Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے بھی لبنان سے سفیر واپس بلا لیا،شہریوں کے لبنان سفر کرنے کر پابندی عائد

    سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے بھی لبنان سے سفیر واپس بلا لیا،شہریوں کے لبنان سفر کرنے کر پابندی عائد

    سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے لبنان میں متعیّن اپنے سفیرکو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے اور اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی –

    باغی ٹی وی : ” العربیہ کے مطابق یواے ای نےلبنان کے وزیراطلاعات جارج قرداحی کے حالیہ بیانات کے بعد کہا ہے کہ اوراپنے شہریوں کو اس ننھے عرب ملک لبنان کے سفر پر بھی پابندی عائد کر رہا ہے۔

    العربیہ نے سرکاری خبررساں ادارے وام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یواے ای نے سعودی عرب کے بارے میں لبنان کے بعض حکام کے ناقابل قبول نقطہ نظرکی روشنی میں اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے اور اس نے اپنے شہریوں کو جمہوریہ لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    قبل ازیں سعودی عرب نے بھی بیروت میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے،الریاض میں متعیّن لبنانی سفیر کوملک چھوڑنے کا حکم دیا ہےاور لبنانی درآمدات پر پابندی عائد کردی اس سفارتی بحران کے باوجود لبنانی صدرمشیل عون نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں۔

    سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

    سعودی عرب کا کہنا تھا کہ لبنان کی تمام کراسنگ پر ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کنٹرول ہے اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے لبنانی حکومت مملکت میں منشیات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر سکی۔

    صدرعون نے وزارتی کرائسیس مینجمنٹ گروپ کی بات چیت کے بعدایک ٹویٹ میں بیان جاری کیا ہے،اس اجلاس میں سفارتی بحران کوختم کرنے پر غورکیا گیا ہے یہ سفارتی بحران لبنانی وزیراطلاعات کی یمن میں عرب اتحاد کی فوجی مداخلت پر تنقید سے پیدا ہوا ہے۔

    جارج قرداحی نے گذشتہ ہفتے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجواپنا دفاع کررہے ہیں انھوں نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی جنگ کو’’بے سود‘‘قراردیا تھا لبنانی حکومت سے وزیراطلاعات کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    جی ٹوئنٹی رہنماؤں نے تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے کی منظوری دے دی

  • یمن: عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے  گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    یمن: عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی ویہ : "العربیہ اردو” کے مطابق گزشتہ روز ہوائی اڈے کے بیرونی گیٹ کے سامنے سکیورٹی چیک پوست کے قریب زوردار کار بم دھماکہ ہوا ، جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جائے وقوعہ کے قریب ہی ایک ہوٹل بھی واقع ہے-

    سکیورٹی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، بظاہر یہ دہشتگردی کی کارروائی معلوم ہوتی ہے مگر حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

    العربیہ کے مطابق گورنر عدن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دھماکے سے متعلق خاطر خواہ اطلاعات نہیں ملیں ۔ دھماکے کے بعد ائیرپورٹ کے گیٹ اور ملحقہ ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے دھماکے کے پہلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑکی ہوئی ہے۔

    سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں حوثی ملیشیا نے عدن ہوائی ادے پر میزائل فائر کئے تھے جن میں نئی یمنی حکومت کے وفد کو نشانہ بنایا گیا تھا ، حملوں میں 26 شہری مارے گئے تھے جن میں انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس کے تین ملازم اور ایک صحافی بھی شامل تھا۔

    دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے یمن میں عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے نزدیک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

    بھارت میں خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ

    وزارت کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اس دہشت گرد کارروائی کے پیچھے بدی کی قوتیں ہیں اور یہ صرف یمن کی آئینی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ برادر یمنی عوام کے خلاف ہے۔

    بیان میں یمن اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت پہلے روز کی طرح ابھی برادر ملک اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ساتھ ہی تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ریاض معاہدے پر عمل درامد کو مکمل کریں تا کہ یک صف ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے اور ملک میں امن و استحکام کو واپس لایا جا سکے۔

    داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے پینٹاگون نے خدشہ ظاہر کر دیا

  • سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی سینئیر کرکٹر شین وارن کی اہم پیشگوئی

    سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی سینئیر کرکٹر شین وارن کی اہم پیشگوئی

    آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کرکٹ کے معروف سپنر شین وارن نے سیمی فائنل اور فائنل میچ کو لے کر اہم پیشگوئی کر دی ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ کے نام ابھی فائنل نہیں ہو سکے ہیں کیونکہ پاکستان کو بھی اپنی پہلی پوزیشن پکی کرنے کیلئے اگلے دونوں میچز جیتنے ہوں گے تاہم پاکستان نے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسی ٹیموں سے تینوں میچ جیت لیے ہیں اور دو میچز باقی ہیں جو کہ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ہیں-

    بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا

    امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان ان دونوں ٹیموں کو باآسانی شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا جب کہ دوسری پوزیشن کیلئے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان جنگ ہو گی ۔


    اسی صورتحال کے مدنظر شین وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیشگوئی کی ہے کہ ” مجھے اب بھی یقین ہے کہ یہی ٹیم اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پر رہیں گی اور سیمی فائنل، فائنل تک رسائی حاصل کریں گی ۔“

    افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

    ان کا کہنا تھا کہ گروپ 1 میں سے انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہے گی ، جبکہ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر پاکستان اور دوسرے پر بھارت ہو گی ۔سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کا آمنا سامنا ہو گا جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں گے ۔سیمی فائنل کے بعد فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو گا یا پھر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

    آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

  • پشاور: مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت، فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ

    پشاور: مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت، فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ

    پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں 30روپے کا اضافہ ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں کے پاس چینی کا سٹاک کم رہ گیا ہے جس کے بعد بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے ڈیلرز کے مطابق 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی ہے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گودام میں چینی کا اسٹاک کم ہے، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ ، صارفین کو خدمات کی فراہمی روک دی گئی

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ 15 دن قبل چینی کی قیمت100 روپے فی کلو تھی اور آج 130 تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان میں چینی کی ماہانہ ضرورت تقریباََ 6 لاکھ ٹن ہے چینی بحران کے باعث پشاور میں اشر ف روڈ، رامپورہ، ہشت نگری، پیپل منڈی سمیت شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے چینی کا مزید اسٹاک شروع کر دیا ہے۔

    لاہورمیں امپورٹ شدہ چینی کا سرکاری ریٹ 90 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے پاکستانی چینی کی اوپن مارکیٹ میں قیمت120 روپے کلو مقرر ہے۔

    مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات کےمطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی کم آمدنی والوں کے لئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ایک ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی قیمت 2411.77 روپے ہوگئی ہے علاوہ ازیں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے فی درجن قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی۔5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی سمیت گڑ، دال ماش، باسمتی چاول، دال مسور بھی مہنگی ہوگئی ہے تاہم ایک ہفتے میں کیلے، دال مونگ، پیاز اور لہسن سستے ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیاقٓ

  • ہو سکتا ہے کہ کبھی بھی کورونا کی ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں     امریکی انٹیلی جنس

    ہو سکتا ہے کہ کبھی بھی کورونا کی ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں امریکی انٹیلی جنس

    امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی تازہ ترین جاری کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کبھی بھی کورونا وائرس کے ابتدا کے بارے میں نشاندہی نہ کر سکیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقلی یا لیبارٹری سے اخراج کے بارے میں ایک نیا اور تفصیلی مطالعہ جاری کیا گیا ہے۔

    امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا قدرتی ماخذ اور لیبارٹری سے وائرس کا لیک ہونا دونوں قابل فہم مفروضے ہیں۔ رپورٹ میں کورونا وائرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار سمجھنےکےمفروضےکومسترد کردیاگیا ہے۔

    60 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل:این سی او سی کا شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ کورونا کا پہلا کیس چین میں دسمبر 2019میں رپورٹ ہو اتھا جسےووہان شہر کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے جوڑا گیا تھا۔ بہت سے ماہرین نے یہ خیال بھی ظاہر کیاتھا کہ یہ وائرس ووہان کی ایک خفیہ لیبارٹری میں تیار کیاگیا ہے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس سامنےآگیا بحر الکاہل کے کنارے واقع یہ چھوٹاساملک ان چند مٹھی بھر ممالک میں شامل تھاجواب تک کوروناسے بچے ہوئےہیں ٹونگا حکام کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے ایک شخص میں قرنطینہ کےدوران انفیکشن پایا گیاہے متاثرہ شخص کواکتوبر میں مکمل ویکسین لگا دی گئی تھی۔

    کورونا ٹونگا میں بھی پہنچ گیا ،پہلا کیس رپورٹ

    ٹونگا کے وزیر اعظم پوہیوا ٹیونیٹوا نے خبردار کیا کہ ملک کے مرکزی جزیرے ٹونگاٹاپو کے رہائشیوں کو کورونا کا پہلا کیس ریکارڈ کرنے کے بعد اگلے ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ چھ ہزارہے آبادی کا بڑاحصہ ٹونگا ٹاپو کے مرکزی جزیرے پرآباد ہے ، اور ایک تہائی سے بھی کم آبادی کو کوویڈ-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

    امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

  • کورونا ٹونگا میں بھی پہنچ گیا ،پہلا کیس رپورٹ

    کورونا ٹونگا میں بھی پہنچ گیا ،پہلا کیس رپورٹ

    نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس سامنےآگیا بحر الکاہل کے کنارے واقع یہ چھوٹاساملک ان چند مٹھی بھر ممالک میں شامل تھاجواب تک کوروناسے بچے ہوئےہیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ٹونگا حکام کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے ایک شخص میں قرنطینہ کےدوران انفیکشن پایا گیاہے متاثرہ شخص کواکتوبر میں مکمل ویکسین لگا دی گئی تھی۔

    ٹونگا کے وزیر اعظم پوہیوا ٹیونیٹوا نے خبردار کیا کہ ملک کے مرکزی جزیرے ٹونگاٹاپو کے رہائشیوں کو کورونا کا پہلا کیس ریکارڈ کرنے کے بعد اگلے ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ چھ ہزارہے آبادی کا بڑاحصہ ٹونگا ٹاپو کے مرکزی جزیرے پرآباد ہے ، اور ایک تہائی سے بھی کم آبادی کو کوویڈ-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

    وطن واپسی کی پرواز میں ٹونگا کی اولمپک ٹیم کے ارکان موجود تھے جو ٹوکیو گیمز کے بعد سے کرائسٹ چرچ میں پھنسے ہوئے تھے اولمپکس کے لیے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو مکمل طو پرکورونا سے بچاؤکی ویکسین لگائی گئی تھی۔

    نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ سے پرواز سے پہلے متاثرہ شخص کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جہاں کووِیڈ کے صرف چار معلوم کیسز ہیں، یہ سب ایک ہی گھر کے ہیں۔

    60 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل:این سی او سی کا شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس احتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

    امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم…

  • پاکستان میں مزید 733 کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں مزید 733 کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار192 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 733 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار78 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 450 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • جی ٹوئنٹی رہنماؤں نے تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے کی منظوری دے دی

    جی ٹوئنٹی رہنماؤں نے تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے کی منظوری دے دی

    جی ٹوئنٹی رہنماؤں نے تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے عالمی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گاملٹی نیشنل کمپنیوں کے کم ٹیکس دائرہ کار کے ذریعے اپنے منافع کو ری روٹ کرنے پریہ معاہدہ کیا گیا ہے۔

    یورپی یونین کمیشن کا افغانستان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان

    امریکا کی طرف سے تجویز کردہ ٹیکس ڈیل باضابطہ طور پر اپنائے جانے کے بعد اسے 2023 تک نافذ کر دیا جائے گا جی 20 گروپ 19 ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل ہے ، روم میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں چین کےصدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    امریکا کا افغانستان کے لئے 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان

    اٹلی کے شہر روم میں جی 20 سربراہی اجلاس جاری ہے وبائی مرض کورونا کے بعد سےجی ٹوئنٹی رہنماؤں کا یہ پہلا ذاتی اجتماع ہے موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ نائنٹین بھی سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں

    صدرجوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان رابطہ، تائیوان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    صدر جوبائیڈن نےایک ٹوئٹر پیغام میں لکھاہےکہ یہاں دنیاکی جی ڈی پی کےاسی فیصد کی نمائندگی کرنے والے رہنماوں نے ڈیل کی حمایت کی ہے۔ یہ صرف ایک ٹیکس ڈیل سے زیادہ ہے – یہ ہماری عالمی معیشت کو نئی شکل دینے اور ہمارے لوگوں کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔


    امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا کہ تاریخی معاہدہ عالمی معیشت کے لیے ایک "اہم لمحہ” ہے جو کارپوریٹ ٹیکس لگانے کی نقصان دہ دوڑ کو ختم کر دے گا ۔

    انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی کاروبار اور کارکن اس معاہدے سے فائدہ اٹھائیں گے حالانکہ امریکہ میں مقیم بہت سی میگا کمپنیوں کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

    سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم</h2

    دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ آئندہ ہفتے طے پائے جانے کا امکان ہے، لیکن اس کے لئے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کرنا ہوں گے۔ٹیکس چھوٹ کو محدود کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے یف بی آر محصولات بڑھانے کیلئے نئے ایس آر اوز جاری کرے گا۔ پلانٹ، مشینری، پرتعش اور غیر ضروری اشیا پر ٹیکس میں اضافہ ہو سکتا ہے زیادہ آمدن والے افراد اور کمپنیوں پر انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا۔

  • پی ڈٰ ایم آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی

    پی ڈٰ ایم آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی

    مہنگائی کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف خطاب کریں گے۔

    مریم نواز جلسہ میں شرکت نہیں کریں گی جلسے کی میزبانی جے یو آئی کرے گی جس کے ایک ہزار سے زائد رضاکار سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ریلوے روڈ پر جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

    مریم نواز اور بھارتی لابی کے درمیان محبت کی مشترکہ داستان:ورلڈ کپ 2019 کی خفیہ محبت کا پھراظہار

    جلسہ گاہ میں قائدین کے لیے بیس فٹ چوڑا اور چالیس فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پنڈال میں کارکنوں کے لیے بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی۔ پنڈال میں کارکنوں کے لیے فرشی نشست کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

    جو بھی قوم کے ساتھ دھوکہ کرے گا وہ جیل جائے گا:ایف آئی اے کا پٹرولیم مافیازکے خلاف…

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی، غریب اور مڈل کلاس کے لئے جینا مشکل کردیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی زیادہ ہوتی نظر آرہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: پولیس نے مسلمانوں پر حملو ں کے حلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر…

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

    پنجاب کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق ڈینگی کیسز نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو یہ بھی وبائی مرض کی شکل اختیار کرجائے گا۔

    رواں ماہ اب تک صرف محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں ڈ ینگی کیسز کی تعداد1600سے تجاوز کرچکی ہےماہرین صحت نے اس صورتحال کو خطرناک قرار دیا ہے.

    60 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل:این سی او سی کا شہروں میں کورونا پابندیا‏ں مکمل طور…

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کی صورتحال کو کنٹرول کرنا صرف حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈینگی کیسز کے ساتھ ساتھ ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے کیسز بھی تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں اور کراچی میں مختلف ہسپتالوں میں بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔

    نریندرمودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا

    ماہرین صحت نے ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ سے متعلق ایک مربوط اور مشترکہ پروگرام تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی اقسام میں ڈین وی ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے۔

    کورونا کے باوجود پاکستان کی معشیت بحال ہوئی اسٹیٹ بینک آف پاکستان