Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

    عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئر میں عمران خان نے عوام کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے بیرون ملک پاکستانیوں سے آج ایک اپیل کر رہا ہوں کہ ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔

    سابق وزیراعظم کی برطرفی کے بعد ’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول


    انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس ویب سائٹ کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی مہم کے لیے پیسے اکٹھے کر سکیں خاص کر اپنے بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں یہ درخواست ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے ذریعے حکومت بدلنے کی سازش کی گئی تھی اور پاکستان کے جو کرپٹ ترین لوگ تھے،ایک پورا خاندان جو یا ضمانت پر ہے یا مفرور تھا ان کی جانب سے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

    پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیے،شہباز گل

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 30سا ل سے چوری کر رہے تھے اور ان کو مسلط کیا گیاجس سے 22 کروڑ عوام کی توہین کی گئی ہے اس سازش کے خلاف میں پوری قوم میں نکلنے لگا ہوں۔جاگی ہوئی قوم کو اور جگا رہا ہوں اور میری پوری کوشش ہے کہ اس سازش کو ہم مل کر ناکام کریں تا کہ پاکستان کو الیکشن کی طرف لے کر جایا جائے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ہی حل ہے کہ اس کا عوام ہی فیصلہ کرے وہ اگر ان چوروں کو چاہتی ہے تو ٹھیک ہے لیکن فیصلہ عوام کرے اور عوام الیکشن کے ذریعے فیصلہ کریں۔ ہم پوری مہم کر رہے ہیں جس کے لیے آپ کے فنڈز کی ضرورت ہے۔

    عمران خان نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں کیونکہ یہ ہے پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے

  • سائرہ بانو دلیپ کمارکی موت کے غم سے نہ نکل سکیں، مداح تشویش میں مبتلا، اداکارہ کوخط لکھ دیا

    سائرہ بانو دلیپ کمارکی موت کے غم سے نہ نکل سکیں، مداح تشویش میں مبتلا، اداکارہ کوخط لکھ دیا

    با لی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں دلیپ کمار کی موت کے بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو اکیلی رہ گئی ہیں۔ وہ زیادہ باہر نہیں جاتیں سائرہ بانو نے لوگوں سے رابطے بھی کم کردیئے ہیں وہ اپنے شوہر اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی موت کے صدمے سے ابھی تک نہیں نکل پائی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق 7 جولائی 2021 کو 98 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے دلیپ کمار کی اہلیہ نے حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ دلیپ صاحب کے غم سے نکل نہیں پا رہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ گھر سے باہر نکل کر لوگوں میں گھل ملنا نہیں چاہتیں۔

    سلمان خان کامیاب انسان ہونے کے باوجود ایک مڈل کلاس شخص ہے، قریبی دوست کا انکشاف

    سائرہ بانو نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں، میں اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکتی سب کچھ بہت اچھا تھا، ہم دونوں ایک ساتھ تھے مجھے ’صاحب‘ کے ساتھ گھر میں رہنا اچھا لگتا تھا اور اب میں اس وقت تک باہر نہیں نکلنا چاہتی جب تک اُن کے بچھڑنے کا غم ہلکا نہ ہوجائے۔ باہر نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں مجھے اپنی زندگی میں ’صاحب‘ کی اشد ضرورت ہے۔

    سائرہ بانو انڈسٹری کے لوگوں کی کال کا جواب نہیں دے رہی ہیں جہاں ان کے قریبی ساتھی اداکاروں دھرمیندر، شتروگھن سنہا اور ممتاز نے بھی سائرہ بانو کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا وہیں سائرہ بانو کے بارے میں ان کے مداح بھی کافی پریشان ہیں جبکہ ایک مداح نے اپنی تشویش میں سائرہ بانو کو خط بھی لکھا ہے۔

    ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں، تو وہ سڑکوں پر آجائیں گے ،ہندوانتہا…

    مداح نے خط میں لکھا کہ سائرہ جی، آپ کیسی ہیں؟ میں آپ کے لیے اچھی میڈیا رپورٹس نہیں دیکھ رہا ہوں وہ لکھ رہے ہیں کہ آپ افسردہ ہیں اور خود کو تنہا کر لیا ہے اور کوئی فون نہیں اٹھا رہی ہیں۔ میں آپ کے بارے میں اس حوالے کافی پریشان ہوں۔ –

    مداح نے خط میں لکھا کہ سائرہ جی، میں کچھ غلط نہیں کہنا چاہتا لیکن آپ کو زندگی کی حقیقت کو قبول کرنا ہوگا۔ کوئی بھی لافانی نہیں، سب کو اس دنیا سے جانا ہے خدا نے دلیپ صاحب کو پوری زندگی دی جو خوشی، کامیابی اور شان و شوکت سے بھرپور تھی۔ ساری دنیا آپ سے پیار کرتی ہے اور جب آپ ناخوش ہوتے ہیں تو وہ بھی اداس ہوتے ہیں۔

    مداح نے لکھا کہ اپنے خیر خواہوں کے لیے تنہائی سے باہر آئیں اور اپنی زندگی کو اس دنیا کے ساتھ بانٹیں یہ ایک خیر خواہ کی گزارش ہےجس نے ہمیشہ آپ کے کرداروں کی تعریف کی ہے۔ خدا نے جو بھی زندگی آپ کو دی ہے، آپ کو اسے اپنے آس پاس کے لوگوں کے لیے جینا ہے۔ ساری دنیا آپ کے آس پاس ہے۔

    یاد رہے کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    صحافی کا فون چھیننے کا معاملہ: عدالت نے سلمان خان کو طلب کر لیا

  • تعریفی پوسٹ : مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کی تجویز دے ڈالی

    تعریفی پوسٹ : مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کی تجویز دے ڈالی

    اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر ساتھی اداکار بلال عباس کے لیے تعریفی پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں اداکار کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکار کو ’پاکیزہ روح‘ قرار دیا۔

    ثناء جاوید کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،سائبر کرائم ونگ

    اداکارہ نے مقبول ڈرامے ’دوبارہ‘ کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرنا چاہتی ہیں۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ایسے بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جن کا ساتھ آپ کا روح کا رشتہ بن جاتا ہے اور بلال ایسے ہی چند افراد میں سے ایک ہیں، وہ پاکیزہ روح کے مالک ہیں بلال عباس ایک محنتی، شریف اور اچھے اداکار ہیں جو فن کی بنیاد کو سمجھتے ہیں۔

    حدیقہ کیانی نے لکھا کہ انہیں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور وہ ان کی مسلسل کامیابی کی منتظر اور دعاگو ہیں۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے عبادت کی ویڈیوز شئیرکرنے پر مداحوں کی تنقید

    گلوکارہ کی جانب سے بلال عباس کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے اور ان کی تعریفیں کرنے پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورے بھی دے ڈالے۔

    وضح رہےکہ بلال عباس اور حدیقہ کیانی نے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’دوبارہ‘ میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے پہلے شوہر فوت ہو جاتے ہیں اور وہ زائد العمر ہونے کے باوجود خود سے کئی سال کم عمر بلال عباس سے شادی کرتی ہیں ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو سراہا جا رہا ہے-

    صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

  • سابق وزیراعظم کی برطرفی کے بعد ’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول

    سابق وزیراعظم کی برطرفی کے بعد ’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تصاویر سے آویزاں کُرتوں کو فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم کی قومی اسمبلی سے تحریک اعتماد کے بعد برطرفی کے چند روز بعد ہی سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عمران خان کی حمایت میں اور نو منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھے جارہے ہیں۔

    جہاں ایک طرف موجودہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں اور عمران خان کی حمایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک معروف کپڑے کے برانڈ ’کرما‘ نے عمران خان کی تصویر والا کرتا دوبارہ متعارف کرادیا۔

    کرما‘ نے ابتدائی طور پر ’عمران خان کُرتا‘ کو 2013 میں متعارف کرایا تھا جو عام انتخابات کے دوران انتہائی مقبول ہوا تھا اور پی ٹی آئی کارکنان اسے جلسوں اور ریلیوں میں پہن کر شریک ہوا کرتے تھے اس وقت کُرتے کو مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس پر عمران خان کی تصاویر آویزاں تھیں۔

    اب فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے ان ہی کُرتوں کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا اور دعویٰ کیا کہ ان کُرتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

    برانڈ نے سوشل میڈیا پر اس کرتے کی پری بکنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت زیادہ مطالبے پر ہم مقبول عمران خان کرتا واپس لارہے ہیں-

    تاہم اس بار فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی قیمت بہت ہی زیادہ رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اگرچہ فیشن ہاؤس نے آفیشل کُرتے کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک کُرتے کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ پاجامے یا پینٹ کی علیحدہ قیمت 10 ہزار روپے رکھی ہے۔

    مجموعی طور پر کُرتا اور پینٹ 30 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ 2013 میں کُرتے کی رقم 4 ہزار روپے تک رکھی گئی تھی عمران خان کُرتوں کی قیمت 30 ہزار روپے رکھے جانے پر فیشن ہاؤس پر کئی لوگ تنقید کر رہے ہیں جب کہ فیشن ہاؤس پر سیاسی ہونے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔

    تاہم تنقید کے باوجود فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی اصل رقم پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

  • سونم کپور کے گھر کروڑوں کی چوری میں ملوث ملزمہ گرفتار

    سونم کپور کے گھر کروڑوں کی چوری میں ملوث ملزمہ گرفتار

    نئی دہلی: باولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے گھر سے ہونے والی کروڑوں روپے کی چوری کے الزام میں ان کی ایک نرس کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اپرنا رتھ ولسن اداکارہ کی ساس کی نرس تھیں جبکہ ان کے شوہر نریش کمار ساگر ایک نجی ادارے میں اکاؤنٹنٹ تھے۔

    عالیہ اور رنبیرکپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    یہ چوری 11 فروی کو ہوئی تھی اور 23 فروری کو اس کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقدی اور زیورات چوری کیا گیا ہے۔

    سونم کی دادی ساس سرلا آہوجا اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ دہلی کے گھر میں رہتی ہیں۔ گھر میں تقریباً 35 نوکر ہیں جو گھر کا سارا کام کرتے ہیں ان سب سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تھی بتایا جا رہا تھا کہ سونم کی دادی ساس سرلا نے 11 فروری کو الماری کھولی تھی جس کے بعد انہیں چوری کا علم ہوا واقعے کی رپورٹ 23 فروری کو سونم کپور اور ان کے شوہر انند اہوجا کے گھر کے مینیجر نے درج کرائی تھیں-

    سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کرائم برانچ نے سریتا ویہاڑ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے تاہم چوری کیا گیا نقدی اور زیورات بازیاب کرانا اب بھی باقی ہے۔

    کترینہ کیف کے” امید” سے ہونے کی خبریں زیرگردش

    واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا اس وقت ممبئی میں ہیں ان دنوں سونم کپور حاملہ ہیں، جس کی وجہ سے یہ جوڑا ممبئی میں مقیم ہے سونم کپور تقریباً چار ماہ کی حاملہ ہیں جوڑے نے خود ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری دی حال ہی میں سونم کپور نے اپنا میٹرنٹی فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا۔

  • پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیے،شہباز گل

    پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیے،شہباز گل

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل صحافی کی جانب سے اصرار کے باوجود بھی امریکا مخالف نعرہ تو نہیں لگایا تاہم کہا کہ پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیے-

    باغی ٹی وی : سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان شہباز گل سے "امریکا کا جو یار ہے غدار ہے ” نعرہ لگانے پر اصرار کر رہے ہیں-

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے بار بار اصرا کے باوجود شہباز گل امریکہ مخلاف نعرہ لگانے سے گریز کر رہے ہیں صحافی کی بارہا کوشش کے باوجود بھی شہباز گل امریکا مخالف نعرہ لگانے سے کتراتے رہے صحافی نے کہا کہ آپ نعرہ نہیں لگائے گے تو لوگوں کو کیوں نعرہ لگوا رہے ہیں لوگوں کو آپ بیوقوف بنا رہے ہیں کہ امریکا کا یار غدار ہے-

    شہباز گل نے صحافی کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنا چاہیے لیکن عزت و احترام کے ساتھ ، اسی طرح پاکستان کو امریکی سفیر کو بھی نہیں نکالنا چاہیے۔

    سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

    سلیم صافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مطیع اللہ جان کی بھرپور کوشش کے باوجود شہباز گل ’امریکا کا جو یار ہے غدار ہے‘کا نعرہ نہیں لگاسکا، اسی طرح مطیع اللہ جان 10 گھنٹے عمران خان کو چھیڑیں لیکن وہ برطانیہ مردہ باد کا نعرہ نہیں لگاسکیں گے ،عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں امریکا نے نکالا‘۔

    یاد رہے کہ سابق معاون خصوصی شہباز گل اب بھی امریکا کی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں، شہباز گل یونیورسٹی آف الینوائے اربانا میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124770 ڈالرز ہے-

    عیدا لفطر: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نوٹیفیکیشن جاری

  • اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے باعث لاکھوں بچوں کے بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ کو اس دہائی کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    صومالیہ یوں تو اکثر خشک سالی کا شکار رہتا ہے تاہم اس وقت یہ رواں دہائی کی بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔اس کے پڑوسی ممالک ایتھوپیا اور کینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ورلڈ فوڈ پروگرام، فوڈ اینڈ ایگری لچر ایجنسی (ایف اے او) انسانی امدادی سرگرمیوں میں شامل ایجنسی او سی ایچ اے اور یونیسیف کے عہدیداروں نے منگل کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے دستیاب امداد ختم ہوتی جارہی ہیں اور بہت سے متاثرہ صومالیوں میں اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کی سکت باقی نہیں رہ گئی ہے۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام کے صومالیہ کے نمائندے الخضر دالوم نے کہا کہ حقیقت میں صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ ہم کسی بھوکے سے کھانا لے کر بھوک مری کی دہلیز پر پہنچ جانے والے لوگوں کوکھلانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں لاکھو ں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اپریل سے جون کے دوران مشرقی افریقہ میں بارش نہیں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے اس کے علاوہ اناج کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نیز یوکرین میں تصادم کی وجہ سے اناج کی سپلائی متاثر ہوجانے کے سبب اناج کی قلت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث صومالیہ کے 6 خطوں کو قحط زدہ علاقوں کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

    ایک نئی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 40 فیصد حصہ یعنی تقریباً 60 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی شدید قلت سے دوچار ہیں قحط کی وجہ سے بچے اس کا سب سے زیادہ شکار ہوں گے۔ اس سال ہی تقریباً 14 لاکھ بچوں کو انتہائی قلت تغذیہ کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ان میں سے ایک چوتھائی کی بھوک کی وجہ سے ہلاکت ہوسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق صومالیہ میں قحط کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی رقم درکار ہے جس میں سے اب تک صرف 4.4 فیصد ہی حاصل ہو سکا ہے-

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صومالیہ میں سن 2011ء میں قحط اور تصادم کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے

  • وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی  وزراء برطرف کر دیئے

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس،علی شان سونی، خواجہ فاروق ، اکبر ابراہیم اور وزیر تعلیم عبد الماجد خان شامل ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے وزراء کو برطرف کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 25 لوگوں نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی ا س حوالے سے گزشتہ روز سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں اہم ملاقات بھی کی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ایک بڑی سازش قرار دیا تھا۔

    اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات خوشگوار نہیں رہی سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے سامنے علی امین پر الزام لگایا کہ انہوں نے 30 کروڑ روپے لے کر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سازش کی۔

    ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے الزامات پر عمران خان حیران رہ گئے اور انہوں نے اس معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔

    نئےسپیکرکاچناؤ، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں…

  • نیویارک فائرنگ: مشتبہ حملہ آور گرفتار

    نیویارک فائرنگ: مشتبہ حملہ آور گرفتار

    نیویارک : نیویارک میں کل سب وے اسٹیشن میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 62 سالہ فرینک جیمز کو مین ہٹن میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بروکلین کے سب وے اسٹیشن میں تقریباً 10 افراد کو گولی مار دی گئی جب کہ قریب کے اسپتالوں میں لائے گئے 29 افراد کو معمولی زخم آئے نیویارک سٹی پولیس نے سب وے سٹیشن پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے-

    نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکا، 5 افراد ہلاک

    نیویارک سٹی پولیس نے ایک شخص کی تصویر شائع کی جس نے کہا کہ وہ شہر کے ایک میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے۔


    پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس شخص کا نام فرینک جیمز ہے وہ اس کے بارے میں کسی بھی دستیاب معلومات کے بارے میں آگاہ کریں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص تاحال فرار ہے ملزم نے گیس ماسک پہن رکھا تھا، پھر گیس سلنڈر چھوڑا اور فائرنگ شروع کر دی مریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے محرکات ابھی تک نامعلوم ہیں۔

    یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    پولیس کا خیال ہے کہ ملزم نے درمیانے درجے کا ٹرانسپورٹ ٹرک کرائے پر لیا تھا جس کی چابیاں جائے وقوعہ سے ملی تھیں شہر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بعد میں شوٹنگ کے مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے کسی بھی معلومات کے لیے 50 ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کی۔

    نیویارک پولیس کمشنر نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ حکام نیویارک کے ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کو ایک واقعہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں نہ کہ اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھاجا رہا ہے۔

    موبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی

  • یوکرین کے کروزمیزائل حملے میں روسی بحری جنگی جہاز کونقصان

    یوکرین کے کروزمیزائل حملے میں روسی بحری جنگی جہاز کونقصان

    کیف: یوکرین کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز ’موسکوا‘ کونقصان پہنچا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا نے یوکرینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر2 کروز میزائل فائرکئے جس کے بعد جہازمیں دھماکہ سنائی دیا اورجہاز کونقصان پہنچا۔

    یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    روسی حکام نے بحری جنگی جہاز’موسکوا‘ کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ٕ

    قبل ازیں روس کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ محصور شہر ماریوپول میں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا تھا ۔ماریوپول مشرقی یوکرین کا ایک اہم اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ہے جس کا روسی فورسز نے ایک ماہ سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

    ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں،امریکی صدر

    روس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے 162 فوجی افسران میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا تھا کہ ان میں سے ایک سو سے زائد اہلکار زخمی بھی تھے۔

    جبکہ یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اپنے فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کے دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

    دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو100ملین ڈالرکی اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اورکینیڈین سینٹرز پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    روس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے ردعمل میں دوما کے 328 ارکان کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے جواب میں ایوان نمائندگان کے 398 ارکان پر’’آئینہ پابندیاں‘‘عائد کیں

    روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں،امریکا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی دوما کے 328 اراکین کے خلاف 24 مارچ کو پابندیاں عاید کی تھیں۔روس کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے 398 ارکان کے خلاف آئینہ پابندیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی کمیٹیوں کی قیادت اور چیئرمینوں سمیت ان افراد کو جاری اقدامات کی بنیادپر روسی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے-

    وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکا کی جانب سے مسلسل عائد کی جانے والی پابندیوں کے پیش نظر مستقبل قریب میں روس کے نئے جوابی اقدامات کے اعلانات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان میں اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ اوردیگرجوابی اقدامات شامل ہیں۔

    ادھر یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ اگرروس امن معاہدہ نہیں کرنا چاہتا تواسے عالمی برادری سے نکل جانا چاہئیے-

    سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل…