Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سائبرحملہ:نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں

    سائبرحملہ:نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں

    کراچی: سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیکرز نے کل رات کو حملہ کیا تھا اور ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کر لیا۔

    یوم آزادی کے موقع پر ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک

    انہوں نے کہا کہ ہیکرز نیشنل بینک کے مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔

    عارف عثمانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے-

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل

    انہوں نے کہا کہ پیر تک کامیابی نہ ملی تو آئسولیٹ کر کے سسٹم اور بینک سروسز جاری رکھیں گے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہر نے کہا کہ نیشنل بینک پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) پر ہیکرز کے حملے کے نتیجے میں ایف بی آر کی طرف سے آپریٹ کی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں تھیں ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں کھربوں روپے کی ٹرانزیکشنز اور شہریوں کے اثاثوں، آمدنی و اخراجات کی حساس تفصیلات موجود تھیں-

    انٹرنیٹ کی رفتار اچانک سست ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

  • یورپ میں گزشتہ رات گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

    یورپ میں گزشتہ رات گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

    یورپ میں موسم گرما اور موسم سرما کا وقت ہفتہ 30 اکتوبر کی رات اور 31 اکتوبر اتوار کی صبح 2021 اور 2022 کا ٹائم تبدیل ہو گیا گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں سال میں دو بار وقت بدلا جاتا ہے۔ CET (یا موسم سرما کے وقت) سے موسم گرما کے وقت میں تبدیلی مارچ کے آخری اتوار کو ہوتی ہے اور موسم گرما کے وقت سے CET (یا موسم سرما کے وقت) میں اکتوبر کے آخری اتوار کو ہوتی ہے۔

    مریم نواز اور بھارتی لابی کے درمیان محبت کی مشترکہ داستان:ورلڈ کپ 2019 کی خفیہ محبت کا پھراظہار

    یورپ میں موسم گرما اور سردیوں کے وقت کے بارے میں وقت نہ تبدیل کرنے پر بات چیت کے باوجود 2021 اور 2022 میں ایک بار پھر وقت کی تبدیلیاں ہوں گئیں- موسم خزاں 2021 اور بہار 2022 میں وقت کی تاریخیں یہ ہیں۔

    اتوار 31 اکتوبر 2021 موسم گرما کے وقت سے CET / موسم سرما کے وقت میں تبدیلی۔ گھڑیاں کو ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح 3 بجے سے 2 بجے ایک گھنٹہ واپس کیا جاتا ہے اور رات ایک گھنٹہ زیادہ ہوتی ہے۔

    خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں:بابراعظم کے والد…

    اتوار 27 مارچ 2022 CET / موسم سرما کے وقت سے موسم گرما کے وقت میں تبدیلی ہوگی گھڑیوں کو ہفتہ کی رات اور اتوار کی صبح دوران 2:00 بجے سے 3:00 بجے تک آگے رکھا جاتا ہے تو رات ایک گھنٹہ کم ہوگی۔

    موسم گرما پورے وسطی یورپ میں مارچ کے آخری اتوار کو وسطی یورپی وقت کے مطابق 2:00 بجے موسم گرما شروع ہوتا ہےسردیوں کا وقت موسم سرما کے وقت میں تبدیلی ہمیشہ اکتوبر کے آخری اتوار کو صبح 3:00 بجے ہوتی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے کرجیت آسان بنا…

  • آریان خان کا قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ

    آریان خان کا قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے جیل سے رہائی کے بعد چند قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو گزشتہ روز بومبے ہائی کورٹ سے بالآخر ضمانت مل ہی گئی آریان خان نے جیل میں کافی مشکل وقت گزارا تاہم گزشتہ روز تقریباً شام 6 بجے جب جیل حکام نے انہیں ضمانت کی خوشخبری سنائی تو وہ بہت زیادہ خوش ہوگئے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ آریان خان نے جیل حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان کی آرتھر روڈ جیل میں قیام کے دوران کچھ قیدیوں سے واقفیت ہوگئی تھی اور انہوں نے رہائی کے بعد ان قیدیوں کے خاندانوں کی مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جب آریان خان این سی بی کی کسٹڈی میں تھے تو کاؤنسلنگ سیشن کے دوران انہوں نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی سماجی اور مالی بہتری کے لیے کام کریں گے اور ایک اچھا انسان بن کر دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ 28 دن بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل سے رہائی مل گئی ، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کو لینے ممبئی کی آرتھر جیل پہنچے ممبئی آرتھر جیل میں قید آریان خان گھر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں مداحوں کی بڑی تعداد شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ۔۔منت۔۔ کے باہر موجود تھی-

    این ڈی پی ایس عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے پر پابندی تھی۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیں انہیں سوشل میڈیا یا میڈیا ہاؤسز پر کارروائی کے بارے میں کوئی بیان دینے سے بھی منع کیا گیا ہے آریان خان کو اپنے تفتیشی افسر کو بتائے بغیر ممبئی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    آریان خان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی ظاہر کریں گےکسی بھی شرط کی خلاف ورزی آریان خان کی ضمانت منسوخی کا باعث بن سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا رواں ماہ 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی آریان خان سمیت دیگر افراد منشیات استعمال کرنے کے الزام میں زیرِ حراست ہیں۔

    اس کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے اور دیگر زیرِ حراست افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا 4 اکتوبر کو آریان خان کی ضمانت کے لیے ممبئی کی خصوصی عدالت میں پہلی سماعت ہوئی جس میں آریان خان سمیت دیگر افراد کو 11 اکتوبر تک این سی بی کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا۔

    7 اکتوبر ممبئی کی عدالت نے آریان خان سمیت دیگر 7 ملزمان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا 8 اکتوبر کو آریان خان کو ممبئی آرتھر روڈ جیل منتقل کیا گیا 10 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کا بیان لیا۔

    14 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت نے آریان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    ممبئی کی عدالت نے آریان خان کو مزید 20 اکتوبر تک جیل میں رہنے کا حکم دیا11 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کی اور این سی بی سے اُن کا جواب عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

    20 اکتوبر کو ممبئی کی خصوصی عدالت میں آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں اُن کی ضمانت مسترد کردی گئی 21 اکتوبر کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی اسی دوران آریان خان کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے آریان خان کی ضمانت کے لیے رجوع کیا۔

    26 اکتوبر کو بمبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت شروع کی لیکن فیصلہ نہیں سُنایا گیا 28 اکتوبر کو بالآخر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

  • امریکا کا افغانستان کے لئے 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے لئے 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان

    امریکہ نےافغانستان کے لئے تقریباً 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے کہا ہے کہ یہ امریکی امداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد متاثرہ افغانوں میں براہ راست تقسیم کی جائے گی ان متاثرہ افراد میں ہمسایہ ملکوں میں موجود افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔ اس کام میں آزادانہ طور پر کام کرنے والی تنظیموں کی مدد حاصل کی جائے گی۔

    اس اضافی امداد کے بعد سال 2021ء کے دوران امریکہ کی جانب سے افغانستان کواب تک مجموعی طور پر تقریباً 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دیئے جا چکے ہیں جو کسی ملک کی جانب سے دی جانے والی سب سے بڑی امداد ہےامداد سےعارضی پناہ گاہیں،روزگار کے وسائل کی فراہمی، صحت کی دیکھ بھال، سرد موسم سے تحفظ، خوراک کی ہنگامی امداد، پانی،طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    اقوام متحدہ کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات کی شدید قلت مزید بڑھتی جا رہی ہے افغانستان کی اندازاً چار کروڑ آبادی کا نصف حصہ یعنی دو کروڑ 28 لاکھ افغان باشندوں کو نومبر سے خوراک کی شدید کمی درپیش ہو گی۔

    افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے، انتونیو گوتریس کی عالمی برادری سے اپیل

    رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس سال کے آخر تک پانچ سال سے کم عمر کے 30 لاکھ 20 ہزار بچوں کو غذائیت کی شدید کمی کا سامنا ہو گا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ یورپی یونین کمیشن نے حالیہ منعقد کی گئی ورچوئل کانفرنس میں افغانستان اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک ارب یورو کے پیکج کا اعلان کیا سربراہ یورپی یونین کمیشن اروسلاوان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین افغان امدادی پیکج کیلئے مزید 7 سو ملین یورو جاری کرے گا یورپی امداد افغانستان میں انسانی، سماجی ومعاشی ضروریات پرخرچ ہو گی۔

    افغانستان کو انسانی، سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہوگی یورپی امداد کا کچھ حصہ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کو دیا جائے گا۔

    اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں سابق چیف سیکورٹی گارڈ…

    اروسلا وان نے واضح کیا تھا کہ امدادی رقم طالبان کی عبوری حکومت کو نہیں دی جائے گی کیونکہ یورپی یونین نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد وہاں کام کرنے والے بین الاقوامی اداراوں کے ذریعے فراہم کی جائے گی طویل المیعاد امداد کیلئے طالبان کو یورپی یونین کی پانچ شرائط کو پورا کرنا ہوگا ہم طالبان سے روابط کے لیے پہلے کی اپنی شرائط واضح کر چکے ہیں جن میں انسانی حقوق کی پاسداری اولین شرط ہے۔

    اروسلا وان نے کہا تھا کہ ہم طالبان کے اقدامات کی قیمت افغان عوام کو نہیں چکانے دیں گے ہم افغانستان میں انسانی بحران ٹالنے کے لیے سب کچھ کریں گے جو ہم کرسکتے ہیں۔ اور ہمیں جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ میں طالبان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے اپنے وعدوں پر قائم رہیں انتونیو گوتریس نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے وعدے توڑ دیئے ہیں وعدے ٹوٹنے کا مطلب افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوابوں کا ٹوٹنا ہے –

    انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے پر آرام سے نہیں بیٹھے گا اقوام متحدہ کی طالبان سے روزانہ کی بنیادوں پر بات ہوتی ہے طالبان بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیریئن قوانین کے مطابق بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

    افغانستان کے دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں اور ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایکشن لے تاکہ سب کچھ تباہی سے بچ سکے-

    انہوں نے کہا تھا کہ ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ افغان معیشت دوبارہ سانس لے سکے لیکن سب کچھ عالمی قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے بغیر ہونا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح طالبان یا حکمرانوں کو پیسہ دینے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔

    یورپی یونین کمیشن کا افغانستان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان

  • سیمی فائنل میں پاکستان خطرناک ،مائیکل وان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کر دیا

    سیمی فائنل میں پاکستان خطرناک ،مائیکل وان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کر دیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی لگاتار تیسری جیت اور شاندار پرفارمنس کے باعث پاکستان ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے فیورٹ ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی :سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پاکستان سے متعلق آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا ہے، سابق انگلش کپتان نے ٹوئٹ کی کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا جو میچ جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔

    گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں:پاکستان سے شکست کے بعد اہم طالبان رہنما کا…

    خیال رہے پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت، نیوزی لینڈ اور گزشتہ روز افغانستان کو شکست دے چکی ہے تینوں ٹیموں کو شکست دینے کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے پاکستان کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں چرچے ہیں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے پاکستان کو پاکستان ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ یادرہےکہ رآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

    پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا ہےاس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی تھی-

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کاہدف دیا۔ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی۔

    افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

    جبکہ مسلسل دوسرے میچ میں قومی ٹیم کومشکل سے نکال کرمیچ جتوانے والےآصف علی کرکٹ شائقین کے ہیرو بن چکے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر خوب داد دی جارہی ہے شائقین کرکٹ ہیرو کی اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں وہیں آصف علی کے چارچھکوں کا موازنہ کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں سے بھی کیا جا رہا ہے کارلوس نے2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بولر بین اسٹوکس کوچارچھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنوایا تھا۔

  • 60 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل:این سی او سی کا شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ

    60 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل:این سی او سی کا شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ

    60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے والے شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : این سی اوسی نےکورونا ویکسین کے حوالے سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شہروں میں حوصلہ افزائی کےلیے معمولات زندگی کو معمول پرلانے کا فیصلہ کر لیا درجہ بندی کے مطابق اسلام آباد،منڈی بہاوالدین گلگت اور میرپور60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر بہترین ویکسین شدہ شہر قراردیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیراسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔کورونا کی صورتحال اور مختلف شہروں کی مکمل ویکسینیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔40 سے 60 فیصد آباد کو ویکسین لگا کرراولپنڈی،جہلم،پشاور،غذر،کرمنگ،سکردو،ہنزہ،باغ اوربھمبھر کواچھے ویکسین شدہ شہرقراردیاگیاہے۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید10 افراد جاں بحق

    باقی شہروں میں 40 فیصد آبادی سے کم افراد کو ویکسین لگائے جانے کی وجہ سے ویکسین کی شرح کو کم قرار دیا گیا۔

    بہترین ویکسین شدہ شہروں اسلام آباد،منڈی بہائوالدین ، گلگت اور میرپور میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے اجتماعات شادی بیاہ کی تقریبات،کھیلوں کے میدان،تجارت اور کاروبار،ان ڈور ڈائننگ،سینما،جم،تفریحی اورمذہبی مقامات بشمول مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نافذ این پی آئیزکو ہٹا دیا گیا ہے۔

    بہترین ویکسین شدہ شہروں میں اندرون شہر اور بین الاضلاعی سفر میں مسافروں کی تعداد کو بڑھا کر 100 فیصد کر دیا گیا ہے۔اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں مسافروں کی تعداد کو 80 فیصد تک رکھا گیا ہے۔

    سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیروز والا میں طلبا کو لگائی گئی ویکسین

    ان شہروں میں تقریبات،ڈائننگ،سینما اور تفریح کےلیے این آئی پیز کا نفاذ 15 نومبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں عوامی اجتماعات کو بالترتیب 500 اور300 کی مقرر حد میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    این سی اوسی نے ملک بھر میں ان تمام سہولیات کا تسلسل مکمل ویکسین لگوانے اور ماسک کے لازمی استعمال سے مشروط کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 658 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار345 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 441 ہو گئی ہے مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 69ہزار475، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار889، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار3، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار874، بلوچستان میں 33 ہزار244، آزاد کشمیر میں 34 ہزار470 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 15 ہزار 902 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار563، خیبرپختونخوا 5 ہزار740، اسلام آباد 939، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • نریندرمودی  نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا

    نریندرمودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا

    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی کا جہاز گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا ہے، متعلقہ اتھارٹی نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت دی تھی

    عروسہ کو پیسے دیئے بغیر یہ کام نہیں ہوتا تھا، امریندر سنگھ پر نوجوت سدھوسنگھ کی…

    سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا۔ نریندر مودی کا طیارہ بوئنگ 777،تھری ہنڈرڈ ای آر،کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی فصائی حدود سے پاکستانی ایئر سپیس میں داخل ہوا، جو تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ایئرسپیس سے باہر نکل گیا۔

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

    جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی سے ٹیک آف کیا تھا ، اوروزیر اعظم نریندر مودی بھی طیارے میں موجود تھے۔سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اپنےدورہ کےاختتام پر بھارت واپسی کے لیے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے نئی دلی جائیں گے۔

     

  • آصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹرہیں، ہر بھجن سنگھ بھی آصف علی کے فین ہو گئے

    آصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹرہیں، ہر بھجن سنگھ بھی آصف علی کے فین ہو گئے

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف آصف علی کی شاندار کارکردگی نے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو بھی تعریف کرنے پر مجبورکر دیا۔

    باغی ٹی وی : ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ آصف علی نے اورر کی آخری گیندپر سنگل لینے سے انکارکرکے بھر پوراعتماد کامظاہرہ کیا اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو ختم کیا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ آصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹر ہیں۔

    افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

    واضح رہے کہ مسلسل دوسرے میچ میں قومی ٹیم کومشکل سے نکال کرمیچ جتوانے والےآصف علی کرکٹ شائقین کے ہیرو بن چکے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر خوب داد دی جارہی ہے شائقین کرکٹ ہیرو کی اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں وہیں آصف علی کے چارچھکوں کا موازنہ کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں سے بھی کیا جا رہا ہے کارلوس نے2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بولر بین اسٹوکس کوچارچھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنوایا تھا۔

    آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

    میچ کے بعد بات کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے جاتا ہوں تو پلاننگ کرکے جاتا ہوں،سوچ کر جاتا ہوں کہ کیسے بیٹنگ کرنی ہے شعیب ملک سے کہا تھا کہ اگر 25 رنز بھی رہتے ہوئے تو مکمل کرلیں گے راشد کو وکٹ نہ دینے کی کوشش تھی جس میں کامیاب رہا۔

    علاوہ ازیں انہوں نے میچ جیتنے کے بعد ٹوئٹ بھی کی تھی انہوں نے لکھا تھا کہ‘اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔’

    انہوں نے لکھا کہ میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔

    آصف علی کے چھکوں نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا:چھکوں کی ویڈیو وائرل

  • کورونا کے باوجود پاکستان کی معشیت بحال ہوئی    اسٹیٹ بینک آف پاکستان

    کورونا کے باوجود پاکستان کی معشیت بحال ہوئی اسٹیٹ بینک آف پاکستان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2020-21 میں کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی معیشت بھرپور طور پر بحال ہوئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی معیشت کورونا وبا کی وجہ سے معاشی اور مالی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑاتاہم پاکستانی معیشت گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں بھرپور طور پر بحال ہوئی، پاکستان نے مالی رواں سال کے مقررہ اہداف کے تناظر میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی،رواں مالی سال معاشی نمو بحال ہو کر3.94 فیصد پر آ گئی۔

    اسٹیٹ بینک کا سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ برائے سال 2020-21 کے مطابق رواں مالی سال ایک خاص طور پر دشوار سال رہا، معاشی نمو مقررہ 2.1 فیصد ہدف سے خاصی بلند رہی،گزشتہ مالی سال کورونا کے سبب معاشی نمو 0.47 فیصد سکڑی،مالی سال21ء میں مہنگائی معتدل ہو کر اسٹیٹ بینک کے ہدف کے اندر 8.9 فیصد پر رہی،جاری کھاتے کا توازن، مالیاتی توازن اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر جیسے اہم معاشی توازن کے اظہاریوں میں بہتری آئی، مہنگائی کی توقعات کو قابو میں رکھ کر پورے سال کے دوران پالیسی ریٹ کسی ردو بدل کے بغیر برقرار رکھا گیا۔

    مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

    اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 10 سال کی پست ترین سطح پر چلا گیا۔ مارکیٹ کی بنیاد پر طے ہونے والی شرحِ مبادلہ نے برآمدی مسابقت کو بہتر بنایا۔ رواں مالی سال 29.4 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہونے کی راہ ہموار ہوئی۔جون 2021ء کے آخر تک 181,556 ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 1.56 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

    مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی کے تحت اسٹیٹ بینک میں مالی شمولیت کو اوّلین تزویراتی ترجیح کی حیثیت حاصل رہی،رواں مالی میں دیہی، پسماندہ اور بینکاری خدمات سے محروم علاقے سٹیٹ بینک کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے، اور مرکزی بینک نے وہاں کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو نئی شاخوں کے قیام کے لیے لائسنس جاری کیے۔

    آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

    قرضے کی تقسیم کے حوالے سے سٹیٹ بینک نے ہاوسنگ، تعمیراتی، زرعی قرضوں اور چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں کو قرضوں کی فراہمی دوبارہ شروع کی، مزید یہ کہ اپریل 2021ء میں سٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری صنعت کے لیے تیسری مرتبہ پانچ سالہ تزویراتی منصوبہ جاری کیا تاکہ تزویراتی سمت کا تعین اور صنعت میں نمو کے موجودہ تحرک کو مستحکم کیا جاسکے۔

    ٹی وی پر بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والا شہباز گل لاہور کی عدالت سے غائب ہے،عطا تارڑ

  • آریان خان کو جیل سے رہائی کے بعد کس گاڑی میں گھر لایا گیا اور سڑکوں پر کیا مناظر تھے؟ دیکھیں ویڈیو

    آریان خان کو جیل سے رہائی کے بعد کس گاڑی میں گھر لایا گیا اور سڑکوں پر کیا مناظر تھے؟ دیکھیں ویڈیو

    شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان کو آخر کار جیل سے رہائی مل گئی ہے اور وہ اپنی رہائشگاہ منت پہنچ گئے ہیں جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آریان کی رہائی کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتاہے کہ آریان کیلئے پولیس اور نجی سیکیورٹی گارڈز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، جبکہ ’ منت ‘ کو جانے والی سڑک پر شاہ ر خ خان کے مداحوں کی بھاری تعداد موجود ہے جن کے درمیان سے اداکار کی رینج روور سپورٹس گاڑی نہایت آہستہ رفتار میں چلتی ہوئی گھر کی طرف بڑھ رہی ہے –

    گاڑی کے آگے پیچھے اور اطراف میں پولیس اہلکار اور نجی سیکیورٹی گارڈز راستہ کلیئر کرتے ہوئے گاڑی کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں آریان خان کو شاہ ر خ خان کی گاڑی رینج روور میں گھر واپس لایا گیا جس کا نمبر 0500 ہے –

    شاہ رخ کا بیٹا آریان خان رہا ہو گیا

    اس گاڑی کی قیمت تقریبا دو کروڑ بھارت روپے کے لگ بھگ ہے ۔ شاہ ر خ خان کے ذاتی باڈی گارڈ روی تمام راستے آریان خان کے ساتھ رہے ، روی مسلسل عدالتوں کے چکر لگاتے رہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق انہیں سالانہ اڑھائی کروڑ روپے تنخواہ دی جاتی ہے ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے آریان خان کی ضمانت کا تفصیلی حکم جاری کیا گیا آریان خان کی رہائی میں چند شرائط پیش کی گئیں-

    این ڈی پی ایس عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے پر پابندی تھی۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرادیں انہیں سوشل میڈیا یا میڈیا ہاؤسز پر کارروائی کے بارے میں کوئی بیان دینے سے بھی منع کیا گیا ہے آریان خان کو اپنے تفتیشی افسر کو بتائے بغیر ممبئی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    ضمانت ملنے کے باوجود آریان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    آریان خان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی ظاہر کریں گےکسی بھی شرط کی خلاف ورزی آریان خان کی ضمانت منسوخی کا باعث بن سکتی ہے۔

    بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف