Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر لاہور میں حملہ، آر آئی یو جے کی شدید مذمت

    صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر لاہور میں حملہ، آر آئی یو جے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: آر آئی یو جے نے سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ اور بچوں پر نامعلوم افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ اور بچوں پر نامعلوم افراد کی طرف سےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عامر سجاد سید،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ‏سینئر صحافی عمبرین فاطمہ پر جان لیوا حملہ کیا گیا گاڑی پر ڈنڈوں سے حملہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کب تک صحافیوں اور ان کی فیملی پر ہونے والے حملوں پر خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ انہوں نے کہا کہ احمد نورانی کی اہلیہ عمبرین فاطمہ اور بچوں پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ پھر پور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا انہوں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ احمد نورانی کی فیملی کو تحفظ دیا جائے اگر ان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی-

    ثاقب نثار کی آڈیولیکس والے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ کی کار پر لاہور میں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ثاقب نثار کی آڈیولیکس والے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ کی کار پرحملہ لوہے کے راڈز سے کیا گیا ملزمان نے اسکرین توڑ دی ذرائع کے مطابق احمد نورانی کی اہلیہ امبرین فاطمہ کار میں بچے کے ہمراہ تھیں۔

    لاہور کے علاقہ غازی آباد میں مقامی اخبار کی سینئرخاتون صحافی اور سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سےحملہ کر کے ونڈ سکرین توڑ دی۔

    عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو دو نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی ،جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کر لیا عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس کے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تصدیق کرنے والی فرم نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک تجزیہ کرنے والی امریکی فرم گیریٹ ڈسکوری کا کہنا تھا کہ صحافی احمد نورانی کی جانب سے چلائی جانے والی فیکٹ فوکس ویب سائٹ کے لیے پاکستان کے سابق چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپ کی تصدیق کے لیے اس کے عملے کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

    گیریٹ ڈسکوری نے کہا تھا کہ اس کے عملے کو ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا مختلف نتیجہ حاصل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ فرانزک لیبارٹری نے ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ آج ہمیں ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری جان کو خطرہ ہے اور اسی شخص نے کہا کہ وہ فیکٹ فوکس کے لیے ایک فائل کی توثیق کرنے والے ہمارے کام کے لیے ہمارے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے جا رہا ہے۔

    ہماری ٹیم کو مختلف نتیجہ حاصل کرنے کی دھمکی دینا غیر اخلاقی ہے فرم نے یہ نہیں بتایا تھا کہ فون کرنے والا کون تھا اور کس ملک سے تھا لیکن کہا کہ اس کے عملے کی جان کو خطرہ ہے۔

    دھمکیوں کے بارے میں ٹویٹ کرنے والا اکاؤنٹ غیر تصدیق شدہ ہے لیکن یہ فرانزک فرم کے کام کو طویل عرصے سے پوسٹ کر رہا ہے اور اسی اکاؤنٹ کا ذکر فرم کی ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔

    گیریٹ ڈسکوری کے ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل فیکٹ فوکس ویب سائٹ نے اس کلپ کی فرانزک جانچ کے لیے اسے مامور کیا تھا اور پیشہ وارانہ فرانزک ٹیسٹ کی ضروریات پوری ہونے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیکٹ فوکس کیلئے کام کیا؛ تمام پیشہ ور فرمز کا یہ معمول ہے کہ وہ کسی بھی دستاویز کو پبلک ڈومین میں جاری نہ کریں جب تک کہ کلائنٹ کی اجازت نہ ہو (اس معاملے میں فیکٹ فوکس کی)۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ فیکٹ فوکس یا رپورٹر احمد نورانی کو فرانزک لیبارٹری کو تفویض کیا گیا کام اور اس کا دائرہ کار کیا ہے؟ تو ترجمان کا کہنا تھا کہ گیریٹ ڈسکوری قانونی شرائط کے تحت پابند ہے کہ وہ فرانزک رپورٹ کے کچھ حصے کسی کو بھی جاری نہ کرے جب تک کہ اس کے مؤکل’ فیکٹ فوکس‘ کی طرف سے اس کی اجازت نہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معیاری معاہدے کے حصے کے طور پر ہمارے پاس رازداری کی ایک شق ہے جو ہمیں کام یا کام کے دائرہ کار کے بارے میں بولنے سے منع کرتی ہے جو ہم نے انجام دیا ہے۔ ہمیں تفصیلات جاری کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جب تک کہ ہمارا کلائنٹ ہمیں ایسا کرنے کی اجازت دینے والے معاہدے پر دستخط کرتا ہو۔

    انہوں نے درخواست کی کہ ہم نے جو کام کیا ہے اس کے بارے میں کسی بھی استفسار کے لیے فیکٹ فوکس سے رابطہ کریں اور ان کے ساتھ معلومات کے اجراء پر بات کریں۔

  • ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں   حریم شاہ

    ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں حریم شاہ

    معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں-

    باغی ٹی وی :حریم شاہ میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست، سیاستدانوں سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ باتیں کیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتایا کہ انہیں ایک کمپنی نے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔

    حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال کی اور بتایا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کا فون اٹھاتے ہیں تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

    شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔

    شیخ رشید کےجھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی بعد ازاں شو میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بھی فون کیا لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔

    اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے ان کی وزرا اور منسٹرز تک رسائی کے حوالے سے پوچھا تو حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور شیخ صاحب نے خود حریم شاہ کو اپنا نمبر دیا تھا جب کہ باقی وزرا کے نمبرز انہوں نے ایک ہیکرز سے نکلوائے تھے۔

    حریم شاہ نے سیاستدانوں کو ٹھرکی بھی قرار دیا اور کہا کہ پبلک فگرز میں جتنے سیاستدان ٹھرکی ہوتے ہیں اور کوئی نہیں ہوتا یہ لوگ بڑے بڑے عہدوں پر تو بیٹھ گئے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال کس طرح کرنا ہے حالانکہ دیگر مشہور شخصیات جیسے فنکار اور میزبان وغیرہ انہیں پھر بھی اپنی عزت نفس کا خیال ہوتا ہے۔

    حریم شاہ نے شو میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں اپنے شوز میں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بلاول کو قرار دیا۔

    میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے پوچھا اگر کوئی ایسی ویڈیو آپ کی لیک ہوجائے جو آپ نہیں چاہتیں کہ دوسروں کے سامنے آئے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا۔ حریم شاہ نے کہا ایسا کچھ کرو ہی نہیں کہ آپ کو ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔

    حریم شاہ نے کہا اللہ سے ڈرو لوگوں کے آگے جھوٹی عزت کا لبادہ نہ اوڑھو اسلئے اگر کبھی میری کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو میں کہوں گی انجوائے کرو۔

    اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کا تھانے پر دھاوا،ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئیں

  • بھارتی ڈراما ساز نے”میرے پاس تم ہو” کی کاپی بنالی، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    بھارتی ڈراما ساز نے”میرے پاس تم ہو” کی کاپی بنالی، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    کراچی: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو بھارت میں کاپی کئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی: بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانوں اور فلموں کو چرا کر ان کی ہوبہو نقل کرنا کوئی نئی بات نہیں پا کستان کے مشہور گانوں، فلموں اور کئی سپر ہٹ ڈراموں کونقل کرنے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو کاپی کرکے ’’کامنا‘‘ نامی ڈراما بنایا گیا ہے، جو ہو بہو’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی نقل ہے۔

    اے آر رحمان کی بیٹی کی پہلی باحجاب پرفارمنس ،سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

    حال ہی میں ڈرامے کا ٹریلرجاری کیا گیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی ڈراما ساز پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    بھارتی ڈرامے ’’کامنا‘‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ڈرامے کی اسٹوری لائن، ڈائریکشن اور یہاں تک کہ کردار بھی ہو بہو ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے کاپی کیے گئے ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے کو کاپی کیے جانے کا الزام صرف پاکستانی ہی نہیں لگارہے بلکہ خود بھارتی شائقین نے بھی کہنا شروع کردیا ہے کہ ڈراما ’’کامنا‘‘ پاکستانی ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کی کاپی ہے جسے وہ پہلے ہی یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے ڈرامے ’’کامنا‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر کہا یہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا انڈین ورژن ہے ایک صارف نے نہایت حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا صرف میں ہی ہوں جسے لگتا ہے کہ یہ ڈراما ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ری میک ہے جب کہ اس صارف نے بھارتی ڈراموں کی طوالت پر طنز بھی کیا اور کہا کہ 25 اقساط کی کہانی کو 200 اقساط تک کھینچا جائے گا۔

    سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا

    ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’نام بھی میرے پاس تم ہو‘‘ ہی رکھ لیتے تو ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ڈراما تو بلاک بسٹر تھا لیکن بھارتی ڈراما ’’کامنا‘‘ کبھی ختم نہیں ہوگا کیونکہ یہ لوگ شو کو کئی سالوں تک چلائیں گے۔

    سلمان خان کی جگہ لینے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ بالی ووڈ سلطان کا نئے اداکاروں کو…

  • کراچی سفید شیر کی ہلاکت: شوبز فنکار انتظامیہ پر برہم، چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

    کراچی سفید شیر کی ہلاکت: شوبز فنکار انتظامیہ پر برہم، چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

    کراچی: چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیر کی ہلاکت کے بعد شوبز ستاروں نے انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیر کی ہلاکت کی خبر سامنےآنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی جب کہ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا تھا کہ شیر کو پھیپھٹروں کی ٹی بی تھی اور وہ گزشتہ 13 روز سے بیمار تھا اور علالت کے باعث ہی شیر کی موت ہوئی ہے۔

    تاہم شوبز ستارےانتظامیہ کی اس دلیل سے بالکل بھی متفق نہیں ہیں انہوں نے چڑیا گھر میں شیر کی ہلاکت پر شدید افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    photo:Instagram

    اداکارہ یشما گل نے شیر کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مینجر کے ہمراہ کراچی چڑیا گھر گئی تھیں جانوروں کے لیے کھانا لے کر لیکن انہیں کہا گیا کہ مسئلہ حل ہوچکا ہے اور شیر سمیت تمام جانوروں کو مناسب خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم 5 گھنٹے بعد انہیں اپنے ایک دوست کی طرف سے یہ تصویر موصول ہوئی انہوں نے چڑیا گھر کی انتظامیہ پر برستے ہوئے کہا جو بھی اس جرم میں ملوث تھا کیا اب آپ خوش ہیں کیا حکومت اب فنڈز جاری کردے گی-

    Photo:Instagram

    یشما گل نے ایک اور انسٹااسٹوری پر چڑیا گھر کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا خاص طور پر ہمارے جیسے ممالک میں جہاں ہم جانوروں کی خوراک کا انتظام بھی کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

    Photo:Instagram

    یاسر حسین نے بھی انتظامیہ کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا-

    Photo:Instagram

    اداکارہ ارمینا خان نے بھی یشما گل کی پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ان پر تشدد کرنا ،انہیں بھوکا مارنا،بے زبان پر ظلم ان سب سے میرا دل ہل جاتا ہے انہوں نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیسے کر لیتے ہو یہ سب ڈرو اس وقت سے جب اس کا حساب ہوگا-

    Photo:Instagram

    اداکارہ اشنا شاہ نے مرے ہوئے شیر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے چڑیا گھر کی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شیر کی موت کی ذمہ دار تپ دق کی بیماری کو قرار دینے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ ٹھیکیدار نے جانوروں کو کھانا دینا بند کردیا تھا اور یہ نایاب جانور ایک لمبے عرصے سے بھوکے تھے۔

    اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے تمام فالوورز کو بتایا کہ ہم نے جانوروں اور جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے لہذا چڑیا گھروں کو فوری طور پر ختم کردینا چاہئے۔ پاکستان کے پاس جانوروں کو اتنی مقدار میں بھی کھانا کھلانے کے پیسے نہیں ہیں جتنی کہ انہیں ضرورت ہے۔

    photo:social meida

    اداکارہ عائشہ عمر نے بھی کراچی چڑیا گھر میں شیر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور شیر کی ہلاکت کی وجہ تپ دق کی بیماری کو قرار دینے پر انتظامیہ
    پر شدید تنقید کی۔


    سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی کراچی چڑیا گھر میں شیر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ مرگیا کیونکہ ہم اس کی دیکھ بھال نہیں کرسکے۔ چڑیا گھر وہ جگہ ہونی چاہئے جہاں جانور تحفظ، صحت کی سہولیات، بحالی، تفریح اور افزائش کے لیے جاتے ہیں۔ کم از کم لوگ پھر ان کا مشاہدہ کرنے جاسکتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے چڑیا گھر کو جانوروں کی جیل قرار دیا۔

    کراچی چڑیا گھر میں موجود نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک

    ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں،بلاول

    دورہ بھارت کی دعوت، چیئرمین سینیٹ نے "جواب ” دے دیا

  • سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی  نےکنگنا کوطلب کرلیا

    سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا

    نئی دہلی: بھارتی سکھوں سے متعلق متنازع بیان دینے پر نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ نے چند روز قبل سکھ برادری سے متعلق ایک بیان دیا تھا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے، کنگنا کے بیان پر نئی دہلی کی اسمبلی نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کے سکھوں سے متعلق بیان پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عام آدمی پارٹی کے رہنما کررہے ہیں، کنگنا کو کمیٹی کے سامنے 6 دسمبر کو طلب کرکے بیان سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں سے متعلق متنازع قوانین واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد کنگنا رناوت نے کسانوں کے احتجاج کو سکھ برادری سے جوڑتے ہوئے انہیں خالصتان کا دہشت گرد قرار دیا تھا جس پر دہلی کے سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے کنگنا رناوت کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے یہ شکایت مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے سائبر سیل میں درج کروائی گئی تھی-

    کنگنا نفرت کی فیکٹری ،اسےجیل یا دماغی اسپتال بھجوایا جائے بھارتی سکھ…

    سکھ کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ میں جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ کے طور پر پیش کیا اس کے علاوہ سکھ کمیونٹی نے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔

    منجندر سنگھ سرسا نے بیان میں کہا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوت کا بیان بہت ہی سستی ذہنیت کو اجاگر کرتا ہے اور اداکارہ کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے فارم کے تینوں قوانین کو منسوخ کیا گیا یہ کسانوں کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے کنگنا رناوت نفرت کی فیکٹری ہے۔

    ہم حکومت سے کنگنا کے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے نفرت انگیز بیان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اس کے علاوہ اس کی سیکیورٹی اور پدماشری ایوارڈ کو بھی فوراً واپس لیا جائے۔ اور اسے یا تو جیل یا پھر دماغی اسپتال میں ڈالنا چاہئے۔

    اے آر رحمان کی بیٹی کی پہلی باحجاب پرفارمنس ،سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

    بیان میں کہا گیا تھا کہ کنگنا رناوت کی پوسٹ جان بوجھ کر تیار کی گئی ہے اور سکھ برادری کے جذبات کو مجروح کرنے کے مجرمانہ ارادے سے شیئر کی گئی ہے۔ لہذا میں آپ کے دفتر سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب شرومنی اکال دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے اداکارہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا کو یا تو جیل میں ڈالا جانا چاہئے یا پھر دماغی اسپتال میں بھیجنا چاہئے۔

  • گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا بھی توہم پرست نکلیں

    گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا بھی توہم پرست نکلیں

    گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کی توہم پرستی، مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لئے اپنے نام میں ایک اورتبدیلی کرنے والی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے طلاق کی خبروں پر پریانکا چوپڑا اور نِک جونس ابھی تک خاموش ہیں، دونوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی اور داماد نِک جونس کی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی-

    پریانکا اور نک جونس کی طلاق ہو گئی؟

    بعد ازاں نک جونس نے طلاق سے متعلق سب خبروں کے بیچ ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں ورزش کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس میں نک کو ہارڈ ورک آؤٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پریانکا چوپڑا نے تمام افواہوں کے درمیان اس پوسٹ پر کچھ ایسا لکھ ڈالا جس سے سبھی افواہوں پر بریک لگ گیا اور جو طلاق کی خبروں کو خارج کرتا ہے۔

    بھارتی اداکارہ عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ،اسپتال منتقل

    پریانکا چوپڑا نے اپنے کمینٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ساری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور ان کی بانہوں میں مرنا چاہتی ہیں۔

    اب خبریں ہیں کہ شوہر کا نام ہٹانے کے بعد اداکارہ اب اپنے نام کے ہُجے بھی تبدیل کرنے والی ہیں اس کی وجہ مزید کامیابیاں سمیٹنا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لئے اپنے نام میں ایک اورتبدیلی کرنے والی ہیں سوشل میڈیا پراپنے نام سے نک جونس کا نام ہٹانے کے بعد اب یہ خبرسامنے آئی ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنے نام کےہجے بھی بدلنے جارہی ہیں۔

    پریانکا کی طلاق کی خبروں پر والدہ کا بیان سامنے آگیا

    پریانکا اپنے نام میں تبدیلی کیوں کررہی ہیں اس بارے میں میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نام کے ہجے میں تبدیلی جوتشی کے مشورے پرکررہی ہیں تاکہ اپنے کیرئیراورزندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کرسکیں پریانکا جلد اپنے نام کے نئے ہجے منظرعام پرلائیں گی۔

  • کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

    کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

    بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف نے اپنی شادی کی تیاریوں کے لیے وقتی طور پر بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کترینا کیف نے فلم انڈسٹری سے کچھ مدت کے لیے چھٹیاں لے لی ہیں اور آج کل وہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشال کے گھر والوں کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں۔

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کترینا کیف کو آج کل وکی کوشال کے بھائی اداکار سنی کوشال اور ان کی والدہ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، جب کہ وکی کوشال اپنی فلموں کے شیڈول کی وجہ سے مصروف ہیں اور شادی کے سارے معاملات ان کے اہل خانہ ہی دیکھ رہے ہیں۔

    سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

    رپورٹ کے مطابق شوبز حلقوں میں زیر گردش خبروں کے مطابق یہ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا اور شادی کے ایک ایک لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کترینا کیف نے اپنی ساری توجہ تیاریوں پر مرکوز کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے فلموں سے بریک لے لیا ہے، تاہم وہ اس دوران کچھ کمرشلز عکس بند کروائیں گی۔

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    بھارٹی میڈیا کے مطابق اس فلمی جوڑے کی رائل میرج دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجھستان کے علاقے ساوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جب کہ ان کی شادی کا جوڑا مشہور فیشن ڈیزائنر سبھیا ساچی تیار کر رہی ہیں۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلمساز کبیر خان کے گھر ادا بھارتی میڈیا

  • اے آر رحمان کی بیٹی کی پہلی باحجاب پرفارمنس ،سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

    اے آر رحمان کی بیٹی کی پہلی باحجاب پرفارمنس ،سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

    بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ مایا ناز گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے پہلی بار عوامی سطح پر باحجاب پرفارم کیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں بچوں کے عالمی دن پر ‘فردوس آرکسٹرا گروپ ‘ کے ہمراہ اپنے والد کا ہی بنایا گیا نعتیہ کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا جس نے ہر سننے والے کے دل میں گھر کرلیا۔

    سلمان خان کی جگہ لینے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ بالی ووڈ سلطان کا نئے اداکاروں کو چیلنج

    دبئی میوزک فیسٹول میں خدیجہ کی پرفارمنس نے نہ صرف حاضرین بلکہ سوشل میڈیا پردیکھنے والوں کے بھی دل جیت لئے اور بھرپورداد سمیٹی خدیجہ کا آرکسٹرابھی خواتین پرمشتمل تھا فردوس آرکسٹراپر مشتمل گروپ اے آر رحمان کی سربراہی میں کام کررہا ہے جس میں مختلف مذہب اور ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

    اے آر رحمان کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر بیٹی کی پرفارمنس کی مکمل ویڈیو شیئر کی گئی-

    کنگنا نفرت کی فیکٹری ،اسےجیل یا دماغی اسپتال بھجوایا جائے بھارتی سکھ…

    واضح رہے کہ اللہ رکھا رحمان المعروف اے آر رحمان اور ان کی بیٹی خدیجہ رحمان کونقاب پہننے پربھارتی سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔خدیجہ کا تنقید کومسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے والد یا کسی اورکے دباؤ پرنہیں اپنی مرضی سے نقاب لیتی ہوں –

    بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر میوزک کو خیر باد کہہ دیا

  • پاکستان میں انڈین فلمیں اور ڈرامے پروموٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

    پاکستان میں انڈین فلمیں اور ڈرامے پروموٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں

    صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انڈین فلمیں اور ڈرامے کو پروموٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال میں ایشئین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اپنے فنکاروں کو اچھا پروٹوکول اور پیسہ دو، ملک کا نام روشن کریں گے۔

    امتیازی سلوک کیا ہےمعاشرے میں اس کا سب سے زیادہ شکار کون لوگ ہوتے ہیں؟ دیکھئے…

    انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کلچر کا منسٹر رہا، اپنے دور میں اتنی سرگرمیاں کروائیں جتنی گزشتہ بیس، پچیس سال سے بھی نہ ہوئی تھیں، اس دوران میں نے ساڑھے پانچ سو میٹنگز کیں، میرے کام کی گواہی سید نور سمیت سب دیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماں کے پیٹ سے کوئی قائد اعظم، علامہ اقبال، شیر میانداد بن کر نہیں آتا، سب محنت کے بل بوتے پر اوپر آتے ہیں، ہمیں، اپنے فنکاروں، گلوکاروں کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے،جب فنکاروں سے معمولی معاوضوں پر کام لیں گے تو پرفارمنس کہاں سے آ ئے گی-

    میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں رانی مکھر جی

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ببو برال یا مستانہ اپنی زندگی کے آخری ایام کسمپرسی میں کیوں گزاریں، اپنے فنکاروں کو اچھا پروٹوکول اور پیسہ دو، ملک کا نام روشن کریں گے۔

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی اداروں کو چاہیے کہ فنکاروں کو بہترین معاوضے دیں، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کوشش کی لیکن درمیان میں کورونا آ گیاآئندہ چھ ماہ میں پورے پنجاب کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو گا۔

    اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کا تھانے پر دھاوا،ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئیں

  • خوشبو کی سفیر پروین شاکرکا آج 69 واں یوم پیدائش

    خوشبو کی سفیر پروین شاکرکا آج 69 واں یوم پیدائش

    پاکستانی شاعرہ پروین شاکرکا آج 69 واں یوم پیدائش ہے۔

    باغی ٹی وی : پروین شاکر24 نومبر1954 کوکراچی میں سید شاکر حسن کے گھر پیدا ہوئیں ان کا خانوادہ صاحبان علم کا خانوادہ تھا۔ ان کے خاندان میں کئی نامور شعرا اور ادبا پیدا ہوئے۔ جن میں بہار حسین آبادی کی شخصیت بہت بلند و بالا ہے۔ آپ کے نانا حسن عسکری اچھا ادبی ذوق رکھتے تھے۔ انہوں نے بچپن میں پروین کو کئی شعرا کے کلام سے روشناس کروایا۔

    پروین ایک ہونہار طالبہ تھیں۔ دورانِ تعلیم وہ اردو مباحثوں میں حصہ لیتی رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف علمی ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہیں۔ انگریزی ادب اور زبان دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر بعد میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔

    سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری،ویڈیو سوشل میڈیا پر…

    سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے نو سال شعبہ تدریس سے منسلک رہیں اور 1986ء میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ، سی۔ بی۔ آر اسلام آباد میں سیکرٹری دوم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے لگیں۔1990ء میں ٹرینٹی کالج جو امریکا سے تعلق رکھتا تھا سے تعلیم حاصل کی اور 1991ء میں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین کی شادی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی جس سے بعد میں طلاق لے لی۔

    پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوپاتی ہے شاعری میں آپ کو احمد ندیم قاسمی صاحب کی سرپرستی حاصل رہی۔ آپ کا بیشتر کلام اُن کے رسالے فنون میں شائع ہوتا رہا۔

    کم عمری میں شاعری کا آغازکرنے والی پروین شاکرکوان کے پہلے شعری مجموعے’’خوشبو‘‘پرآدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی، صد برگ، انکار، ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔

    شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پروین شاکر کے ساتھ دلچسپ اتفاق یہ ہوا کہ 1982 میں جب وہ سینٹرل سپیرئیر سروسزز(سی ایس ایس ) کے امتحان میں بیٹھیں تو اردو کے پرچے میں ایک سوال ان کی شاعری سے ہی متعلق تھا۔

    پروین شاکرکی شاعری ایک نسل کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ ان کی شاعری کا مرکزی نکتہ عورت ہے پروین شاکرنے زندگی کے تلخ و شیریں تجربات کو نہایت خوبصورتی سے لفظوں کے قالب میں ڈھالا بلقیس خانم سے لے کرشہنشاہ غزل مہدی حسن تک پروین شاکرکا کلام بہت سے گلوکاروں نے گایا جوبہت مقبول ہوا۔

    پروین شاکر26دسمبر1994کوایک روڈحادثے میں خالق حقیقی سے جاملیں لیکن اپنی شاعری کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

    پہلی مسلم سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز "مس مارول” کا ٹیزر جاری