Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گلگت، اسکردو اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت، اسکردو اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت: گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلگت شہر اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں و کاروباری مراکز سے باہر آگئی اور انہوں ںے کھلی جگہوں کا رخ کیا۔

    شادی شدہ خاتون سے تعلق کیوں رکھا،نوجوان کو گندگی پلانے کی ویڈیو وائرل

    علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلےکےجھٹکے استور اور اسکردو سمیت گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں گانچھے، شگر اور چلاس سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں بھی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زرداری کو دھمکی،وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع

    ابتدائی اطلاعات کے تحت زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور ملوپہ کے مقام پر گلگت اسکردو روڈ بند ہو گیا ہے تاحال کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متعلقہ ادارے درست صورتحال جاننے کی تگ و دو کر رہے ہیں اور امدادی اداروں کو چوکنا بھی کردیا گیا ہے۔

    قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

  • عدالت نے 10سالہ بچے کے اغواء اورقتل کے مجرم کو سزائے موت سنادی

    عدالت نے 10سالہ بچے کے اغواء اورقتل کے مجرم کو سزائے موت سنادی

    راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،10سالہ بچے کے اغواء اورقتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کی سزا سنادی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مجرم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم محمد کاشف کو سزا معزز عدالت کے جج محمد افضل مجوکہ اے ایس جے نے سنائی-

    قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

    مجرم محمد کاشف نے ذاتی رنجش کی بناء پر10سالہ بچے کوا غواء کے بعد قتل کردیاتھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والدہ کی مدعیت میں سال 2021میں تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیاگیا تھا،

    شادی شدہ خاتون سے تعلق کیوں رکھا،نوجوان کو گندگی پلانے کی ویڈیو وائرل

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کیسا تھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی اورموثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی-

    سی پی اوعمر سعید ملک کی طرف سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، انوسٹی گیشن ٹیم ولیگل ٹیم کو شاباش دی-

    12 سالہ لڑکی کا زبردستی نکاح کرانے والا دولہا اور لڑکی کا والد رخصتی سے پہلے گرفتار

  • مہنگائی میں ہو شربا اضافہ: سری لنکا میں مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا

    مہنگائی میں ہو شربا اضافہ: سری لنکا میں مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا

    کولمبو: ملک میں پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور مہنگا ہونے کے سبب پٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے۔

    اسرائیل کی 3 فلسطینیوں کو پھانسی،او آئی سی کی شدید مذمت


    پٹرول اسٹیشن پر لمبی قطاریں لگی ہیں ملک بھر میں جاری مظاہروں کا سلسلہ صدر کے دفتر تک پہنچ گیا مظاہرین نے صدارتی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر ہنگامہ آرائی کی۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    مظاہرین نے صدر دفتر کے دروازے پر توڑ پھوڑ کی اور ٹائرز نذر آتش کردیئے ملک بھر میں ہونے والے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت اپوزیشن رہنما کر رہے ہیں جنھوں نے صدر سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ریاستی انتخابات :نریندرمودی کی جیت میں فیس بک کا کردار بے نقاب ہو گیا

    ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے بھی مدد مانگی ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندوں کی آمد کے بعد مظاہرین نے دارالحکومت کولمبو کی تمام بڑی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا گیا۔

    امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے والا بحری بیڑہ ایک ڈالر میں فروخت

  • پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ: پاکستان  نے 83 سال بعد انگلینڈ کا ریکارڈ توڑدیا

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ: پاکستان نے 83 سال بعد انگلینڈ کا ریکارڈ توڑدیا

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں 1 ہزار سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی ٹیم انگلینڈ ہے جس نے یہ ریکارڈ 1939 میں بنایا تھا

    انگلینڈ نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین یہ تاریخی ٹیسٹ میچ دس روز تک جاری رہا اگر میچ کو نہ روکا جاتا تو انگلینڈ کی ٹیم واپس لندن جانے والے بحری جہاز کو کھو بیٹھتے۔

    وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے بطور کپتان نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم نے بطور کپتان سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔ وہ 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن نے چوتھی اننگز میں جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے شراکت کا نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے دونوں بیٹرز نے چوتھی اننگز میں 500 سے زائد گیندیں کھیلیں، جو چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ عبداللہ شفیق اور بابراعظم کے درمیان دوسو اٹھائیس رنز کی شراکت پٹ کمنز نے ختم کی۔

    پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کرنے پر غور

    دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں جس کے لیے پی سی بی نےہنگامی پلان تیار کر لیا۔پی سی بی نے ہنگامی پلان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کردیا۔

    پی سی بی کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں حتمی فیصلہ دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی طرح وائٹ بال سیریز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو۔پی سی بی نے لاجسٹکس اور بائیو سیکیور ببل کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے تھے۔

    اسلام آباد میں کرکٹ کے لیے حالات ساز گار نہ رہے تو میزبانی ایک بار پھر لاہور کو مل جائے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے شیڈول ہے آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

  • شلپا شیٹھی کی والدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    شلپا شیٹھی کی والدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    ممبئی: اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 21 لاکھ روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق ایک کیس میں ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا ​​شیٹھی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    اداکارہ شلپا شیٹھی بہن اور والدہ سمیت عدالت میں طلب

    اندھیری کی ایک عدالت کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کی والدہ سنندا شیٹھی اور ان کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کو ایک بزنس مین کی جانب سے دائر کیے جانے والے قرض کی عدم ادائیگی کے دھوکا دہی کے کیس میں ثمن جاری کیا تھا۔

    تاہم شیٹھی فیملی نےسیشن کوٹ میں ثمن کو چیلنج کیا تھا پیر کے روز سیشن جج نے شلپا شیٹھی اور ان کی بہن شمیتا شیٹھی کے خلاف مجسٹریٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی لیکن ان کی والدہ کو کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔

    عدالت نے کہا شلپا شیٹھی کے والد آنجہانی سریندر شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کمپنی کے شراکت دار ہیں تاہم ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے یہ ظاہر ہوکہ ان کی بیٹیاں بھی فرم میں شراکت دار تھیں اور انہیں قرض کی واپسی سے کوئی لینا دینا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظرثانی میں کئی حقائق اور قانونی پہلو شامل ہیں جن کی میرٹ پر تفصیلی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ کردیا

    لہذا درخواست گزار ملزم نمبر 2 اور 3 (شلپا اور شمیتا) کے خلاف ٹرائل کورٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم پر روک لگا دی جاتی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ درخواست گزار/ملزم نمبر 1 (سنندا) کے خلاف کارروائی کرے۔ مجسٹریٹ نے سنندا شیٹھی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔

  • اسرائیل کی 3 فلسطینیوں کو پھانسی،او آئی سی کی شدید مذمت

    اسرائیل کی 3 فلسطینیوں کو پھانسی،او آئی سی کی شدید مذمت

    اسرائیلی فوج کی جانب سے 3 فلسطینیوں کو پھانسی دے دی گئی جس کی اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں 3 فلسطینیوں کو پھانسی دی گئی۔ جس کے بعد رواں ماہ اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ برس اسرائیلی فوج نےفلسطینی صحافیوں پر260 سے زائد حملےکیے، رپورٹ

    او آئی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پھانسیوں کا یہ نیا سلسلہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم اور جارحیت میں خطرناک اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔


    او آئی سی نے اسرائیل کو اس خطرناک اضافے کے نتیجے میں مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو درکار بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اسرائیل کی قابض طاقت کو فلسطینیوں، ان کی سرزمین اور ان کے مقدس مقامات پر اس کی مسلسل خلاف ورزیوں اور حملوں کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔


    خیال رہے کہ اسرائیل کی فلسطین میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور آئے روز نام نہاد آپریشن کی آڑ میں معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو…

    واضح رہے کہ حال ہی میں جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ برس کے دوران فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زائد حملے کیے اور گزشتہ برس کے دوران فلسطینی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی جن میں گزشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران 13 صحافی بھی شامل تھے جن کو چوٹیں آئیں اور بعض صورتوں میں صحافی مستقل معذوری کا بھی شکار ہوئے رپورٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیلی حملوں نے صحافیوں کے پیشہ ورانہ مستقبل کو انتہائی ڈرامائی طور پر متاثر کیا ہے۔

    جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی افواج روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی قانون کے تحت پابندی کے حامل گولہ بارود کا استعمال عام طور پر فلسطینیوں اور صحافیوں کے خلاف کرتی ہیں بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیل فلسطینی صحافیوں کو مسلسل نشانہ بناتا ہے اور انہیں دہشت زدہ کرنے کے لیے میڈیا کے عملے کو ستاتا ہے کیونکہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرتے رہتے ہیں۔

    روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

  • امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے والا بحری بیڑہ ایک ڈالر میں فروخت

    امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے والا بحری بیڑہ ایک ڈالر میں فروخت

    واشنگٹن: امریکہ کا مشہور بحری بیڑہ "کٹی ہاک” کو ایک ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے اور جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والا مشہور بحری بیڑہ "کٹی ہاک” کو فروخت کے بعد اب شپ بریکنگ سے گزار کر ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    ریاستی انتخابات :نریندرمودی کی جیت میں فیس بک کا کردار بے نقاب ہو گیا

    70 کی دہائی میں عالمی سمندروں پر امریکی قوت کی علامت، ویت نام اور جنگِ خلیج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا کٹی ہاک بیڑہ ، یو ایس ایس کٹی ہاک اب واشنگٹن سے ٹیکساس کے سفر پر روانہ ہوچکا ہے جہاں اسے کباڑ کے ٹکڑوں میں کاٹا جائے گا۔

    اس بحری بیڑے کو انٹرنیشنل شپ بریکنگ لمیٹڈ نامی کمپنی نے امریکی بحریہ سے صرف ایک ڈالر میں خریدا کیونکہ اس کو اسکریپ میں تبدیل کرنے پر خطیر رقم خرچ ہو گی اور حاصل شدہ منافع کم ہوسکتا ہے۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    یو ایس ایس کٹی ہاک کی مجموعی لمبائی 1047 فٹ اور چوڑائی 252 فٹ ہے اپنی اسی وسعت کی بدولت یہ آبنائے پانامہ سے نہیں گزرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ اسے دوسری جانب سے گھما کر ٹیکساس پہنچایا جائے گا جس کی طوالت 14 ہزار میل کے لگ بھگ ہو گی۔

    روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

    1960 میں بنائے جانے والے اس بیڑے کو نارتھ کیرولینا کے ایک مقام کٹی ہاک کا نام دیا گیا تھا جہاں رائٹ برادران نے اپنے پہلے ہوائی جہاز کا تجربہ کیا تھا 50 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں اسے ریٹائر کردیا گیا اور استعمال نہیں کیا جا رہا تھا۔

  • عدالت نے انتقال کرنیوالی خاتون کےحق مہراورجائیداد سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا

    عدالت نے انتقال کرنیوالی خاتون کےحق مہراورجائیداد سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے انتقال کرنے والی خاتون کے حق مہر اور جائیداد سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا –

    باغی ٹی وی : عدالت نے بھائی کی حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کی درخواست مسترد کر دی جسٹس فیصل زمان نے عظمت جہاں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا-

    پارلیمنٹ حملہ کیس، صدر مملکت سمیت تحریک انصاف کے سب رہنماؤں کو ریلیف مل گیا

    عدالت نے اپنے فیصلے میں انتقال کرنیوالی خاتون کو شوہر سے حق مہر اور جائیداد لینے کا مجاز قراردیا عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ شادی شدہ خاتون کے انتقال کے بعد اس کے والدین حق مہر اور جائیداد میں سے حصہ لے سکتے ہیں-

    وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز

    عدالت نے حکم دیا کہ انتقال کرنے والے شادی شدہ خاتون کے بھائی کو حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کا حق نہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بیوی کا انتقال بھی ہوجائے تو اس کے والدین حق مہر کے لیے دعوی دائر کر سکتے ہیں-

    یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان

  • آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، مراد سعید، صوبائی وزرا اور سوات کے ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، میں نے صبح اٹھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے،ہم تین سال سے اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد کی منظوری کیلئے کوشش کررہے تھے،بلدیاتی انتخابات میں صرف بلے کے نشان پر مہر لگائیں ،نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کو جوڑ دیا گیا،تمام مسلم ممالک کو کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف مل کر بات کرنی چاہیے، ہم نے اسلامو فوبیا کیخلاف طویل جدوجہد کی،پاکستان کی قرار داد 57 ملکوں نے مل کر اقوام متحدہ میں پیش کی اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں موجود مسلمانوں کو ہوتا تھا،آج بیرون ملک پاکستانی سب سے زیادہ خوش ہیں، بھارت میں آر ایس ایس کی حکومت مسلمانوں کی دشمن ہے، اللہ کاشکر ہے کہ اقوام متحدہ نے ہماری کوششوں سے یہ قرار داد پاس کی، 30سال جو باریاں لیتے رہے ان سے پوچھتا ہوں انہوں نے کبھی اسلاموفوبیا پر بات کی نوازشریف جب پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو ایک کشمیراوراسلاموفوبیا کی پرچی بھی پکڑ لیتے،جو پیسوں کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کاپنیں ٹانگیں گی،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکی صدر ہو یا دنیا کوئی بھی بڑا ہو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں 400ڈرون حملے ہوئے،امریکہ کی جنگ میں شرکت کرکے سوات کے لوگوں نے قربانیاں دی، اگر میرے اربوں روپے ملک سے باہر پڑے ہوتے تو میں بھی پرچیاں پکڑ کر بیٹھا ہوتا،چوری کے پیسے نے انہیں غلام بنا دیا ہے، انہوں نے اپنی حرکتوں سے ہمیں دنیا بھر میں ذلیل کیا،انہوں نے ملک کے مفاد کو اپنی ذات کیلئے قربان کیا،یہ تین چوہے شکار کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے میں ان کا شکار کرکے دکھاوں گا اسلام آباد میں سندھ ہاوس ہے اور وہاں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں،یہ سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ ہاوس لے کر آئے ہیں،یہ ہمارے ایم این ایز کو خریدنے آئے ہیں،ان کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان مزید تھوڑی دیر رہاگیا تو یہ جیلوں میں ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ اس چیز سے خوفزدہ ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے،تین بار کے ملک کے وزیراعظم کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں،کیا آپ تیار ہیں میں ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں،نواز شریف ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے،کبھی ایسا ہوا ملک کے 3 بار کے وزیراعظم کے بچے کہیں ہم پاکستانی نہیں، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں اجازت ہے،چوری کے پیسے سے سیاستدانوں کو خریدا جارہا ہے بچوں کا مستقبل بچانے کیلئے 10 ارب درخت، 10 ڈیم بنا رہے ہیں،میں چاہتا ہوں قوم 27 مارچ کو نکلے ان چوروں کے خلاف یہ بتانے کہ ہم اچھائی کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم امریکہ کے ان غلاموں کے خلاف کھڑے ہیں ۔لاالہ الا اللہ انسان کو غلامی سے آزاد کر دیتا ہے جو پیسے کی پوجا کرتے ہیں وہ پرچیاں تھام کر بھی اسلاموفوبیا اور کشمیر کی بات نہیں کر سکتے انکی کانپیں ٹانگتی ہی ہیں اگر 100 گیدڑوں کا سربراہ شیر ہو تو وہ جیت جائیں گے لیکن اگر 100 شیروں کا سربراہ نواز شریف جیسا گیدڑ ہو تو وہ ہار جائیں گے۔ یہ جو تین چوہے شکار کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں انشاء اللہ میں ان کا شکار کر کے دکھاوں گا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مجرم اکٹھے ہوکرلوگوں کوخریدنےکی کوشش کررہے ہیں،فضل الرحمان 30 سال ہرحکومت میں شامل ہوئے، بیٹی کےنام پر4بڑےمحلات، کسی ایک محل کی منی ٹریل نہیں دے سکے،شہبازشریف امریکی سفیرکے سامنے سوٹ پہن کرانگریزی بولتا ہے،شہبازشریف نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑجمع کرائے ،عدالت پوچھتی ہے توشہبازشریف کی کمرمیں دردہوجاتا ہے شہبازشریف کوبھی جیل جانے کا ڈرلگا ہوا ہے،چوری کے پیسوں سے لوگوں کے ضمیرخریدے جا رہے ہیں،

    قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر تاریخی جلسہ ہوگا،جلسے کی تیاریوں سے متعلق ہم نے اہم میٹنگ کی ہے،مسلمانوں کی فتح پر پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ہر سال 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے دن منایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان نے اسلام کی بہت بڑی خدمت کی ہے، صوبائی صدور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے، 19تاریخ سے ملک بھر میں ہماری تنظیمیں عوام کو متحرک کریں گی، گزشتہ 2ہفتے سے وزیراعظم عمران خان کا گراف بڑھ رہا ہے،عمران خان صرف الیکشن کو نہیں قوم کی خودداری کو بھی دیکھتے ہیں،

    فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈی چوک کے جلسے سے گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے،سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے،سندھ ہاوس میں خچروں، گھوڑوں کا مینا بازار لگا ہے، سندھ ہاوس کے مینا بازار کی مذمت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کو ن لیگ کی نظر لگ گئی ہے، انہیں صرف پی ٹی آئی نظر آتی ہے، ہم ہر طرح سے تیار ہیں، اتحادیوں کی طرف سے امید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے،اپوزیشن کی سیاست کے آخر ی دن ہیں، پاکستان کو آج آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایک شناخت ملی ہے،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور مولانا ایک بھی جلسہ ہماری طرح کرکے دکھائیں لانگ مارچ مدرسوں کے بچوں پر نہیں ہوتا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ، سردار نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، سردار محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    سندھ سے ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رابیعہ اظفر، جنرل سیکٹری پی ٹی آئی مبین جتوئی اور ارسلان گھمن نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی-

    ملاقاتوں میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، سید علی زیدی اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھےارکان پارلیمان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہماری کوششوں سے عالمی سربراہان بشمول روسی صدر پیوٹن اور کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی-

    واجب الاحترام والاکرام میری قوم تمہیں مبارک:اسلامو فوبیا کیخلاف آٔپکی دعائیں…

    وزیر اعظم نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی۔

    ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے وزیر اعظم نے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی-

    بزدار کی جگہ کون آئے گا وزیراعلیٰ،ن لیگ میں سے نیا نام سامنے آ گیا

  • اداکار پربھاس کی فلم کو منفی تبصرے،24 سالہ مداح نے خودکشی کر لی

    اداکار پربھاس کی فلم کو منفی تبصرے،24 سالہ مداح نے خودکشی کر لی

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار پربھاس کے ایک پرستار نے صرف اس لیے خودکشی کرلی کہ اس کے پسندیدہ ہیرو کی نئی فلم ’’رادھے شیام‘‘ کو منفی ریویوز ملے یہ واقعہ آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے مضافاتی علاقے تلک نگر میں پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے معروف اداکار پربھاس کی حال ہی میں فلم ’’رادھے شیام‘‘ ریلیز ہوئی ہے اداکار پربھاس کے ایک مداح 24 سالہ روی تیجا نے جب فلم ’’رادھے شیام‘‘ دیکھی تو اسے مایوسی ہوئی-

    ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا…

    تاہم جب فلم کو تجزیہ نگاروں اور شائقین کی جانب سے منفی ریویوز ملنے کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا-

    اطلاعات کے مطابق روی تیجا نے اپنے فیصلے کے بارے میں اپنی ماں کو بتایا کیونکہ اسے لگا کہ یہ فلم اس کی توقعات پر پوری نہیں اتری پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب اداکار پربھاس نے فی الحال مداح کی خودکشی کے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    واضح رہے کہ فلم ’’رادھے شیام‘‘ کو مکمل ہونے میں تین سال کا عرصہ لگا اس فلم میں اداکار پربھاس کے مدمقابل اداکارہ پوجا ہیج نے مرکزی کردار ادا کیا ہے فلم 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی اور اسے ہندو اور تیلگو دوزبانوں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں اداکار پربھاس نے فلم ’’رادھے شیام‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے بعد انہیں 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے تھے-

    پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل…

    اداکار پربھاس نے کہا تھا کہ شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں میں شادی ضرور کروں گا لیکن معلوم نہیں کب اداکار نے مزید کہا تھا کہ وہ محبت کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔

    بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتار