Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہانیہ عامر اورفرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

    ہانیہ عامر اورفرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

    اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے ہر بار معروف شخصیات کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا سلسلہ برقرار ہے، اس بار انہوں ںے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کو بھی اپنی فرنچائز کا ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے ٹوئٹر ہینڈلر پر ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا کہ ہمارے پاس آپ کے لیے مزید سرپرائزز ہیں ہانیہ عامراور فرحان سعید کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اپنی وابستگی جاری رکھنے پر ہمیں خوشی ہے۔آپ انہیں جلد ہی پیلی آندھی کی حمایت کرتے ہوئے دیکھیں گے۔


    قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو پہلے ہی پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنایا جاچکا ہے اس میں اب اضافہ کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز

    یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’آیا زلمی‘‘ ریلیز کیا گیا ہے ’’آیا زلمی‘‘ ترانے میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار علی رحمان بھی نظر آئےپشاور زلمی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی ان ایکشن نظر آرہے ہیں۔

    ترانہ معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ زلمی ترانے کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے’آیا زلمی‘ میں نہ صرف پاپ موسیقی شامل ہے بلکہ اس میں دور حاضر کی ’ریپ‘ موسیقی کا تڑکا بھی شامل ہے اور گانے کے بول اردو کے علاوہ پشتو میں بھی ہیں جو کہ ٹیم کی ثقافتی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

  • عدلیہ کوعالمی رینکنگزمیں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،فواد چوہدری

    عدلیہ کوعالمی رینکنگزمیں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرقانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے۔

    عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں،مریم اورنگزیب


    وزیراطلاعات نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان کاکینیڈین ہم منصب کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا بیان پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی گفتگو اور دھمکیاں اگر بغیر نوٹس اور احتساب کے نظرانداز ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، مجھے امید ہے اعلیٰ ترین سطح پر عدلیہ اس گفتگو کا نوٹس لے گی اور اقدامات کئے جائیں گے، تا کہ احتساب کا عمل بغیر خوف وخطر آگے بڑھ سکے۔

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ فل بینچ کا فیصلہ غلط اور تضادات کا حامل قرار دے دیا نجی ٹی وی کے پروگرام میں فروغ نسیم نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کا جج اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کا جواب دہ نہیں تو کیا یہ معیار دیگر سرکاری ملازمین کے لیے بھی ہوگا؟ اگر جج جواب دہ نہیں تو میں بطور سینیٹر اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جواب دہ ہوں؟ مسز سرینا عیسیٰ نے ایک مرتبہ بھی اپنے اثاثوں کی منی ٹریل نہیں دی۔

    پاکستان سپر لیگ 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

    شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

    شیخوپورہ: شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کو درخت میں لٹکانے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا آر پی او مرزا فاران بیگ کے مطابق قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی ہے۔

    صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    آر پی او کے مطابق شاطر قاتل اپنا جرم چھپانے کی وجہ سے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، لیکن پولیس نے اندھے قتل کے سراغ کے لیے جیو فینسنگ اور فرانزک ٹیموں کے ساتھ ہر طریقہ کار اپنایا، اور 24 گھنٹے کے اندر اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور بیان دیا ہے کہ اس نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کو اسی کے دوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

    آر پی او کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔

    سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شکر گڑھ میں گھر سے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ شکرگڑھ میں 9 سالہ عمیرنوید گھر سے باہر نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا، دو گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی کھیتوں سے لاش ملی تھی بچے کے والد نوید کی مدعیت میں اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی والد نوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا ناحق قتل کیا گیا پولیس انصاف دلائیں-

    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی تھی-

    گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد

  • حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : حریم شاہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہوئی ہے لیکن ادھوری، جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی حالت انتہائی خراب نظر آرہی ہے۔

    حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    حریم شاہ نے اپنی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا حریم شاہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں اور کافی عرصے سے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بارے میں سوچ رہی تھیں انہیں لپ فلرز کروانے کا شوق بھی تھا لہذا وہ اسپیشلسٹ کے پاس اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے گئی تھیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ ابھی ڈاکٹر نے ان کے ہونٹوں کے ایک طرف فلر ڈالا ہی تھا کہ انہیں فون کال موصول ہوئی اور اس کال کے توسط سے انہیں پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینک کو خطوط لکھے ہیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ یہ خبر سن کر وہ کافی رنجیدہ ہوگئیں اور ایک دم سے اٹھ گئیں حالانکہ ان کے ہونٹوں کے ایک جانب فلرز ڈالے جاچکے تھے۔ لیکن پھر انہوں نے سوچا کہ اتنی مہنگائی کا دور ہے اب دوسری جانب بھی فلرز ڈلواؤں اور اس کے بھی پیسے دوں، تو اکاؤنٹس تو میرے فریز ہوجائیں گے۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادھوری سرجری کے باعث حریم شاہ کے ہونٹوں کی حالت انتہائی بگڑ چکی ہے اور ان کے ہونٹ ایک جانب سے سوجے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے چند روز قبل حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔

    حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ایف آئی اے کو کیا حق ہے کہ میرے ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے نی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں اگر میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں ہوں، میری تمام آمدنی قانونی اور میراسارا ریکارڈ شفاف ہے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نا کہ تنگ کرنا۔

    حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…

    یاد رہے کہ حریم شاہ نے رواں ماہ کے آغاز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا بعد ازاں حریم شاہ بھاری رقم کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی-

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

  • قصور سے لاپتہ بچے 3 ماہ بعد لاہور سے برآمد

    قصور سے لاپتہ بچے 3 ماہ بعد لاہور سے برآمد

    لاہور: صدر پولیس نے 12 سالہ شان اور 10 سالہ سلمان کو گارڈن ٹاؤن سے برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل قصور سے لاپتہ ہونے والے دوکمسن بھائی لاہور سے برآمد ہوگئے، حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے 12 سالہ شان اور 10 سالہ سلمان گارڈن ٹاون سے برآمد کیا۔

    لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    پولیس نے بتایا کہ دونوں کمسن بھائی 11 نومبر کو اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ گئے تھے، اور ان کے والد کی مدعیت میں ان کے اغواء کا مقدمہ تھانہ صدر قصور میں درج کیا گیا تھا-

    ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

    آئی جی پنجاب نے بھی بچوں کی گمشدگی پر نوٹس لیا تھا، بچوں کی برآمدگی کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن حافظ کامران اصغر، اے ایس پی رحمت اللہ اور ایس ایچ او ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی

    قبل ازیں گجرات پولیس نے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا تھا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا تھا گجرات کے ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء ہو گیا تھا۔ جس کی رپورٹ بروقت تھانے میں درج کروائی گئی تھی ۔ ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کے لئے وقوعہ کی CCTV فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی تھی-

    ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

    ڈی پی او گجرات نے فوٹیج موصول ہونے پر تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ویڈیوکا بغور ملاخطہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی پولیس نے بڑی ذہانت سے اور بڑے ہی جدید انداز سے اس مجرم کو پکڑا اعلیٰ پولیس افسران نے بچے کو برآمد کرنے کے بعد اور اغوا کاروں کو گرفتارکرنے کے بعد جس پر نومولود بچے کو اٴْسکے اصل والدین کے حوالے کر دیا گیا۔جس پر بچے کے والدین نے ڈی پی او گجرات اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    گجرات پولیس نے اغوا ہونے والا 2 سال کا بچہ بازیاب کروا لیا:اغوا کار کون؟سُن کرسب…

  • پی ایس ایل 7: پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور کراچی کنگز لاہور قلندرز سے مدمقابل ہوں گے

    پی ایس ایل 7: پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور کراچی کنگز لاہور قلندرز سے مدمقابل ہوں گے

    کراچی: پی ایس ایل 7 میں آج پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز لاہور قلندرزمیدان میں مدمقابل ہوں گے-

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے، پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پہلا میچ ابھی کچھ دیر بعد ڈھائی بجے جب کہ دوسرا ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

    گزشتہ روز ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کوپانچ وکٹوں سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا یا۔

    پہلا میچ ہارنے والے لاہور قلندرزدونوں میچز کی شکست خوردہ ٹیم کراچی کنگزسے مقابلہ کریں گے،قومی ٹیم کے کامیاب ترین بولر شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان پہلی مہم میں ناکام رہے مگر بولنگ اچھی کی تھی پہلے میچ کی ناقص کارکردگی کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزا پارٹنرز ہوں گے-

    پاکستان سپرلیگ 7:زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز کو شرجیل خان اوپنر میسر ہے،جوکلارک،محمد نبی، ٹام لیمن بائی،لوئیس گریگوری اور عامر یامین بھی پاور ہٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں محمد عامر کے بھی کھیلنے کے امکان ہیں سینئرپیسر کے دستیاب ہونے پر عمید آصف،محمد عمران اور محمد الیاس میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں…

    پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بڑا ہدف حاصل کرکے فاتحانہ آغاز کیا تھا،ٹام کوہلر کیڈمور،یاسر خان، حیدر علی، شعیب ملک،حسین طلعت اور شرفین ردر فورڈ چاندار کارکردگی دکھائیں گے کپتان وہاب ریاض کورونا سے نجات پا چکےہیں ، سہیل خان کو باہر کیا جائے گا،ثمین گل اور عثمان قادر بھی بولنگ اٹیک میں موجود ہوں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا معرکہ ہے،شاداب خان کو سلیکشن کیلئے اعظم خان،آصف علی،پال اسٹرلنگ، مرچنٹ ڈی لیں گے اور محمد اخلاق میسر ہیں،حسن علی، فہیم اشرف اور وسیم جونیئر پیس بولنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔

  • پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان کی والدہ سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں بصورت دیگر نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

    شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔
    جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اورشرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔

    تاہم نادیہ خان کا شرمیلہ فاروقی کی تنقید اور انہیں بےشرم عورت کہنے پر خاموش نا رہیں اور اداکارہ نے شدید ردِعمل دیا تھا، نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے ایسے رویے پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔

    اقراعزیز سیریل کلرکی زندگی پر مبنی فلم”جاوید اقبال” پر پابندی لگنے پر برہم

  • عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں،مریم اورنگزیب

    لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے اور بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔

    وزیراعظم کا دورہ چین،پاکستان 3ارب ڈالر کے قرضے اور چھ شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں

    امرہم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے لیے روزگار، مریض کے لیے دوائی اور کسان کے لیے کھاد غائب ہے حکومت کو شرم آنی چاہیے ‎عمران خان نے ملک سے گیس غائب کر کے اپنے مافیاز کی جیبیں بھری ہیں ‎عمران خان مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار غائب کرنے والی حکومت کو فارغ ہونا چاہیے چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی، کھاد عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

    کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے اور حکومت غائب ہے۔ کسان کی مدد نہ ہوئی تو زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا،کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی جبکہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح کھاد بھی غائب ہو گئی ہے،کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    مشیر قومی سلامتی معید یوسف کابل میں اہم ملاقاتوں میں مصروف:افغان نائب وزیراعظم سے…

  • وزیراعظم عمران خان کاکینیڈین  ہم منصب کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم

    وزیراعظم عمران خان کاکینیڈین ہم منصب کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔


    عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو دہرا رہا ہوں۔

    وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

    قبل ازیں گزشتہ برس دسمبر میں ایک سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران وسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔ روسی صدر کے بیان کے ردِ عمل میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس بیان کا خیر مقدم کیا تھا-

    بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

    صدر پوتن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی توہین ‘مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور اسلام کے پیروکاروں کے مقدس احساسات کی خلاف ورزی ہے اس قسم کے اقدامات شدت پسندی کو فروغ دیتے ہیں اور اس حوالے سے انھوں نے فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے والے میگزین کے آفس پر حملے کا ذکر کیا تھا-


    ولادیمیر پوتن کے اس بیان کے بعد جمعے کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدر پوتن کا بیان ان کے اس پیغام کی توثیق کرتا ہے کہ پیغمبر اسلام کی توہین ‘اظہار رائے کی آزادی’ نہیں ہے ہم مسلمانوں، خاص کر مسلمان لیڈروں کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے غیر مسلم دنیا تک یہ پیغام پھیلانا چاہیے۔

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

  • 7 سال قبل خلا میں بھیجا گیا اسپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرائے گا

    7 سال قبل خلا میں بھیجا گیا اسپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرائے گا

    واشنگٹن: 7 سال قبل خلا میں بھیجا گیا راکٹ 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے گا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نجی خلائی ادارے اسپیس ایکس کا راکٹ فالکن نائن جو سال 2015 میں موسمیاتی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی غرض سے خلا میں بھیجا گیا تھا، وہ اب 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے گا فالکن نائن نامی راکٹ کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی خلائی تجرباتی کمپنی اسپیس ایکس کی ملکیت ہے جو انسانوں کو دوسرے سیاروں تک لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

    چاند کی سطح پر پانی کے شواہد دریافت

    اسپیس ایکس کی ٹیم کے رکن اور ماہر فلکیات جوناتھن میکڈوول نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہو گا کیونکہ مشن کی تکمیل کے بعد فالکن نائن راکٹ میں اتنا ایندھن نہیں بچا کہ وہ واپس زمین پر پہنچ سکے یہ 4 ٹن وزنی دھات کا ایک ٹینک ہے جو 5 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چٹان سے ٹکرائے گا جس سے ایک چھوٹا سا مصنوعی گڑھا بھی بن جائے گا 2015 سے زمین، چاند اور سورج کی مختلف کشش ثقل اس راکٹ کو کئی سمتوں میں اپنی طرف کھینچ چکی ہیں جس کی وجہ سے اس کا راستہ گڈمڈ ہو گیا۔

    ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

    پروفیسر جوناتھن کا کہنا تھا ابھی تک تو خلا میں پھیلے ہوئے کوڑے کرکٹ سے کوئی خطرہ نہیں لیکن مستقبل میں ہوسکتا ہے۔ اگر چاند پر بستیاں قائم ہوتی ہیں تو ہمیں خلائی کوڑے کرکٹ کے بارے میں معلومات کی ضرورت ہو گی ابھی خلا میں کچرے کی مقدار زیادہ نہیں ہے لیکن یہ مستقبل میں مسئلہ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔