Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • افغانستان کی فتح پر وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ

    افغانستان کی فتح پر وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ

    وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر افغانستان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی :عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف واضح فتح حاصل کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن کو درپیش تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود کھیل کا حصہ بننے اور جیت اپنے نام کرنے کیلئے افغان ٹیم نے غیرمعمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    فغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے اوپننگ بیٹر حضرت اللہ زازئی 44، رحمان اللہ 46 اور نجیب اللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے اور اسکاٹ لینڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو جب کہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    فغانستان کی اسپن جوڑی مجیب الرحمان اور راشد خان نے تباہ کن بولنگ کی،مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسکاٹ لینڈ کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مونسے نے 25 اور گریوز نے 12 رنز کی اننگز کھیلی افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔

  • پاکستان کی جیت کا جشن: کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج

    پاکستان کی جیت کا جشن: کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج

    بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے طلبا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا آئی جی پولیس مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیری طلبہ کیخلاف یو اے پی اے ایکٹ کےتحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

    اس سے قبل بھارتی پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے معصوم کشمیری طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

    بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

    قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیری عوام کو قتل کرنے پر مبنی نعرے لگانے کی مذمت کی تھی-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محبوبہ مفتی نے سوال کیا تھا کہ پاکستان کی کامیابی پر کشمیریوں کی جانب سے خوشیاں منانے پر اتنا غصہ کیوں ہے یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کتنے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

    پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کے قتل کے نعروں پر محبوبہ مفتی کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خوش ہونے پر بعض افراد نعرے لگارہے تھے کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو، تو پھر یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بہت سے لوگوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے توڑنے پر مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ اب ہمیں اس بات پر مزید بحث میں نہیں پڑنا چاہیے اور اسے تسلیم کرلینا چاہیے، اسی جذبے کے تحت جیسا کہ ویرات کوہلی کا تھا جنھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر سب سے پہلے مبارکباد دی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

  • نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی آریان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی آریان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت

    بالی ووڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی ہے

    بھارت کے سابق اٹارنی جنرل موکل روہتگی بھی ممبئی ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں، وہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پرعدالت میں دلائل دیں گے، وہ ستیش مان شندے اور سینئر امت دیسائی کے ساتھ لیڈ کونسل ہیں آریان خان کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ میں جوابی حلف نامہ داخل کرادیا، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ حقائق جاننے کے لیے مزید وقت درکار ہے ضمانت دی تو آریان تفتیش اورگواہان پراثرانداز ہو سکتے ہیں

    این سی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ منشیات کیس کی تحقیقات میں اس کا بین الاقوامی تعلق سامنے آیا ہے، اس کی چھان بین کی جارہی ہے اور پروٹوکول کے مطابق اس کو منظر عام پر لانے کیلئے وقت درکار ہو گا۔ا آریان خان کی ضمانت پر گواہاں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ملک سے فرار ہونے کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔این سی بی کا کہناتھا کہ آریان خان کو اس بڑی سازش سے الگ کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ منشیات نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

    سیشن کورٹ ممبئی نے کروز شپ ڈرگ کیس میں آریان خان کی درخواست مسترد کی تھی نارکوٹکس کنٹرول بیورونے 2 اکتوبر کو ممبئی میں کروز شپ پر چھاپہ مار اتھا نارکوٹکس کنٹرول بیورونے شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی تھی اور اسی وجہ سے اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

    اب جیسے ہی آریان خان کی ضمانت کی درخواست منگل کو ہائی کورٹ میں آئی ہے، ان کے والدین شاہ رخ اور گوری سخت دعائیں کر رہے ہیں آج انہیں امید ہے کہ انکا بیٹا گھر جائے گا ،

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    خیال رہے کہ آریان خان منشیات کیس میں 8 اکتوبر سے آرتھرروڈ جیل میں قید ہیں بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دوستوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

    گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی تھیں واٹس ایپ چیٹس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی-

    ہائیکورٹ میں آریان کی اننیا کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو منشیات کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت تمام گرفتار ملزمان کے مالی لین دین کی بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس کے لئے ملزموں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات سے ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات اور واٹس اپ چیٹ کو نکالا جا رہا ہے تا کہ تحقیقات میں کچھ نیا سامنے آ سکے،نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ میں آریان خان کی ضمانت کی مخالفت کی جائے گی-

  • این اے 133 کے ضمنی الیکشن:  پی ٹی آئی، ن لیگ اور  پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے

    این اے 133 کے ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے

    لاہور: پی ٹی آئی، (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرادیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : این اے 133 کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے اپنے نمائندے کی وساطت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اورپیپلزپارٹی کے اسلم گل نے کاغذات جمع کروائے۔

    کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

    تینوں جماعتوں کے امیدوار کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچے جہاں ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے کاغذات وصول کیے۔

    آر او آفس کے باہر جمشید اقبال چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوا ہے اور ایکسپورٹ بڑھی صرف مریم بی بی کی تقریروں سے مہنگائی دکھائی دیتی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

    اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ انشااللہ حلقے کے عوام مایوس نہیں کرینگے ،اُمیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کل آویزاں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہوگا۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل ہوگیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق جدید نظام کی بدولت مارکیٹ کا کاروباری دورانیہ آدھا گھنٹہ بڑھ گیا ہے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کے شینجن اسٹاک ایکسچینج سے خریدا گیا ہے۔

    ایبٹ آباد:نجی ہسپتال میں بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے

    ڈی ٹی ایس میں بلٹ ان رسک مینجمنٹ سسٹم ہے اور یہ پورے دن کے کاروبار کا حساب کتاب ایک منٹ سے کم وقت میں کردے گا مارکیٹ کا پرانا سسٹم کیٹس یہ کام 30 منٹ میں مکمل کرتا تھا۔

    دبئی میں مقیم پاکستانی ارب پتی بن گیا

    تاہم اب اس نئے سسٹم سے وقت کی بچت کے سبب آج سے کاروبار کا دورانیہ 30 منٹ اضافی ہوگا نئے ٹریڈنگ سسٹم کو تقریباً 10 مہینوں سے ٹیسٹ کیا جارہا تھا۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان کی جیت:بھارتی چینل سٹار سپورٹس نے نیا اشتہار "موقع موقع” جاری…

    لاہور:مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے تاجر کو لوٹ لیا

    کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

    وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

  • لاہور:مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے تاجر کو لوٹ لیا

    لاہور:مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے تاجر کو لوٹ لیا

    لاہور: لیاقت آباد میں مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے کپڑے کے تاجر کو لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ تاجر مختارکے مطابق پولیس اہلکاروں نے ارفع کریم ٹاورکےقریب اسےگاڑی سےاتارا اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ہونےکا الزام لگا کرساتھ لے گئے۔

    تاجر نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں نے اس سے ساڑھے 8 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا جب کہ تشدد کا نشانہ بناکر کاہنہ کے علاقے میں پھینک دیا تاجر کی شکا یت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے۔

    کولمبیا: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

    کراچی میں زمان ٹاؤن اور لانڈھی تھانے کی پولیس مخبروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے استعمال کرنے کے بجائے گھروں میں لوٹ مار کے لیے استعمال کرنے لگی کورنگی میں لوگوں کے ہتھے چڑھنے والے مخبر نے سارا پول کھول دیا اور بتایا تھا کہ اس نے زمان ٹاؤن تھانے کے اسپیشل پارٹی انچارج عثمان کے ساتھ کام کیا ہے، لانڈھی تھانے کے جعلی پولیس اہلکار بھی گھروں میں چھاپے مارتے ہیں۔

    مخبر کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران پولیس اہلکار قیمتی چیزیں لوٹتے تھے اور گھروں سے محنت کش افراد کو حراست میں لے کر راستے میں ہی جوڑ توڑ کرکے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک لے کر چھوڑ دیتے تھے۔

    فیس بک پر اشتہار دیکھ کر نوکری کے لئے آئی لڑکی زیادتی کا شکار ، ملزم گرفتار

    مخبر نے مزید بتایا تھا کہ عابد بھایا ان کا سرغنہ ہے جو کہ انہیں پولیس پارٹیوں کے ساتھ بھیجتا ہے، تنویر،عبدالرحمان،عادل سمیت دیگر مخبر عابد بھایا کے لیے کام کرتے ہیں اور ہر چھاپے کے بعد ہمیں 5 ہزار روپے ملتے تھے

    قبل ازیں حافظ آباد میں پولیس وردی میں ملبوس ہو کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کیا گیا تھا پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار کی وردی میں ملبوس ہو کر چیکنگ کے بہانے گاڑیوں کو روکتا اور شہریوں سے پیسے لیتا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے پیر کالے شاہ میں کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ ملزم عمران بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم نے گوجرانوالہ میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

  • کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی      ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

    کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کوشش ہے کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مغلپورہ میں محکمہ خوراک کے سینٹر کا دورہ کیا اور درآمد ی چینی کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔

    اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 28 ہزار ٹن درآمدی چینی مل گئی ہے، ہر ضلعے کو کوٹہ دے دیا ہے صارفین کو یہ چینی 90 روپے کلو دستیاب ہوگی۔

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ مسائل سڑک پر نہیں، ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی انہوں نے کہا کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔

    دوسری جانب ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان ریلویز نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے صرف فیملیز کو ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

    ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی فردِ واحد کو سفر کا ٹکٹ جاری نہیں ہوسکے گا۔

    واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے پولیس نے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ چند گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    کالعدم تنظیم کے شرکا نے مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے، چند گھنٹے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے کھول دی اور پھر دوبارہ بند کردی جی ٹی روڈ پر مریدکے سے گوجرانوالہ تک رکاوٹوں کے باعث راستے بند ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    رُکنِ شوریٰ تحریک لبیک پاکستان غلام عباس فیضی کا کہنا ہے کہ پیچھے ہٹنے کا تصّور بھی نہیں ہے جب تک سارے معاملات اور مطالبات حل نہیں ہوتے اور سعد رضوی دھرنے میں آ کر دُعا کر کے ہمیں جانے کی اجازت نہیں دیتے ہم میدان میں رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے حکومت سے مذاکرات ناکام شیخ رشید کا صاف انکار.پکڑدکڑ چھاپے پھر سے شروع مارچ بدھ کے روز اسلام آباد کی طرف روانہ ہونے کو تیار ہے-

  • وزیراعظم  سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفسیلات کے مطابق عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے پاکستان واپسی کے لیے ریاض میں سعودی نائب وزیرخارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کہا۔

    اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا جس میں وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور وزیر توانائی بھی شامل تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ثقافتی اور مذہبی سطح پر گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے کشمیر، اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے تو ہمارے درمیان اور کوئی مسئلہ نہیں اس وقت پاکستان کی اکثریتی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے کل رات پاکستان نے بھارت کو میچ میں بری طرح پچھاڑ دیا تاہم ابھی میچ پر بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے-

    وزیر اعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا اور قومی ائر لائن اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی۔

  • پاکستان کی جیت:بھارتی چینل سٹار سپورٹس نے نیا اشتہار "موقع موقع” جاری کر دیا

    پاکستان کی جیت:بھارتی چینل سٹار سپورٹس نے نیا اشتہار "موقع موقع” جاری کر دیا

    سٹار سپورٹس نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد ایک نیا موقع موقع اشتہار جاری کرتے ہوئے کھلے دل کا مظاہری کیا جس نے پاکستانیوں کو خوش کردیا ۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور انڈیا کے میچ سے پہلے انڈین ٹی وی چینل سٹار سپورٹس نے اشتہار” موقع موقع” جاری کیا جس میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے اور ایسے ظاہر کیا گیا ہے جیسے پاکستان کبھی جیت ہی نہیں پائے گا جس پر پاکستانیوں نے کافی غم و غصے کا اظہار کیا اور سٹار سپورٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا-

    اشتہار میں دکھایا گیا تھا کہ دبئی کے ایک مال میں ویڈیو میں موجود پاکستانی کا روپ اپنائے ایک شخص آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے بڑی ایل سی ڈی دکھانے کا کہتا ہے اور پھر پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور رضوان کی اچھی پرفارمنس کے لئے امید کا اظہار کرتا ہے کہتا ہے کہ وہ دبئی سے ایسے چھکے ماریں گے کہ دہلی کے شیشے ٹوٹیں گے اور کپ چھین کر لیں گے-

    ورلڈ کپ 2021 سے قبل کا اشتہار

    بھارت میں پاکستان کے خلاف کرکٹ کے حوالے سے نفرت انگیز مہم

    جس پر انڈین سکھ کا روپ اپنائے شخص اسے دو ٹی وی دیتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آپ ہم سے پانچوں بار ہارے ہیں اس بار بھی پٹاخے پھوڑنے سے تو رہے کچھ تو پھوڑو گے ٹی وی ہی سہی-

    اشتہار سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ شائقین کی جانب سے بے چینی اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی-

    (2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے بنایا گیا ” موقع موقع” اشتہار)

    اتورا کو گرین شرٹس نے جب بھارت کو شکست دی تو سٹار سپورٹس نے اس کے بعد ایک نیا موقع موقع اشتہار جاری کیا ہے جس نے پاکستانیوں کو خوش کردیا سٹار سپورٹس کی جانب سے پاکستان کی جیت پر "موقع موقع” کا جو اشتہار جاری کیا گیا ہے اس میں اسی اداکار کو کاسٹ کیا گیا ہے جس کو پاکستانی کرکٹ فین کے طور پر دکھایا گیا ہے پہلے اشتہاروں میں اس پاکستانی فین کو بھارتیوں کے ہاتھوں "چھترول” کرواتے ہی دکھایا گیا تھا لیکن نئے اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ یہ فین بہت خوش ہے اور پاکستان کی جیت پر آتش بازی کر رہا ہے۔

    سٹار سپورٹس کے اس کھلے دل کے مظاہرے پر پاکستانیوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے اور اس اشتہار کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    (ورلڈ کپ 2021، پاک بھارت میچ کے بعد کا "موقع موقع” اشتہار)

    انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا، بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے شعیب اختر

  • سپین حکومت کا کورونا ایمرجنسی کے دوران لئے گئے جرمانے کی رقم عوام کو واپس کرنے کا فیصلہ

    سپین حکومت کا کورونا ایمرجنسی کے دوران لئے گئے جرمانے کی رقم عوام کو واپس کرنے کا فیصلہ

    بار سلونا: سپین حکومت نے گزشتہ سال پہلی کورونا ایمرجنسی میں کئے جانے والے تمام جرمانوں کی رقوم عوام کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کی مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعدسیاحتی صوبے کاتالونیا حکومت کی وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ سال پہلی کورونا ایمرجنسی میں کئے جانے والے تمام جرمانوں کی رقوم عوام کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلی ایمرجنسی مارچ 2020 سے جون 2020 تک کے خلاف اپوزیشن کی جماعت بوکس نے اعلی ٰعدالت میں آئینی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت کا فیصلہ آیا کہ اُس ایمرجنسی میں بعض حکومتی اقدامات غیر ضروری اور غیر آئینی تھے، اگرچہ عدالت نے اپنے فیصلے میں جرمانوں کی واپسی کا حکم نہیں دیا تھا مگر ہسپانوی حکومت نے اپنے طور پر ہی تمام جرمانے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چین میں کرونا کی نئی لہر، دنیا کے لئے نیا خطرہ

    سپین کے باقی صوبوں کے برعکس کاتالونیا اور پائیس باسکو میں ایسے فیصلے مرکزی حکومت کی بجائے صوبائی حکومت کا اختیار ہیں، اس لیے کاتالونیا کے شہری کاتالان حکومت کے فیصلے کےمنتظر تھے۔

    رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں کاتالونیا میں مجموعی طور پر اندازاً چالیس لاکھ یورو عوام کو واپس ملیں گے جبکہ پہلی ایمرجنسی میں کیے جانے والے جرمانوں میں سے 23 ہزار جرمانوں کی ادائیگیاں ہوچکی ہیں۔

    کاتالان حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جرمانوں کی رقوم کی واپسی کے لیے آسان ترین طریقہ اپنا جائے گا جن لوگوں نے ابھی تک اپنے جرمانوں کی ادائیگی نہیں کی اُن کے جرمانوں کی فائلیں بھی خود بخود منسوخ ہو جائیں گی۔

    لندن:کورونا کے باعث مسلسل دوسری بار نئے سال کے موقع پر آتش بازی منسوخ

    خیال رہے کہ دوسری ایمرجنسی کے متعلق بھی آئینی عدالت میں بحث جاری ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    دوسری جانب چین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی تارہ ترین لہر میں مزید پھیلاؤ کاخدشہ ہے.

    چین میں 75 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اسکے باوجود اب کرونا کے کیسز سامنے آنے لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے چین کے محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا، چین کے گیارہ صوبوں سے 100 کیسز سامنے آنے کے بعد چین نے مانیٹرنگ احتیاطی تدابیر اورسفری قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ لہر مزید پھیل سکتی ہے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ موسمی عوامل کے باعث وبا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو لیانگیو نے کہا کہ ڈیلٹا کی مختلف شکلیں تیزی سےمنتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں، کورونا کے نئے کیس مختلف ذرائع سے بیرون ملک سے آئے ہیں

    اندرونی منگولیا کے علاقے میں 35،000 سے زائد باشندوں کو گھروں میں رہنے کو کہا اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے، منگولیا سے متصل چھوٹی کاؤنٹی موجودہ وباء کا ہاٹ سپاٹ ہے ،کرونا کی انتہائی متعدی قسم ڈیلٹا کا پھیلاؤ اس وقت سامنے آیا جب چینی دارالحکومت فروری میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ ووہان میں جہاں کورونا وائرس کی پہلی بار 2019 کے آخر میں نشاندہی کی گئی تھی میں ایک میرا تھن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے بیجنگ کے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت سے باہر سفر سے گریز کریں,

    جان لیوا وائرس کی ایک اور قسم "کیلیفورنیا اسٹرین” پاکستان پہنچ گئی