Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آپریشن ردالفساد کے پانچ  سال مکمل , آرمی چیف کا شہدا کو خراج تحسین

    آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل , آرمی چیف کا شہدا کو خراج تحسین

    آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے آپریشن رد الفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا ہے۔


    ڈی آئی جی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہو گئے۔ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے ثمرات کو مستحکم کرنا ہے ہم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

    ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا ہے۔آپریشن ردالفساد سے پاکستانی عوام کو تحفظ ملا پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔


    آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال امن کی طرف منتقل ہورہی ہے امن کو برقرار رکھنے کےلیے دہشتگردوں کےخلاف آپریشنز جاری ہیں۔ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں-

  • قصور:پولیس کا سرچ آپریشن،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،15 ملزمان گرفتار

    قصور:پولیس کا سرچ آپریشن،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،15 ملزمان گرفتار

    قصور: تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرسرچ آپریشن کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلوگرام چرس، 200 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے گرفتار ملزمان میں 2 ڈاکو، 5 منشیات فروش اور 8 عدالتی مفروران شامل ہیں۔

    گھر کے گیٹ پر شہری کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا تاکہ پتنگ بازوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ سرچ آپریشن کے دوران 55 گھروں اور 125 افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری اور پتنگ بازی کا انسداد تھا۔

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    قصورپھرقصوروار:کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز واقعہ چھابڑی فروش پر با اثر افراد کا تشدد

    دوسری جانب کراچی میں کورنگی پولیس نے سیکٹر 35 اے زمان ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلیا اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت عمران، قاسم اور فرزآنہ کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں سی پی ایل سی سے معلومات حاصل کی جا رہی ہےگرفتار خاتون زخمی ملزم عمران کی بہن ہے جو کہ سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہے، عمران اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، دوسرا زخمی ڈکیت قاسم کورنگی ڈھائی نمبر کا رہائشی ہے ڈاکوؤں کا یہ گروپ اسٹریٹ کرائمز کے علاوہ گھروں میں گھس کر بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،حلیم عادل شیخ متاثرہ بچیوں سے ملنے پہنچ گئے

    قبل ازیں پولیس نے خاور مانیکا کے بیٹے موسی خاور سمیت تین افراد سے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج مقدمے کے متن کے مطابق کار سوار ملزمان کو ظہورالہٰی روڈ پر روکا گیا جن کے قبضے سے ایک بوتل شراب اور دو کین بیئر برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے جن کی شناخت پاکپتن کے موسیٰ ولد خاور، محمد احمد ولد احمد رضا اور لاہور سے تعلق رکھنے والےاحمد شہریار ولد اعجازسوار تھے اور تینوں ہی شراب کے نشے میں دھت تھے۔ تینوں افراد کا سروسز ہسپتال میں چیک اپ کروایا گیا جہاں ڈاکٹر نے شراب نوشی کی تصدیق کی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    تاہم بعد ازاں قصور ڈی پی آر ٹو آئی جی اسامہ نےتصدیق کی کہ موسی خاور مانیکا کا بیٹا ہے وہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا اس نے شراب نہیں پی ہوئی تھی ایف آئی آر میں وقوعہ بیان کیاگیاہے پچھلی سیٹ پر بیٹھے شہر یار سے شراب برآمد ہوئی اوراس نے شراب پی ہوئی تھی اس لئےشہر یار کو ہی عدالت پیش کیا گیا باقی دو افراد کو چھوڑ دیا۔

    8 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،3 ملزمان گرفتار

  • دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ وائٹ بال فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے سین ایبٹ،ایشٹن اگر،جیسن ،ایلکس کیری،نیتھن ایلس اور کیمرون گرین ٹیم کا حصہ ہیں۔

    ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لیبوشین،مچل مارش اور بین میک ڈرمٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ کے رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زامپا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں 5 اپریل کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے آئیں گی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    آسٹریلوی ٹیم کے ایشز ہیرو پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کینگروز اسکواڈ کے بیشتر پلیئرز پہلی بار پاکستان کا سفر کریں گے، اس لیے یہاں کی کنڈیشنز کا کچھ خاص اندازہ نہیں ہے ان کا انحصار پاکستان میں کھیل چکنے والے کھلاڑیوں سے دستیاب ’سیکنڈ ہینڈ‘ معلومات پر ہے، جسٹن لینگر بھی اس اہم دورے سے قبل ان سے الگ ہوچکے ہیں-

    دورہ پاکستان کے لیے ٹریوس ہیڈ گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل رہنے والے ہموطن جیک ویدرلیڈ سے معلومات حاصل کررہے ہیں، دورہ پاکستان سے متعلق انھوں نے ملی جلی چیزیں سن رکھی ہیں، ان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں، اسی طرح کچھ اچھے اسپنرز بھی ہمارے منتظر ہوں گے-

  • بھارتی سابق وزیر اعلیٰ کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    بھارتی سابق وزیر اعلیٰ کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کو کرپشن کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لالو پرساد یادو پر الزام تھا کہ انہوں نے چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 139 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا، 1990 کے چارہ اسکینڈل کے پانچویں کیس میں سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو سمیت 38 افراد کو عدالت نے 15 فروری نے مجرم قرار دیکر فیصلہ محفوظ کرلیا 950 کروڑ روپے کے مشہور چارہ گھوٹالہ میں سب سے بڑا ہے۔

    تین بار ریاست بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے 73 سالہ لالو پرساد اسی اسکینڈل کے مختلف مقدمات میں دسمبر 2017 سے سزا کاٹ رہے ہیں۔

    تاہم بیماری کے باعث زیادہ تر عرصہ جھارکھنڈ کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گزارا ور گزشتہ سال جنوری میں انھیں دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس کیس کا فیصلہ بھی انہوں نے اسپتال سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنا۔

    سی بی آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹر بی ایم پی سنگھ نے کہا کہ 38 مجرموں میں سے 35 برسا منڈا جیل میں بند ہیں جب کہ لالو پرساد یادو سمیت تین دیگر مجرموں کو صحت کی وجہ سے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS) میں داخل کرایا گیا ہے۔

    چارہ گھوٹالے سے جڑا ایک اور معاملہ پٹنہ کی سی بی آئی عدالت میں زیر التوا ہے یہ کیس بینک بھاگلپور کے خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے سے متعلق ہے 950 کروڑ کے چارہ گھوٹالہ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی شامل تھی جس میں پورے بہار میں متعدد سرکاری خزانوں سے جانوروں کے چارے کے لیے فنڈز کا غبن کیا گیا تھا۔

    اس معاملے میں سی بی آئی نے کل 170 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جب کہ 26 ستمبر 2005 کو 148 ملزما ن کے خلاف الزامات طے کیے گئے تھے عدالت نے 29 جنوری2022 کو لالو پرساد یادو سمیت 99 لوگوں کے خلاف تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جنہیں چار مختلف چارہ کرپشن کے مقدمات میں 14 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ متحدہ بہار میں چارہ گھوٹالہ معاملہ جنوری 1996 میں محکمہ حیوانات میں چھاپے کے بعد سامنے آیا تھا۔ جون 1997 میں سی بی آئی نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ لالو یادو کو ملزم کے طور پر نامزد کیا ایجنسی نے لالو پرساد اور بہار کے سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ ستمبر 2013 میں، ٹرائل کورٹ نے لالو پرساد، جگن ناتھ مشرا اور 45 دیگر کو چارہ گھوٹالے سے متعلق ایک کیس میں مجرم ٹھہرایا اور انہیں رانچی جیل بھیج دیا۔

  • روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    روسی صدر ولادییمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے دوعلاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعدعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوٹن کے اہم خطاب کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت ڈھائی فیصد سے زائد بڑھ گئی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 96 ڈالر سے زائد ہوگئی۔

    روسی صدر نے اپنی سیکیورٹی کونسل سے خطاب میں کہا تھا کہ مشرقی یوکرین قدیم روسی سرزمین ہے ماڈرن یوکرین روس نے تخلیق کیا ہے یوکرین روسی تاریخ کا ایک لازمی باب ہے سوویت ریاستوں کو یونین سے نکلنے دنیا بھی پاگل پن تھا یو ایس ایس آر کا خاتمہ کمیونسٹوں کے ضمیر پر بوجھ ہے۔

    پوٹن نے سوویت یونین کے ٹوٹنے کو روس پر ڈاکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے رہنما بغیر کسی ذمہ داری روس سے تمام اچھی چیزیں چاہتے تھے انہوں نے یوکرین پر ماضی میں روسی گیس چوری کرنے کا الزام بھی لگایا۔

    روسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے پاس کبھی بھی حقیقی ریاست کا درجہ نہیں تھا یوکرین مستحکم ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے قابل نہیں تھا یوکرین کو ہمیشہ امریکا جیسے غیرملکی ممالک پر انحصار کرنا پڑا یوکرین ‘کٹھ پتلی حکومت’ کے ساتھ امریکی کالونی ہے یوکرین کے حکام قوم پرستی اور بدعنوانی میں مبتلا ہو چکے ہیں یوکرین اپنے جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    روس نے یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا ،امریکا

    انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو نے بے شرمی سے یوکرین کو جنگ کے تھیٹر میں بدل دیا یوکرین میں موجود امریکی ڈرون مسلسل روس کی جاسوسی کر رہے ہیں یوکرین حالیہ مہینوں میں مغربی ہتھیاروں سے بھر گیا یوکرین کو تباہی پھیلانے والے ہتھیار ملنے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر پوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں انہوں ںے روس کی پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روس کے عوام ان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔

    ‏روس نے علیحدگی پسندوں کے قبضے میں موجود علاقوں کو تسلیم کرلیا،ڈوناسٹک میں جشن کا سماں

  • عالمی سب میرین میں خرابی،ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

    عالمی سب میرین میں خرابی،ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

    عالمی سب میرین میں خرابی کے باعث پا کستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلو میٹر کے فاصلے پر کیبل میں فالٹ پایا گیا ہے ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پیر کی شام 6 بجے سے ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کی اطلاعات ہیں فالٹ کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی-

    ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کنورشیم انٹرنیٹ سروسز میں خلل کو کم سے کم کرنے کے لیے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈ وتھ کا انتظام کیا جارہا ہے۔

    نہوں نے بتایا کہ کنورشیم کی طرف سمندر میں خراب ہونیوالی انٹر نیٹ کیبل کی لوکیشن کا پتہ چلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ جلد سے جلد فالٹ کو دور کرکے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوسکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی انٹرنیٹ کیبل میں بحرہند میں ایک مقام پر خرابی پیدا ہوئی تھی انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کا سامنا رہا تھا پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر رکھنے کے لیے سسٹم میں اضافی ایڈہاک بینڈ وتھ شامل کی گئی تھی۔

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسزاور اموات میں کمی

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسزاور اموات میں کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئ-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار 139کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 961 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار53ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار895، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار87، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار936، بلوچستان میں 35 ہزار 284، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 684اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 461 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 210، اسلام آباد ایک ہزار5، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

    یوکرین کی صورت حال پرغور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : روس کی جانب سے یوکرین کی دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ہنگامی اجلاس امریکہ،برطانیہ اور فرانس کے مطالبےپرطلب کیا گیا ہے۔

    روس نے یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا ،امریکا

    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں یو این سیکریٹری جنرل نے روسی فیصلے کو یوکرین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے انتونیو گوتریس کی جانب سے روسی اقدام کو یو این چارٹر کے اصولوں سے متصادم قرار دینے کا امکان ہے۔

    روسی ہم منصب کے فیصلے کے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرقی یوکرین میں باغیوں سے زیر کنٹرول علاقوں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کر دی ہےصدارتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں نئی سرمایہ کاری، تجارت اور امریکی شہریوں کی جانب سے مالی معاونت نہیں کی جائے گی۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق اس حکم کے تحت ایسے افراد پر پابندی لگائی جائے گی جو یوکرین کے ان علاقوں میں کام کرتے ہیں۔

    نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نےروس کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد آزاد ریاستوں ڈونیسک اور لوہانسک کو تسلیم کرنا قابل مذمت ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روس کا قدم یوکرین کی خود مختاری ،سلامتی اور اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی بڑی خلاف ورزی ہوگی انہوں نے اسے ایک انتہائی سیاہ علامت قرار دیا ہے۔

    یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد وہ اپنے ردعمل میں یوکرین کے ساتھ اتحاد اور عزم کا اظہار کریں گے یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی جانب سے اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی صدارت روس کے پاس ہے۔

    سوئس سیکرٹس: مزید بین الاقوامی رہنماؤں اور اہلخانہ کے خفیہ اکاؤنٹس سامنے آگئے

  • ‏روس نے علیحدگی پسندوں کے قبضے میں موجود علاقوں کو تسلیم کرلیا،ڈوناسٹک میں جشن کا سماں

    ‏روس نے علیحدگی پسندوں کے قبضے میں موجود علاقوں کو تسلیم کرلیا،ڈوناسٹک میں جشن کا سماں

    روس اور یوکرین کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے پیوٹن نے قوم سے تقریباً آدھے گھنٹے سے زیادہ طویل خطاب کیاجس میں انہوں نے سوویت یونین ٹوٹنے، یوکرین کے معاملات، نیٹو اور امریکا کے اقدامات پر تفصیل سے بات کی۔

    آخر میں پیوٹن نے اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں اور روسی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے۔

    پیوٹن نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ روسی عوام کی حمایت حاصل ہوگی-
    https://twitter.com/RT_com/status/1495852705792905222?s=20&t=rUqyYDefT5D_3jdtx2tInQ
    اطلاعات کے مطابق دوسری جانب روسی صدر کی جانب سے خطے کی آزادی کو تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے کے بعد ڈوناسٹک میں جشن کا سماں ہے شہریوں کی جانب سے آتش بازی کر کے جشن منایا جا ہا ہے-


    قبل ازیں پوٹن نے کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ یوکرین فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان بیلاروس میں 2015 کو طے پانے والے معاہدہ اب تنازع کے حل کے لیے قابل عمل رہا ہے یہ معاہدہ فرانس اور جرمنی کی موجودگی میں یوکرین نے طے کیا تھا جو اب تک مؤثر ثابت نہیں ہوسکا ہے اور ان حالات میں اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی ہے۔

    روس نے یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا ،امریکا

    صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ یوکرین کے تنازع کو جواز بناکر روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر اپنا دفاع کا حق رکھتے ہیں وہ یوکرین سے علیحدگی کا اعلان کرنے والی دو ریاستوں لوہانسک اور ڈوناسٹک کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سلسلے میں صلاح مشورے جاری ہیں اس حوالے سے صدر پیوٹن نے سب سے پہلے اپنی سیکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا۔

    صدر ولادیمیر پوٹن نے واضح طور پر کہا تھا کہ یوکرین روسی تاریخ کا ایک لازمی باب ہے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرقی یوکرین کو قدیم روسی سرزمین قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ماڈرن یوکرین روس نے تخلیق کیا ہے۔

    صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا تھا کہ سوویت ریاستوں کو یونین سے نکلنے دنیا بھی پاگل پن تھا یو ایس ایس آر کا خاتمہ کمیونسٹوں کے ضمیر پر بوجھ ہے روسی صدر نے یہ سب باتیں ایک ایسے وقت میں کیں کہ جب روس اوریوکرین کے درمیان موجود تنازع مزید شدت اختیار کرچکا ہے اور پوری دنیا کی نگاہوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    یوکرین تنازعہ:روس کی جوہری جنگی مشقیں:امریکہ اور اتحادی بھی تیار:چین بھی ہوشیار

    رپورٹس کے مطابق کریملن کی جانب سے بنا کسی جھجک کے دونوں مغربی ممالک کو بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے بہت انتظامی احکامات پر دستخط بھی کردیے جائیں گے اس ضمن میں کریملن کا یہ بھی کہناتھا کہ جرمنی اور فرانس نے یہ جاننے کے بعد مایوسی کا اظہار کیا ہے۔


    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے عزائم آشکار ہونے کے بعد یوکرین کے صدر نے ہنگامی بنیادوں پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہےیورپی یونین نے اس حوالے سے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ اگر روس نے مشرقی یوکرین کی علیحدگی پسند ریاستوں کو تسلیم کیا اور یا ان کے ساتھ الحاق کرنے کی کوشش کی تو معاشی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

    یوکرین تنازع،فرانسیسی صدر کا روسی صدر سے رابطہ،اہم پیشرفت

    واضح رہے کہ روس نواز باغیوں نے یوکرین کے مشرقی علاقے کی دو ریاستوں پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا اور وہاں سے بزرگوں، خواتین اور بچوں کو جنگ کے خطرے کے پیش نظر ماسکو منتقل کر رہے تھےروس اگر علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کے فوجی دستے ان علاقوں میں داخل ہوسکیں گے لیکن نتیجتاً سفارتی دروازوں کی بندش طویل ہو جائے گی اور جنگ کا امکان بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔

    براہِ راست ٹی وی شو کے دوران صحافی نے روس نواز سیاستدان پر حملہ کر دیا

  • سوئس سیکرٹس: مزید بین الاقوامی رہنماؤں اور اہلخانہ کے خفیہ اکاؤنٹس سامنے آگئے

    سوئس سیکرٹس: مزید بین الاقوامی رہنماؤں اور اہلخانہ کے خفیہ اکاؤنٹس سامنے آگئے

    پانامہ کے بعد دنیا میں ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آ گیااطلاعات کے مطابق آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) کی جانب سے دنیا کو دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ شب سوئس سیکرٹس کے نام سے 18 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک کیا گیا جس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں، آمروں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

    سوئس سیکرٹس کے مطابق سابق مصری آمرحسنی مبارک کے بیٹوں جمال اور اعلیٰ مبارک کے خفیہ اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے سنی مبارک دور کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس چیف سلیمان اوراہلخانہ کےبھی خفیہ سوئس اکاؤنٹس نکل آئے۔

    واپڈا کے سابق چیئرمین زاہد علی اکبرکے خفیہ اکاؤنٹ کا سوئس سیکریٹس میں انکشاف

    اس کے علاوہ زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ مگابے کے قریبی ساتھی اوران کی جماعت کی مبینہ فنڈنگ کرنے والے بزنس مین بھی فہرست میں شامل ہیں۔

    آذربائیجان کے آمر واصف طالبوف کے بیٹوں کے بھی سوئس اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہےاردن کے شاہ عبداللہ دوم، عراق کےسابق نائب وزیراعظم ایاد علاوی آرمینیا کے سابق صدرآرمین سرگسیان بھی خفیہ اکاؤنٹس کے مالک نکلے۔

    جبکہ قازقستان کے صدر قاسم توقایف کے 10 لاکھ ڈالر کے آف شور اکاؤنٹس سامنے آئے رپورٹس کے تحت قازقستان کے صدر نے 1998 میں بطوروزیرخارجہ 10 لاکھ ڈالرزسوئس اکاؤنٹ میں جمع کرائے جب کہ قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈزمیں آف شورکمپنیاں بنائیں۔

    کریڈٹ سوئس بینک:تفصیلات آنے لگیں:بڑے بڑے غیرملکیوں کا نام سامنے آگئے

    ان اثاثوں کی مالیت 50 لاکھ ڈالرز کے مساوی تھیں قازقستان کے صدر کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا کہ انہوں نے امریکہ اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس خریدے-

    جبکہ پاکستان میں واپڈا کے سابق چیئرمین زاہد علی اکبرکے خفیہ اکاؤنٹ کا سوئس سیکریٹس میں انکشاف ہوا زاہد علی اکبر خان کے سوئس اکاؤنٹ میں خفیہ اکاؤنٹ میں 3ارب روپے جمع کرائے گئے-

    واضح رہےکہ او سی سی آر پی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 47 میڈیا اداروں کےساتھ مل کردنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی ہیں اور یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پراسراردنیا سے متعلق ہیں۔او سی سی آرپی نے بتایا ہے کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

    امریکی اخبار نیو یارک کو موصول ہونے والے اس دیٹا میں 1940 سے لے کر 2010 تک کی تفصیلات موجود ہیں یعنی اس دوران جتنے بھی اکاؤنٹس کھولے گئے یا ان میں پیسے جمع کیے گئے تاہم اس ڈیٹا میں موجود بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود نہیں ہیں-

    سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان متوقع لیکن کب؟