Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

    مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے –

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کےمطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی کم آمدنی والوں کے لئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی قیمت 2411.77 روپے ہوگئی ہے علاوہ ازیں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے فی درجن قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی سمیت گڑ، دال ماش، باسمتی چاول، دال مسور بھی مہنگی ہوگئی ہے تاہم ایک ہفتے میں کیلے، دال مونگ، پیاز اور لہسن سستے ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیاقٓ

    اس سے قبل وفاقی ادارہ شماریات کے اعداوشمارنے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کی قیمتوں میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایل پی جی کے 11.67 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 51 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 536 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 322 روپے کی سطح پر پہنچ گئی پیٹرول کی قیمت میں 3 سال کے دوران 49 فیصد تک اضافہ ہوا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 93 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 138 روپے 73 پیسے ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ خوردنی گھی وتیل کی قیمتوں میں ہوا۔ گھی کی فی کلو قیمت 108 فیصد اضافے سے 356 روپے تک پہنچ گئی جبکہ خوردنی تیل کا 5 لیٹر کا کین 87 اعشاریہ 60 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 783 روپے پر پہنچ گیا۔

  • سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

    سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

    ریاض: سعودی حکومت نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی :لبنانی وزیر اطلاعات کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر ریاض میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا۔

    سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض میں تعینات لبنانی سفیر سے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ لبنان میں متعین خادم الحرمین الشریفین کے سفیر کو مشاورت کے لیے سعودی سفیر کو واپس بلالیا گیا ہے، اس کے علاوہ لبنان سے تمام درآمدات کو بھی روک دیا گیا ہے۔

    امریکی پاسپورٹ میں تیسری جنس کے لیے بھی آپشن، پہلا پاسپورٹ جاری

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لبنان سے درآمد روکنے کا فیصلہ سعودی عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی حکومت کی جانب سے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ لبنان کی جانب سے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    "العربیہ” کے مطابق لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی عرب نے متعدد بار لبنانی حکومت سے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا استعمال، والدین کی اجازت ضروری

    سعودی عرب کا کہنا ہے کہ لبنان کی تمام کراسنگ پر ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کنٹرول ہے اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ لبنانی حکومت مملکت میں منشیات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر سکی۔

  • افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

    افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

    ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے جیت کے بعد قرآن پاک کی آیت سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی نے اپنی تصویرشئیر کیاور ساتھ لکھا کہ ‘اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔’

    انہوں نے لکھا کہ میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔

    یادرہےکہ رآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہےاس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی-

    افغانستان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی:اصف علی نے تو چھکے ہی چھڑا دیئے :صوفیہ مرزا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدف دیا۔ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی۔

    جبکہ مسلسل دوسرے میچ میں قومی ٹیم کومشکل سے نکال کرمیچ جتوانے والےآصف علی کرکٹ شائقین کے ہیرو بن چکے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر خوب داد دی جارہی ہے شائقین کرکٹ ہیرو کی اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں وہیں آصف علی کے چارچھکوں کا موازنہ کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں سے بھی کیا جا رہا ہے کارلوس نے2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بولر بین اسٹوکس کوچارچھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنوایا تھا۔

    گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا…

    دوسری جانب ابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے بابر اعظم نے یہ کارنامہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں انجام دیا۔واضح رہے کہ پاکستانی کپتان نے 26 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ ا ہے۔

    ویرات کوہلی نے بطور کپتان ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز30 اننگز میں مکمل کیے تھے۔اس کے علاوہ بابر ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کپتان ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

    آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

  • شاہ رخ کا بیٹا آریان خان رہا ہو گیا

    شاہ رخ کا بیٹا آریان خان رہا ہو گیا

    28 دن بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل سے رہائی مل گئی ، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کو لینے ممبئی کی آرتھر جیل پہنچے ممبئی آرتھر جیل میں قید آریان خان گھر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں مداحوں کی بڑی تعداد شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ۔۔منت۔۔ کے باہر موجود ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے آریان خان کی ضمانت کا تفصیلی حکم جاری کیا گیا آریان خان کی رہائی میں چند شرائط پیش کی گئیں-

    این ڈی پی ایس عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے پر پابندی تھی۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیں انہیں سوشل میڈیا یا میڈیا ہاؤسز پر کارروائی کے بارے میں کوئی بیان دینے سے بھی منع کیا گیا ہے آریان خان کو اپنے تفتیشی افسر کو بتائے بغیر ممبئی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    آریان خان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی ظاہر کریں گےکسی بھی شرط کی خلاف ورزی آریان خان کی ضمانت منسوخی کا باعث بن سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا رواں ماہ 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی آریان خان سمیت دیگر افراد منشیات استعمال کرنے کے الزام میں زیرِ حراست ہیں۔

    اس کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے اور دیگر زیرِ حراست افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا 4 اکتوبر کو آریان خان کی ضمانت کے لیے ممبئی کی خصوصی عدالت میں پہلی سماعت ہوئی جس میں آریان خان سمیت دیگر افراد کو 11 اکتوبر تک این سی بی کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا۔

    7 اکتوبر ممبئی کی عدالت نے آریان خان سمیت دیگر 7 ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا 8 اکتوبر کو آریان خان کو ممبئی آرتھر روڈ جیل منتقل کیا گیا 10 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کا بیان لیا۔

    14 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت نے آریان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    ممبئی کی عدالت نے آریان خان کو مزید 20 اکتوبر تک جیل میں رہنے کا حکم دیا11 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کی اور این سی بی سے اُن کا جواب عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

    20 اکتوبر کو ممبئی کی خصوصی عدالت میں آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں اُن کی ضمانت مسترد کردی گئی 21 اکتوبر کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی اسی دوران آریان خان کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے آریان خان کی ضمانت کے لیے رجوع کیا۔

    26 اکتوبر کو بمبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت شروع کی لیکن فیصلہ نہیں سُنایا گیا 28 اکتوبر کو بالآخر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

  • آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم  سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

    آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

    آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کودلچسپ مقابلےکے بعد شکست دینےپرآصف علی سوشل میڈیا پر خوب داد وتحسین بٹور رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :مسلسل دوسرے میچ میں قومی ٹیم کومشکل سے نکال کرمیچ جتوانے والےآصف علی کرکٹ شائقین کے ہیرو بن چکے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر خوب داد دی جارہی ہے شائقین کرکٹ ہیرو کی اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں وہیں آصف علی کے چارچھکوں کا موازنہ کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں سے بھی کیا جا رہا ہے کارلوس نے2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بولر بین اسٹوکس کوچارچھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنوایا تھا۔

    آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل


    اس موقع پر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر این بشپ نے کہا تھا کہ کارلوس بریتھ ویٹ ریمیمبر دا نیم۔


    اسی مناسبت سے سوشل میڈیا پرآصف علی ریمیمبر دانیم کاہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہےانگلینڈ کے کرکٹربین اسٹوکس نےاپنے ٹویٹ میں لکھاہے ریمیمبردانیم آصف علی-


    پی سی بی نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں آصف علی ریمیمبر دانیم کے الفاظ کے ساتھ تعریف کی-


    پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سےبھی آصف علی کی تعریف کی گئی پی ٹی وی سپورٹس کی جانب سے بھی آصف علی کو خوب داد دی گئی۔

    یادرہےکہ رآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا…

    پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہےاس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی-

    افغانستان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی:اصف علی نے تو چھکے ہی چھڑا دیئے :صوفیہ مرزا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدف دیا۔ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی۔

    بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا

  • امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو  کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

    امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

    امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے ایف ڈی اے نے 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر، بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے جو امریکا میں بچوں کو کویڈ ویکسین کا پہلا شاٹ ہوگا-

    رپورٹ کے مطابق بچوں کو ویکسین لگانے کا عمل اگلے ہفتے سے شروع کیا جائے گا ایف ڈی اے کے فیصلے سے توقع ہے کہ یہ ویکسین 28 ملین امریکی بچوں کو دستیاب ہو گی، جن میں سے اکثر سکول واپس آچکے ہیں۔

    امریکا :ایف ڈی اے کی 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت

    چین، کیوبا اور متحدہ عرب امارات سمیت صرف چند دیگر ممالک نے ہی اب تک اس عمر اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین کی منظوری دی ہے۔

    ایف ڈی اے کی طرف سے چھوٹے بچوں میں فائزر ویکسین کی 10 مائیکروگرام خوراک کی اجازت دی گئی ہے، جو 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو دی جانے والی ویکسین سے 30 مائیکرو گرام سے کم ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا میں اب تک 58 فیصد افراد مکمل ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ ایسے بہت سے امریکی ہیں جو ویکسین کے خلاف ہیں اور اس کے لیے خدشات میں مبتلا ہیں وہ اپنے بچوں کو بھی ویکسین لگوانا نہیں چاہیں گے۔

    امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم…

    فائزر اور بائیو ٹیک کے مطابق ان کی ویکسین نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے کلینیکل ٹرائل میں کورونا وائرس کے خلاف 90.7 فیصد افادیت ظاہر کی ہے-

    اس سے قبل ایف ڈی اے نے 12 سے 15 سال کے نوجوانوں میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی جبکہ 16 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی مکمل اجازت دی گئی تھی۔

    کمسن بچوں میں کوویڈ 19 کی بیماری کے شدت اختیار کرنے کا عمومی طور پر امکان کم ہی ہوتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کورونا وائرس کے اثرات دوسروں تک تیزی سے پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    سپین حکومت کا کورونا ایمرجنسی کے دوران لئے گئے جرمانے کی رقم عوام کو واپس کرنے کا…

  • پاکستان میں کورونا سے مزید10 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید10 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10 افراد جاں بحق ہوگئے –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 658 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار345 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 441 ہو گئی ہے مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 69ہزار475، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار889، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار3، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار874، بلوچستان میں 33 ہزار244، آزاد کشمیر میں 34 ہزار470 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 15 ہزار 902 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار563، خیبرپختونخوا 5 ہزار740، اسلام آباد 939، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • بھارت میں خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ

    بھارت میں خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ

    بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2019 کے مقابلے میں 2020 میں بھارت میں خود کشیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :"ہندوستان ٹائمز” کے مطابق بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ریکارڈ سطح پر خودکشیوں سے اموات میں 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1967 کے بعد پہلی بار خودکشی سے اموات کا اتنا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    CoVID-19 وبائی مرض نے ہندوستان میں حادثاتی اموات اور خودکشیوں کو کیسے متاثر کیا؟ 28 اکتوبر کو جاری کردہ 2020 نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی رپورٹ اس سوال پر بدیہی حکمت کی تصدیق کرتی ہے۔ جہاں سڑک حادثات اور اس سے منسلک اموات کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے، وہیں خودکشی کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ: ہندوستان ٹائمز
    سروے کی ٹیم کا کہنا ہے کہ خودکشی کر کے اپنی جان لینے والوں میں طلبہ، مزدوروں اور بے روز گار افراد کی یومیہ تعداد میں پہلے کے مقابلے کافی اضافہ ہوا ہے اس کی ایک بڑی وجہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال بھی ہے۔

    سالانہ حادثاتی اموات اور خودکشی (ADSI) رپورٹ، جو NCRB (یہ وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے) کی طرف سے جاری کی جاتی ہے، ہندوستان میں حادثات یا خودکشیوں سے ہونے والے حادثات اور اموات کی تعداد کے اعدادوشمار کا سرکاری ذریعہ ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق 2020 میں طلبہ کی خودکشی سے ہونے والی اموات میں 21 فیصد سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا، جبکہ بے روزگار ملازمین میں ساڑھے 16 فیصد جبکہ مزدروں میں یومیہ ساڑھے 15 فیصد سے بھی زائد کا اضافہ درج کیا گيا۔

    رپورٹ کے مطابق 2020 میں کاشت کاری سے وابستہ 10 ہزار 677 افراد نے اپنی جانیں لے لیں، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد دس ہزار 281 تھی۔

    بھارت میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار 52 لوگوں نے خود کشی کر کے اپنی جان لی یعنی ہر روز تقریبا 400 افراد نے خودکشی کی، 1967 کے بعد پہلی بار بھارت میں ایک برس کے دوران اتنی بڑی تعداد میں خودکشیاں ہو ئی ہیں۔

    خودکشی کے لحاظ سے بھارت کے بڑے شہروں میں دارالحکومت دہلی سر فہرست ہے جہاں گزشتہ برس تین ہزار 25 افراد نے خود کشی کر کے اپنی جانیں لے لیں۔

  • چین: سمندر سے 43 کروڑ 50 لاکھ  سال قدیم دیو قامت بچھو کی باقیات دریافت

    چین: سمندر سے 43 کروڑ 50 لاکھ سال قدیم دیو قامت بچھو کی باقیات دریافت

    شنگھائی: سائنسدانوں نے جنوب مشرقی چین کے علاقے ’’شیوشان فارمیشن‘‘ سے 43 کروڑ 50 لاکھ سال قدیم سمندری بچھو کے فوسلز دریافت کیے ہیں-

    باغی ٹی وی : آن لائن ریسرچ جرنل ’’سائنس بلیٹن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بچھو شاید اپنے زمانے کا ایک خونخوار سمندری درندہ بھی تھا ماہرین کے مطابق چین کا یہ علاقہ آج سے 43 کروڑ سال پہلے سمندری تہہ میں، قطب جنوبی سے کچھ دوری پر واقع تھا جو آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہوا اپنی موجودہ حالت تک پہنچ گیا۔

    شیوشان فارمیشن سے دریافت ہونے والے اس قدیم و معدوم بچھو کا نام ’’مکسوپٹیرڈ یورپٹیرڈ‘‘ (mixopterid eurypterid) رکھا گیا ہے جو ایک میٹر (39 سینٹی میٹر) سے بھی زیادہ لمبا ہوا کرتا تھا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    یہاں سے مکسوپٹیرڈ بچھو کے کئی فوسلز مل چکے ہیں جن کے تفصیلی معائنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کروڑوں سال قدیم جانور غیرمعمولی طور پر آج کے بچھو جیسا تھا، لیکن جسامت میں اس سے کئی گنا بڑا تھا۔

    اس کے دیگر جسمانی خدوخال کی بنیاد پر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سمندر میں رہنے والا ایک بے رحم شکاری تھا جو چھوٹے سمندری جانوروں کو اس طرح جکڑ لیتا تھا کہ جیسے انہیں کسی ٹوکری میں بند کردیا گیا ہو۔

    اس سے قبل ایک تحقیق میں عالمی درجہ حرارت میں اضافہ برداشت کرنے کے لیے گرم خون والے کئی جانور اپنی ہئیت تبدیل کررہے ہیں آسٹریلوی طوطوں سے لے کر امریکی پرندوں تک کئی پرندوں کی چونچیں بڑی ہونے لگیں۔

    سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے سائنسدانوں کا دعویٰ

    ماہرین کا کہنا تھا کہ 30 جانوروں میں سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیاں آسٹریلوی طوطے میں دیکھی گئی ہیں، ان طوطوں کی چونچ 1871 کے بعد سے اب تک 4 سے 10 فیصد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ یورپی خرگوش سمیت کسی کے کان یا دُم میں تبدیلی آرہی ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ وہ اس ارتقائی تبدیلی کے حیاتیاتی نتائج کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ایسا کہنا بھی قبل از وقت ہو گا کہ اس کے پیچھے صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے عوامل ہیں۔

    سائنسدانوں کے مطابق یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ ہئیت میں ہونے والی اس تبدیلی سے جانوروں کو بقا حاصل ہو بھی رہی ہے یا نہیں لہٰذا اس تبدیلی کو مثبت نہیں بلکہ خطرے کی گھنٹی سمجھنا چاہیے، کہ موسمیاتی تبدیلی اتنے مختصر عرصے میں جانوروں کو جسمانی تبدیلی پر مجبور کررہی ہے۔

    2030 میں زمین پر تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے ،ناسا کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خوفناک…

  • کیا عالیہ اور رنبیر دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں؟ عالیہ کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا

    کیا عالیہ اور رنبیر دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں؟ عالیہ کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا

    اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان کا اپنی بیٹی اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے بیان سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی دسمبر میں شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دونوں دسمبر سے پہلے پہلے اپنے تمام پراجیکٹس مکمل کروارہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کچھ پراجیکٹس کی تاریخیں آگے بڑھادی ہیں تاکہ دسمبر میں شادی کرسکیں۔

    جب بارے میں جب عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا مجھے بھی نہیں معلوم کہ شادی کب ہوگی ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سونی رازدان نے کہا مجھے بھی نہیں معلوم کہ شادی کب ہوگی یہاں تک کہ میں بھی شادی کے حوالے سے معلومات کی منتظر ہوں۔

    سونی رازدان نے مزید کہا خیر ابھی بہت وقت ہے مستقبل میں ایسا ہوگا، تاہم ابھی یہ وقت بہت دور ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شادی کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے آپ کو عالیہ کے ایجنٹ کو فون کرنا پڑے گا لیکن ہوسکتا ہے کہ اس کے ایجنٹ کو بھی اس حوالے سے کوئی معلومات نا ہوں۔

    دوسری جانب رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور نے بھی ان کے بھتیجے اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں سنی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو دسمبر میں رنبیر اور عالیہ کے شادی کے بارے میں بھی کچھ نہیں سنا۔

    خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو کچھ عرصے سے ایک ساتھ مختلف تقاریب میں دیکھا گیا ہے گزشتہ ماہ دونوں نے جودھ پور میں رنبیر کپور کی 39 ویں سالگرہ بھی منائی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں 2017 سے جاری ہیں لیکن تاحال دونوں نے واضح طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں کہا رنبیر کپور بھی گزشتہ برس کہہ چکے تھے کہ اگر کورونا نہ آیا ہوتا اور لاک ڈاؤن نافذ نہ ہوا ہوتا وہ شادی سے متعلق فیصلہ کر چکے ہوتے مگر انہوں نے اپنی ممکنہ دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔

    دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اور بعض شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور رواں برس اگست میں لارا دتہ نے کہا تھا کہ دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔