Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی نے جہلم میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    ناغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ بس اسٹاپ کے قریب تلاشی کے دوران گاڑی سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے برآمد شدہ منشیات کی 4 کلوگرام مقدارگرفتار ملزمہ کے ذاتی قبضے، جبکہ 3 کلوگرام مقدار گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔

    قصور:پولیس کا سرچ آپریشن،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،15 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کے مطابق گاڑی میں سوار3 ملزمان جن میں راولپنڈی کے رہائشی ثاقب علی، بہزاد حیدر اور لاہور کی رہائشی نسرین بی بی نامی شامل ہیں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے این ایف کے مطابق ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں اے این ایف نے اسلام آباد، دامن کوہ کے قریب محسن عالم نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کےقبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ :بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دسویں کلاس کی ایک طالبہ کی خودکشی…

    قبل ازیں قصور تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرسرچ آپریشن کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلوگرام چرس، 200 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا گرفتار ملزمان میں 2 ڈاکو، 5 منشیات فروش اور 8 عدالتی مفروران شامل تھے سرچ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ پتنگ بازوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ سرچ آپریشن کے دوران 55 گھروں اور 125 افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری اور پتنگ بازی کا انسداد تھا۔

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں مشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  • پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

    پیکا ایکٹ:عدالت نے گرفتاریوں سے روک دیا،اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکشن 20 کےتحت گرفتاریوں سے روک دیا پیکا ایکٹ میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    فیٹف اجلاس شروع،پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہےا یس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔

    درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 17 فروری کو سینیٹ کا اجلاس ختم ہوا۔ 18 فروری کو قومی اسمبلی کا شیڈیول تھا۔ اجلاس کو اس لئے ختم کیا گیا کہ آرڈیننس لایا جا سکے۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ سیکشن 20 میں ترمیم کے علاوہ نئی سیکشن بھی شامل کی گئی ہے جس کے تحت سزا تین سال سے پانچ سال کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پبلک فِگر کیلئے تو ہتک عزت قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔ ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی نے کہاکہ جو خود کو پبلک فِگر کہتا ہے وہ بھی تنقید سے نہ گھبرائے یہی ہم کہتے ہیں۔

    عدالت نے پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے۔ ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔ عدالت نے پیکا ایکٹ کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرتے ہوئے سماعت 24 فروری کیلئے ملتوی کردی۔

    دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے پیکا قانون میں کی جانے والی ترمیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کے بعد زرد صحافت کا خاتمہ ممکن ہوگا پاکستان بار کونسل کے ممبران چوہدری اشتیاق احمد اور منیر کاکڑ کی وزیر قانونی بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات ہوئی، جس میں پیکا ایکٹ اور آرڈیننس پر بات کی گئی۔

    پاکستان بار کونسل کے ممبران نے کہا کہ جو ترامیم پیکا قانون میں کی گئی ہیں ان کے ذریعے زرد (یلو) جرنلزم اور جعلی خبروں کا خاتمہ ہوگا کیونکہ غلط اور گمراہ کن خبروں کے تدارک کے لیے اس طرح کی ترمیم بہت ضروری تھی۔

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    ممبران پاکستان بار کونسل نے کہا کہ جو لوگ اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ من گھڑت خبروں کو پھیلانے میں مددگار ہیں، انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف قائم کردہ ڈس انفو لیب کی طرز کی من گھڑت خبروں کا خاتمہ اس قانون سے ممکن ہوگا، سچے معاشرے کی بنیاد میڈیا ڈالے گا اور پیکا کا نیا قانون اس میں مدد کرے گا۔

    واضح رہے کہ پی ایف یو جے (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ) نے پیکا قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا پی ایف یو جے کی جانب سے رضوان قاضی نے وکیل عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے پیکا قوانین میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم اس وقت کی جب ایک دن پہلے ایوان بالا کا اجلاس جاری تھا، حکومت نے ڈرافٹ پہلے ہی تیار کرلیا تھا، قانون سازی سے بچنے کے لیے سیشن کے ختم ہونے کا انتظار کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ آئین پاکستان جمہوری اقدار کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتا ہے، آئین میں اظہار رائے کی آزادی شامل ہے، موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے، صحافیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، نیا ترمیمی آرڈیننس صرف کچھ مخصوص قسم کے صحافیوں کو فروغ دینے، خبریں اور تنقید کی حوصلہ شکنی کے لیے ہے۔

    محسن بیگ کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ پیکا قانون میں ترمیم کے آرڈیننس کے اجرا کے لیے کوئی ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی تھی، پیکا قانون میں ترمیم کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا تھا، حکومت کی جانب سے جلد بازی حکومت کے مذموم مقاصد ظاہر کرتی ہے، کوئی بھی ملک حکومتوں کے آمرانہ طرز عمل سے چل نہیں سکتا جہاں عوام کو صرف اظہار رائے کے اپنے بنیادی حق کو استعمال کرنے کی پاداش میں قید کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ملک میں آزادی اظہار کا قتل ملک میں جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، پیکا قانون میں یہ ترمیم حکومت کی طرف سے اپنے مخالفین کو شکست دینے کی ایک خام کوشش ہے، پیکا قانون اور اس میں ترمیم کو آئین پاکستان اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا جائے۔

    علاوہ ازیں پی ایف یو جے نے پیکا آرڈیننس کے خلاف اسلام آباد میں یکم مارچ کو درھرنا دینے کا اعلان کیا ہے دھرنے میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس جاری کرکے حکومت نے آزادی صحافت پر شب خون مارا ہے، پی ایف یو جے پیکا آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رکھے گی۔

    جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے 5 سال تک سزا کا آرڈیننس جاری ہوگیا

    دوسری جانب اس ترمیم کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے جسےچوہدری سعید ظفر ایڈوکیٹ نے چیلنج کیا ہے۔ اپنی درخواست میں سعید ظفر ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا ہے، حکومت پیکا ترمیمی آرڈیننس لا کر اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈی ننس جاری کرنا غیر آئینی ،غیر قانونی ہے، عدالت پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022ء کو کالعدم قرار دے۔

    دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ بار کی قیادت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی مخالفت کی ہائیکورٹ بار نے مقامی وکیل کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کے اقدام کی حمایت کردی اور کہا کہ صحافیوں کی آواز دبانے اور کالی بھیڑوں پر تنقید روکنے کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا، حکومت وقت نے کالے قانون کے ذریعے عوام الناس کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ مذمتی قرارداد جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے پیکا قانون میں ترمیم صدر پاکستان اور وفاقی وزیر قانون کے طاقت کے استعمال کا نمونہ ہے، اس کالے قانون کو آرڈیننس کے ذریعے لانے کیلئے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا۔

    پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

  • فیٹف اجلاس شروع،پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا

    فیٹف اجلاس شروع،پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا

    پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس پیرکو شروع ہوا جو 4 مارچ تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی :جرمن نشریاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کی نگرانی کرنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو ابھی مزید 4 ماہ تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا، پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اب آئندہ سیشن میں ہو گا، جو جون 2022 میں ہو گا۔

    پیر سے شروع اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس کی روک تھام جیسے معاملات میں پاکستان میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔

    ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

    رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ نے بھی پاکستان کے مالیاتی نظام میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے لہٰذا پاکستان فی الحال مانیٹرنگ لسٹ میں رہے گا،ایف اے ٹی ایف نامی فورس چاہتی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کی تحقیقات اور سزاؤں میں شفافیت لائے اور حکومت اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔

    ایکشن پلان:
    ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی ایکشن پلان میں 27 نکات شامل تھے، جن میں سے پاکستان نے گزشتہ سال اکتوبر تک 26 نکات پر عمل کیا تھا۔ تاہم جون میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ایک اضافی ایکشن پلان دیا تھا، جس میں منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے مزید سات نکات شامل تھے پاکستان کو دیئے گئے دونوں ایکشن پلانز کے مجموعی طور پر 34 نکات ہیں، جن میں سے 30 نکات پر اکتوبر تک عمل کیا جا چکا تھا۔

    ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف ، حکومت کیوں مطمئن

    پاکستان کن وجوہات کی بنا پر آئندہ بھی گرے لسٹ میں ہے؟

    ایف اے ٹی ایف چاہتی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کی تحقیقات اور سزاؤں میں شفافیت لائے اور حکومت اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔ پاکستان نے منی لاندڑنگ کے خلاف قوانین تو بنائے ہیں لیکن ان قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے FATF بظاہر مطمئن نہیں۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تمام شدت پسند گروہوں کے سربراہوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور خاص طور پر سزائیں سنانے کی شرح کو بہتر بنائے پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے سینیئر کمانڈروں کو سزائیں دینے کا ہدف بھی پورا کرے۔ ایف اے ٹی ایف کے نئے ایکشن پلان کے مطابق پاکستان کو تحقیقات کے طریقہ کار میں بہتری جبکہ دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کی چھان بین بھی کرنا ہو گی۔

    ایف اے ٹی ایف نے ریئل اسٹیٹ، پراپرٹی، جیولرز، اکاؤنٹس کی نگرانی بڑھانے پر بھی زور دیا اور قوانین پر عمل نہ کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکومت پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے جب مطمئن ہو گی تو ایک ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا جو زمینی حقائق اور قانون سازی کا جائزہ لے گی۔ اس کے بعد ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    فیٹف اجلاس 4 مارچ کو پیرس میں طلب،پاکستان زیر بحث آئے گا

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا ہم نے ایف اے ٹی ایف کے تناظر میں تمام تکنیکی تقاضوں پر مکمل عمل درآمد کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ نتیجہ مثبت سمت میں نکلے گا۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کے لیے رکھی گئی شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا ہے اور غیر قانونی مالی معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے کے ارکان کی جانب سے سیاسی سوچ بچار ہی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھ سکتی ہے۔

    پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف نہ صرف قوانین بنائے بلکہ ان پر عمل درآمد بھی ہو رہا ہے اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ افراد کی سرگرمیاں روکنے کے لیے بھی نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں پاکستانی پارلیمان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام سے متعلق متعدد قوانین میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی دی چکی ہے۔

    حکومت فیٹف کے غیر منصفانہ فیصلے کیخلاف عالمی عدالت میں جائے, رحمان ملک

    پاکستانی حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے 12 رکنی قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کے ممبران میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت سے متعلق تمام اداروں کے سربراہان اور ریگولیٹرز کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی سیکرٹریز برائے خزانہ، امور خارجہ اور داخلہ بھی شامل ہیں۔

    ان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر کسٹمز، اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے ڈی جی بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی اسٹیک ہولڈرز کے مابین کوآرڈینیشن کے لیے ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

    پاکستانی پارلیمنٹ نہ صرف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام سے متعلق متعدد قوانین میں ضروری ترامیم کی خود بھی منظوری دے چکی ہے بلکہ اسی ضمن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی سطح پر 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں سے تین بل بھی منظور کرائے گئے ہیں۔

    کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ افراد کی سرگرمیاں روکنے کے لیے بھی اقدامات کے دعوے کیے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان ایف اے ٹی ایف کے اس اجلاس سے پاکستان کے لیے اچھی خبر کی امید کر رہی ہے۔ حکومتی بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تقریباﹰ تمام ایکشن پلانز پر بڑی حد تک عمل کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمارحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • کورونا وبا: مزید 43 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    کورونا وبا: مزید 43 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار232 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار45، خیبر پختونخوا 6 ہزار 226، اسلام آباد ایک ہزار7، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورۂ روس کیلئے ماسکو روانہ

    وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورۂ روس کیلئے ماسکو روانہ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورۂ روس کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے ہیں

    وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ.ہیں

    وزیراعظم عمران خان روس کےدارلحکومت ماسکو پہنچیں گے وزیراعظم عمران خان کووونکووایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی وزیراعظم عمران خان اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے

    ایک روز قبل وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں دو طرفہ امور خطے اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

    وزارت خارجہ نے دورے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے اور معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

    وزیراعظم اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی وزیراعظم کرنٹ افئیرزکے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو بھی دیں گے وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے وہ نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

  • رحمان ملک کی وفات،صدر مملکت،وزیراعظم، آصف زرداری،بلاول و دیگر کا اظہار افسوس

    رحمان ملک کی وفات،صدر مملکت،وزیراعظم، آصف زرداری،بلاول و دیگر کا اظہار افسوس

    رحمان ملک کی وفات،صدر مملکت،وزیراعظم، آصف زرداری،بلاول و دیگر کا اظہار افسوس
    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی نمازِ جنازہ کل 24 فروری بروز جمعرات 2:30 بجے دوپہر ایچ 8 اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی جائیگی اسی قبرستان میں سینیٹر رحمان ملک کی تدفین ہوگی۔

    سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے اہلِ خانہ کی جانب سے نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

    رحمان ملک 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے۔ انہیں 1987 میں ستارہ شجاعت اور 1996 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

    رحمان ملک12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، سیاست میں آنے کے بعد رحمان ملک 25 مارچ 2008 سے16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے، جبکہ سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے بے نظیر بھٹو کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی، جبکہ کراچی یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی، سینیٹر رحمان ملک 4 کتابوں کے مصنف بھی تھے، مودی وار ڈاکٹرائن سینیٹر رحمان ملک کی پہلی تصنیف تھی۔

    صدر مملکت عارف علوی نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے صدر عارف علوی نے رحمان ملک کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی رحمان ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے ہمیشہ دیانت داری اور اصولوں کی سیاست کی،جب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی تو رحمان ملک تھے کہ جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کیا، حکومتی و سیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا، رحمان ملک کی تصنیفات اس بات کی گواہ ہیں کہ خطے کی صورت حال پر ان کا عبور غیرمعمولی تھا،

    وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں. –

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم رحمان ملک کے بلند درجات کے لئے دعاکی اور کہا کہ رحمان ملک کی پارٹی خدمات ہمیشہ یاد دکھی جائینگی،

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
    رحمن ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رحمن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی رحمن ملک کے درجات بلند کرے۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے بھی سابق وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ کا سینیٹر رحمان ملک کے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ رحمان ملک ملنسار ، نفیس انسان اور پارٹی کا سرمایہ تھے، رحمان ملک کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،

    وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ،رحمان ملک انتہائی محنتی اور بہادر سیاستدان تھے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بطور وزیر داخلہ رحمان ملک نے تاریخی کردار ادا کیا، رحمان ملک کے اہل خانہ کے میں برابر جے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ colleague اور دیرینہ ساتھی، رحمان ملک کی وفات حسرتِ آیات کی خبر گہرے صدمے سے سُنی۔ میرے اور فیملی کی جانب سے ڈاکٹر سعیدہ ملک، بھائی خالد ملک اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت میں جگہ دیں اور فیملی کو صبر عطا فرمائیں۔ (آمین)

    ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نےرحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ رحمان ملک کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے، مرحوم رحمان ملک کے خاندان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ،رحمان ملک کی پیپلزپارٹی اور ملک کیلئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

    ٹی ٹی پی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ،دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے،رحمان ملک

    حکومت مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے.رحمان ملک

    نائن الیون کا سب سے زیادہ نقصان افغانستان ،پاکستان کو ہوا، رحمان ملک

    ایف اے ٹی ایف کا ڈرامہ اب بند ہونا چاہئ

    صدر غنی کی انتظامیہ کی نااہلی کے علاوہ کوئی بھی ان کی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار نہیں ہے

    پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا، رحمان ملک

    ہماری خارجہ پالیسی ناکام،قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے،رحمان ملک

    ایسے عناصر کیخلاف بے رحمانہ کاروائیاں کی جائے،رحمان ملک

    یورینیم کی کھلے عام خرید و فروخت ،رحمان ملک نے بھارت کیخلاف کیا قدم اٹھا لیا؟

    ماحولیاتی نظام کی بے رحمانہ بگاڑ کو کیسے روکا جائے ؟ رحمان ملک کا کانفرنس سے خطاب

    رحمان ملک کا پولیس اہلکاروں کے قتل پر جوڈیشل تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    بھارت سے چینی کیوں درآمد کی جائیگی؟ رحمان ملک کا چینی کے بائیکاٹ کا اعلان، قوم سے بھی اپیل

    گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

    ریاست کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا،رحمان ملک

    مودی نے غلطی سے پاکستان کو تو چھیڑا مگر جو سبق ملا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،رحمان ملک

    آج محبت کے پرچار کا دن،ملک اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، سینیٹر رحمان ملک

    باغی ٹی وی بھارت اور اینٹی پاکستان گروپوں کو ایکسپوز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے. سینیٹر رحمان ملک

  • روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں،جاپان

    روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں،جاپان

    جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ روسی اقدامات تسلیم نہیں کر سکتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : روس کی جانب سے یوکرین کی دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جنگ کی صورت میں امریکا نے روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی بھی دے رکھی ہے تاہم اب جاپان نے بھی امریکا کی حمایت کر دی ہے-

    جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کہنا ہے کہ روسی اقدامات تسلیم نہیں کر سکتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں، روسی اقدامات یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

    دوسری جانب یوکرین تنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جہاں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں فوجی مہم جوئی جاری ہے جس کی اجازت نہیں دےسکتے، خطے میں نئی خونریزی نہیں ہونے دیں گے، بہتری کے لیے کوشش کریں گے، مغربی طاقتیں سوچیں اور یوکرین کے حالات کو مزید خراب نہ کریں یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی جانب سے اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں ہنگامی اجلاس امریکہ،برطانیہ اور فرانس کے مطالبےپرطلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سلامتی کونسل کی صدارت روس کے پاس ہے –

    واضح رہے کہروسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں یو این سیکریٹری جنرل نے روسی فیصلے کو یوکرین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے انتونیو گوتریس کی جانب سے روسی اقدام کو یو این چارٹر کے اصولوں سے متصادم قرار دینے کا امکان ہے۔

    روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    روسی ہم منصب کے فیصلے کے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرقی یوکرین میں باغیوں سے زیر کنٹرول علاقوں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کر دی ہےصدارتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں نئی سرمایہ کاری، تجارت اور امریکی شہریوں کی جانب سے مالی معاونت نہیں کی جائے گی اس حکم کے تحت ایسے افراد پر پابندی لگائی جائے گی جو یوکرین کے ان علاقوں میں کام کرتے ہیں۔

    نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نےروس کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد آزاد ریاستوں ڈونیسک اور لوہانسک کو تسلیم کرنا قابل مذمت ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روس کا قدم یوکرین کی خود مختاری ،سلامتی اور اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی بڑی خلاف ورزی ہوگی انہوں نے اسے ایک انتہائی سیاہ علامت قرار دیا ہے۔

  • وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،شاہد خاقان عباسی

    وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کےلیے مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں گھبرائیں نہیں کیونکہ اب وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے پیٹرولیم مصنوعات ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے-

    آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل , آرمی چیف کا شہدا کو خراج تحسین

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر کا عہد ہ ریاست کا عہدہ ہوتا ہے لیکن اب صدر مملکت کا کام صرف آرڈیننس جاری کرنا ہے میڈیا اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے معلوم نہیں پیکا آرڈیننس کی کیاضرورت تھی پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کی آواز دبانا مقصد ہے محسن بیگ کے کیس میں نمونہ سب کے سامنے ہے پولیس اور ادارے عمران خان کی انتقامی کارووائی کا حصہ نہ بنیں۔

    قصور:پولیس کا سرچ آپریشن،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،15 ملزمان گرفتار

    سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بےبنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں،پراسیکیوٹر کو بھی کیس کا پتہ نہیں ہوتا وزیر،وزیراعظم اور چیئرمین نیب الزامات لگانے سے تھکتے نہیں حکومت کے غیر قانونی مشیر احتساب اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں عمران خان صرف یہی کہتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتے۔چیئرمین نیب بتائیں کرپشن میں کتنے لوگوں کو پکڑا ہے؟-

    وزیراعظم کی ازدواجی زندگی بارے بے بنیاد درخواست پر نجم سیٹھی کو جرمانہ

  • پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا،وزیراعظم

    پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا بلکہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتا ہے-

    باغی ٹی وی : روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کےساتھ بہترین تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، دورہ روس اہمیت کا حامل ہو گا، سب جانتے ہیں کہ روس اور یوکرین تنازعہ شدت اختیار کرگیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے، روس اور یوکرین معاملات کے پرامن طریقے سے حل کے خواہاں ہیں، سمجھتا ہوں کہ کسی بھی تنازعہ کو جنگ سے حل کرنا بڑی بے وقوفی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کےدرمیان تسلیم شدہ معاملہ ہے جس کا حل ضروری ہے، اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی لیکن بھارت میں انتہا پسند نظریے کی حکومت ہے، کسی بھی ملک پر اپنا نظریہ زبردستی لاگو کرنا کسی بھی قوم کےلیےقابل قبول نہیں ہوتا ہم نے بھارت سے خطےمیں امن کےلیے ملکر چلنے کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا، بھارت نے ہماری پیش کش مسترد کردی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ملک میں غربت کم کرنے کے لیے اقدام کرے، افغانستان جن حالات سے گزر رہا ہے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان نے ماضی میں افغانستان سے متعلق اہم کردار ادا کیا اور کررہا ہے، پاکستان 30لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے دنیا میں غربت کو ختم کرنے کے لئے توازن برقرار رکھنا ہو گا-

    وزیر اعظم نے کہا کہ انسان کو اپنے وجود کے مقصد سے آگاہ ہونا چاہیے،انسانی رجحان ہمیشہ مادی اور روحانی معاملات کی جانب ہوتا ہے، انسان کو انسان کی بھلائی کی فکر ہونی چاہیے دوسرے انسانوں کی بہتری کے لئے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے دنیا میں بھوک وافلاس ،غربت اور دیگر مسائل کی جڑ پیسہ چوری اورمنی لانڈرنگ ہے-

    منی لانڈرنگ اور پیسہ چوری کےخلاف آواز اٹھا نا میرے مقصد کا حصہ ہے، دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم سےغربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترقی پذیرممالک سےپیسےکی منتقلی بڑامسئلہ اور چیلنج ہے حکمرانوں کی کرپشن سے ترقی پذیر ممالک کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے –

    عمران خان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا متاثر ہوئی ہے، ہمیں صورتحال کی بہتری کے لیے اقداما ت کرنے ہوں گے ، حکمرانوں کی کرپشن سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔

  • ائیر فرانس نے  یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

    ائیر فرانس نے یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

    روس یوکرین تنازع، ائیر فرانس نے بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یوکرین کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

    باغی ٹی وی : ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرس اور کیف کے درمیان کل ہونے والی متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا ہے مذکورہ فیصلہ خطے کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اتوار کو متوقع پروازوں کی منسوخی تاحال زیرِ بحث نہیں ہے واضح رہے کہ ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

    ‏روس نے علیحدگی پسندوں کے قبضے میں موجود علاقوں کو تسلیم کرلیا،ڈوناسٹک میں جشن کا سماں

    ایئر فرانس سے پہلے، جرمن کیریئر Lufthansa نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پیر سے مہینے کے آخر تک کیف اور اوڈیسا کے لیے پروازیں معطل کر رہے ہیں جبکہ ایئر انڈیا نے بھی اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے اگلے ہفتے کیف سے تین پروازیں چلائیں گے، جس میں اضافی پروازوں کا منصوبہ بھی شامل ہے-

    روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    یاد رہے کہ یوکرین کی غیر معمولی صورتحال پر فرانس نے 19 فروری کو اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی جبکہ سیاحت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے اور اب صرف روس کا یوکرین پر پہلے حملے کا انتظار ہے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر پوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں انہوں ںے روس کی پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روس کے عوام ان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری