Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید اضافہ کیوں کیا گیا؟

    ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید اضافہ کیوں کیا گیا؟

    فرانس: پیرس کی یادگار کے اوپر ایک نیا ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا لگانے کے بعد ایفل ٹاور کی اونچائی میں 6 میٹر مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ریڈیو اینٹینا ہیلی کاپٹر کی مدد سے لگایا گیا جس کے بعد ایفل ٹاورکی لمبائی میں چھ میٹر اضافہ ہوا اس سے قبل ایفل ٹاور کی 324 میٹر تھی جو اب بڑھ کر 330 تک جاپہنچی۔

    ایفل ٹاور کو سال 1899 میں فرانسیسی انقلاب کے ایک سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں گستاف ایفل نے تعمیر کیا گیا تھا ایفل ٹاور انقلاب فرانس کی 100 سالہ تقریب کے موقع پر ہونے والی نمائش کے دروازے کے طور پر بنایا گیا تھا۔

    امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے والا بحری بیڑہ ایک ڈالر میں فروخت

    اس تعمیر کے بعد ایفل ٹاور واشنگٹن مونومنٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے اونچا انسان ساختہ ڈھانچہ بن گیا ہے ایفل ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

    گوگل پر جاری وکی پیڈیا کے مطابق ایفل ٹاور لوہے سے بنے ایک مینار کا نام ہے، جو فرانس کے شہر پیرس میں دریائے سین کے کنارے واقع ہے،اس کی تعمیر میں لوہے اور اسٹیل کے 18,000ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر 25لاکھ کیلوں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔بنیادوں میں 40 فٹ تک پتھر اور لوہا بھرا گیا اور 12ہزار لوہے کے شہتیر کام میں لائے گئے۔

    سعودی عرب کا مبینہ طور پر تیل کی فروخت ڈالر کی بجائے یوآن سے کرنے پرغور

    یہ مینار چار شہتیروں پر کھڑا ہے، جن میں سے ہر ایک 279مربع فٹ رقبہ گھیرے ہوئے ہے اس میں استعمال ہونے والے لوہے اور اسٹیل کا مجموعی وزن 7,300ٹن ہے۔

    اس کے چاروں طرف ستونوں کے درمیان ایک محراب بنی ہوئی ہے، جس کے تین پلیٹ فارم یا منزلیں ہیں۔ پہلا پلیٹ فارم 189فٹ، دوسرا 380 اور تیسرا سطح زمین سے 906فٹ بلند ہے اس کی چوٹی پر موسمیاتی رسدگاہ اور ریڈیو ٹیلی ویژن کے انٹینے نصب ہیں۔

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

  • آئی ایس پی آر نے 23 مارچ پر ملی نغمہ  "شاد رہے گا پاکستان ” جاری کر دیا

    آئی ایس پی آر نے 23 مارچ پر ملی نغمہ "شاد رہے گا پاکستان ” جاری کر دیا

    پاک فوج نے 23 مارچ کے موقع پر منفرد انداز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب ست سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر”شاد رہے پاکستان” کے عنوان سے نغمہ جاری کیا گیا –

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ملی نغمہ "شاد رہے پاکستان” 4 منٹ پر محیط ہے جس میں ملکی افواج کے علاوہ کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہروں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے کے بول ہیں تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان، گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ شاد رہے پاکستان۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ "شاد رہے پاکستان” قوم کے متحد اور خوشحالی کی راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا جشن ہے۔ اس ترانے میں پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ بلند ہوتے دیکھنے کی قومی امنگ شامل ہے۔ یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے ملک آنے والے تمام وقتوں کے لئے ترقی کرے-

    یہ نغمہ پاکستان کو پرامن اور ترقی کی روشن راہ پر گامزن رکھنے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔

    پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے جبکہ یشل شاہد اور شجاع حیدر نے اس نغمے کو گایا ہے اس ورکے ڈائریکٹر یاسر جسوال ہیں۔

    یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس دن۔یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا اس دن "23 مارچ” پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

    اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

  • کورونا وبا: ملک بھر میں 2 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد

    کورونا وبا: ملک بھر میں 2 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار595 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 514 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار634 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار868، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 433، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 142، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 887، بلوچستان میں 35 ہزار453، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 200اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 541 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 306، اسلام آباد ایک ہزار 22، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

  • امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

    امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

    امریکی صدرجوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ایجسی کے مطابق یوکرین میں روس نے کیف کے ایک تھیٹر اور کھانا لینے کے لیے قطار میں کھڑے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی افواج نے ماریوپول کے تھیٹر پر ایک بڑا بم گرایا جس سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تھیٹر میں کم از کم 500 افراد موجود تھے۔

    یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی…

    امریکی صدر نے تھیٹر میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے پر روسی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر جنگی مجرم ہیں یہ ناقابل معافی ہے کہ کریملن امن مذاکرات کے دوران جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    دوسری جا نب کیف میں امریکہ کے سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے کیف کے علاقے چرنیف میں کھانا حاصل کرنے کے لیے لائن میں کھڑے 10 افراد کو نشانہ بنایا۔

    تاہم روس کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی گئی ہے روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افواج نے عمارت پر حملہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت (عالمی عدالتِ انصاف) نے روس کو یوکرین کے خلاف فوجی چڑھائی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماسکو کی جانب سے فوجی طاقت کے استعمال سے شدید تشویش کا شکار ہے –

    داہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے کہا تھا کہ روسی فیڈریشن کو اس کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک یوکرین کےعلاقے میں 24 فروری 2022 کو شروع کی گئی فوجی کارروائیوں کو معطل کرنا ہوگا روس کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اس کے زیرقبضہ یا اس کی حمایت یافتہ دیگر فورسز بشمول دونیسک اور لوہانسک کی فوجیں کیف کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کو بند کردیں-

    روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

    آئی سی جے نے اپنے بیان میں کہا کہ تھا روس کے یوکرین میں ’’خصوصی فوجی آپریشن‘‘کے نتیجے میں لاتعداد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اس سے عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی سمیت اہم مادی نقصان ہوا ہے حملے جاری ہیں اور شہری آبادی کے لیے جینے کے مشکل حالات پیدا ہورہے ہیں بہت سے افراد کوبنیادی غذائی اجزاء، پینے کے قابل پانی، بجلی، ضروری ادویہ یا سردی سے بچنے کے لیے مصنوعی تپش تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ بہت بڑی تعداد میں لوگ انتہائی غیرمحفوظ حالات میں جنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں-

    دوسری جانب زیلنسکی نے ٹویٹراس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روس کے خلاف اپنے مقدمے میں مکمل کامیابی حاصل کی ہے آئی سی جے نے روس کو فوری طور پر حملہ روکنے کا حکم دیا ہے یہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ایک پابند حکم ہےروس کو فی الفوراس کی تعمیل کرنی چاہیے اس حکم کو نظراندازکرنے سے روس (دنیا میں) مزید تنہا ہوکررہ جائے گا۔

    بدھ کو امریکی کانگریس سے ورچوئل خطاب میں زیلنسکی نے یوکرین میں موت اور تباہی کی گرافک تصاویر پرمشتمل ویڈیو بھی دکھائی تھی انھوں نے کہا تھا کہ روس نے یوکرین کے آسمان کو ہزاروں لوگوں کی موت کا ذریعہ بنادیا ہے اس ہلاکت آفرینی کا اختتام ’’یوکرین کاآسمان بند کردو‘‘کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

    یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی

    زیلنسکی نے یوکرین پر نو فلائی زون کے نفاذ اور گذشتہ ماہ سے جاری روسی حملوں کاجواب دینے کے لیے مزید طیاروں اور دفاعی نظام مہیا کرنے کا مطالبہ کیا تھا انھوں نے صدرجوبائیڈن سے انگریزی میں براہ راست درخواست کے ساتھ اپنا خطاب ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ آپ دنیا کے رہنما بنیں دنیا کا رہ نما ہونے کا مطلب امن کا رہبربننا ہے-

    زیلنسکی نے اپنی تقریرمیں سنہ1941ء میں جزیرہ ہوائی میں پرل ہاربرپرجاپانی فورسزاور 2001ء میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے اغوا شدہ طیاروں کے ذریعے امریکا پر ماضی کے حملوں کا حوالہ دیا تھا انھوں نے جنوبی ڈکوٹا میں پہاڑوں کے کنارے واقع یادگارماؤنٹ رشمور کا بھی ذکر کیا تھا جس میں امریکا کے چارعظیم ترین صدور کے مجسم چہرے تھے۔

    واضح رہے کہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے علاوہ جو بائیڈن اور بہت سے امریکی قانون سازوں نے ان خدشات کے پیش نظریوکرین میں نو فلائی زون کی مزاحمت کی ہے کہ اس سے جوہری ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ تنازع بڑھ جائے گا۔ وائٹ ہاؤس نے اب تک روسی ساختہ مِگ جنگی طیاروں کو یوکرین میں منتقل کرنے میں مدد کی تجویز کی حمایت نہیں کی ہے حالانکہ کانگریس کے بعض ارکان اس تجویز کے حامی ہیں۔

    زیلنسکی نے واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں سے خطاب سے قبل کینیڈا کی پارلیمان سے روس پرمزید مغربی پابندیوں اور یوکرین پرنو فلائی زون کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔

    روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

    زیلنسکی نے اس سے قبل ایک ترجمان کے ذریعے تقریر میں کہا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔یوکرین کو ایسی دہشت گردی کا سامنا ہے جس کا تجربہ یورپ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد نہیں کیا تھا زیلنسکی نے امن کے تحفظ اور قدرتی اور انسانی وجہ سے آنے والی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک نیا بین الاقوامی ادارہ تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

    انھوں نے حالیہ ہفتوں میں یورپی اور برطانوی پارلیمانوں سمیت غیر ملکی سامعین سے مختلف تقریروں میں اپنے ملک کے خلاف روس کی جنگ کے مقابلے میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ری پبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں نے منقسم کانگریس میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہےدونوں جماعتوں کے کچھ قانون سازوں نے بائیڈن پر زوردیا ہے کہ وہ یوکرین کی مدد میں مزید آگے بڑھیں اور اس کوجنگی طیارے مہیا کیے جائیں-

    امریکہ کی یوکرین کیلئے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری

    قبل ازیں صدربائیڈن نے منگل کے روز یوکرین کومزید ہتھیاروں کے حصول اور انسانی امداد کے لیے 13.6 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد دینے کے قانون پردست خط کیے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ توقع کی جارہی تھی کہ بائیڈن آج امریکی امداد سے متعلق تبصرے میں یوکرین کو 80 کروڑڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کریں گے۔

    منگل کو امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پرروسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قراردینے کے لیے ایک مذمتی قرارداد منظور کی تھی اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ روس کے حملے کے بعد قریباً 30 لاکھ افراد یوکرین سے اپنا گھربارچھوڑ کرجاچکے ہیں ۔ان میں زیادہ ترخواتین اور بچے ہیں اور وہ پڑوسی ممالک، بالخصوص پولینڈ میں محفوظ پناہ کے خواہاں ہیں۔

    میانمار کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے : جواب دینا ہوگا : اقوام متحدہ

    خیال رہے کہ جنگ کے دوران غیرملکی رہنماؤں کا امریکی کانگریس سے خطاب شاذونادر ہی ہوتا ہے اس سے قبل1941ء برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے پرل ہاربرپر جاپان کے حملے کے بعد کانگریس میں گفتگو کی تھی۔اس کے چند ہفتے کے بعد ہی امریکا دوسری جنگ عظیم میں شامل ہوگیا تھا۔چرچل نے خبردارکیا تھاکہ بہت سی مایوسیاں اور ناخوشگوارحیرتیں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔

    سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سابق روسی صدر بورس یلسن نے 1992ء میں کانگریس سے خطاب کیا تھا۔ یلسن نے اس حوصلہ افزا تقریر میں اعلان کیا تھا کہ ہم اس دور کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں جب امریکا اورروس بندوقوں کی نالیوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا کرتے تھے اور کسی بھی وقت ٹریگر کھینچنے کوتیار تھے-

    لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس پر عاید کردہ حالیہ پابندیوں اور یوکرین کی فوجی صلاحیت کو بڑھانے کے اقدامات نے ایک مرتبہ پھر تاریخ دُہرائی ہے اور امریکااورسابق سوویت یونین کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری سرد جنگ کی یادیں تازہ کردی ہیں بورس یلسن نے اپنی مذکورہ تقریر میں اسی سردجنگ کا حوالہ دیا تھا۔

    یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت…

  • سعودی عرب اور برطانیہ میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کا سمجھوتہ

    سعودی عرب اور برطانیہ میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کا سمجھوتہ

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جانسن نے یوکرین میں جاری جنگ سمیت تازہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت کی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الریاض میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اوراسٹریٹجک شراکت داری کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے ۔

    سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور جانسن نے یوکرین میں جاری جنگ سمیت تازہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت کی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پرگفتگو کی ۔

    ملاقات میں سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان،برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندربن سلطان سمیت سعودی حکام اور برطانیہ کے الریاض میں سفیر نیل کرمپٹن سمیت برطانوی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بدھ کو سرکاری دورے پر الریاض پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر الریاض ریجن کے ڈپٹی گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن اور مملکت میں برطانیہ کے سفیر نیل کرمپٹن اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔


    قبل ازیں بورس جانسن نے ابوظبی میں یو اے ای کے حقیقی حکمران شیخ محمد بن زاید سے یوکرین جنگ کے تناظر میں توانائی کی عالمی منڈیوں کے استحکام پرتبادلہ خیال کیا تھا۔ان کے دورے کا مقصد یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس کی تیل اور گیس کی برآمدات پرامریکا اور یورپ کی پابندیوں کے نفاذ کےبعد تیل کے عرب برآمد کنندگان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔

  • روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

    روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

    چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف نے امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دیے گئے چیلنج کا جواب دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں ایلون مسک نے اپنے چیلنج میں روسی صدر کو "وَن ٹو وَن” لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقابلے میں جیتنے والے کو یوکرین دے دیا جائے گا تاہم اب روس کے حلیف قدیروف نے اپنے جواب میں کہا کہ ایلون مسک کو فوری شکست ہو جائے گی۔

    انگریزی ویب سائٹ بزنس اِنسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق قدیروف نے مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میری آپ کو نصیحت ہے کہ پیوٹن کے ساتھ مقابلہ نہ کریں”۔

    یوکرین تنازع: ایلون مسک کا روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

    رمضان قدیروف نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں پوتین کی جوڈو کی صلاحیتوں کا حوالہ دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ارب پتی (ایلون مسک) محض ایک کاروباری اور ٹویٹر بلاگر ٹھہرے اور ان کے مقابلے میں پیوٹن حکمت عملی کے حامل ایک عالمی سیاست دان ہیں۔

    رمضان قدیروف نے ایلون مسک کو مشورہ دیا کہ ایلون مسک کو چیچنیا میں کسی ادارے میں تربیت حاصل کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ پیر کے روز ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو "ون ٹو ون” مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میں ولادیمیر پیوٹن کو لڑائی کا چیلنج کرتا ہوں اور داؤ پر یوکرین ہوگا ایلون مسک نے ٹوئٹ میں ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کا نام روسی زبان میں تحریر کیا ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے پورا پیغام روسی زبان میں تحریر کیا۔

    یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی ہوسکتی ہے: روس

    اس پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کیا آپ فائٹ کے لیے متفق ہیں؟ ٹوئٹ میں ایلون مسک نے روسی صدارتی محل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

    واضح رہے کہ ماسکو کے شدید ہمنوا رمضان قدیروف آہنی ہاتھ کے ساتھ چیچنیا پر حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بہت پہلے اعلان کر دیا تھا کہ وہ روسی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے چیچن فوج کو یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ قدیروف کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کا 24 فروری کو یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز کا فیصلہ درست تھا۔

    یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی

  • سعودی عرب : تین بیٹیوں کو ذبح کرنے والے باپ کا سرقلم کردیا گیا

    سعودی عرب : تین بیٹیوں کو ذبح کرنے والے باپ کا سرقلم کردیا گیا

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے مکہ مکرمہ صوبے میں تین بیٹیوں کو ذبح کرنے والے سعودی شہری بندر بن علی الزہرانی کی سزائے موت پر عمل درامد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق مذکورہ شہری نے 2018ء میں تیز دھار چھرے کے ذریعے اپنی تین بیٹیوں کا گلا کاٹ دیا تھا۔ مقتول بچیوں کی عمریں بالترتیب چھ ، چار اور دو سال تھیں۔

    ایک ہی دن میں دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت دیدی گئی

    مجرم کے خلاف عدالتی کارروائی پوری کی گئی عدالت نے مجرم کو تعزیراتی طور پر سزائے موت سنائی عدالتی فیصلے پر گزشتہ روز 16 مارچ بروز بدھ عمل درامد کرتے ہوئے مجرم بندر بن علی بن محمد الزہرانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    چند برس قبل جب یہ دل خراش واقعہ پیش آیا تو سعودی شہری کی افریقی شہریت کی حامل بیوی ہذیانی کیفیت کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہو گئی تھی ذرائع کے مطابق یہ مجرمانہ واقعہ گھریلو لڑائی کے سبب واقع ہوا سعودی شہری بندر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ 33 سالہ مجرم منشیات کا عادی تھا۔

    81 افراد کو سزائے موت: ایران نے سعودی عرب کیساتھ مذاکرات ملتوی کر دیئے

    واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب میں انتہا پسندگروہوں سے تعلق رکھنے والے 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ہے جو کہ داعش اور القاعدہ سمیت غیرملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے بھی وابستہ تھے، مجرمان میں سعودی اور یمنی شہری شامل تھے-

    سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا تھا ”ملزمان کو اٹارنی کا حق فراہم کیا گیا تھا اور عدالتی کارروائی کے دوران سعودی قانون کے تحت ان کے حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کی گئی تھی۔ ملکی عدالتی نظام نے انہیں متعدد گھناؤنے کام کرنے کا مجرم پایا، ایسے جرائم، جن کے نتیجے میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے افسروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔

    سعودی عرب کا مبینہ طور پر تیل کی فروخت ڈالر کی بجائے یوآن سے کرنے پرغور

  • متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

    متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3:15 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں زلزلہ آنے کے باعث یو اے ای میں جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز ایرانی ساحلی شہر بندر لنگہ کے قریب تھا۔


    کئی سوشل میڈیا صارفین نے زلزلے کی ویڈیوز بھی شئیر کیں-


    https://twitter.com/RoyalIntel_/status/1504238457123934209?s=20&t=W92IP9ztYdBPO5-lOOvPGg


    2003 میں، 6 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے نے بام شہر کو تباہ کر دیا تھا، جس میں 26 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2017 میں ایران اور عراق کے درمیان سرحدی علاقے میں 7 شدت کے زلزلے سے 600 افراد ہلاک اور 9000 سے زائد زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ے زلزلے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں و کاروباری مراکز سے باہر آگئی زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ملوپہ کے مقام پر گلگت اسکردو روڈ بند ہو گیا تھا-

  • شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    ممبئی: شاہ رخ خان نے اپنا اوٹی ٹی پلیٹ فارم ایس آر کے پلس شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا اور اپنے اوٹی ٹی پلیٹ فارم کا لوگو بھی جاری کیا ہے انھوں نے اپنی طرف سے ابھی تک کچھ واضح طور پرنہیں کہا لیکن اس راز کا انکشاف سلمان خان نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔


    اس طرح کنگ خان اب اپنی او ٹی ٹی ایپ کے ذریعے دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں اور اس پر مداحوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

    اس معلومات کو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا، ‘او ٹی ٹی کی دنیا میں کچھ ہونے والا ہے اس طرح اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ایک نیااوٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

    ان کے مداح اس پر تبصرے کر رہے ہیں ایک مداح نے لکھا کہ کنگ خان اب او ٹی ٹی پر بھی راج کریں گے ایک اور مداح نے لکھا ہے کہ ‘کچھ نہیں طوفان آنے والا ہے اس طرح شائقین کو ان کے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ ہے جس کی ایک جھلک کچھ عرصہ قبل جاری کی گئی تھی جسے خوب پسند بھی کیا گیا فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں-

    شاہ رخ کے اس نئے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے مداح بہت بے چین نظر آرہے ہیں ایک صارف نے بہت پرجوش انداز میں لکھا کہ وہ اس پراجیکٹ کو دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہی ہیں اس سے بہتر اسٹریمنگ سروس کونسی ہوگی جوکہ آپ کے پسندیدہ اداکار، شخص، گرو اور انسپائریشن کے نام سے ہو-

  • شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    بالی ووڈ سُپراسٹار شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران چھپ کر بنائی جانے والی تصویر کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان کا جسم کسی ماہر تن ساز کی طرح نظر آرہا ہے، جس پر سکس کی جگہ 8 پیکس واضح ہیں جسامت کے ساتھ کنگ خان کے نئے ہیئراسٹائل نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور سب نے اُن کے نئے لُک کی تعریف کی۔

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں جاری ہے، جہاں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی موجود ہیں۔

    شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہونے کے بعدصارفین نے لکھا کہ ’کنگ کی واپسی ہوگئی‘ ایک اور صارف نے جسمانی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ کی کیا زبردست جسامت ہے۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    چند صارفین نے شاہ رخ خان کی جسامت کو سلمان خان سے بہتر قرار دیا اور کہا کہ ’کنگ خان بہت اچھے تن ساز ’باڈی بلڈر‘ ہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے تن سازی میں سلمان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اداکار پربھاس کی فلم کو منفی تبصرے،24 سالہ مداح نے خودکشی کر لی