Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیراعلیٰ  پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : وزارت اعلیٰ پنجاب کے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اپوزیشن کے قافلے کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے ، حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان ایک ہی بس میں ایک ساتھ بیٹھ کر پنجاب اسمبلی پہنچے جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس لائیں گے ،ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے ،صوبو ں کیساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن بنائیں گے ،ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

    عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہواہے عمران خان نے عثمان بزدار کی شکل میں نکما ترین شخص منتخب کیا ، عمران خان کے غلط فیصلوں کی شائد تلافی نہ ہو سکے ۔

    جبکہ وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے حکومتی امیدوار چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کی نیت صاف نہیں لگ رہی ،وقت بتائے گا کہ دوست محمد کتنے ایماندار ہیں ۔

    وزارت اعلیٰ پنجاب کے حکومتی امیدوارچودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو میں یہاں نہ آتا، آج میں کسٹوڈین نہیں ہوں ،آج پتاچلے گا کہ کون کسٹوڈین ہے اور اس کاکنڈکٹ کیا ہے ڈپٹی سپیکر کا آج پتا چلے گا کہ ان کا کنڈکٹ کیا ہے ۔

    صحافی نے سوال کیا کہ جو بھی نتیجہ آتا ہے کیا آپ اسے تسلیم کریں گے ، جس پر چودھری پرویز الہیٰ نے جواب دیا کہ اگر ناانصافی ہوتی ہے تو کون مانے گا کوشش کریں گے کہ الیکشن شفاف ہوں لیکن نیتیں صاف نہیں ہیں –

    قبل ازیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا تھا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہو گی اور نتیجہ بھی آج ہی آئے گا، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسمبلی آکر ماحول خراب کر سکے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ تعاون کریں اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو پر امن طور پر چلنے دیں ، تمام عمل انتہائی صاف اور شفاف ہوگا ، میؑڈیا کے نمائندگان اسمبلی کے اندر اور باہر موجود ہوں گے جو کچھ ہوگا ان کے سامنے ہوگا۔

    دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہو گی کہ ماحول ایسا پیدا کیا جائے کہ معاملہ التواء کا شکار ہو جائے ۔ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں بعد ازاں ان کے پارٹی چیف کارروائی کر سکیں گے امن و امان سے متعلق کل آئی جی پنجاب سے میٹنگ ہوئی تھی ، وہ تمام معاملے کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ، سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

  • صرف اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر منی لانڈرنگ مقدمہ بنانا غیر قانونی قرار

    صرف اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر منی لانڈرنگ مقدمہ بنانا غیر قانونی قرار

    اسلام آباد:عدالت نے صرف اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر منی لانڈرنگ مقدمہ بنانا غیر قانونی قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی : یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ جاری کیا ایف بی آر انٹیلی جنس اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے پر بنایا منی لانڈرنگ مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا –

    اس ضمن میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کے لیے جرم کے پیسے سے اثاثے بنانے کا ربطہ ثابت کرنا ضروری ہے-

    عدالت نے 2010کا ایکٹ منی لانڈرنگ ، دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے جاری کر دیا اور کہا کہ 2010 کے ایکٹ کی سیکشن 4 کے تحت منی لانڈرنگ قابل سزا جرم ہے-

    عدالت نے کہا کہ 29جون 2021 کو ایف آئی آر درج ہوئی جس میں اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے یا چھپانے کا الزام ہے منی لانڈرنگ کا کریمنل کیس بنانے کی کارروائی اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی ہے یہ صرف اثاثے چھپانے کا کیس تھا منی لانڈرنگ کا جرم نہیں بنتا –

    عدالت نے اثاثے منجمد کرنے اور منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر غیر قانونی قرار دے کر خارج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادارہ اثاثے چھپانے کے تحت کارروائی کرنا چاہے تو متعلقہ قانون کی تحت کر سکتا ہے-

  • اگلا استعفی صدر پاکستان کا ہو گا،مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    اگلا استعفی صدر پاکستان کا ہو گا،مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے قاسم سوری کے استعفےٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جواستعفے آئے ہیں وہ زبردستی دلوائے گئے-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکے پاس رولنگ کا اختیارنہیں تھا ،پی ٹی آئی کوپتہ ہے انہوں نے آئین شکنی کی ہے مجھے لگتا ہے اگلا استعفی صدر پاکستان کا ہو گا قوی امید ہے کہ نئی کابینہ کا اعلان کردیا جائے گا ابھی بھی الیکشن کمیشن نوٹس لے یہ استعفے جعلی ہیں

    قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیربعد ہوگا،اراکین پارلیمنٹ ہاوس پہنچنا شروع، منحرف رکن نور عالم خان،راجہ ریاض اور نواب شیروسیر قومی اسمبلی ہال میں پہنچ گئے-

    نامزد اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی اسپیکر چمبر پہنچے جہاں پر راجہ پرویز اشرف سے نور عالم خان،راجہ ریاض اور نواب شیر وسیر نے ملاقات کی-

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے پارلیمنٹ پہنچ گئےصحافیوں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ آپ اپنی آزادی کو انجوائے کررہے ہیں، میڈیا کو سب سے زیادہ خوش ہونا چاہیے سلیکٹڈ راج ختم ہوچکا ہے،

  • ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصل ہو گیاہے، یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف ووٹنگ ہونا تھی ۔

    قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ آج ہو گی

    قاسم سوری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سےاستعفیٰ پارٹی کے وژن کے مطابق دیا ،پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملکی مفادات اورآزادی کیلئے لڑیں گے،ملک کی آزادی کی تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے-

    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا ہے بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نےبیرونی سازش کا مقابلہ کیا ، قاسم سوری نے ایوان میں جو دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،تاریخ قاسم سوری کو دلیر اور وفادار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی بحیثیت کارکن تحریک انصاف کو قاسم سوری پر فخر ہے

    واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمع کروائی تھی-

    تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی ، ان کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا۔

    متن میں مزید کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، انہوں نے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

  • ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے،شیریں مزاری

    ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے،شیریں مزاری

    سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ ای سی پی نے ایک بار پھر پی ٹی آئی مخالف تعصب کا مظاہرہ کر دیا ہے-


    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف پی ٹی آئی کیس کی سماعت پر توجہ مرکوز ہے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کے فارن فنڈنگ کیسز کو بیک وقت سنے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دباؤ کہاں سے آرہا ہے، ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    قبل ازیں شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے فوج کو مدد کیلئے نہیں بلایا تھا۔


    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ وضاحت کرنا چاہتی ہوں اور ریکارڈ پر لانا چاہتی ہوں کہ عمران خان نے سیاسی ڈیڈ لاک میں مصالحت کے سلسلے میں فوج کو مدد کیلئے نہیں بلایا تھا۔

    عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

    انہوں نے کہا تھا کہ فوج نے اُس وقت کے وزیر دفاع کے ذریعے میٹنگ طلب کی جس میں ان کی جانب سے تین آپشن سامنے رکھے گئے۔

    شیریں مزاری نے سوال کیا تھا کہ عمران خان کئی بار کہہ چکے تھے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے پھر عمران خان استعفے کا آپشن کیوں دیں گے؟ اس بات کی کوئی تُک نہیں بنتی عمران خان نے عدم اعتماد کو صاف مسترد کردیا تھا پھر وہ یہ آپشن سامنے کیوں رکھتے؟ یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے ۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس بتایا تھا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ نے کوئی آپشن نہیں دیا تھا، ڈیڈ لاک کے دوران وزیراعظم آفس سے آرمی چیف سے رابطہ کیا گیا کہ بیچ بچاؤ کی بات کریں، ہماری سیاسی جماعتوں کی قیادت آپس میں بات کرنے پر تیار نہیں تھی جس پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی وہاں گئے، مختلف رفقا سے بیٹھ کر تین چیزیں ڈسکس ہوئیں کہ کیا کیا ہوسکتا ہے، ان میں وزیراعظم کا استعفیٰ، تحریک عدم اعتماد واپس لینا اور وزیراعظم کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آپشن تھا۔

    ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک بھرمیں احتجاج

  • قطر کے امیر اور نائب امیر کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    قطر کے امیر اور نائب امیر کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    قطر کے امیر اور نائب امیر کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی گئی-

    باغی ٹی وی : پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وزیراعظم
    منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    قطر کی قیادت نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہےقطر کے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی اور نائب امیرشیخ عبداللہ بن حمد کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔


    اس کے علاوہ قطر کے وزیراعظم خالدبن خلیفہ بن عبد العزیز آل کی جانب سے بھی شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تہنیتی بھیجنے پر امیر اور نائب امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر اور پاکستان بھائی چارے کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیں،قطر پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،امیر قطر نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مدد کی-

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی بلندیوں اور قربتوں سے ہمکنار کریں گے،قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کرکے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی-

    قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا-

    امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تہنیتی پیغامات پروزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں، مشترکہ وژن کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کرتا ہوں،

    متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد و اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار اعلی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبا د دی تھی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    ترکی، بھارت، برطانیہ ،امریکہ،چین نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی-

    عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

  • امریکا میں ایک گھر کے فریزر سے سناپوں ،کتوں ،بلیوں سمیت درجنوں جانور برآمد

    امریکا میں ایک گھر کے فریزر سے سناپوں ،کتوں ،بلیوں سمیت درجنوں جانور برآمد

    واشنگٹن: امریکا میں ایک گھر کے فریزر سے کتے اوربلیوں سمیت 183 جانور برآمد ہوئے جنہیں منجمد کردیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : ” نیویارک پوسٹ ” کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں مائیکل پیٹرک نام کے شخص کے گھرپرجب پولیس نے ایک شکایت پرچھاپہ مارا تو فریزر سے کتے،بلیاں، سانپ ،چھپکلیاں،خرگوش،کچھوے ،چوہے اوردیگرجانور برآمد ہوئے جن کی تعداد 183 تھی۔

    نیویارک فائرنگ: مشتبہ حملہ آور گرفتار

    پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے جانوروں میں سے کچھ منجمد ہونے کے باوجود زندہ تھے۔

    موہاو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے جمعرات کو بتایا کہ مردہ جانور ریاست کے مغرب میں واقع گولڈن ویلی میں 43 سالہ مائیکل پیٹرک ٹورلینڈ کے کرائے پر لئے گئے گھر میں پائے گئے-

    مائیکل پیٹرکی پڑوسی خاتون نے اپنے سانپ دیکھ بھال کے لئے اس کے حوالے کئے تھے لیکن سانپ واپس نہ ملنے پرپولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 3 اپریل کو یہ چھاپہ مارا-

    وبائل میں مصروف لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی

    جانوروں سے بے رحمی کے الزام میں مائیکل پیٹرک کوگرفتارکرلیا تفتیش کے دوران ٹورلینڈ نے بالآخر کچھ جانوروں کو فریزر میں رکھنے کا اعتراف کیا جب وہ ابھی تک زندہ تھےتاہم اس کی بیوی کی تلاش جاری ہے اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کوفریزر میں منجمد کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

  • ہبل خلائی دوربین نے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا دُمدار ستارہ دریافت کر لیا

    ہبل خلائی دوربین نے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا دُمدار ستارہ دریافت کر لیا

    کیلیفورنیا: ماہرین نے انسانی تاریخ میں اب تک سب سے بڑا ’دُمدار ستارہ‘ دریافت کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دریافت کیا گیا کومٹ لگ بھگ دس لاکھ برس سے ہمارے سورج کے گرد چکر کاٹ رہا ہےاس پراسرار شے کو ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا جرمِ فلکی قراردیا گیا ہے اس کی دریافت کی تفصیلات ” دی آسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز” میں شائع کی گئیں-

    چاند کی مٹی کا سب سے پہلا نمونہ نیلامی کےلیے پیش

    ہبل خلائی دوربین سے دیکھے جانے والےاس دمدار ستارے کو C/2014 UN271 کا نام دیا ہے اور اس کا نیوکلیئس اب تک ہماری معمولات کے تحت سب سے وسیع ہے 140 کلومیٹر طویل مرکزہ عام کومٹ سے 50 گنا بڑا ہے 22,000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ گردش کر رہا ہے خود اس کے مطالعے سے دمدار ستارے کی ہیئت اور ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے ماہرِ فلکیات ڈیوڈ جیووٹ نے کہا کہ دمدار ستارہ محض ایک نمونہ ہے اور شاید ایسے سینکڑوں ہزاروں دمدار ستارے موجود ہیں لیکن اتنے مدھم ہیں کہ ہم انہیں اچھی طرح دیکھ نہیں سکتے۔ پہلے پہل اس کی روشنی سے قیاس کیا گیا کہ یہ غیرمعمولی طور پر بہت بڑا دمدار ستارہ اور اب اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    سائنسدانوں نے واضح تصاویر اور کمپیوٹر ماڈلنگ سے دمدار ستارے کے مرکزے کا اندازہ لگایا ہے اس کا مدار بھی سب سے طویل اور لمبا ہے جبکہ طویل دم برف اور گیسوں سے بنی ہے اگرچہ C/2014 UN271 کا باضابطہ اعلان گزشتہ برس کیا گیا لیکن یہ ڈارک انرجی سروے کے ڈیٹا میں سال 2014 اور 2018 میں دو مرتبہ سامنے آیا لیکن ایک اور مطالعے میں اس کا شائبہ 2010 میں بھی ملا تھا جب یہ سورج سے تین ارب میل دور تھا اور اس کے بعد سے زمینی اور خلائی دوربینوں کے ذریعے اس کا مطالعہ کیا جاتا رہا ہے۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا مدار بہت ہی بیضوی اور طویل ہے اوریہ 30 لاکھ سال میں ایک چکر مکمل کرتا ہے جبکہ دس لاکھ برس سے یہ سورج کی جانب آرہا ہے 2031 میں یہ سورج سے قریب ترین مقام پر ہوگا لیکن وہ بھی ایک ارب کلومیٹر ہی ہوگا-

    اس کا مدار سورج سے دو ارب میل دور ہے اور اس کا درجہ حرارت منفی 348 ڈگری فارن ہائیٹ ہے سردی کے درجہ حرارت کےباوجود، یہ اپنی سطح سے کاربن مونو آکسائیڈ کو بہانے کے لیے کافی گرم ہے، جس سے اس کے مرکز کے گرد دھول اور گیس کا بادل پیدا ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق C/2014 UN271 کا ظہور بھی مشور اوورٹ بادل سے ہوا ہے یہ سرد اور برفیلے اجسام کا ایک بہت وسیع علاقہ ہے جہاں سے دمدار ستارے آتے ہیں اور ہمارے نظامِ شمسی کی اطراف سےگزرتے رہتے ہیں۔ اوورٹ کلاؤڈ بہت دور واقع ہے اور نظامِ شمسی سے ماورا ہے بعض ماہرینِ فلکیات اوورٹ کلاؤڈ کو مفروضہ بھی قرار دیتے ہیں۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

    ماہرین کے مطابق جب جب اس جگہ سے کوئی برفیلا اجسام باہر نکلتا ہے تو ہمارے سورج کی بے پناہ ثقلی قوت کی بنا پر یہ کھنچا چلا آتا ہے اور جیسے جیسے سورج کے گرد پہنچتا ہے اس کی پگھلی ہوئی برف لمبی دم کی طرح ہوتی جاتی ہے جب اس پر روشنی پڑتی ہے تو ہمیں لمبی برفیلی دم محسوس ہوتی ہے اور یوں ہم اسے کومٹ یا دمدار ستارہ کہتے ہیں۔

    خیال ہے کہ اس کو دیکھ کر خود اوورٹ کلاؤڈ کی تشکیل کو سمجھا جاسکتا ہے۔ اب تک ہم جانتےہیں کہ اوورٹ کلاؤڈ اندرونی نظامِ شمسی میں بہت عرصے پہلے بنے تھے۔ پھر بڑے گیسی سیارے مثلاً زحل اور مشتری وجود میں آئے اور اورٹ بادل وہاں سے ہٹ کر دور ہوتے گئے-

    ڈھائی ہزار سال قبل ستاروں کی سیدھ میں بنایا گیا مقدس تالاب

  • ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک بھرمیں احتجاج

    ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک بھرمیں احتجاج

    کراچی: وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے اور رمضان المبارک میں اوقات کار بڑھانے کے لیے خلاف بینک ملازمین نے اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں میں ہفتہ وار کاروبار کے چھ دن کام کے لیے کھلا رکھنے کے احکامات کے خلاف نجی بینکوں کے ملازمین نے جمعہ کو اسٹیٹ بینک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جس کے سبب آئی آئی چندریگر روڈ پر کچھ وقفے کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟


    بینک ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں 6 روز کام نہیں کریں گے بلکہ انہیں ہفتہ کے روز چھٹی چاہیے، ہم انسان ہیں ہم پر ظلم نہ کیا جائے۔


    مظاہرین نے وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہفتے کے دن کی تعطیل بحال نہیں کی جائے گی بینکرز فورم کے تحت روزانہ دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں حیدرآباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بینک ملازمین نے احتجاج کیا اور ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مطالبہ کیا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر بھی #ہفتے_کی_چھٹی_بحال_کرو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

    حاضرسروس آرمی آفیسر پرمبینہ تشدد ،لاہور پولیس کا موقف بھی آ گیا

  • قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ آج  ہو گی

    قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ آج ہو گی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پینل آف چئیرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔

    قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے راجا پرویز اشرف کے اسپیکرمنتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا اجلاس کی صدارت کے لئے ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے قاعدہ 12 کے تحت قاسم سوری اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں نئے اسپیکر کے حلف اورڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پرمشاورت ہوگی تمام ارکان کواجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،بلاول

    واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمع کروائی تھی-

    تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی ، ان کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا، انہوں نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا۔

    متن میں مزید کہا گیا تھا کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، انہوں نے آئینی شقوں کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

    پیپلز پارٹی نےکراچی میں یوم نجات منانے کا اعلان کردیا