Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لائیو شو میں میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر فنکاروں کی مذمت

    لائیو شو میں میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر فنکاروں کی مذمت

    سرکاری ٹی وی پر میزبان نعمان نیاز نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ شو میں بدتمیزی کی تھی جس کی جہاں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سےبھرپور مذمت کی جا رہی ہے وہیں شوبز فنکار بھی بول پڑے ہیں-

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام میں شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی جو میزبان کو گوارا نہ گزری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا-

    سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔

    ان تمام اسٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔

    سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

    سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔

    تلخی پر شو کے دوران بریک لیا گیا ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔


    میزبان نعمان نیاز کی شعیب اختر کے بدتمیزی پر معروف اداکار عدنان صدیقی کا بیان سامنے آیا ہے عدنان صدیقی نے بدتمیزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کرنے پر شعیب اختر کی تعریف کی اور کہا کہ شعیب اختر نے اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کو صبر کے ساتھ برداشت کیا، اگر ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتا، یہ اچھی پرورش کی نشانیاں ہیں۔


    معروف گلوکار علی ظفر نے شعیب اختر کی حمایت میں ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز اور عام طور پر ایک دوسرے کا احترام کرنا ضرور سیکھنا چاہیے، ہمیں اپنی رائے دینے کا حق بالکل ہے تاہم دوسروں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے اس کے لیے الفاظ کا صحیح انتخاب اور ساتھ ہی مہذب انداز میں ان کا اظہار بھی اہم ہے۔ علی ظفر نے لکھا ’شعیب اختر، آپ ایک لیجنڈ ہیں‘۔

    نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرداد منظور

    علی ظفر نے لکھا کہ عام طور پر دیکھا جائے تو آج کی دنیا میں باہمی احترام، ہمدردی، عاجزی، ہمدردی اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو تحمل سے سننے کی سنہری اقدار کی جگہ عجلت میں فیصلے، غیر مہذب اظہار، زبان کے نازیبا استعمال اور بے عزتی نے لے لی ہے۔


    اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹ کیا کہ بحث و مباحثہ ہر ٹی وی شو میں ہوتا ہے لیکن کوئی بھی میزبان کسی مہمان کو شو چھوڑ کر جانے کا حکم نہیں دیتا، یہ کسی بھی مہمان کو مخاطب کرنے کا ٹھیک طریقہ نہیں تھا، نعمان نیاز کو کم از کم شعیب اختر سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

    نیوزی لینڈ کوشکست، ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘کا ٹرینڈ اور مزاحیہ میمز کا طوفان

  • آریان خان کو گرفتارکرنے والے این سی بی افسر کےمذہب  پرتنازع  زیربحث

    آریان خان کو گرفتارکرنے والے این سی بی افسر کےمذہب پرتنازع زیربحث

    منشیات کیس میں شاہ رخ کے بیٹے آریان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڈے نت نئے تنازعات کی وجہ سے مسلسل شہ سُرخیوں میں ہیں‌-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے کا مذہب سے متعلق تنازع اس وقت سے بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہے جب ایک مقامی قاضی مزمل احمد نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے سمیر وانکھیڈے کا نکاح پڑھایا تھا جب کہ نکاح کے وقت سمیر وانکھیڈے اور ان کی پہلی اہلیہ دونوں مسلمان تھے۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق قاضی مزمل احمد نے ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس نکاح نامے کو درست قرار دیا جس میں نواب ملک نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ نکاح نامہ سمیر وانکھیڈے کا ہے۔

    آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

    قاضی مزمل احمد نے اپنے دعوے میں کہا ہےکہ سمیر وانکھیڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا جس میں کئی بااثر افراد نے شرکت کی تھی جب کہ ان کی شادی مکمل اسلامی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔


    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سمیر وانکھیڈے مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب سمیر وانکھیڈے نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ ان کی شادی مسلمان رسومات کے مطابق یو-

    سمیر وانکھیڈے کے مطابق ان کے والد کا تعلق ہندو مذہب سے تھا البتہ ان کی ماں مسلمان خاتون تھیں۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی آریان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت

  • شلپا شیٹھی نے بال منڈوانے کیوں منڈوائے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    شلپا شیٹھی نے بال منڈوانے کیوں منڈوائے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی تھی جسنمیں انہوں نے سرمنڈوا رکھا تھا ویڈیو دیکھ کر مداح کافی حیران ہوئے اور جاننے کے لئے بے چین تھے کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا تہم اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔

    پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے درجنوں فحش ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد کر لیا

    شلپا شیٹھی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ’’منت‘‘ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں…

    واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

    راج کندرا فحش فلمیں کیس:شلپا شیٹھی کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان

    کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے اور مزید 51 ویڈیوز اسٹوریج ایریا نیٹ ورک (SAN) پر پائی گئیں۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم کرائم برانچ سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے-

    شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

  • سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں کنگ خان کا بیٹا آریان خان جب منشیات کیس میں گرفتار ہوا تو اس وقت سلمان، شاہ رخ خان کے گھر پہنچنے والے پہلے شخص تھے۔

    سلمان خان ،شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے لیے بے حد فکر مند ہیں کہ انہوں نے یہ معاملہ حل ہونے تک اپنی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول بھی منسوخ کردیا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی آریان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اب اپنے دوست شاہ رخ خان کے گھر جا تونہیں رہے لیکن ان کے ساتھ فون پر مسلسل رابطے میں ہیں اور منشیات کیس کی ہر تازہ ترین اپ ڈیٹ کی خبر لے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ان کی پوری فیملی آریان خان کے لیے پریشان ہے اور مسلسل شاہ رخ ، آریان اور ان کی پوری فیملی کے لیے دعائیں کررہے ہیں سلمان خان کے والدین، سلیم، سلمیٰ خان اور ان کی دوسری بیوی ہیلن آریان خان کی گھر واپسی کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔

    آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

    رپورٹس کےمطابق سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کے ایک اہم سین کی شوٹنگ کرنے والے تھے جس میں شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ کا کردار بھی شامل تھا۔ سلمان خان کے پاس آپشن تھا کہ وہ اپنے حصے کی شوٹنگ کرلیں اور شاہ رخ خان والا سین بعد میں عکس بند کرلیا جاتا لیکن سلمان خان نے سچی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فلمساز سے کہا کہ فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی جائے اور اسی وقت شوٹنگ کی جائے جب شاہ رخ خان سیٹ پر واپس آجائیں۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت سلمان خان کے لیے آریان خان کا کیس سب سے زیادہ اہم ہے اور وہ صرف ان پراجیکٹس پر ہی کام کررہے ہیں جنہیں آگے نہیں بڑھایا جاسکتا –

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

  • آج ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی29 ویں برسی  منائی گئی

    آج ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی29 ویں برسی منائی گئی

    فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی29 ویں برسی منائی گئی-

    باغی ٹی وی : نیئر سلطانہ 1935ء میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں۔ جہاں ان کی نامور ہدایت کار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955ء میں فلم ’’قاتل ‘‘سے وہ پردہ اسکرین کی زینت بنیں اور نازلی کے فلمی نام سے مشہور ہوئیں-

    نیئر سلطانہ رقص کی نسبت اداکاری پر زیادہ دھیان دیتی تھیں ان کی اس خوبی نے انھیں بہت سے لازوال کرداروں کے روپ میں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہےلازوال فلموں میں ان کی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کے لیے صدیوں تک مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی۔

    نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی درپن اور نیئر سلطانہ کو سنیما اسکرین کی حسین ترین جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔

    باجی، سہیلی اور گھونگھٹ جیسی فلموں کی ہیروئن نیئر سلطانہ کے کیرئیر کا دوسرا دور کریکٹر ایکٹریس کا تھا جس میں اُنہوں نے خود کو منوایا اور ملکہ جذبات کہلائیں۔

    کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 اکتوبر 1992 میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں اور اپنے شہور کے پہلو میںسپرد خا ہوئیں-

  • پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کا آرمی چیف ، صدر ملکت اور وزیراعظم کے نام خصوصی پیغام

    پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کا آرمی چیف ، صدر ملکت اور وزیراعظم کے نام خصوصی پیغام

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب صدر پاکستان محمد عارف علوی صاحب اور وزیر اعظم عمران خان صاحب کے نام سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی صاحب نے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پیر سید منور حسین شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران کان سے مخاب ہوتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی بھی حکومت ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتی کیونکہ مظلوم کی آہ سیدھی عرش الٰہی تک پہنچتی ہے کیونکہ پچھلے دو تین دنوں سے جو ظلم و ستم غریب ، مظلوم اور بے کس لوگوں پر ہو رہا ہے اور ان کا کوئی پُر سنا حال نہیں ہے-

    انہوں نے کہا کہ خان صاحب اگر نظر بغور دیکھیں گے تو آپ پر یہ بات واضح ہو جائے گی کہ ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں نہ تو آپ کی حکومت سے کوئی لینا دینا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت یا تنظیم سے کوئی سروکار ہے آپ ان والدین کو ہی دیکھ لیں جو 1 سے 5 سال تک کے بچوں کو ہمراہ لے کر ناموس رسالت کی خاطر اپنے آقا نبی کریم ﷺ کے نام پر دیوانہ وار نکلے ہوئے ہیں اور وہ اپنے نبی ﷺ کے عاشق اور دیوانے ہیں انہیں بچپن سے محبت اور عشق رسول والا سبق ملا اور عشق رسالت مآب ﷺ ان کی گُٹھی میں ہے اُن کو اپنے آقا ﷺ کے نام پر جب بھی کوئی آواز دے گا تو وہ اپنے آقا کریم ﷺ کے نام پر میدان عمل میں ہوں گے-

    پیر سید منور حسین شاہ نے ویڈیو میں جناب جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کو اپنی ماں کا درجہ دیتی ہے اور ماں وہ ہستی ہے جو خود تو دُکھ درد اور تکلیف برداشت کر لیتی ہے مگر اولاد کو ہر طرف سے ہر طرح سے حفاظت کرتی ہے پاک فوج کے ہوتے ہوئے اس لاچار ، بے بس ، بے سہارا اور مظلوم قوم پر ظلم کی انتہا ہو گئی یہ قوم اپنا دُکھ درد اور تکلیف کس کو جا کر بتائے اور انصاف کہاں جا کر تلاش کرے کیونکہ اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز تو نہیں ہے –

    پیر سید منور حسین شاہ نے کہا کہ اس صرتحال میں آپ خدارا خود چارہ ساز بن کر ان کا مداوا کرین اگر یہ ظلم اسی طرح جاری رہا تو ممکن ہے حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں اور دُشمن کا یہی ایجنڈا ہے اور ففتھ جنریشن وار کا یہی مقصد ہے یہ ملک لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور یہ ہمارے اجداد کی میراث ہے اور یہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ خدانخواستہ اس ملک کو کوئی نقصان پہنچے اور دشمن کامیاب ہو ملک میں انارکی یہ شدت پسندی پھیلے جو کہ دُشمن کا ایجنڈا ہے اس وجہ سے آپ خود درمیان میں آکر مذاکرات سے معاملات حل کروائیں تا کہ ملک میں امن و امان قائم ہو سکے وطن عزیز پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہو یا نہتے عوام دونوں جانب سے ہونے والی شہادتوں پر ہمارے دل چھلنی، دُکھی اور رنجیدہ ہیں لہذا آپ اس مسئلے کو فوراً حل کروائیں کیونکہ پاکستانی قوم کا اپنی فوج پر لازوال اعتماد ہے جسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنی چاہیئے –

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

    کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش میں ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز نے ای ٹائمز کے ذرائع سے بتایا کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جبکہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبھیاساچی کا جوڑا پہنیں گی –

    بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کترینہ آج کل اپنے شادی کے جوڑے کے کپڑے کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کرلیا ہے جس کا لہنگا بنے گا تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اپنی شادی کی حالیہ خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز،وزیراعظم نے فلمسازوں سے ملاقات میں اہم ہدایات…

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے کترینہ کیف اور وِکی کوشل سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے –

    تاہم کچھ دِن قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا تاہم انہوں نے کترینہ سے رشتے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ پیش کرنے سے گریز کیا تھا۔

    عدنان صدیقی ٹوئٹر پر کیوں برس پڑے؟

  • نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرداد منظور

    نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرداد منظور

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 51 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس کی کارروائی لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث مختصر کی گئی اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    قرار داد مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور (ن) لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل، راشد لطیف یونیورسٹی اور دیگر ترمیمی بل متعارف کرائے گئے جو متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کردیئے گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی شریعت عدالت نے لڑائی جھگڑوں میں بدلِ صلح کے طور پر غیرشادی شدہ عورت کا رشتہ دینے کی بھیانک رسم ونی یا سوارہ کو غیراسلامی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل فل بینچ نے سنایا تھا-

    شریعت عدالت نے ونی یا سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا

    سوموار کے روز درخواست گزارسکینہ بی بی کی درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے قرار دیا ہے کہ لڑائی جھگڑوں میں بدلِ صلح کے طور پرغیرشادی شدہ عورت کا رشتہ دینے کی بھیانک رسم ونی یا سوارہ غیراسلامی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ قرآنی آیات اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں یہ رسم، جو ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج ہے، قطعا ًغیر اسلامی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہے، عدالت نے وضاحت کی ہے کہ اس رسم کے خلافِ اسلام ہونے پر جمہور علماکا اجماع ہے۔

    واضح رہے کہ سوارہ کی رسم جس میں عورت کوبدل صلح کے طور پر دیا جاتا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج چلی آ رہی ہے حکومت نےتعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت اس رسم کو قابل تعزیر جرم قرار دیا ہے لیکن پھر بھی ملک کےمختلف علاقوں میں یہ رواج موجود ہے،اس رسم کوپنجاب میں ونی جبکہ خیبرپختونخوا میں سوارہ کہا جاتا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کوشکست، ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘کا ٹرینڈ اور مزاحیہ میمز کا طوفان

    نیوزی لینڈ کوشکست، ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘کا ٹرینڈ اور مزاحیہ میمز کا طوفان

    پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت کی خوشی میں شائقین کرکٹ ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘ ٹرینڈ چلا رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کا طوفان برپا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ پر طنزومزاح سے بھرپور میمز شیئر کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی کے نام پردورہ پاکستان منسوخ کرنے پر کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔


    سوشل میڈیا پر وائرل ایک میم میں بابراعظم کیوی کپتان سے پوچھ رہے ہیں کیا اب محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟ ایک صارف نے آصف کی تصویر کے ساتھ تبصرہ داغا، یہ تھا اصل سیکیورٹی تھریٹ۔


    ایک صارف نے کیوی کپتان اور شعیب ملک آصف کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سیکیورٹی فنٹاسٹک تھی-


    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آسل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا یہ انڈیا تو راستے میں آگیا-


    نیوزی لینڈ کی حکومت سے سوشل میڈیا پر یہ سوال کررہے ہیں کہ شارجہ میں تو آپ کو سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش نہیں تھا ؟ کیونکہ آپ نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان کا دورہ ختم کردیا تھا۔


    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلڈن پاکستان، سیکیورٹی کا مسئلہ بھی کامیابی سے حل ہوگیا۔


    https://twitter.com/idrikki541/status/1453077212660371456?s=20
    https://twitter.com/vikilogical/status/1453075019559407618?s=20


    پاکستانی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی ٹویٹ کیا کہ میری تمام پاکستانی شائقین سے درخواست ہے کہ وہ خاموش رہیں یادہ لطف اندوز نہ ہوں۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر نہیں تو اسٹیڈیم کے اندر بہت زیادہ شور کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

  • قوم جان لے یہ بے ایمان حکومت نا تو ملک کے وفادار ہیں نا قوم کے    ٹی ایل پی رہنما مفتی وزیر رضوی

    قوم جان لے یہ بے ایمان حکومت نا تو ملک کے وفادار ہیں نا قوم کے ٹی ایل پی رہنما مفتی وزیر رضوی

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کے رہنما مفتی وزیر رضوی کا کہنا ہے کہ قوم دیکھ لے کہ اس کپتان وزیراعظم کو قوم یا ملک سے کچھ لینا دینا نہیں-

    باغی ٹی وی :مفتی وزیر رضوی نے کہا کہ 39 نعشیں اس قوم کے افراد کی بچھا کر عمران خان میچ دیکھتے ہوئے کہتا ہے لبیک والوں سے کہو آ جائیں اسلام آباد ،فرانس کی خاطر اپنے ملک کے 39 افراد شہید کر دئیے جس میں سب کم عمر جوان تھے-

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک نے کہا کہ قوم جان لے یہ بے ایمان نہ تو ملک کے وفادار ہیں نا قوم کے اور کپتان تو ملک میں افراتفری خانہ جنگی کے لئے پلانڈ ہے مفتی وزیر رضوی نے کہا کہ ہم تو رک گئے تھے جہلم کے پل کس نے توڑے، کنٹینر سے ملک کس نے بند کیا مزید اگر کوئی خون بہا تو سب کی ذمہ دار عمران خان کی ظالم حکومت ہو گی-

    انہوں نے خبرادرا کیا کہ ہم پھر بتا رہے ہیں اب اگر خون بہا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، ہم نے 3 مرتبہ پہلے یہ چوتھا معاہدہ کیا ہر مرتبہ پاسداری کی آخری مرتبہ بھی 3 دن مریدکے رکے یہ بے ایمان، بدعہد اور منافق عمران خان اور اسکے چٹو وٹوں کو قوم جان لے-

    کچھ دیر میں ناموس رسالتﷺ مارچ مریدکے سے روانہ ہو گا مرکزی شوریٰ تحریک لبیک

    قبل ازیں ید سرور شاہ سیفی نے کہا کہ کچھ دیر میں ناموس رسالتﷺ مارچ مرید کے سے روانہ ہوگا اور آگے اپنی منزل کی طرف بڑھے گا کل شیخ رشید نے جھوٹ بولا کہ معاملات طے پا گئے ہیں،8 بجے رابطے کا بھی جھوٹ بولا کل سے اب تک شیخ سمیت کسی بھی حکومتی ذمہ دار نے رابطہ نہیں کیا-

    ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلوے کا صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کے رہنما سید سرور شاہ سیفی نے کہا کہ پوری قوم حکومتی بدنیتی دیکھ لے فرانس نے سرکاری سطح پر گستاخی کی ہم سرکاری سطح پر اس کا جواب چاہتے ہیں –

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار فرانس کو جواب دینے سے بھی قاصر ہیں؟ یہ اتنے غلام بن چکے یہود و نصاریٰ کے؟ انہوں نے مزید کہا کہ سب چھوڑو تم نے معاہدہ کیا فرانسیسی سفیر نکالنے کا اب معاہدہ پورا کرو-

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مرتبہ بھی گھنٹے کے کام میں 3 دن دیئے اور معاہدے کی پاسداری کی ہم 40 شہید دے چکے مزید خون بہا تو مطالبات بڑھ جائیں گے-

    کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی ترجمان پنجاب حکومت…

    واضح رہے کہ تحریک لبیک کا لانگ مارچ اس وقت مرید کے میں موجود ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لانگ مارچ نے مرید کے میں ہی پڑاؤ ڈال رکھا ہے، لاہور سے نکلتے وقت پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تحریک لبیک کے آٹھ کارکنان کی موت ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں، مرنیوالوں کی گزشتہ روز مرید کے میں ہی نماز جنازہ ادا کی گئی،مرید کے میں ملک بھر سے تحریک لبیک کے کارکنان کی آمد جاری ہے، مارچ کے شرکا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    حریک لبیک کی شوریٰ نے مرید کے کینٹینر سے اعلان کیا ہے کہ خندقیں کھودنا، کنٹینر منگوانا اور افراتفری پھیلانا یہ حکومت کا کام ہے، فورتھ شیڈول، علما پر پرچے، لاٹھی گولی نا منظور ہے، کارکنان جتنا جلد ہو سکے قائد محترم کیلئے مریدکے پڑاؤ ناموس رسالتﷺ مارچ پہنچیں ، تحریک لبیک کی شوریٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی تک وقت مانگا ہے جس پر ہم نے وقت دے دیا ، وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آئیں پھر حکومت معاہدہ پورا کرے گی اگر پورا نہ کیا گیا تو پھر اسلام آباد ہی منزل ہے ،حکومت نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ حافظ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے گا اور فورتھ شیڈول سے نام نکالے جائیں گے،

    کالعدم تنظیم کا احتجاج: قائدین اور کارکنوں کیخلاف قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی…

    خیال رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

    کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری

    سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے-

    دوسری جانب فتی منیب الرحمٰن ،پیر پگارااورسندھ بھر کے سیکڑوں علماء و مشائخ نے کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ سابقہ تحریری معاہدوں سے پھر جانے والے نورالحق قادری اور شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    پیر پگارا،مفتی منیب الرحمٰن و دیگر مشائخ کا شیخ رشید اور نور الحق قادری کے استعفے…