Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سابق فوجی پائلٹ نے اپنی جنسی معذوری پرفرانسیسی وزارت دفاع پر مقدمہ درج کر دیا

    سابق فوجی پائلٹ نے اپنی جنسی معذوری پرفرانسیسی وزارت دفاع پر مقدمہ درج کر دیا

    پیرس: فرانسیسی رائل ایئر فورس (آر اے ایف) کے سابق پائلٹ نے اپنی جنسی غیر فعالیت کا ذمہ دار وزارت دفاع کو ٹھہراتے ہوئے اُس پر مقدمہ درج کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقدمہ فرانس کی ایک ہائی کورٹ میں درج کیا گیا ہے جس میں فلائٹ لیفٹیننٹ لوئس واربرٹن کا الزامات میں کہنا تھا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران انہیں 20 کلو وزنی حفاظتی خول پہننا پڑتا تھا جس کے باعث نرم بافتوں (soft tissues) کو نقصان پہنچا۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    مدعی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وزارت دفاع اُن کی غیر آرام دہ حالت سے متعلق شکایات رفع کرنے اور خطرات کی صحیح جانچ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

    عدالت کو جمع کرائی گئیں دستاویزات کے مطابق 2019 میں واربرٹن کو مالی میں امن مشن کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ مندرجات میں مدعی نے بتایا کہ 8 گھنٹے تک انہیں فضائی سفر کے دوران بھاری بھرکم حفاظتی خول پہننا پڑتا تھا جس کی وجہ سے اُن کے sciatic nerves (ریرھ کی ہڈی سے پیروں تک جانی والی رگ) اور femoral nerves (ران کے اوپری حصے سے لے کر گھٹنوں تک خون پہنچانے والی رگ) شدید متاثر ہوئی ہے۔

    ٹھوس پیشرفت نہ ہونے کے باوجود ایران کیساتھ مذاکرات کے نئے دور کیلئے تیار ہیں ،سعودی وزیرخارجہ

    مالی میں تعیناتی کے ایک ماہ بعد جنوری 2019 میں واربرٹن نے وزارت دفاع کو اپنی طبی مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہیں جولائی کے مہینے میں عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

    ارون مچل میں اس کی قانونی ٹیم کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات میں کہا گیا ہے مسلسل علامات نے ان کی اپنی عام ائیر فورس ڈیوٹی انجام دینے کی صلاحیت کو کم کر دیا، اور وہ اپنی گھریلو سرگرمیوں میں اور محدود رہتا ہے۔ مسلسل درد کی وجہ سے انہیں سونے میں دشواری ہوتی ہے اور ن کی روزمرہ کی زندگی کی سرگرمیاں بشمول ان کے ساتھی کے ساتھ ان کی ذاتی زندگی منفی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

    امریکا میں ہیلی کاپٹرسمندر میں نہاتے سیاحوں پرگرکر تباہ

    مسٹر واربرٹن کا دعویٰ ہے کہ وزارت دفاع مناسب اور معقول طور پر محفوظ ذاتی حفاظتی سامان فراہم کرنے میں لاپرواہی سے ناکام رہا، اور دعویٰ کرتا ہے کہ کوچ اتنا بھاری تھا کہ اس کے نرم بافتوں کو نقصان پہنچا۔

    ہائی کورٹ میں دائر قانونی دستاویزات میں، اس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزارت دفاع نے لاپرواہی سے آرمر فراہم کیا تھا جو اتنا غلط تھا کہ اس نے بطور پائلٹ اس کی نقل و حرکت اور کام میں رکاوٹ ڈالی، اور اسے بورڈ کا مکمل نظارہ نہیں کرنے دیا۔

    مسٹر واربرٹن، 30، RAF Odiham میں نمبر 18 سکواڈرن کے ساتھ سابق فلائٹ لیفٹیننٹ، دولاکھ ڈالر سے زیادہ کے معاوضے کے لیے وزارت دفاع پر مقدمہ کر رہے ہیں۔

    ملائیشیا کی نائب وزیرکا شوہروں کو "ضدی” بیویوں کی پٹائی کا مشورہ، عوامی…

  • باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی،دولہا سمیت 9 افراد جاں بحق

    باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی،دولہا سمیت 9 افراد جاں بحق

    جے پور: بھارت میں دولہا کی گاڑی کو حادثہ پیش ، رات دیر گئے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی کار دریا میں گرنے سے دولہا سمیت نو افراد کی موت ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہا کی گاڑی مدھیا پردیش سے اجین کی طرف جارہی تھی کہ راجستھان کے ضلع کوٹا میں تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا جس میں دولہا سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے-

    بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات…


    پولیس حکام کے مطابق کوٹا کے مقام پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر چمبا نامی دریا میں جاکر گری، جس کی اطلاع صبح 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس کو موصول ہوئی۔

    بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے کویت داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات شروع کیے۔ جس مقام پر بس دریا میں گری وہاں 7 سے 8 فٹ گہرا پانی ہے کار کو کرین کی مدد سے نکال لیا گیا۔


    پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک دولہا سمیت 9 باراتیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں، جبکہ گاڑی کو کرین کی مدد سے نکال کر مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    بھارت: پولیس نے باحجاب خواتین پر ڈنڈے برسادیے، ویڈیو وائرل:حجاب ممنوع قراردینے کی…

  • بھارت سےرہا ہوکرآنےوالا بزرگ شہری ایدھی فاؤنڈیشن کےحوالے

    بھارت سےرہا ہوکرآنےوالا بزرگ شہری ایدھی فاؤنڈیشن کےحوالے

    لاہور: بھارت سے رہاہوکرآنے والے بزرگ شہری محمد نذیرکو سیکیورٹی حکام کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: جمعرات 17 فروری کو پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں کے بعد بھارت کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹنے والے بھارت کی طرف سے12 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کئے گئے تھے پ 12 پاکستانیوں کو رہائی ملی تھی جن میں سے 6 سویلین اور6 ماہی گیرہیں

    غیر قانونی شکار کرنے والی 05 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا

    بھارتی جیل سے رہائی پا کر وطن واپس آنے والوں میں 80 سالہ بزرگ محمد نذیر ولد فتح دین بھی شامل تھے جنہیں وہیل چیئر پر پاکستان لایا گیا ۔ وہ 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قیدی بنائے گئے تھے جس کے بعد انہیں 57 سال بعد بھارتی جیل سے رہائی ملی ہے

    رہائی پانے والے محمد نذیر ساندہ لاہور کے رہائشی ہیں ، جن کا کہنا ہے کہ وہ رہائی کی امید چھوڑ چکے تھے تاہم اللہ تعالیٰ کے کرم اور پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے انہیں رہائی ملی اور وہ طویل عرصے بعد اپنے خاندان کے پاس واپس آ سکے ہیں ۔ محمد نذیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب وہ اپنے وطن آ گئے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنی باقی زندگی اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکیں گے ۔

    اسلام میں حجاب مرضی نہیں فرض ہے: سابق بھارتی اداکارہ حق سچ بیان کرکے سب کوحیران کردیا

    بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے تمام افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی گاڑیوں کے ذریعے کراچی بھجوایا جائے گا جن میں سکیورٹی حکام نے آج ایک بزرگ شہری محمدنذیرکو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا ہے۔

    ایدھی حکام کے مطابق محمد نذیراپنے بارے کچھ بھی بتانے سے قاصرہے، اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جبکہ درست طورپرسن بھی نہیں سکتا ہے ممکن ہے چند دن آرام کے بعد وہ اپنے بارے میں کچھ بتانے کے قابل ہوسکے، محمد نذیرکے ورثاکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ محمد نذیرساندہ لاہورکا رہنے والا ہے سن 2014 میں بھارتی حکام نے اس کی گرفتاری بارے پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کوآگاہ کیا تھا جس کے بعد اس کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کئے گئے۔

    فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کےاظہارپرپابندی ہے:مریم نوازآرڈیننس پرسخت برہم

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں1 جوان شہید ،5 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں1 جوان شہید ،5 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد حبیب نواز شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان، محمد اللہ شامل ہیں جبکہ پانچویں دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرینز اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دریں اثنا، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے اور دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے، شدید گولہ باری کے دوران شہادت کو قبول کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • امریکا میں ہیلی کاپٹرسمندر میں نہاتے سیاحوں پرگرکر تباہ

    امریکا میں ہیلی کاپٹرسمندر میں نہاتے سیاحوں پرگرکر تباہ

    میامی: امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک ہیلی کاپٹر اس وقت ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں سیاح نہا رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا کے میامی بیچ پر ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر سمندر برد ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے ساحل سمدر کا علاقہ سیل کر دیا گیا-

    امریکا میں چھوٹاطیارہ سمندر میں گر کر تباہ،1 شخص ہلاک 7 لاپتہ


    میامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور سول ایوی ایشن کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ہیلی کاپٹر سے تین افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    فرانس میں دھماکہ،2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    ترجمان اسپتال نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جب کہ دو کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر موجود تھی-

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا طیارے میں 8 مسافر سوار تھے جس کا ملبہ نہیں مل سکا تھا تاہم ایک لاش نکال لی گئی تھی حکام کا کہنا تھا ہمارے پاس اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ بچ گیا ہے، عملہ ابھی بھی طیارے کے مرکزی جسم کی تلاش میں ہے لیکن انہوں نے ملبے کے تین حصوں کی نشاندہی کی ہے، جو بحر اوقیانوس میں ساحل سے دور جا رہے تھے۔

    یوکرین تنازعہ:روس کی جوہری جنگی مشقیں:امریکہ اور اتحادی بھی تیار:چین بھی ہوشیار

  • ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    لندن: 95 سالہ ملکہ برطانیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر 95 سالہ ملکہ ایلزبتھ دوم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے ملکہ برطانیہ میں معمولی نوعیت کی علامات ہیں جب کہ ان کی مجموعی صحت کافی بہتر ہے اور وہ شاہ محل قلعہ ونڈسر میں مقیم ہیں جہاں ماہر معالجین ان کی دیکھ بحال کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

    برطانیہ میں طوفان:نظام زندگی درہم برہم،ٹرینیں معطل،ہزاروں پروازیں منسوخ

    شاہی محل سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملکہ برطانیہ نے اپنی عوامی سرگرمیاں منسوخ کردیں اور صرف ضروری کاموں کی انجام دہی میں خود کو مشغول رکھا ہے۔

    ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے چند روز قبل ہی ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور اس سے شاہی محل کے اگلے وارثوں کے بارے میں جاری چہ مہ گوئیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔

    برطانیہ میں پناہ لینےوالےافغان شہریوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کا خدشہ

    واضح رہے کہ اپنی صحت اور غذا کا نہایت خیال رکھنے والی ملکہ برطانیہ نے کورونا وبا کے ابتدا میں ہی خود کو شاہی قلعہ ونڈسر میں محدو کرلیا تھا اور اس دوران شاہی ریسیپی سے تیار کردہ اپنا ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس مارکیٹ میں متعارف کرایا تھا جس کی قیمت مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب برانڈز سے کہیں زیادہ ہے۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    ملکہ ایلزتھ دوم کی تیار کردہ 295 گرام کیچپ کی قیمت £6.99 ہے جب کہ سب سے مقبول برانڈ کی قیمت 460 گرام کے لیے صرف 60p ہے۔ قیمتوں میں کافی فرق کے باوجود شہری ملکہ برطانیہ بنائے گئے برانڈز کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کھانے کی میز یا کیچن میں کیچپ اور ساس کی ایسی بوتل کی موجودگی ہی قابل فخر ہے جس پر شاہی خاندان کی مہر لگی ہو۔

  • عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

    عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کراچی کے آغا خان اسپتال میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : زمان ذکی تاجی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ان کا علاج بھی ہو رہا تھا کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوارن علاج خالق حقیقی سے جا ملے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق زمان ذکی تاجی قوال کی نماز جنازہ پیر کے دن بعد نماز ظہر مسجد الانا شو مارکیٹ پہ ادا کی جائے گی۔

    زمان ذکی تاجی کی مشہور قوالیوں میں ہمیں تو مست کیا اور روبرو یار شامل ہیں زمان ذکی تاجی پاکستان کے مشہور قوال ذکی تاجی کے بیٹے تھے زمان ذکی تاجی مرحوم کی طویل خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • ٹھوس پیشرفت نہ ہونے کے باوجود ایران کیساتھ مذاکرات کے نئے دور کیلئے تیار ہیں ،سعودی وزیرخارجہ

    ٹھوس پیشرفت نہ ہونے کے باوجود ایران کیساتھ مذاکرات کے نئے دور کیلئے تیار ہیں ،سعودی وزیرخارجہ

    میونخ: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے 4 ادوار میں ٹھوس پیشرفت نہ ہونے کے باوجود مذاکرات جاری رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کےمطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016 سےتعلقات منقطع ہیں دونوں ملکوں نے تعلقات کی بحالی کے لیے گذشتہ سال عراق کی میزبانی میں مذاکرات کا آغاز کیا تھا میونخ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے چار ادوار میں ناکامی کے باوجود پانچویں دور میں شریک ہوں گے۔

    تاہم سعودی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ بحال ہوا تو اس اقدام کو علاقائی خدشات دور کرنےکے لیے یہ’’نقطہ آغاز ہونا چاہیے نہ کہ اختتامی نقطہ‘‘ الریاض ایران کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے حتمی طور معاملات طے پانے کے لیے ایران کو ہمسایہ ممالک بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہوگا انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک نیاطریقہ کار تلاش کرلیا جائے گا۔

    اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے شکوہ کیا کہ اب تک ایران کی جانب سے ان نکات پر ٹھوس پیش رفت دکھائی نہیں دی۔ جو دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    شہزادہ فیصل نے کہا کہ ایران حوثیوں کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون کے پرزوں کے ساتھ ساتھ روایتی ہتھیار بھی مہیا کرتارہا ہے جبکہ ایران اور حوثی گروپ دونوں اس الزام کی تردید کرتے ہیں انھوں نے یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قیادت میں تعطل کا شکار امن کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس تنازع کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنے میں کوئی مدد نہیں ملی ہے لیکن اس کے باوجود ہم پرعزم ہیں اور ہم اقوام متحدہ کے ایلچی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سےبھری کشتی تباہ کردی

    میونخ میں کانفرنس سےا یران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی خطاب کیا، انھوں نے بھی اس خواہش کا اعادہ کیا کہ ایران جتنا ممکن ہو اتنی جلدی ایک اچھے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم ایسا تب ہی ممکن ہے جب دوسرا فریق بھی سیاسی فیصلہ کرے ۔

    ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا امریکا فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرے۔

    قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی سربراہی کرنے والے رابرٹ مالے نے ایران سے 4 امریکی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جسے ایران نے امریکا میں قید اپنے شہریوں سے مشروط کیا تھا۔

    قبل ازیں جرمن چانسلر اولف شولز نے بھی اس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران کے حکمرانوں کو جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، ابھی خود پر پابندیاں ہٹانے کے لیے ایران کے پاس کچھ وقت بچا ہے تاہم جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

    مسئلہ فلسطین: اسرائیل کا اقوام متحدہ سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

    خیال رہے سعودی عرب شیعہ ایران کی یمن کی جنگ اورلبنان کے علاوہ خطے بھر میں مداخلت پر نالاں ہے لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت نے بیروت کے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کونقصان پہنچایا ہے اور سعودی عرب کے علاوہ یواے ای کے بھی لبنان کے ساھ تعلقات سردمہری کاشکار ہیں ۔

    رواں ماہ کے اوائل میں ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ اگرالریاض باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ماحول میں مذاکرات کے انعقاد پر آمادہ ہے تو تہران مزید بات چیت کوتیار ہے۔

    واضح رہے کہ 2019ء میں سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔سعودی عرب نے ایران پراس حملے کا الزام عاید کیا تھا جبکہ تہران نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ یمن بحران پر اب بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے جہاں سعودی عرب سمیت عرب اتحاد ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف لڑ رہا ہے۔

    بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

  • کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا کو جلد ایک اور خطرناک اور ہلاکت خیز وبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : جرمنی کی سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ’’ سی این بی سی‘‘ کو انٹرویو میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اطمینان کا اظہار کیا کہ کورونا کے بدترین اثرات ختم ہو رہے ہیں کیونکہ آبادی کے بڑے حصے میں اس مہلک وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو گئی ہے۔

    بل گیٹس نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی اومی کرون کی شدت میں بھی کافی کمی آئی ہے اور یہ اتنا ہلاکت خیز بھی ثابت نہیں ہوا جس سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ کورونا کے خلاف سماج میں مدافعت پیدا ہوگئی ہے تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ دنیا کو نئی وبا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    ہو سکتا ہے کہ کبھی بھی کورونا کی ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں امریکی…

    دنیا بھر میں پولیو مہم چلانے والے بل گیٹس نے نئی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اگر ابھی سے تحقیق اور تیاری کی جائے تو جلد آنے والی اس وبا سے لڑنا ممکن ہوجائے گا۔

    بل گیٹس نے کورونا پر قابو پانے کی عالمی کوششوں کی تعریف کرنے کے بجائے کہا کہ وائرس جیسے جیسے معاشرے میں پھیلتا ہے ویسے ویسے اس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی جاتی ہے اور اس رجحان نے ویکسین کے مقابلے میں قوت مدافعت پیدا کرنے میں زیادہ کردار ادا کیا۔

    انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کورونا وبا کے باعث شدید بیماری کے خطرات جو بنیادی طور پر بڑھاپے، موٹاپے یا ذیابیطس کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اب اس کے امکانات ڈرامائی طور پر کم ہوتے جا رہے ہیں۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    گیٹس نے کہا کہ 2022 کے وسط تک عالمی ادارہ صحت کے 70 فیصد آبادی کو ویکسین کرنے کے عالمی ادارہ صحت کے ہدف تک پہنچنے میں "بہت دیر” ہو چکی ہے۔ اس وقت دنیا کی 61.9% آبادی کو کوویڈ 19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو مستقبل میں ویکسین تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے، حکومتوں سے ابھی سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    گیٹس نے کہا، "اگلی بار ہمیں کوشش کرنی چاہیے اور اسے دو سال کے بجائے، ہمیں اسے چھ ماہ جیسا بنانا چاہیے،” گیٹس نے مزید کہا کہ میسنجر RNA (mRNA) ٹیکنالوجی سمیت معیاری پلیٹ فارمز یہ ممکن بنائیں گے اگلی وبائی بیماری کے لئے تیار رہنے کی قیمت اتنی بڑی نہیں ہے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کی طرح نہیں ہے اگلی بار ہم اسے جلد پکڑ لیں گے۔

    گیٹس نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے،یو کے کے ویلکم ٹرسٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے کہ وہ کولیشن فار ایپیڈیمک پریپرڈنس انوویشنز کو 300 ملین ڈالر کا عطیہ دے سکے، جس نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے Covax پروگرام کی تشکیل میں مدد کی۔

    CEPI کا مقصد ایک نئی ویکسین تیار کرنے کے لیے درکار وقت کو صرف 100 دن تک کم کرنے کی کوشش میں 3.5 بلین ڈالر اکٹھا کرنا ہے۔

    سال 2022 کے لئے بل گیٹس کی اہم تشویش کیا ہے؟

  • 8 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،3 ملزمان گرفتار

    8 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،3 ملزمان گرفتار

    لاہور: شیخو پورہ میں 8 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ غریب آباد میں 8 ویں جماعت کی طالبہ سے 2 نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے ڈی پی او شیخ فیصل مختار کے مطابق متاثرہ بچی کے والد مجاہد علی کی مدعیت میں 3 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    موبائل پر دوستی مہنگی پڑی، بس ہوسٹس کے ساتھ ملزم نے کیا گھناؤنا کام

    متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کوٹ رنجیت کی رہائشی ہے، بچی گھر میں ہی موجود تھی، ایک ملزم گھر کے باہر آیا اور بچی کو سہیلی سے ملوانے کے بہانے گھر سے اغوا کر کے موٹر سائیکل پر آبادی غریب آباد میں لے آیا، جہاں 2 ملزمان نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کا ایک ساتھی پہرہ دیتا رہا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے فوری بعد کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبر اور محسن شامل ہیں-

    قذافی سٹیڈیم کے سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے طالبہ کو گھر سے باہر بلانے کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ بچی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف باضابطہ کاررروائی شروع کی جائے گی اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان جمع کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دالوائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گزشتہ سال 3ہزار 85 خواتین سے زیادتی کے واقعات ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گزشتہ سال 146 بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں روزانہ 8 سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،اہور سمیت پنجاب بھرمیں 180 خواتین اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں،پنجاب میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے 8 واقعات سامنے آئے، پنجاب میں 10 پولیس اہلکار زیادتی کے واقعات میں ملوث پائے گئے پنجاب میں گزشتہ سال ایک ہزار 289 بچوں کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے

    گھرمیں رنگ روغن کا کام کرنے آئے شخص کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش

    پنجاب میں 4 ہزار 130 افراد گرفتار اور 298 ملزمان ضمانت پر ہیں پنجاب میں54 فیصد ملزمان کو سزائیں ملیں، 46 فیصد کو رہائی اور23 فیصد کو اشتہاری قرار دیا گیاہے، محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں زیادتی کے بڑھتے واقعات کی وجہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے، چیئرمین جسٹس اینڈ لا کمیٹی کا کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کےلیے آئی جیز سے تجاویز مانگی ہیں،قانون تو موجود ہے لیکن عمل نہیں ہورہا،

    قانونی ماہرین کے مطابق خواتین پر تشدد ختم کروانے کے لئے اگر موجودہ قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے تو واقعات میں کمی آ سکتی ہے-

    سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا