Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے مادھوری ڈکشٹ کے دلچسپ تبصرے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے مادھوری ڈکشٹ کے دلچسپ تبصرے

    مبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں دلچسپ تبصرے کئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 25 فروری کو ویب سیریز ’’دی فیم گیم‘‘ کے ذریعے نیٹ فلکس پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اپنی ویب سیریز کی پروموشن کے لئے مادھوری نے ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں اپنے ساتھی اداکاروں شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں دلچسپ تبصرے کئے-

    آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

    انٹرویو کے دوران میزبان نے مادھوری سے سوال پوچھا اگر شاہ رخ خان اور سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو آپ کے خیال میں کس پیشے سے وابستہ ہوتے اداکارہ نے جواب دیا میرے خیال میں اگر سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو گلوکار ہوتے، لیکن وہ ابھی بھی گلوکاری کررہے ہیں۔

    ریشم سے بنا پورٹریٹ،کشمیری مداح کا سلمان خان کیساتھ محبت کےاظہارکا منفرد طریقہ

    اداکارہ نے کہا کہ سلمان باڈی بلڈنگ کے پیشے سے وابستہ ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا وہ پہلے ہی باڈی بلڈنگ کررہے ہیں مادھوری نے مزید کہا اگر سلمان اداکار نہ ہوتے تو پروفیشنل پینٹر ہوتے، تاہم انہوں نے دوبارہ ہنستے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی اداکاری کے ساتھ ساتھ پینٹنگ بھی کررہے ہیں۔

    سلمان خان کی نئی فلم آئندہ برس عید پر ریلیزہو گی

    جب یہی سوال شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ مادھوری نے فوراً جواب دیا اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو بزنس مین ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا شاہ رخ خان اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس بھی کررہے ہیں۔

    سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

  • اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

    پاکستان کی مشہور وی جے انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ اداکارہ صبا قمر کس سے شادی کرنے والی ہیں-

    باغی ٹی وی : انوشے اشرف حال ہی میں ٹاک شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں انوشے اشرف نے بتایا کہ سقوط ڈھاکہ سے قبل ان کا خاندان بنگلہ دیش میں رہتا تھا جب کہ اب بھی ان کے بعض رشتے دار وہاں موجود ہیں بنگلہ دیش میں ان کی طرح ایرانی نسل کے بہت سارے لوگ آباد ہیں۔

    اداکارہ نے انٹرویو کے دوران شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ صبا قمر کے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں، انھوں نے حال ہی میں صبا قمر کے ہونے والے شوہر کو بھی دیکھا ہے تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

    سوشل میڈیا مہم کیس: گرفتاری وارنٹ کی خبر پر بے بنیاد ہے، لینا غنی نجی خبر رساں ادارے پر برس پڑیں

    اپنی شادی کے حوالے سے انوشے اشرف نے بتایا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ سال قبل تقریبا ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کرلیے تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی تعلقات ختم کیے-

    اداکارہ نے بتایا کہ کم از کم اگلے دو سال تک وہ شادی نہیں کریں گی اور اچھی بات یہ ہے کہ اب گھر والے بھی ان سے یہ سوال نہیں کرتے کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں؟-

    کم اداکاری کرنے کے سوال پر انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے گئے ڈرامےیا کسی دوسرے منصوبے میں کام کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے کی پیشکش کی جائے، تو بھی وہ اس میں کام نہیں کریں گی۔

    فیروزخان کی اداکاری کے ساتھ میرا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،ہارون…

    علاوہ ازیں پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے گزشتہ برس یاسر حسین کے ساتھ ترک اداکاروں کے پاکستان میں کام کرنے کے معاملے پر ہونے والے سوشل میڈیا تنازع پر کہا کہ دونوں اپنی اپنی جگہ درست تھے اور ان کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں، بس اسی معاملے پر الگ الگ رائے تھی۔

    انوشے اشرف کے مطابق ان کا ذاتی خیال ہے کہ کسی بھی آرٹسٹ کو دوسرے فنکار کو ’کچرہ‘ نہیں کہنا چاہیے اور انہوں نے اسی وجہ سے ہی یاسر حسین سے اختلاف کیا تھا، کیوںکہ انہوں نے ترک اداکاروں کو کچرہ کہا تھا انوشے اشرف نے یاسر حسین کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، وہ خواتین کے حقوق سمیت دیگر مسائل پر بھی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔

    گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

  • ریشم سے بنا پورٹریٹ،کشمیری مداح کا سلمان خان کیساتھ محبت کےاظہارکا منفرد طریقہ

    ریشم سے بنا پورٹریٹ،کشمیری مداح کا سلمان خان کیساتھ محبت کےاظہارکا منفرد طریقہ

    بالی وڈ اسٹارسلمان خان کے کشمیری مداح محمد حسین بٹ نے اپنے پیارے سلو بھائی یعنی بھائی جان کا ریشم سے خوبصورت پورٹریٹ بنا کر اداکار سے محبت کا ظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پورٹریٹ تیار کرنے والے کاریگر محمد حسین بٹ کا تعلق دارالحکومت سرینگر کے فتح کدل علاقے سے ہے وہ گزشتہ 40 برسوں سے قالین بافی صنعت سے جُڑے ہوئے ہیں محمد حسین نے بھارتی خبررساں ادارے آواز دی وائس کے مطابق محمد حسین کا کہنا تھا کہ میں قالین بافی فن سے اپنے آئیڈل سلمان خان کی تصویر بنا لوں کیونکہ وہ ایک باڈی بلڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور نیک انسان ہیں غریبوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں اور سلمان خان کا پوٹریٹ بنانے کا مقصد کشمیر کی قالین بافی صنعت کو اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری کاریگروں کو مدد فراہم کرانا ہے۔

    آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

    51 سالہ محمد حسین کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان کو یہ فن پارہ تحفے میں دینا چاہتا ہوں اُن تک پہچانے کے لیے پہل کی ہے اگرچہ ابھی تک ان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ جب وہ یہ دیکھیں گے تو بہت خوش ہو جائیں گے اور ضرور ہم سے رابطہ کریں گے۔

    فوٹو بشکریہ: آواز دی وائس
    محمد حسین نے 3 برس قبل 2019 میں سلمان خان کا یہ پورٹریٹ بنانے کا سوچا تھا تاہم مہلک کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات اور گھریلوں مسائل کی وجہ سے وہ اسے سر انجام تک نہ پہنچا پائے اور انہوں نے کچھ مدت تک اس پر کام کرنا چھوڑ دیا اکتوبر 2021 میں دوبارہ سے اس پر کام شروع کیا۔ سلمان خان کا پوسٹر لایا تھا اس کو دیکھتے دیکھتے ان کی یہ تصویر بنا لی۔

    محمد حسین نے بتایا کہ یہ پورٹریٹ لمبائی میں 2.9 فُٹ جبکہ چوڑائی میں 2.46 فُٹ ہے یہ مشہورِ زماں خالص کشمیری ریشم سے تیار کیا ہے اور دونوں اطراف سلمان خان کی تصویر نظر آرہی ہے روزانہ 5 سے 6 گھنٹے اس پر کام کرتا تھا اور اسے مکمل کرنے میں 6 ماہ لگے اپنے ذاتی خرچے سے تیار کیا ہے۔

    سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اس فن پارے میں 45 سے زیادہ رنگوں کا استعمال کیا ہے جبکہ پورٹریٹ کو تیار کرنے میں 50 رنگوں پر مشتمل 5 کلو سے زیادہ ریشم استعمال ہوا صرف سر کا خاکہ بنانے کے لیے 10 رنگوں کا استعمال کیا ہے ایک مکمل رنگوں کا مجموعہ حاصل کرنا اور پھر اس مجموعے سے صحیح رنگنت والا ڈئزاین تیار کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

    محمد حسین کے مطابق ایسی چیزوں کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی اگرچہ اس کو تیار کرنے میں بہت محنت لگی لیکن میں نے اسے اپنے دل سے بنایا یہ اُن کے لیے پیار سے تیار کیا ہے اسے پیسوں میں نہیں ناپا جا سکتا سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ان کی ہر ایک فلم دیکھی ہے۔

    فوٹو بشکریہ:آواز دی وائس
    محمد حسین نے افسردگی کے ساتھ کہا کہ میں گزشتہ 4 دہائیوں سے اس فن سے وابستہ ہوں میں نے اپنی مرضی سے اس پیشے میں شمولیت اختیار کی چند برس قبل پہلے تک اس فن کے ذریعے اپنی روزی روٹی بہت اچھے طریقے سے کما رہا تھا لیکن اب ہم قالین بُن کر روزانہ مشکل سے 100 سے 150 روپے کما رہے ہیں-

    سلمان خان کی نئی فلم آئندہ برس عید پر ریلیزہو گی

    کشمیری باشندے محمد حسین کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے ہیں ان کی بھی خواہش تھی کہ وہ اپنے والد کی اس روایت کو جاری رکھیں۔ لیکن مہنگائی کے اس دور میں ایسا کون کرے گا جہاں کوئی منافع نہ ہو اسی وجہ سے انہیں اس فن کو سیکھنے کی تعلیم نہیں دی قالین بافی صنعت دم توڑتی نظر آرہی ہے یہاں جتنے بھی دستکار ہیں، اُن سب کا یہی حال ہے کوئی بھی اپنے بچوں کو اس ہنر میں شامل نہیں کرنا چاہتا۔

    واضح رہے کہ کشمیری دستکاری میں تاج کا مقام حاصل کرنے والی قالین بافی صنعت اگرچہ معدوم ہوتی نظر آرہی ہے، تاہم محمد حسین بٹ جیسے دستکار اپنی انگلیوں میں بھرے جادوئی ہنر سے اس صنعت کو زندہ رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

  • حجاب تنازع: عدالت سے رجوع کرنے والی طالبہ کےبھائی پر حملہ

    حجاب تنازع: عدالت سے رجوع کرنے والی طالبہ کےبھائی پر حملہ

    حجاب تنازعہ اب ہر دن ایک نیا رخ اختیار کررہا ہے کرناٹک کے شہر اڈوپی میں حجاب پر عائد پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی طالبہ کے والد کے ہوٹل پر ایک انتہا پسند جتھے نے حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اڈوپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این وشنووردھن نے تصدیق کی کہ کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی چھ میں سے ایک طالبہ شفاء کے والد کے ہوٹل پر ایک گروہ کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ہے جس سے ہوٹل کی ایک کھڑکی بھی ٹوٹ گئی تھی گروہ میں شامل افراد کی جانب سے شفاء کے بھائی سے بحث کی گئی اور انہیں تھپڑ بھی مارا گیا۔

    بھارتی حکومت کا "سکھ فار جسٹس” سےمتعلق ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جتھے کو منتشر کردیا تھا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔


    دوسری جانب شفاء نے کیس درج ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بھائی سیف پر حملہ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے مگر میں چاہتی ہوں کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ان کا احتساب کیا جائے اور انہیں کسی بھی قیمت پر فوری گرفتار کیا جائے۔

    آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

    شفاء کا کہنا تھا کہ میرے بھائی پر ایک جتھے کی جانب سے بیہمانہ حملہ کیا گیا ہے۔ صرف اس لیے کیونکہ میں حجاب کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں جو کہ میرا حق ہے۔


    انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا؟ کیوں؟ کیا میں اپنا حق نہیں مانگ سکتی؟ ان کا اگلا نشانہ کون ہوگا؟‘ شفاء نے اڈوپی پولیس سے مطالبہ کیا کہ حملہ اوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • ہندوانتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کو قتل کر دیا

    ہندوانتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کو قتل کر دیا

    نئی دہلی: مودی کی ہندوانتہا پسند سرکارمیں گائے کا گوشت کھانا بھی جرم بن گیا،مسلمان شخص کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : ریاست بہار میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسلمان خلیل عالم کو کوگائے کا گوشت کھانے پربدترین تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں محمد خلیل عالم کوہاتھ جوڑ کرہندوانتہاپسندوں سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو ہندوانتہاپسند خلیل عالم سے گائے کا گوشت کھانے کے بارے میں سوال کرتے اور انہیں گالیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں خلیل عالم ہندوانتہا پسندوں کویقین دلا رہے ہیں کہ وہ آئندہ گائے کا گوشت نہیں کھائیں گے ہندوانتہاپسند خلیل عالم سے ان کے بچے کوگائے کا گوشت کھلانے کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں جس پروہ جواب دیتے ہیں کہ میرے بچے نے گائے کا گوشت کبھی نہیں کھایا جنونی ہندوانتہاپسندوں کے جتھےے نے سوال جواب کے بعد خلیل عالم کوانسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے خلیل عالم کی تشدد زدہ لاش قریبی ندی کے کنارے پھینک دی۔ پولیس نے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوبھی گرفتارنہیں کیا۔

    بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کرہندوانتہاپسند متعدد مسلمانوں کوقتل کرچکے ہیں مسلمانوں کوقتل کرنے والے کسی ایک شخص کوبھی سزا نہیں دی گئی ہے کیونکہ انڈیا کی اکثریتی ہندو آبادی گائے کو مقدس تصور کرتی ہے اور گائے کو ‘ماں’ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی پوجا بھی کرتی ہے۔

  • اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑ ے 5 سال ہوگئے

    اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑ ے 5 سال ہوگئے

    لاہور: ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑ ے 5 سال ہوگئے-

    باغی ٹی وی : فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے، انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا فاروق ضمیر نے فنی کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا، انہوں نے رانی اور گڑیا سمیت متعدد معروف ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ڈرامہ ”رانی“، ”گڑیا“،”سراغ زندگی“ اور ”کاغذ کی ناؤ“ نے تو ان کی شہرت کو چار چاند لگائے۔

    بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    فاروق ضمیر نے اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے تھے،وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں2001 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    سانس کی تکلیف کے باعث فاروق ضمیر 76برس کی عمر میں 23 فروری 2017 کو لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کی جاندار اداکاری آج بھی ان کے مداحوں میں زندہ ہے۔

    بھارتی اداکار پروین کماردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  • عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

    لاس اینجلس: پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی پاکستانی ویژول آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے۔

    باغی ٹی وی : جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویژول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔


    اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔

    لاریب عطا نے ان کی ٹیم کی آسکر اور بافٹا ایوارڈ میں نامزدگیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میں’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی والدہ اور بھائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022 میں منعقد ہوں گی۔

    لاریب عطا کا تعلق پنجاب کے علاقے عیسیٰ خیل سے ہے اور وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔ وہ دنیا کی نوجوان فی میل وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) آرٹسٹ میں سے ایک ہیں جو کہ ہالی ووڈ کے چند بڑے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ’’گوڈزیلا‘‘، ’’ایکس مین‘‘ اور ’’مشن امپاسبل ؛ فال آؤٹ‘‘ شامل ہیں۔

  • آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

    آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

    بالی وُڈ کے کنگ خان شاہ رُخ خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے آریان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ ” پنک ولا” کے مطابق شاہ رُخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کے بیٹے آریان خان کو اداکاری سے بلکل دلچسپی نہیں البتہ وہ فلم سازی کے تخلیقی پہلو کی طرف مائل ہیں آریان بطورِ مصنف بالی وُڈ میں ڈیبیو کریں گے اور انہوں نے اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان نے ایک ویب سیریز اور ایک فیچر فلم لکھنے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس ویب سیریز کے لئے ایمیزون پرائم اور فیچر فلم کو ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ نے بینک رول کیا ہے۔

    ایمیزون پرائم سیریز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ڈائی ہارڈ مداح کی زندگی کے بارے میں ہے جس میں کچھ سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے تاہم فیچر فلم کے حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    اس وقت آریان خان ریڈ چلی فلم کے لکھاری بلال صدیقی کے ہمراہ فلم اور ویب سیریز کے لیے اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں اور ابھی فوری طور پر کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک آریان خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم یا ویب سیریز ریلیز ہوگی۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک آریان خان کی جانب سے ویب سیریز یا فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    شاہ رُخ خان کی بیٹی سوہانا بھی زویا اختر کی ہدایتکاری میں جلد نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر آریان خان کی فلم یا ویب سیریز میں ان کی بہن سہانا خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں بالی وُڈ کنگ خان شاہ رُخ بھی کئی مرتبہ اپنی لکھنے میں دلچسپی اور لکھنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم شاہ رُخ کے بیٹے آریان ان کی یہ خواہش پوری کرنے کے لئے جلد بالی وُڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

  • بھارتی حکومت کا "سکھ فار جسٹس” سےمتعلق ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

    بھارتی حکومت کا "سکھ فار جسٹس” سےمتعلق ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

    نئی دہلی: حکومت نے ممنوعہ تنظیم "سکھ فار جسٹس” سے متعلق ایپس ،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے منگل کو دی گئی معلومات کے مطابق غیرملک سے چلائے جارہے ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی ‘ کے ایپس ،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہےجس کا سکھ فار جسٹس تنظیم کے ساتھ تعلق ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق الزام ہے کہ اس چینل نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران عوامی نظام کو بگاڑنے کےلئے آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کی حکومت نے 18 فروری کو انفارمیشن ٹیکنولوجی کے تحت ہنگامی طاقتوں کا استعمال کرکے ان ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے۔

    ہندوانتہا پسندوں‌ کی سکھ لڑکیوں سے زیادتیاں:تلنگانہ میں سکھ لڑکی سے زیادتی:احتجاج جاری

    وزارت نے پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ بلاک کئے گئے ایپس،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کھاتوں کے مواد میں فرقہ وارانہ انتشار اور علیحدگی اور علیحدگی کو بھڑکانے کا مواد تھا اور یہ مواد ہندوستان کی خودمختاری ،سالمیت ،ریاست کی سکیورٹی اور عوامی نظام کےلئے نقصان دہ پائے گئے۔

    وزارت نے کہا کہ حکومت ہندوستان میں معلومات کے مجموعی ماحول کی حفاظت کے لیے چوکس ہے اور ایسی کسی بھی کارروائی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے جس سے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچنے کا امکان ہو-

    بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر، بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا

    دوسری جانب تلنگانہ میں سکھ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا سکھ تنظیموں نے حیدر آباد میں سکھ لڑکی کی آبروریزی کے واقعےمیں شدید مذمت کا اظہار کیا ہے بہیمانہ واقعے کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میںمنعقدہ سکھ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد میں ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ کمیٹی کے سربراہ تیجندر سنگھ پردیسی، ہرپال سنگھ چڈھا، ہرپریت سنگھ نیتو، گرویدر سنگھ سدھو اور وکی خالصہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے واقعات سے سکھ برادری میں کافی غصہ پایا جاتا ہے بھارت میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، خواتین محفوظ نہیں ہیں۔

    بھارتی سابق وزیر اعلیٰ کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

  • بلوچستان: ژوب میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 اشتہاری ملزمان ہلاک

    بلوچستان: ژوب میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 اشتہاری ملزمان ہلاک

    بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کاروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، تاہم کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے چاروں ملزمان اشتہاری تھے۔

    خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ

    دوسری جانب مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے، اور کوئٹہ نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    دریں اثنا شہر قائد کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا مقابلہ 4K چورنگی کے قریب منگھوپیر جانے والے روڈ پر ہوا زخمی ملزم کی شناخت شوقین ولد معصوم حسین نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی گرفتار مضروب ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 موٹر سائیکل بلا نمبر اور 6 موبائل فون برآمد ہوا ۔

    ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ،پولیس نے کیا گرفتار

    زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ زخمی ملزم پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔ جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور انٹروگیشن کا عمل جاری ہے ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحے کے مقدمات درج کرکے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

    ادھر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو علی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیاہربنس پورہ، پولیس پارٹی نے ہربنس پورہ کے مقام پر ناکہ لگا رکھا تھا، مشکوک جانتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے ناکے پر کھڑی پولیس پر فائرنگ کی،تعاقب کرنے پر ملزمان سکائے لینڈ پل تک پولیس پر فائرنگ کرتے رہے، فائرنگ رکنے پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا، ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جو رابری کی متعدد وارداتوں میں کینٹ پولیس کو مطلوب تھا-

    اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم