Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ناموس رسالتﷺ مارچ مریدکے سے روانہ ہو گیا

    ناموس رسالتﷺ مارچ مریدکے سے روانہ ہو گیا

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کچھ دیر میں ناموس رسالتﷺ مارچ مریدکے سے روانہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کا قافلہ مرید کے میں 3 روز قیام کے بعد حکومت کی جانب سے مذاکرات ناکام ہو نے پر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا یہ بھی خبریں ہیں کہ تحریک لبیک کے ساتھ مزید ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل قافلہ شامل ہو گا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل سید سرور شاہ سیفی نے کہا کہ کل شیخ رشید نے جھوٹ بولا کہ معاملات طے پا گئے ہیں،8 بجے رابطے کا بھی جھوٹ بولا کل سے اب تک شیخ سمیت کسی بھی حکومتی ذمہ دار نے رابطہ نہیں کیا-

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کے رہنما سید سرور شاہ سیفی نے کہا کہ پوری قوم حکومتی بدنیتی دیکھ لے فرانس نے سرکاری سطح پر گستاخی کی ہم سرکاری سطح پر اس کا جواب چاہتے ہیں –

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار فرانس کو جواب دینے سے بھی قاصر ہیں؟ یہ اتنے غلام بن چکے یہود و نصاریٰ کے؟ انہوں نے مزید کہا کہ سب چھوڑو تم نے معاہدہ کیا فرانسیسی سفیر نکالنے کا اب معاہدہ پورا کرو-

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مرتبہ بھی گھنٹے کے کام میں 3 دن دیئے اور معاہدے کی پاسداری کی ہم 40 شہید دے چکے مزید خون بہا تو مطالبات بڑھ جائیں گے-

    قوم جان لے یہ بے ایمان حکومت نا تو ملک کے وفادار ہیں نا قوم کے ٹی ایل پی رہنما مفتی وزیر رضوی

    سید سرور شاہ سیفی کا کہنا تھا کہ اس بد عہد، جھوٹی اور منافق حکومت سے قوم کی جان چھڑوائی جائے گی بہتر ہے کہ معاہدہ پورا کرو علامہ سعد حسین رضوی آئیں اور ہم دعا کر کے واپس چلے جائیں و رنہ کچھ دیر میں ناموس رسالتﷺ مارچ آگے اپنی منزل کی طرف بڑھے گا-

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ قوم کیساتھ جھوٹ نہ بولو ہمارے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کئے جا رہے حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، لیکن اب مزید خون بہایا گیا تو بدلہ لیا جائے گا-

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کے رہنما مفتی وزیر رضوی کا کہنا تھا کہ قوم دیکھ لے کہ اس کپتان وزیراعظم کو قوم یا ملک سے کچھ لینا دینا نہیں مفتی وزیر رضوی نے کہا کہ 39 نعشیں اس قوم کے افراد کی بچھا کر عمران خان میچ دیکھتے ہوئے کہتا ہے لبیک والوں سے کہو آ جائیں اسلام آباد ،فرانس کی خاطر اپنے ملک کے 39 افراد شہید کر دئیے جس میں سب کم عمر جوان تھے-

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک نے کہا کہ قوم جان لے یہ بے ایمان نہ تو ملک کے وفادار ہیں نا قوم کے اور کپتان تو ملک میں افراتفری خانہ جنگی کے لئے پلانڈ ہے مفتی وزیر رضوی نے کہا کہ ہم تو رک گئے تھے جہلم کے پل کس نے توڑے، کنٹینر سے ملک کس نے بند کیا مزید اگر کوئی خون بہا تو سب کی ذمہ دار عمران خان کی ظالم حکومت ہو گی-

    انہوں نے خبردار کیا کہ ہم پھر بتا رہے ہیں اب اگر خون بہا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، ہم نے 3 مرتبہ پہلے یہ چوتھا معاہدہ کیا ہر مرتبہ پاسداری کی آخری مرتبہ بھی 3 دن مریدکے رکے یہ بے ایمان، بدعہد اور منافق عمران خان اور اسکے چٹو وٹوں کو قوم جان لے-

  • لکی مروت: پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

    لکی مروت: پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

    لکی مروت: پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب وانڈا میر عالمی کے علاقے میں ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔



    جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل ،کانسٹیبل انعام عیسیٰ خیل اور ڈرائیور رحیم اللّه ناورخیل کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    کولمبیا: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

    سرکاری ٹی وی کےمیزبان کا لائیو شو میں نامناسب رویہ، شعیب اختر نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی شو کے اینکر کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا-

    سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔


    ان تمام اسٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔

    سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔

    تلخی پر شو کے دوران بریک لیا گیا ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔


    فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی شو پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔


    ان کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا تلخی کے باوجود بھی معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر میزبان نے اپنے رویے پر معافی نہیں مانگی جس کے بعد شو سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ۔


    سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس شو میں شعیب اختر کے ساتھ رویے پرجہاں سابق کرکٹر نے برہمی کا اظہار کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کیا ہے –

    بعد ازاں شعیب اختر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا، مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نے ایسا کیوں کہا، قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا، ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کسی طرح معاملے کو ختم کریں۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ معاملے کو ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ ہم مذاق کر رہے تھے، میں نے ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کہ معذرت کر لیں لیکن جب انہوں نے معذرت نہیں کی تو میں نے شو چھوڑ دیا۔شعیب اختر کا کہنا تھا میں نے معاملے کو پروگرام میں سنبھالنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر نعمان نے میری توہین کی، غیر ملکی اسٹارز اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ڈاکٹر نعمان نے معافی نہیں مانگی اس لیے میں نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ بد تمیزی کا ویڈیو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، شعیب اختر سچا ہیرو ہے اور ہمیشہ رہے گا ، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ڈاکٹر نعمان نے بین الاقوامی سٹار کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا ۔

    دوسری جانب سرکاری ٹی وی نے پروگرام کے دوران پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا جس میں نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ سوشل میڈیا پر نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر کو براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں چلے جانے کا کہنے پر کافی ہنگامہ برپا ہے اور صارفین سابق فاسٹ باولر کے حق میں آگے آتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

  • امریکا :ایف ڈی اے کی 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت

    امریکا :ایف ڈی اے کی 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت

    امریکی ایف ڈی اے نے 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی میں فائزر ویکسین کے استعمال پر ووٹنگ ہوئی ایف ڈی اے ایڈوائزرز نے کہا کہ بچوں کے لیے فائزر کی افادیت نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔

    FDA کی ویکسینز اور متعلقہ حیاتیاتی مصنوعات کی مشاورتی کمیٹی منگل کو Pfizer اور BioNTech کی 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے Covid-19 ویکسین پر مشاورت کمیٹی کا اجلاس ہوا-

    وائٹ ہاؤس نے خوراک اور ادویات کی انتظامیہ اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی طرف سے اجازت دیتے ہی خوراک کی تقسیم کے لیے گزشتہ ہفتے اپنے منصوبے کا خاکہ پیش کیا، جس کی توقع ہے کہ اگلے ماہ کے اوائل میں آئے گی۔

    امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    بائیڈن انتظامیہ نے کہا کہ اس نے امریکہ میں تمام 28 ملین 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کافی ویکسین حاصل کر لی ہے، اور اسے چھوٹی خوراک میں اور چھوٹی سوئیوں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا تاکہ ماہرین اطفال اور فارماسسٹ کے لیے بچوں کو انتظام کرنا آسان ہو جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے لئے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ سےامریکی سفری پابندیوں سے چھوٹ حاصل کرنے والے ممالک میں برطانیہ، یورپ، چین اور بھارت سمیت درجنوں ممالک شامل ہوں گے اس وقت برازیل، چین، جنوبی افریقہ، برطانیہ، یورپ کے 26 ممالک، آئرلینڈ، بھارت اور ایران سے آنے والوں پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔

    سپین حکومت کا کورونا ایمرجنسی کے دوران لئے گئے جرمانے کی رقم عوام کو واپس کرنے کا…

    بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہو گا امریکی ہیلتھ ریگولیٹرز کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی ویکسین قابل قبول ہوگی ویکسینیٹڈ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسینیٹڈ افراد کو ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، لیکن پھر بھی سفر کے تین دن کے اندر لیا گیا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

    چین بچوں کے کھلونوں میں زہریلے کیمیکل لگا کردوسری دنیا کوبھیج رہا ہے:امریکہ کا…

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد

    پاکستان میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38ہزار430کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 516 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار322 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 405 ہو گئی ہےاور مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار646، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار450، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار777، بلوچستان میں 33 ہزار211، آزاد کشمیر میں 34 ہزار450 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار387 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 902 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار555، خیبرپختونخوا 5 ہزار729، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • بھارتی نیوی کے کمانڈر سمیت 5 ملزمان آبدوز کی حساس معلومات چرانے کےالزام میں گرفتار

    بھارتی نیوی کے کمانڈر سمیت 5 ملزمان آبدوز کی حساس معلومات چرانے کےالزام میں گرفتار

    بھارت میں ایک حاضر نیوی کمانڈر اور دو سابق افسران کو روسی ساختہ آبدوز سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت کل 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری ہندوستانی آبدوز سے متعلق اہم معلومات لیک کرنے کے الزام میں ہوئی ہے۔

    بھارتی خبر ایجنسی این ڈی ٹی وی نے بھارتی بحریہ کے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی نیوی کے وائس ایڈمرل اور ریئر ایڈمرل سے بھی خفیہ معلومات کی چوری کے حوالے سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں نیوی کے حاضر کمانڈر اور دو سابق افسران کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

    محمد شامی پر تنقید،محمد رضوان کا رویّہ، بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چار گرفتار ملزمان میں سے دو بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں جب کہ دو پرائیوٹ افراد ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان جوڈیشل تحویل میں ہیں۔

    بھارتی نیوی کی جانب سے اس ضمن میں حاضر سروس وائس ایڈمرل بھی تفتیش کرر ہے ہیں تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس حوالے سے کوئی غیر ملکی خفیہ ایجنسی بھی ملوث ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ بھارتی نیوی کے کمانڈر کا عہدہ فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے مساوی ہوتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حکام نے اس ضمن میں نہایت تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے مک کے 19 مختلف شہروں میں تابڑ توڑ چھاپے مارے جس کے دوران اہم ترین دستاویزات، ثبوت اور شواہد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    اس سنسنی خیز کارروائی کے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی کے ایک افسر کو چند ماہ قبل بھارتی بحریہ ہی سے تعلق رکھنے والے ایک آفیسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بنا تحریری طور پر اطلاع دی تھی۔

    محمد شامی تمہاری عزت ،تمہاری شان:عزت کرو اے ہندوستان:محمد رضوان کا بھارتیوں کو…

    سی بی آئی کے افسر کو تحریری طور پر بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی میں متعین آبدوزوں کی جدید سہولتوں کی بابت بعض افسران جن میں سابق آفسرز بھی شامل ہیں، پرائیوٹ افراد کے درمیان بیٹھ کر پیسوں کے لالچ میں تفصیلات بہم پہنچا رہے ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں کے ضمرے میں آتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی افسران کی جانب سے آئندہ دنوں کے دوران کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں مزید دیگر کئی ملازمین کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی…

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

    کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے صدر عارف علوی نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں میں بھارت نے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں ہوا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    دوسری جانب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کی یوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے وزارت خارجہ کی طرف سے "ہاں میں کشمیر ہوں” کے عنوان سے ایک آج گانا جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے کشمیریوں کےلیے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈروانے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ تب پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے اپنے قدم جنت نظیر میں رکھے تھے اور اس وقت سے لے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

    یوم سیاہ کشمیر: وزارت خارجہ کی طرف سے تیار کئے گئے گانے کا ٹیزر جاری

    اس دن کو منانے کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کو باور کروایا جائے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس قبضے کا قطعی کوئی اخلاقی، قانونی، آئینی جواز نہیں ہے۔ اتنے سال گزرنے کے باوجود بھی بھارت کشمیر میں ظلم کرنے سے باز نہیں رہا بلکہ اُس کے ظلم کر نے کےطر یقے بدلتے رہے۔

    ایسا ہی ایک عمل بھارت نے 5 اگست 2019 کے دن آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کیا جب اُس نے کشمیریوں سے اُن کی شناخت ہی چھیننے کی کوشش کی۔ بھارت نے یہ گھناؤنا عمل کرکے کہ اپنے لیڈر جواہر لال نہرو کے اُس وعدے کو بھی توڑا جو اُس نے اقوام متحدہ اور اپنے ملک میں مختلف مقامات پر کیا تھا۔ اس وعدے میں اُس نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں رائے شماری کروائے گا رائے شماری تو کبھی نہیں کروائی گئی البتہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ ثابت کرنے کی کوشش ضرور کی گئی۔ بھارتی عمل سے جہاں ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا تو دوسری طرف کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں بھی سنا گیا۔

    تاہم، 5 اگست 2019 کے بعد سے، کرفیو اور لاک ڈاؤن کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انسانوں اور جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کشمیری صرف کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں بلکہ ان کی مانگ یہ بھی ہے کہ ہندوستان غیر قانونی قبضہ مکمل طور پر ختم کرے اور حقِ خود ارادیت کا حق دے تاکہ وہ اپنی مرضی سے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

    پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کے حق خودِرادیت کےلیے دنیا میں آواز بلند کرتا آرہا ہے مگر 5 اگست کے بعد سے تو پاکستان نے کوئی ایسا فورم نہیں چھوڑا جہاں کشمیریوں کی آواز دنیا بھر تک نہ پہنچائی ہو۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم پر ایسی سحر انگیز تقریر کی جس میں اُنھوں نے کشمیریوں کے اوپر ہونے والے ظلم کو دنیا کے سامنے بیان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے بعد پاکستان نے انٹر پارلیمانی یونین میں بھی کشمیر کا مسئلہ اُٹھایا اور عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کا حق خودِرادیت یقینی بنائیں۔ پاکستان نے دنیا کو باور کروایا کہ کشمیریوں کے ساتھ یہ بدسلوکی ختم کروانے کےلیے بھارت پر زور دینا چاہیے۔

    اب دنیا بھی بھارت کے ظلم سے آگاہ ہوچکی ہے اس لیے تو امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے بیشتر قانون سازوں نے بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدامات پر سوالات اُٹھائے اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس وقت بھی بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں مشغول ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ظلم میں اس قدر آگے بڑھ چکا ہے کہ نہتے معصوم کشمیریوں پر ایسے مظالم ڈھا رہا ہے کہ جس کو دیکھ کر انسانیت کا سَر بھی شرم سے جھک گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پرتابڑتوڑحملے،تازہ حملے میں‌ بڑا جانی…

    سن 1989 سے لے کر اب تک بھارت کی مسلط فورسز نے کم از کم ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جس میں سے 7 ہزار 130 لوگ وہ تھے جو دوران حراست دم توڑ گئے۔

    بھارت ہر کوشش کر رہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جائے تاکہ باہر کی دنیا کو علم نہ ہو سکے کہ وہ وادی میں کیا ظلم ڈھا رہا ہے۔ جیسے ہی پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے تو دوسری طرف بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت شروع کر دیتا ہے جس میں وہ نہتے شہر یوں کو نشانہ بنا تا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے پاکستان کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کر تا ہے۔

    ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ اس دن پوری دنیا کو یہی پیغام دیا جائے گا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں، ریلیوں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کو یہ پیغام بھی دیا جائے گا کہ پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے ظلم سے بہت اچھی طرح واقف ہے اور وہ جتنا بھی ظلم کر ے وہ کشمیریوں سے اُنکی شناخت نہیں چھین سکتا۔

    پاکستان ہمیشہ سے کشمیر کے پر امن حل کےلیے کوشاں رہا ہے کیونکہ پاکستان کا یہ ماننا ہے کہ جنو بی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کےلیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا بہت ضروری ہے اور پاکستان نیک نیتی کے ساتھ کشمیر کا کیس لڑ کر اس کو اسی کی آزادی دلوا کر رہے گا۔

    ابھی حال ہی میں اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے کشمیر، اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے تو ہمارے درمیان اور کوئی مسئلہ نہیں اس وقت پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا تاہم ابھی میچ پر بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے-

  • فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا استعمال، والدین کی اجازت ضروری

    فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا استعمال، والدین کی اجازت ضروری

    آسٹریلیا : مجوزہ قانون کے تحت16 سال سے کم عمر بچوں کو فیس بک اور انسٹاگرام میں لاگ ان ہونے کیلئے اپنے والدین کی اجازت ضروری ہوگی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں اس قانون کا اطلاق فیس بک، انسٹاگرام، ریڈٹ، اونلی فینز، بومبل، واٹس ایپ اور زوم پر ہوگا ان تمام کمپنیوں کو صا رفین کی عمر کا درست تعین کرنے اور والدین کی اجازت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

    آسٹریلیا میں اب بھی فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کیلئے13 سال سے زائد عمر ہونا ضروری ہے اورعمر کا صحیح تعین کرنے کیلئے مذکورہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔

    واٹس ایپ کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

    رپورٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا کمپنیوں پر آسٹریلیا میں20 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اب جرمانے کو بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کیا جا رہا ہے نئے قانون کا مقصد رضامندی کے بغیر بچوں کی معلومات دینے کو روکنا ہے۔

    مجوزہ قانون میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے رازداری کے موجودہ طریقے بچوں اور کمزور افراد کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، بشمول اشتہاری مقاصد کے لیے ڈیٹا شیئر کرنا یا نقصان دہ ٹریکنگ، پروفائلنگ یا ٹارگٹڈ مارکیٹنگ۔

    مواصلات کے وزیر پال فلیچر نے آج پارلیمنٹ کو بتایا کہ آن لائن پرائیویسی کوڈ ‘بچوں اور دیگر صارفین کے تحفظ کو مضبوط کرے گا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صارفین کی عمر کی توثیق کرنے کے لیے تمام معقول اقدامات کرنے ہوں گے۔

    فیس بُک نے صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو خوشخبری سنا دی

    پال فلیچر نےکہا کہ اس قانون کے تحت دیگر بڑے آن لائن آپریٹرز جیساکہ ایمازون، گوگل اور ایپل کے لیے بھی نئے اصول بنائے جائیں گے، جن کے 25 لاکھ سے زیادہ آسٹریلوی صارفین ہیں۔

    بل میں کہا گیا کہ قانون کے تحت صارفین کمپنی سے اپنی ذاتی معلومات حاصل کرسکیں گے اور کسی کمپنی کو روک سکیں گے کہ وہ اس کی معلومات تیسرے فریق کو نہ دے۔ تاہم، قانون صارفین کو یہ حق نہیں دے گا کہ وہ کمپنی سے اپنی معلومات کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کریں۔

    ان مجوزہ قوانین کے تحت، ای سیفٹی کمشنر کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ آن لائن پوسٹ کیے گئے ہتک آمیز مواد کے دعووں کی چھان بین کرے اور سروس فراہم کرنے والوں کو نوٹس جاری کرےاگر نوٹس جاری ہونے کے 48 گھنٹوں کے دوران پوسٹس کو نہیں ہٹایا گیا تو مواد پوسٹ کرنے والے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہتک عزت کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    بل میں کہا گیا کہ قانون سازی سے آزادی اظہار رائے کا حق محدود ہونے کا امکان ہے، لیکن یہ صارفین کو آن لائن ہراسانی اور بدسلوکی سے بچانے کیلئے ضروری ہے۔

    انسٹاگرام میں نئے فیچر کی آزمائش

  • صرف اشیاء مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے      شہباز شریف

    صرف اشیاء مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے شہباز شریف

    یاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات، کی قیمتوں میں مزید اضافے کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں شہباز شریف نے کہا کہ 16 اکتوبر کو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک پہلے ہی اضافے کا ظلم عوام پر ڈھا چکی ہے، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے مزید اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، بار بار منی بجٹ لا کر حکومت نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس، سنجیدہ اور قابل عمل معاشی پلان نہیں۔

    صدر (ن) لیگ نے کہا کہ صرف اشیاء مہنگی کرنے سے معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش سراسر حماقت ہے، ٹیکس پر ٹیکس اور مہنگائی پر مہنگائی عوام کے بنیادی آئینی ومعاشی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عوام کے معاشی آئینی حقوق کا تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا-

    ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، مریم اورنگزیب

    شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو قومی معاشی خودکشی سے روکنا ہوگا ورنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے، سیاسی انتشار اور معاشی تباہی دونوں مل کر پاکستان کو ناکام ریاست کی منزل کی طرف لے جارہے ہیں ، ملک کو اس سے بچانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، آئین اور قانون کے تحت ڈبل ٹیکسیشن جرم ہے لیکن حکومت ڈھٹائی سے قوم کو لوٹ رہی ہے ٹیکس کا تعلق عوام کی قوت خرید اور قومی ترقی کی شرح سے ہے، مرتی عوام پر مزید بوجھ ڈالنا صرف ظلم ہے، عوام اس ظلم کے خلاف باہر نکلیں اور حکومت سے ظلم کرنے کا اختیار چھین لیں۔

    اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گامریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کو گیس بجلی آٹا چینی انڈے دالیں تیل سبزیاں پھل دوائی سب مہنگے ہونگے نومبر کے مہینے میں گیس مہنگی بھی ہو گی اور ملے گی بھی نہیں ،تین سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے ہر روز عوام کو غریب اور بے روزگار کیا جا رہا ہے عمران صاحب کی کوئی سمت نہیں، کوئی حکمت عملی نہیں ،مہنگائی کے ستر سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں نالائقی ناہلی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ہر روز آٹا ، چینی ، انڈے ، سبزیاں ، پھل ،خورنی تیل ، گھی، پڑول ، گیس ، بجلی دوائی مہنگی ہو رہی ہے ،ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے والدین بچوں کے سکول کے سردی کے یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں رہے لوگ ماں باپ کے لئے دوائی نہیں خرید سکتے لوگ گھر کا کرایہ دینے سے مجبور ہو چکے ہیں خواتین گھر کا سودا سلف نہیں خرید سکتیں عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے یکم نومبر کو پھر عمران صاحب مہنگائی کا نوٹس لینے کا ڈرامہ کریں گے پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے-

    عمران صاحب ڈرامے نہ کریں،استعفی دیں، گھر جائیں،مریم اورنگزیب

    ادھرن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں ،ہم سب گھبرا رہے ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ،ملک کا نظام آئی ایم ایف چلا رہا ہے ،مسلم لیگ ن کسی غیر آئینی کا م کاحصہ نہیں بنے گی،عمران خان کی بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش پرانی ہے ،ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے، آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کوتوسیع دینا ہے ،آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے،پاک بھارت معاملات یواین قراردادوں کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں،ن لیگ کسی ڈیل اورغیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنے گی-

    شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

  • نسلہ ٹاور: عدالت کے حکم پر انتظامیہ نے  یوٹیلٹی کنکشن کاٹ دیئے

    نسلہ ٹاور: عدالت کے حکم پر انتظامیہ نے یوٹیلٹی کنکشن کاٹ دیئے

    کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے لیے کمشنر کراچی نے سربراہ ایف ڈبلیو او اور ڈی جی ایس بی سی اے کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : کمشنر کراچی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے 7 روز میں فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے، نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن میں ایف ڈبلیو او انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے اور سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں دو روز میں تکنیکی اور سیسمک سروے مکمل کرکے آگاہ کیا جائے۔

    اس کے علاوہ کمشنر کراچی نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی تعاون کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز میں نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ڈیمولیشن کے ذریعے مسمار کرنا ہے اور عدالتی حکم ہے کہ دو روز میں تکنیکی سروے مکمل کرکے رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کروائی جائے۔

    تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس

    کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ڈیمولیشن کے معاملے پر متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اجلاس آج شام کو ہوگا۔

    اجلاس میں ایف ڈبلیو او، این ایل سی، انجینئرنگ فائیو کور، کراچی پولیس چیف، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی، ایم ڈی سولڈ ویسٹ، میونسپل کمشنر کراچی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مدعو کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب انتظامیہ نے یوٹیلٹی کنکشن کاٹ دیئے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کی ٹیم نے نسلہ ٹاور کی گیس لائن منقطع کردی۔ واٹر بورڈ کی ٹیم کی جانب سے عمارت کی پانی کی لائن بھی بند کردی گئی ہے اور کے الیکٹرک نے بجلی کے کنکشنز بھی کاٹ دیئے ہیں۔

    پاک فوج کے پاس مشینری موجود، جائیں ان سے مدد لیں،نسلہ ٹاور گرائیں، سپریم کورٹ

    کنکشنز کاٹنے والی ٹیموں کو رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ نسلہ ٹاورمیں مقیم شہریوں نے کنکشنز کاٹنے پر احتجاج بھی کیا –

    نسلہ ٹاور کے متاثرین نے چیف جسٹس اور کمشنر کراچی سے بلڈرز سے فلیٹ کی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں فلیٹ کی مکمل رقم ادا نہیں کی جاتی ہم اپنی جگہ خالی نہیں کریں گے۔ ہمارے پاس رہنے کے لئے کوئی اور ٹھکانہ نہیں ہے رقم واپس نہیں دی گئی تو عمارت کے ساتھ ہم بھی زمین بوس ہوجائیں گے۔

    نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

    واضح رہے کہ کراچی میں شارع فیصل پر قائم غیر قانونی 11 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور میں 44 فلیٹ ہیں، 44 فلیٹ میں سے 14 کرائے پر ہیں سپریم کورٹ نے عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دیا ہےعمارت کی بجلی اور پانی کے کنکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس