Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز چھین لیا

    ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز چھین لیا

    امریکی کمپنی ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا خطاب چھین لیا-

    باغی ٹی وی : شیاؤمی کو عالی سطح پر چیپس کی قلت کا سامنا اور دوسری کمپنیوں سے سخت مقابلے سے اس کی رینکنگ پر اثر پڑا چینی کمپنی نے اپریل سے جون کے دوران ہی امریکی کمپنی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کی کمپنی ہونے کا تاج چھینا تھا۔

    کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ اور کینالیز کے مطابق اسمارٹ فون بزنس کو سپلائی چین کے ساتھ سیمی کنڈکٹرز کی قلت کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جو اگلی آدھی شماہی تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔

    شیاؤمی کی جانب سے 23 نومبر کو جاری سہ ماہی رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ اس کا اسمارٹ فون بزنس سیمی کنڈکٹرز کی قلت کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوا ہے ایسی توقع کی جارہی ہے کہ چپس کا بحران 2022 کی اولین ششماہی کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

    شیاؤمی کے صدر وانگ شیانگ نے سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر بتایا کہ رواں سال خصوصی بیک گراؤنڈ کا حامل ہے اور عالمی سطح پر پرزہ جات کی کمی بھی ہے جو کہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔

    چینی کمپنی شیاؤمی نے 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 4 کروڑ 39 لاکھ اسمارٹ فونز دنیا بھر میں فروخت کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہیں یاد رہے شیاومی 2024 میں الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن بھی شروع کرنے والی ہے۔

    جون کے بعد سے شیاؤمی کو سپلائی چین کے مسائل کا سامنا ہوا اور کاؤنٹر پوائنٹ کے ریسرچ ڈائریکٹر ترون پاٹھک نے بتایا کہ اگرچہ اس قلت نے تمام کمپنیوں کو متاثر کیا مگر شیاؤمی کے لیے یہ زیادہ بڑا درد سر ہے جس کی وجہ اس کے متعدد ماڈلز ہیں۔

    تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 50 سے زیادہ مختلف اسمارٹ فون ماڈلز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے، جس کی وجہ سے اسے بہت زیادہ تعداد میں پرزہ جات کی ضرورت پوتی ہے۔

    دوسری طرف ایپل کو اپنے مخصوص ماڈلز کی وجہ سے زیادہ مسئلے کا سامنا نہیں ہوا اور وہ تیسری سہ ماہی میں دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ایپل کو آئی فون 13 سے بھی فائدہ ہوا اور اس نے تیسری سہ ماہی کے دوران اس کا عالمی مارکیٹ شیئر 15 فیصد رہا جو شیاؤمی سے ایک فیصد زیادہ ہے۔

    تاہم شیاؤمی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان مسائل کے حل کے بعد وہ دوبارہ ایپل کو پیچھے چھوڑ کر اپنی پوزیشن واپس لے گا جبکہ ان کا مقصد اور حدف سام سنگ کو پیچھے چھوڑنا ہے، جس کے بعد وہ دنیا کی پہلی اسمارٹ فون کمپنی بن جائے گی۔

  • پاکستان میں کوروناسے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کوروناسے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار38 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 350 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار860 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار677 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار573، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار720، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار638،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار525، بلوچستان میں 33 ہزار456، آزاد کشمیر میں 34 ہزار538 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار410 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار5افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار613، خیبرپختونخوا 5 ہزار821، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • امریکا: درجنوں ڈاکوؤں کا سُپر اسٹور پر دھاوا،نئی تاریخ رقم  ہو گئی ،پولیس بھی پریشان

    امریکا: درجنوں ڈاکوؤں کا سُپر اسٹور پر دھاوا،نئی تاریخ رقم ہو گئی ،پولیس بھی پریشان

    کیلی فورنیا: امریکہ میں مسلح ڈاکوؤں کی ایک بڑی تعداد میں ایک سپر اسٹور کو لوٹ کر پولیس سمیت عام شہریوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تقریباً 80 مسلح ڈاکوؤں نے اجتماعی طور پر ایک سپر اسٹور پر دھاوا بولا اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے اس بات کی گواہی عینی شاہدین نے دی ہے کہ لوٹ مار کرنے والے مسلح ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں افراد پر مشتمل تھی۔

    عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے جو کچھ دیکھا وہ کوئی فلمی منظر تھا اور یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ سب کچھ حقیقی طور پر ہو رہا ہے مسلح ڈاکوؤں نے واردات سے قبل اسٹور کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ملازم کی آنکھوں پر پسی ہو ئی مرچوں کا بھی اسپرے کیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے سامان اور نقدی سے پہلے بیگوں کو بھرا اور فرار ہو گئے فرار ہونے کے لیے ڈاکوؤں کی گاڑیاں بھی جائے واردات پر پہلے سے موجود تھیں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا لیکن اس کے باوجود فوری طور پر جائے واردات سے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    حراست میں لیے جانے والے افراد سے فی الوقت تفتیش جاری ہے تاہم اس ضمن میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ ماسک پہنے ہونے کی وجہ سے پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کچھ زیادہ مدد نہیں مل رہی ہے۔

    دوسری جانب سماجی ماہرین کے مطابق اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں ڈاکوؤں کے ایک ساتھ ایک اسٹور پر حملے کی واردات کا کوئی ریکارڈ شاید ہی مل سکے۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل امریکہ کے شہر کیلیفورنیا کی ہائی وے پر ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے ڈالروں کی بارش ہو گئی تھی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی مشہور شاہراہ پر ہزاروں ڈالر اس طرح بکھرے ہوئے تھے کیلیفورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جانے والے ایک بکتر بند ٹرک سے بڑی تعداد میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔

    سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر لوگ اپنی گاڑیاں روکنا شروع ہو گئے اور شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی کئی افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اپنی جیبوں میں ڈالر بھرنا شروع کر دیے تاہم فورا ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرز برآمد کر لیے۔

    پولیس افسر نے کہا تھا کہ شاہراہ پر نوٹوں کے ٹرک کا دروازہ کھل جانے کے باعث بڑی تعداد میں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے تاہم ہماری پاس رقم لوٹنے والوں کے خلاف ویڈیوز موجود ہیں جن سے رقم برآمد کر لی جائے گی یہ رقم بینک کی ملکیت ہے اور جن لوگوں نے بھی سڑک سے رقم لوٹی ہے انہیں یہ رقم واپس کرنی پڑے گی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • وزیراعظم آج کنونشن سینٹر میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج کنونشن سینٹر میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کنونشن سینٹراسلام آباد میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہونے کی تقریب ہوگی وزیراعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے آج کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو کنونشن سنٹر میں بلایا ہے تقریب میں کامیاب نوجوان پروگرام کی 2 سالا کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا اعلان کریں گے اور نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

    آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید بڑی بات کہہ گئے

    وزیراعظم 137یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلبا کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز بھی کریں گے۔ طلبا کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ ،جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی-

    واضح رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کیا شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ بہت جلد بلوچستان میں بھی مکمل امن لوٹ آئے گا اورپھرپاکستان کا ترقی کا سفر بھی تیز ہوجائےگا صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ ہے۔ گوادر بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردے گا۔ امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان میں پر امن ہے۔ بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے۔

    وزیراعظم عمران خان مان گئے:الیکشن کا اعلان:حکومت خوش ،اپوزیشن پھر بھی پریشان

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس موقع پرکہا کہ سرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے ہم نے ساز گار ماحول پیدا کیا ہےپاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہےہم نے تقریباً ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے۔افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں امن امان کے لئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی،الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں بنا دیں

  • لڑکی شادی کا جوڑا پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی

    لڑکی شادی کا جوڑا پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی

    بھارتی ریاست گجرات میں دلہن نے انوکھا انداز اپنا لیا، لڑکی شادی کا جوڑا پہن کر امتحان دینے پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : تعلیم یقیناً ہماری زندگی کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے اور ہر والدین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا بچہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی مناسب تعلیم حاصل کرے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ طالب علم کی زندگی ہماری زندگی کا بہترین وقت ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ امتحان کا وقت یقیناً مشکل ترین وقت ہوتا ہے کیونکہ طالب علم کے مستقبل کا انحصار امتحانات کے نتائج پر ہوتا ہے۔

    اگرچہ وقت بہت بدل چکا ہے پھر بھی کچھ لڑکیاں ایسی بھی ہیں جنہیں اپنی پڑھائی درمیان میں چھوڑنی پڑتی ہے، بعض اوقات اپنی مرضی سے تو کبھی کبھار وہ ایسا کرنے پر مجبور ہوتی ہیں لیکن راجکوٹ کی اس لڑکی نے سب پر واضح کر دیا کہ اس کے لیے تعلیم ہی اس کی شادی سے زیادہ اہم ہے-

    انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شیوانی بگتھریا نامی لڑکی دلہن کا لباس پہن کر امتحانی ہال میں امتحان دے رہی ہے بیچلر آف سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر کا امتحان دیتے ہوئے نظر آئیں۔

    شیوانی نامی دلہن اپنے شوہر کے ہمراہ امتحان دینے کے لیے صبح کالج میں حاضر ہوئی اور پرچہ حل کرنے کے بعد شادی کی تقریب میں پہنچی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دلہن شیوانی نے بتایا کہ جب اس کی شادی کی تاریخ طے ہوئی تو اس وقت تک امتحان کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن جب اعلان ہوا تو اس کے امتحان کی تاریخ اور شادی کا مہورت ایک ہی تاریخ کو نکلا تاہم دونوں خاندانوں نے ان کے امتحان دینے کے فیصلے کی حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں نے اس کے فیصلے سے اتفاق کیا اور اس کی مکمل حمایت کی انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں اور ان کے والدین کو تعلیم کو مناسب اہمیت دینی چاہیے-

    وائرل ویڈیو پر جہاں کچھ لوگوں نے لڑکی کی تعریف کی کہ وہ اس حقیقت کے باوجود کہ اس کی شادی کا دن تھا اس کا امتحان نہیں چھوڑا، بہت سے لوگوں نے اسے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا اور کچھ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ امتحانی ہال میں کیمرے کی اجازت کیسے دی گئی-

  • خاتون سے 3 سسرالیوں کی مبینہ زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    خاتون سے 3 سسرالیوں کی مبینہ زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    بہاول نگر میں 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں 1 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد ملزمان نے لڑکی کے والدین کو پولیس کارروائی سے روکنے کے لئے سنگین دھمکیاں بھی دیں ملزمان کی دھمکیوں کے باعث متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ خوف کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں خاتون سے 3 سسرالیوں نے مبینہ زیادتی کی اور ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ تیسرے ملزم کو پکڑا نہ جاسکا۔

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    اسلام آباد میں ڈکیتی، قتل،زیادتی کے واقعات اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا گزشتہ روزسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی دارالحکمومت اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے چوری، ڈکیتی، ریپ، قتل و دیگر جرائم کے واقعات کے تدارک کیلئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے علاوہ سینیٹر نزہت صادق کی F-10 سیکٹر میں واقعہ رہائش گاہ میں ہونے والی ڈکیتی کے واقعہ کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں ہونے والی چوری کے حوالے سے پولیس کے غیر پیشہ وارانہ رویے اور اس کیلئے قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    اسلام آباد میں ڈکیتی، قتل،زیادتی کے واقعات اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    چیئرمین و اراکین کمیٹی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان، چوری، ڈکیتی و دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو مناسب متحرک ہونا چاہئے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا فرائض منصبی میں شامل ہے۔ دارلحکومت میں امن و امان کے حالات کی تنزلی سے تمام لوگ پریشان ہیں اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی کے واقعات ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

    انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کیلئے 2008میں سیف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا جو 2018میں مکمل ہو ا۔ 1900 کیمرے لگائے گئے 96 فیصد کام کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ دس سال پہلے کی آباد ی کیلئے تھا اب اسلام آباد بہت پھیل چکا ہے اور موجودہ کیمروں سے صرف 30فیصد کوریج کی جا رہی ہے۔1900مزید کیمروں کیلئے پلان بنا کر بھیجا گیا ہے بہتر تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ تنظیموں کو بھی ساتھ ملایا جا رہا ہے۔ سمارٹ گاڑیاں لی جا رہی ہیں اور صوبہ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کیرمینل لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے بہتر ٹیکنالوجی کے استعمال سے معاملات میں بہتری لائی جا ئے گی۔

    پنجاب کے بڑے شہر سے دہشت گرد گرفتار،شہر کو تباہی سے بچا لیا گیا

  • بھارتی اداکارہ اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

    بھارتی اداکارہ اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

    بھارتی اداکارہ اور سیاستدان سیونی گھوش کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو بھارتی ریاست تریپورہ میں پولیس نے گرفتار کیاپولیس نے اداکارہ کو اقدام قتل کے الزام میں اتوار کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا دوسری جانب اداکارہ و سیاستدان سیونی گھوش کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ترنمول کانگریس نے سیونی کی گرفتاری کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی سیاست دان نے تامل فلم ’جے بھیم‘بنانے والے اداکار سوریا کو پیٹنے پر انعامی رقم دینے کا اعلا ن کیا تھا "جے بھیم” فلم کو تامل ناڈو کی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے ) نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم قرار دیا تھا۔

    سوریا کے خلاف پی ایم کے کے مقامی لیڈر سیتھاملی پزہانی سوامی نے مائیلا ددورائی میں سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔دوسری جانب انہوں نے اشارہ دیا کہ جس طرح بنگلور ایئرپورٹ پر اداکار وجے سیتھو پتی پر حملہ ہوا تھا، وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ہی حملہ ان کی پارٹی کے نوجوان سوریا پر کریں انہیں ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

  • پی ایس ایل 2022 کا پلیئرزڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیے جانے کا امکان

    پی ایس ایل 2022 کا پلیئرزڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیے جانے کا امکان

    لاہور، پی ایس ایل سیزن سیون کو بڑا ایونٹ بنانے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے سرجوڑ لیے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق مختلف معاملات پر پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے رابطے جاری ہیں جبکہ مقامی کھلاڑی کی فہرست کو رواں ہفتے میں حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے اور پلیئرز پک آرڈر اور پلیئرز ریٹینشن بھی رواں ہفتے فائنل ہوں گی-

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا پلیئرزڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے پی ایس ایل کا آغاز آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے سے کیے جانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے-

    پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی وکٹیں نصب

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد لیگ کے آغاز سے ایک ہفتے پہلے شروع ہوگیا اسپانسرشپ اور براڈکاسٹ کے ٹینڈرز بھی جلد فائنل کرلیے جائیں گے-

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 2022 کے لیے تیاریوں کا آغاز رواں ماہ کے شروع سے ہی کردیا گیا ہے اس بار پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 26 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مجوزہ ہے، دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم سے متصل ایل سی سی اے گراونڈ کے ایک کونے پر صفائی کرواکر فینز کی دلچسپی کے لیے بہت بڑا بیٹ اور وکٹیں نصب کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کلب کے بالکل سامنے 20 فٹ لمبا اور 3 فٹ چوڑا فائبر کا بیٹ تیار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ 12 فٹ اونچی اور 6 فٹ چوڑی بیلز کے ساتھ وکٹیں بھی لگائی گئی ہے، ان کی تزئین و آرائش کا کام بھی ہورہا ہے۔

  • بھارتی اداکارہ عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ،اسپتال منتقل

    بھارتی اداکارہ عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ،اسپتال منتقل

    بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل عرشی خان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مقبول ٹی وی شو بگ باس 14 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرشی خان نئی دہلی میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں رانی مکھر جی

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عرشی خان نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر سے اپنی گاڑی میں گُزر رہی تھیں اور اُسی دوران اُن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا گاڑی میں موجود عرشی خان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے جبکہ اداکارہ سینے میں درد کی شکایت کر رہی ہیں۔

    اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو اُن کی گاڑی کا ایئر بیگ کھل گیا جس کی وجہ سے اداکارہ محفوظ رہیں اور اُنہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔

    سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

  • روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پرکام کرنے کے لیے تیار

    روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پرکام کرنے کے لیے تیار

    روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پر مل کر کام کرنے کے لیے تیار ، مشترکہ خلائی مشن سیارہ زہرہ پر بھیجا جائے گا جس کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : روس نومبر 2029 میں مشن سیارہ وینس پر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے مشن کو ابتدائی طور پر امریکہ اور روس کے مشترکہ مشن کے طور پر ہی پلان کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال روس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ اب یہ صرف روس کا قومی مشن ہےاور کوئی بین الاقوامی اشراک اس میں شامل نہیں ہے۔

    روس کا خلا میں میزائل سے سیٹلائٹ تباہ کرنے کا تجربہ،امریکا کی شدید مذمت

    اب ایک بار پھر روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔

    اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اس طرح معاشی کے علاوہ تیکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا سیارہ وینس کے ماحول کا مطالعہ کرنے اور مٹی کے نمونے جمع کرنے لیے ایک مشن 2031 اور ایک اور مشن 2034 میں بھیجے گا وینس نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا سائز بھی ہماری زمین کے قریب برابر ہی ہے تاہم اس کی سطح کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    چاند کی آکسیجن انسانوں کے لئے ایک سال تک کافی ہو گی آسٹریلوی سائنسدان