Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر، بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا

    بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر، بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا

    نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔ کیشئیرنے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا باحجاب خاتون نے حجاب اتارنے سے انکارکردیا خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا۔

    باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔

    دوسری جانب گیسٹ فیکلٹی کے طور پر کام کرنے والی ایک انگلش لیکچرر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ کرناٹک کے تماکورو ضلع میں پڑھاتے ہوئے انہیں حجاب سے پرہیز کرنے کو کہا گیا تھا انہوں نے کہا کہ یہ میری عزت نفس کا معاملہ ہے میں حجاب کے بغیر پڑھا نہیں سکتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تین سالوں سے میں جین پی یو کالج میں بطور گیسٹ لیکچرر کام کر رہی ہوں۔ ان تین سالوں میں مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور میں نے آرام سے کام کیا۔ لیکن، کل میرے پرنسپل نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ کلاسز کا انعقاد حجاب یا کسی مذہبی علامت کے بغیر ہونا چاہیے۔-

    انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے، میں حجاب پہن کر لیکچر دے رہی ہوں، اس سے میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور میں اس کالج میں مزید کام نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے، میں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا مذہب کا حق ایک آئینی حق ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے غیر جمہوری عمل کی مذمت کرتی ہوں۔

    کالج انتظامیہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ دریں اثنا، اس کے استعفیٰ کے خط پر آنے والے بہت سے الفاظ نے لیکچرر کی زبان کی مہارت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انچ سو سے زائد قانون کے طالب علموں، قانونی ماہرین اور وکلاء نے حجاب کے معاملے پر ایک کھلا خط لکھا خط میں مسلم لڑکیوں کو حجاب پہننے پر تعلیمی اداروں میں داخلے سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے خط میں ایسی کاروائی کو آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں سابق ہائی کورٹ ججز،سابق چیئرمین کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کلاس کمیشن، سینئر ایڈوکیٹس، پروفیسر اور مصنفین ،سپریم کورٹ ایڈوکیٹس، جندل گلوبل لاء اسکول کی پروفیسر، ایکٹوسٹ اور لاء گریجویٹ،پارٹنر، ڈائیلاگ پارٹنرز لیبر ایڈووکیٹس اور ماہر قانون شامل ہیں-

    خط میں کہا گیا ہے کہ ہم کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری حکم سے یکساں طور پر فکر مند ہیں، جس میں طلبہ کو چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو، اسکارف، حجاب،پہننے سے روکا گیا ہے کورٹ کے عبوری حکم کے بعد، ہم مسلم طلباء اور عملے کی سرعام تذلیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جنہیں مبینہ طور پر ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر اسکولوں اور کالجوں میں داخلے سے قبل اپنے حجاب کو اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    مسلم لڑکیوں اور خواتین کی یہ بے عزتی غیر انسانی، عوامی نظر میں آئین کی توہین اور پوری کمیونٹی کی عوامی تذلیل کے مترادف ہے۔ عزت کے ساتھ زندگی کے ان کے بنیادی حق کا تحفظ کرنے میں ناکامی پر ہم شرم سے سر جھکا لیتے ہیں قانونی برادری کے ارکان کے طور پر، ہم جانتے ہیں کہ داؤ پر لگے حقوق کی تفہیم کے لیے کسی مسئلے کا تعین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    اس میں مزید کہا گیا ہے کہ،اس طرح کے فیصلے کا اثر مسلم خواتین کو تعلیم سے دور کرنا اور ہمارے ملک میں تعلیمی بحران کو بڑھانا ہے۔ صرف حجاب پہننے کی بنیاد پر خواتین کو تعلیم سے روکنا مناسب نہیں ہے۔ مسلم خواتین کی خودمختاری، پرائیویسی اور وقار کے خلاف مطلق یکسانیت مسلط کرنا غیر آئینی ہے۔ اس بنیاد پر خواتین کو حجاب پہننے کا حق حاصل ہے اور اسی طرح حجاب نہ پہننے کا حق بھی ہےتاہم، مسلم خواتین کے حقوق پر موجودہ حملہ کوئی نیا یا الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے، بلکہ اسے اس کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔اس سے کرناٹک اور پورے ملک میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن ہورہا ہے۔

  • تھپڑ تنازع:حارث رؤف کے تھپڑ پرٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

    تھپڑ تنازع:حارث رؤف کے تھپڑ پرٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا،شاہد آفریدی

    لاہور: تھپڑ تنازع میں حارث رؤف کی وارننگ پر جان چھوٹ گئی تاہم پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا تاکہ وہ آئندہ کے لیے محتاط رہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین لیگ میچ کے دوران حارث رؤف کی گیند پر کامران غلام کیچ نہ تھام سکے، اسی اوور میں فواد احمد نے کیچ لیا تو وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کامران غلام خوشی سے لپکے لیکن حارث رؤف نے انہیں تھپڑ دے مارا۔

    پی ایس ایل 7 :2 کمنٹیٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    میچ کے بعد ریفری علی نقوی نے پیسر کو طلب کیا تو انھوں نے اس معاملے کو دوستانہ کہا،میچ ریفری نے انھیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں اس طرح کے ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے، اس ہدایت کے ساتھ معاملہ ختم کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا،آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری سے نہیں کی، کھلاڑیوں کو واقعے کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا۔

    اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہمارا پورا اسکواڈ ایک فیملی کی طرح ہے،حارث رؤف اور کامران غلام کی ایک دوسرے سے گہری دوستی ہے، حارث غصے میں اپنے دوست کو مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، آپس کے مذاق میں حارث نے کندھے پر ہاتھ مارنا چاہا تھا جسے زور دار تھپڑ بنا دیا گیا۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اور کامران غلام کی اس سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی دیکھنی چاہیئں، لاہور قلندرز کے کھلاڑی متحرک ہیں اور ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائرپرتوجہ مرکوز ہے۔

    تاہم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث روف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ حارث روف سے ملے ہیں، وہ اچھے انسان ہیں لیکن جارحانہ طبیت کے ہیں، انہیں کسی کو باتیں کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر میچز چلتے ہیں، جسے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اور فیلڈ میں جو کچھ ہوتا ہے ریکارڈ پر آجاتا ہے، آفریدی نے کہا کہ جب کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں تو ان سے سبق سیکھنا چاہیے، اور اپنے مستقبل کا سوچیں اور طریقے سے چلیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مینجمنٹ کا کام ہے کہ لڑکوں کی تربیت کرے، اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو سکھانا چاہیے، یہ تمام انٹرنیشنل پلئیرز ہیں۔ حارث رووف کو بہت احتیاط سے چلنا ہوگا، اگلی بار کوئی برداشت نہیں کرے گا لاہور قلندرز کو حارث کو ڈیفنڈ کرنے یا غلط بیانی کرنے کی بجائے اسے سبق دینا چاہیے تھا تاکہ آئندہ یہ سب نہ ہو۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے…

  • پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں،اعتزاز احسن

    پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں،اعتزاز احسن

    معروف قانون دان اور پا کستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو نشانے پر رکھ لیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔ میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

    فیٹف اجلاس شروع،پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا

    اعتزاز احسن نے کہا کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو ان کو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم نواز دعویٰ کرتی ہیں کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں مریم نواز کے پاس جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کے لیےثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے نواز شریف کو وطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئیں۔

    سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع

    اس سے قبل گزشتہ برس مئی میں بھی اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ان کا پہلے دن سے ہی مو قف ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے راستے علیحدہ ہیں انہوں نے ن لیگ کو 1985کی نرسری قرار دیا تھا ان کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ اس طرح منتخب ہو ئے جس طرح انہیں منتخب کروانے کی خواہش تھی ،تمام افراد پہلے سے ہی منتخب شدہ تھے سب جانتے ہیں نواز شریف سیاست میں کس طرح آئے تھے اگر ان ارکان کے لیے ابھی سیٹی بجا دی جائے تو وہ چلے جائیں گے۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

  • وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    کاراکاس: وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا میں روسی ساختہ ایم آئی 17 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں چار افراد سوار تھے فوجی ہیلی کاپٹر کے کریش ہوتے ہی آگ لگ گئی۔

    ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ

    روسی ساختہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ وینزویلا کے صدر نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا-

    حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سرحدی اڈوں پر سپلائی کے مشن میں مصروف تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

    سعودی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ،16 غیر ملکی زخمی

    قبل ازیں ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جنگی طیارہ تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے ایران میں جنگی طیارہ اسپورٹس ہال اور اسکول کے قریب گرا طیارہ جہاں‌ گرا وہاں آگ لگ گئی ، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ کو بجھایا گیا،خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زمین پر چلنے والا شخص طیارہ گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوا، تیسرے شخص کی لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی-

    یوکرین تنازع: امریکا،برطانیہ کے بعد جرمنی ،آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیوں کا اعلان

  • سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع

    سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع

    اسلام آباد:سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم شروع ، 43 ملین سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوانے کا ہدف-

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر فیصل سلطان نے رورل ہیلتھ سنٹر ترلائی میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے فیصل سلطان نے کہا کہ مہم میں 339521 فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے جنوبی خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع میں مہم 21 فروری سے شروع ہو چکی ہے۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 28 فروری سے ملک بھر میں قومی مہم کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے والدین نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے اردگرد کے بچوں کو پولیو ویکسینیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ 27 جنوری کو پاکستان نے پولیو سے پاک ہونے کے ایک سال کا ہدف کامیابی سے پورا کردیا ہے کوارڈینیٹر پولیو ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق پاکستان میں موجودہ وقت میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ سب سے کم تر ہے۔

    ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں وائرس رپورٹ ہوا ہے والدین فرنٹ لائن ورکرز سے تعاون کریں سال کی پہلی قومی مہم کے دوران ہیلپ لائن 1166پر والدین کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی۔

  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ کی ترجمان وزیراعلی سیکریٹریٹ نے تصدیق کی ہے وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا۔

    ترجمان وزیراعلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کورونا کی علامات ہیں ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے وزیراعلٰی اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔

    ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار232 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار45، خیبر پختونخوا 6 ہزار 226، اسلام آباد ایک ہزار7، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

  • پی ایس ایل 7 :2 کمنٹیٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    پی ایس ایل 7 :2 کمنٹیٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    پی ایس ایل 7 میں مزید ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا عروج ممتاز پی ایس ایل 7 میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ان کے علاوہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

    عروج ممتاز کا 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا عروج ممتاز پی ایس ایل کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں بھی کمنٹیٹر کے طور پر فرائض ادا کریں گی۔

    واضح رہے کہ ان سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے پشاور زلمی سے متعلقہ پانچ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے فرنچائز کے کھلاڑیوں عثمان قادر، بین کٹنگ اور کوچ ہاشم آملہ سمیت دیگر دو لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث انہیں قرنطینہ کردیا گیا-

    پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کو پلے آف سے قبل بڑا دھچکا

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 7 کی ایک فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا آج کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

    پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے 10 میں سے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح ملتان کی ٹیم کسی ایک پی ایس ایل ایڈیشن کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

    ملتان کو اس سیزن میں واحد شکست لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہی اٹھانا پڑی دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دو بار مدمقابل آئیں ایک بار جیت ملتان سلطانز کو ملی جب کہ ایک میچ لاہور قلندرز نے اپنے نام کیا۔

    پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 11 بار ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں 11 میں سے 6 بار ملتان سلطانز کی ٹیم کامیاب رہی جب کہ 5 میچوں میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی۔

    آج کا میچ جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں جگہ بنائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا ہارنے والی ٹیم، ایلیمینینٹر ون کی فاتح ٹیم سے فائنل تک رسائی کے لیے میچ کھیلے گی۔

    دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح

    دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح

    متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائمز کے مطابق میوزیم کے افتتاح کیلئے شاندار تقریب منعقد کی گئی، شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم، اور شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر کے ساتھ۔ دبئی کے حکمران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے ایک عظیم الشان تقریب کے دوران اس شاندار تاریخی نشان کا افتتاح کیا جس میں میوزیم کے بیرونی حصے کو آرٹ کے کام میں تبدیل ہوتے دیکھا گیا۔


    مستقبل کے عجائب گھر کو زمین پر سب سے خوبصورت عمارت” کا درجہ دیا گیا ہے، اور اس تاریخی میوزیم نے آج 23 فروری سے باضابطہ طور پر دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، جس کا عزم امید کے پیغام کے ساتھ اور بنی نوع انسان کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں ایک مرکز کے طور پر کام کرنا ہے۔

    دبئی مستقبل کا انتظار نہیں کررہا ہے بلکہ اس کا تصور کر کے اسے ڈیزائن کر رہا ہے، اور اسے تخلیق کر کے اس پر عمل بھی کر رہا ہے۔

    فیوچر میوزیم 30 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کی اونچائی 77 میٹر ہے میوزیم کے بیرونی حصے میں 14 ہزار میٹر عربی خطاطی کی گئی ہے یہ کام روبوٹ سے تیار کردہ ایک ہزار 24 ٹکڑوں پر مشتمل ہے۔

    میوزیم کو4 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی سے چلایا جائے گا جسے دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ فیوچر میوزیم صحت، تعلیم، توانائی، ٹرانسپورٹ اور سمارٹ سٹیز سمیت متعدد شعبوں میں تخلیقی لیباریٹریوں پر مشتمل ہے۔

    میوزیم پرعربی زبان میں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے اقوال درج ہیں، ہم سیکڑوں برس زندہ نہیں رہ سکتے البتہ سینکڑوں برس زندہ رہنے والی تخلیق دے سکتے ہیں بھی انہیں اقوال کا حصہ ہے۔

    نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے’ میوزیم آف دی فیوچر‘ کو دنیا کے 14 خوب صورت ترین عجائب گھروں میں بھی شامل کیا تھا۔

  • پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا ، پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد کا انتقال ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی پاکستان نے چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بالر کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

    پی سی بی نے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہو گئی ہے ان کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں منگل کے روز باہمی میچ کا انعقاد ہوا، بولرز اور بیٹرز کو مختلف اہداف دیئے گئے، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے صلاحیتوں میں نکھار کیلئے کاوشیں جاری رکھیں، بعد ازاں کرکٹرز نے جم میں جسمانی ورزشیں کیں۔


    سیریزکیلئے16 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی اظہرعلی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور سعود شکیل تربیتی کیمپ میں شریک ہیں،دیگر پی ایس ایل 7 میں مصروفیت کی وجہ سے حصہ نہیں بن سکے ، 5 ریزرو میں سے 2 کرکٹرز یاسرشاہ اورمحمد عباس کیمپ میں شامل ہیں، اضافی کھلاڑیوں عالیان محمود، احمد بشیر، علی عثمان، ارشد اللہ، حسیب اللہ ، محمد علی، رضا المصطفٰی اور تاج ولی بھی معاونت کر رہے ہیں۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے لیا


    فاسٹ بولرعرفان اللہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رپورٹ نہیں کر سکے تھے،ان کی جگہ قومی انڈر 19 فاسٹ بولر محمد ذیشان موجود ہیں، بدھ کو کیمپ کے آخری دن دوپہر میں پریکٹس سیشن ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے قومی کرکٹرزاور پی ایس ایل7 سے فارغ ہونے والے کھلاڑی بدھ سے سہ روز آئسولیشن میں رہنے کےبعدٹریننگ کا آغاز کر دیں گے لیگ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 28 فروری کواسکواڈ میں شامل ہوکربراہ راست ببل کاحصہ بنیں گے، ان کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہوگی آسٹریلوی ٹیم سڈنی میں سہ روزہ آئسولیشن کرنے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 27 فروری کواسلام آباد پہنچے گی جہاں اس کا ایک دن کا قرنطینہ طے ہے۔

    نامور ہاکی اولمپئین عبدالوحید خان انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئندہ ماہ شروع ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم 24 سال کےبعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہےدونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے…

  • یوکرین تنازع: امریکا،برطانیہ کے بعد جرمنی ،آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیوں کا اعلان

    یوکرین تنازع: امریکا،برطانیہ کے بعد جرمنی ،آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیوں کا اعلان

    لندن: صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرنے اور وہاں اپنی فوج بھیجنے کے اعلان کے بعدامریکا، برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے تین ارب پتی روسی تاجروں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اور ایگو روٹنبرگ کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم بورس جانسن نے ان تینوں تاجروں کے برطانیہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی جب کہ برطانوی شہریوں اور کمپنیوں کو ان کے ساتھ لین دین سے روک دیا ہے علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم نے 5 بینکوں پر پابندی عائد کی ہے جس کے بعد برطانوی شہری اور کمپنیاں ان بینکوں کے ساتھ لین دین نہیں کرسکیں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ پابندیوں کا آغاز ہے اور مزید پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں تاہم تنازع کے سفارتی حل کے لیے کاوشیں آخری وقت تک جاری رہیں۔

    یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم

    دوسری جانب جرمنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ساڑھے 11 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کو معطل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ پائپ لائن ایک ہزار 230 کلومیٹر پر محیط ہے اور ایک دن میں 15 کروڑ کیوبک میٹر گیس کی ترسیل کرسکتی ہے۔

    روس پر پابندیوں کا اعلان برطانیہ کی جانب سے روسی بینکوں اور اعلیٰ مالیت کے حامل افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے بھی یہ اقدام سامنے آیا –

    الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف پابندیوں کا آغاز کردیا جس میں ملک کو فنانسنگ سے محروم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں جو بائیڈن نے کہا کہ ہم روس کے قرضوں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں روس کی حکومت اب مغربی فنانسنگ سے منقطع ہوچکی ہے ان اقدامات سے مالیاتی اداروں اور روسی ’اشرافیہ‘ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

    تاہم جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ ہماری طرف سے مکمل طور پر دفاعی اقدام ہیں، ہمارا روس سے لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم ایک غیر متزلزل پیغام دینا چاہتے ہیں کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور ان وعدوں کی پاسداری کرے گا جو ہم نے نیٹو کے ساتھ کیے ہیں۔

    علاوہ ازیں جاپان نے بھی روس پر پابندیوں کا اعلان کر دیا غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیوکی شی دہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں روسی بانڈز کے اجرا پرپابندی لگائی جارہی ہے اورکچھ روسی شہریوں کے اثاثے منجمد کئے جارہے ہیں۔

    جاپانی وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ روس نے یوکرین کی سالمیت کونقصان پہنچا کرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔جاپان ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سفارتی بات چیت کی طرف واپس آئے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی روس پرپابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا کی سیکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس کےبعد آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ دیگرممالک کے ساتھ روس کے متنازع اقدامات کیخلاف کھڑے ہیں۔روسی فوجیوں کی مشرقی یوکرین میں نقل وحرکت حملہ ہے۔

    روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

    آسڑیلیوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام افراد پرپابندی لگائی گئی جن پرامریکا نے پابندی عائد کی ہے۔

    دوسری جانب روس نے مغرب کی طرف سے انتقامی اقدامات کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس سے قبل بھی پابندیوں کا عادی رہ چکا ہے۔

    قبل ازیں یوکرین کے صدر نے قوم سے خطاب میں مغربی ممالک سے روس کے خلاف مدد طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پتہ چل جائے گا کون کون ہمارا دوست ہے۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں کا اعلان صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے اور اپنی فوج کو ان علاقوں میں بھیجنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    یوکرائن بحران شدید سےشدید تر:روس کا گھیراؤ جاری:برطانیہ نے5 روسی بینکوں…