Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت میں سکھوں کو کرپان کے ساتھ ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

    بھارت میں سکھوں کو کرپان کے ساتھ ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

    بھارت میں سکھوں کو کرپان کے ساتھ ووٹ ڈالنے سے روک دیا جس پر سکھ تنظیموں کی جانب سے بھارتی پولیس کی مذمت کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ روز انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے اس دوران بھارتی پنجاب کے علاقہ جلال آباد میں اس وقت تنازع پیدا ہوگیا جب پولیس نے چند سکھ نوجوانوں کو کرپان کے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

    اراتیوں کی بس دریا میں گر گئی،دولہا سمیت 9 افراد جاں بحق

    پولیس کا کہنا تھا کہ کرپان لگا کر کوئی سردار ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتا جبکہ دوسری جانب سکھ نوجوانوں کا مؤقف تھا کہ کرپان ان کے جسم کا ایک حصہ ہے وہ کرپان کو الگ نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے بھارت میں سکھ کرپان لگا کر جہاں چاہیں جاسکتے ہیں تو ووٹ ڈالنے کے لیے کرپان پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے اگر پنجاب میں بھی سکھ اپنے ساتھ کرپان نہیں رکھ سکتے تو پھر باقی ملک میں ان کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔

    ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    دوسری جانب پاکستان میں سکھ سنگتوں نے بھارتی پولیس کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارت میں شدت پسند ہندو تمام اقلیتوں کودبانا چاہتے ہیں۔

    سردارگوپال سنگھ چاولہ نے کہا سکھوں کو ایسی پابندی قبول نہیں کرنی چاہیے اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں، سکھوں اور مسیحی برادری کو متحد ہوکر شدت پسند اور آرایس ایس کے غنڈوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب کانپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور میئر پرمیلا پانڈے نے الیکشن کمیشن کیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ووٹ ڈالتے ہوئے اپنی تصویر کھینچی اور اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی پوسٹ کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے پرمیلا پانڈے پر مقدمہ درج کر دیا-

    علاوہ ازیں کانپور نگر کے ضلع الیکشن افسر نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ فرنٹ (بی جے وائی ایم) کے سابق صدر نواب سنگھ کے خلاف پولنگ بوتھ میں ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزی کے نتیجے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی-

    حجاب پہنے اللہ اکبر کے نعرے لگانیوالی 10 طالبات پر مقدمہ درج

  • ملکی صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کر دیا

    ملکی صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کر دیا

    صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) آرڈیننس کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی : صحافتی تنظیموں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) پر مبنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے الیکٹرونک کرائم ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ میں انتہائی عجلت کا مظاہرہ اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گئی تجاویز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تنقیدی اور تعمیری آوازوں کو دبانے کے لیے کی گئی ترامیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ایسی کوئی بھی ترامیم ، قانون یا آرڈیننس جس میں آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش کی جائے گی اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

    ادھر ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے مجوزہ پیکا آرڈیننس کو غیر جمہوری قرار دیا اورالیکشن ایکٹ میں ترمیم پر افسوس کا اظہار کیا ہےکہا کہ مجوزہ قوانین میں ریاست پرتنقید کرنے والوں کی جیل مدت 2 سے 5 سال کردی گئی اور تنقید کو ناقابل ضمانت فعل قراردیا گیا مجوزہ قانون سازی کوغیرجمہوری ہےجس کے ذریعے حکومت اور ریاستی اداروں کے ناقدین کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ2 آرڈیننس جاری ہوگئےالیکٹرانک کرائمزایکٹ اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس، جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون، جعلی نیوز کا سدباب ہونا چاہئے،تنقید ضرور کریں لیکن خبر جھوٹی نہیں ہونی چاہئے-

    انہوں نے کہا تھا کہ جعلی نیوز پر 3 سے 5 سال کی سزا ہوگی ڈس انفارمیشن لیب میں سامنے آیا کہ بھارت پاکستان کیخلاف مہم چلارہا تھا جعلی نیوز کا جرم ناقابل ضمانت اور قابل سزا جرم ہوگا جعلی نیوز کی شکایت عام شہری بھی کرسکے گا جعلی نیوز جرم کا ٹرائل 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا 6 ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہوا ہائیکورٹ متعلقہ ججز سے پوچھ گچھ کی مجاز ہوگی-

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ٹرائل التوا کی وجوہات مصدقہ نہ ہوئیں تو جج کے خلاف ایکشن ہوگا جعلی نیوز میں کسی کو استثنا نہیں، پیکا قانون پر شہری پر لاگو ہوگا جعلی نیوز دینے والے وہ ہیں، جن کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوتا ہے یا ملک دشمن ہوتے ہیں کوئی آئین کا آرٹیکل بتادیں، جس میں لکھا ہو کہ جعلی نیوز آئینی حق ہے-

  • آئی بی اے سکھرمیں پنوعاقل گیریژن کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپوکا انعقاد

    آئی بی اے سکھرمیں پنوعاقل گیریژن کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپوکا انعقاد

    انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے ) سکھر میں پنوعاقل گیریژن کے مجموعی انتظامات کے تحت ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ایکسپو میں نمایاں یونیورسٹیوں بشمول نسٹ، کامسیٹس، یو ای ٹی اور بحریہ یونیورسٹی نے تعلیمی سٹالز لگا کر ایکسپو میں شرکت کی سندھ بھر سے طلباء نے ایجوکیشن ایکسپو کا دورہ کیا اور تقریب کے انعقاد پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق گیریژن کمانڈر پنو عاقل گیریژن نے ایکسپو 2022 کا دورہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی جہاں انہوں نے تعلیم کی اہمیت اور قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں1 جوان شہید ،5…

  • براہِ راست ٹی وی شو کے دوران صحافی نے روس نواز سیاستدان پر حملہ کر دیا

    براہِ راست ٹی وی شو کے دوران صحافی نے روس نواز سیاستدان پر حملہ کر دیا

    کیف: یوکرین میں ایک براہِ راست ٹی وی شو کے دوران مقامی صحافی نے روس نواز سیاست دان نیسٹر شوفریخ پر حملہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین میں سیوک شسٹرز کے فریڈم آف اسپیچ ٹاک شو میں قانون ساز نیسٹر شوفریچ سمیت دیگر یوکرین کے سیاستدانوں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں سابق صدر پیٹر پوروشینکو بھی شامل تھے۔

    یوکرین تنازعہ:روس کی جوہری جنگی مشقیں:امریکہ اور اتحادی بھی تیار:چین بھی ہوشیار

    گفتگو میں نیسٹر سے روسی صدر اور کریملن کی مذمت کرنے کو کہا گیا جس پر نیسٹر نے انکار کردیا نیسٹر سے جب کہا گیا کہ پوٹن قاتل اور مجرم ہیں تو نیسٹر نے جواب میں کہا کہ یوکرین حکومت کو اس معاملے سے نمٹنے دیا جائے جس پر سابق صدر نے ناظرین کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا کہ ابھی اس وقت اسٹوڈیو میں پوٹن کا ایجنٹ موجود ہے۔

    روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی صدر

    پیٹرو کے ان الفاظ کے بعد مجمع میں سے بٹوسوو نامی صحافی اٹھا اور نیسٹر کے پاس آکر اُن کے منہ پر مکہ دے مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے نیسٹر نے حملہ آور کی گردن دبوچ لی تاہم اسٹوڈیو کے عملے نے دونوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا اور شو جاری رہا۔

    روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

    واضح رہے کہ یوکرین کی مشرقی چیک پوسٹ پر روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی شیلنگ کے بعدحالات مزید کشیدہ ہوگئے، درجنوں راکٹ یوکرینی وزیر داخلہ کے فرنٹ لائن کے دورے کے دوران سو میٹر کی حدود میں گرے۔ روس نے جوہری جنگی مشقوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا، روسی فضائیہ نے جنگی طیاروں سے ہائپر سانک کروز میزائل ہدف پر داغے، وزارت دفاع نے بیلسٹک میزائل بھی فائر کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

    روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب کیوں آئے؟:روس کونتائج سے آگاہ رہنا…

    جرمنی اور فرانس نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا کہہ دیا، جرمن ایئر لائن لفتھانسا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اوڈیسا کے لئے پروازیں منسوخ کر دیں۔

    روس بچ کےنہ جائے”نیٹو اتحاد کا اہم اعلان:روس بھی پریشان

  • ملتان سلطانز نے اسلام آباد یو نائیٹڈ کوشکست دے دی

    ملتان سلطانز نے اسلام آباد یو نائیٹڈ کوشکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یو نائیٹڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : ملتان سلطانز نے 106 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پلے آف میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی اور اسی کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے مرحلے سے آؤٹ ہوگئی –

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 51 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز اور ڈیوڈ ولے نے 28 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    اسلام آباد کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بناسکی اسلام آباد کی جانب سے ناصر نواز اور محمد حریرہ نے اننگز کا آغاز کیا-

    9 رنز پر حریرہ آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بلے باز لیام ڈاسن بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رُک سکے اور 36 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر نواز اور اعظم خان بھی پویلین لوٹے یوں یونائیٹڈ کے 4 کھلاڑی 52 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

    پھر آصف علی کریز پر آئے تو وہ بھی ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر 64 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، دانش عزیز بھی 6 رنز بنا کر 69 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ کا شکار بنے، ظفر گوہر 77 کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ، محمد موسیٰ 26 اور لیام ڈاسن 22 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ سلطانز کے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2 ، 2 اور ڈیوڈ ولی، شاہ نواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو واپسی کی راہ دکھائی۔

    ملتان کی فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی، جسے اپنے مزید سفر کے لیے ایلی مینیٹر راؤنڈ میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہم نے چار سے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم لوگ بال ٹو بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں پہنچ گئی ہے-

  • میرے شوہراور خاندان کوکسی قسم کا نقصان ہوا تووزیر اعظم سمیت دیگر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی،اہلیہ محسن جمیل بیگ

    میرے شوہراور خاندان کوکسی قسم کا نقصان ہوا تووزیر اعظم سمیت دیگر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی،اہلیہ محسن جمیل بیگ

    یڈیٹر ان چیف آن لائن نیوز ایجنسی و روزنامہ جناح محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے شوہر اور ہمارے خاندان کو کوئی جانی ومالی نقصان ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت ملوث دیگر سرکاری افسران و عملے کیخلاف کاٹی جائے ۔

    باغی ٹی وی :محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے کہا کہ میری چیف جسٹس آف پاکستان اور غیر جانبدار حلقوں سے اپیل ہے کہ حقائق کو منظر عام پر لانے اور انصاف کی فراہمی کے تقاضے پورے کرنے کےلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کیا جائے 16فروری کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں چند نامعلوم افراد زبردستی داخل ہوگئے ملازمین اور بچوں کا شور سن کر ہم سب پریشان ہوگئے جبکہ میرے شوہر محسن جمیل بیگ اس وقت اپنے کمرے میں سو رہے تھے چیخ و پکارسن کر جاگ اٹھے اور کمرے سے باہر آئے-

    انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد جوکہ سادہ کپڑوں میں تھے میرے شوہر نے شناخت کا کہا تو وہ اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے انہوں نے میرے خاوند کے ساتھ دست درازی شروع کردی ، جواب میں میرے شوہر نے دفاع کا حق استعمال کیا اسی دوران ہم نے پولیس کو کال کرکے گھر میں داخل ہونے والے لوگوں کی بابت آگاہ کیا مذکورہ نامعلوم افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی تو میرے شوہر نے ایک شخص کا ہاتھ پکڑلیا تاکہ پولیس کے حوالے کیا جاسکے ۔اسی اثناءمیں پولیس موقع پر پہنچ گئی میرے خاوند نے پولیس افسران سے کہا کہ آپ ان لوگوں سے پوچھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور میرے گھر میں زبردستی کیسے داخل ہوئے ہیں-

    محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے کہا کہ جس پر ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد فیصل کامران نے کہا کہ میں معاملے کو ابھی ”سارٹ آﺅٹ“ کرتا ہوں ۔ایس ایس پی کو مذکورہ افراد نے بتایا کہ ہم ایف آئی اے سے ہیں جس پر ایس ایس پی نے ان سے ایف آئی آر،وارنٹ گرفتاری اورچھاپہ مار ٹیم کی شناخت کی بابت دفتری کارڈوں اور تفتیشی آفیسر کی موجودگی کا پوچھا تو یہ لوگ کچھ بھی فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہوئے مگر ظلم کی انتہا دیکھیں ،ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ پولیس ان لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتی الٹا پولیس نے گھسیٹ کر میرے خاوند کو گاڑی میں ڈالا اور اس کی تذلیل کرتے ہوئے تھانہ مارگلہ لے گئے ۔

    سینئیر صحافی و تجزیہ نگار کی اہلیہ نے کہا کہ ایس ایچ او مارگلہ کے کمرے میں آٹھ افراد نے میرے خاوند کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کوایک آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی ،ناک کی ہڈی سمیت جسم پر شدید ضربیں لگائی گئیں مذکورہ تشدد کے حوالے سے تمام ٹی وی چینلز و اخبارات میں فوٹیجز و خبریں شائع و نشر ہوئیں بے پناہ تشدد کے حوالے سے میرے شوہر نے بھی آگاہ کیا پولیس حراست میں ایک شریف شہری اور سینئرصحافی پر وحشیانہ تشدد کہاں کا انصاف ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اعدالت نے حکم دیاتھا کہ محسن جمیل بیگ کا میڈیکل کرایا جائے مگر پولیس رات گئے تک میڈیکل کی آڑمیں ا نہیں سڑکوں پر گھماتی رہی ۔عدالتی حکم کے باوجود میرے شوہر کوطبی امداد نہ دلوائی گئی پولیس اورایف آئی اے کی ٹیمیں متعدد بار ہمارے گھر پر آئیںتلاشی کی آڑ میں ہماری تذلیل کی جارہی ہے ہمیں مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس نے اس قدرسختی کررکھی ہے کہ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی تھی حتیٰ کہ حق دفاع کےلئے عدالتی کارروائی کی خاطر ہمیں وکالت نامہ بھی دستخط کرانے سے روکے رکھا گیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے معزز چیف جسٹس کوہمار ی طرف سے کی جانیوالی استدعا پر وکیل کو ملنے کی اجازت ملی ۔ہمارے گھر میں نامعلوم افراد کے داخلے سے لے کر اب تک پیش آنے والی سنگین صورتحال سے لگ رہا ہے کہ میرے شوہر کوجانی نقصان پہنچایا جاسکتا ہے ۔یہ بات بھی ریکارڈ پر آچکی ہے کہ یہ لوگ جب ہمارے گھر میں داخل ہوئے تو ان کے پاس نہ تو ایف آئی آر تھی نہ ہی وارنٹ گرفتاری ،حتیٰ کہ اپنی شناخت بھی نہ کراسکے جب میرے خاوند نے حق دفاع استعمال کیا اور یہ لوگ میرے خاوند کو اٹھانے میں ناکام ہوئے تو فوری طور پر درخواست دے کر میرے خاوند کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا

    تجزیہ نگار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہرکوتھانہ مارگلہ منتقل کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ڈی جی ایف آئی اے کو شاباش دینا،میرٹ پرفیصلہ دینے والے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی بابت ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو بلوا کر جج کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے دھمکی آمیز بیان دیا جانا اور ان واقعات کے بعد میرے شوہر کے خلاف مزید مقدمات قائم کرناواضح کررہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس معاملے میں ذاتی طور پرملوث ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر محسن جمیل بیگ اپنے دفاع کاقانونی حق استعمال نہ کرتے اور خدانخواستہ یہ لوگ میرے خاوند اٹھا کرکہیں لے جاتے تو ان کے ساتھ کیا کچھ ہوتا اس بات کا اندازہ آپ اب تک پیش آنیوالے اندوہناک واقعات سے لگا سکتے ہیں ۔ایف آئی اے کی طرف سے لاہور میں ایف آئی آر درج کرنا بھی بدنیتی پر مبنی ہے یہ لوگ لاہور ایف آئی آر درج کرکے میرے خاوند کو لاہور لے جانے کی آڑ میں جانی نقصان بھی پہنچا سکتے تھے ۔

    محسن جمیل بیگ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے اور میرے بچوں اور میرے شوہر محسن جمیل بیگ جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں ،کو کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،ڈی جی ایف آئی اے اور انکی ٹیم اوراسلام آباد پولیس کے متعلقہ حکام ہونگے اس بیان کو آن ریکارڈ رکھا جائے ،میں ملک پاکستان کی اعلی عدلیہ اور غیر جانبدار اعلی حکام کو آگاہ کرتی ہوں کہ گزشتہ کئی ماہ سے میرے شوہر کو ملنے والے سنگین دھمکیوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کےلئے وزیر اعظم پاکستان ذاتی طور پر متحرک ہوچکے ہیں-

    صحافی کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ میرے شوہر کو مستقبل میں جانی و مالی نقصان پہنچایا جاسکتا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور غیر جانبدار اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے خاوند کے خلاف کی جانیوالی انتقامی کارروائیوں کو فوری روکا جائے انہیں رہا کیا جائے اور اعلی سطحی عدالتی کمیشن قائم کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔

  • واپڈا کے سابق چیئرمین زاہد علی اکبرکے خفیہ اکاؤنٹ کا سوئس سیکریٹس میں انکشاف

    واپڈا کے سابق چیئرمین زاہد علی اکبرکے خفیہ اکاؤنٹ کا سوئس سیکریٹس میں انکشاف

    واپڈا کے سابق چیئرمین زاہد علی اکبرکے خفیہ اکاؤنٹ کا سوئس سیکریٹس میں انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق زاہد علی اکبر خان کے سوئس اکاؤنٹ میں خفیہ اکاؤنٹ میں 3ارب روپے جمع کرائے گئے زاہد علی اکبر پر واپڈا میں 176 ملین روپے کی خورد برد کا الزام تھا 2006میں زاہد علی اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے،زاہد علی اکبر 1987 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہے-

    احتساب عدالت نے مئی دو ہزار سات میں انہیں اشتہاری قرار دے دیا تھا مئی 2013 میں جنرل ریٹائرڈ زاہد علی اکبر کو انٹرپول کے ذریعے بوسنیا سے گرفتار کیا گیا تھا-

    جنیوا: آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے کریڈٹ سوئس بینک کےاکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات جاری کردیں جس کے تحت پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہان یا ان کے رشتہ داروں کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پر آنے کے بعد متعدد ممالک میں کھلبی مچ گئی ہے او سی سی آر پی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے 15 انٹیلی جنس شخصیات، یا ان کے قریبی خاندان کے افراد کے کریڈٹ سوئس میں اکاؤنٹس ہیں۔

    آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس سیکرٹس کے نام سے سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔

    او سی سی آرپی نے اس حوالے سے کہا کہ 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات آنے والی ہیں جن میں مجموعی طورپر18 ہزار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آئیں گی 47 میڈیا اداروں کےساتھ مل کردنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی ہیں اور یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پراسراردنیا سے متعلق ہیں-


    او سی سی آرپی نے بتایا ہے کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بے نقاب کیا گیا ہے –

    غالب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانامہ اور پنڈورا لیکس کے بعد منظر عام پر آنے والا ایک اور سربستہ راز زیادہ ہنگامہ خیز ثابت ہو گ سوئٹزرلینڈ کے خفیہ اکاؤنٹس سے متعلق یہ اب تک ہونے والی سب سے بڑی تحقیقات ہیں –

    او سی سی پی آر کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی جاسوس سربراہ تشدد میں ملوث ہونے او سی سی آر پی کے مطابق اکاؤنٹس رکھنے والوں میں اردن، یمن، عراق، مصر اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہان یا ان کے رشتہ دار شامل ہیں۔

    او سی سی آر پی نے بتایا کہ بعض افراد پر مالی جرائم، تشدد یا دونوں کا الزام ہے جبکہ کریڈٹ سوئس لیک میں مجرموں، دھوکہ بازوں اور بدعنوان سیاستدانوں کو بے نقاب کیاگیا۔

    پوری دنیا سے تعلق سے تعلق رکھنے والے لوگ ہر ایک مختلف کرپشن، آمرانہ حکومت سے وابستہ ہے اور ہر ایک اپنے اپنے طریقے سے خود کو مالا مال کر رہا ہے۔ لیکن ایک چیز ہے جو انہیں متحد کرتی ہے: انہوں نے اپنا پیسہ کہاں رکھا۔

    اپنی لگژری گھڑیوں سوئٹزرلینڈ کی الپائن قوم شاید اپنے خفیہ بینکنگ سیکٹر کے لیے مشہور ہے۔ اور اس شعبے کے مرکز میں کریڈٹ سوئس ہے، جو اپنی 166 سالہ تاریخ میں دنیا کے اہم ترین مالیاتی اداروں میں سے ایک بن گیا ہے۔

    تقریباً 50,000 ملازمین اور 1.5 ملین کلائنٹس کے زیر انتظام اثاثوں کے ساتھ 1.5 ٹریلین سوئس فرانک کے ساتھ، یہ بینکنگ بیہیمتھ اب بھی سوئٹزرلینڈ کا صرف دوسرا سب سے بڑا بینک ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس امیر اور آرام دہ ملک کے لیے بینکنگ کا شعبہ کتنا مرکزی ہے۔

    لیکن، جیسا کہ جرمن اخبار Süddeutsche Zeitung اور او سی سی آر پی کی سربراہی میں ایک نئی عالمی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے، اس شاندار کامیابی کا اپنا ایک مضحکہ خیز پہلو ہے۔

    صحافیوں نے 18,000 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے لیک شدہ ریکارڈ حاصل کیے ہیں جن کا تعلق غیر ملکی صارفین کے ہے جنہوں نے اپنی رقم سوئس بینک میں جمع کی تھی۔ ریکارڈز بینک کے کلائنٹس کی مکمل فہرست کے قریب کہیں نہیں ہیں، لیکن وہ سوئس بینکنگ کی رازداری کے پردے کے پیچھے ایک واضح جھلک فراہم کرتے ہیں۔

    48 نیوز چینل کے 160 سے زیادہ رپورٹرز نے اعداد و شمار میں کئی ماہ لگائے اور پتہ چلا کہ درجنوں اکاؤنٹس کرپٹ سیاست دانوں، مجرموں، جاسوسوں، آمروں اور دیگر مشکوک کرداروں کے تھے۔ یہ غیر واضح نام نہیں ہیں، ان کی غلطیاں اکثر گوگل سرچ کے ذریعے پہچانی جاسکتی ہیں۔ اور پھر بھی، ان کے اکاؤنٹس – جن میں 8 بلین ڈالر سے زیادہ تھے – برسوں تک کھلے رہے۔

    سوئس بینک کے کسٹمرز میں ایک مصری انٹیلی جنس چیف کا خاندان بھی شامل تھا جو سی آئی اے کے لیے دہشت گردی کے مشتبہ افراد پر تشدد کی نگرانی کرتا تھا۔ ایک اطالوی پر بدنام زمانہ ‘Ndrangheta مجرمانہ گروپ کے لیے مجرمانہ فنڈز کو لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ ایک جرمن ایگزیکٹو جس نے ٹیلی کام کے معاہدوں کے لیے نائجیریا کے حکام کو رشوت دی۔ اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم، جنہوں نے اپنے عروج پر 230 ملین سوئس فرانک ($ 223 ملین) کا ایک اکائونٹ رکھا، یہاں تک کہ ان کے ملک نے اربوں کی غیر ملکی امداد حاصل کی۔

    وینزویلا کے اشرافیہ نے سرکاری تیل کی فرم کو لوٹنے کا الزام لگا کر کروڑوں ڈالر سوئس بینک کے کھاتوں میں ڈالے یہ رقم ایک ایسے دور میں اکٹھی کی گئی جب حکومتی خزانوں سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار نے معاشی تباہی کو جنم دیا جس نے 60 لاکھ افراد کو ملک سے فرار ہونے پر اکسایا اور دوسروں کو قریب قریب فاقہ کشی کی طرف دھکیل دیا۔ بینک نے اپنے وینزویلا کے کلائنٹس کے اکاؤنٹس کھلے رکھے یہاں تک کہ عالمی میڈیا نے ان میں سے بہت سے لوگوں کے خلاف بدعنوانی کے معاملات کو بے نقاب کیا۔

    او سی سی آر پی کے نتائج کا جائزہ لینے والے ماہرین نے کہا کہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو سوئس بینک میں اکاؤنٹس کھولنے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے تھی۔

    مالی جرائم کے ایک آزاد ماہر گراہم بیرو نے کہا کہ "لوگوں کو سسٹم تک رسائی نہیں ہونی چاہیے اگر وہ کرپٹ پیسہ لے کر جا رہے ہیں۔” "بینک کا واضح فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ جو فنڈز ہینڈل کرتا ہے وہ واضح اور جائز ہے سوئس بینک واحد مجرم نہیں ہے۔ کئی بڑے بینکوں اور مالیاتی خدمات کی فرموں کو گزشتہ برسوں میں اسی طرح کے سکینڈلز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے بعد بہت سے لوگوں نے اصلاح کا عہد کیا ہے۔ اور پھر بھی جیسا کہ اس طرح کے پروجیکٹوں سے پتہ چلتا ہے انہوں نے ایسے ناقص کلائنٹس کو اجازت دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے جنہوں نے کمزور قانونی نظام والے ممالک میں خود کو مالا مال کیا ہے اور دنیا کے کچھ محفوظ ترین اور محفوظ ترین مقامات پر اپنی دولت کی حفاظت کرنے میں غفلت برتی ہے۔

    یو کے چیریٹی ٹیکس جسٹس نیٹ ورک کے ایک سینئر مشیر جیمز ہنری کہتے ہیں، "سوئٹزرلینڈ گندے پیسوں کے لیے جانے کی جگہ بن گیا ہے کیونکہ یہ خالص، اچھی طرح سے منظم، قابل اعتماد ہے۔” "غریب ممالک سے پیسہ نکالنے کا بزنس ماڈل مسئلہ ہے۔”

    سوئس بینک پروجیکٹ کے نتائج پر تبصرہ کرنے کے لیے پوچھے جانے پر، اس نے کہا کہ خطرے کا انتظام "ہمارے کاروبار کا مرکز” تھا۔ انفرادی صارفین کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے، بینک نے کہا کہ وہ "بنیادی طور پر تاریخی” تھے اور صحافیوں کے ذریعہ شناخت کیے گئے مسائل والے اکاؤنٹس کی "زبردست اکثریت” آج بند ہیں یا پریس انکوائریوں کی وصولی سے پہلے بند ہونے کے عمل میں تھے۔

    اس نے مزید کہا کہ "ایک معروف عالمی مالیاتی ادارے کے طور پر، سوئس بینک کے کلائنٹس اور مجموعی طور پر مالیاتی نظام کے لیے اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھا جائے۔

    او سی سی آر پی نے سوئس بینک کے ایک درجن سے زائد سابق اور موجودہ ملازمین سے بات کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا وہ اس بات کی وضاحت کر سکتے ہیں کہ بینک نے ایسے لوگوں کو کلائنٹس بنایا تاہم سب نے اس مسئلے پر بات کرنے سے انکار کر دیا-

  • تحریک عدم اعتماد ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی ایک اور کوشش ہے،وزیر خارجہ

    تحریک عدم اعتماد ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی ایک اور کوشش ہے،وزیر خارجہ

    ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی ایک اور کوشش ہے جس میں اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔

    باغی ٹی وی: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور پارلیمنٹ میں ان کے اتحادی مل کر اپوزیشن رہنماؤں کی احتساب سے بچنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے وزیراعظم عمران خان مسلسل کہہ رہے ہیں کہ این آر او کا امکان صفر ہے اپوزیشن جو مرضی کرلے این آر او نہیں ملے گا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں احتساب سے بچنے کیلئے اکٹھی ہو رہی ہیں اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی اکٹھی ہو جائے اپوزیشن کو اپنے ایجنڈے میں ناکامی ہوگی اقتدار سے باہر بیٹھی ہوئی جماعتوں کو انتظار کرنا ہوگا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی ن لیگ دونوں نے عوام کو مایوس کیا دونوں جماعتیں چاہتی تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی تھیں دونو ں جماعتوں کی قیادت نے عوام کو سنہری خواب دکھائے۔ خالی او رجھوٹے نعرے لگائے۔ عوام کا جھوٹے نعروں سے پیٹ نہیں بھرسکتا عوام کو ”مسٹر ٹین پرسنٹ“اور علاج کے بہانے بیرون ملک فرار ہونے والی قیادت قبول نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں دونوں جماعتیں اقتدار ہو تو پاکستان اور اقتدارکے بعد بیرون ملک ان کی منزل ہوتی ہے وزیراعظم عمران خان اقتدار میں بھی عوام کے ساتھ ہیں اور اقتدار کے بعد بھی عوام کے ساتھ ہوں گے عوام اب ان لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گےعوام اپوزیشن کی کال پر سڑکوں پر نہیں نکلیں گے۔

    8 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،3 ملزمان گرفتار

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کرپشن اور لٹیروں کے خلاف جنگ کررہی ہے اپوزیشن کی سیاست مفادات اور اقتدار کی سیاست ہے۔ تحریک انصاف کو اقتدار کی ہوس نہیں ہم کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ملک اور قوم کیلئے سیاست کررہے ہیں ہم ایسے نظام کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جس میں کرپشن کی دلدل نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جس میں انصاف کا بول بالا ہو ہم ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جس میں میرٹ اور گورننس کی جھلک ہو تحریک انصاف نے حقیقی تبدیلی اور شفاف نظام کے قیام کی بنیاد رکھ دی ہے تحریک انصاف جب اقتدار میں آئی تو ادارے تباہ‘ خزانہ خالی‘ کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران تمام قومی اداروں کو تباہ کر گئے۔ ہم نے ہر شعبے میں اصلاحات نافذ کیں صحت کارڈ ہماری حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ جس کے ذریعے ہر مستحق شخص دس لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکتاہے۔ماضی میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور مستحق شخص ایڑھیاں رگڑکر مر جاتا تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اصلاحات نافذکر رہے ہیں بعد میں کوئی بھی شخص صحت کارڈ جیسے اقدامات کو رول بیک نہیں کرسکے گا کورونا وباء کے دوران ہماری حکومت کی پالیسیوں کی بدولت نہ صرف ملکی معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہا بلکہ غریب عوام کو فاقوں سے بھی بچایا وزیراعظم عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے کلچر کو روشناس کروایا جسے عالمی برادری و اداروں نے سراہا۔

    فیک نیوز،جھوٹی خبروں پرپابندی کا قانون:آزادی رائے کےاظہارپرپابندی ہے:مریم…

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں 70 فیصد لوگ زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ماضی کی کسی حکومت نے زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی غریب کاشتکاروں کو ان کا معاوضہ نہیں ملک سکا ہم وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پیکیج کے تحت اس سیکٹر پر 300 ارب روپیہ خرچ کررہے ہیں ہم نے گندم، کماد، کپاس وغیرہ کی امدادی قیمت خرید میں اضافہ کیا جس سے کاشتکاروں کو گزشتہ سال 1100 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوئی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 1967 کے بعد ملک میں کوئی نیا ڈیم نہیں بنایا گیا جس سے زیادہ تر بجلی فرنس آئل سے بنتی ہے ماضی کے حکمرانوں نے ایسے ایسے عجیب و غریب مہنگی بجلی کے معاہدے کئے کہ ہم بجلی لیں نہ لیں ہمیں اس کی ادائیگی کرنی ہے ان معاہدوں کا خمیازہ قوم آج بجلی کے بھاری بلوں کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ذاتی و مالی مفادات کیلئے ضرورت سے زیادہ مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے تو کرلئے گئے مگر ٹرانسمشن سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا ہم 10 نئے ڈیم بنارہے ہیں جن سے 10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی ہماری حکومت تمام شعوبوں میں اصلاحات نافذ کررہی ہے۔ فیصلے مشکل کرنا پڑ رہے ہیں۔ جن سے وقتی طور پر پریشانی تو ہو رہی ہے آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی-

    اسلام میں حجاب مرضی نہیں فرض ہے: سابق بھارتی اداکارہ حق سچ بیان کرکے سب کوحیران…

  • ماں کی خاطرتین بھائیوں نے ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دے دی

    ماں کی خاطرتین بھائیوں نے ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دے دی

    الجزائر سٹی: الجزائر میں 3 بھائیوں نے بوڑھی ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر دیکھ کر اپنی بیویوں کو اسی وقت طلاق دے دی۔

    باغی ٹی وی: "گلف نیوز” کے مطابق الجزائر میں تین بھائی ملازمتوں سے واپس پہنچے تو ضعیف اور بیمار ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا جو انھیں نہلا رہے تھے تینوں بھائیوں نے اپنی بیویوں سے ماں کی خدمت نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو معاملہ تکرار تک آن پہنچا جس پر تینوں بھائیوں نے اسی وقت اپنی بیویوں کو طلاق دیدی۔

    بھارت سےرہا ہوکرآنےوالا بزرگ شہری ایدھی فاؤنڈیشن کےحوالے

    پولیس کے مطابق عمومی طور پر ماں کی خدمت کے لیے ان کی بیٹی آیا کرتی تھیں لیکن ان کے شوہر کو کینسر ہوجانے کے باعث وہ اس ہفتے نہ آسکیں۔

    جس پر بیٹوں نے اپنی بیویوں کو کہا کہ ماں کو نہلا کر صاف ستھرے کپڑے پہنا دینا جس پر انہوں نے مبینہ طور پر انکار کر دیا لیکن بیویوں نے اپنی ساس کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا اور خود سو گئیں۔

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں1 جوان شہید ،5 دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ حال ہی میں ملائیشیا میں خاندانی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی خواتین کی نائب وزیرسیتی زیلا محمد یوسف نے مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی "ضدی” بیویوں کی پٹائی کریں ان کا کہنا تھا کہ بیویوں کی مار پیٹ انہیں درست کرنے، ان کے رویے بدلنے اور مشتعل ہونے سے بچائے گا یہ سزا ان کے ضدی پن اور اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے تادیبی طور پر دی جائے۔

    ملائیشیا کی نائب وزیرکا شوہروں کو "ضدی” بیویوں کی پٹائی کا مشورہ، عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل

    انہوں نے شوہروں کو سب سے پہلے مشورہ دیا کہ وہ اپنی "ضد” بیویوں سے بات کر کے انہیں تادیب سکھایا کریں اگر بیویاں بات چیت کے سمجھانے سے اپنے رویےسے باز نہ آئیں تو پھر انہیں تین دن کے لیے چھوڑ دیں۔اگر بیوی پھر بھی قابو میں رہے تو مرد سختی کے لیے ان پر ہاتھ اٹھا سکتے ہیں۔

  • دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں پاکستان آخری نمبر پر ہے،شوکت ترین

    دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں پاکستان آخری نمبر پر ہے،شوکت ترین

    اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے آخری یعنی 139ویں نمبر پر قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹئوٹ میں ایک اسکرین شاٹ شئیر جس میں مہنگائی کے اعتبار سے 139 ممالک کے نام دیئے گئے ہیں اور اس میں پاکستان کا سب سے آخری 139واں نمبر ہے۔

    ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں،وزیراعظم

    https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1495274739991867401?s=20&t=KG2S88QG7oWIEQ_rKejegQ
    فہرست میں برمودا، سوئزرلینڈ اور ناروے کو بالترتیب مہنگے ترین ممالک قرار دیا گیا ہے جب کہ بھارت 138 ویں، افغانستان 137 ویں، نیپال 136 ویں اور سری لنکا 135 ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں چین 84 اور ایران 87 نمبر پر ہیں۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ہوگا، اداروں سے بار بار قرضے نہیں مانگ سکتے پاکستان میں بڑے ہنرمند لوگ ہیں، پاکستانی عوام دنیا کی بہترین قوم ہے 38 ملین میں سے صرف2 ملین گھرانے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہمارے پاس اب ڈیٹا آ گیا ہے سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم نے قواعد سوچ سمجھ کر بنائے ہیں، تاجروں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے،ازالہ کریں گے۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    شوکت ترین نے کہا تھا کہ کاروبارکیلئے یکساں مواقع تمام پاکستانی شہریوں کا حق ہے، ہمارے پاس ڈیٹا آ گیا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے پاس جائیں گے۔ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے ہم نے زراعت، آئی ٹی، ہاؤسنگ، تجارت پرتوجہ دینی ہے، مستحکم گروتھ ہو گی تو نچلے طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں جا رہی ہے، پیٹرول سے ہم نے تمام ٹیکس ہٹادیئے ہیں۔

    پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں