Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک دوسرا گرفتار

    لاہور: مسلم ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن بی بلاک میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرارہورہے تھے کہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ڈاکوؤں نے پولیس پر فائر نگ کر دی –

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں آتشزدگی، 12 دکانیں خاکستر،2 دوکاندار جھلس کر جاں بحق

    پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ہلاک ڈاکوکی شناخت فہیم اور گرفتار ڈاکو کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    مسلم ٹاؤن کی حدود میں ریکارڈ یافتہ ملزم کی ہلاکت کا معاملہ مسلم ٹاؤن پولیس کو 15 کال موصول ہوئی,پولیس فوری موقعہ پر پہنچی موقعہ پر 02 افراد سلیمان اور فہیم زخمی حالت میں تھے سلیمان اور فہیم تیز رفتاری میں موٹرسائیکل گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے فہیم اپنے اڑیسے ہوئے پستول کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ،موٹرسائیکل ڈرائیور سلیمان کو بھی چوٹیں آئیں دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا فہیم کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ،ملزم سلیمان کے قبضہ سے 1500 گرام چرس بھی برآمد,جبکہ متوفی کا پستول و 06 گولیاں برآمد ہوئیں، ہلاک ہونے والا ملزم ریکارڈ یافتہ منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات درج تھے ملزم سلیمان گرفتار جبکہ موٹرسائیکل۔پستول اور منشیات قبضہ پولیس میں لے لی گئیں

    ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہے

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس موبائل خاتون کی ٹانگوں پر چڑھ گئی جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں اس حوالے سے بیان میں پولیس کا کہنا تھا ایک پلاٹ پر دو گروپوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا جہاں ایک گروپ متنازع پلاٹ پرتعمیرات کررہا تھا، عدالتی حکم پر پولیس تعمیرات کو رکوانے کے لیے پہنچی تو علاقہ مکینوں نے تعمیرات رکوانے کے لیے آنے والے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔

    صدر مملکت نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار خود کو بچانے کے لیے موبائل میں سوار ہوکر بھاگنے لگے تو خاتون زد میں آگئیں، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے لیٹر دے دیا ہے تاحال متاثرہ خاتون میڈیکل رپورٹ لےکر نہیں آئیں اہلخانہ چاہیں گے تو میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حادثے کا سبب بننے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کریں گے جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات بھی جاری ہے ، اگر پولیس موبائل کے ڈرائیور کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔

  • ملکی اداروں پر بہتان تراشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گئی ہے،شرجیل میمن

    ملکی اداروں پر بہتان تراشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گئی ہے،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر الزامات قابل مذمت ہیں ، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کا کریڈٹ خود عمران خان لیتے رہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے فارن فنڈنگ کیس میں وہ پھنس چکے ہیں، ملکی اداروں پر بہتان تراشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گئی ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور تمام اداروں کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کے رہنما ملکی اداروں پر ہرزہ سرائی سے باز رہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔


    انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔

    الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمشنر کے رویےکے خلاف احتجاج کرے گی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی۔

    لاہور میں ایک بڑی جماعت کے جھنڈے اتار دیے گئے

  • پاکستان نے مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کو مسترد کر دیا

    پاکستان نے مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کو مسترد کر دیا

    پاکستان نے 24 اپریل کے بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کو مسترد کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ایسی کئی مایوس کن چالوں کا مشاہدہ کیا جن کا مقصد اصل بنیادی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے بڑے حفاظتی حصار میں جموں کا مختصر دورہ کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے تھے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں میں دریائے چناب پر بھارتی پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے ریٹل پن بجلی منصوبے کا بھارتی ڈیزائن پاکستان کی طرف سے متنازعہ رہا ہے کوار ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے لیے بھارت نے اب تک پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا، آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ تھا-

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک

    بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں مودی کے متنازعہ دورے کیخلاف مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام دھرنا دیا گیا مودی مخالف دھرنے کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی،پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر،عثمان علی ہاشم اور جاوید احمد مغل نے کی-

    برہان وانی شہید چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مودی مخالف دھرنے میں شرکت کی دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم لہرائے اور ”گو مودی گو بیک”کے نعرے لگا ئے علاوہ ازیں ” مودی کو روک دو”،” جموں وکشمیر آزادی چاہتا ہے” کے نعرے درج تھے-

    ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

  • عاصم اظہر کا رمضان المبارک میں ’’درودوسلام‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاصم اظہر کا رمضان المبارک میں ’’درودوسلام‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    کراچی: گلوکار عاصم اظہر کی آواز میں پڑھا جانے والا روح پرور کلام ’’درودوسلام‘‘ مداحوں میں مقبول ہونے لگا۔

    باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں رمضان المبارک میں یوٹیوب پر اپنی خوبصورت آواز میں نیا کلام ’’درودوسلام‘‘ پیش کیا عاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا کہ اس کلام میں ان کے کچھ پسندیدہ درود و سلام کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے جسے وہ اپنی دادی اور والدہ سے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔

    یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،غلاف کعبہ بھی تحفے میں مل گیا

    عاصم اظہر نے درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے لیے پوری محبت کے ساتھ۔

    عاصم اظہر کی یو ٹیوب پر گزشتہ روز شئیر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں جب کہ لوگوں کو ان کا یہ کلام بے حد پسند آرہا ہے۔

    دائرہ اسلام میں داخل ہونے والےسابق جنوبی کورین پاپ گلوکار کی عمرے کی تصاویر سوشل…

  • شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ،جس بیرک میں رہے اس کا بھی معائنہ کیا

    شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ،جس بیرک میں رہے اس کا بھی معائنہ کیا

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل کے دورے پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار لاہور پہنچے تو لاہور میں سب سے پہلے کوٹ لکھپت جیل کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

    شہباز شریف سے ملنے اہم شخصیت جیل پہنچ گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کو نیب کی جس بیرک میں قید رکھا گیا تھاوہاں کا بھی دورہ کیا۔

    وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل سمیت تمام جیلوں میں سہولتوں میں سہولیات میں اضافے اور اسکول ڈسپنسری بہتر کرنے کی ہدایت کی-

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں لاہورہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بع دقومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کوحراست میں لے لیا تھا نیب کی ٹیم شہباز شریف کو لے کر نیب لاہور آفس میں پہنچی نیب جہاں شہباز شریف کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا تھا طبی ماہرین نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر، شوگر لیول اور دیگر چیک اپس کئے تھے-
    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

  • کراچی:دعا زہرہ کے بعد ایک اور لڑکی لاپتہ

    کراچی:دعا زہرہ کے بعد ایک اور لڑکی لاپتہ

    کراچی میں ایک ہفتے کے دوران ملیر سے دوسری لڑکی کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملیر سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو سعود آباد سے ان کی 14 سالہ بیٹی نمرہ کاظمی لاپتہ ہوئی، نمرہ سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتا ہوئی۔

    لڑکی کی والدہ کا بتانا ہے کہ صبح 9 بجے کام سے گئی واپس آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود تاحال بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا میری بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے امتحان ہونے والے تھے، وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرائیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ سعودآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر گولڈن ٹاؤن سے دعا زہرہ نامی لڑکی بھی لاپتہ ہوئی تھی جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    اس حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس ہر زاویے سے دعا زہرہ کے کیس کو دیکھ رہی ہے اور تمام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچی کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے دعازہرہ کی تلاش کےلیے ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں تاکہ کوئی مسنگ لنک ہے تو وہ بھی تلاش کر سکیں۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس اس معاملے میں کلیو لیس نہیں ہے، دعازہرہ کی بازیابی کے لیےہر کوشش اور تمام جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں کراچی ایسے حساس معاملے کو زیادہ اٹھانے سے تفتیش پر اثر پڑے گا، دعازہرہ کی بازیابی کے لیے پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعا زہرہ کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں دعا زہرہ نے اپنے خیریت سے ہونے کی اطلا ع دی-

    دعا زہرہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں دعا زہرہ ہوں گزشتہ چند دن میری زندگی کی بدترین دن تھے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب میں ٹھیک ہوں اور اپنی فیملی کے ساتھ ہوں –

    ٹوئٹ میں خاص طور پر اینکر پرسن وسیم بادامی اور معروف صحافی و اینکر اقرار الحسن اور آئی ایس پی آر کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے مدد کے لئے شکریہ اداکیا گیا اور لکھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس مصیبت میں ساتھ دیا اور دعائیں کی-

    تاہم دعا زہرہ کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ سے کی گئی اس ٹوئٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ کچھ پراسرار بات ہے۔ کیوں کسی نے دعا زہرہ کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا اور بنیادی طور پر ان کے گھر محفوظ ہونے کی جھوٹی افواہ پھیلائی یہاں تک کہ اس نے وسیم بادامی اور اقرار الحسن، ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کیا۔اور ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ اس اکاؤنٹ کا سراغ لگایا جانا چاہئے اور انہیں یقین ہے کہ یہ دعا کیس کو سلجھانے میں کم از کم تھوڑا سا اشارہ دے سکتا ہے-

  • موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون گٹر میں گر گئی

    موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون گٹر میں گر گئی

    موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون گٹر میں گر گئی-

    باغی ٹی وی : آج کل لوگ موبائل پر بات کرنے میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ اردگرد کیا ہو رہا ہے انہیں اس کی کوئی خبر نہیں ہوتی کئی بار لوگ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل پر بات کرتے رہتے ہیں اور وہ اپنا راستہ بھول جاتے ہیں یا حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں اور بہت سے لوگ موبائل پر چیٹنگ کرتے ہوئے یا ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے سڑک پر چلتے ہیں اور وہ یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس لاپرواہی کی وجہ سے ان کے ساتھ کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے اور اکثر ایسے واقعات میں لوگ حادثات کا شکار ہو بھی جاتے ہیں اور بیشتر اوقات اس قسم کے حادثات جان لیوا بھی ثابت ہوئے ہیں-

    موبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی

    ایسی ہی ایک لاپرواہی کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،جس میں ایک خاتون کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے گٹر میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    وائرل ویڈیو بھارت کے شہر پٹنہ کی ہے جس میں خاتون کو رکشے کے پاس سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم خاتون موبائل پر اتنی مصروف ہیں کہ سڑک کے بیچ میں کھلے گٹر کو نہیں دیکھ سکی اور بغیر ڈھکن کے گٹر میں گر پڑی۔

    خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ واقعے کے پیش آتے وقت آگے پیچھے لوگ موجود تھے جنھوں نے جمع ہوتے ہی خاتون کو گٹر سے باہر نکال لیا۔

    قبل ازیں بھارت سے ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکی ریلوے ٹریک پر لیٹی ہوئی اپنے موبائل پر بات کر رہی تھی، وہ بات کرنے میں اتنی مصروف تھی کہ ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی اور اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا۔

  • عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی،شیخ رشید

    عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی،شیخ رشید

    اسلام آباد: سربراہ پاکستان عوامی تحریک اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نوٹ شئیر کیا جس میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے-

    ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ اظہار…


    شیخ رشید نے کہا کہ اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔

    رات کو عدالتیں کیوں کھلی؟ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وجہ بتا دی

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو انگشت بدنداں کر دے گی، ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم عمر یہ موجودہ حکومت ہو گی ،رہے گا نام اللہ کا-

  • اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا

    اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر برس پڑیں-

    باغی ٹی وی : جہاں شوبز سے منسلک متعدد اداکار عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے وہیں اور عمران خان کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف مہمات چلا رکھی ہیں جن میں وہ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کے اپیل کرتے ہیں وہیں عفت عمرنے پی ٹی آئی چیئرمین کے یوٹرن لینے کی عادت کی نشاندہی کرتے ہوئے طنز کے تیر برسائے ہیں-

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عفت عمر نے فروری، مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ فروری ، مارچ والے عمران خان کہتے تھے کہ میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا جب کہ اپریل والے عمران کہہ رہے ہیں کہ مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکا میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے۔

    ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ اظہار…


    ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار، مرد بولے تو غداراور ان کے خلاف کوئی صحافی بولے تو لفافہ،ادارہ بولے تو کرپٹ،عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش،کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش-

    کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں، وقار ذکا کا نوجوانوں کو پیغام

  • بھیک سے جمع کئے گئےلاکھوں روپے عطیہ کرنے والی خاتون

    بھیک سے جمع کئے گئےلاکھوں روپے عطیہ کرنے والی خاتون

    نئی دہلی: بھارتی ریاسٹ کرناٹک میں عمر رسیدہ بھکارن نے ایک لاکھ بھارتی روپے مذہبی فریضے کے لیے عطیہ کردیئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے پولالی گاؤں میں 80 سالہ بھکارن ’انادنا سیوا‘ نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ کئے، جسے خاتون نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی بھکارن خاتون نے مختلف مذہبی رسومات کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کئے تھے وہ گذشتہ 25 سالوں سے مختلف مندروں میں بھیک مانگ کر چندہ دے چکی ہیں۔

    بھارت اور برطانیہ کے مابین نیا دفاعی معاہدہ:پاکستان کے لیے‌خطرے کی گھنٹی

    قبل ازیں سعودی عرب میں ایک غیر ملکی خاتون بھکاری کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے پاس سے ہزاروں سعودی ریال برآمد ہوئے تھے خاتون بھکاری کو سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا گیاتھا-

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی حکام نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والی ایک جبوتی خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے بھیک مانگ کر بڑی رقم جمع کر رکھی تھی-


    خاتون کے پاس ایک لاکھ 32 ہزار ریال (65 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پائے گئے تھے، جو انہوں نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے ملزمہ کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا-

    برطانوی وزیراعظم کا دورہ،مودی کے آبائی علاقے میں ترقی کے دعوے کا پول کھل گیا

    وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ کیس اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھکاریوں کو بھیک میں بھاری رقم ملتی ہے۔ یہ رحجان عام ہے خاص طور پر رمضان کے مہینے بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس مقدس مہینے میں پیسے کمانے کے لیے اس کا استحصال کرتے ہیں بھکاری لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے دھوکہ دہی اور دیگر مختلف طریقوں سے ائدہ اٹھاتے ہیں۔ جیسا کہ بوڑھوں اور معذوروں کے لیے گاڑیوں کا استعمال کرنا اور بچوں کو عوامی مقامات اور دکانوں پر بھیک مانگنے کے لیے بھیجنا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق مجاز سیکیورٹی حکام ہر بھیک مانگنے والے شخص کو گرفتار کریں گے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کی ترغیب دینے اور اس سے متفق ہونے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک