Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    لاہور میں داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق داتا دربارسے 3 ماہ کی بچی کواغوا کرلیا گیا بچی کے ماموں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آر کے مطابق والدہ اپنی 3 ماہ کی بچی کواپنے 10 سال کے بیٹے احتشام کے پاس چھوڑ کرسلام کرنے گئی تونامعلوم عورت احتشام کو ورغلا کربچی کولے گئی۔

    امام مسجد کو اغواء کر کے گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے رداتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے بچی کوبحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی کے اغواکے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
    بچی کو اغواء کرنے والی ملزمہ کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹج پولیس نے حاصل کر لی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کار عورت نے چہرے پے نقاب پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے ساتھ بچی کو لے کر بھاگ جاتی ہے،

    قبل ازیں راولپنڈی کے علاقے کینٹ میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور امام مسجدکو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار اشتہاریوں میں دانش، انس اور عبید اللہ شامل ہیں-

    دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

    مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، مجرمان نے تشدد کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی، مجرمان اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لئیے روپوش تھے جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

    قبل ازیں روات پولیس کی بروقت کاروائی، روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانے والے 4 ملزمان گرفتار،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں

    لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    روات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانیوالے 04 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت ضیاء، صفی اللہ، سالار اور شہریار کے نام سے ہوئی،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،ملزمان نے تیزرفتاری اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر کے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،ایس پی صدر نے کہاکہ اپنی خوشی اور تفریح کےلئےشہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

  • ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کی تقریرجس پر لندن سکول آف اکنامکس نے مودی کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ منسوخ کیا

    ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کی تقریرجس پر لندن سکول آف اکنامکس نے مودی کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ منسوخ کیا

    آکسفورڈ یونین سوسائٹی میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے سینئر وکیل مسٹر پرشانت بھوشن نے تقریر کی جس کے بعد لندن سکول آف اکنامکس نے مودی کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا-

    باغی ٹی وی : مودی سرکار لندن سکول آف اکنامکس کی جانب سے اعزازی ڈگری کے حوالے سے تیاریاں زوروشور سے جاری تھیں کہ مودی سرکار پر غم کا پہاڑ اس وقت ٹوٹ پڑا جب نئی دہلی میں پردھان منتری ہاؤس کو انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع پہنچائی گئی کہ لندن سکول آف اکنامکس کی انتظامیہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازنے کی اپنی پیشکش واپس لیتے ہوئے معذرت کر لی ہے۔

    بھارت پھرتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا:ایک دن میں کورونا وائرس کے تین لاکھ کیسز:مودی…

    عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونزتباہ کردئیے

    خیال تو یہ تھا کہ جیسے ہی لندن سکول آف اکنامکس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ڈگری دی جاتی تو کشمیر میں اپنی قابض افواج کے ذریعے ہزاروں کشمیریوں کو پیلٹ گنوں سے انہیں زندگی بھر کے لیے آنکھوں کی بینائی سے محروم بنانے والے کے خلاف لندن سکول آف اکنامکس کے سامنے برطانیہ میں مقیم ایک لاکھ سے زائد کشمیری سراپا احتجاج بنتے یوں اس سکول کے ہر طالب علم کو نریندر مودی کا کریہہ اعر سفاک چہرہ دکھایا جاتا لیکن پتہ نہیں کیوں ہمارے سفارت خانے اور کشمیری بھی اس معاملے پر چپ رہے لیکن بھارت کے معروف قانون دان اور انسانی حقوق سمیت شہری آزادیوں کے لیے اٹھنے والی آواز پرشانت بھوشن ایڈووکیٹ نے مودی اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے انتہا پسند ہندعمو کا چہرہ سب کے سامنے اصل شکل میں پیش کر دیا تاہم بھارتی پرنٹ اور بصری میڈیا نے اس تقریر کو مکمل طور پر بلیک آؤٹ کر دیا ہے۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندو وکیلوں کا اذان پر پابندی کا مطالبہ

    لیکن اس تقریر کے ذریعے جیسے ہی لندن سکول آف اکنامکس کے طالبعلموں اور پروفیسروں کو آنکھوں کے سامنے پرشانت بھوشن نے نریندر مودی کا اصل گھناؤنا اقلیت دشمن چہرہ دکھایا تو تمام طلباء سکول انتظامیہ کے پاس پہنچے اور نریندر مودی کو لندن سکول آف اکنامکس کی جانب سے ڈاکٹریت کی اعزازی ڈگری دینے کی پیشکش واپس لینے کا مطالبہ کر دیا سکول کے طلبا کا کہنا ہے کہ اگر مودی کو یہ ڈگری دے دی جاتی تو ہمارے ضمیر زندگی بھر ہمیں ملامت کرتے رہتے-

    بھارتی کرکٹرکوفکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف

    اقلیتوں کے ناروا سلوک اور مقبوضہ کشمیر پر ظلم کے علاوہ پرشانت بھوشن نے نریندر مودی کی بے رحمانہ معاشی پالیسیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کئی راز افشا کیے اور ثابت کیا کہ نریندر مودی نے بھارتی میڈیا کو کس طرح کرپٹ کیا ہوا ہے اور بھارتی میڈیا کو انتخابات کے دوران کس طرح اور کیسے خریدا گیا اور انہیں کتنی رشوت دی گئی کہ وہ اپنی زبا نیں بند رکھیں انہوں نے اپنی لیکڈ دستاویز میں مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا بھیانک کردار بھی پیش کیا جس میں میڈیا کو دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والی دوسری اقلیتوں کے خلاف جھوٹے بغض اور ہندو دھرم کے خلاف ان کے اندرونی منصوبوں کی کہانیاں بیان کرنے پر آمادہ کیا-

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ،تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پیش

    علاوہ ازیں ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے لائے جس میں امیت شاہ مودی کی موجودگی میں کہہ رہا ہے کہ اب اگر کسی بھی مسلمان کے منہ سے مودی کے خلاگ کچھ غلط سنو تو اس کو مجمع کے اندر ادھیڑ کر رکھ دو سب جانتے ہیں کہ گودھرا گجرات میں بطور وزیر اعلی 2300 سے زائد مسلمان کو بچوں اورخواتین سمیت ذبح کیا گیا کہیں بیکری میں بند کر کے پٹرول چھڑک کر زندی جلادیا گیا جس پر دنیا بھر کے سفارت خانے چیخ اٹھے اور امریکہ سمیت دیگر ملکوں نے مودی کو فاشسٹ اور دہشتگرد وزیر اعلی قرار دیتے ہوئے اپنے ملکوں میں داخلہ بند کر دیا-

    بھارت میں مسلم نسل کُشی عروج پر:مودی سرکارکو مہلت دینے والے ذمہ دار:دنیا کوکچھ…

    اور اب پرشانت بھوشن نے لندن سکول آف اکنامکس کے طلبا اور انتظامیہ کے علاوہ میڈیا کے سامنے یہ کہا کہ بھارت اور اس کی جمہوریت کیلئے وہ تاریخ کا سیاہ دن تھا جب بھارتی سپریم کورٹ کے چار انتہائی سینئیر جج حضرات نے پریس کانفرنس کے ذریعے نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ عدالت کے چیف جسٹس کو اپنی حاکمیت اور راشٹریہ سیوک سنگھ کے تابع کرنے کے لیے انہیں دھمکیاں دے رہا ہے-

    بھارت:جنسی زیادتی کے واقعات ہر10 منٹ بعد رپورٹ ہونے لگے:تازہ واقعہ نے حقیقت کھول…

    مودی کے اس عمل سے بھارت کی جمہوریت اپنے آخری سانسوں پر آن کھڑی ہوئی ہے یعنی جس ملک کی سب سے بڑی عدالت کے چار سینئیر ترین جج حضرات میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ملک کے وزیراعظم کی عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت پیش کر دیں جو وزیراعظم اپنے ملک کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اپنے انتہا پسند ہندو گروہ کے ذریعے سبق سکھانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دے ایسے شخص کو لندن سکول آف اکنامکس تو بہت دور کی بات ہے کسی پرائمری سکول کی سند بھی نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ پرائمری۔سکول اور اس کی سند کی توہین ہو گی-

    72 سالہ بوڑھے نے اپنی خادمہ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرڈالی

    پرشانت بھوشن نے بھارتی سپریم کورٹ کے چار سینئیر جج حضرات کی پریس کانفرنس کا حوالہ ہوئے یہ بھی کہا کہ تیس برس بعد پہلی دفعہ الیکشن کمیشن 2019 میں ہوئے انتخابات میں وہ غیر قانونی اور من مانے اقدامات کئے کہ بھارتی جمہوریت اور اس کے انتخابی عمل فضول اور لایعنی ہو کر رہ گیا ہے الیکشن کمیشن نے انتخابی نظام کو اور اس دنیا بھر میں پھیلی ہوئی شہرت کو تباہ کرتےہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کو بظاہر کامیاب تو کرادیا ہےلیکن انا نتخابات پر اٹھنے والے سوالیہ نشانات بھارت کی تاریخ پر لگے ہوئے ایک سیاہ دھبے کے طور پر کبھی بھی دھوئے نہیں جا سکیں گے۔

    بھارت کے بعد اسرائیلی فوج میں خواتین اہلکاروں سے جنسی زیادتی رواج پاگیا

    پرشانت بھوشن نے مزید کہا کہ لندن سکول آف اکنامکس کسی ایسے شخص کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینا پسند کرے گا؟ جس پر رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہو انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ لمحہ بھر کیلیے فرض کر لیتے ہیں کہ رافیل طیاروں کی خریداری میں نریندر مودی کی کرپشن صرف الزام ہے تو اس سوال کا جواب کون دے گا جو بھارت اور فرانس کی اپوزیشن جماعتیں بھی ہوچھ رہی ہیں کہ سی بی آئی کا ڈائریکٹر جو رافیل طیاروں کے اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا تھا اسے راتوں رات کیوں تبدیل کیا گیا اگر مودی کے ہاتھ صاف ہیں اگر اس نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی تو پھر اس تحقیقات کرنے والے ڈائریکٹر سی بی آئی کو کیوں تبدیل کیا گیا؟-

    بھارت نے امریکا سے خنزیر کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دے دی

    پرشانت بھوشن نے کہا کہ مودی کی انتہا پسندی یہاں تک ہے کہ اگر یہ کہے کہ دن میں رات ہے تو سب کو اس کی ہاں میں ہاں ملانی پڑے گی اگر یہ کہے کہ سب گنیش کی شکل اختیار کریں تو ان کو پلاسٹک سرجریز کراکر یا جیسے بھی اپنی شکل ویسی اختیار کرنی ہو گی-

    پرشانت بھوشن کی اس تقریر کے بعد لندن سکول آف اکنامکس انتظامیہ نے مودی کو اعزازی ڈگری دینے سے معذرت کر لی ہے جبکہ انڈین میڈیا میں اس تقریر کو مکمل طور پر بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے-

    امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

  • پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

    پی ایس ایل 7: بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فرنچائزز اور پی ایس ایل انتظامیہ نے بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا،ان میں سعود شکیل، عمیر بن یوسف، عماد عالم، وقاص مقصود، آرش خان، عماد بٹ،عامر جمال، امام الحق، ناصر نواز، حسان خان، طیب طاہر، زاہد محمود، عمر صدیق، بسم اللہ خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    شائقینِ کرکٹ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں دیں گے

    پی ایس ایل کے دوران اگر کسی فرنچائز کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتو ضرورت پر بیک اپ فوری طور پر دستیاب ہوگا، یہ 15 پلیئرز بھی 20 جنوری کو کراچی کے بائیو ببل کا حصہ بن کر اختتام تک دیگرکے ساتھ موجود رہیں گے۔

    دوسری جانب ریزرو پکس سے فرنچائزز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، کراچی کنگز نے آئن کاک بین، پشاور زلمی نے پیٹ براون، پارکنسن اور سہیل خان کی خدمات حاصل کرلیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈین لارنس کو چنا ہے۔

    نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے۔ 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گاشائقینِ کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں۔ یہ آن لائن فارم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

    پی ایس ایل سیزن سات،ہم علی ظفر کو دیکھنا چاہتے ہیں،مداحوں کا پیغام

    گزشتہ ایڈیشن کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہمارے ہیروز کے ایوارڈز دئیے جائیں گے کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا، جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    اس مہم کےتحت شائقینِ کرکٹ کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اپنی پسندیدہ شخصیات کو چننے کا موقع ملے گا، جن میں کھیل، تعلیم، صحت ، آرٹ، ثقافت، سماجی کام اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات شامل ہوں گی۔ شائقین کرکٹ چاہیں تو ایک سے زائد کیٹیگریز میں بھی ہمارے ہیروز کو نامزد کر سکتے ہیں۔

    لاہور: پی ایس ایل 7 میچز کے انتظامی امور کی پلاننگ شروع

  • پشاورمیں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

    پشاورمیں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

    پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔

    کرونا میں معاشی بحران مگر دنیا کے امیر تر،امیر ترین ہی رہے

    ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مہمند کے رہائشی شخص کی زوجہ کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے ان میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے جبکہ بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش ہے۔

    تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

    واضح رہے کہ ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید ہونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر زچگی کے تقریباً 70 کیسز نمٹائے جاتے ہیں۔

    لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی-

  • ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

    ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

    امریکہ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کردی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن، ریاست جارجیا، پنسلوانیا، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا سمیت متعدد ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے، طوفان کے باعث 42 سو سے زائد پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہوگئیں، جبکہ جارجیا سے نیویارک تک ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

    فلائٹ ویئر ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق شمالی کیرولائنا کے شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ ہائی وے پٹرول کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد حادثات ہوئے اور سروسز کے لیے 800 سے زیادہ کالیں موصول ہوئیں۔

    ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    اٹلانٹا میں چار سالوں بعد پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، حکام کے مطابق ایمرجنسی کے ادارے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں سمندرمیں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے خاتون ہلاک ہوگئیں خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے۔سمندرکے اندرآتش فشاں پھٹنے اورسونامی کے بعد سے ٹونگا کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    ٹونگا کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ گہرے دھوئیں اورراکھ کے بادل کے باعث ٹونگا کے ائیرپورٹ پرامدادی پروازوں کا اترنا ممکن نہیں۔
    حکام کے مطابق بحری جہازوں کے ذریعے بھی امداد کی فراہمی آئندہ کچھ روز تک ہونے کا امکان نہیں۔

    ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ سے ڈھائی گنا لمبا ایسٹرائڈ زمین کے قریب سے گزرے گا

    ہفتے کو ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویرمیں 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا گیا سیٹیلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 5 کلومیٹر چوڑے علاقے پر پھیلی راکھ کا غبار فضا میں 17 کلو میٹر تک بلند ہو رہا ہے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

  • کورونا وبا:ملک میں مزید 10 افراد جاں بحق،5 ہزار 34  کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:ملک میں مزید 10 افراد جاں بحق،5 ہزار 34 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 253 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 34 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    آزاد کشمیر:میرپورمیں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855، بلوچستان میں 33 ہزار 729، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا 5 ہزار 963، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیںکورونا کے باعث سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔

    عمران خان نے معاشی بحران کو مذہب کی ڈھال بنا لیا ہے جس پر تشویش ہے،شہباز شریف

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

    آئی پی پیز معاہدوں کے آڈٹ،وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا…

  • مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے ،وزیراعظم

    مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تاجروں کی جانب سے مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیالکوٹ کے تاجروں کی جانب سے سری لنکا کے شہری پرینتھا کمارا کی بیوہ کو ایک لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کرنے کو سراہتا ہوں۔


    وزیراعظم نے مزید کہا کہ راج کو انڈسٹریز کی جانب سے پرینتھا کمارا کی بیوہ کو10 سال تک ان کی تنخواہ 2000 ڈالرہرمہینے دینا کا اعلان بھی قابل ستائش ہے۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    واضح رہے کہ سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کے لئے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے پاکستان سے امداد بھجوائی ہے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری میں غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا جسے توہین مذہب کے نام پر فیکٹری ورکرز کے ہجوم نے ہلاک کیا تھا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں 0.1 ملین ڈالر منتقل کیے ہیں-

    سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

    اس کے ساتھ ہی سری لنکن مینیجر کے فیکٹری مالکان کی جانب سے بھی بیوہ کے اکاؤنٹ میں مقتول کی تنخواہ 1167 ڈالر منتقل کردی گئی ہے۔ تنخواہ کی رقم 10 سال تک ہر مہینے بیوہ کو فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقتول کے اہلخانہ کی مدد کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے یہ رقم فراہم کی ہے۔

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

  • بھارتی کرکٹرکوفکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف

    بھارتی کرکٹرکوفکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف

    بنگلور: بھارتی تامل ناڈو پریمیئر لیگ کے ایک کرکٹر کو فکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کے مطابق چیپک سپر جائلز کے 40 سالہ کرکٹر راجاگوپال ستیش نے بنگلور پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ 3 جنوری کو بونی آنند نے انسٹاگرام پر ان سے رابطہ کیا اور فکسنگ کے عوض 40 لاکھ روپے کی پیشکش کردی، اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ 2 پلیئرز نے ان کی یہ آفر قبول بھی کرلی ہے۔

    فوٹو:انڈین ایکسپریس: کرکٹرز راجاگوپال ستیش

    ‏ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ،بھارتی میڈیا

    ایک پولیس افسر نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ پیشکش ٹی این پی ایل میں میچ فکس کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ افسر نے مزید کہا کہ ستیش نے ان سے رابطہ کرنے سے پہلے ہی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) سے شکایت کی تھی۔

    نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

    پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم تیار کرلی گئی جس پر پولیس کو شک ہے کہ وہ بنگلورو میں ہے

    ستیش تامل ناڈو کی جانب سے رنجی ٹرافی بھی کھیل چکے جبکہ انھوں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی بھی کی تھی۔

    پی ایس ایل سیزن سات،ہم علی ظفر کو دیکھنا چاہتے ہیں،مداحوں کا پیغام

  • وفاقی حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ون سے گریڈ 22 کے افسران اور ملازمین کو 33 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ارسال کر دیا جس میں ملازمین سے ذاتی و پروفیشنل معلومات مانگی گئی ہیں، ان میں ملازمت کی نوعیت، تعلیمی قابلیت، ڈومیسائل، کیڈر،مدت ملازمت سمیت دیگر تفصیلات شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک کے اندر یا بیرون ملک، لازمی ٹریننگ اور کسی شعبہ میں اگر سپیشلائزیشن کی ہوتو اس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

    دوسری جانب بیرون ملک 51نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل آغاز پر ہی متنازع ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 26 افسران کی درخواستیں مسترد کی گئیں جس پر کچھ افسران نے عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیا، نجی شعبے سے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں مسترد کی گئیں ہیں، امیدواروں کا تحریری امتحان ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردیا گیا۔

    وزیراعظم نے وزارت تجارت کو تعیناتیوں کا عمل شفاف اورمیرٹ پر کرنے کی ہدایت کی تھی ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے 300 امیدواروں کی درخواستیں تحریری امتحان کیلئے منظور کیں۔

    لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    واضح رہے کہ حکومت آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کے آڈٹ سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے افسران کو روکنے کے لیے کوشاں ہےجس کی وجہ سے وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے-وزیراعظم عمران خان نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے دفتر کی طرف سے آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کے آڈٹ کے اختیار کی وسعت جاننے کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے سمری پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    7 ویں مردم شماری کی منظوری:کس نے دی منظوری نام سامنے آگیا

    جبکہ اس اقدام سے وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے جو پہلے ہی آڈٹ کو محدود کرنے کے کسی بھی اقدام کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔

    فواد چوہدری کا میڈٰیا سے متعلق بیان ایک”سازش” ہے،صحافتی تنظیمیں

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وفاقی کابینہ سمری کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت اٹارنی جنرل کے دفتر کو فیڈرل آڈیٹرز کے دائرہ کار پر نظرثانی کے لیے ریفرنس بھیجے گی تاہم اٹارنی جنرل پہلے ہی یہ رائے دے چکے ہیں کہ اے جی پی کا کام اکاؤنٹس کے آڈٹ تک محدود ہونا چاہیے اور انھیں گورنمنٹ انٹرپرائزز کے پرفارمینس آڈٹ سے دور رہنا چاہیے۔

    پاکستان کی ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

  • آئی پی پیز معاہدوں کے آڈٹ،وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا امکان

    آئی پی پیز معاہدوں کے آڈٹ،وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کے آڈٹ سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے افسران کو روکنے کے لیے کوشاں ہےجس کی وجہ سے وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس کے لئے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے آئینی ریفرنس کے ذریعے باضابطہ رائے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے دفتر کی طرف سے آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کے آڈٹ کے اختیار کی وسعت جاننے کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے سمری پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    جبکہ اس اقدام سے وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے جو پہلے ہی آڈٹ کو محدود کرنے کے کسی بھی اقدام کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وفاقی کابینہ سمری کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت اٹارنی جنرل کے دفتر کو فیڈرل آڈیٹرز کے دائرہ کار پر نظرثانی کے لیے ریفرنس بھیجے گی تاہم اٹارنی جنرل پہلے ہی یہ رائے دے چکے ہیں کہ اے جی پی کا کام اکاؤنٹس کے آڈٹ تک محدود ہونا چاہیے اور انھیں گورنمنٹ انٹرپرائزز کے پرفارمینس آڈٹ سے دور رہنا چاہیے۔

    ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی،شاہد خاقان

    ذرائع کے مطابق اے جی پی نے یہ مشورہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا دستاویزات کے مطابق تنازع کی جڑ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا آئی پی پی سے کیے گئے معاہدوں، نیپرا کے مقررکردہ ٹیرف اور آئی پی پی پیز کو کی جارہی ادائیگیوں کا خصوصی آڈٹ کرنے کا فیصلہ ہے۔

    واضح رہے کہ 2020ء کے وسط میں حکومت اور 47 آئی پی پیز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے اور پھر 2021 ء میں باضابطہ معاہدے طے پائے تھے جن کے متعلق حکومت نے کہا تھا کہ ان سے 10 سے 12 سال کے عرصے میں 836 ارب کی بچت ہوگی۔ اس کے عوض حکومت نے آئی پی پیز کو 450 ارب ادا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس رقم میں سے وفاقی کابینہ 224 ارب روپے کی ادائیگیوں کی منظوری دے چکی ہے۔ اس تمام عرصے میں حکومت نے آئی پی پی پیز کی جانب سے کی گئی بے ضابطگیوں سے چشم پوشی اختیار کی۔

    واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو آئی پی پیز کے آڈٹ کا حکم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دیا تھا۔

    عمران خان نے معاشی بحران کو مذہب کی ڈھال بنا لیا ہے جس پر تشویش ہے،شہباز شریف