Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گھرمیں رنگ روغن کا کام کرنے آئے شخص کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش

    گھرمیں رنگ روغن کا کام کرنے آئے شخص کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش

    لاہور: پولیس نے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کی اور 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے چھت پر کھیلتے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی ملزم مدعی مقدمہ کے گھر رنگ روغن کا کام کرنے آیا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    ایس پی عیسی سکھیرا نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو قابل اعتراض ونازیبا ویڈیوز و تصاویر کے ذریعے بلیک میل و ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا راولپنڈی کے علاقے الہ آباد ویسڑیج کے رہائشی خواجہ عمیرعلی پر لڑکی کی نازیبا تصاویرتیار کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک و انسٹا گرام پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے-

    15 برس سے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے لواحقین انصاف کے منتظر

    ملزم لڑکی کو بلیک میل و ہراساں کرنے کے لیے نازیبا تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے فیملی ممبران کو ارسال کرتا رہا ملزم نے لڑکی کی کزن کو بھی واٹس ایپ کے ذریعے نازیبا تصاویر ارسال کیں انکوائری کے دوران ملزم کے فیس بک اکاونٹ کا تجزیہ کیا گیا تو لڑکی کی متعدد نازیبا تصاویر برآمد ہوئیں اور کچھ دوسری فیس بک آئی ڈی پر ٹرانسمٹ بھی ہوئیں انکوائری مکمل ہونے اور شواہد سامنے آنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو ویسڑیج کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔

    احمد آباد دھماکے، عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنا دی

    قبل ازیں گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آج چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022 میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔

    سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

  • غیر برادری میں شادی ،باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی

    غیر برادری میں شادی ،باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی

    نئی دہلی: بھارت میں غیر برادری میں شادی کرنے پرناراض باپ نے 2 بیٹیوں اور بیوی کومارکرخودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں بیٹی کے دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پرناراض شخص نے اپنی 2 بیٹیوں اوربیوی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

    پولیس حکام کے مطابق چائےکا اسٹال چلانے والے لکشمنن کی بڑی بیٹی نے دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرلی تھی لکشمنن اپنی بیٹی کی شادی پرغصے میں تھا اوراس نے اپنی دیگر2 بیٹیوں کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے والی لڑکی محفوظ رہی کیونکہ وہ دوسرے شہرمیں اپنے شوہرکے ساتھ رہتی ہے۔

    بھارت میں ہندوانتہاپسند دوسری ذات یا مذہب کے افراد کوکم ترسمجھتے ہیں اوردوسری ذات یا دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر خاندان والوں کی جانب سے قتل یا تشدد کے واقعات عام ہیں-

    شادی کی رسم نبھاتے ہوئے 22 خواتین کنویں میں گر گئیں،13 کی موت

    دوسری جانب پاکستان کے ضلع پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کی ہڈی پسلی ایک کردی بہاولنگر کے رہائشی نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُسے ادھ موا کردیا –

    اہلخانہ جب متاثرہ شخص کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے اُسے ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ایکسرے اور سٹی اسکین کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تشدد کی وجہ سے پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں ہیں۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی

    علاوہ ازیں متاثرہ شخص کا سر اور چہرہ بھی تشدد سے بری طرح متاثر ہوا ڈاکٹرز نے زخمی کو ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال میں ہی داخل کرلیا جبکہ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے شوہر پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے دوسری شادی کی خواہش کا سُن کر شدید غصہ آیا، جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور جو ہاتھ آیا اُس سے شوہر کو پیٹ ڈالا۔

    دو کم سن بھائیوں کا زیادتی کے بعد قتل

  • اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

    اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

    مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے حکومتی ادارے کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی اقرارالحسن کی ویڈیو کال کے ذریعے عیادت کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طرق جمیل نے حکومتی ادارے کے اہلکاروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے معروف صحافی اقرار الحسن کی ویڈیو کال پر خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی-

    اقرارالحسن پر لاہور میں تشدد،مبشر لقمان حکومتی اداروں پر برس پڑے

    اقرارالحسن نے بتایا کہ دعاؤں کے صدقے اللہ تعالیٰ نے جان کی حفاظت فرمائی اور ان لوگوں کو دنیا کے سامنے لانے کا وسیلہ بھی بنایا، وہاں سے وزیراعظم نے ہی نکلوایا-

    اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال نے وزیراعظم سے درخواست کی اور وہ ادارہ وزیراعظم کے ماتحت ہے، انہوں نے اسی وقت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کی درخواست بھی دے دی گئی ہے ۔

    مولانا طارق جمیل نے انہیں دعا دی کہ اللہ حفاظت فرمائے اور استفسار کیا کہ کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئے ہیں جس پر اقرارالحسن نے بتایا کہ لاہور منتقل ہوگیا ہوں۔

    ویڈیو کال کے دوران اقرارالحسن نےطبیعت کے بارے میں مولانا طارق جمیل کوبتایا کہ کان میں درد تھا اور ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو انہوں نے بتایا کہ پردہ پھٹ گیا، احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا اور درد ہے –

    کرنٹ لگانے کے باعث…اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    واضح رہے کہ حال ہی میں حکومتی ادارے میں رپورٹنگ کے دوران صحافی اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کو سرکاری اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تشدد کے باعث زخمی ہونے والے اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے معطل اہلکاروں میں سٹینو ٹائپسٹ محبوب علی، انعام علی، سب انسپکٹر رجب علی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خاور شامل ہیں-

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    ‏انٹیلی جینس بیورو کے انسپکٹر کی کرپشن ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اس کی ٹیم کا اینکر اقرارالحسن اور سرعام ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ ٹیم سرِعام کو ننگا کرکے نازک اعضاء پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور ویڈیو بھی بنائی گئی، اقرار الحسن نے ہسپتال سے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ ہمارے سب کے سامنے کپڑے اتارے گئے ،ہمیں ایک دوسرے کے سامنے برہنہ کیا گیا اور تین گھنٹے تک ہمیں محبوس رکھ کر ہم پر تشدد کیا گیا، ہماری ٹیم کے نازک اعضا پر بجلی کے کرنٹ لگائے گئے-

    اقرار الحسن پر تشدد.نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے ۔ذمہ دار معطل

    جس کی معروف شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی گئی بعد ازاں اقرار الحسن کا بھی بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ابھی تجویز دے رہے ہیں کہ میں ہسپتال میں ہی رکوں لیکن میرا خیال ہے کہ گھر جانا چاہیے میرا ایک کندھا اپنی جگہ سے ہلا ہوا ہے جبکہ ایک پسلی بھی ٹوٹی ہوئی ہے جس کی رپورٹ ابھی آئی ہے دل پر کرنٹ لگانے کے باعث دل کی ای سی جی کی رپورٹ بھی نارمل نہیں ہے-

    آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

  • امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق جرمنی سے امریکہ ہزاروں قیمتی گاڑیاں لے جانے والے بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی جہاز پر عملے کے 22 ارکان موجود تھے جنہیں پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز بحراقیانوس میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا فوری طور پر بحری جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا-

    15 برس سے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے لواحقین انصاف کے منتظر

    پرتگال بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز پر لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم ایک جہاز متاثرہ جہاز کے قریب موجود ہے جو صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

    آگ لگنے کی وجہ سے جہاز پر موجود کئی قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس بارے میں بھی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

    احمد آباد دھماکے، عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنا دی

    کار کمپنی نے سی این این بزنس کو تصدیق کی کہ اس کی متعدد کاریں کارگو میں شامل تھیں اور یہ کہ جلتے ہوئے جہاز پر کاروں والے صارفین سے ان کے ڈیلرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے”اگرچہ اس بات کی تصدیق کرنا ابھی بہت جلد ہے کہ کیا ہوا اور اگلے اقدامات، ہم پورش AG میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ حل تلاش کرنے کے لیے اپنے صارفین اور اپنے ڈیلرز کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں-

    برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

  • امریکا کا افغانستان کے اثاثے ضبط کرنا افغانیوں کے حق پر ڈاکہ ہے،چین

    امریکا کا افغانستان کے اثاثے ضبط کرنا افغانیوں کے حق پر ڈاکہ ہے،چین

    چین نے افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو افغانیوں کے حق پر ڈاکہ قراردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو شرمناک قرار دتیے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے تمام اثاثے فوری لوٹائے امریکا عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی عوام کا بھی ازالہ کرے جن کا امریکی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔

    امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

    یاد رہے امریکی صدر نے افغانستان کے امریکا میں منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق افغانستان کے امریکا میں منجمد سات بلین ڈالرز میں سے نصف افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے خرچ کی جائے گی۔

    جبکہ نصف رقم نائن الیون دہشت گردانہ حملوں میں متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔ افغان شہریوں نے امریکی صدر کے حکم کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اثاثے افغانوں کے ہیں۔ امریکی صدر انہیں چرا رہے ہیں۔

    برطانوی حکومت نے افغانستان سے متعلق خطرناک بات کہہ دی

    امریکی صدر کے حکم نامے میں یہ بھی کہا تھا کہ منجمد فنڈز میں ساڑھے تین ارب ڈالرز افغان عوام تک پہنچانے کے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تاکہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

    قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اس فیصلے کے بعد ٹویٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا ’چوری‘ ہے اور ’انسانی اور اخلاقی انحطاط‘ کے سب سے نچلے درجے پر گرنے کی نشانی ہے۔

    ابوظبی ولی عہد اورترک صدر کی ملاقات،یو اے ای اور ترکی کے درمیان 13 معاہدوں اور…

  • 14 خواتین سے شادی کرنے والا جعلی ڈاکٹر

    14 خواتین سے شادی کرنے والا جعلی ڈاکٹر

    بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سات مختلف ریاستوں میں کم سے کم 14 خواتین کو ڈاکٹر بن کے ان سے شادی کرنے اور پھر فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملزم کی شناخت 54 سالہ بدھو پرکاش سوین عرف رمیش سوین کے نام سے کی گئی ہے جو کیندر پاڑہ ضلع کا رہنے والا ہے تاہم وہ زیادہ تر وقت اڑیسہ سے باہر ہی رہتا تھا۔

    سوین پنجاب، دہلی، آسام، جھاڑکھنڈ اور اوڑیسہ کی خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ اس کا ہدف زیادہ تر درمیانی عمر اور طلاق یافتہ خواتین تھیں۔ وہ رشتے کی ویب سائٹس کے ذریعے ان سے رابطہ قائم کرتا تھا اور خود کو وفاقی وزارت صحت میں کام کرنے والا ڈاکٹر بتاتا تھا۔

    کرناٹک میں ایک اورکالج نے باحجاب طالبات پر پابندی لگا دی گئی

    بھونیشور کے ڈی سی پی اوماشنکر داش نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ اس کا ٹارگٹ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے جو مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ سوین کی نظر ان کے پیسوں پر تھی سوین کے متاثرین میں سپریم کورٹ کی ایک وکیل اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی ایک سینئر اہلکار بھی شامل ہیں۔

    اس نے 2018 میں پنجاب کی CAPF اہلکار سے شادی کی اور اسے تقریباً 10 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا بعد میں، اس نے گوردوارہ کو، جہاں شادی کی تھی، ہسپتال کی منظوری کے وعدے پر 11 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا-

    رپورٹس کے مطابق سوین پانچ بچوں کا باپ ہے اور اس نے پہلی بار 1982 میں اور پھر 2002 میں شادی کی تھی۔ 2002 سے 2020 کے درمیان اس نے کئی خواتین سے دوستی کی اور ان سے شادی کی اور ایک کے بعد ایک کو چھوڑتا رہا-

    نیپال: بھارت سازشوں سے باز نہ آیا: یورینیم نما مادہ رکھنے کے الزام میں 2 بھارتیوں سمیت 8 گرفتار

    شادی کے بعد وہ کچھ دن ان کے ساتھ رہتا تھا اور کسی کام سے شمال مشرقی یا بھونیشور جانے کے بہانے عورتوں کو ان کے والدین کے پاس چھوڑ دیتا تھا۔

    ڈیش نے کہا کہ سوین کو جولائی 2021 میں دہلی کے ایک ٹیچر کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا کہ سوین نے اس سے نئی دہلی کے آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی شکایت کے بعد، اسے بھونیشور کے کھنداگیری علاقے میں کرائے کے مکان سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انڈین پیمنل کوڈ کی دفعہ 498 (A)، 419، 468، 471 اور 494 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس نے مزید 13 خواتین کو دھوکہ دیا ہے جن سے وہ مختلف ازدواجی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ملا تھا پولیس نے ملزم کے قبضے سے 11 عدد اے ٹی ایم کارڈ اور بہار سے ایک اسکول سرٹیفکیٹ اور دیگر تفصیلات بھی برآمد کی ہیں۔

    امریکی اتحاد جیت گیا :روس کی ہوش ٹھکانے آگئی:فوجیوں کی یوکرین کی سرحد سے واپسی…

    سوین کو اس سے قبل حیدرآباد میں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے یا ایم بی بی ایس کورسز میں داخلہ دلانے کے بہانے دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اس نے سینٹرل ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کا روپ دھار کر ہندوستان بھر میں کئی لوگوں سے 2 کروڑ روپے اکٹھے کئے اسے کیرالہ کے ایرناکولم میں قرض فراڈ کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

    ڈی سی پی نے کہا کہ پولیس سوین کا ریمانڈ حاصل کرے گی اگر ضرورت پڑی تو مزید تحقیقات کے لیے تمام خواتین کی ٹیم تشکیل دی جائے گی ایک پیشہ ور کونسلر کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو اپنے متاثرین کی مشاورت کرے گا ۔

    ڈی سی پی اوماشنکر داش نے کہا کہ ہم فراڈ کی تفصیلی مالی تحقیقات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم تفصیلی جانچ کے لیے ملزم کا طویل ریمانڈ طلب کریں گے-

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں…

  • کرناٹک میں ایک اورکالج نے باحجاب طالبات پر پابندی لگا دی گئی

    کرناٹک میں ایک اورکالج نے باحجاب طالبات پر پابندی لگا دی گئی

    نئی دہلی: کرناٹک میں ایک اورکالج نے طالبات کوحجاب کے ساتھ کالج کے اندرداخل نہیں ہونے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی حجاب کیخلاف مہم کے تحت کرناٹک کے ایک اورکالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا کالج پرنسپل نے خود کالج کے گیٹ پرکھڑے ہوکرباحجاب طالبات کوروکا اورانہیں حجاب اتارکرکالج آنے کی ہدایت کی-

    کرناٹک:حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے پر پابندی،طالبات کا احتجاجاً بائیکاٹ

    طالبات کے شدید احتجاج پرکالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ طالبات حجاب اوربرقع اتارکرکلاسز میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اس قبل اسی کالج کے پرنسپل کوباحجاب طالبات کو کالج میں کلاسز لینے کی اجازت دینے پرہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے کرناٹک ہائیکورٹ نے بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست پرفیصلے تک حجاب پرپابندی کا عبوری حکم جاری کیا ہے۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر ہے، مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے، اس بار انتہا پسند ہندووں نے لڑکیوں کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے کرناٹک کے تمام اسکولوں میں باحجاب اوربرقع پہننے والی طالبات کوکلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مسلم خواتین اساتذہ کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر ہی برقع اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہےکرناٹک کے علاوہ مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں بھی تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کوروکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    بھارت میں مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے،بھارتی صحافی

    بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

  • انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جاتی ہے،وزیراعظم

    انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جاتی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی تابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مستردشدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسئلے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

    2 سال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج


    انہوں نے کہا کہ مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے اور یہ وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹس کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی مخالفت کرتا ہے۔

    وزیراعظم لاہور پہنچ گئے،خانیوال واقعہ پر لیں گے بریفنگ

    واضح رہے کہ 13 فروری کو بلدیتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 23 نشستیں حاصل کیں ہیں خیبر پختونخوا میں میں ری پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 17 اضلاع میں 5 سٹی کونسل اور61 تحصیلوں کے الیکشن ہوئے جس میں جے یوآئی 3 سٹی میئرکے ساتھ 23 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف 1 سٹی مئیرکیساتھ 19 نشستوں سے دوسرے ، 9 آزاد امیدوار تیسرے ، اے این پی 1 سٹی میئر سمیت7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے، مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی اورتحریک اصلاحات نے دودونشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔

    محسن بیگ کی گرفتاری،مولانا فضل الرحمان،بلاول،سحر کامران و دیگر کی مذمت

    یاد رہے کہ انیس دسمبر کو پہلے مرحلے کے انتخابات میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کئی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    کراچی:پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی آئی اے رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کیلیے پروازیں آپریٹ کرے گا، کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازوں کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔

    کوروناوبا: آسٹریلیا کا 2 سال بعد فضائی اور زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے لہٰذا آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے آپریشن شروع کر دے گی۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا نے کورونا وبا کے باعث سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں کورونا کے باعث آسٹریلیا آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی آسٹریلیا نے آئندہ دو ہفتوں میں ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے سیاحوں کے لیے ملکی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہےاس حوالے سے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہیں گے۔

    کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی: وزیر اعظم نے خوشخری سنا دی

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا کے علاوہ مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے بھی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہےاس سلسلے میں گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ استنبول اور بنکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ ہے برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

    فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال دیا

    قبل ازیں فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی فرانس کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست سے پاکستان کو نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستانی مسافروں کو اب فرانس آنے جانے کے لیے قرنطینہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی تاہم مسافروں کو فرانس کے سفر کے لیے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہو گا-

    دنیا بھرمیں کوویڈکیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی:بھارت اوربرطانیہ نئی…

  • دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی، 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے والے خوش نصیب

    دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی، 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے والے خوش نصیب

    اسلام آباد: ایف بی آرنے پوائنٹ آف سیلز کے تحت دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے والے ایک ہزار 7 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انعامی رقوم خود کار نظام کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی 10 لاکھ روپے کا پہلا انعام اسلم نے جیتا، 5 لاکھ روپے کے دو انعامات اسد نعیم اور عاصم علی نے جیتے انھیں ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے انعامات جیتنے والے فائلرز کو ملنے والی رقم پر 20 فیصد جبکہ نان فائلرزکو ملنے والی رقم پر 40 فیصد ٹیکس کٹوتی ہو گی۔

    ایف بی آر کا پی او ایس ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان

    اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا اِنکم ٹیکس اور کنزمپشن ٹیکس ہوناچاہیے، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکسوں کے حق میں نہیں ہوں،یہ ختم ہونا چاہئیں 22 کروڑ آبادی میں سے 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، انکم ٹیکس نہ دینے والوں کے متعلق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کنزمپشن پر لیا جانا چاہیے، ریٹیلرز عوام سے ٹیکس لیتے ہیں مگرجمع نہیں کراتے، یہ20 کھرب روپے سے زائد ہے، جس میں سے ہم صرف 4 کھرب روپے حاصل کرتے ہیں، جب تک پکی رسید نہیں لیں گے، وہ ٹیکس قومی خزانے میں نہیں آئے گا ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 20 فیصد تک لے جانی ہوگی تب شرح نمو کو 7 سے 8 فیصد تک لے جایا جا سکتا ہے۔

    ایف بی آر کی پی او ایس کےتحت پہلی قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایف بی آر افسران بھی شامل

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کیا تھا ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر پہلا انعام 10 لاکھ روپے کا ہوگا، 5 لاکھ روپے کے 2 اور اڑھائی لاکھ روپے کے 4 انعامات ہوں گے جبکہ50 ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات دیئے جائیں گے۔ پوائنٹ آف سیل کے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے-

    قبل ازیں ایف بی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر آج سے پوائنٹ آف سیل سسٹم پر ایک مضبوط میڈیا مہم شروع کرنے کا مقصد فروخت کی حقیقی وقت کی نگرانی کے ذریعے شفافیت کو زیادہ سے زیادہ اور آمدنی کی رسائی کو پلگ کرنا ہے یہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ فروخت کے مقام پر صارفین سے وصول کیا گیا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے –

    ایف بی آرکی پوائنٹ آف سیل سسٹم کے تحت دوسری قرعہ اندازی آج ہو گی