Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کر لی

    شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کر لی

    حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہی ہے، وزارت خارجہ کا تقاضہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا، اور وزارت خارجہ انہیں ملے گی بلاول بھٹووزیرخارجہ بننے کیلئے سوچ رہے ہیں، بلاول بھٹو شہبازشریف کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں حتمی طورپرکچھ نہیں کہہ سکتا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اراکین کےحساب سے ن لیگ کی 14 اور پیپلزپارٹی کی 11 وزارتیں بنتی ہیں وزارت خزانہ، داخلہ، قومی سلامتی، توانائی، منصوبہ بندی اوروزارت اطلاعات ن لیگ کے پاس ہوگی جبکہ تجارت اورمواصلات میں سے ایک پیپلزپارٹی اورایک ن لیگ کوملے گی۔

    آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ ،سی ایم ایچ میں میجر حارث کی خیریت دریافت کی

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ انسانی حقوق کی وزارت پیپلزپارٹی کے پاس جائے گی، وزارت اوورسیزپاکستانی اوروزارت بحری امور میں سے ایک ایم کیوایم اورایک پیپلزپارٹی کے پاس ہوگی، اس کے علاوہ گورنرپنجاب ن لیگ مقررکرے گی اور سندھ کاگورنرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی مشاورت سے ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں پرمشتمل کمیٹی نے وزارتوں کی تقسیم مکمل کرلی، اتحادی جماعتوں نے ایک دن کا وقت مانگا ہے تاکہ پارٹی میں فیصلہ کرلیں کس رکن کوکون سی وزارت دینی ہے اب اتحادی جماعتیں اپنے اراکین کے نام دیں گی، دیگرجماعتوں کے نام وزارتوں کیلئے سامنے آئیں گے تون لیگ بھی سامنے لائے گی۔

    عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ…

    دوسری جانب سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کرلی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔

    اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ کابینہ کا حصہ نہ بننے کا خیال شاہد خاقان عباسی کا اپنا ہوگا لیکن پیٹرولیم کے معاملے میں ان کے تجربے کا فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب وزیراعظم کہیں گے تو وہ کابینہ کا ضرور حصہ بنیں گے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی

  • امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ،12 افراد زخمی

    امریکا میں مسلح شخص کی شاپنگ مال میں فائرنگ،12 افراد زخمی

    کولمبیا: امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کولمبیا پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں سے 2 کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ ایک شخص کو جیل منتقل کردیا گیا۔

    نیویارک فائرنگ: مشتبہ حملہ آور گرفتار

    گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کی شناخت 24 سالہ جیوانائے پرائس کے نام سے ہوئی ہے سیاہ فام ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    کولمبیا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو مسلح گروہ کے آپس میں جھگڑے کے باعث ہوا 12 میں 7 زخمیوں کو گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔

    نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکا، 5 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ چند روز قبل : امریکی ریاست نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے رش کے اوقات میں بروکلین سب وے اسٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی تھی –

  • پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست  کی تاریخ جاری

    پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست کی تاریخ جاری

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست کی تاریخ دے دی –

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے چالیسویں اجلاس کی اگلی نشست 28اپریل 2022 بروز جمعرات 11:30 بجے دن اسمبلی چیمبر میں مقرر کی ہے۔

    اسمبلی سیکرٹریٹ نے 28 اپریل 2022 کی نشست کاگزٹ نوٹیفیکیشن بھی آج 17 اپریل کو جاری کر دیا ہے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ کل ایک بوگس، غیر آئینی اور متنازع الیکشن کروایا گیا وزیر اعلیٰ کے الیکشن کو گورنر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب متنازع قرار دے چکے، یہ آئینی مسئلہ ہے جب تک واضح صورت حال سامنے نہیں آتی الیکشن کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

    وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

    پرویز الہٰی نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں پر حملہ کیا اب پنجاب اسمبلی پر دھاوا بول دیا گیا، کل جو کچھ ہوا پنجاب کی پارلیمانی تاریخ میں کبھی پہلے نہیں ہوا، پولیس ایسے آئی جیسے ڈاکوؤں پر حملہ کرنے آئے ہیں یہ سب کچھ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ہوا، ان کا ٹارگٹ تھا، پی ٹی آئی اور ہمارے ارکان کو ایوان سے باہر نکالا جائے۔

    پرویز الہٰی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے گیلری میں الیکشن کروایا جس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، مہمانوں کی گیلری میں میگا فون پکڑ کر تو کوئی بھی الیکشن کرواسکتا ہے جس طرح جعلی الیکشن کروایا اسی طرح کوئی جعلی گورنر ڈھونڈ کر جعلی حلف بھی لے لیں، ہم نے آئینی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اس غیر آئینی الیکشن کو چیلنج کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ہم نے جو درخواست دی ابھی تک اس پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

  • آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ ،سی ایم ایچ میں میجر حارث کی خیریت دریافت کی

    آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ ،سی ایم ایچ میں میجر حارث کی خیریت دریافت کی

    چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتے کے آخر میں لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لاہور (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور میجر حارث کی خیریت دریافت کی جو حال ہی میں روڈ ریج کے ایک واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔

    حاضرسروس آرمی آفیسر پرمبینہ تشدد ،لاہور پولیس کا موقف بھی آ گیا

    آرمی چیف نے یقین دلایا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا ملزمان جو کہ زیر حراست ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی-

    بعد ازاں آرمی چیف نے دو الگ الگ انٹرایکٹو سیشنز میں گیریژن افسران اور سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہوں نے آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر لاہور کور کو سراہا۔

    فوجی افسر پر تشدد: سلمان رفیق اور حافظ نعمان ملوث نکلے:نامزد مجرم:گرفتارکرلیا گیا

    انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کے لیے قیاس آرائیوں اور افواہوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے کھینچتی ہے اور فوج اور شہریوں کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا دشمن قوتیں طویل عرصے سے یہ کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گی، انشاء اللہ-

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں  کا آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں کا آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں کا آپریشن،2 دہشت گرد مارے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور پاک آرمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مشترکہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ، مارے جانیوالے دہشت گرد آئی ای ڈیز حملوں سمیت پولیو ٹیم پر حملوں اور بھتہ خوری میں مطلوب تھے۔

    اطلاعات کے مطابق حساس اداروں اور پاک آرمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مشترکہ آپریشن 15 اور 16 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔

    پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی دراندازی:فوجی قافلے پر حملہ،7فوجی شہید

    فراہم کردہ معلومات کے مطابق آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی، خلیل خود کش جیکٹس اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

    دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 مشین گنز کے علاوہ 4 گرینیڈ برآمد کرلئے گئے، ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد مختلف تخریبی کار وائیوں میں ملوث تھے جن میں دہشت گرد 11 اپریل کو پولیس کے 5 جوانوں کی شہادت کا واقعی بھی شامل ہے –

    دوسری جانب شہرقائد کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کرکے حساس ادارے کے جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے-

    اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پرتشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، وزیراعظم

    ایس ایچ او پاپوش انسپکٹر سعود نے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان بھٹی کو گرفتار کیا جو کیمو فلاج یونیفارم پہن کر اور کیپ لگا کر گھوم رہا تھا جب ملزم سے باز پرس کی تو وہ پولیس کو مطمئن نہیں کرسکا جبکہ اس کے پاس سے برآمد ہونے والے اسلحے کا لائسنس طلب کیا تو وہ بھی غیر قانونی نکلا، پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم علاقے میں لوگوں کو اپنے آپ کو حساس ادارے کے اہلکار کی حیثیت سے متعارف کراتا تھا اور اس کی یونیفارم دیکھ کر لوگ بھی اس کے احکامات ماننے پر مجبور ہوجاتے تھے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا،وزیراعظم کا دورہ

  • پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

    پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مبارکباد کا مراسلہ موصول ہوا جس کے جواب میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے-

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے مراسلے میں بھی نریندر مودی نے پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا،وزیراعظم کا دورہ

    ، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

  • صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی آئی کے لوگوں کی طرف سے حامد میر کے گھر کے سامنے مظاہرے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی اسلام آباد کو سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کر دیں-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے رابطہ کیا-


    مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین نے شہریوں کے بنیادی حقوق اور اظہار رائے کی ضمانت دی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رو رعایت نہ کی جائے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور فسطائی آمرانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

    آئی جی اسلام آباد نے مریم اورنگزیب کو یقین دہانی کرائی کہ ذاتی طور پر تمام صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے-


    مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سینئر صحافی حامد میر، عاصمہ شیرازی سلیم صافی سمیت صحافی برادری کے گھروں کے باہر غنڈہ گردی کی کوشش کرنے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذ کرنے والے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،مریم اورنگزیب


    انہوںنے کہا کہ 4 سال تک صحافیوں کا گلا گھونٹنے، پسلیاں توڑنے ،گولیاں مارنے ،پروگرام اور چینل بند کرانے، جیلوں میں ڈالنے کا عمران صاحب کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے اب آپ کی دھونس دھاندلی نہیں چلے گی۔


    سینئیر صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی طرف سے حامد میر کے گھر کے سامنے مظاہرے کی کوشش قابل مذمت اور اسلام آباد پولیس کا بروقت اقدام قابل ستائش ہے۔ معاملے کو گھروں تک نہ لے جاو کیونکہ سب لوگ اپنے گھروں کی عزت کے بارے میں "کچھ لوگوں” کی طرح بے حس نہیں ہوتے۔

  • عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر لیگی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر لیگی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر لیگی کارکنان کا احتجاج جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ہے لیگی کارکنان کی جانب سے یہ مظاہرہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے مظاہروں کے رد عمل میں کیا جا رہا ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمائما کے گھر کے باہر لیگی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے ہیں جس میں عمران خان مخالف نعرے لکھے ہوئے ہیں-


    اس موقع پر صحافی اظہر جاوید سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ یہ مظاہرہ ہم بہت مجبور ہو کر کر رہے ہیں،ہمارے قائد اس طرح کی چیزیں پسند نہیں کرتے عمران خان بتائیں کہ زمان پار ک کی رسیدیں کدھر ہیں؟ عمران خان زکوة چور،جھوٹے اور بنارسی ٹھگ ہیں،ہم یہاں اس لیے آئے ہیں تاکہ عمران خان کے بیٹوں اور بیٹی کو یہ بتا سکیں کے ان کے والد چور ہیں۔

    گھر کے سامنے احتجاج کے اعلان پر جمائما کا ردعمل آ گیا

    آرگنائزر اسد ڈار نے کہا کہ یہ مظاہرہ عمران خان کی اصلیت دکھانے کے لیے ہے ، ہم بتا نا چاہتے ہیں کہ مظاہروں کو لوگوں کے گھروں کے باہر نہ لے کر جائیں ، اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو سفارتخانوں کے باہر احتجاج کریں ،ہم بھی آپ کے خلاف وہاں ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان نے مجبور کیا جس کی وجہ سے ہمیں یہاں آنا پڑا جب تک تحریک انصاف کے کارکنان ایون فیلڈ کے باہر آکر احتجاج کرتے رہیں گے ہم بھی احتجاج کرتے رہیں گے-

    ایک کارکن نے کہا کہ پیغام بہت سادہ ہے ،اگر آپ ہمارے گھروں کے باہر آئیں گے تو ہم آپ کے گھرو ں کے باہر آئیں گے اور یہ تب تک نہیں رکے گا، جب تک آپ کو شرم نہ آئے اور آپ نہ رکے۔

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی جماعت کے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ اتوار کو جمائما گولڈ سٹتھ کے گھر کے باہر احتجاج میں شامل ہوں۔ عابد شیر علی کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے بچوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے والد کیسے ہیں۔

    عابد شیر علی نے نہ صرف اپنی ٹویٹ میں احتجاج کی کال دی بلکہ اس پوسٹر پر جمائما کے گھر کا پورا پتا بھی لکھ دیا تھا

    ان کی اسی ٹویٹ میں موجود احتجاجی پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے جمائما نے لکھا تھا کہ ان کے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ان کے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر یہودی مخالف بیان بازی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    جمائما کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ’90 کی دہائی کے لاہور پہنچ گئی ہیں۔

    جمائما گولڈ سمتھ برطانیہ کے ایک ارب پتی تاجر کی بیٹی ہیں انھوں نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی۔ ان کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں۔ یہ شادی نو سال تک چلی اور سال 2004 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

    کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،مریم اورنگزیب

    جمائما سے شادی کی وجہ سے عمران خان کو ‘یہودی ایجنٹ’ بھی کہا گیا اور ان کی شادی کو ‘سازش’ قرار دیا گیا۔ تاہم جمائما سے علیحدگی کے وقت عمران خان نے کہا تھا کہ ‘میرا گھر اور مستقبل پاکستان میں ہے جب کہ جمائما پاکستان میں رہنے کی بہت کوشش کر رہی ہیں لیکن میرے سیاسی کیریئر نے ان کے لیے یہاں رہنا مشکل بنا دیا ہے۔

    ماضی میں کئی مواقع پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں اور ان کے حامیوں نے جمائما گولڈ سمتھ کو عمران خان کی حمایت کرنے کے لیے نشانہ بنایا ہے۔

    گذشتہ سال نواز شریف کی لندن میں اپنے پوتے جنید صفدر کا پولو میچ دیکھتے ہوئے کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں اس پر عمران خان نے نواز شریف کو نشانہ بنایا تھا اس کے جواب میں مریم نواز نے عمران خان پر شدید تنقید کی اور ان کے بچوں پر طنز کیا تھا۔

    اس کے بعد جمائما گولڈ سمتھ بھی اس بحث میں آگئیں اور مریم پر یہودی مخالف بیانات دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

    دوسری جانب لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔

    جبکہ جرمنی کے بڑے شہروں برلن اور میونخ میں پاکستانی نژاد نوجوان طلبہ اور دیگر شہریوں کا عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے خلاف 5 دنوں سے احتجاج کئے جا رہے ہیں اس احتجاج میں شریک زیادہ تعداد ان طلبہ پر مشتمل ہے جو وہاں تعلیمی وجوہات کی بنا پر موجود ہیں۔

    نوجوان طلبہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صرف اور صرف ہم پر، ہمارے ملک پر حکمرانی کرنا چاہتی ہے اور یہ غلامی ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے ہم ان کو بتائیں گے کہ ہم جاگ چکے ہیں، جو صحیح کام کرے گا اس کو سپورٹ کریں گے جو نہیں کرے گا اسے رد کردیں گے عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے اس قوم کو جوڑ دیا ہے اس بات سے قطع نظر کہ کون کس زبان کا بولنے والا ہے، کون کس علاقے اور شہر سے ہےآج بھی یہ احتجاج کس نے کروایا ہے کون ہے اس کے پیچھے یقیناً یہاں موجود پاکستانی طالب علم، جن کی کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی وابستگی نہیں مگر ہم خان کے لیے اپنے ملک کے لیے جمہوریت کے لیے یہاں ایک ہوئے ہیں۔ یہاں جمع ہوئے ہیں۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف جو سازش کی گئی ہے ہم اس کے خلاف نکلے ہیں۔ اسی طرح وہاں موجود ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے ووٹرز اب جوان ہوچکے ہیں اور یہاں جرمنی میں وہ سب ایک جگہ آپ کے لیے جمع ہو چکے ہیں۔

    احتجاج میں موجود ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کو یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے عمران خان کو ووٹ اس لیے دیا تھا کہ ان میں ہمیں ایک امید کی کرن نے آئی تھی۔ احتجاج میں شامل افراد نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان کے پی ٹی آئی کے جھنڈے، خان صاحب کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف اقسام کے نعرے درج تھے۔ وہاں موجود افراد نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور موجودہ حکومت کے خلاف پرجوش نعرے لگائے۔ پاکستان کے قومی ترانے پر احتجاج اختتام پزیر ہوا۔

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

  • کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی

    کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو میں نماز کے بعد مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں عشا کی نماز کے بعد شہری نکل رہے تھے فائرنگ سے 5 نمازی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا پھر حملہ،17 نمازی شہید

    ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک نے بتایا کہ مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا ابھی یہ بھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تعداد کتنی تھی اور زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

    دوسری جانب مسلم ایسوسی ایشن بورڈ کے ممبر ندیم شیخ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کے مطابق سخت سخت سے سزا دی جائے۔

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر حملہ:سعودی عرب اور امریکا کی شدید مذمت

    دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 نمازی شدید زخمی ہوگئے نماز فجر کے فوری بعد مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے اہلکار ایک بار پھر داخل ہوگئے اور عبادت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی نمازیوں کے احتجاج کرنے پر اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوئی فائرنگ بھی کی۔ درجن سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ہندوانتہاپسند وں کا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ

    اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اتوار کے روز یہودی اپنی عبادت کے لیے آتے ہیں آج بھی کافی تعداد میں یہودی آئے ہوئے تھے جن پر نمازیوں نے پتھر پھینکے اور جملے کسے نمازیوں کو ایسا نہ کرنے سے منع کرنے پر بے جا احتجاج شروع کردیا گیا جس پر اپنے دفاع میں پولیس کو بھی جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

    نیویارک فائرنگ: مشتبہ حملہ آور گرفتار

  • ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی

    ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی

    ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : خبریں سامنے آئیں تھیں کہ ‏ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری پارلیمانی امور عنایت اللہ لک کو معطل کر دیا ہے –

    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،پرویزالٰہی مقدمہ درج کرانےتھانے پہنچ گئے

    چیف سیکیورٹی افسر اکبر ناصر بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے تینوں افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں تعاون نہ کرنے پر ہٹایا ہے-

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تینوں افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر ڈائریکٹر جنرل قانون سازی رائے ممتاز کی تقرری کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے گزشتہ روز ایوان میں سیکیورٹی بھیجنے میں پس و پیش پر سردار اکبر ناصر کو گالیاں دیں، ایوان کے اندر 84 کانسٹیبلوں کی ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا جائے گا انہیں دو ہفتے قبل ہی یونیفارم مہیا کی گئی تھی۔

    تاہم اب ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کی معطلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں چاروں افسران گریڈ 20 اور زائد کے افسران ہیں گریڈ 20 اور اس سے اعلیٰ گریڈ کے افسران کی مجاز اتھارٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی ہیں،گریڈ 20 کے افسران کیخلاف کارروائی بھی اسپیکر ہی کر سکتے ہیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کیا۔ ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے، ان کے بال نوچے تھے جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار پرویز الہٰی زخمی ہوئے تھے-

    اگلی عدم اعتماد کب اور کس کیخلاف؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

    جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی پر نجی سیکیورٹی گارڈز ایوان میں لانے کا الزام لگا یا ن لیگ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پرویز الہٰی نجی سیکیورٹی گارڈز ایوان میں لے کر آئے، ان کی گارڈز کو بلانے کی ویڈیو ہمارے پاس ہے پرویز الہٰی نے نجی سیکیورٹی گارڈز اور اسمبلی سیکیورٹی سے اراکین پر حملہ کروایا چوہدری پرویز الہٰی کے سیکیورٹی گارڈز کے حملے کے باعث ایوان میں بدمزگی ہوئی۔

    اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے خود پر حملے کی روداد سنائی انہوں نے بتایا تھا کہ میں اُس طرف یہ کہنے گیا کہ ایسا نہ کریں، وہاں پر ن لیگی رہنما رانا مشہود کچھ لوگوں کو لے کر آگیا اس دوران خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق سیدھے آئے اور مجھے پیچھے سے پکڑ کر نیچے گرادیا جب نیچے گرا تو پھر میں بے ہوش ہوا پھر نہیں معلوم کیا ہوا۔

    دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا،وزیراعظم کا دورہ