Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی اراکین پارلیمنٹ کے’تقریباً نصف’اراکین پر جرائم کےالزامات ہیں،سنگاپورکے وزیراعظم کا دعویٰ

    بھارتی اراکین پارلیمنٹ کے’تقریباً نصف’اراکین پر جرائم کےالزامات ہیں،سنگاپورکے وزیراعظم کا دعویٰ

    سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی لوک سبھا کے ‘تقریباً نصف’ اراکین پر جرائم کے الزامات ہیں،بھارتی اراکین پارلیمنٹ کےحوالے سے یہ بیان سنگاپور کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ایک رکن پر الزامات سے متعلق بحث کے دوران دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے "رائٹرز کے مطابق سنگاپورکے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے اراکین اسمبلی کو کام کرنے کے لیے اچھے اقدار اور رویات پر مبنی جمہوری نظام کی ضرورت، حکومت پر عوام کے اعتماد کی اہمیت اور دیگر چیزوں پر بات کی-

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

    لی ہسین لونگ نے کہا کہ اکثر ممالک کی بنیاد رکھی گئی اور آغاز بڑے اخلاقی اقدار اور عظیم رویاکی بنیاد پر ہوا لیکن اس کے بعد بانی رہنماؤں اور بنیادیں رکھنے والی نسل سے ماورا دہائیوں اور نسلوں کے بعد چیزیں بتدریج تبدیل ہوئیں چیزیں مکمل شدت کے ساتھ شروع ہوئیں، جو قیادت آزادی کے لیے لڑی اور جیت گئی تھی وہ عظیم حوصلے اور غیرمعمولی قابلیت کی حامل انفرادی شخصیات تھیں۔

    تاریخی شخصیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لی ہسین لونگ نے کہا کہ وہ آگ کی بھٹی سے گزرے اور عوام اور قوم کی قیادت کی، وہ ڈیوڈ بین گوریئنز، جواہرلال نہرو تھے اور ہمارے اپنے قائدین بھی ہیں انہوں نے اسرائیل اور بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تاہم ان کے بعد کی نسلیں اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرتی رہیں۔

    عرب امارات کے ورک پرمٹ کے اجراء میں اضافہ ریکارڈ

    سنگاپور کے وزیراعظم نے کہا کہ بین-گوریئن کا اسرائیل اس قدر بدل گیا ہے جہاں دو سال میں 4 دفعہ انتخابات کے باوجود بمشکل ایک حکومت تشکیل پاتی ہے اسرائیل میں سینئر سیاست دانوں اور عہدیداروں کو جرائم کے الزامات کا سامنا ہے اور ان میں سے چند جیل جاچکے ہیں۔

    لی ہسین لونگ نے کہا کہ دوسری طرف نہرو کا بھارت اس طرح بن گیا ہے جہاں میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لوک سبھا میں تقریباً نصف اراکین کے خلاف جرائم کے الزامات زیر التوا ہیں، جس میں ریپ اور قتل کے الزامات شامل ہیں تاہم ان میں سے کئی سیاسی طور پر عائد کیے گئے الزامات ہیں۔

    بعد ازاں بھارت میں تعینات سنگاپور کے سفیر کو طلب کرکے ان سے وزیراعظم کے بیان کی وضاحت مانگی گئی-

    بھارتی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے کویت داخلے پر پابندی کا مطالبہ

  • آرمی چیف کا دورہ بیلجئیم،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف کا دورہ بیلجئیم،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیلجیئم کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے وزیر دفاع مسز لوڈیوائن ڈیڈونڈر، چیف آف ڈیفنس ایڈمرل مائیکل ہوفمین اور لینڈ کمپوننٹ کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل پیئر جیرارڈ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال،افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے دونوں فریقوں نے خاص طور پر دفاعی پیداوار، تربیت، انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

    سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس میں مزید بہتری کا منتظر ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق بیلجیئم کے معززین نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو بھی سراہا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی بھرپور خواہش کا اعادہ کیا۔

  • افغانستان:کنویں میں تین روز سے پھنسا بچہ جاں بحق

    افغانستان:کنویں میں تین روز سے پھنسا بچہ جاں بحق

    کابل: افغانستان کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں کنویں میں تین روز سے پھنسا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی صوبہ زابل کے قحط زدہ گاؤں شوک کے ایک کنویں میں بجہ جا گرا تھا امدادی کارکنوں نے واقعہ کے فوراً بعد بچے کو نکالنے کے لیے ہنگامی سرگرمیاں کا آغاز کردیا تھا گزشتہ ورز تک حکام نے بتایا تھا کہ 5 سالہ حیدر اب بھی زندہ ہے لیکن بعدازاں انہوں نے اعلان کیا کہ حیدر جانبر بچ نہیں سکا۔

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی


    اس حوالے سے وزارت داخلہ کے سینئر مشیر انس حقانی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچے کی موت کے حوالے سے کہا کہ 5 سالہ حیدر ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل زابل پولیس کے ترجمان ذبیح اللہ جوہر نے بتایا تھا کہ ریسکیو ٹیم کو ایک نئی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک چٹان کی وجہ سے مزید کھودائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے ہمیں خدشہ ہے کہ مزید کھودنے کی صورت میں بچے پر مٹی گر سکتی ہے اس لیے ہم احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔

    عرب امارات کے ورک پرمٹ کے اجراء میں اضافہ ریکارڈ

    قبل ازیں مراکش میں ایک کنویں میں گذشتہ چار روز سے پھنسا ہوا ایک پانچ سالہ بچہ امدادی حکام کی بہترین کوششوں کے باوجود ہلاک ہوگیا تھا یہ بچہ کنویں کے ایک تنگ سے سراغ سے 32 میٹر (104 فٹ) نیچے جا گرا تھا اور اس کو نکالنے کی کوششیں لینڈ سلائڈنگ کے امکان کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہی تھیں۔

    شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے کے بعد جس میں ریان اورام نامی بچے کی موت واقع ہوئی، بادشاہ محمد ہشتم نے کنویں میں گر جانے والے بچے کے والدین کو فون کیا تھا بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ بادشاہ نے بچے کے والدین سے اظہارِ افسوس کیا۔

    اس سے قبل 2019 میں ملاگا شہر میں ایک دو سالہ لڑکا ایک اور کنویں میں گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔

    روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

  • کرتارپورراہدری نے 75 سالوں سے بچھڑے ایک اور خاندان کو ملادیا

    کرتارپورراہدری نے 75 سالوں سے بچھڑے ایک اور خاندان کو ملادیا

    لاہور: کرتارپورراہداری نے 75 سال بعد پاکستان اور بھارت میں منقسم ایک اور خاندان کو ملادیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے محلہ مانانوالہ کے رہائشی شاہد رفیق مٹو نے اپنے خاندان سمیت کرتارپور صاحب میں بھارت سے آئے رشتے داروں سے ملاقات کی ہے، دونوں خاندان کی 1947 کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔

    شاہد رفیق مٹو نے بتایا کہ ان کے مرحوم دادا اقبال مسیح 1947 میں خاندان کے بعض افراد کے ساتھ پاکستان آگئے تھے جبکہ ان کے دادا کے بھائی بخشیش مسیح اور عنایت مسیح بھارت میں ہی رہ گئے تھے۔

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کو اوپن چیلنج


    انہوں نے بتایا کہ عنایت مسیح 25 سال قبل پاکستان آئے تھے لیکن خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی جبکہ دادا اوران کے دونوں بھائی بھی فوت ہوچکے ہیں لیکن آخر کار ان کے خاندانوں کی ملاقات ہوگئی۔

    شاہد رفیق کے مطابق ان کے خاندان کے لوگ شاہ پورڈوگراں تحصیل انجالہ امرتسر میں مقیم ہے، ان کے کزن سونومٹوسمیت خاندان کے 6 لوگ کرتارپور راہداری کے راستے دربارصاحب آئے تھے جبکہ ان سمیت خاندان کے 8 لوگ مانانوالہ سے وہاں گئے تھے ہمارے لیے یہ انتہائی خوشی کے لمحات ہیں، واٹس ایپ پرہمارے رابطے تھے لیکن آج اپنے خاندان کے افراد سے پہلی بارملاقات ہورہی تھی۔

    صوبہ سندھ میں دو ٹانگوں والے چوہے گندم کھا گئے،علی زیدی کی سندھ حکومت پر تنقید

    بھارت سے آنیوالے سونوبٹو نے بتایا کرتارپور راہداری دونوں ملکوں میں امن اورشانتی کی راہداری ثابت ہوئی ہے جس کے ذریعے بچھڑے خاندان مل رہے ہیں ان کے دادا بخشیش مسیح انہیں بتایا کرتے تھے کہ ان کے ایک بھائی اورخاندان کے دیگرلوگ پاکستان میں رہتے ہیں، ہماری بڑی حسرت تھی کہ کبھی پاکستان جائیں اوراپنے خاندان سے ملیں اورآج کرتارپورصاحب میں اپنوں سے ملاقات ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سکھ اورمسلمان خاندانوں کی آپس میں ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم پہلی بارایک مسیح خاندان ایک دوسرے سے ملے ہیں واضح رہے کہ کرتاپور راہداری کا افتتاح 2019 میں سکھ برادری کے لیے کیا گیا تھا تاکہ انہیں اپنے مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب رسائی مل سکے

    گزشتہ ماہ جنوری میں دو بھائیوں کی 74 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات 10 جنوری کو پاکستان میں موجود کرتار پور میں ہوئی ہے اس موقع پر 76 سالہ سکہ خان نے اپنے بھائی سے مل کر کہا میں نے کہا تھا کہ ہم پھر ضرور ملیں گے سکہ خان 1947 میں اپنے والد اور بڑے بھائی سے اس وقت بچھڑ گئے تھے جب ان کے والد اور بھائی کو پھولے والا گاؤں جو بھارت کا حصہ بن گیا تھا کو چھوڑنا پڑ گیا تھا اس وقت سکہ خان کی عمر صرف دو برس تھی جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ وہیں رہ گئے تھے بعد میں ان کی والدہ نے اپنے شوہر یعنی سکہ خان کے والد کی موت کا سن کر خودکشی کر لی تھی۔

    سکہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا اور مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ میں اپنے بھائی اور اس کے خاندان سے مل رہا ہوں زندگی نے مجھے اپنے بھائی سے دوبارہ ملنے کا موقع دیا ہے اور میں اس کے بغیر نہیں رہنا چاہتا مجھے اپنے بھائی کے ساتھ کی اب سے پہلے اتنی ضرورت کبھی نہیں تھی میرا انڈیا میں کوئی نہیں ہے میں اپنی بقیہ زندگی اپنے بڑے بھائی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں اور انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن شے ویزے کے درخواست کی تھی-

    گورنر پنجاب کا چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ کوسماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر…


    جس کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے 74 سال قبل اپنے بھائی سے بچھڑنے والے بھارتی شہری سکہ خان کو ویزہ جاری کر دیا تھا نئی دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ 1947 میں اپنے بھائی سے جدا ہونے والے سکہ خان کو ویزہ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے بھائی محمد صدیق اور خاندان کے دیگر ارکان سے ملاقات کر سکیں۔


    جس پر سکہ خان نے خوشی کا اظہار کیا تھا پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سکہ خان نے کہا تھا کہ ’ویزہ مل گیا، میں بہت خوش ہوں۔ جا کر ملوں گا، شکریہ کہتا ہوں سب کو۔ اس کا شکریہ جس نے مجھے بھائیوں کے پاس بھیج دیا ہے۔

    اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

    پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

    اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کے اثرات مہنگائی کی شرح میں اضافے کی صورت سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 18.09 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس میں مہنگائی سے کم آمدنی رکھنے والا پسماندہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور ایسے غریب لوگوں کیلئے مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی ہے۔

    صوبہ سندھ میں دو ٹانگوں والے چوہے گندم کھا گئے،علی زیدی کی سندھ حکومت پر تنقید

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 اشیائے ضروریہ سستی جب کہ 12 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں مہنگی ہونے والی اشیائے ضروریہ میں دودھ ، دہی، خشک دودھ، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، ماچس، چاول، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، لہسن، مٹن، بیف، کھانے پکانے کا گھی، دال چنا، دال مسور، ٹائلٹ سوپ، کپڑا اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔

    راولپنڈی میں پتنگ بازی ، 1 بچہ جاں بحق 60 افراد زخمی

    ادارہ شماریات کے مطابق آلو، پیاز، انڈے، چینی، گڑ، آٹا، ایل پی جی، دال ماش اور دال مونگ پر مشتمل 11 اشیاء سستی بھی ہوئی ہیں، آلو 0.89 فیصد، پیاز 1.39 فیصد، دال مونگ 0.11 فیصد، انڈے 5.31 فیصد، چینی 0.59فیصد، سرخ مرچ پاوڈر 5.41 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، دال ماش 0.08 فیصد اور آٹا 0.27 فیصد سستا ہوا-

    دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا کہ چکن 2.89 فیصد، گھی 1.08 فیصد، پٹرول 8.12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.52 فیصد، لہسن 10.53 فیصد، ٹماٹر 4.35 فیصد اور ماچس2.17 فیصد مہنگی ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں19.40 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 16.98 فیصد اور 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کیلئے 16.41فیصد رہی-

    جبکہ 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 16.52 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 18.43 فیصد رہی ہے۔

    گورنر پنجاب کا چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ کوسماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر ایوارڈ

  • شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کو اوپن چیلنج

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کو اوپن چیلنج

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی کرپشن کا کیس لائیں-

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے کہا جارہا ہے ماضی کی حکومتیں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں اور آج پتہ چلا پوری دنیا ان کی تباہی کی ذمہ دار ہےایک دن میں کبھی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا اور کسی ملک میں ایک ہی روز 12 روپے پیٹرول مہنگا نہیں کیا گیا لیکن یہ بھی ان کا قصور نہیں ہے۔

    تیس سال بعد پہلی بار اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 5 سال مسلم لیگ ن نے حکومت کی لیکن کبھی بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا اور پچھلے 2 ماہ میں بجلی کا ریٹ 8 روپے بڑھ گیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا نواز شریف کے خلاف کوئی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا اور پہلے بھی کہا تھا کرپٹ ترین لوگ کابینہ میں بیٹھے ہیں عمران خان کو اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی کرپشن کا کیس لائیں عدالتوں میں اور تفتیش کے دوران بھی کیمرے لگنے چاہیئیں-

    مراد سعید سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میری ہمدردی محسن بیگ نہیں بلکہ مراد سعید کے ساتھ ہے کیونکہ مراد سعید الیکٹڈ ممبر ہے اور اس کی عزت کو اچھالا گیا مراد سعید کو بھی یہ احساس ہوتا کہ وہ پارلیمنٹ کا ممبر ہے تو پارلیمنٹ میں جاتے اور ہم محسن بیگ سے خود پوچھتے کہ انہوں نے مراد سعید کے خلاف ایسی زبان کیوں استعمال کی۔

    ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ قانون توڑنے پر محسن بیگ کو جواب دینا ہو گا تاہم کسی کو یہ حق بھی حاصل نہیں کہ صحافی پر تشدد کرے اور جو کچھ آپ نے کروایا اس کا جواب دینا پڑے گا حکومتی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں عوام کا کیا قصور اسے ایسا وزیراعظم ملا ہے 2018 کے انتخابات کی چوری کی حقیقت ساری دنیا پر عیاں ہو گئی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرپٹ لوگ عمران خان کی کابینہ میں بیٹھے ہیں اور آج کوئی بھی شخص عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے۔ آج بھی لوگ نواز شریف کو یاد کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ملکی ترقی کے کام کیے آج کوئی شخص بھی عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے اور ہر ہفتے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب عوام پر آتا ہے جس کو کوئی جواب نہیں دیتا۔ عدم اعتماد اپنے وقت پر ہو جائے گا اور کامیاب ہو گا۔

    فرد جرم عائد نہ ہو سکی،شہبازشریف عدالت میں شہزاد اکبر کیخلاف پھٹ پڑے

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے سڑکوں پر آؤں گا تو تمہیں جگہ نہیں ملے گی اور آج کوئی عمران خان کو سننے کو تیار نہیں ہے یہ حزب اختلاف کی فکر نہ کریں وزیر اعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

    قبل ازیں منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی تو میں سمجھتا آج جائے گا یا کل،نوازشریف کبھی ایک تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہوتے ، آج چوروں کا ٹولہ اور ڈاکووں کا گلدستہ کہاں ہے ؟فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہوں گا آج خیبرپختونخوا اسمبلی بغیر ڈیزل چل رہی ہے ، فضل الرحمان ہر ماہ لوگوں کو جمع کرکے کہتے ہیں حکومت گرا دیں گے آج وہ لوگ اکھٹے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہتے تھے-

    تشدد کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا، محسن بیگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار ملک میں آزاد خارجہ پالیسی بنی ہے، پاکستا ن اب کسی دوسرے ملک سے ڈکٹیشن نہیں لیتا،ماضی میں پاکستان میں ڈرون حملے ہوتے تھے اور حکمران چپ ہوتے تھے ان کا پیسہ اور دولت پاکستان سے باہر پڑا تھا س لیے یہ چپ تھے،یہ کل بھی ان کے غلام تھے اور آج بھی ان کے غلام ہیں،اگر میں بھی پیسہ باہر بھیج دو ں تو میں بھی ان کا غلام بن جاوں گا-

    اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

  • راولپنڈی میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن ، 150 سے زائد افراد گرفتار،1 لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد

    راولپنڈی میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن ، 150 سے زائد افراد گرفتار،1 لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد

    سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 145 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر قابو پانے کے لئے شہر کے مختلف حصوں میں 1600 سے زائد اہلکار تعینات کئے ہیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث ساڑھے سات سو سے زائد افراد کئے جا چکے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد افراد کئے ہیں جبکہ 1 لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد کی ہیں-


    انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر قابو پانے کے لئے پولیس کا جو کردار ہے وہ ادا کر رہی ہے ہمارے تمام سینئیر آفیسر ایس ایس پی ڈی ایس پی یہاں موجود ہیں وہاً پر ان والدین کا بھی کردار ہے جو ان کاموں میں ملوث ہیں یہ بڑا خونی کھیل ہے-

    سی پی او راولپنڈی نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک کھیل سے اجتناب کریں۔

    راولپنڈی میں پتنگ بازی پرعائد پابندی ہوا میں اڑا دی گئی شہر میں ہونے والی پتنگ بازی کے باعث ایک بچہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پتنگ بازی پر عائد پابندی کے نتیجے میں ڈھوک کالا خان میں ایک بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق بچہ چھت سے پتنگ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور گر کر جاں بحق ہو گیا۔

    غیر برادری میں شادی ،باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی

    باخبر ذرائع کے مطابق صرف راولپنڈی کی حدود میں پتنگ بازی کے دوران کی جانے والی ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سے 60 افراد زخمی ہو چکے ہیں ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

    بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

    پتنگ بازی کی وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس وے، مری روڈ، اڈیالہ روڈ، لالہ زار، پرانا ایئرپورٹ روڈ، گلزار قائد، کار چوک، ڈھیری، لال کرتی، کھنہ پل اور جھنڈا چیچی پل سمیت شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر پتنگ لوٹنے والے بچوں اور بڑوں کی بھاگ دوڑ متعدد گاڑیوں کے ایکسیڈنٹس کا سبب بن رہی ہے اور لڑائی جھگڑے بھی ہو رہے ہیں۔

    جبکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پولیس قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے بجائے صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہے جبکہ دوسری جانب یہ بھی سوالات زیرگور ہیں کہ شہر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے تو پتنگوں اور ممنوعہ ڈور کی دستیابی شہر میں کس طرح ممکن ہو رہی ہے؟ ممنوعہ اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں نہیں کیا جا رہا؟

    چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،فحش مواد برآمد

  • صوبہ سندھ میں دو ٹانگوں والے چوہے گندم کھا گئے،علی زیدی کی سندھ حکومت پر تنقید

    صوبہ سندھ میں دو ٹانگوں والے چوہے گندم کھا گئے،علی زیدی کی سندھ حکومت پر تنقید

    حیدرآباد: وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے۔

    باغی ٹی وی : حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سندھ کے حالات سب کے سامنے ہیں گزشتہ 15 سالوں سے آصف زرداری یہاں حکومت کر رہے ہیں۔

    جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

    وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ حکومت سندھ نے پولیس سمیت تمام اہم اداروں کو تباہ حال کردیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی جی سندھ بلاول ہاؤس سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں صوبے میں دو ٹانگوں والے چوہے گندم کھا گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 19 ارب کی گندم غائب ہوئی ہے یہاں گندم چوری اور ذخیرہ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو گندم درآمد کرنا پڑتی ہے زرداری مافیا پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے اور مال بنا رہا ہے یہاں کے اسپتالوں کی حالت بھی بہت خراب ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی جڑیں بہت گہری ہیں کراچی اور حیدرآباد جیسے بڑے شہروں کا ملکی معاشی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول زرداری اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے 26 فروری کو ہمارا شروع ہونے والا لانگ مارچ 6 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔

    نیب والے کیس بناتے ہیں تو اسے ختم بھی کیا کریں،سپریم کورٹ

    خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا حال ہی میں سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی تھی جس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، رخسانہ بنگش اور دیگر رہنما موجود تھے ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے آصف زرداری کو لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اہم ملاقاتوں اور لانگ مارچ سے متعلق دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

    آصف زرداری نے اس موقع پر کہا تھا کہ موجودہ حکومت معاشی اور سفارتی سطح پر مکمل ناکام ہو چکی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں۔

    عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری

    دوسری جانب تحریک عدم اعتماد لانے پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن والے بڑے چورہیں وہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کیا لائے گی جس کے اپنے گھر والے اس پر اعتماد نہیں کرتے ہیں بیٹی کیسز بھگت رہی ہے جب کہ باپ اور بیٹے لندن میں ہیں تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ صرف اپنے کیسز معاف کرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بچانے والا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک میں ترقیاتی کام آج سے پہلے کس حکومت نے کیے تھے؟-

    گردوغبارختم:سیاسی بادل جلد چھٹ جائیں گےاورموسم صاف ہوجائےگا:چودھری پرویز الٰہی

  • گورنر پنجاب کا چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ کوسماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر ایوارڈ

    گورنر پنجاب کا چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ کوسماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر ایوارڈ

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ ، ممتاز سماجی رہنما، خادِمِ اِنسانیت محمد رمضان چِھیپا کو پاکستان بھر میں اُن کی بے مثال سماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے معروف سماجی رہنما محمد رمضان چِھیپا کی پاکستان بھر میں دُکھی اِنسانیت کی خدمت کیلئے نمایاں کردار اور خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تالیوں کی گونج میں انہیں گورنرایوارڈ سے نوازا ۔

    فنکاروں کو رائلٹی دینے کے متعلق پالیسی، سیینٹر فیصل جاوید خاموش نہ رہ سکے

    اس موقع پررمضان چِھیپا کی ملک گیر سماجی وفلاحی خدمات کا بھرپور تذکرہ بھی کیا گیا کہ رمضان چِھیپا کی قیادت میں چِھیپا فاؤنڈیشن اِنسانیت کی خدمت میں شبانہ روز مصروف عمل ہے اورر مختلف فلاحی شعبوں کے تحت اپنا انسانی فریضہ شاندار طریقے سے سرانجام دے رہی ہے-

    ملک بھر میں پھیلا ہوا وسیع و عریض ایمبولینس نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کی انجام دہی اورلاکھوں مستحقین اور ضرورت مندوں کی امداد چِھیپا فاؤنڈیشن کے کارہائے نمایاں ہیں ، پاکستان کی عوام کیلئے محمد رمضان چِھیپا اور چِھیپا فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں جس پر رمضان چِھیپا خراج تحسین کے مستحق ہیں اور اسی بناء پر انہیں گورنر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

    قبل ازیں گورنر وچانسلر جامعات پنجاب چودھری محمد سرور نے یو ایم ٹی کے کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی گورنر پنجاب نے طلبا و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے اس موقع پر تقریب سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹیز میں میرٹ کے نفاذ کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ تعلیمی معیارمیں بہتری آٸے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب بھی اس یونیورسٹی سے کانووکیشن کی دعوت آتی ہے تو فخر محسوس کرتا ہوں ڈاکٹر حسن شعیب مراد کے ویژن کو ان کا بیٹا بہتر انداز میں پورا کررہا ہے یہ ایک عظیم انسان تھے جن کو اپنی طرح دوسروں کے بچوں کی فکر رہتی تھی جب ہم نے چیلنج لینا قبول کیا تو بہت مخالفت کی گئی. انسان کی کامیابی کا معیار عہدے اور دولت پر نہیں ہوتا۔

    وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تاریخ نے آج تک کسی بادشاہ یا امیر کا نام کبھی زندہ نہیں رکھا بلکہ تاریخ میں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا نام یاد رکھا جاتا ہے، ہم پر فرض ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں۔گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں، بچوں کی تعلیم اور ترقی میں والدین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے-

    گورنر پنجاب کی یو ایم ٹی کے کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ ٹیم کی ملتان کی جانب سے دیا گیا 246 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    کوئٹہ کی جانب سے عمراکمل 50 اور جیسن روے 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ملتان کے دھانی، ڈیوڈ ولی، آصف آفریدی اور خوش دل شاہ نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے پہلے ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا اور ناقابل شکست 83 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ شان مسعود نے 57 جب کہ رائلی روسوو نے 71 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے عرفان، نسیم اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور تک محدود کریں انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، جیمز ونس اور خرم شہزاد کی جگہ احسن علی اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی بلیسنگ موزربانی کی جگہ ڈیوڈ ولے کی واپسی ہوئی-

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سرفہرست ہے، اس کے 8 میچز میں 14 پوائنٹس ہیں، سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔