Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دائرہ اسلام میں داخل ہونے والےسابق جنوبی کورین پاپ گلوکار کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    دائرہ اسلام میں داخل ہونے والےسابق جنوبی کورین پاپ گلوکار کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار داؤد کم کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : داؤد کِم کا اصل نام ’جے کِم‘ تھا اور وہ 2019 تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا داؤد کِم نےستمبر 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی۔

    دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِم کو متعدد اسلامی ممالک کے دورے کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ مساجد میں بھی گئے جب کہ وہ یوٹیوب پر اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر بھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیئے۔

    حال ہی میں داؤد کِم عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودیہ عرب پہنچے اور کچھ دن قبل انہوں نے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

    داؤد کِم نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان قرار دیا کہ انہیں مقدس مقامات دیکھنے کی سعادت ملی۔


    دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دنیا بھر کے شائقین سمیت پاکستانی مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر بطور یوٹیوبر کام شروع کیا اور وہ عام طور پر مسلمانوں اور اسلام سے متعلق جنوبی و شمالی کوریا کے عوام سمیت دیگر لوگوں کے خیالات کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    داؤد کِمِ اپنے یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق مواد اور ولاگ شیئر کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ برس رمضان المبارک میں انہوں نے جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی افراد کے ساتھ افطاری کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

  • آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    کراچی: اداکار آغاعلی نے اپنی اور اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : آغا علی حال ہی میں حناالطاف کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے، جہاں ندا نے ان سے کہا حال ہی میں پاکستان شوبز میں ہونے والی کئی شادیوں اور مختلف تقریبات میں آپ اور حنا ایک ساتھ نظر نہیں آئے بلکہ کئی جگہوں پر الگ الگ نظر آئے جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ آپ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے؟-

    اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

    آغا علی نے مز ید کہا اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں کیونکہ کسی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی ساتھ ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی اور اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ ان کا رشتہ نفرت سے دوستی اور دوستی سے محبت میں کیسے تبدیل ہوا-

    تعریفی پوسٹ : مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کی تجویز دے ڈالی

    آغا علی نے بتایا تھا کہ چند سال قبل میں نے اور حنا نے ایک ساتھ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم دونوں کو ایک دوسرے سے نفرت ہوگئی تھی بعد ازاں ہم چند سال بعد ایک بار پھر ملے اور اس وقت ہماری دوستی ہوگئی اور پھر ہم ایک دوسرے کے سب سے اچھے دوست بن گئے اور گزشتہ گیارہ ماہ میں ہم نے ایک ساتھ فلمیں دیکھیں، نہ ختم ہونے والی باتیں کیں اور پھر حنا میری زندگی کا حصہ بن گئی۔

    آغا علی کا کہنا تھا کہ حنا الطاف کے ساتھ گزارا گیا ایک ایک سیکنڈ مجھے بہت پیارا ہے اور جب لاک ڈاؤن ہوا میں نے انہیں ایسے یاد کیا جیسے میری زندگی کا کوئی حصہ گم ہوگیا ہو اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں تمہارے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

    عالیہ اور رنبیرکپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،سخت سیکیورٹی انتظامات

  • یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر روس کی امریکہ اور نیٹو کو دھمکی

    یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے پر روس کی امریکہ اور نیٹو کو دھمکی

    ماسکو: یوکرین کو جدید ہتھیار دینے پر روس نے امریکہ اور نیٹو کو سخت الفاظ میں پیغام بھجوا دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے امریکہ کو باضابطہ طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر “غیر متوقع تنائج” بھگتنا ہوں گے یوکرین کو فراہم کردہ جدید ہتھیار جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں اور یوکرین میں صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

    یوکرین کے کروزمیزائل حملے میں روسی بحری جنگی جہاز کونقصان

    روس نے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی جب رواں ہفتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا جس میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں-

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کو سیکیورٹی کی مد میں اربوں ڈالر کی امداد فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے یوکرینی شراکت دار روس کے پرتشدد جارحانہ اقدامات سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    یوکرین کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ماریوپول میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور روس مسلسل اضافی فوج تعینات کر کے شہر ہر حملے کر رہا ہے تاہم روس مکمل طور پر شہر کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

    ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں،امریکی صدر

    یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 52 واں روز ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ آپریشن کئی ماہ تک جاری رہے گادو یورپی ذمے داران کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے یورپی اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا ملک یہ سمجھتا ہے کہ یوکرین میں روس کی جنگ 2022ء کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے۔

    ادھر یوکرین کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی مدت طویل ہونے کے ساتھ ملک میں مادی اور جانی نقصان میں بھی اضافہ ہو گا یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی انکشاف کر چکےہیں کہ ابھی تک جنگ میں ان کے 2500 سے 3000 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ روس 19000 سے 20000 فوجیوں کو کھو چکا ہے۔

    سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل…

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر حملہ:سعودی عرب اور امریکا کی شدید مذمت

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر حملہ:سعودی عرب اور امریکا کی شدید مذمت

    یروشلم: امریکا نے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے صحن میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد "گہری تشویش” کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اشتعال انگیز کارروائیوں اور بیان بازی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پرتشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، وزیراعظم

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلی حکام سے تناؤ کو کم کرنے اور سب کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تعاون سے کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے جمعے کے روز بیت المقدس میں مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے، اس کے دروازے بند کرنے اور مسجد کے اندر اور اس کے بیرونی صحن میں نہتے نمازیوں پر حملہ کرنے پر اسرائیلی قابض افواج کی مذمت کی ہے۔

    سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس منظم دھاوے کو مسجد اقصیٰ کے تقدس اور اسلامی ملت کے لیے اس کی اہمیت پر ایک صریح حملہ اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی سمجھتی ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کو نہتے فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے مقدس مقامات پر ہونے والے ان جاری جرائم اور خلاف ورزیوں کے لیے پوری طرح ذمہ دار ٹھہرائے۔

    صیہونی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا: افغان طالبان کا شدید ردعمل

    یاد رہے جمعے کو طلوع فجر سے قبل اسرائیلی سکیورٹی فورسز مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئیں تھیں جہاں ہزاروں فلسطینی رمضان کے مقدس مہینے میں جمعہ کی نماز کے لیے جمع تھے اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے یہ ماہ رمضان کے آغاز کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی جھڑپیں ہیں یہ جھڑپیں اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جان لیوا تشدد کی لہر کے تیسرے ہفتے رونما ہوئیں جب یہودیوں کا تہوار پاس اوور، عیسائیوں کا تہوار ایسٹر اور مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان تینوں اکٹھے وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ یہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں اضافی فوجی نفری تعینات کرنے اور دیوار فاصل کو مضبوط کرنے کے اقدامات کے بعد سامنے آئی ہے حال ہی میں فلسطینیوں کے حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیل غرب اردن میں اضافی فوج تعینات کی ہے-

    مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پرصہیونیوں کے مظالم پاکستان کاردعمل بھی آگیا

  • ہندوانتہاپسند وں کا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ

    ہندوانتہاپسند وں کا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ

    ممبئی: بھارت میں اذان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے ہندوانتہاپسند تنظیم نے مساجد میں اذان دینے کے لئے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے حجاب کے خلاف بھی باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے اورباحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں جانے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان اورپاکستان دشمن بال ٹھاکرے کے بھتیجے کی ہندوانتہاپسند تنظیم نے ریاست مہاراشٹرمیں مساجد میں اذان کے لئے نصب لاؤڈاسپیکرز3مئی تک ہٹانےکی دھمکی دے دی۔

    انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے اگرمساجد سے لاؤڈاسپیکرنہ ہٹائے گئے تومساجد کے باہرلاؤڈاسپیکررکھ کر ہندوکے مذہبی گیت اوراشلوک بجائے جائیں گے۔

    بھارت : ہندوانتہا پسندوں نےمسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا

    ٹھاکرے نے اسے ایک سماجی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ایم این ایس کے سربراہ نے کہا، یہ ایک سماجی مسئلہ ہے، مذہبی نہیں، میں ریاستی حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اس میں پیچھے نہیں ہیں۔ جو کرنا چاہتے ہو کرو۔”

    اس کے ساتھ ہی ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ممبئی کے مسلم علاقوں میں مساجد پر چھاپے مارنے کا مطالبہ کیا کہا کہ وہاں رہنے والے لوگ ’’پاکستان کے حامی‘‘ ہیں۔

    نئی دہلی: گائے ذبح کرنے کا الزام،مسلمان بزرگ تشدد سے جانبحق،کرناٹک:مسلمان پھل فروش…

    انہوں نے کہا میں پی ایم مودی سے مسلمانوں کی کچی آبادیوں میں مدرسوں پر چھاپہ مارنے کی اپیل کرتا ہوں۔ پاکستانی حامی ان جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں ممبئی پولیس جانتی ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ ہمارے ایم ایل اے انہیں ووٹ بینک کے لیے استعمال کر رہے ہیں ایسے لوگوں کے پاس آدھار بھی نہیں ہے، لیکن ایم ایل اے وہی بنواتے ہیں۔

    دوسری جانب مساجد میں لاؤڈ اسپیکرکے معاملے پر مہاراشٹر حکومت کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے جمعہ کو مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو نشانہ بنایا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں نامہ نگاروں نے ٹھاکرے سے بی جے پی اور ایم این ایس کے مفت لاؤڈ اسپیکر تقسیم کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہے، لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کے بجائے، اسے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں بات کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے ہمیں بغیر پیچھے ہٹے ڈیزل، سی این جی کی قیمتوں کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔آئیے بات کرتے ہیں کہ پچھلے دو تین سالوں میں کیا ہوا۔

    بھارت: ہندوانتہا پسندوں نےمسلمان ڈرائیوروں کے خلاف مہم شروع کر دی

  • قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

    قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

    لاہور: ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کےلیے 22 اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی، ہیڈکوچ سیگفرائید ایکمین آج رات ہی ایمسٹرڈیم روانہ ہورہےہیں۔

    میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

    پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد 26 اپریل کوہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 27 اپریل کوطے ہے۔

    28 اپریل کو بلجئیم روانگی کے بعد 29 اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، سپین کےساتھ تین میچ دورےمیں شامل ہیں، جو دو، تین اور چارمئی کو ہوں گے۔

    ٹیم مینجر خواجہ جنید کےمطابق کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم یورپ جارہی ہے ، ایشیا کپ سےپہلے اس ٹور سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور ہمیں ٹیم کی خامیوں کو بہتر بنانے کا موقع ملےگا-

    انہوں نے بتایا کہ ایکمین کی جلد روانگی کا مقصد وہاں پر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے انتطامات کو یقینی بناناہے۔یورپ سے واپسی پر دوبارہ کیمپ لگے گا جس کے بعد ایشیا کپ کے لیے جکارتہ انڈونیشیا روانگی ہوگی۔

    عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

    دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہو گی اور دیگر دو میچ 3 اور 5 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی جہاں 3 روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہو جائے گا۔ سیریز کے 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

  • اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پرتشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، وزیراعظم

    اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پرتشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد میں اضافہ انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد میں اضافہ انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    صیہونی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا: افغان طالبان کا شدید ردعمل

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھے۔

    قبل ازیں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا تھا کہ پاکستان فلسطین کے مختلف مقبوضہ علاقوں میں موجودہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے آج مسجد الاقصی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں 152 افراد کے زخمی اور 300 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا، یہ عبادت گزاروں پر بالخصوص رمضان المبارک میں قابل مذمت حملہ تمام انسانی اقدار اور انسانی حقوق قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پرصہیونیوں کے مظالم پاکستان کاردعمل بھی آگیا

    عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ حالیہ چند ہفتوں میں اسرائیلی افواج نے مشرقی یروشلم و دیگر علاقوں میں درجنوں افراد کا قتل عام کیا جبکہ حالیہ چند ہفتوں میں اسرائیلی افواج نے مشرقی یروشلم و دیگر علاقوں میں بے شمار فلسطینیوں کو زخمی بھی کیااسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں تشدد میں اضافہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے تشدد میں حالیہ اضافہ افسوسناک ہے۔

    قبل ازیں افغانستان میں طالبان حکومت نے صیہونی فوج کی جانب سے ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان حکومت مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے عالمی برادری بالخصوص اسلامی ممالک فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی بحالی اور اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

    مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پولیس کی مسجد اقصیٰ میں ہوائی فائرنگ اور شیلنگ؛ 152…

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نماز فجر کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 152 نمازی زخمی ہوگئے۔

    مسجد اقصیٰ میں نماز فجر کے بعد نمازیوں اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں کو زدوکوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    فلسطینی ہلال احمر نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 152 نمازی زخمی حالت میں لائے گئے جن میں درجن بھر کی حالت تشویشناک ہے۔

    اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،17 روزے دار فلسطینی زخمی

  • گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا

    گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا

    گوجرانوالہ :گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے گلہ دبا کر 8 ماہ کی بیٹی قتل کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے جناح روڈ پر سفاک ماں نے گھریلوجھگڑا ہونے پر اپنی 8 ماہ کی معصوم بیٹی کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جناح روڈ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ جگنہ بازار میں پیش آیا، خدیجہ نامی خاتون کا اپنے شوہر نبیل سے خرچے پر جھگڑا ہوا، جس پر خاتون نے طیش میں آکر 8 ماہ کی معصوم بچی آمنہ کا گلہ دبا دیا، اور دم گھٹنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

    قبل ازیں پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا تھا کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار اور پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا-

    دوسری جانب لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لاہور کے گرین ٹاؤن میں 6 افراد کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ قاتل کے خلاف دو مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    موبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی

    مقدمات میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں چار افراد کے قتل کا ایک مقدمہ ملزم کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ ملزم کی بیوی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

    پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کر دیا

  • ہنگو ،این اے 33 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

    ہنگو ،این اے 33 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل اتوار کو ہوگا،پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 33 ہنگو میں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضمنی انتخاب کے لئے 210 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں-

    اگلا استعفی صدر پاکستان کا ہو گا،مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    مجموعی طور پر 3لاکھ 18ہزار سے 900 سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے مردوں کے لئے 64، خواتین کے لئے 55اور 91 پولنگ اسٹیشن مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں۔

    جبکہ 110پولنگ اسٹیشن حساس اور 77 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پرامن پولنگ کےلیے سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

    ضمنی الیکشن میں 5 امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے اے این پی سے سعید عمر، جے یو آئی سے عبیداللہ، پی ٹی آئی کے ندیم خان ، آزاد امیدوار عتیق احمد اور محمد سعید شامل ہیں یہ نشست ایم این اے خیال زمان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی-

    ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    آج تمام پولنگ عملہ کو انتخابی سامان فراہم کرکے انہیں اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل جاری ہےچیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

    ضمنی الیکشن کی نگرانی کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

  • چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن عہدے سے مستعفٰی

    چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن عہدے سے مستعفٰی

    چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے اپنا استعفٰی وزیراعظم کو بھجوایا اظفر احسن نے کہا کہ پانچ ماہ بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع ملا –

    اظفر احسن نے کہا کہ ملک میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ 3ارب ڈالر تک سالانہ رہ گئی ہےفارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا پوٹیشنل 15سے 20ارب ڈالر سالانہ ہے مختصر مدت کے باوجود بورڈ آف انویسٹمنٹ میں بہتری لانے کی کوشش کی-

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں احسن چوتھے شخص تھے جنہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے عاطف بخاری کی جگہ لی تھی جنہوں نے جون میں “ذاتی وجوہات” کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ ان سے قبل ہارون شریف کو ستمبر 2018 میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مقرر کیا گیا تھا، جب کہ زبیر گیلانی کو جون 2019 میں چارج دیا گیا تھا۔

    اظفر احسن چیئرمین کارپوریٹ پاکستان گروپ (CPG) کے بانی ہیں، جو پاکستان کے قومی دانشوروں کی اشرافیہ کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں کارپوریٹ اور کاروباری رہنما، وزراء، سینیٹرز، گورنرز، وفاقی سیکرٹریز، سیاست دان، ممتاز ماہرین تعلیم، توانائی کے ماہرین، ٹیک انٹرپرینیورز شامل ہیں، دفاعی اہلکار، پولیس افسران، خارجہ پالیسی کے ماہرین، میڈیا پریکٹیشنرز، اور سول سوسائٹی کے متحرک بھی شامل ہیں-

    انہوں نے نٹشیل گروپ بھی قائم کیا، جس کے وہ بانی سی ای او ہیں، اور پاکستان میں 3000 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی میزبانی بھی کر چکے ہیں، پچھلے 21 سالوں میں 35 ممالک سے جن میں دیگر کے علاوہ، عالمی سی ای اوز، سینئر ایگزیکٹوز، وزراء، آئیوی لیگ یونیورسٹیوں کے ماہرین تعلیم، اور فکر و علم کے رہنما شامل ہیں۔

    بورڈ آف انویسٹمنٹ کیا ہے؟

    بورڈ آف انویسٹمنٹ کا قیام معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان کے منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے، پاکستان کی بین الاقوامی مسابقت میں اضافے اور اقتصادی اور سماجی ترقی میں شراکت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    بورڈ ان کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی مدد کرتا ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں یا سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے منصوبوں کے نفاذ اور آپریشن میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

    یہ موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاروں، دونوں ملکی اور غیر ملکیوں کے لیے رابطے کے ایک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے، تاکہ انہیں وفاقی اور صوبائی سطحوں پر سرکاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگی میں تمام ضروری معلومات اور مدد فراہم کی جا سکے۔