Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یوکرین میں ایک اور امریکی صحافی ہلاک،برطانوی صحافی زخمی

    یوکرین میں ایک اور امریکی صحافی ہلاک،برطانوی صحافی زخمی

    کیف: یوکرین جنگ کی کوریج کرنے والا ایک امریکی صحافی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا-

    باغی ٹی وی : دی گارجئین کے مطابق امریکی صحافی پیئرز کرزیوسکی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ان کے ساتھی برطانوی صحافی بینجمن ہال شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گارجین کے مطابق ہلاک ہونے والے صحافی کا تعلق فاکس نیوز سے تھا جہاں وہ بحیثیت کیمرہ مین فرائض سرانجام دیتے تھے۔

    فاکس نیوز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پیئر زکرز یوسکی دارالحکومت کیف کے قریب فائرنگ کی زد میں آگئے تھے۔ ویڈیو کے تحت پیئر زکرزیوسکی کے ساتھ زخمی ہونے والے صحافی بینجمن ہال کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ برس اسرائیلی فوج نےفلسطینی صحافیوں پر260 سے زائد حملےکیے، رپورٹ

    واضح رہے کہ دو دن قبل ہی یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک امریکی صحافی کو چیک پوسٹ کراس کرتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی تھا جو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا کیف کے مضافات میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں امریکی صحافی برینٹ ریناڈ کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ گولی گردن میں لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔

    اسرائیل سائبرحملے سے بہت متاثرہوگیا

    دوسری جانب روسی افواج کے محاصرے میں موجود یوکرینی شہر ماریوپول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ہزار شہریوں کی گاڑیاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم روٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہیں جب کہ مزید دو ہزار گاڑیاں نکلنے کی منتظر ہیں روسی افواج کی جانب سے کیے جانے والے محاصرے کے بعد یہ پہلا کامیاب انسانی انخلا ہے۔

    روس نے ہم سے کوئی مدد نہیں مانگی: امریکہ پراپیگنڈے سے باز رہے :چین کی وارننگ

  • ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

    ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

    عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34 ہزار698کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 493 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار120 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 317 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار555، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 357، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 45، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878، بلوچستان میں 35 ہزار447، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 190اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 648 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 306، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

  • لاہورچڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق شوہر زخمی

    لاہورچڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق شوہر زخمی

    لاہور: چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا،ان کا تعلق آزادکشمیرسے بتایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر آئی تھی یہ فیملی بندر ہاؤس کے قریب ایک درخت کے نیچے بیٹھی تھی کہ اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں 25 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    خاتون کے شوہر صدام کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے ثوبیہ کی لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں –

    قبل ازیں رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    قبل ازیں گجرات کے نواحی گاؤں شام پور میں ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کی بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرتے یوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا قتل ہونے والوں کی شناخت شکیلہ بی بی، 14 سالہ روشان، 10 سالہ عائشہ اور 4 سالہ مریم کے نام سے ہوئی تھی مقتولہ کا شوہر منور حسین روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔

    ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو…

  • بالوں کیلئے ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فوائد

    بالوں کیلئے ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فوائد

    ملتانی مٹی جہاں جِلد کو پُرونق اور خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے وہیں یہ خشک اور خراب بالوں کو گہری کنڈیشننگ سے لے کر سر کی جِلدی خارش کو کم کرنے تک، ملتانی مٹی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

    ملتانی مٹی صدیوں سے بالوں کی بہترین صحت اور نشونما کے لیے بھی استعمال ہوتی رہی ہے، یہ کیمیکلز سے بھی پاک ہے اور بالوں کے گِرنے اور خشکی سمیت آپ کے بالوں کے تمام مسائل سے نمٹنے کا قدرتی طریقہ ہے۔

    ملتانی مٹی کے چند حیران کُن فوائد:

    ملتانی مٹی اپنی نمی برقرار رکھنے کی خصوصیات کے ساتھ بالوں کی خشکی ختم کرتی ہے، اس کے لیے آپ ایک ماسک بناسکتے ہیں جس سے جلد ہی آپ خشکی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

    سر سے خشکی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

    ملتانی مٹی خون کی گردش کو بہتر بنانے کے لیے ایک انتہائی موثر اور طاقتور جزو ثابت ہو سکتی ہے۔ بہتر خون کی گردش کا مطلب ہے صحت مند اور موٹے بال۔ اس کا مطلب بالوں کی بہتر نشوونما بھی ہے۔ بہتر خون کی گردش کا مطلب بالوں کا گِرنا اور گنج پن میں کمی ہے۔

    ملتانی مٹی ناصرف آپ کے بالوں کی نشونما کرتی ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو اسٹریٹ کرتے ہوئے جڑوں کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ بالوں کو اسٹریٹ کرنے کے لیے اپنا خود کا ملتانی مٹی ہیئر پیک بنائیں کیونکہ اسٹور سے خریدے گئے ہیئر پیک میں دیگر نقصان دہ اجزا ہوسکتے ہیں-

    غذائیں جن کا استعمال موسم گرما میں زیادہ کرنا چاہیئے

    ملتانی مٹی کے چند ہیئر پیکس:

    خشکی ختم کرنے کیلئے: ایک مکسنگ پیالے میں دو کھانے کے چمچ تازہ لیموں کا رس، چار کھانے کے چمچ ملتانی مٹی اور ایک کھانے کا چمچ دہی ڈالیں۔ ان سب کو ایک ساتھ ملائیں جب تک کہ یہ ایک گاڑھا پیسٹ نہ بن جائے اور اسے اپنے بالوں اور سر کی جِلد پر لگائیں۔ اپنے بالوں کو شاور کیپ سے ڈھانپیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں، اُس کے بعد بال دھو لیں۔

    لیموں کی اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات خشکی پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ سٹرک ایسڈ اور بیکنگ سوڈا کی اینٹی فنگل خصوصیات سے بھرپور، ملتانی مٹی خشکی کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کے سر کی جِلد کو صاف رکھتی ہے۔

    جاوتری کے صحت پر اثرات

    صحت مند سر کی جِلد کیلئے ایک پیالے میں برابر مقدار میں ملتانی مٹی اور ایلو ویرا جیل کو مکس کریں اور اس مکسچر میں لیموں کا رس شامل کریں۔ تمام اجزاء کو اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ وہ آپس میں بلینڈ نہ ہوجائیں اور ایک گاڑھا، ہیئر پیک جیسا پیسٹ نہ بن جائے۔ اپنے بالوں کے سیکشن کریں اور برش کا استعمال کرتے ہوئے اس ملتانی مٹی ہیئر پیک کو جڑ سے سرے تک لگائیں، 20 سے 30 منٹ تک یہ پیک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے دھولیں۔

    جھرجھری بالوں کیلئے ایک پیالے میں تقریباً ایک کھانے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، تین کھانے کے چمچ دہی اور ملتانی مٹی ڈالیں۔ گاڑھا پیسٹ بنانے کے لیے انہیں اچھی طرح مکس کریں اور اسے اپنے بالوں اور سر کی جِلد پر لگائیں۔ اس ہیئر پیک کو آپ کے بالوں پر تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور بعد میں شیمپو سے دھولیں۔

    گھونگھریالے بالوں کیلئے ایک مکسنگ باؤل میں ایک انڈے کی سفیدی اور برابر مقدار میں ملتانی مٹی اور چاول کا آٹا ڈالیں، انہیں مکس کریں اور پیسٹ بنالیں، اس مکسچر کو اپنے تمام بالوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے بعد شیمپو سے دھولیں۔

    خوبصورتی میں اضافے کے لئے ادرک کا استعمال نہایت مفید

  • یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ

    یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ

    یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے سبب 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف کے میئر کا کہنا ہے کیف میں آج شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا کرفیو کے دوران شہر میں اسپیشل پرمیشن کے بغیر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی، کیف یوکرین کا دل ہے، اس کا دفاع کریں گے۔

    دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہائشی بلاک پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے یوکرین کی سرکاری ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ کیف کے ضلع سویا توشینسکی میں 16 منزلہ رہائشی عمارت پر حملےکے بعد ملبے سے 27 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے-

    اس سے قبل یوکرینی دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے میں 3 دھماکے سنے گئے تھے یوکرین کے ریجن دنیپرو میں روسی راکٹ حملے میں مرکزی سول ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا تھا گورنر دنیپرو کا کہنا تھا کہ روسی فوج نے رات کو مرکزی سول ایئر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا اور ٹرمینل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

    یوکرین پر حملہ: روسی چینل پر براہ راست خبروں کے دوران خاتون ملازمہ کا انوکھا…

    ادھر پولینڈ، جمہوریہ چیک، سلوانیہ کے وزرائے اعظم آج یوکرینی دارالحکومت کیف جائیں گے رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سلوانیہ کے وزرائے اعظم یوکرینی دارالحکومت کیف میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے نمائندوں کے طور پر صدر وولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

    جمہوریہ چیک کے وزیرِ اعظم پیٹر فیالا کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دورے کا مقصد یوکرین کی خود مختاری اور آزادی کے لیے یورپی یونین کی حمایت کی تصدیق اور یوکرین کے لیے حمایت کا وسیع پیکیج پیش کرنا ہے۔

    دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے ریجن خیر سون کے تمام علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

    یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

  • اداکارہ نادیہ خان ،شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری

    اداکارہ نادیہ خان ،شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں نادیہ خان کو بری کردیا۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں اداکارہ صبور علی کی شادی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ انیسہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اتنا حسین۔

    سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صارفین نے نادیہ خان کے لہجے کو ہتک آمیز اور ان کے انداز کو تمسخرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف نہیں کررہی تھیں بلکہ ان کا انداز مذاق اڑانے والا تھا۔

    قندیل بلوچ میرے خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ،صبا قمر

    اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نادیہ خان کو ’بے شرم عورت‘ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نادیہ خان کو5 کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

    شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے 5 کروڑ کے ہتک عزت کے دعوے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب اس کیس کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو بری کردیا گیا ہے۔

    سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا میں بات کرنا چاہوں گا کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کے بارے میں جس دعویٰ کیا گیا تھا کہ نادیہ خان نے میڈم شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے یہ 40 منٹ لمبی ویڈیو ہے جو کہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی تھی اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کہا میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس میں ہمیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا ہے جس سے یہ ثابت ہورہا ہو کہ میڈم نادیہ خان نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہو اور اپ لوڈ کیا ہو اور نہ ہی ہمیں اس ویڈیو میں کوئی ایسے توہین آمیز الفاظ نظر آئے۔

    عمران ریاض نے مزید کہا جہاں تک بات ہے طنزیہ انداز کی یا چہرے کے تاثرات کی تو اس کے حوالے سے قانون خاموش ہے لہذا نادیہ خان کو اس انکوائری میں کلیئر کردیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کو بند کردیا گیا ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن نے عمران ریاض نے کیس کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کسی کی ویڈیو اور تصویر بنانا اور اسے وائرل کرنا صرف اسی صورت میں جرم بن جاتا ہے جب ایسی ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا اور بدنام کرنا ہو۔

    سربراہ ایف آئی اے نے کہا نادیہ خان ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر آئیں اور ایف آئی اے کے نوٹس میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیا۔

    دوسری جانب اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے ہتک عزت کے دعوے میں بری ہونے کے بعد عمران ریاض کا ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر اداکیا اور کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں سربراہ ایف آئی اے عمران ریاض کو مینشن کرتے ہوئے کہا منصفانہ اور ایماندار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

  • اسرابلگیج نے پاکستانی اداکاراؤں میں صرف عائشہ عمرکو ہی انسٹاگرام پر کیوں فولو کیا؟

    اسرابلگیج نے پاکستانی اداکاراؤں میں صرف عائشہ عمرکو ہی انسٹاگرام پر کیوں فولو کیا؟

    کراچی: ترک اداکارہ اسرابلگیج المعروف حلیمہ سلطان نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں میں صرف عائشہ عمر کو ہی کیوں فولو کیا ہے ،اداکارہ نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائشہ عمر حال ہی میں ماڈل و میزبان انوشے اشرف کے ہمراہ اداکار احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر صرف عائشہ عمر کو ہی کیوں فولو کیا ہے۔

    عامر خان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

    احسن خان نے عائشہ عمر سے پوچھا حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر آپ کو فولو کیا، یہ تعلق کیسے شروع ہوا؟ اس پر عائشہ عمر نے ہنستے ہوئے جواب دیا انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ یہ معجزہ کیسے ہوا۔

    بعدازاں عائشہ عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ذاتی طور پر حلیمہ سلطان کو نہیں جانتی لیکن میں ان کے کام اور ان کی شخصیت کی بہت بڑی مداح ہوں۔ تاہم جہاں تک ان کا مجھے فولو کرنے کا تعلق ہے تو ہوسکتا ہے کہ میں نے کوئی بیان دیا ہو جو انہیں اچھا لگا ہو اور انہوں نے مجھے فولو کیا۔

    کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

    عائشہ عمر نے مزید کہا حلیمہ سلطان نے کسی پاکستانی کو انسٹاگرام پر فولو نہیں کیا میں پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جسے انہوں نے انسٹاگرام پر فولو کیا عائشہ عمر نے مذاقاً کہا شاید انہوں نے میرا ڈراما ’’بلبلے‘‘ دیکھا ہوگا چھپ کر اور انہیں وہ ڈراما اتنا اچھا لگا ہوگا کہ انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فولو کرلیا۔

    دوران گفتگو انوشے اشرف نے کہا عائشہ عمر پاکستان کی ایک بڑی اسٹار ہیں لہذا اگر ہمارے اسٹارز کو کوئی بین الاقوامی اسٹار فولو کرتا ہے تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں-

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

  • گزشتہ برس اسرائیلی فوج نےفلسطینی صحافیوں پر260 سے زائد حملےکیے، رپورٹ

    گزشتہ برس اسرائیلی فوج نےفلسطینی صحافیوں پر260 سے زائد حملےکیے، رپورٹ

    جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ برس کے دوران فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زائد حملے کیے۔

    باغی ٹی وی :جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ برس اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کے رہائشی محلوں کے ساتھ محصور غزہ کی پٹی میں صحافیوں کو نشانہ بنایا۔

    جے ایس سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران فلسطینی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی جن میں گزشتہ مئی میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران 13 صحافی بھی شامل تھے جن کو چوٹیں آئیں اور بعض صورتوں میں صحافی مستقل معذوری کا بھی شکار ہوئے رپورٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیلی حملوں نے صحافیوں کے پیشہ ورانہ مستقبل کو انتہائی ڈرامائی طور پر متاثر کیا ہے۔

    بھارت خطےمیں چین اورپاکستان کےمقابلےکیلئےروسی ہتھیاروں کی فراہمی پربے یقینی کا…

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی قانون کے تحت پابندی کے حامل گولہ بارود کا استعمال عام طور پر فلسطینیوں اور صحافیوں کے خلاف کرتی ہیں بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیل فلسطینی صحافیوں کو مسلسل نشانہ بناتا ہے اور انہیں دہشت زدہ کرنے کے لیے میڈیا کے عملے کو ستاتا ہے کیونکہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرتے رہتے ہیں۔

    یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

    جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی نے فلسطینی، عرب اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمی فلسطینی صحافیوں کے مسائل پر روشنی ڈالیں،خاص طور پر صحافیوں ، انہیں مناسب صحت کی دیکھ بھال فراہم کریں ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی، ان کے علاج معالجے کے کاموں میں سہولت فراہم کریں اور اسرائیل کو بین الاقوامی اداروں خصوصاً سلامتی کونسل کے سامنے صحافیوں کے خلاف جرائم کا محاسبہ کریں۔

    یوکرین تنازع:برطانیہ کا100 سےزائد روسی تاجروں کے اثاثے منجمد کرنے اور روسی مصنوعات پرمزید پابندیاں…

    گزشتہ برس جولائی میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں پر منظم حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ میڈیا کی آزادی کے خلاف تل ابیب حکومت کے جرائم کے خلاف مناسب اقدامات کرے۔

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

  • سبی میں بم دھماکا: 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

    سبی میں بم دھماکا: 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

    بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ آئی ای ڈی بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

    لیویز کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی بلوچستان 150 ونگ کا قافلہ سانگان میں ٹی 6 چیک پوسٹ سے ٹی 5 چیک پوسٹ کی جانب جا رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کی زد میں آ گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین بھی کیا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

    جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

  • ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو چاقو گھونپ دیا

    ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو چاقو گھونپ دیا

    لاس ویگاس: ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکی بوائے فرینڈ کو ملاقات کا جھانسا دیکر چاقو گھونپ دیا۔

    باغی ٹی وی : مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اس 21 سالہ ایرانی لڑکی نکا نیکوبین کی مذکورہ شخص سے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے 5 مارچ کو سن سیٹ سٹیشن ہوٹل میں ملنے پرفیصلہ کیا اور انہوں نے ایک مشترکہ کمرا کرائے پر لیا تھا۔

    یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

    پولیس کے مطابق نیکوبین نے اس شخص کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کے بعد مبینہ طور پر اس شخص کی گردن میں چاقو گھونپ دیا تھا، پولیس نے بتایا کہ لڑکی مقصد سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اس شخص نے زخمی ہونے کے بعد نیکوبن کودھکا دے کر پیچھے ہٹا دیا تھا اور 911 پر کال کرنے کے لیے کمرے سے باہر بھاگ گیا تھا جبکہ لڑکی نے ہوٹل کے ایک ملازم کو بتایا کہ اس نے ابھی ایک شخص کو چاقو گھونپ دیا ہے۔

    یوکرین تنازع:برطانیہ کا100 سےزائد روسی تاجروں کے اثاثے منجمد کرنے اور روسی مصنوعات پرمزید پابندیاں…

    دوسری جانب لاس ویگاس ریویوجرنل کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی موجودہ حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں نیکوبن کو 24 مارچ کو ابتدائی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا ایرانی لڑکی پر اقدام قتل، مہلک ہتھیار اٹھانے اور چوری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ لڑکی کی جانب سے وکیل کی خدمات لینے کا کوئی اعتراف سامنے نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی فورسز نے جنوری 2020ء میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک ڈرون حملے میں القدس فورس کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔

    برطانیہ کا ایسٹر سے پہلے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان