: برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر مکینوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے برمنسی میں ایک گھر میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں چاقو کے گہرے وار کرکے قتل کیا گیا ہے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

    ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے مقتولین اور قاتل ایک دوسرے کے واقف کار تھے اس لیے قاتل بآسانی گھر میں داخل ہوگیا تاہم قتل کیوں کیا یہ فی الحال پتہ نہیں چل سکا-

    واضح رہے کہ برطانیہ میں چاقو کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے گزشہ برس فروری میں جنوبی لندن میں چاقو سے حملے کے 5 واقعات رونما ہوئے تھے جس پر میئر صادق خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چند اہم فیصلے بھی کئے تھے۔

    قبل ازیں امریکی دارالحکومت میں 23 سالہ نوجوان نے اسنائپرسے 4 افراد کو نشانہ بنا کر خود کو گو لی مار لی تھی 23 سالہ نوجوان نے اپنے فلیٹ میں بنائے گئے ’’اسنائپر نیسٹ‘‘ سے ایک پرائمری اسکول کے نزدیک 4 راہگیرو ںکو اسنائپر سے فائرنگ سے زخمی کرکے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا –

    امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ،12 افراد زخمی

    قبل ازیں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئی تھی شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کولمبیا پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے 2 کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ ایک شخص کو جیل منتقل کردیا گیا تھا گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا تھا جس کی شناخت 24 سالہ جیوانائے پرائس کے نام سے ہوئی تھی –

    دریں اثنا امریکی ریاست نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے رش کے اوقات میں بروکلین سب وے اسٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی تھی –

    امریکی دارالحکومت میں نوجوان نے اسنائپر سے 4 افراد کو نشانہ بنا کر خود کو گو لی…