Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی : ” ڈفیٹ آف کوروناسارس ” چغتائی ہیلتھ کیئر کا بچوں کے لئے کمیونٹی ایجوکیشن اقدام

    کراچی : ” ڈفیٹ آف کوروناسارس ” چغتائی ہیلتھ کیئر کا بچوں کے لئے کمیونٹی ایجوکیشن اقدام

    کراچی : چغتائی ہیلتھ کیئر کا بچوں کے لئے کمیونٹی ایجوکیشن اقدام

    باغی ٹی وی : چغتائی ہیلتھ کیئر اپنے کمیونٹی ایجوکیشن پروگرام کے تحت کراچی میں پہنچی اور 28 اکتوبر 2021 بروز جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چغتائی لیب، ہیڈ آفس کراچی، پلاٹ نمبر۔ 2، بلاک 3، P.E.C.H.S، شہید ملت روڈ۔کراچی میں کتاب” ڈفیٹ آف کوروناسارس ” پر ایک داستان گوئی کی ایک نشست کی میزبانی کی۔

    ڈفیٹ آف کوروناسارس کی تقریب رونمائی کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو موجودہ وبائی بیماری سے آگاہ کرنا اور داستان گوئی اور آپس میں گفتگو کے ذریعے موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں ان کی مدد کرنا تھا۔ تعلیم دینے اور سیکھنے کے اس پروگرام میں بچوں ، والدین اوراسکولوں نے شرکت کی ۔

    اس تقریب میں بچوں کی موضوع میں دلچسپی پیدا کرنے اور انہیں سمجھانے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے باصلاحیت کہانی کار سعدیہ سرمد، بانی سنو کہانی میری زبانی کی طرف سے ایک تصویری کہانی سنانے کا سیشن شامل تھا۔ بچوں نے کہانی کا لطف اٹھایا اور مقرر کے ساتھ حصہ لیا۔

    تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عمر چغتائی ڈائریکٹر آپریشنز چغتائی لیب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے نے کہا کہ ” صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کمیونٹی ایجوکیشن چغتائی ہیلتھ کیئر کی ہمیشہ سےترجیح رہی ہے اور ہم اپنی اگلی نسل کویہ سکھانا چاہتے ہیں کہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کوکس طرح صحت مندرکھنا ہے اور اِس پیغام کو دوسرے شہروں تک بھی پہنچانا ہے”۔

    اس پروگرام کا اختتام اِس عزم اور اجتماعی وعدے کے ساتھ ہوا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر عمل کریں گے ۔

  • آریان کیس میں نیا موڑ: این سی بی کا آزاد گواہ فراڈ کے الزام میں گرفتار

    آریان کیس میں نیا موڑ: این سی بی کا آزاد گواہ فراڈ کے الزام میں گرفتار

    بھارت: پونے کی پولیس نے آریان خان منشیات کیس میں شامل نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے آزاد گواہ کرن گوساوی کو فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے 27 اکتوبر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرن گوساوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے تین روز قبل گوساوی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے پولیس اسٹیشن میں خود کو پولیس کے حوالے کردے گا گوساوی کے اس دعوے کے تین روز بعد پونے پولیس نے اسے حراست میں لیا ہے۔

    آریان خان کو گرفتارکرنے والے این سی بی افسر کےمذہب پرتنازع زیربحث

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرن گوساوی کے خلاف مبینہ طور پر فراڈ کرنے کے الزام میں پونے شہر کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں 19 مئی 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے میں گوساوی پر الزام تھا کہ اس نے ایک شخص کو ملیشیا میں نوکری دلوانے کا وعدہ کرکے اس سے پیسے لیے ہیں۔

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

    واضح رہے کہ کرن گوساوی وہی شخص ہے جس کی آریان خان کے ساتھ این سی بی کے دفتر میں سیلفی وائرل ہوئی تھی یہ شخص آریان خان منشیات کیس میں این سی بی کا آزاد گواہ ہے کچھ عرصہ قبل بھارتی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکن اور مہاراشٹرا کے کیبنٹ وزیرنواب ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس شخص کے بارے میں کہا تھا کہ اس کا تعلق بی جے پی سے ہے اور یہ ایک پرائیویٹ جاسوس ہونے کا دعویدار ہے۔

    آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

    جبکہ نواب ملک نے این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے کے خلاف بھی حیران کن دعویٰ کیا ہے جس کے بعد سمیر کافی مشکل میں پھنس گئے ہیں نواب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری جہاز پر ہونے والی پارٹی ایسے وقت میں ہوئی جب کورونا پروٹوکولز لاگو تھے ، پولیس یا وزارت داخلہ سے کوئی اجازت طلب نہیں کی گئی ، یہ اجازت شپنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کی گئی ۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی آریان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت

    انہوں نے کہا کہ اس ریو پارٹی میں ایک بین الاقوامی منشیات کا بادشاہ موجود تھا لیکن نارکوٹک کنٹرول بیورو کے افسر سمیر واکھنڈے نے اسے جانے دیا ، منشیات کا شہنشاہ واکھنڈے کا قریبی دوست ہے ، یہ بتائیں کہ انہوں نے اس مافیا کے سرغنہ کو وہاں سے کیوں جانے دیا ؟-

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    نواب ملک کا کہناتھا کہ میرے پاس ریو پارٹی میں ڈرگ مافیا کے سربراہ کی نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو موجود ہے ، اگر نیشنل کنٹرول بیورو کوئی ایکشن نہیں لیتا تو پھر میں ویڈیو جاری کر وں گا ان کا کہناتھا کہ اصل مسئلہ ریو پارٹی کا نہیں ہے بلکہ واکھنڈے کی جانب سے دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا ہے ۔

     

  • وزیر مملکت علی محمد خان شعیب اختر سے ملنے گھر پہنچ گئے

    وزیر مملکت علی محمد خان شعیب اختر سے ملنے گھر پہنچ گئے

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر غیر اخلاقی سلوک پر جہاں پوری قوم نے بھر پور مذمت کی ہے وہیں معروف شخصیات، کرکٹ ، شوبز اسٹار اور وفاقی وزراءبھی اس پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اتوار کے روز پی ٹی وی سپورٹس پر نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد پروگرام جاری تھا جس کے پینل میں سر ویون رچرڈ، ڈیوڈ گاور ، عاقب جاوید، عمر گل، راشد لطیف ، اظہر محمود، ثناءمیر، شعیب اختر شامل تھے ان تمام سٹارز کی موجودگی میں شعیب نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث روؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان باؤلر لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی پیدوار ہے ۔

    پاکستانی کھلاڑیوں میں اللہ اوراس کےرسولﷺ. کی محبت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے:غیرمسلم…

    پروگرام کے میزبان نعمان نیاز پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا ہے لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب کو لائیو شو سے جانے کا کہہ دیا اور سوری بھی نہیں کی جس پر شعیب اختر نے شائستہ انداز اپناتے ہوئے شو شے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا اور شو چھوڑ کر چلے گئے-

    بعدازاں شعیب اختر نے کہاکہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا یہ رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈ ز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہناتوہین آمیز تھا ۔

    سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا…

    پی ٹی وی پر واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں صارفین نے مذمت کی وہیں معروف شخصیات سمیت وفاقی وزراء نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان تو باقاعدہ قومی ہیرو کے گھر ان سے ملنے پہنچ گئے اور ملاقات کے دوران کھلاڑی کے ساتھ نیشنل ٹی وی پر کئے جانے والے نارو ا سلوک پر مذمت کی ۔


    وزیر مملکت علی محمد خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شعیب اختر کی رہائش گاہ پہنچے جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، اس دوران وزیر مملکت کا کہناتھا کہ شعیب ہمارے قومی ہیرو ہیں ، اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا جھنڈا سر بلند اور ہم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کیئے ہیں ۔وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ قومی ہیرو کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر شیعب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ عزت اورذلت اللّٰہ کےقبضہ قدرت میں ہے! آپ نےدیکھا؟ کیسےساراپاکستان کھڑا ہواآپ کےساتھ
    ایسی ہے ہماری قوم!اپنے اصل ہیروزکوپہچانتی بھی ہےاور ان کی قدر بھی کرنا جانتی ہےاور امتحان کے وقت ان کے ساتھ کھڑا ہونابھی جانتی ہے!

  • وفاقی حکومت نے کرسچن میرج ایکٹ کی بعض دفعات کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا

    وفاقی حکومت نے کرسچن میرج ایکٹ کی بعض دفعات کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا

    کرسچن میرج ایکٹ کے تحت طلاق کے طریقہ کار کے خلاف کیس میں وفاق نے جواب جمع کر ادیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابقڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کرسچن میرج ایکٹ کی بعض دفعات کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا، ترمیمی مسودے کی تیاری اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے کی گئی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے مذہبی امور کی مشاورت کے بعد مسودہ وزارت قانون کو بھجوایا، مسودے کا قانونی اور آئینی جائزہ لے کر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    قبل ازیں لاہور پنجاب اسمبلی میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرداد منظور

    قرار داد مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور (ن) لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل، راشد لطیف یونیورسٹی اور دیگر ترمیمی بل متعارف کرائے گئے جو متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کردیئے گئے۔

    اس سے قبل وفاقی شریعت عدالت نے لڑائی جھگڑوں میں بدلِ صلح کے طور پر غیرشادی شدہ عورت کا رشتہ دینے کی بھیانک رسم ونی یا سوارہ کو غیراسلامی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل فل بینچ نے سنایا تھا-

    سوموار کے روز درخواست گزارسکینہ بی بی کی درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے قرار دیا ہے کہ لڑائی جھگڑوں میں بدلِ صلح کے طور پرغیرشادی شدہ عورت کا رشتہ دینے کی بھیانک رسم ونی یا سوارہ غیراسلامی ہے۔

    شریعت عدالت نے ونی یا سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا

    عدالت نے کہا کہ قرآنی آیات اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں یہ رسم، جو ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج ہے، قطعا ًغیر اسلامی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہے، عدالت نے وضاحت کی ہے کہ اس رسم کے خلافِ اسلام ہونے پر جمہور علماکا اجماع ہے۔

    واضح رہے کہ سوارہ کی رسم جس میں عورت کوبدل صلح کے طور پر دیا جاتا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج چلی آ رہی ہے حکومت نےتعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت اس رسم کو قابل تعزیر جرم قرار دیا ہے لیکن پھر بھی ملک کےمختلف علاقوں میں یہ رواج موجود ہے،اس رسم کوپنجاب میں ونی جبکہ خیبرپختونخوا میں سوارہ کہا جاتا ہے۔

  • جاپانی فیکٹری میں لفٹ کے ہزار بٹنوں والی دیوار تیار

    جاپانی فیکٹری میں لفٹ کے ہزار بٹنوں والی دیوار تیار

    جاپان کی ایک معروف لفٹ بٹن فیکٹری نے اپنے تمام بٹن ایک دیوار پر لگا دیئے ہیں جنہیں وہ آرڈر پر بناتی رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیوار پر تقریباً ایک ہزار بٹن لگائے گئے ہیں بٹنوں کا یہ سیٹ کمپنی کی تاریخ اور ترتیب کو ظاہر کرتا ہے، جو 1933 میں قائم ہوئی تھی۔ کمپنی کے اندر نصب ایک بہت بڑے پینل میں ایک ہزار سے زیادہ بٹن لگے ہوئے ہیں انہیں دیکھنے آنے والے شائقین انہیں دبا کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    پارک میں گھومنے آئی خاتون ہیرے کی مالک بن گئی

    اس کمپنی کا نام شیماڈا ڈانکی سیساکوشو ہے جو 88 سال سے لفٹ کے بٹن بنا رہی ہے اور ان کے بنائے گئے تمام بٹنوں کی مکمل تاریخ اس بورڈ پر دیکھی جا سکتی ہےان بٹنوں کو دیکھنے کے لیے آنے والے بچے دھاتی پینل پر ان بٹنوں کو دبا کر دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں ۔ بٹن دبانے کے ساتھ ہی یہ روشن ہو جاتا ہے جیسے یہ لفٹ کا اصل پینل ہو دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بٹنوں کی دیوار کو دیکھنے کے لیے اس قدر رش ہے کہ اس کے لیے باقاعدہ درخواست دینے پڑتی ہے ۔

    سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

    کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ بٹن پریسنگ مقابلہ بھی کروائے گی جسے بٹن پریسنگ میراتھن کا نام دیا جائے گا جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کمپنی کے دورے کی درخواست کی ہے اور اب کمپنی کے پاس اگلے سال جون تک کی تاریخ نہیں ہے۔

    ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا تحقیق

    سائنسدانوں نے زمین پر ہی مریخ کا ماحول بنا لیا

  • داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے     پینٹاگون نے خدشہ ظاہر کر دیا

    داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے پینٹاگون نے خدشہ ظاہر کر دیا

    واشنگٹن: پینٹاگون نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں داعش اور القاعدہ اس قابل ہوسکتے ہیں کہ امریکہ کونشانہ بنائیں اور ان کا ایسا ارادہ بھی ہے۔پینٹاگون حکام نے کانگریس کے سامنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبان داعش سے نمٹ سکیں گے یا نہیں اس لیے امریکہ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے ” سی این این ” کے مطابق سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے، انڈر سیکرٹری برائے دفاع برائے پالیسی کولن کاہل نے کہا کہ گروپ ابھی اس طرح کا حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے، لیکن "ہم دیکھ سکتے ہیں کہ داعش اور القاعدہ 6 ما ہ میںکسی جگہ یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ یا 12 ماہ۔” انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ کو اس صلاحیت کو دوبارہ بنانے میں ایک یا دو سال لگیں گے۔

    طے کر لیا، افغانستان سے داعش کا صفایا کردیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

    کاہل نے امریکی حکومت کے ایک رکن کی جانب سے اب تک کی تیز ترین ٹائم لائن کا خاکہ پیش کیا کہ افغانستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جس نے اگست کے اواخر میں کابل میں خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا، امریکی وطن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

    ستمبر کے آخر میں، جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ 11 ستمبر 2001 کے مقابلے میں کم ہے، لیکن یہ کہ داعش یا القاعدہ نسبتاً کم وقت کے اندر دوبارہ تشکیل پا سکتے ہیں۔

    امریکا جوہری مذاکرات سے پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کرے ایرانی وزیر…

    مارک ملی نے قانون سازوں کو بتایا کہ "یہ بہت دور مستقبل میں ایک حقیقی امکان ہے – 6، 12، 18، 24، 36 ماہ، اس قسم کا ٹائم فریم القاعدہ اور داعش کی تشکیل نو کے لیے ملی نے قانون سازوں کو بتایا۔ "دہشت گرد تنظیمیں غیر حکومتی جگہوں کی تلاش کرتی ہیں تاکہ وہ تربیت اور سازوسامان حاصل کر سکیں اور ترقی کی منازل طے کر سکیں، اور اس طرح، وہاں واضح طور پر اس بات کا امکان موجود ہے کہ آگے چل کر ایسا ہو سکتا ہے۔”

    عراق میں داعش کے نائب رہنما سمیع جاسم گرفتار

    فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے ڈائریکٹر آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل جیمز منگس نے سماعت کو بتایا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے اندازے اس بات پر مبنی ہیں کہ امریکہ یا اتحادیوں کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔

  • مہاشٹرا : کیبنٹ وزیرنواب ملک ،آریان خان کی حمایت میں ڈٹ گئے،ایسا دعوی کہ سمیر واکھنڈےمشکل میں پھنس گئے

    مہاشٹرا : کیبنٹ وزیرنواب ملک ،آریان خان کی حمایت میں ڈٹ گئے،ایسا دعوی کہ سمیر واکھنڈےمشکل میں پھنس گئے

    بالی ووڈ کنگ شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے پر لگنے والے الزامات نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ہے تاہم اب مہاشٹرا کے کیبنٹ وزیر نواب ملک کے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سمیر بڑی پریشانی میں گھِر گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق نواب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری جہاز پر ہونے والی پارٹی ایسے وقت میں ہوئی جب کورونا پروٹوکولز لاگو تھے ، پولیس یا وزارت داخلہ سے کوئی اجازت طلب نہیں کی گئی ، یہ اجازت شپنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کی گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ اس ریو پارٹی میں ایک بین الاقوامی منشیات کا بادشاہ موجود تھا لیکن نارکوٹک کنٹرول بیورو کے افسر سمیر واکھنڈے نے اسے جانے دیا ، منشیات کا شہنشاہ واکھنڈے کا قریبی دوست ہے ، یہ بتائیں کہ انہوں نے اس مافیا کے سرغنہ کو وہاں سے کیوں جانے دیا ؟-

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    نواب ملک کا کہناتھا کہ میرے پاس ریو پارٹی میں ڈرگ مافیا کے سربراہ کی نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو موجود ہے ، اگر نیشنل کنٹرول بیورو کوئی ایکشن نہیں لیتا تو پھر میں ویڈیو جاری کر وں گا۔

    ان کا کہناتھا کہ اصل مسئلہ ریو پارٹی کا نہیں ہے بلکہ واکھنڈے کی جانب سے دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا ہے ۔

    انہوں نے سینٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی ) سے آریان خان کو چھوڑنے کیلئے سمیر واکھنڈے پر شارخ خان سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزامات پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

    خیال رہے کہ اس ہائی پروفائل کیس کے جشم دید گواہ پربھاکر سائل نے الزام عائد کیا تھا کہ سمیر واکھنڈے، کرن گوساوی اور دیگر گواہان اور کچھ این سی بی کے حکام نے شاہ ر خ خان سے 25 کروڑ روپے مانگے ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نواب ملک نے سمیر واکھنڈے کا نکاح نامہ ٹوئٹر پر جا ری کیا تھا جس کے بعد سمیر واکھنڈے کا مذہب سے متعلق تنازع بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہے نواب ملک نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سمیر وانکھیڈے مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مقامی قاضی مزمل احمد نے ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس نکاح نامے کو درست قرار دیا جس میں نواب ملک نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ نکاح نامہ سمیر واکھنڈے کا ہے قاضی مزمل احمد نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے سمیرواکھنڈے کا نکاح پڑھایا تھا جب کہ نکاح کے وقت سمیر واکھنڈے اور ان کی پہلی اہلیہ دونوں مسلمان تھے۔

    قاضی مزمل احمد نے اپنے دعوے میں کہا ہےکہ سمیر واکھنڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا جس میں کئی بااثر افراد نے شرکت کی تھی جب کہ ان کی شادی مکمل اسلامی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔

    آریان خان کو گرفتارکرنے والے این سی بی افسر کےمذہب پرتنازع زیربحث

  • عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر بلوچستان حکومت کاحصہ بن گئی

    عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر بلوچستان حکومت کاحصہ بن گئی

    کوئٹہ: بی اے پی کے وفد کی عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں رکن اسمبلی سید احسان شاہ کی رہائش گاہ آمد

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سید احسان شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں امید کرتے ہیں ایک نئی حکومت ایک مثالی حکومت ہوگی کوئٹہ۔صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا نئی حکومت کی ترجیحات ہونی چاہیے۔

    علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی بھی بلوچستان حکومت کا ایک بار پھر حصہ بن گئی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے قدوس بزنجو ‘ظہور بلیدی اور دیگر سے ملاقات کے بعد اے این پی بلوچستاننے بی اے پی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے-

    قبل ازیں گزشتہ روز کوئٹہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،وفاقی وزیر پرویز خٹک، سردار یار محمد رند و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے پی ٹی آئی کی اتحادیوں کے ساتھ ہمدردیوں کوپھر دہرایا-

    بلوچستان کی ترقی،خوشحالی کے لیے ہم حاضر:سنجرانی ، خٹک اور یار محمد رند بول اٹھے

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ایسا لگا کہ انکو نظرانداز کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اراکین نے مجھے وزیراعلی اور بابر موسی خیل کو اسپیکر کیلئے نامزد کیا،باپ پارٹی حکام آپس میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں،اتحاد کو چلانے کیلئے قربانیاں دی جاتی ہیں،استعفی دینے کے بعد بھی صوبائی حکومت کو غیر مستحکم نہیں کیا امید ہے کہ باپ ہمارے ساتھ سابق رویہ اختیار نہیں رکھے گی،پارٹی کا فیصلہ ہے ماننا پڑے گا ہم نے مل کر بلوچستان کو چلانا ہے، ہم نے بلوچستان کو ترقی دینی ہے-

    وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی باپ پارٹی کو سپورٹ کیا،اب بھی کرے گی ، بلوچستان کی ترقی کے لیے کوئی ایک قدم آگے بڑھے گا تو پی ٹی آئی دس قدم آگے آئے گی صوبے میں بننے والی نئی حکومت پی ٹی آئی کا خیال رکھے گی،پی ٹی آئی اراکین کو نظرانداز کرنا برداشت نہیں،سابق حکومت نے پی ٹی آئی کو وہ حیثیت نہیں دی تو جو انکا حق تھا،سردار رند نے ہمیں عزت دی-

    باپ پارٹی کے سنیئر رہنما ظہور بلیدی نے کہا کہ سردار رند نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا،بڑے ہونے کی حیثیت سے ہم نے ہمیشہ ان سے قربانی لی،باپ پارٹی نے سردار رند کو مختلف جگہوں پر نظرانداز کیا،

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کووزارت اعلیٰ سے محروم کرنے والے مرکزی کردار عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سردار رند ہمارے بڑے اور قبائلی حیثیت رکھتے ہیں،مل کر بلوچستان میں اچھی حکومت بنائیں گے،سردار رند باہر تھے جس کی وجہ سے ہم نہیں مل سکے

  • پُرانے جوتوں کا جوڑا 26 کروڑ روپے میں نیلام

    پُرانے جوتوں کا جوڑا 26 کروڑ روپے میں نیلام

    باسکٹ بال کے مشہور امریکی کھلاڑی مائیکل جورڈن کے پرانے جوتوں کا ایک جوڑا گزشتہ دنوں لاس ویگاس کے ایک نیلام گھر سے 14 لاکھ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 26 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔

    باغی ٹی وی : مائیکل جورڈن نے یہ جوتے1984 میں ابتدائی گیم سیزن کے دوران پہنے تھے جب ان کی عمر صرف 21 سال تھی جبکہ انہوں نے نیا نیا باسکٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا ان دنوں وہ ’شکاگو بُلز‘ نامی باسکٹ بال ٹیم سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے پانچویں میچ میں جوتوں کا یہ جوڑا پہنا تھا جوتوں کے 1 ملین سے 1.5 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

    نیلام گھر نے ایک بیان میں کہا کہ پرانےجوتوں کا خریدار نک فیوریلا ہے جو کارڈز جمع کرنے کی مشغلہ بھی رکھتے ہیں ان جوتوں نے نیلامی میں فروخت ہونے والےکئی جوتوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ’نائکے ایئر شپس‘ برانڈ سے تعلق رکھنے والے ان جوتوں پر مائیکل جورڈن کے دستخط بھی موجود ہیں-

    مادہ ہتھنیاں بغیر دانتوں کے کیوں پیدا ہو رہی ہیں حالیہ تحقیق میں انسانیت سوز…

    یہ جوتے اتوار کو لاس ویگاس میں سوتھبی کے آئیکونز آف ایکسیلنس اور ہوٹ لگژری نیلامی کے حصے کے طور پر فروخت کیے گئے، جس میں زیورات، گھڑیاں اور جمع کرنے والوں کی کاریں بھی شامل ہیں۔

    14 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام ہونے کے بعد ان جوتوں نے اب تک کھیل سے متعلق مہنگے ترین داموں میں فروخت ہونے والی چیز کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

    70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

  • فیروز خان کا ’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر ہوکرمزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق بیان

    فیروز خان کا ’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر ہوکرمزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق بیان

    پاکستانی معروف اداکار فیروز خان کا ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر ہوکر مزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر عظیم اللہ قریشی نامی نوجوان کی چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت سیزن3‘‘ کے مرکزی کردار فرہاد کی طرح محبت کی ناکامی پر مزار پر جابیٹھتا ہے –

    یہ نوجوان ڈرامے اور اس کے ہیرو فرہاد سے بے حد متاثر ہے اور اس نے بالکل اسی طرح ملنگ کاحلیہ بنایا ہوا ہے جیسا کہ ڈرامے میں فیروز خان کا حلیہ ہے۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب فیروز خان سے میزبان کی جانب سے اس نوجوان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا دیکھیں ہم لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم لوگ اب ایسے وقت سے گزررہے ہیں جہاں پر لوگ شہرت کے لیےکچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ اور ان لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں کہ اپنے ساتھ ساتھ وہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں اور اپنے ملک کوان چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    نور جہاں سے متعلق نامناسب بیان پر علی عظمت کی وضاحت

    فیروز خان نے مزید کہا اگر اب ٹک ٹاک کی بات کریں یا حال ہی میں ہونے والے چند سانحات کی بات کریں جو بہت زیادہ وائرل ہوئیں اور جنہوں نے پاکستان کا نام بہت زیادہ خراب کیا اور ان کے پیچھے کوئی سچائی نہیں تھی، تو مجھے ایسا لگتا ہے ہم ان چیزوں کو جتنی توجہ دیں گے یہ اتنی ہی زیادہ بڑھیں گی۔ لہذا میں نا تو ان چیزوں کو زیادہ دیکھتا ہوں اور نا ان پر زیادہ بات کرتا ہوں اور ناہی ان کے بارے میں سوچتا ہوں۔

    واضح رہے کہ ڈرامے ’’خدا اور محبت‘‘ سے متاثر نوجوان عظیم اللہ قریشی جمعہ کے روز ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر جوگی کے حلیے میں بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کو یاد کرکے تسبیح پڑھتا ہے۔

    صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی