Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • روسی حملوں کے باعث کیف میں ہلاکتیں 222 اورزخمیوں کی تعداد 889 ہو گئی

    روسی حملوں کے باعث کیف میں ہلاکتیں 222 اورزخمیوں کی تعداد 889 ہو گئی

    کیف: روسی حملوں کے باعث يوکرينی دارالحکومت کیف ميں ہلاکتوں کی تعداد 222 ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق يوکرينی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کيف ميں روس کی جانب سے حملوں میں اب تک 4 بچوں سمیت 222 افراد ہلاک ہو چکے ہيں جن ميں 60 شہری شامل ہيں۔

    حکام کے مطابق روسی حملوں کے باعث اب تک زخمی ہونے والوں کی تعداد 889 بنتی ہے ان ميں 241 شہری شامل ہيں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق يوکرين ميں روسی حملے ميں اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 780 ہے 1,252 افراد اب تک زخمی بھی ہو ئے ہيں۔

    قبل ازیں جمعرات کو امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے تصدیق کی تھی کہ روسی افواج اپنے توپ خانے کو دارالحکومت کیف کی طرف منتقل کر رہی ہیں اور اس پر بمباری کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انٹیلی جنس اندازوں کے مطابق بحیرہ اسود میں جنگی بحری جہاز مشرقی یوکرین کے شہر اوڈیسا کے اطراف میں حملے کی تیاری کر رہے ہیں روسی فوجی قافلے ابھی تک کسی ٹھوس نقل و حرکت کے بغیر پھنسے ہوئے ہیں اور وہ دارالحکومت کیف سے 15 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو ملنے والا نیا سامان اسے روسی افواج کا قریبی فاصلے سے مقابلہ کرنے کی سہولت دے گا جیسا کہ خارخیو، کیف اور چرنیف کے آس پاس ہوا تھا۔

    نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان

    واضح رہے کہ 24 فروری کو روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے کیف کے اتحادی یورپی ممالک اور امریکا کی سربراہی میں بالعموم نیٹو ممالک نے یوکرین کو بہت سے دفاعی ہتھیار بھیجے ہیں ان میں سے بہت سے ممالک نے یوکرین کی حکومت اور بے گھر افراد کے لیے بھی مالی امداد مختص کی ہے۔

    علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے 80 کروڑڈالر کی اضافی حفاظتی امداد مہیا کرنے کی منظوری دینے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کی قیادت کررہا ہےاس کے تحت ہم آج بے پایاں سلامتی اور انسانی امداد مہیا کررہے ہیں ہم آنے والے دنوں اورہفتوں میں مزید کام جاری رکھیں گے ہم پابندیوں کی سزا کے ذریعے صدر ولادیمیرپیوٹن کی معیشت کو کمزورکررہے ہیں، یہ پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تکلیف دہ ثابت ہوں گی-

    بائیڈن نے بتایا تھا کہ یوکرین کو 800 طیارہ شکن نظام، 9000 اینٹی آرمرسسٹم، 7000 چھوٹے ہتھیار، دوکروڑ گولیاں،گولہ بارود اور ڈرون مہیا کئے جائیں گے-

    امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں…

  • حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا

    حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی تاکہ اس بات کا فیصلہ کیا جا سکے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے اراکین نشستوں پر برقرار رہ سکتے ہیں یا انہیں نا اہل قرار دیا جائے گا۔

    منحرف ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 21 سے کم ہوکر13 رہ گئی :شو کاز نوٹسزجاری:مشکل وقت ہے طاری

    اس سلسلے میں آج پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی مخالفین کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سمری پیش کی تھی۔

    دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف مل گیا

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے موجودہ سیاسی حالات اور اپوزیشن کی حمایت کے لیے پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد قانون سازوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے سے متعلق معاملات جائزہ لیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘ گورنر راج سے متعلق سمری پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے’۔

    دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہےانن کا کہنا تھا کہ پارٹی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرتے ہوئے مخالفین کو شکست دے گی۔

    ترین گروپ بھی تقسیم کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے خواہاں

    دوسری جانب حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق 13منحرف ارکان کے شوکاز نوٹسز پر دستخط کردیے گئے ہیں شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی جائے گی ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

  • روسگرام اور انکل وانیاز،میکڈونلڈز اور انسٹاگرام کا روسی متبادل

    روسگرام اور انکل وانیاز،میکڈونلڈز اور انسٹاگرام کا روسی متبادل

    یوکرین میں فوجی آپریشن کے سبب ماسکو پر مغربی ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں بعض عالمی کمپنیوں نے روس میں کاروبار بند کر دیا ہے جس کے بعد ماسکو بظاہر متبادل راستے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار "دی انڈیپینڈنٹ” کے مطابق روسی پارلیمنٹ کی جانب سے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی مقامی کمپنی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے تا کہ وہ "میک ڈونلڈز” کی جگہ لے سکے واضح رہے کہ کمپنی نے کچھ عرصہ قبل روس میں اپنے مراکز بند کرنے اور ملک سے رخصت ہو جانے کا اعلان کیا تھا۔

    انسٹاگرام اور فیس بک نے ٹک ٹاک پر اپنا کاؤنٹ بنا لیا

    رپورٹ کے مطابق نئی فاسٹ فوڈ چین کا نام Uncle Vanya’s ہے روس کا یہ نیا برانڈ ایک سال کے اندر کام شروع کر دے گا یہ پیش رفت روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کے تحت عمل میں آئے گی۔

    یوکرین جنگ: میک ڈونلڈز، کوکا کولا اور سٹاربکس نے روس میں کاروبای سرگرمیاں معطل کر…

    مذکورہ نئی فاسٹ فوڈ چین کا لوگو بھی امریکی مکڈونلڈز کے لوگو سے ملتا جلتا ہو گا ماسکو مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ "انسٹاگرام” کی متبادل ایپلی کیشن کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے اس نئی ایپ کا نام "روسگرام” ہو گا اور اس کا ہدف ملک میں موجود انسٹاگرام کے 8 کروڑ صارفین ہوں گے روسگرام کی نئی ایپلی کیشن رواں سال اپریل میں قابل رسائی ہو گی۔

    روس نے کینیڈین وزیراعظم ، صدر جوبائیڈن سمیت دیگر امریکی حکام پر پابندیاں عائد کر…

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کے دوران میں متعدد عالمی برانڈز روس سے رخصت ہو چکے ہیں ان میں زارا ، ایچ اینڈ ایم، مینگو، ایڈیڈاس، مکڈونلڈز اور اسٹار بکس وغیرہ شامل ہیں علاوہ ازیں متعدد عالمی کمپنیوں نے روس میں اپنا کام روک دینے کا اعلان کیا ہے۔

    روس نے انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کر دیا

    روس دو ہفتوں سے بھی کم عرصے ایران اور شمالی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ پابندیوں کا شکار ملک بن گیا ہے ماسکو پر عائد پابندیوں کی مجموعی تعداد 5530 سے زیادہ ہے۔ بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق تہران 3616 پابندیوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

    ٹک ٹاک نے بھی روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    جبکہ دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یوکرین تنازع:برطانیہ کا100 سےزائد روسی تاجروں کے اثاثے منجمد کرنے اور روسی مصنوعات…

  • انسٹاگرام اور فیس بک نے ٹک ٹاک پر اپنا کاؤنٹ بنا لیا

    انسٹاگرام اور فیس بک نے ٹک ٹاک پر اپنا کاؤنٹ بنا لیا

    انسٹاگرام اورفیس بک (میٹا) نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا-

    باغی ٹی وی : فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اس وقت چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اپنی سروسز کے لیے سب سے بڑا خطرہ خیال کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بھی وہ کئی بار کرچکے ہیں تاہم اب میٹااور انسٹاگرام بھی ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں-

    عالمی خبررسان ادارے کے مطابق ٹک ٹاک پر فیس بک کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے جس کے اب تک 23 ہزار سے زیادہ فالورز ہوچکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے حالانکہ اس پر کوئی پوسٹ بھی نہیں کی گئی۔


    فیس بک کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ لوگ تنہا کی بجائے اکٹھے زیادہ کام کرسکتے ہیں اس کے ساتھ گوگل پلے اسٹور پر فیس بک ایپ کا لنک دیا گیا ہے۔


    انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک میں اکاؤنٹ بنایا ہے جس میں ریلز کو پروموٹ کیا جاتا ہے یا اسے استعمال کرنے کی ٹپس شیئر کی جاتی ہیں۔

    روس نے انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کر دیا

    ٹیک کرنچ کے مطابق میٹا کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اصلی ہے ترجمان نے کہا کہ برانڈز متعدد چینلز کا فائدہ اٹھاتے ہیں تاکہ لوگوں تک رسائی حاصل کرسکیں جو ان کی پراڈکٹس اور سروسز استعمال کرتے ہیں، پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک یا دیگر پر ہمارے برانڈ کی موجودگی کا مقصد بھی یہی ہے۔

    ایسا ممکن ہے کہ فیس بک ٹک ٹاک یا اس کے اشتہاری پلیٹ فارم کو استعمال کرکے نوجوانوں تک رسائی حاصل کرسکے جو دنیا کے مقبول ترین سوشل نیٹ ورک سے دور ہورہے ہیں 2021 کی آخری سہ ماہی میں پہلی بار فیس بک کو روزانہ اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کی کمی کا سامنا ہوا تھا۔

    واٹس ایپ کی پیغامات کے ازخود غائب ہونے والے فیچر میں تبدیلی

    واضح رہے کہ فیس بک اکثرٹک ٹاک ایپ کو اپنا اہم ترین حریف قرار دیتی ہے 2021 کے آخر میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ لوگوں کے پاس متعدد انتخاب ہیں کہ وہ اپنا وقت کیسے گزاریں اور ٹک ٹاک جیسی ایپس بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں ٹک ٹاک پہلے ہی ایک حریف کے طور پر بہت بڑی ہوچکی ہے اور اس کی توسیع بڑے پیمانے پر بہت تیزی سے ہورہی ہے۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

  • احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : معروف شوبز ویب سائٹ کے مطابق احد رضا میر ماضی میں برطانیہ میں ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘نامی اسٹیج تھیٹر میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جب کہ وہ معروف انگریز مصنف ولیم شیسکپیئر کے شہرہ آفاق تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ‘ (دی ٹریجڈی آف ہیملیٹ، پرنس آف ڈینمارک) میں بھی ایکشن دکھا چکے ہیں اور اب جلد ہی وہ نیٹ فلیکس کی عالمی ہارر لائیو ایکشن ویب سیریز میں برطانوی، امریکی، جاپانی اور یوکرینی اداکاروں کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ احد رضا میر جاپانی ویڈیو گیم پر بنائی جانے والی ایک ریزیڈنٹ ایول نامی ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے جس میں مختلف ممالک کے اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔


    رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے فوری طور پر احد رضا میر کے کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت اور تصدیق نہیں کی کہ انہیں کون سا کردار دیا جائے گا، تاہم انہیں ایشیائی کردار دیا جا سکتا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریزیڈنٹ ایول نامی ویب سیریز جاپانی ویڈیو گیم سے ماخوذ ہے جو کہ ہارر تھرلر ہوگی-

    واضح رہے کہ پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ویب سیریز میں اداکاری دکھانے سے قبل احد رضا میر کینیڈا میں رہائش کے دوران برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان میں شاندار اداکاری کے بدولت ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں-

    دوسری جانب نیٹ فلیکس نے لوگوں کی جانب سے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں (جو ان کے گھر میں مقیم نہ ہوں) سے پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اسٹریمنگ ویب سائٹ کے مطابق ایسے افراد کو پاس ورڈ شیئرنگ پر اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

    نیٹ فلیکس نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یہ پلانز بہت زیادہ مقبول ہیں مگر اس سے کچھ الجھن پیدا ہوتی ہے کہ کب اور کیسے نیٹ فلیکس کو شیئر کیا جاسکتا ہے اس کے نتیجے میں اکاؤنٹس کو گھروں کے درمیان شیئر کیا جاتا ہے جس سے ہماری نئے بہترین ٹی وی شوز اور فلموں کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ:اقوام متحدہ میں سائیکل چلانے کو فروغ دینے کی قرار داد…

    فی الحال نیٹ فلیکس کی جانب سے نئی حکمت عملی کی آزمائش 3 ممالک چلی، کوسٹا ریکار اور پیرو میں کی جائے گی وہاں ویونگ پروفائلز کو نئے اکاؤنٹس پر منتقل کرنے کے فیچر کو پیش کیا جائے گا اور اضافی ویور کے لیے 3 ڈالرز تک اضافی فیس لی جائے گی۔

    یہ پہلی بار نہیں جب نیٹ فلیکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ شیئر کرنے کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں 2021 میں کمپنی نے اسی طرح کا تجربہ ایک اکاؤنٹ ویریفیکیشن ٹول کے ذریعے کیا تھا تاکہ غیرمجاذ صارفین کو دیگر افراد کے اکاؤنٹس کے استعمال سے روکا جائے۔

    مگر اب ایکسٹرا ممبر اور ٹرانسفر پروفائل فیچرز سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ لے رہی ہے تاکہ اپنے سبسکر ائبرز کی تعداد کو بڑھا سکے پاس ورڈ شیئرنگ پر کمپنی کا ایکشن جلد ہونے والا ہےتاہم اس سے پہلے صارفین دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کرسکتے ہیں۔

    اسرائیل میں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز رپورٹ

  • "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

    امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے ستارے پر فوکس کر کے تصویر حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی : ناسا کے مطابق یہ تصاویر دس لاکھ میل یعنی 16 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے بھیجی گئی ہیں، جن میں دور کہکشاں کا ایک روشن ستارہ سورج کی طرح چمکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے ستاروں کی پہلی تصویر کھینچ لی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے آزمائشی طور پر ایک ستارے کو فوکس کیا تھا اور تصویر کا معیار اُن کی امیدوں سے بھی کہیں زیادہ ہےتاہم ناسا کا کہنا ہے کہ دوربین کو مکمل طور پر فعال اور قابلِ استعمال قرار دینے سے پہلے اب بھی بہت کام باقی ہے۔


    ناسا کی خلائی دوربین نے جس ستارے کی تصویر زمین پر بھیجی ہے، وہ اس سے ایک سو گنا زیادہ واضح اور روشن ہے جتنا کہ زمین سے ایک انسانی آنکھ اسے دیکھ سکتی ہے جس ستارے کی تصویر بھیجی گئی ہے وہ زمین سے دو ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

    مریخ پر پراسرار پودا،ماہرین نے خبردار کر دیا

    ناسا نے یہ دور بین دسمبر کے آخر میں ایک راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کی تھی، جسے دس لاکھ میل کی دوری پر ایک ایسے مقام پر نصب کیا جانا تھا جہاں سے ان کہکشاؤں کے بارے میں تصویری معلومات حاصل کی جا سکیں، جن کے متعلق زمین سےجاننا ممکن نہیں ہے تحقیق کا مقصد کائنات کی تخلیق کے راز سے پردہ اٹھانا ہے اور یہ جاننا ہے کہ کائنات کب اور کیسے وجود میں آئی۔ وہ کتنی وسیع ہے اور اس کی انتہا کیا ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ ناسا نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) کی شمالی آسمان کے مشہور جھرمٹ ’دُبّ اکبر‘ (بڑے ریچھ) کے ستاروں کی کھینچی گئی پہلی آزمائشی تصویر جاری کی تھی جن میں جن میں سے اہم ستارہ ’ایچ ڈی 84406‘ ہے جو ہماری زمین سے 258 نوری سال دور ہے۔ (یعنی اس ستارے کی روشنی ہم تک پہنچنے میں 258 سال لگ جاتے ہیں۔)

    چاند کے پتھروں کی آخری کھیپ کو 50 برس بعد کھول دیا گیا

    واضح رہے کہ مذکورہ دوربین کو انسانی تاریخ کی سب سے پیچیدہ، جدید اور حساس ترین خلائی دوربین کا اعزاز حاصل ہے جو ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار بھی ہے اسے گزشتہ برس دسمبر میں آریان فائیو راکٹ سے خلائی مرکز فرنچ گیانا سے روانہ کیا گیا اس موقع پر ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی سمیت دیگر اداروں کے ماہرین مضطرب رہے کیونکہ معمولی غلطی بھی دس ارب ڈالر کی خطیر رقم سے تیار اس خلائی دوربین کا پورا مشن ناکارہ بناسکتی تھی۔

    جیمز ویب دوربین اپنی پیش رو ’’ہبل خلائی دوربین‘‘ سے کئی گنا زائد طاقتور اور مؤثر ہے کیونکہ اس میں حساس ترین آئینے لگائے گئے ہیں۔ اس دوربین کا مرکزی آئینہ 18 آئینوں کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیا ہے جس کی مجموعی چوڑائی تقریباً 6.5 میٹر ہے۔ یہی دوربین کے دل و دماغ ہیں جو ہماری بصارت کو وسعت دیں گے۔

    بین الاقوامی خلائی اسٹیشن 2031 میں سمندر برد کر دیا جائے گا ،ناسا

    جیمز ویب دوربین پر کام کرنے والے ایک اور انجینئر کا کہنا تھا کہ 144 میکینزم ایسے ہیں جو یکجا ہوکر کام کریں گے تو یہ مشکل مرحلہ کامیاب ہوگا ماہرین نے جیمزویب کھلنے کا پورا عمل ایک کاغذی کھیل (اوریگامی) سے تعبیر کیا ہے جس میں معمولی بد احتیاطی اسے تباہ کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پورے نظام کو سادہ اور آسان بنایا گیا ہے تاکہ ناکامی کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔

    دنیا میں درختوں کی 9000 سے زائد انواع آج تک نامعلوم ہیں، ماہرین

  • ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    واشنگٹن: مقبول ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر کے پروڈیوسر میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کوایمازون نے 8.45 ارب ڈالر میں خرید لیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمازون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اور اس کی گزشتہ 35 سال میں بنائی گئی 4 ہزار فلموں اور 7 ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے 8ارب ڈالر خرید رہا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔

    ایمازون کمپنی کی جانب سے یہ دوسری بڑی خریداری ہے جبکہ سال 2017 میں ایمازون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور 14 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔


    ایمازون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوزکی خریداری کا مقصد نیٹ فلکس اورڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ارو نا ظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ ویڈیو اسٹریمنگ دیکھنے والو کی تعداد کتنی ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق 20 کروڑ ہوسکتی ہے۔

    پرائم ویڈیو اور ایمیزون اسٹوڈیوز کے سینئر نائب صدر مائیک ہاپکنز نے کہا کہ وہ ایم جی ایم کی وسیع لائبریری کا استعمال کرے گا، جس میں ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں راکی، رابو کوپ، ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایمازون کو ماضی میں بنائی گئی ان فلموں اور شوز کی مدد سے دیگر فلمیں بنانے میں مدد ملے گی۔

    ایم جی ایم کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرس بریارٹن نے کہا، "ہم ایم جی ایم اور اس کے مشہور برانڈز، افسانوی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز، اور پرائم ویڈیو فیملی میں شامل ہونے کے لیے اپنی ناقابل یقین ٹیم اور تخلیقی شراکت داروں کے لیے پرجوش ہیں۔” ایم جی ایم نے پچھلی صدی کی کچھ سب سے زیادہ معروف اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کی تخلیق سے صارفین کو تفریح مہیا کی ہے اور اب بھی اپنے صارفین کو بہترین مواد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے-

    یاد رہے کہ میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کا آغاز اپریل 1924 میں تھیٹر میگنیٹ مارکس لو نے کیا تھا۔ ایم جی ایم اسٹوڈیوز 1930 اور40 کی دہائی میں اپنے عروج کو پہنچا تھا۔ اسی عرصے کے دوران ایم جی ایم کے ساتھ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کام کر رہی تھیں جن میں گریٹا گاربو، جان گلبرٹ اور نورما شیئر سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • گندم کی نئی قیمت 2200 روپے فی من مقرر

    گندم کی نئی قیمت 2200 روپے فی من مقرر

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی نئی فصل کیلئے کم سے کم امدادی قیمت 1950 روپے سے بڑھا کر2200 روپے من مقررکردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گندم کی نئی فصل کیلئے کم سے کم امدادی قیمت 2200 روپے من مقررکرنے اورخریف فصل کیلیے کسانوں کوڈی اے پی، کاٹن سیڈاورسفیدمکھی کے تدارک کیلئے کیڑے مارادویات پرسبسڈی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دیدی۔

    سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورگورنر راج کاامکان:زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری

    کمیٹی نے پنجاب میں 4 ملین میٹرک ٹن،سندھ میں 1.40 ملین میٹرک ٹن اوربلوچستان میں 0.10 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے اہداف مقررکرنے کی منظوری بھی دی۔

    اجلاس میں سندھ کیلئے کیش کریڈٹ کی حد77 ارب اوربلوچستان کیلئے 6.20 ارب روپے مقررکرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں توانائی ڈویژن کیلئے 50 ارب اوروزارت تجارت کیلئے 4.5 ارب کی ضمنی تکنیکی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان پیٹروکیمیکل سمپوزیم سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کو طویل مدت کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیاکی چھٹی بڑی معیشت تھا افغان جنگ نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا جبکہ 2008 سے 2018 تک معیشت مضبوط بنانے پر کام ہی نہیں کیا گیا اور 2008 سے 2018 تک معیشت میں ٹیکسز کا حصہ نہ بڑھ سکا۔

    وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے

    وزیراعظم عمران خانشوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو مجبوری میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا جبکہ عمران خان کی کورونا کے دوران پالیسی کو دنیا نے سراہا پاکستان کو مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے اور غریب طبقے کو براہ راست فنڈز دے رہے ہیں جبکہ زرعی ترقی کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

    قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے روس یوکرین جنگ کے خطرناک اثرات کے بارے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس یوکرین کی جنگ دنیا کی معشیت اور سیاست کو ادھیڑ کر رکھ سکتی ہے روس اور یوکرین کا تصادم عالمی معشیت کے لیے ایک زوردار دھچکا ہے جس سے پیداواری شعبہ متاثر ہو گا اور نرخ بڑھیں گے۔

    آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا تھا کہ روس کے حملے کے اثرات دنیا کی معیشت پر ترقی کی رفتار میں کمی، مہنگائی میں اضافے کی شکل میں سامنے آئیں گے اس کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو لمبے عرصے کے لیے ایک نئے سانچے میں ڈھال سکتی ہے پناہ گزینوں کی لہر اور دوسرے انسانی مسائل کے علاوہ اس جنگ سے افراط زر بڑھے گی۔ خوراک اور توانائی کی اشیا مہنگی جبکہ آمدنی کی قدر کم ہو گی۔

    ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا: عمران خان ایماندارلیڈرہے:پی ٹی…

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ علاقائی اقتصادی ترقی میں کمی کا خدشہ ہے۔سیاحت۔ تجارت سمیت مختلف میدانوں میں دباو کو محسوس کیا جائے گا موجودہ صورتحال سے افریقہ ، لاطینی امریکہ اور وسطی ایشیا متاثر ہوں گے صورت حال کے اثرات کاروبار میں خلل، سپلائی چینز کی بندش اور یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں ترسیلات کی کمی کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

    آئی ایم کا مزید کہنا تھا کہ تجارت اور کاروبار بری طرح متاثر ہوں گے، سرمایہ کاروں میں غیریقینی بڑھے گی۔ جس سے اثاثوں کی قیمتیں گر جائیں گی مالی حالات تنگی کی طرف جائیں گے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس سے سرمائے کا اخراج ہو سکتا ہے۔

    پاکستانی معیشت پر مالی سال22ء کی پہلی سہ ماہی رپورٹ:معیشت مضبوط ہونے کی تصدیق

  • خاوند نے بیوی کو گولی مور کر خودکشی کر لی،جھگیوں کو آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاںبحق

    خاوند نے بیوی کو گولی مور کر خودکشی کر لی،جھگیوں کو آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاںبحق

    راولپنڈی تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آصف آباد میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

    بای ٹی وی : پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر 47 سالہ ممتاز علی نے اپنی اہلیہ 40 سالہ نورین کو گولی ماری، گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئی-

    ماں نے 80 ہزار میں اپنی بیٹی فروخت کر دی

    دوسری جانب پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر فرانزک کے لیے شواہد جمع کرلیے ہیں وقوعہ سے ملنے والا پسٹل بھی تحویل میں لے لیا گیا پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔

    دوسری جاب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگرمیں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے4 بچے اورخاتون جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع شانتی نگرمیں ایک جھونٹپری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگرجھونپٹریوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آ گ سے جھلس کے ایک خاتون اور3بچے جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق بچوں میں 9سالہ کامران،11سالہ فرحان،12سالہ صائمہ اور8سالہ طیبہ شامل ہیں۔آگ سےجھلسنے والے ایک بچے کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پالیا آتشزدگی سے 5 جھونپڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    ماں نے 80 ہزار میں اپنی بیٹی فروخت کر دی

    ادھر پشاور میں اپنی سہیلی ثنا کے شوہر طاہر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والی ٹک ٹاکر عشرت کو پولیس نے گرفتار کرلیا پشاور میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جس کے سبب خاتون اپنی ٹک ٹاکر دوست کے گھر میں رہ رہی تھیں، ملزمہ نے صُلح کیلئے جرگے کا بہانہ بنا کر طاہر کو گھر بلایا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرکے عشرت کو گرفتار کیا اور واقعے میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کرلی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مدعی طاہر ولد امجد نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیوی گھر سے ناراض ہو کر خاتون ٹک ٹاکر عشرت کے گھر رہائش پذیر ہے، ٹک ٹاکر نے جرگہ کرانے کے بہانے گھر بلا کر فائرنگ کرکے زخمی کیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون ٹک ٹاکر عشرت کو حراست میں لیا۔

    متحدہ عرب امارات کا جہازایران کے قریب ڈوب گیا

  • کرینہ کپور نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی

    کرینہ کپور نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی

    بالی ووڈ ادکا رہ کرینہ کپور جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی مسٹری تھرلر فلم میں دکھائی دیں گی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے کرینہ کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں آنے والی فلم کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے تصدیق کہ وہ بھی جلد ڈیجیٹل اسکرین پر دکھائی دیں گی۔

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ جاپانی ناول ‘دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ پر اسی نام سے بنائی گئی جاپانی فلم کی کہانی سے اخذ کردہ نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی۔
    https://twitter.com/NetflixIndia/status/1503921988783394819?s=20&t=3Xgax-F8aTD5J7jOGqkzvw
    دوسری جانب نیٹ فلیکس انڈیا نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کرینہ کپور کی ڈیجیٹل ڈیبیو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کرینہ کپور خان ان کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

    مذکورہ فلم کی ہدایات سوجوائے گھوش نے دی ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں بے بو کے علاوہ جے دیپ اہلوت، جے شیوکرمانی اور اکشائے پوری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ مذکورہ فلم کو کب تک جاری کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

    مس یونیورس 2021 کا تاج مس پولینڈ کے سر پر سج گیا