Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بدعنوانوں کے بچے ہمارے ملک کے خود ساختہ شہزادے، شہزادیاں جوا خانوں میں عرب شیخوں سے زیادہ پیسے دکھا تے ہیں

    بدعنوانوں کے بچے ہمارے ملک کے خود ساختہ شہزادے، شہزادیاں جوا خانوں میں عرب شیخوں سے زیادہ پیسے دکھا تے ہیں

    سابق وزیر داخلہ اورسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ یہاں کرپٹ لوگوں کے بچے شہزادے ، شہزادیاں بنے ہوئے ہیں جو بیرونِ ملک جوا خانوں میں عرب شیخوں سے زیادہ پیسے دکھا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قوم ‘نیا پاکستان’ سے تنگ آچکی ہے اور اپنے ‘پرانے پاکستان’ کو واپس لانے کی دعائیں کر رہے ہیں نئے پاکستان نے عوام کو قیمتوں میں اضافے ، مہنگائی ، خودکشیاں، مصائب ، بدترین امن و امان کی صورتحال ، جرائم کی شرح میں اضافہ ، فحاشی ، منشیات کی لت ، کرنسی کی بے قابو کمی ، امیر اور غریب کے درمیان وسیع فرق اور سفارتی تنہائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

    رحمان ملک نے کہا کہ ‘پرانے پاکستان’ میں انسانی اقدار زیادہ اور بدعنوانی کم ہوا کرتی تھی جب کہ ‘نئے پاکستان’ میں کرپٹ اپنی دولت اور پیسے کی طاقت سے زبردستی عزت کا انتظام کر رہے ہیں نئے پاکستان میں مختلف مافیاز پیسے کے زور پر پارلیمنٹ میں داخل ہو رہے ہیں ۔

    مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست اب مافیاز اور الیکٹ ایبلز کے لیے مخصوص ہو چکی ہے جبکہ پارٹیوں کے کارکن سیاسی نعروں کے لیے رہ گئے ہیں انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ جمہوریت ہے اور کیا عوام اس نظام کا احترام کریں گے جہاں ان کے ووٹ اپنے مقاصد کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں؟۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بدعنوانوں کے بچے ہمارے ملک کے خود ساختہ شہزادے اور شہزادیاں ہیں جو عالمی جوئے بازی کے اڈوں میں کھیلتے ہیں اور عرب شیخوں کے مقابلے میں زیادہ پیسے دکھاتے ہیں۔

    انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہی نسل دارالحکومت سنبھالے گی جو ملک پر اپنے کرپٹ طریقوں سے حکمرانی کرے گی جس سے عوام کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے ۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں محلہ غریب آباد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کی، اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جمعہ 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

    اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے، آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں، عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے۔

    انتظار قتل کیس: 2 اے سی ایل سی اہلکاروں کو سزائے موت،5 کو عمر قید

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے دوران کارکن غوث بخش بروہی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے بلال بروہی اور علی مدد ٹگڑ کے انتقال پر ان کے پوتے ایڈووکیٹ وقار تگڑ سے تعزیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو نے یوسی 02 کے صدر راجہ ریاض چوہان سے بھی ان کے والد اور بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    بلاول بھٹو نے اپنے حلقہ انتخاب میں واقع محلہ غریب آباد میں کارکنان و عہدیداران کی جانب سے علاقے کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز کو سنا، بلاول بھٹو زرداری نے مسائل کے حل کے حوالے سے فوری عمل درآمد کی ہدایات کیں۔

    اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ودیگر بھی موجود تھے-

    پیر پگارا،مفتی منیب الرحمٰن و دیگر مشائخ کا شیخ رشید اور نور الحق قادری کے استعفے…

  • پریتی زنٹا سمیت دیگر معروف شخصیات محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئیں

    پریتی زنٹا سمیت دیگر معروف شخصیات محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئیں

    بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا سمیت دیگر معروف شخصیات محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئیں-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا کہ آج رات پاکستان نے بہت اچھا کھیلا۔ بطور کرکٹ مداح میں ہمیشہ اپنی ٹیم کی حمایت کرتی رہوں گی گر آپ میری طرح کرکٹ کے سچے پرستار ہیں تو آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔یہ صرف ٹورنامنٹ کا آغاز ہے لہذا باقی 4 بہترین کھیل باقی ہیں-


    انہوں نے انتہا پسند بھارتیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے مایوسی ہوئی کہ انڈیا نے ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کا اپنا پہلا گیم ہار دیا نام نہاد کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کو دیکھ کرمایوس ہوں یہ خدا کے لیے کھیل ہے اور تمام کھلاڑی انسان ہیں۔ وہ ان تمام تنقید اور بہتان کے مستحق نہیں-


    بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی وی وی ایس لکشمن محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئے۔


    اپنے ٹوئٹر پیغام میں وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ محمد شامی نے پچھلے آٹھ سالوں میں بھارت کے لیے بہت بہترین پرفارمنس دی ہے، شامی نے اپنی کارکردگی کے ذریعے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت میں کئی مرتبہ اہم کردار ادا کیا ہے محمد شامی کو ایک میچ کی وجہ سے پرکھا نہیں جاسکتا۔

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ سے محمد شامی کے ساتھ ہیں، میرا شائقین کرکٹ کو مشورہ ہے کہ وہ محمد شامی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کی پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے انڈین کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنانا شروع کر دیا محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدار قرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پینل پر ہیش ٹیگ شامی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں جہاں انتہا پسند بھارتی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ٹوئٹر پرمداحوں کی جانب سے شامی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے-

  • انتظار قتل کیس: 2 اے سی ایل سی اہلکاروں کو سزائے موت،5 کو عمر قید

    انتظار قتل کیس: 2 اے سی ایل سی اہلکاروں کو سزائے موت،5 کو عمر قید

    کراچی : انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے انتظار قتل کیس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) کے 2 اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی عدالت نے انسپکٹر طارق رحیم سمیت 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    اے ٹی سی نے ایک ملزم اہلکار غلام عباس چوہدری کو عدم شواہد کی بنا پر کیس میں بری کیا ہے۔ عدالت نے جن 2 ملزمان کو سزائے موت سنائی ان میں بلال اور دانیال شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ جنوری 2018 میں اے سی ایل سی اہلکاروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ملائشیا سے آنے والے 19 سالہ نوجوان انتظار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    خبر میڈیا میں آنے کے بعد اس پر شدید ردعمل آیا، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، مگر انتظار کے ‏والد نے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا. فروری میں‌ ‏وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا.-

    انتظار قتل کیس میں‌ اے سی ایل سی کے تین انسپکٹرز سمیت آٹھ پولیس اہل کاروں‌ کو برطرف کر دیا گیا تھا برطرف کئے جانے والوں ‏میں انسپکٹرطارق رحیم، انسپکٹرطارق محمود اور انسپکٹر اظہر حسین شامل تھے اے ٹی سی نے رواں برس جولائی میں کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

    مارچ کے اوائل میں واقعے کی عینی شاہد مدیحہ کیانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جسے کیس کی تفتیش میں‌ اہم ‏موڑ قرار دیا گیا تھا. اس ویڈیو کے بعد کیس میں‌ چند نئے نام سامنے آئے، البتہ بعد میں‌ مدیحہ کیانی نے بیان ‏دیا کہ اُنھوں‌ نے انتظار کے اہل خانہ کے دباؤ میں‌ یہ ویڈیو بنائی تھی، یوں تفتیش عمل پھر ڈیڈلاک کا شکار ‏ہوگیا.‏

    جبکہ 15 اکتوبر 2020 کو انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت کے دوران مدیحہ کیانی نے اہم بیان میں کسی بھی اہلکار کو پہچاننے سے انکار کیا تھا مدیحہ کیانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنہوں نے فائرنگ کی تھی ان میں کسی کو پہچان نہیں سکتی۔

    واقعے کی عینی شاہد مدیحہ کیانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اور انتظار جوس پی کرجا رہے تھے کہ دو گاڑیوں نے ہمیں روکا، رکے تو انہوں نے ہمیں جانے کا اشارہ کیا، جب جانے لگے تو فائرنگ شروع کر دی انتظار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ گاڑی دونوں روڈ کراس کرکے گٹر سے ٹکرا کر رک گئی اور میں گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئی میں نے رکشے والے کو کہا کہ میرے بھائی کو ان لوگوں نے شوٹ کر دیا ہے، میں نے کہا یہ مجھے بھی شوٹ کر دیں گے، جلدی سے گھر پہنچا دو۔

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسی ہی باؤلنگ کی ضرورت ہوتی ہے جیسی شاہین آفریدی نے کی       باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسی ہی باؤلنگ کی ضرورت ہوتی ہے جیسی شاہین آفریدی نے کی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر

    پاکستان کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے گزشتہ رات بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے پر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ورنن فلینڈر نے قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ روز شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا وہ مسلسل اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسی ہی باؤلنگ کی ضرورت ہوتی ہے جیسی شاہین شاہ آفریدی نے کی ، حسن علی عمدہ باؤلنگ کرتے ہیں اور کافی محنت کرتے ہیں، پاک بھارت پریشر گیم تھی، پاکستانی کھلاڑیوں نے پریشر کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ۔

    ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ رات میچ میں بھارت کی 3 اہم وکٹس گرا کر شاہین شاہ آفریدی”مین آف دی میچ” قرار پائے تھے-

    دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی ۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بغیرکسی نقصان کےبھارت کوذلّت آمیز شکست دے دی

    اس فتح میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنائے جبکہ بھارت کو بھی وہ سہنا پڑ گیا جو اس نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے کیخلاف پہلی فتح ہے ،ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت پہلی مرتبہ 10وکٹ سے ہارا ہے جبکہ پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیز میں کوئی میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے۔

    پاکستان کی بھارت کوشکست ، کئی ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے بڑی شراکت بنادی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے پاس تھا ،دونوں نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی-

    یہ شراکت بھارت کیخلاف کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی بہترین شراکت تو پہلے ہی بن چکی تھی جب دونوں ٹیم کے 107 ویں رن کیلئے دوڑے ۔اس سے قبل 2012 میں حفیظ اور شعیب ملک نے 106 رنز کی شراکت چوتھی وکٹ پر بنائی تھی ۔

    شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد

    اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے ،اس سے قبل 2010 میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نے بنگلا دیش کیخلاف 142 رنز کی شراکت قائم کی تھی ۔

    اس اننگ کے دوران محمد رضوان نے سال 2021 میں1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بھی مکمل کرلیے، وہ ایک کلینڈر سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں۔اس سے قبل بابر اعظم نے 2019 میں 1607 رنز بنائے تھے-

    پاکستان کے بیٹو آپ نے تو ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے:آرمی چیف کی قومی ٹیم کو…

  • پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کی پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے انڈین کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرجہاں محمد شامی کو بھارتیوں کی جانب سے مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں ان کی حمایت میں نہ کوہلی الیون کا کوئی رکن سامنے آیا اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں مداخلت کی –

    یوروکپ فائنل میں شکست کے بعد سیاہ فام برطانوی فٹبالرز پر انتہاپسندوں نے تنقید کی تھی تو پوری برطانوی ٹیم اپنے فٹبالرز کے ساتھ کھڑی ہوئی برطانوی وزیراعظم، یوئیفا اور انگلش فٹبال کلب نے بھی تنقید کو مسترد کیا تھا لیکن انتہاپسند مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کے علاوہ سب ہی خاموش ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پینل پر ہیش ٹیگ شامی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں جہاں انتہا پسند بھارتی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ٹوئٹر پرمداحوں کی جانب سے شامی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے-


    معروف بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ شامی سے متعلق گھٹیا باتیں کر رہے ان سے میری ایک ہی درخواست ہے کہ وہ کرکٹ مت دیکھا کریں، ان کی کمی بھی ہمیں محسوس نہیں ہو گی۔


    وریندر سہواگ نے کہا کہ محمد شامی پر آن لائن حملہ چونکا دینے والا ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ ایک چیمپئن ہے اور کوئی بھی جو انڈیا کیپ پہنتا ہے ان کے دلوں میں انڈیا کسی بھی آن لائن ہجوم سے کہیں زیادہ ہے شامی ہم آپ کے ساتھ ہیں اگلے میچ میں دکھاؤ جلوہ-

  • مہنگائی اور پٹرلیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معروف شوبز شخصیت کا انوکھا احتجاج

    مہنگائی اور پٹرلیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معروف شوبز شخصیت کا انوکھا احتجاج

    کراچی: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جہاں اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں وہیں ممتاز اداکار ایوب کھوسو نے بھی احتجاج کا منفرد طریقہ اپنایا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسو نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

    اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں مزیداور مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لئے تباہ کن اور قومی سلامتی کے تصور کے لئے خطرناک ہےتاریخ گواہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے-

    شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں اور حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانابتارہا ہے کہ دال کالی ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کوبرباد کررہا ہے اور مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے-

    مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں حکومت ڈالر اور مہنگائی میں اضافے پر دانستہ خاموش ہے جو آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کا نتیجہ قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تبادہی کی صورت بھگت رہی ہے، یہ ظلم بند کرنا ہوگا-

    ڈالر کی مسلسل پرواز ثبوت ہے کہ حکومت معاشی محاذ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لئے نیک فال نہیں-

    کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

    خیال رہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 174روپے 50پیسے کا ہو گیا فاریکس ڈیلرز کے مطابق،انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

    اس سے قبل 22 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر کے 174 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔ جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

    افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    دوسری جانب چند روز قبل زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد سے 500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں 22 اکتوبر سے ڈالرز کی خرید و فروخت کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دی تھی۔

    ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک اور ریکارڈ بنا لیا

  • ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی صحافی کے سوال پر غصہ کر گئے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی گزشتہ رات میچ ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ویرات کوہلی کو صحافی کے سوال پر گصہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے-


    ویڈیو میں صحافی نے روہت شرما سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ نے آؤٹ آف فارم روہت شرما کو ڈراپ کر کے ایشان کشن کو شامل نہیں کیا اس کی وجہ کیا تھی ؟

    بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

    صحافی کے طنزیہ سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ بہت اچھا سوال ہے لیکن چلیں آپ مجھے اس کی وجہ بتادیں۔

    بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

    صحافی نے کہا کہ میں کمنٹ نہیں کر رہا بلکہ سوال پوچھ رہا ہوں۔ جس پر ویرات کوہلی نے کہا کہ روہت شرما کو آپ ایشان کشن سے ملا رہے ہیں جبکہ روہت شرما ہمارے سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کی جگہ ایشان کشن کو کیسے شامل کیا جاسکتا تھا جس کے بعد ویرات کوہلی نے غصہ کو ضبط کرتے ہوئے کہا کہ باقابل یقین سوال ہے-

    ویرات کوہلی نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہی بتا دیں تاکہ میں اسی حساب سے پھر آپ کو جواب دوں۔

    ویڈیو: پاکستان کی تاریخی جیت پراسٹیڈیم میں موجود بابراعظم کے والد فرط جزبات سے رو…

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شاہینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔

    صدر سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد

  • پیر پگارا،مفتی منیب الرحمٰن و دیگر مشائخ کا شیخ رشید اور نور الحق قادری کے استعفے کا مطالبہ

    پیر پگارا،مفتی منیب الرحمٰن و دیگر مشائخ کا شیخ رشید اور نور الحق قادری کے استعفے کا مطالبہ

    کراچی : مفتی منیب الرحمٰن ،پیر پگارااورسندھ بھر کے سیکڑوں علماء و مشائخ نے کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ سابقہ تحریری معاہدوں سے پھر جانے والے نورالحق قادری اور شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن اورسندھ بھر کے علماء ومشائخ کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وفاقی حکومت اورپنجاب پولیس نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر جو مظالم ڈھائے ہیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی چوٹ دلوں اور روحوں پر تادیر محسوس کی جاتی رہے گی، پنجاب پولس نے رنجیت سنگھ کی پولیس کا کردار ادا کیا ہے۔

    مسلمانوں کی ماضی کی تاریخ کے کئی مظالم اس کے کھاتے میں ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ پاکستان میں اہلسنّت کے سب سے بڑے ادارے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے ستر سالہ شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد عبدالستار سعیدی پر بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جرم یہ ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ان کے شاگرد ہیں اور 300 کے قریب علماء ان کے درسِ حدیث کی کلاس میں شریک ہوتے ہیں، علامہ عبدالستار سعیدی اہلسنّت وجماعت کے سینیئر ترین علماء میں سے ہیں ۔

    دو وفاقی وزیروں شیخ رشید ، نورالحق قادری ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے علی الاعلان کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا اوراس پر لفظًا ومعناً عملدرآمد کے بجائے کریک ڈاؤن شروع کر دیا، تحریک پر پابندی لگا دی اور اس کے تمام رہنماؤں کو پابندِ سلاسل کر دیا۔یہ سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، اِن سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے،انہیں اپنے عہدوں سے فی الفور مستعفی ہونا چاہیے ، کیونکہ انہوں نے وعدہ کیا تھا ۔

    واضح رہے کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے ساتھ سابقہ معا ہدوں میں کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے جن کارکنان پر ایف آئی آر درج نہیں ہے ،انھیں فی الفور رہا کردیا جائے ،جن پر ایف آئی آر درج ہے، انھیں عدالتوں کے ذریعے رہائی دلائی جائے گی اور حکومت اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، بلکہ معاون بنے گی ، تحریک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو بھی رہا کیا جائے گا ،فرانس سے متعلق قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کر کے اس پر بحث کی جائے گی۔

    جس کے بعد سابق معاہدوں کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیرحافظ سعد حسین رضوی سمیت ان کی شوریٰ کے تمام ارکان اور تمام اسیران کو غیر مشروط طور پر فی الفور رہا کیا جائے ، تمام جھوٹی ایف آئی آرز اور عدالتوں میں درج مقدمات غیر مشروط طور پر واپس لیے جائیں، جن علماء کے نام شیڈول فورمیں ہیں ،ان کے نام فوراً اس فہرست سے نکالے جائیں۔

    تحریک لبیک پاکستان پر پابندی فوری اور غیر مشروط طور پر اٹھائی جائے، تحریک پاکستان کے آئین وقانون کا احترام کرتی ہے شہداء کے ورثاء کوکوئٹہ کے متاثرین کی طرح ڈیڑھ کروڑ روپے فی کس دیت ادا کی جائے اور مجروحین کو اُسی فارمولے کے مطابق زرِ اعانت دیا جائے، تمام محاصرے فوری طور پر اٹھائے جائیں۔

    قرارداد پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے تاکہ ناموسِ رسالت کے حوالے سے تمام پارلیمنٹرین کا کردار سامنے آئے اور قوم کو پتاچلے کہ کون عاشقانِ رسول کی صف میں ہے اور کون صفِ اَعداء میں ہے برطانوی شہری زلفی بخاری کو فی الفور برطرف کر کے ملک بدر کیا جائے۔

    یہ مشترکہ بیان مندرجہ ذیل علمائے کرام ومشایخ عظام کی تائید وتوثیق کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جن میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن ، علامہ سید مظفر حسین شاہ، مفتی عابد مبارک المدنی، علامہ رضوان احمد نقشبندی،شیخ الحدیث مفتی محمد اسماعیل ضیائی،علامہ مفتی محمد الیاس رضوی ،شیخ الحدیث علامہ احمد علی سعیدی، علامہ مفتی ابوبکر صدیق شاذلی، علامہ مفتی محمد جان نعیمی ، مفتی اسماعیل حسین نورانی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علامہ لیاقت حسین ازہری،علامہ مفتی محمد وسیم اختر المدنی، علامہ مفتی خالد کمال ،مولانا عبداللہ نورانی ،علامہ اویس نقشبندی ،علامہ نذیر جان نعیمی، علامہ اشرف گورمانی شامل ہیں۔

    علامہ رفیع الرحمن نورانی، مولانا صابر نورانی، مولانا محمدعبداللہ ضیائی، صاحبزادہ شاہ اویس نورانی،مولانا عبدالوہاب ،مفتی محمد شریف سرکی،صاحبزادہ ڈاکٹر فرید الدین قادری ۔مفتی محمد ابراہیم قادری (سکھر)، مفتی خلیل احمد اشرفی(دادو)، مولانا عبدالحلیم (سہون شریف)، مولانا عبیداللہ قریشی (سکھر)، حافظ بشارت نقشبندی (مٹیاری) ،مولانا اسماعیل سکندری (جیکب آباد)، مولانا عبدالقیوم نعیمی (سجاول)، مولانا امین خلیلی (دادو)، مولانا شفیق قادری (شکار پور)، مولانا حافظ محمد عثمان نعیمی (ٹھٹہ)، مولانا سید محفوظ شاہ بخاری (مٹیاری)، مولانا حافظ امین جمالی (خیرپوردادو)، مولانا سید مرید کاظم شاہ (گھوٹکی)،مولانا حافظ گلزار احمد (کشمور)، مولانا حافظ یار محمد (کندکوٹ) مولانا محمد صالح (سہون شریف)، مولانا محمد علی (قمبر،لاڑکانہ)، مولانا احمد ذہین ومولانا عبدالوہاب جتوئی (میہڑ دادو)، مولانا غلام رسول (خیرپور)،مولانا محمد سومرو (خیرپور)، مولانا حافظ زاہد (حیدر آباد)، مولانا حافظ احمد علی عباسی (لاڑکانہ)،مولانا حق النبی (شاہ پور چاکر)۔ مشایخ عظام میں پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگاڑہ)، پیر سید صدرالدین شاہ راشدی (المعروف یونس سائیں)، پیر عبدالخالق بھرچونڈی وپیر عبدالمنان قادری (بھرچونڈی شریف)،پیر علامہ آغا فقیر محمد اشرفی (ویہڑ شریف، دادو) بھی اس اعلامیہ کا حصہ ہیں۔

    علامہ پیر غلام رضوان جیلانی (نورانی شریف)، پیر عبدالباقی (ہمایوں شریف)، پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی وپیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی (کرونڈی شریف)، پیر محمد ایوب جان سرہندی (سامارو شریف)، پیر امان اللہ جان سرہندی (پیر گوٹھ، ملیر)، پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی (گھوٹکی)، پیر سید دربار علی شاہ (نصر پور مٹیاری)، پیر سید محمد شاہ (میہڑ دادو)، پیر سید محمد شاہ (خیرپور ناتھن شاہ، دادو)، پیر سید شہاب الدین (درگاہ لوڑ شریف)، پیر منظور احمد قریشی (دادو)، پیر حسن اللہ کرمی (دادو)، پیر محمد علی جان نقشبندی (دادو)، پیر زاہد علی ملکانی (دادو)، پیر سید محمد شاہ لکیاری (جام شورو)، پیر علامہ منور قریشی (لاڑکانہ)،پیر سید غلام حسین شاہ بخاری نقشبندی (قمبر شریف ،ضلع شہداد کوٹ)، پیر قاضی محمد احمد مجددی نعیمی (کوڈاریو شریف، سجاول)، پیر آغامحمد ایوب جان مجددی سرہندی ( گلزار خلیل سامار، عمر کوٹ )کی تائید بھی حاصل ہے۔

    پیر آغافقیر محمد جان اشرفی (ویہڑ شریف ،ضلع جامشورو سندھ)، پیر میاں تاج محمد نقشبندی ( ملاکاتیار ضلع ٹندو محمد خان سندھ)، پیر محمد صادق قریشی نقشبندی (کنواری شریف، ضلع بدین سندھ)، پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی ( کرونڈی شریف، ضلع خیر پور میرس سندھ)،پیر میاں عبدالغفار پیر نالی مٹھا ثانی (رحمت پور شریف، ضلع لاڑکانہ سندھ)،پیر غلام مجدد مجددی سرہندی (خانقاہ عالیہ مجددیہ سرہندیہ ،ضلع مٹیاری سندھ)، پیر حافظ غلام محمد محمودی قادری ( ستیانی شریف،سجاول ،سندھ)،پیر میاں منیر احمد مشوری (مشوری شریف، ضلع لاڑکانہ سندھ)، پیر سید غلام ربانی شاہ جیلانی ( نورائی شریف، ضلع ٹنڈو محمد خان ،سندھ)، پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی ( صاحبن جی لو، ضلع گھوٹکی، سندھ)، پیر کرم اللہ نقشبندی ( فضل آباد ،ماتلی ،ضلع ٹنڈو محمد خان ،سندھ)،پیرسید آصف علی شاہ جیلانی ( رانی پور شریف، ضلع خیر پور میرس ،سندھ)نے بھی اس کی تائید کی ہے۔

    پیر سید سردار حسین شاہ جیلانی (رانی پور شریف، ضلع خیر پور میرس ،سندھ)،پیر سید سردار حسین شاہ جیلانی ( سوہو شریف، ضلع خیرپور میرس،سندھ)،پیر میاں اعجاز احمد شیخ سہوردی ( شیخ بھرکیو شریف، ضلع ٹنڈو محمد خان، سندھ)، پیر صوفی علی نواز ہاشمی ( فیض ہاشمی ،کریم آباد، ضلع نواب شاہ، سندھ)، پیرشمس الدین سوہو( ضلع شہداد کوٹ ،سندھ)،پیر میاں ولی محمد ہوتھیانی (ضلع نوشہرو فیروز، سندھ)،پیرامجد علی شاہ ہاشمی صدیقی( ضلع نوشہرو فیروز ، سندھ)،پیر خیر محمد صدیقی، (مورو، ضلع دادو،سندھ)،پیر مسکین غلام شاہ جیلانی (خواجل شریف سگیوں، ضلع خیرپور سندھ)، پیر محمد شاہ قریشی (تماچانی شریف ،ضلع سکھر، سندھ)، پیرسید میران شہاب یدلاہی ( دائرہ مہدویہ ،ضلع شہداد پور، سندھ)، پیر سید چنگل شاہ ( نورائی شریف، ضلع ٹنڈو محمد خان)،پیرسید علی قاسم شاہ (پیر آف نورائی شریف، ضلع ٹنڈو محمد خان،سندھ)، پیرسید بھاون شاہ جیلانی (ضلع ٹھٹہ سندھ)، پیرسید دلدار شاہ جیلانی (مکلی ضلع ٹھٹہ ، سندھ)، حضرت پیر سید جنید شاہ جیلانی(ضلع عمر کوٹ، سندھ)، پیرسید انور شاہ جیلانی (چھچھ جہاں خان، ضلع سجاول)،پیرسید امام دین شاہ جیلانی ( ضلع گھوٹکی ، سندھ)، پیرسید زاہد حسین شاہ بخاری ( میر پور ماتھیلو ،ضلع گھوٹکی سندھ)،پیر سید فخر الدین شاہ بخاری ( میر پور ماتھیلو، ضلع گھوٹکی سندھ)، پیر سید عطاء اللہ شاہ لکیاری (لاڑکانہ، سندھ)، حضرت علامہ حافظ رفیق احمد سومرو ( گوگل شریف، پنو عاقل ،ضلع سکھر،سندھ)، پیر میاں گنج بخش سہروردی (پنو عاقل ،ضلع سکھر، سندھ) کا نام بھی اعلامیہ میں شامل ہے۔

    پیر نثار احمد سرہندی ( ٹنڈوسائیں، سندھ)، پیرمیاں عبدالغفور سہروردی (ضلع شکار پور،سندھ) ،پیر اسرار احمد جان سرہندی (کرن شریف ،ضلع شکار پور سندھ)، پیرعابد جان سرہندی (پیر سرہندی ،ضلع شکارپور)، پیر محمد یحییٰ جان سرہندی ( لکھی در، ضلع شکار پور)،پیر گلاب حسین موسانی (میہڑ ،ضلع دادو، سندھ)، پیرسید حسین شاہ (ناری شریف، میہڑ ضلع دادو،سندھ)، پیر ڈاڈوتابن شاہ ( نیریاں شریف، وگھن ضلع دادو ، سندھ ) ، پیر عبدالرحیم جان سرہندی ( بالی شاہ رادہمن، ضلع لاڑکانہ) پیر غلام رسول ( اگھا مانی شریف، بدین)،پیر محمد بخش ضامن (کھپرو، ضلع سانگھڑ ، سندھ)، پیرخلیق احمد جان سرہندی ( ماتلی ،ضلع ٹنڈو محمد خان ،سندھ)،پیر فقیر غلام مرتضیٰ لورہائی ( کنڈیارو، ضلع نوشہرو فیروز سندھ)، پیر میاں علی اصغر سہروردی (حضرت بگوشیر پنوعاقل)،پیر سید سکندر علی شاہ جیلانی ( ٹھل، ضلع جیکب آباد، سندھ)،پیرسید عارف دستگیر شاہ جیلانی (مکان شریف ،ضلع ٹنڈومحمد خان)، پیرسید اقبال شاہ راشدی ( پیر گوٹھ، ضلع لاڑکانہ سندھ)، پیرسید محمد مصطفی شاہ راشدی (پیر گوٹھ ،ضلع لاڑکانہ،سندھ) کی بھی تائید ملی ہے۔

    پیرمحمد شریف قادری چشتی ( ضلع سکھر،سندھ)، پیرسید نورالہدیٰ شاہ جیلانی (خیر پور میرس،سندھ)(٥)پیر سید وسیم شاہ لکیاری (ضلع نوشہرو فیروز،سندھ)،پیر وقار زمان شاہ قادری ( کوٹ لالو پڈعیدن، ضلع نوشہرو فیروز، سندھ)، پیرشہباز شاہ قریشی( ڈھرکی ،ضلع گھوٹکی ، سندھ)، پیر سید علی ڈنو شاہ (خانقاہ عالیہ شاہ مدار، ضلع ٹنڈو محمد خان،سندھ)، پیرسید ملوک شاہ جیلانی باپو( ضلع حیدر آباد)،پیرغلام سرور شاہ ( مورو ،ضلع دادو،سندھ)، پیر مخدوم واجد حسین قریشی (روہڑی، ضلع سکھر)،پیر سید عبدالغنی شاہ( ضلع حیدر آبادسندھ)،پیر صوفی غلام حسین ستاری (جھوک شریف، ضلع سجاول)،پیرسید بھاون شاہ جیلانی (ضلع ٹھٹھہ)، پیر شفیق احمد جان اشرفی ( ویہڑ شریف ضلع جامشورو، سندھ)، پیر میاں بشیر احمد نقشبندی ( ماڑی پور کراچی)،پیرطفیل احمد قریشی (ضلع سجاول ،سندھ)،پیر قطب علی شاہ ( امینانی شریف، ضلع دادو سندھ)،پیرمیاں حماد اللہ بھی اس مطالبے میں شامل ہیں-

  • کام کے بدلے گندم، طالبان کا بھوک اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے نیا پروگرام

    کام کے بدلے گندم، طالبان کا بھوک اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے نیا پروگرام

    افغانستان میں طالبان کی حکومت نے بے روزگاری اور بھوک سے نمٹنے کے لیے نیا پروگرام شروع کردیا-

    باغی ٹی وی : خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نئے پروگرام کے تحت ہزاروں افراد کو کام کے بدلے گندم فراہم کرنے کی پیش کش کی جا رہی ہے۔

    طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اسکیم افغانستان بھر میں بڑے شہروں اور قصبوں میں شروع کی جائے گی اور صرف دارالحکومت میں 40 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا بے روزگاری سے مقابلہ کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے اور مزدوروں کو سخت محنت کرنی چاہیے-

    افغانستان پہلے ہی غربت، خشک سالی، بجلی کی بندش اور معاشی نظام کی ناکامی کا شکار ہے اور اب خزاں کا مشکل موسم ان کا منتظر ہےطالبان کا کام کے بدلے گندم کا فیصلہ مزدوروں کو ادائیگی نہیں بلکہ ان افراد کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس وقت بے روزگار ہیں اور سردیوں کے دوران بھوک کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

    یورپی یونین کمیشن کا افغانستان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق دومہینے کے اس پروگرام میں 11 ہزار 600 ٹن گندم دارالحکومت میں تقسیم کی جائے گی، تقریباً 55 ہزار ٹن ہرات، جلال آباد، قندھار، مزار شریف اور پل خمری سمیت ملک کے دیگر علاقوںمیں 55 ہزار ٹن تقسیم کی جائے گی۔

    کابل میں کام میں کنوئیں کھودنا اور پہاڑوں میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے آبی گزرگاہوں میں برف کے لیے ٹیرس بنانا شامل ہے۔

    کابل کے علاقے رش خور میں تقریب کے دوران ذبیح اللہ مجاہد اور طالبان کے دیگر سینئر عہدیداروں بشمول وزیر زراعت عبدالرحمٰن راشد اور کابل کے میئر حمداللہ نعمانی نے فیتہ کاٹا اور ایک چھوٹا گڑھا کھود کر پروگرام کا افتتاح کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور امدادی گروپس نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں خشک سالی، نقدی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے یہ تعداد بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    طالبان نے وومن کرکٹ سمیت خواتین کے کھیلوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی چئیرمین…

    اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ افغانستان کی مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے اور طالبان کی کامیابی کے بعد اربوں ڈالر کے غیر ملکی عطیات کا اچانک خاتمہ اقوام متحدہ کے پروگراموں پر مزید دباؤ ڈال رہا ہے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ نے جنیوا میں ایک امدادی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا تاکہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر سے زائد اکٹھا کیا جا سکے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ درکار 60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا تقریباً ایک تہائی حصہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) استعمال کرے گا، جس نے اگست اور ستمبر میں سروے میں بتایا تھا کہ 1600 افغانوں میں سے 93 فیصد کو مناسب خوراک میسر نہیں جس میں سے زیادہ تر کے پاس اسے حاصل کرنے کے لیے نقد رقم نہیں تھی۔

    افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے، انتونیو گوتریس کی عالمی برادری سے اپیل

    انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ افغانستان کے دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں اور ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایکشن لے تاکہ سب کچھ تباہی سے بچ سکے-

    انہوں نے کہا کہ ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ افغان معیشت دوبارہ سانس لے سکے لیکن سب کچھ عالمی قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے بغیر ہونا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح طالبان یا حکمرانوں کو پیسہ دینے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔

  • کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

    کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

    لاہور: پولیس نے کمسن سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو اس کی اہلیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دی جانے والی درخواست میں مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اپنی 13 سالہ چھوٹی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    اس ضمن میں تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے گزشتہ دنوں سات سالہ کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے والے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر منشاد کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا تھا ملزم منشاد کے خلاف معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاون میں درج کیا گیا تھا عدالت نے درج مقدمے میں 13 گواہان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

    پراسیکوٹر کے مطابق بچی کے والدین اپنی بیٹی کو گھر چھوڑ کرشادی پر گئے تھے کہ ملزم نے ننھی بچی کو اکیلے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا عدالت نے ملزم کو سخت سزا دینے کا حکم جاری کیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل فیس بک پر نوکری کا شتہار دیکھ کر لاہور سے راولپنڈی آئی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں رحمان آباد انڈر پاس کے نیچے نوجوان لڑکی سے زیادتی کی گئی مقدمہ کی ایف آئی آر کے مطابق ملزم طلال منیر نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیا تھا لڑکی اپنی پھوپھی کے ہمراہ لاہور سے سے راولپنڈی نوکری کے لیے آئی۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم نے دس منٹ کا کہہ کر پھوپھی کو رکنے کا کہا اور مجھے اپنے ساتھ ہاسٹل لے آیا ملزم نے رات دو بج کر پینتالیس منٹ پر مجھے رحمان آباد انڈر پاس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    قبل ازیں جڑانوالہ میں نوکری کے بہانے گھر بلا کر خاتون سے زبردستی مبینہ زیادتی کی گئی، ملتان چونگی لاہور کی رہائشی خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ناہید بی بی سے اس کا تعلق تھا جو مجھے نوکری کے لیے جڑانوالہ ایک گھر لے گئی ،وہاں پرپہلے سے موجود اشتیاق وغیرہ نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گگو منڈی میں رشتہ کروانے کے بہانے بلا کر بیوہ خاتون سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی گئی، گزشتہ روز محمد منیر نے بیوہ خاتون کو فون کر کے رشتہ کروانے کیلئے بلایا اور اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور پسٹل تان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

    ادھر پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیااور اس دوران برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی،شجاع آباد کے علاقے بستی نوناری میں اوباش ملزم ساجد نے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ساجد نے اپنے 2 نامعلوم دوستوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر خاتون کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا-

    دوران زیادتی 2 نامعلوم دوست خاتون کی برہنہ وڈیو بھی بناتے رہے خاتون کے شور شرابہ پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور زیادتی کرنے والا ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور ساجد کے خلاف شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور 2 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مدد کرنے اور برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا-