Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بیوی نے چھریوں کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا

    بیوی نے چھریوں کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا

    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں بیوی نے لڑائی جھگڑا سے تنگ آ کر شوہر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں بیوی نے شوہر سے لڑائی کے دوران چھریوں کے وار کردیئے، جس کے نتیجے میں علی شان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جب کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

    غیر برادری میں شادی ،باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی

    پولیس کے مطابق مقتول علی شان کا اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا، گزشتہ رات ملزمہ نے چھری کے وار کرکے اپنے شوہر کو شدید زخمی کردیا تھا، اہل علاقہ نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے زخمی علی شان کو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    چوہنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ رضیہ بی بی کو چھری سمیت گرفتار کر لیا، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا –

    گوجرانوالہ، احمد نگر میں شوہر نے بیوی، ساس، دو بچوں کو ڈنڈے مار کربیدردی سے قتل کر دیا تھا چاروں افراد کو ڈنڈوں کے ساتھ بے دردی سے قتل کیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی سعدیہ، ساس رشیدہ بی بی اور 2 بچے حرم فاطمہ اور سعد شامل ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں ملزم سرور کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا-

    ٹک ٹاک کا جنون،ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    قبل ازیں بہاولنگر میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کی ہڈی پسلی ایک کردی بہاولنگر کے رہائشی نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُسے ادھ موا کردیا اہلخانہ جب متاثرہ شخص کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے اُسے ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ایکسرے اور سٹی اسکین کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تشدد کی وجہ سے پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں ہیں-

    متاثرہ شخص کا سر اور چہرہ بھی تشدد سے بری طرح متاثر ہوا ڈاکٹرز نے زخمی کو ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال میں ہی داخل کرلیا جبکہ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ملزمہ نے شوہر پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے دوسری شادی کی خواہش کا سُن کر شدید غصہ آیا، جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور جو ہاتھ آیا اُس سے شوہر کو پیٹ ڈالا۔

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  • فیروزخان کی اداکاری کے ساتھ میرا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،ہارون کادوانی

    فیروزخان کی اداکاری کے ساتھ میرا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،ہارون کادوانی

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار ہارون کادوانی کا کہنا ہے کہ فیروز خان کی اداکاری کے ساتھ میری اداکاری کا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹیلی فلم ’’روپوش‘‘ میں نظر آنے والے اداکار ہارون کادوانی پاکستان کے معروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے ہیں ہارون کادوانی اداکار فیروز خان کے ساتھ بے حد مشابہت کی وجہ سے مشہور ہیں۔

    عالمی توجہ حاصل کرنے والےایمریٹس اشتہار میں برج خلیفہ مسخر کرنیوالی خاتون کون ہے؟

    سوشل میڈیا پر جہاں لوگ ہارون اور فیروز خان میں مماثلت پر بات کرتے نظر آتے ہیں، وہیں لوگوں کا خیال ہے کہ ہارون کادوانی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیروز خان کا اسٹائل بھی کاپی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے پچھلے دنوں اسی حوالے سے ہارون کادوانی اور فیروز خان پر بنائی گئیں میمز بھی کافی وائرل ہوئی تھیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ہارون کادوانی سے فیروز خان کو کاپی کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرا نہیں خیال کہ میرے چہرے اور فیروز خان کے چہرے میں کوئی مماثلت ہے لیکن اگر لوگوں کو ہم دونوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے تو اس میں، میں کچھ نہیں کرسکتا۔

    ہارون نے مزید کہا جہاں تک اداکاری کی بات ہے تومیں کہنا چاہوں گا کہ میں فیروز خان سے متاثر نہیں ہوں لیکن یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ فیروز خان کی اداکاری سے کرتے ہیں کیونکہ فیروز خان ایک معروف اور منجھے ہوئے اداکار ہیں-

    واضح رہے کہ ہارون کادوانی کی ٹیلی فلم ’’روپوش‘‘ کو لوگوں کی جانب سے بہت اچھا ردعمل ملا ہے اس ٹیلی فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ کنزہ ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا-

    گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

  • گُڑکے نیم گرم پانی کے حیرت انگیز طبی فوائد

    گُڑکے نیم گرم پانی کے حیرت انگیز طبی فوائد

    اگر آپ قدرتی طریقے استعمال کرتے ہوئے فٹ رہنے کی تلاش میں ہیں تو گُڑ کو فوراََ اپنی غذا میں شامل کرلیں گُڑ اپنی قدرتی خصوصیات کی وجہ سے فوری طور پر جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جو طویل عرصے تک قائم رہتی ہے انرجی بوسٹر کے علاوہ، گُڑ کے نیم گرم پانی کے کچھ بہترین طبی فوائد بھی ہیں اور یہ آپ کی صحت کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں گُڑ آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کو وزن کم کرنے سے لے کر آپ کے جسم کو گرم رکھنے تک مختلف قسم کے فوائد فراہم کرتا ہے-

    صبح میں گُڑ کا گرم پانی پینے کے فوائد:

    فاسٹ فوڈ کے فوائد

    سرد موسم میں گُڑ کا نیم گرم پانی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے گُڑ میں موجود وٹامنز اور معدنیات موسمی نزلہ زکام کی علامات کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اس میں موجود متعدد فینولک مرکبات آکسیڈیٹیو تناؤ سے بہت اچھی طرح لڑ سکتے ہیں او جسم کو آرام پہنچا سکتے ہیں، انفیکشن کے خلاف مزاحمت کو بڑھا سکتے ہیں۔

    گُڑ کی گرمی سردیوں میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ جسم کے درجہ حرارت کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے گُڑ جسم میں گرمی پیدا کر سکتا ہے، جمی ہوئی سردی میں بھی، خون کی شریانوں کو کھولتا ہے میٹابولزم کو بھی بڑھاتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    خمیر شدہ سویابین کی مصنوعات سے دمے کی شدت کم ہو سکتی ہے؟

    اگر ہیموگلوبن کی تعداد کم ہے تو قدیم زمانے سے اکثر گُڑ کھانے کا مشورہ دیا جاتا تھا یہ آئرن اور فولیٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جسم میں آر بی سی کا شمار اچھی طرح سے برقرار ہے خواہ وہ حاملہ خواتین ہوں، یا خون کی کمی کا شکار افراد، گُڑ کا نیم گرم پانی پینے سے جسم میں ہیموگلوبن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

    گُڑ کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ جسم میں الیکٹرولائٹ کے توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ہے جس سے وزن کم ہوسکتا ہے اس کے علاوہ گُڑ ہڈیوں کو مضبوط کرنے، جوڑوں کے درد کو دور کرنے اور ہڈیوں کی بیماریوں کا علاج کرنے اور جسم کو سکون بخشنے کے لیے جانا جاتا ہے پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے گرم پانی میں گُڑ ملا کر پینے سے جسم میں بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

    حکومت غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی این سی او سی کی طرز کے اقدامات اٹھائے ماہرین

    گڑ کا پانی بنانے کا طریقہ:

    ایک پین میں ایک گلاس پانی گرم کریں اور اس میں گڑ کا 1 انچ کا ٹکڑا ڈالیں۔ اتنا ہلائیں کہ یہ پگھل جائے۔ تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر چھان کر پی لیں علاوہ ازیں آپ گڑ کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا سکتے ہیں اور اسے براہ راست گرم پانی کے گلاس میں ملا سکتے ہیں یاد رکھیں کہ گڑ بہت طاقت ور ہے اور اس میں کیلوری کی مقدار بہت زیادہ ہے اس لیے بہتر ہو گا کہ آپ یہ گڑ ہر دوسرے دن پی لیں یا معمول کے درمیان وقفے وقفے سے وقفہ پئیں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میٹھے مشروب کا ذائقہ بھی اچھا ہے۔

  • ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    بھارت میں ایک مشہور فلم ساز و ہدایتکار اونیرہم جنس پرست بھارتی فوجی افسر پر ایک ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس میں وہ اپنے ہم جنس پرستانہ رجحان کی وجہ سے فوج میں میجر کے عہدے کی نوکری کو خیرباد کہہ دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اونیر کو اس موضوع پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دی گئی فلم کی اسکرپٹ کو بھارتی فوج نے منظور نہیں کیا اور نہ ہی اس کی عکس بندی کی اجازت دی گئی 2020 میں نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت نے ایک قانون کی منظوری دی تھی اور اس کے مطابق بھارتی فلم سازوں کو فوج کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم کی کلیئرنس لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کلیئرنس کوئی سول محکمہ نہیں بلکہ وزارتِ دفاع اور فوج نے ہی دینا ہوتی ہے اس قانون کو حقوق کےطور پراکثر حلقوں نے آزادئ اظہار کے منافی قرار دے رکھا ہے انسانی حقوق کے ورکرز اور حقوق کی غیر حکومتی تنظیموں نے اس قانون کو ‘اورویلیئن‘ اور غیر دستوری قرار دیا تھا۔

    تاہم اسی قانون کے تحت انہیں فلم بنانے کی اجازت نہیں دی گئی فلم ساز اونیر، جو اپنا صرف ایک نام استعمال کرتے ہیں، خود بھی کھلے ہم جنس پرست ہیں وہ بالی ووڈ انڈسٹری کے پہلے ایسے فرد ہیں، جنہوں نے اپنے جنسی میلان کو کُلی طور پر واضح کر رکھا ہے۔

    اونیر یہ فلم بھارتی فوج کو خیرباد کہنے والے میجر جے سریش کے کرادر پر بنانا چاہتے ہیں، جنہوں نے آرمی چھوڑنے پر کہا تھا کہ وہ، آزاد، آؤٹ، اور پراؤڈ ہیں سابق فوجی افسر جے سریش نے اپنے بلاگ میں تحریر کیا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور اپنے ہم جنس پرست ہونے پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق میجر سریش بھارت کے کئی علاقوں میں تعینات رہے تھے اس میں خاص طور پر کشمیر میں بھی ان کی تعیناتی کی گئی تھی۔ ملازمت چھوڑنے کے بعد جے سریش کا ایک انٹرویو ملکی ٹیلی وژن پر بھی نشر کیا گیا تھا اور اس کو جہاں بہت زیادہ عوامی پذیرائی حاصل ہوئی وہاں بعض حلقوں کی شدید تنقید کا سامنا بھی رہا تھا۔

    بھارت کے ہم جنس پرست فلم ساز و ہدایتکار اونیر کی ممکنہ فلم کا نام ‘ہم ہیں‘ تجویز کیا گیا تھا اونیر کے مطابق اس فلم میں ایک ساتھ چار مختلف ہم جنس پرست کرداروں کی کہانیوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں ایک ٹرانس جینڈر عورت، ایک لیزبیئن عورت، ایک بائی سیکسوئل مرد اور ایک ہم جنس پرست مرد کی ایک کشمیری لڑکے کے ساتھ فرضی محبت کی کہانی شامل کی جانا تھی۔

    اونیر کے مطابق اس کہانی کو بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے نو اوبجیکشن سرٹیفیکیٹ نہیں جاری کیا گیا اونیر کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی میں فوج کے ایک میجر کو ہم جنس پرست دکھایا گیا ہے اور یہ غیرقانونی ہے۔

    عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا…

  • گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

    گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

    نوری بینڈ کے مرکزی گلوکار علی نور نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی عائشہ بنت راشد سے معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : 18 فروری جمعہ کی رات خاتون صحافی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد گلوکار علی نور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔ خاتون نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ساتھ بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے۔

    بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات پھربگڑگئے

    خاتون صحافی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علی نور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خاتون صحافی سے معافی مانگی ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ صحافی نے ان کے مکمل جوابات کے اسکرین شاٹ شیئر نہیں کیے۔

    انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مختلف جوابات پرگہرائی سے غور کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ صرف صحیح جواب یہ ہے کہ میں واقعی بہت معذرت خواہ ہوں۔

    گلوکارعلی نور نے مزید لکھا میں آپ کے درد کو سمجھ نہیں سکتا لیکن ایک بار پھر معذرت چاہتاہوں میں کوئی بدنیت شخص نہیں ہوں امید کرتاہوں آپ کو میری معافی سے کچھ راحت ملے گی باقی اللہ مالک۔

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    تاہم گلوکار علی نور نے اپنی اسٹوری میں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے عائشہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز عائشہ کے الزامات کو بے بنیاد قرارد یا تھا۔

    واضح رہے کہ خاتون صحافی عائشہ بنت راشد نے علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں جنسی شکاری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ علی نور نے انہیں جذباتی طور پر نقصان پہنچایا اور اورایئرپورٹ پر گاڑی چلاتے ہوئے میری کار کے پیچھے جو کچھ ہوا وہ جنسی ہراسانی تھا خاتون صحافی نے معروف گلوکار پر ایک ایسے وقت میں جنسی ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جب کہ علی نور نے اپنے آنے والے سنگل گانے کا ٹریلری جاری کیا ہے۔

    آسکر 2022: پہلی بار، ٹوئٹر صارفین اپنی پسندیدہ فلم کو ووٹ دے سکتے ہیں

    صحافی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی شناسائی تھی مگر گلوکار کا رویہ عائشہ بنت راشد کے ساتھ نامناسب تھا گلوکار نے ان کے ساتھ ایک مرتبہ دوران سفر کار میں بھی نامناسب رویہ اختیار کیا، جسے عائشہ بنت راشد نے ’جنسی ہراسانی‘ کا نام دیا۔

    علاوہ ازیں خاتون صحافی نے گلوکار کو پیغامات کے دوران ان کے برے رویے سے متعلق بھی بتایا اور یہ بھی کہا کہ وہ انہیں صرف اس وجہ سے برداشت کرتی رہیں کیوں کہ عائشہ کی علی نور کے ڈرمر کے ساتھ دوستی تھی اور وہ گلوکار کے بھائی علی حمزہ کی بھی عزت کرتی تھیں۔

    صحافی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ تاہم انہوں نے اپنے ڈرمر دوست کے ساتھ بھی تعلقات ختم کردیئے، کیوں کہ وہ ایسے کسی شخص کی دوست ہی نہیں رہنا چاہتیں جو خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کے قریب ہوں۔

  • ٹک ٹاک کا جنون،ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    ٹک ٹاک کا جنون،ایک اور نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    خوشاب: ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا طالب علم 20 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے جہلم میں گرگیا حادثہ دریائے جہلم اولڈ برج پر پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان شہزاد کے چچا کے بیان کے مطابق گھر میں شہزاد کی بھانجی کی شادی تھی، اور وہ شادی پر آئے اپنے کزنوں کے ساتھ دریائے جہلم پر سیر کے لیے آیا تھا، اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں جا گرا-

    موبائل پر دوستی مہنگی پڑی، بس ہوسٹس کے ساتھ ملزم نے کیا گھناؤنا کام

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم تاحال شہزاد کی لاش نہیں مل سکی اور اس کی تلاش جاری ہے۔

    قبل ازیں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موٹر وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا فیصل آباد کے علاقے دیال گڑھ میں نوجوان بطور مہمان آیا ہوا تھا اور موٹر وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    راولپنڈی میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن ، 150 سے زائد افراد گرفتار،1 لاکھ سے زائد…

    اس سے قبل لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی دفتر کے سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا دونوں ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے پولیس نے بتایا تھا کہ قتل ہونے والا 25 سالہ حسین احمد سندر اسٹیٹ میں سیکیورٹی گارڈ تھا، اور یہیں پر اسامہ نامی نوجوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کرتا تھا، دونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا تھا، کہ گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا-

    حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    قبل ازیں لاہور کے رہائشی دو نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے لاہور کے علاقے رائیونڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان رشید اور ساجد اپنے کزن کی دعوت پر اس سے ملنے شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی گئے تھے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں ڈوب گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون میں نوجوان کی جان جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے نوجوان صرف ویوز کے چکر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں جس کے دوران وہ اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  • گزشتہ ہفتےانٹربینک میں ڈالر،سعودی ریال ،یورو اور پاؤنڈزکی اڑان جاری رہی

    گزشتہ ہفتےانٹربینک میں ڈالر،سعودی ریال ،یورو اور پاؤنڈزکی اڑان جاری رہی

    گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کی اڑان جاری رہی-

    باغی ٹی وی : ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں د ڈالر کی قدر 1.16 روپے بڑھ کر 175.86 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.50 روپے پر مستحکم رہی۔

    سٹیزن پورٹل کی کارروائی:52سال بعد زمین حقدار کو مل گئی:وزیراعظم کے حق میں دعائیں‌

    انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 89 پیسے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے گھٹ کر 201 روپے ہوگئی برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.70 روپے بڑھ کر 239.65 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 241 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 30 پیسے بڑھ کر 46.87 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 47.05 رو پے ہوگئی۔

    کروڈ آئل، کوئلے اور دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قدر بڑھی، خام تیل کی غیر مستحکم قیمتیں زرمبادلہ مارکیٹس پر اثرانداز رہیں۔ درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھی۔

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے بھی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) 1.17 ارب ڈالر رہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.05 ارب ڈالر رہا تھا۔ یوں بیرونی سرمایہ کاری 11.3 فیصد زائد رہی۔ جولائی تا جنوری پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری امریکا اور چین سے کی گئی۔ زیادہ سرمایہ بجلی، بینکاری، کمیونی کیشن اور تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں لگایا گیا۔

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ماہر معشیت ثنا توفیق کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ لگانے والا سب سے بڑا ملک ہے، جب کہ سی پیک کے منصوبے پر کام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ زیادہ تر چینی سرمایہ کار بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ لگارہے ہیں۔ چین کے بعد امریکا سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

    امریکی کمپنیاں مالیات، بجلی، فارماسیوٹیکل، فوڈز، بیورییج اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اگر غیرملکی سرمایہ کاری کی یہ شرح برقرار رہتی ہے تو پھر رواں مالی سال میں ایف ڈی آئی کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے کہیں زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے فائرنگ کر کے نوجوان کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے نوجوان کوشہید کردیا بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا اورگھروں میں گھس کرخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر مشعال ملک سب کی شکر گزار

    اس دوران بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں نہتے نوجوان کوگولیاں برسا کرشہید کردیا قابض بھارتی فوج نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ شوپیاں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے 24 فروری کو اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے ریلی کا اعلان کیا ہے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری عوام بھارت کی نو لاکھ فوج کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔

    بھارت نےکشمیری صحافی کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

    بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کو ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔بھارت مزید اقدامات کررہا ہے تاکہ آبادی کا تناسب کم کیا جائے۔بھارتی حکومت نے لاکھوں غیر کشمیریوں کو ڈومِسائل دیئے گئے ہیں۔بھارت کے ان اقدامات کیخلاف اس دفعہ یوم یکجہتی کشمیر کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا۔صدرِ پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف بھی مظفرآباد تشریف لائے۔بھارت نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت کے اندر دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک روا رکھا ہے۔بیرونی دنیا اب کشمیریوں کے ساتھ ہے ہمیں پوری دنیا میں کشمیر نریٹیو کو پروموٹ کرنا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

    چوبیس فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی کا اعلان

    صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا تھا کہ مودی کی پالیسیوں سے اب ہندوستان ایکسپوز ہورہا ہے۔برطانوی پارلیمینٹ نے بھی کشمیر کے حق میں قرار دادیں منظور کی۔بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک کرنا ہے۔ چوبیس فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں بڑی ریلی کا انعقاد کررہے ہیں۔ایک مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔پاکستان اپنے مسائل پر قابو پارہا ہے۔کشمیر میں آئے روز چار سے پانچ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔سید علی گیلانی اور اشرف سحرائی کے جنازوں میں عوام کو شرکت سے روکا گیا-

    وقت کی پکار کشمیر بزور شمشیر ازقلم:غنی محمود قصوری

  • بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد ،بلوچستان کے طول و عرض سے نوجوان کرکٹ اور فٹبال کی تربیت اور ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہیں-

    باغی ٹی وی :بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ‌کے مخصوص ستارے والے لوگو کو سینے پر سجا کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے بچپن سے یہی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کے لئے کھیلیں جب میں نے کرکٹ شروع کی ہت اپنے والد کو دیکھتا تھا وہ بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں انہوں نے 17 فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہوئے ہیں انہیں اپنا رول ماڈل مانتا ہوں-

    ویلنٹائن ڈے پر شاہین آفریدی کوملا گفٹ،مگر کس کی طرف سے؟

    حسیب اللہ نے کہا کہ میرا نام انڈر 19 میں آیا تو مجھے بہت زیا دہ خوشی ہوئی جس طرح میں نے 4 سے 5 سال سے محنت کی ہوئی تھی مجھے یقین تھا کہ میں انشاء اللہ کہیں نا کہیں پہنچ جاؤں گا کیونکہ پچھلے 6 سال سے میں مسلسل پرفارم کرتے آ رہا تھا میں سخت محنت اور اللہ پر یقین رکھتا ہوں کہ انہوں نےنوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا میں نے جتنی بھی سخت محنت کی اللہ پاک نے اس کا صلہ دیا بس محنت کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں اللہ مہربان ہے-

    پشین سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان فٹبالر سعد اللہ کا کہنا ہے کہ میں بہت فخر محسوس کر تا ہوں کہ میرے سینے پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہوا ہے یہ میرے لئے بہت خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہے میں اصل میں ایک مدرسے کا طالبعلم تھا یہاں سے میں سلیکٹ ہو کر بلوچستان ٹیم کے ساتھ لاہور گیا جہاں نیشنل یوتھ چیمپئین شپ میں پرفارم کیا پھر وہاں میں نیشنل ٹیم کے لئے سیلیکٹ ہوااور ایران قطر میں نیشنل ٹیم کے ساتھ انڈر 19 میں چلا گیا-

    شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

    سعداللہ نے کہا کہ میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں پشین سے تعلق رکھنے والا واحد کھلاڑی ہوں کہ میں انٹر نیشنل کھلاڑی بنا میرے سے پہلے بھی کوئی نہیں آیا اور میرے بعد بھی ابھی کوئی نہیں ہے میری خواہش ہے کہ پشین سے دس سعداللہ اور نکلیں ہماری مٹی ہمارے صوبے اور ملک میں واقعی ہی بہت ٹیلنٹ ہے اگر ہم ان کو مواقع دیں اور درست ٹریک پر چڑھا دیں تو ہر کھیل کے اندر ہمارے ایتھلیٹ دنیا کے ہر کونے کے اندر کھیل سکتے ہیں –

    سعداللہ نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے جاری پیغام میں کہا کہ محنت کریں اور اپنے آپ پر یقین رکھیں اللہ پر یقین رکھیں آپ محنت کرتے ہیں تو اللہ پاک اس کا صلہ ضرور دے گا-

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین…

    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر محمد قاسم نے بتایا کہ فاسٹ بولر ہوں اور پچھلے سال انڈر 16 میں کھیلا اور میں نے بلوچستان ٹیم کی طرف سے ٹاپ کیا بلوچستان میں 3 سے 4 نیٹ سے زیادہ نہیں تھے اب 13 سے 14 نیٹ بلوچستان اکیڈمی میں ہیں جبکہ 5 سے 6 کوچز ہیں اور ٹرینرز الگ ہیں میں نے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھ کر 2109 میں کرکٹ شروع کی انشاءاللہ جب بھی موقع ملے گا میں شاہین شاہ کی طرح بنوں گا او پر پاکستان کا نام روش کروں گا-

    اِن نوجوانوں کا عزم اور جذبہ انکے بلند ارادوں کی ترجمانی کرتا ہے پاکستان کی نمائندگی کرنا اِن کا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے یہ دن رات جنون کی حد تک محنت کر رہے ہیں اِن کے رول ماڈل شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی "نرس” بننے کی خواہشمند

  • ڈسٹرکٹ جیل جہلم  میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں مشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں چھپا کر لائی گئی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے-

    ذرائع ابلاغ کے مطابق منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

    سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم آفتاب باجوہ نے بتایا کہ سہیل شہزاد کو برآمد کی گئی چرس سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن جہلم میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    دوسری جانب قبل ازیں لاہور میں پولیس نے جیل اور قیدیوں کی گاڑی میں ملزموں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتارکیا تھا لاہور میں گرفتار ٹک ٹاکرز خود ویڈیوز بناتے اور بعض اوقات پریزن وین(قیدیوں کی بس) یا جیل میں موجود ملزمان کو موبائل تھما کر ان سے بھی ویڈیوز بنواتے تھے۔

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر مدثر اور صدیق ملاقات کے بہانے جیل میں قیدیوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز ریکارڈ کیں، ملزمان نے چلتی بائیک پر پریزن وین میں قیدیوں کو موبائل دیکر بھی ویڈیوز بنوائیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تھانہ صدر قصور میں ڈاکو راج قائم،لوگوں گھروں تک محدود