Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ ، پی ڈی ایم  نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

    بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ ، پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

    اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند، سردار بابر خان موسیٰ خیل، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، میر عمر خان جمالی، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل، جے ڈبلیو پی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام خان بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ، سردار مسعود خان لونی، میر ضیاء اللہ لانگو، حاجی محمد خان طور اتمانخیل، ملک نعیم خان بازئی، خلیل جارج بھٹو اور سنیٹر انوار الحق کاکڑ شریک تھے۔

    اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم پارلیمانی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا کہ وہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپنا امریکہ کا دورہ مختصر کرکے واپس آئے۔ اجلاس میں صوبے کی نئی بننے والی حکومت اور قائد ایوان کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر غور کیا گیا۔

    جام کمال کے استعفے کے بعد بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ ،پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ جے یو آئی ف ، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نےمشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں جو بھی فیصلہ ہوگا مشاور ت سے اور اعلانیہ ہوگا-

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جام کمال کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھےجب بی اے پی کے اپنے ارکان جام کمال کو چھوڑ چکے تھے تو ہم تو تھے ہی اپوزیشن میں-

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہم نے حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا بلوچستان میں ہمارے ساتھ اپوزیشن میں پی ڈی ایم کی دو جماعتیں بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ بھی ہیں ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

  • یوم سیاہ کشمیر: وزارت خارجہ کی طرف سے تیار کئے گئے گانے کا ٹیزر جاری

    یوم سیاہ کشمیر: وزارت خارجہ کی طرف سے تیار کئے گئے گانے کا ٹیزر جاری

    کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کی یوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے وزارت خارجہ کی طرف سے "ہاں میں کشمیر ہوں” کے عنوان سے ایک گانا جاری کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جاری کی جانے والی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے ویڈیو کا آغاز مرحوم حریت رہنما سید علی گیلانی کی تصویر سے کیا گیا ہے ویڈیو میں کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کا تشدد دکھایا گیا ہے اس ویڈیو کے ذریعے کشمیر کے حالات اوت بھارتی قابض فوج کی درندگی کو دنیا بھر میں اجاگر کیا گیا ہے اور عالمی فورم پر کشمیر کے حق کے لئے آواز اٹھائی گئی ہے-


    واضح رہے کہ ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے کشمیریوں کےلیے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈروانے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ تب پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے اپنے قدم جنت نظیر میں رکھے تھے اور اس وقت سے لے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

    اس دن کو منانے کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کو باور کروایا جائے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس قبضے کا قطعی کوئی اخلاقی، قانونی، آئینی جواز نہیں ہے۔ اتنے سال گزرنے کے باوجود بھی بھارت کشمیر میں ظلم کرنے سے باز نہیں رہا بلکہ اُس کے ظلم کر نے کےطر یقے بدلتے رہے۔

    ایسا ہی ایک عمل بھارت نے 5 اگست 2019 کے دن آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کیا جب اُس نے کشمیریوں سے اُن کی شناخت ہی چھیننے کی کوشش کی۔ بھارت نے یہ گھناؤنا عمل کرکے کہ اپنے لیڈر جواہر لال نہرو کے اُس وعدے کو بھی توڑا جو اُس نے اقوام متحدہ اور اپنے ملک میں مختلف مقامات پر کیا تھا۔ اس وعدے میں اُس نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں رائے شماری کروائے گا رائے شماری تو کبھی نہیں کروائی گئی البتہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ ثابت کرنے کی کوشش ضرور کی گئی۔ بھارتی عمل سے جہاں ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا تو دوسری طرف کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں بھی سنا گیا۔

    تاہم، 5 اگست 2019 کے بعد سے، کرفیو اور لاک ڈاؤن کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انسانوں اور جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کشمیری صرف کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں بلکہ ان کی مانگ یہ بھی ہے کہ ہندوستان غیر قانونی قبضہ مکمل طور پر ختم کرے اور حقِ خود ارادیت کا حق دے تاکہ وہ اپنی مرضی سے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ 

    پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کے حق خودِرادیت کےلیے دنیا میں آواز بلند کرتا آرہا ہے مگر 5 اگست کے بعد سے تو پاکستان نے کوئی ایسا فورم نہیں چھوڑا جہاں کشمیریوں کی آواز دنیا بھر تک نہ پہنچائی ہو۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم پر ایسی سحر انگیز تقریر کی جس میں اُنھوں نے کشمیریوں کے اوپر ہونے والے ظلم کو دنیا کے سامنے بیان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے بعد پاکستان نے انٹر پارلیمانی یونین میں بھی کشمیر کا مسئلہ اُٹھایا اور عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کا حق خودِرادیت یقینی بنائیں۔ پاکستان نے دنیا کو باور کروایا کہ کشمیریوں کے ساتھ یہ بدسلوکی ختم کروانے کےلیے بھارت پر زور دینا چاہیے۔

    اب دنیا بھی بھارت کے ظلم سے آگاہ ہوچکی ہے اس لیے تو امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے بیشتر قانون سازوں نے بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدامات پر سوالات اُٹھائے اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر  تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس وقت بھی بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں مشغول ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ظلم میں اس قدر آگے بڑھ چکا ہے کہ نہتے معصوم کشمیریوں پر ایسے مظالم ڈھا رہا ہے کہ جس کو دیکھ کر انسانیت کا سَر بھی شرم سے جھک گیا ہے۔

    سن 1989 سے لے کر اب تک بھارت کی مسلط فورسز نے کم از کم ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جس میں سے 7 ہزار 130 لوگ وہ تھے جو دوران حراست دم توڑ گئے۔

    بھارت ہر کوشش کر رہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جائے تاکہ باہر کی دنیا کو علم نہ ہو سکے کہ وہ وادی میں کیا  ظلم ڈھا رہا ہے۔ جیسے ہی پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے تو دوسری طرف بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت شروع کر دیتا ہے جس میں وہ نہتے شہر یوں کو نشانہ بنا تا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے  پاکستان کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کر تا ہے۔

    ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ اس دن پوری دنیا کو یہی پیغام دیا جائے گا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں، ریلیوں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کو یہ پیغام بھی دیا جائے گا کہ پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے ظلم سے بہت اچھی طرح واقف ہے اور وہ جتنا بھی ظلم کر ے وہ کشمیریوں سے اُنکی شناخت نہیں چھین سکتا۔

    پاکستان ہمیشہ سے کشمیر کے پر امن حل کےلیے  کوشاں رہا ہے کیونکہ پاکستان کا یہ ماننا ہے کہ جنو بی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کےلیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا بہت ضروری ہے اور پاکستان نیک نیتی کے ساتھ کشمیر کا کیس لڑ کر اس کو اسی کی آزادی دلوا کر رہے گا۔

    ابھی حال ہی میں اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے کشمیر، اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے تو ہمارے درمیان اور کوئی مسئلہ نہیں اس وقت پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا تاہم ابھی میچ پر بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے-

  • بھارت:  مسلمان اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ

    بھارت: مسلمان اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ

    راجھستان: بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت بھر میں جشن منایا جا رہا ہے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان سے محبت کرنے والوں پرتشدد کیا جارہاہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا۔

    بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

    خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

    پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کے قتل کے نعروں پر محبوبہ مفتی کی مذمت

    دوسری جانب بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے طلبا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا آئی جی پولیس مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیری طلبہ کیخلاف یو اے پی اے ایکٹ کےتحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

    اس سے قبل بھارتی پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے معصوم کشمیری طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

    پاکستان کی جیت کا جشن: کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج

  • آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

    آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان جب سے منشیات کیس میں گرفتار ہوا ہے اس و قت سے اسے گرفتار کرنے والا نارکوٹکس کنٹرول بیرو کا زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سرخیوں میں ہے تاہم اب واکھنڈے کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔

    مذکورہ کیس کی تازہ ترین پیش رفت میں ایک وکیل نے واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق سدھا نامی ایک وکیل نے سمیر واکھنڈے سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے ان تمام افراد کے خلاف بھتہ خوری یعنی جبری وصولی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل نے گزشتہ روز اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔

    عدالت میں جمع کرائے جانے والے حلف نامے میں گواہ پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا تھا کہ گوسوائی نے 3 اکتوبر کی صبح شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈلڈانی سے ملاقات بھی کی تھی جو ایک کار میں ہوئی تھی۔

    فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے تب جاکر یہ اتحاد دکھائیں گے،میکا سنگھ بالی ووڈ پر برس…

    انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رقم سیم ڈیسوزا سے حاصل کی تھی اور گوسوائی کے حوالے کردی تھی جس کی آریان خان کے ساتھ سیلفی وائرل ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ پربھاکر سائل این سی بی کے ساتھ کام کرنے والے ایک پرائیوٹ جاسوس کے پی گوسوائی کے محافظ ہیں اور آریان خان کے کیس میں گواہ بھی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی گوسوائی فی الوقت منظر عام سے حیرت انگیز طور پر غائب ہیں۔

    عدالت میں داخل کیے جانے والے حلف نامے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے گوسوائی کو فون پر ایک شخص سیم ڈیسوزا سے باتیں کرتے سنا جس میں مبینہ طور پر گوسوائی نے کہا کہ معاملہ 18 کروڑ پر طے ہوا ہے جس میں سے 8 کروڑ این سی بی کے تفتیش کار سمیر وانکھیڑے کو دیے جانے تھے گوسوائی 50 لاکھ رپوے لے چکے ہیں جس میں سے 38 لاکھ سمیر کو دیئے اور منظر سے غائب ہے-

    اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا این سی بی نے ان سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کے لیے کہاتھا۔ بہرحال واکھنڈے نے پربھاکر سائل کی جانب سے لگائے جانے والے سارے الزامات کی تردید کردی تھی این سی بی بیورو کے سربرا ہ کے مطابق اس سلسلے کی تفتیش چیف ویجلینس افسر سے کرائی جائے گی سمیر وانکھیڑے نے ممبئی پولیس سے شکایت کی ہے کہ انہیں ایک فرضی معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    انہوں نے پیر کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں بھی ایک بیان حلفی داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آریان خان کیس میں ان کے گواہان پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب بالی ووڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی ہے-

    بھارت کے سابق اٹارنی جنرل موکل روہتگی بھی ممبئی ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں، وہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پرعدالت میں دلائل دیں گے، وہ ستیش مان شندے اور سینئر امت دیسائی کے ساتھ لیڈ کونسل ہیں-

    ہائیکورٹ میں آریان کی اننیا کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت

    این سی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ منشیات کیس کی تحقیقات میں اس کا بین الاقوامی تعلق سامنے آیا ہے ، اس کی چھان بین کی جارہی ہے اور پروٹوکول کے مطابق اس کو منظر عام پر لانے کیلئے وقت درکار ہو گا۔ا آریان خان کی ضمانت پر گواہاں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ملک سے فرار ہونے کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔این سی بی کا کہناتھا کہ آریان خان کو اس بڑی سازش سے الگ کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ منشیات نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

    اب جیسے ہی آریان خان کی ضمانت کی درخواست منگل کو ہائی کورٹ میں آئی ہے، ان کے والدین شاہ رخ اور گوری سخت دعائیں کر رہے ہیں آج انہیں امید ہے کہ انکا بیٹا گھر جائے گا-

    گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں

  • حکومت نے 3 ماہ میں مزید کتنا قرض لیا؟ تفصیلات جاری

    حکومت نے 3 ماہ میں مزید کتنا قرض لیا؟ تفصیلات جاری

    وفاقی حکومت نے مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے رواں مالی سال 21-2022 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ( یکم جولائی سے 30 ستمبر ) میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئی ہیں-

    اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے۔

    شریعت عدالت نے ونی یا سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ہے جبکہ حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملی ہیں، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ ڈالر قرض ملا جب کہ امریکا سے پاکستان کو 3 ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو اتو ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 174 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل

  • 9 سالہ بچی سےزیادتی اور قتل کرنیوالے ملزمان کو2 ،2 بار سزائےموت اور5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

    9 سالہ بچی سےزیادتی اور قتل کرنیوالے ملزمان کو2 ،2 بار سزائےموت اور5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

    راولپنڈی: عدالت نے 9 سالہ طالبہ زینب عمران سے زیادتی اور پھر گلا دبا کر قتل کرنے والے ملزمان کو سزا سنا دی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افضل مجوکہ نے 9 سالہ زینب عمران سے زیادتی اور پھر اسے گلا دبا کر قتل کرنے سے متعلق کیس میں 2 مجرموں کو 2 ، 2 بار سزائے موت اور 5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی اس کے علاوہ مجرم بابر مسیح کی بیوی انیتا کو جرم چھپانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا جرم ہے، مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرمان کو کڑی سزا دینا لازم ہے-

    عدالت نے مزید کہا کہ اس بابت قوانین بھی مزید سخت ہونے چاہیئں، ایسے مجرمان سے رعایت بچوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی، جب تک مجرمان کی موت واقعہ نا ہوجائے انہیں پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے عدالتی فیصلے کے بعد تینوں مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے گنجان آباد علاقے جھنڈا چیچی میں رواں برس 22 مارچ کو زینب گھر سے پیسے لے کر دکان پر چیز لینے جارہی تھی، مجرم بابر مسیح نے دھوکے سے اسے گھر بلایا اور کمرہ بند کر کے جبری زیادتی کی، اس کے بعد دوسرے مجرم عدنان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر دونوں نے مل کر طالبہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا-

    اس وقت مجرم بابر مسیح کی اہلیہ انیتا عرف انیقہ بھی گھر میں موجود اور اس تمام معاملے سے واقف تھی لیکن اس نے بچی کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ اس معاملے کو چھپانے میں اعانت بھی کی۔

    مجرمان نے نعش چارپائی کے نیچے چھپا دی تھی، واقعے کے بعد مجرم بابر گھر میں نشہ کر کے اسی پلنگ پر سو گیا، جس کے نیچے بیگ میں نعش چھپائی گئی تھی جب کہ اس کی بیوی گھر کو تالا لگا کر قریبی رشتہ داروں کے گھر چلی گئی تھی، شک پر تالا کھلوایا تو مجرم کے ساتھ نعش بھی مل گئی تھی۔

    خیال رہے کہ واضح رہے کہ مجرم بابر اور زینب آمنے سامنے پڑوسی تھے 9 سالہ زینب اور اس کے والدین واقعے سے ایک سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے، فیصلے کے بعد زینب کی والدہ نے کہا کہ مجھے آج عدالت سے انصاف مل گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے گزشتہ دنوں سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر منشاد کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کیا گیا تھا عدالت نے درج مقدمے میں 13 گواہان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

    پراسیکوٹر کے مطابق بچی کے والدین اپنی بیٹی کو گھر چھوڑ کرشادی پر گئے تھے کہ ملزم نے ننھی بچی کو اکیلے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا عدالت نے ملزم کو سخت سزا دینے کا حکم جاری کیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    ادھر لاہور پولیس نے کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو اس کی اہلیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست گرفتار کرلیا تھا پولیس کے مطابق دی جانے والی درخواست میں مدعیہ نے الزام عائد کیاتھا کہ ملزم اپنی 13 سالہ چھوٹی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    اس ضمن میں تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نےا پنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم اور چینی صدر نے دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کی تعریف کی اور سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔

    افغانستان کی فتح پر وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کا جلد آغاز پاکستان جیو اکنامکس وژن کی تکمیل کرے گا دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا وزیراعظم عمر ان خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کی تعریف کی اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی جانب سے انسداد کورونا امداد کو بھی سراہا۔

    وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 4 دہائیوں کے دوران چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر بھی مبارکباد دی۔

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

    ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کا مشورہ دیا تھا سابق انٹیلیجنس…

    وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے چینی اقدام کو سراہا جب کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

  • امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    امریکا کا کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئیں سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد اب امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق 2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد پہلی بار پروازوں کی پابندیاں ختم کی گئیں ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس نے امریکا جانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے قوانین کا خاکہ بھی پیش کر دیا ہے نئے قوانین اور پابندیوں میں نرمی کا اطلاق اگلے ماہ 8 نومبر سے ہوگا۔

    چین میں کرونا کی نئی لہر، دنیا کے لئے نیا خطرہ

    رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ سےامریکی سفری پابندیوں سے چھوٹ حاصل کرنے والے ممالک میں برطانیہ، یورپ، چین اور بھارت سمیت درجنوں ممالک شامل ہوں گے اس وقت برازیل، چین، جنوبی افریقہ، برطانیہ، یورپ کے 26 ممالک، آئرلینڈ، بھارت اور ایران سے آنے والوں پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔

    بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہو گا امریکی ہیلتھ ریگولیٹرز کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی ویکسین قابل قبول ہوگی ویکسینیٹڈ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسینیٹڈ افراد کو ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، لیکن پھر بھی سفر کے تین دن کے اندر لیا گیا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

    لندن:کورونا کے باعث مسلسل دوسری بار نئے سال کے موقع پر آتش بازی منسوخ

    دوسری جانب چین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی تارہ ترین لہر میں مزید پھیلاؤ کاخدشہ ہے.

    چین میں 75 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اسکے باوجود اب کرونا کے کیسز سامنے آنے لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے چین کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا، چین کے گیارہ صوبوں سے 100 کیسز سامنے آنے کے بعد چین نے مانیٹرنگ احتیاطی تدابیر اورسفری قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ لہر مزید پھیل سکتی ہے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ موسمی عوامل کے باعث وبا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو لیانگیو نے کہا کہ ڈیلٹا کی مختلف شکلیں تیزی سےمنتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں، کورونا کے نئے کیس مختلف ذرائع سے بیرون ملک سے آئے ہیں-

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی

    اندرونی منگولیا کے علاقے میں 35،000 سے زائد باشندوں کو گھروں میں رہنے کو کہا اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے، منگولیا سے متصل چھوٹی کاؤنٹی موجودہ وباء کا ہاٹ سپاٹ ہے ،کرونا کی انتہائی متعدی قسم ڈیلٹا کا پھیلاؤ اس وقت سامنے آیا جب چینی دارالحکومت فروری میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ ووہان میں جہاں کورونا وائرس کی پہلی بار 2019 کے آخر میں نشاندہی کی گئی تھی میں ایک میرا تھن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے بیجنگ کے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت سے باہر سفر سے گریز کریں-

    جان لیوا وائرس کی ایک اور قسم "کیلیفورنیا اسٹرین” پاکستان پہنچ گئی

  • شریعت عدالت نے ونی یا سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا

    شریعت عدالت نے ونی یا سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا

    وفاقی شریعت عدالت نے وفاقی شریعت عدالت نے ونی یا سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔

    باغی تی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی شریعت عدالت نے لڑائی جھگڑوں میں بدلِ صلح کے طور پر غیرشادی شدہ عورت کا رشتہ دینے کی بھیانک رسم ونی یا سوارہ کو غیراسلامی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل فل بینچ نے گزشتہ روز سنایا۔

    بھائی کے لڑکی سے مراسم پر بہن ونی،ماں تھانے پہنچ گئی،تین بھائیوں سمیت 7 ملزمان…

    این اے 133 کے ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے

    سوموار کے روز درخواست گزارسکینہ بی بی کی درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے قرار دیا ہے کہ لڑائی جھگڑوں میں بدلِ صلح کے طور پرغیرشادی شدہ عورت کا رشتہ دینے کی بھیانک رسم ونی یا سوارہ غیراسلامی ہے۔

    لاہور:مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے تاجر کو لوٹ لیا

    عدالت نے کہا کہ قرآنی آیات اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں یہ رسم، جو ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج ہے، قطعا ًغیر اسلامی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کیخلاف ہے، عدالت نے وضاحت کی ہے کہ اس رسم کے خلافِ اسلام ہونے پر جمہور علماکا اجماع ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

    واضح رہے کہ سوارہ کی رسم جس میں عورت کوبدل صلح کے طور پر دیا جاتا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے رائج چلی آ رہی ہے حکومت نےتعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت اس رسم کو قابل تعزیر جرم قرار دیا ہے لیکن پھر بھی ملک کےمختلف علاقوں میں یہ رواج موجود ہے،اس رسم کوپنجاب میں ونی جبکہ خیبرپختونخوا میں سوارہ کہا جاتا ہے۔

    کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی ترجمان پنجاب حکومت…

  • اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد

    اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد

    اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کر 3083 ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد کے کل کیسز میں سے 1824 کا تعلق دیہی جب کہ 1259 کا شہری علاقوں سے ہے جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 11 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

    ڈینگی کے سب سے زیادہ 757 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، فیڈرل جنرل اسپتال میں335، پمز میں 282 ،پولی کلینک میں 108، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 144،ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں37 مریض لائے گئے، اس کے علاوہ نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 1400 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر:

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔