Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

    آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

    لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشر یف کے درمیان ایک اور ملاقات طے پا گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان منگل کو ایک اورملاقات ہو گی باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور میاں شہباز شریف حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دونوں رہنماؤں کےدرمیان ایک تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے اختتام پر سابق صدر پاکستان ن لیگ کےمرکزی صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

    دوسری طرف ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری 24 فروری کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔ سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تعاون مانگیں گے۔ 24 فروری کو تین بجے منصورہ میں ملاقات ہوگی۔

    قبل ازیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ شہباز، زرداری ملاقات سے کھلاڑی اور اناڑی خوفزدہ ہیں مولانا فضل الرحمان نے واضح طورپر کہا کہ ہم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کریں گے سی پیک عظیم منصوبہ ہے مگر گزشتہ تین سال سے بند ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پر لائحہ عمل ہماری مجلس شوریٰ طے کرے گی۔

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

    ان کا کہنا تھا کہ جمعیت، پی ٹی آئی کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی ہم جلد عوام کو اس حکومت سے چھٹکارہ دلوائیں گے پاکستان کو مضبوط عوامی حکومت چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام عوامی نظام ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ فروری کے شروع میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پہنچےتھے جہاں ان کی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مریم نواز سے ظہرانے پر ملاقات ہوئی۔ شہباز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو ظہرانے کی دعوت دی گئی تھی ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی قیادت نے ملاقات کے دوران حکومت کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق کیا تھا-

    اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

  • بھارت سےرہا ہوکرآنیوالے 80 سالہ بزرگ لاہورمیں اہلخانہ کے حوالے

    بھارت سےرہا ہوکرآنیوالے 80 سالہ بزرگ لاہورمیں اہلخانہ کے حوالے

    لاہور: بھارت سے رہاہوکرآنیوالے 80 سالہ بزرگ محمد نذیرکولاہورمیں ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیاگیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق محمد نذیر17 فروری کو8 سال بعد بھارت سے رہا ہوکرواپس لوٹے تھے اوردو دن سے ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس تھے میڈیا پرمحمدنذیرکی خبرشائع ہونے پر ان کے خاندان کو بھارتی جیل سے رہائی اوروطن واپسی کی اطلاع ملی۔

    ایدھی سنٹرٹاؤن شپ میں محمدنذیرکے دوبیٹے ملک عبدالحمید اورملک محمدرفیق اپنے والد کولینے پہنچے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے محمد نذیر کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ انہیں اوران کے خاندان کوبہت زیادہ خوشی ہے کہ وہ آج ایک بارپھر8 سال بعد اپنے والدسے مل رہے ہیں-

    بھارت سےرہا ہوکرآنےوالا بزرگ شہری ایدھی فاؤنڈیشن کےحوالے

    انہوں نے بتایا کہ ا ن کے والد 2014 میں معمول کے مطابق گھرسے ناشتہ کرکے نکلے تھے مگرپھرواپس نہیں لوٹے، ہم نے انہیں کئی ماہ تک مختلف جگہوں اورشہروں میں تلاش کیا اسلام پورہ تھانے میں ان کی گمشدگی کی رپٹ بھی درج کروائی تھی ہمیں ایسے لگتا تھا جیسے ہمارے والدفوت ہوچکے ہیں اوراب ہم کبھی بھی ان سے مل نہیں سکیں گے۔

    تاہم کچھ عرصہ قبل پولیس والوں نے ان سے رابطہ کیااوران سے ان کے والد کی تفصیلات مانگیں، ان کے شناختی کارڈاوردیگردستاویزات لیں۔ پولیس افسرنے بتایا تھا کہ ان کے والد بھارت کی جیل میں قید ہیں اور تصدیق کے لئے کاغذات نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھیجیں گے۔

    خاور مانیکا کا بیٹا موسی شراب کیس میں گرفتار

    رپورٹس کے مطابق ایدھی سنٹرمیں موجود ملک محمد نذیر کی ذہنی حالت درست نہیں تھی انہیں یہ بھی یادنہیں کہ وہ کب ،کیسے اورکیوں انڈیا چلے گئےتھےانہیں اپنے گھرسے متعلق بھی معلوم نہیں ہے اورنہ ہی اپنے بیٹوں کوپہچان پارہے تھے انہیں یہ یاد تھا کہ جیل میں ان پرتشددکیاگیا۔ محمدنذیرنے قمیض اٹھاکرپسلیاں دکھائیں جو ٹوٹ چکی ہیں وہ باتیں کرتے کرتے اچانک غصے میں آجاتے اورگالیاں نکالنا شروع کردیتے ہیں تاہم وہ صرف یہ بتاسکے کہ وہ نوشوپاک گئے تھے اورواپس آ گئے ہیں۔

    واضع رہے کہ نوشوپاک پنجاب کے ایک معروف بزرگ صوفی ہیں جن کامزارتحصیل پھالیہ کے ایک نواحی گاؤں میں ہے-

    آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

  • تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کس پارٹی کا ہو گا ؟ بلاول کا بڑا اعلان

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کس پارٹی کا ہو گا ؟ بلاول کا بڑا اعلان

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم ن لیگ کا ہونا چاہیے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ بات بلاول بھٹو زرادری نے اے این پی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہی چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے عمران خان کا معاشی بحران امن و امان کی صورتحال پر اثرانداز ہو رہا ہے-

    جھوٹے الزامات،عمران خان کو گرفتار کرنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اپنے صوبے کی پولیس اور وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے ہمیں ریاست کی رٹ کو قائم کرنا پڑےگا،ہم پر نالائق ترین وزیراعظم مسلط ہے،علی وزیر ایک ایم این اے ہےعلی وزیر پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے-

    چئیر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ علی وزیر اور ان کے ساتھیوں کیلئے آواز اٹھاتارہا ہوں جو پہلا کیس کیا گیا تھا اس میں نے خود علی وزیر کیلئے وکیل کیا،جیل میں جو کچھ ممکن ہو سہولیات دیے جارہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے اسپیکر اور اپنے ایم پی اے کو رہا نہیں کراسکا، اگر علی وزیر زیادہ جذباتی ہو گئے تھے تو انہیں معاف کر دینا چاہیے،انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم ن لیگ کا ہونا چاہیے-

    تاثر ہے کہ سندھ کو کمزرو کرنے کیلئے وفاق افسران فراہم نہیں کر رہا،سپریم کورٹ

    قبل ازیں بلاول زرداری نے پشاور میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کارکن ہماری طاقت اورہمارا حوصلہ ہیں،حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے،ہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ،تبدیلی کا وعدہ کرنے والی حکومت نے 3سالوں میں ملک کو تباہ کردیا،اس شخص کے خلاف احتجاج کریں گے جس نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا،نالائق حکومت کے خلاف مارچ کرنے جارہے ہیں،حکومت نے تعلیم کے مواقع فراہم کئے اور نہ ہی روزگار کے، حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا اور دھوکہ نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا-

    اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا موجودہ دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، ملک بھر میں کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ہم نے ڈٹ کر اس کٹھ پتلی کے خلاف مقابلہ کیا،ہم نے وزیراعظم کو پہلے دن ہی سلیکٹڈ قرار دے دیا تھا،دنیا بھر میں وزیراعظم سلیکٹڈ کے نام سے مشہور ہیں، عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،کہتے تھے میں ہر بدھ کو اسمبلی میں آؤں گا، عمران خان نے حکومت میں آکر اپنا گھر ریگولرائز کرا لیا، ہم نے کہا تھا کہ عمران کو میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، ضمنی انتخابات ہوئے تو جیت ہماری ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے، حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے، 8 مارچ کو ہم اسلام آباد میں ملیں گے اور قوم کے سامنے مطالبات رکھیں گے،عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے ہیں،خیبرپختونخوا کے جیالے لانگ مارچ میں صف اول کا کردار ادا کریں گے-

    حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے،بلاول

  • خاور مانیکا کا بیٹا موسی شراب کیس میں گرفتار

    خاور مانیکا کا بیٹا موسی شراب کیس میں گرفتار

    خاور مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ اور اس کے دو دوستوں کے خلاف لاہور پولیس نے گزشتہ رات شراب لے جانے اور پینے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ اور اس کے دو دوستوں کے خلاف لاہور پولیس نے گزشتہ رات شراب لے جانے اور پینے پر مقدمہ درج کیا ان کی گاڑی سے "مون اوریجنل وہسکی” کی ایک بوتل اور مری ملینیم بیئر کے دو کین برآمد ہوئے۔

    تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ میچ ظہور الہی روڈ کے چوک میں بلیو وارڈ ناکہ بندی کے دوران گاڑی نمبر ایل ای 5646 ماڈل ہنڈا سوک 2021 برنگ گرے کی چینکنگ کی گئی جس میں خاور مانیکا کے بیٹے موسی خاور سمیت تین افراد موجود تھے –

    ایف آئی آر کے مطابق گاڑی سے ایک عدد شاپر میں ایک شراب کی بوتل مون اوریجنل وسکی برنگ براون اور دو عدد بئیر کین مارکہ مری ملینئیم بلیو برآمد ہوئی جبکہ وہ شراب کے نشے میں بھی تھے شراب کو پولیس نے قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف ارتکاب جًرم پی ایچ ای او 3/4 اور 11/4/79 کا کیا گیا –

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ خاور مانیکا وزیراعظم عمران خان کی موجودہ اہلیہ کے سابق شوہر ہیں-

  • اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

    اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ تھا ’”گھبرانا نہیں ہے” –

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں قومی ای پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں ہے، آج اپوزیشن کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے اور جب دورہ ویسٹ انڈیز پر جاتے تھے تو ٹیم کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ یہی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں دہرے معیار تعلیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا معیار تعلیم کئی حصوں میں تقسیم ہے جس کی مثال دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں نہیں ملتی ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہی ترقی کا ضامن ہے، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان، بھارت سے پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ ہمارا تعلیم کا سسٹم نوجوانوں کو اوپر نہیں آنے دیتا-

    وزیر اعظم عمران خان نے رجسٹرڈ فری لانسرز پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مختلف شعبوں کو مراعات فراہم کی گئی ہے آئندہ ایک دو سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ دو ارب تک پہنچ جائیں گی سب کو پتہ ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مسائل کا سامنا تھا رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیروٹیکس کر دیا ہے –

    سدھر جاؤ، وقت تیزی سے نکل رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت سارے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں، دنیا بھر میں لوگ آئی ٹی کے شعبوں رہتے ہوئے اپنی صلاحیت اور آمدنی کو بڑھا رہے ہیں میں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو کے معاملے پر بہت مدد کی ہے اور خطیر رقم خرچ کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی یوتھ کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اہم ہے دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے پاکستان کے لیے بھی اپنے ادارتی نظام کو ڈیجیٹلائزیشن کرنا بہت ضروری ہے ورنہ ہم پہلے ہی ترقی کی شرح میں پیچھے ہیں اور مزید تنزلی کا شکار ہوجائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر دنیا بھر میں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو جب موقع ملتا ہے یہ آگے بڑھتے ہیں۔

    آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

  • ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    عالمی اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ دنیا بھر کی طرح ذیابیطس بھی پاکستان کی وسیع آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے 16-2017 میں ہونے والے ایک قومی سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 26 فیصد حصہ ذیابیطس کا شکار ہے اس سروے کے مطابق ملک کی آبادی میں 20 سال کی عمر سے زیادہ کے ساڑھے تین کروڑ سے پونے چار کروڑ افراد اِس مرض کا شکار ہیں۔

    ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے تحقیق

    ذیابیطس ایسا متعدی مرض ہے جو کہ خون میں شکر کی مطلوبہ حد سے تجاوز کرنے سے لاحق ہوتی ہے۔ یہ ایک دائمی بیماری ہے اور اثرات کے لحاظ سے نہ صرف مہلک ہے بلکہ کئی دیگر بیماریوں کی وجہ بھی بنتی ہے۔ شوگرکے مریض جلد ہی دل، گردوں اور آنکھوں کے امرض میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں لیکن صبح کے وقت ناشتے میں اس غذا سے ذیابیطس اور اس سے قبل کی کیفیت کو بہت حد تک قابو کیا جاسکتا ہے۔

    ذیابیطس کی غذاؤں کی ماہر، ڈاکٹر لورین ہیرس کئی کتابوں کی مصنف ہیں جو کہتی ہیں کہ صبح کے ناشتے میں ریشہ، پروٹین اور لحمیات متوازن ہوں تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

    وہ کہتی ہیں کہ ناشتے میں مکمل دلیہ (اوٹ میل) کو پروٹین بھرے دہی میں ڈال کر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے یہ بطورِ خاص ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اس کا جادوئی اثر پورے دن خون میں شکر معمول پر رکھتا ہے دلیے میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو ایک کپ میں 8 گرام تک بھی ہوسکتی ہے۔

    حکومت غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی این سی او سی کی طرز کے اقدامات اٹھائے ماہرین

    دنیا کی اکثریت کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ 25 سے 38 گرام فائبر یا ریشے دار غذا کھائے یہ چینی کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں انسولین کی پیداوار بھی بڑھاتا ہے اس طرح فائبر کی عادت ٹائپ ٹو ذیابیطس روکنے میں بہت کارگر ثابت ہوتی ہے۔

    دلیے کو دہی میں ملا کر کھانے سے پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے جس سے ناشتے کی توانائی حاصل ہوجاتی ہے اس میں مونگ پھلی کا مکھن بھی ڈالا جاسکتا ہے لیکن چینی ملانے سے مکمل اجتناب کرنا ہوگا پھلی کے علاوہ اخروٹ کا مکھن بھی بہت مفید ہوتا ہے اور اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں دلیے میں مونگ پھلی، بادام، پستہ اور اخروٹ وغیرہ ملاکر کھانے سے بھی اچھے اثرات مرتب ہوتےہیں ان تمام گریوں میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو انسولین کی تاثیر کو بڑھاتے ہیں۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید پھل

  • آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

    آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

    راولپنڈی: پاکستان کے سرکاری دورے پرچیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بالخصوص عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی بی اے سکھرمیں پنوعاقل گیریژن کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپوکا انعقاد

    بعد ازاں 11 واں دور پاکستان – آسٹریلیا، دفاعی اور سیکورٹی مذاکرات اور1.5 ٹریک سیکورٹی ڈائیلاگ کا آٹھواں دور جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا پاکستان کی جانب سے سربراہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا نے قیادت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے پاکستان اور آسٹریلیا کی دفاعی افواج کے درمیان باہمی تبادلوں، تربیتی پروگراموں، مشترکہ مشقوں اور دیگر دفاعی سرگرمیوں کے شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    برطانوی خفیہ ایجنسیاں پاک فوج کے خلاف سازش میں مصروف:پراپیگنڈہ بھی اورنفرت…

    آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی اور سلامتی مذاکرات 2006 میں شروع کیے گئے تھے اور اس کے بعد سے پاکستان اور آسٹریلیا میں متبادل بنیادوں پر باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہے ہیں اس فورم کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات بتدریج وسیع تر ہو رہے ہیں۔

    آسٹریلوی معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغانستان میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

    قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، جنرل اینگس جے کیمبل کو سہ فریقی خدمات کے دستے نے "گارڈ آف آنر” پیش کیا۔

    وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر

  • نامور ہاکی اولمپئین عبدالوحید خان  انتقال کر گئے

    نامور ہاکی اولمپئین عبدالوحید خان انتقال کر گئے

    نامور ہاکی اولمپئین عبدالوحید خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی: ہاکی کے نامور اولمپئین عبدالوحید خان کی پیر کی صبح طبیعت اچانک خراب ہوئی اور انہیں اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ان کی نماز جنازہ و تدفین منگل کو بعد نماز عصر ہوگی۔

    عبدالوحید خان قومی ہاکی ٹیم کے سینٹر فارورڈ کھلاڑی تھے،1958ء میں ٹوکیو میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھارت ہی کو فائنل میں ناکامی سے دوچار کر کے طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے وہ روم اولمپکس 1960ء میں بھارت کو شکست دے کر پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ تھے انہوں نے فائنل کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    ملکی صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کر دیا

    وہ جکارتہ ایشین گیمز 1962ء میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن تھے وہ ایشین گیمز بنکاک 1966ء میں سلور میڈل جیتنے والی ٹیم کے بھی رکن تھے عبدالوحید خان نے روم اولمپکس کے بعد 1962 کے ایشیئن گیمز میں سترہ گول کیے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس میں ان کی ایک ڈبل ہیٹرک بھی شامل تھی۔

    اکبرکے خفیہ اکاؤنٹ کا سوئس سیکریٹس میں انکشاف

    عبدالوحید خان نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اور منیجر کی بھی ذمہ داریاں ادا کیں، وہ 1978ء میں ارجنٹائن میں ہونے والے عالمی کپ کی فاتح ٹیم پاکستان کے منیجر تھے وہ پاکستان کسٹمز سے وابستہ رہے۔

    آئی بی اے سکھرمیں پنوعاقل گیریژن کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپوکا انعقاد

  • روس نے یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا ،امریکا

    روس نے یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا ،امریکا

    امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کو ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ روسی حکومت نے یوکرین پر حملے کی صورت میں یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہے جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں یوکرین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور آنے والے دنوں میں ممکنہ انسانی حقوق بحران سے خبردار کیا۔

    یوکرین تنازعہ:روس کی جوہری جنگی مشقیں:امریکہ اور اتحادی بھی تیار:چین بھی ہوشیار

    امریکی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلیٹ کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ امریکا کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ روسی فورسز فوجی قبضے کے بعد مزاحمت کرنے والے یوکرینی باشندوں کو قتل اور گرفتار کرنے کے لئے ناموں کی فہرستیں تیار کر رہے ہیں۔

    امریکی حکومت کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ ہمارے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ روسی فورسز پر امن مظاہروں کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کریں گے۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انٹیلی جنس رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن بیلا روس میں موجود ہوں گے۔

    یوکرین تنازع،فرانسیسی صدر کا روسی صدر سے رابطہ،اہم پیشرفت

    ادھر اس حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ بیلا روس اپنی سرزمین پر روسی جوہری میزائلوں کے تعینات کیے جانے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

    روس نے اتوار کے روز یوکرین کی شمالی سرحد کے نزدیک فوجی تربیتی مشقوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ان مشقوں کے دوران میں روسی افواج کا ایک بڑا مجموعہ پڑوسی ملک بیلا روس منتقل ہو گیا شمال میں بیلا روس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔

    بیلا روس میں روسی افواج کی موجودگی سے یہ خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ ان افواج کو 3 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے کے واسطے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیف کی آبادی 30 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

    براہِ راست ٹی وی شو کے دوران صحافی نے روس نواز سیاستدان پر حملہ کر دیا

    امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کے مطابق روس نے یوکرین کی سرحد کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے روس نے ہفتے کے روز بیلا روس میں روایتی مشقوں کے ساتھ جوہری تربیتی مشقوں کا بھی اجرا کیا۔ علاوہ ازیں سمندری مشقیں بحیرہ اسود کے ساحلوں کے نزدیک انجام دی جا رہی ہیں۔

    جبکہ ماسکو نے ہمسایہ ملک پر ممکنہ حملے کے منصوبے سے انکار کیا ہے مگر یوکرین سے یہ گارنٹی طلب کی ہے کہ وہ نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا اور مشرقی یورپ سے نیٹو کی افواج کو ہٹا لیا جائے گا ان مطالبات کو مغربی اتحاد نےمسترد کر دیا ہے-

    روس مشکل میں پھنس کر رہ گیا :جوبائیڈن نے یوکرائن کشیدگی پر مغربی رہنماؤں کے ساتھ…

  • ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات سے جمعہ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    ادھرصوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، فیصل آباد ،قصور، شیخو پورہ، جھنگ ، خوشاب، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں منگل اور بدھ کے روز آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور چند مقا مات پر شدید برفباری کی توقع ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارش سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کی ہدایت کر دی ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں۔