Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے     بلوچستان عوامی پارٹی رہنما

    عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی رہنما

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس منقد ہوا، اجلاس میں بی اے پی کے عبدالقدوس بزنجو،ظہور بلیدی میر جان محمد جمالی اور سردار صالح بھوتانی نے شرکت کی –

    باغی ٹی وی : اجلاس میں صوبے کے لئے اتحادیوں کے تعاون بنے والی نئی حکومت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،طویل مشاورت کے بعد پارٹی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر جان محمد جمالی پارٹی اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے-

    اجلاس میں طے کیا گیا قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخابات کے بعد کابینہ کے لئیے نام بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اتفاق رائے فائنل کردئیے جائیں گے ۔اجلاس میں بی اے پی کے رہنماؤں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ بی اے پی کے نئے قائد ایوان کے لیے پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلافات ہیں ایسی من گھڑت خبریں مخالفین کی خواہشات تو ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت نہیں ،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے۔

    اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئیے دو رکنی کمیٹی کا قیام کمیٹی میں ایم پی اے میر نعمت زہری ، ایم پی اے میر عمر جمالی کے نام شامل کئے گئے-

    اجلاس میں آراکین نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی میں اتحادی جماعت کو قائد ایوان ، اسپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے اراکین نے متفقہ طور پر سردار یار محمد رند کو وزیر اعلی بلوچستان ، اور سردار بابر موسی خیل کو بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا

    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلی بلوچستان اور سردار بابر موسی خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے-

  • وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے آج مملکت بحرین کے وزیر اعظم ، ان کے شاہی عظمت شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ریاض میں "مشرق وسطیٰ کے سبز اقدام” انیشیٹو کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔

    دونوں وزرائے اعظم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بحرین کے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ دسمبر 2019 میں اپنے دورہ بحرین کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار کو مزید تقویت دینے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے اور اسے تمام جہتوں میں اپ گریڈ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی بحران کو روکنے ، معاشی تباہی سے بچنے اور افغانستان میں طویل مدتی ترقی اور استحکام کی حمایت کے لیے عالمی برادری کی مستقل اور مثبت مصروفیت اہم ہے۔ وزیراعظم نے افغان عوام کی مدد کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی رہائی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    دونوں وزرائے اعظم نے ہزاروں شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کی تجدید کی۔ ولی عہد نے جلد سے جلد موقع پر دورہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

  • کوہلو لیویز فورس کی تحصیل کاہان کے علاقے مزرانی کچھ میں کاروائی

    کوہلو لیویز فورس کی تحصیل کاہان کے علاقے مزرانی کچھ میں کاروائی

    کوہلو لیویز فورس کی تحصیل کاہان کے علاقے مزرانی کچھ میں کاروائی-

    کوہلو : مورخہ 25 اکتوبر 2021 کو ڈپٹی کمشنر کوہلو کی خصوصی ہدایت اور حساس اداروں کی اطلاع پر کوہلو لیویز کیو۔آر۔ایف کی تحصیل کاہان کے علاقے مزرانی کچھ میں کاروائی۔

    کاروائی میں درج اسلحہ و گولہ بارود برآمد :
    2عدد ،3این ٹی،1عدد اے ٹی ایم،6عدد ،82 مارٹر فیوز،13عدد آر پی جی 7 روندز،18عدد آر پی جی 7 فیوز،4عدد 82 مارٹر روندز،10عدد 130مارٹر فیوز
    10عدد 7۔12 گن روندا،09عدد 60مارٹر فیوز،40عدد اے جی ایس 17 گرنیڈ،3عدد آئی کوم سیٹ،440عدد سکیل روندز،01عدد ایلوویشن سائیڈ 60 مارٹر،02 کلوگرام دھماکہ خیز مواد،04عدد ڈیٹونیٹر فیوز،01عدد سکیل چین ریلیز۔

    اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے اہم کاروائی کی تھی کالعدم تنظم کا کااہم دہشت گرد مقابلے میں مارا گیا تھا حکومت نے دہشتگرد کی گرفتاری پر5لاکھ کا انعام مقررکیا تھا دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے ،ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ ،کارتوس اور دستی بم برآمد کر لیا گیا،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک دہشتگرد 2008 اور 2009 میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا،فرار دہشتگرد وں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے.

    دوسری جانب سی ٹی ڈی کا پنجاب میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 22 آپریشن کئے ،اس دوران تین دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار کر لئے گئے . سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کا ہلاک کیا۔ ہلاک ہونےوالے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو نامعلوم بھی مارے گئے پاکپتن میں ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ ، ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتارکیا دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے قبضے سے1100 گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے غفار کو گرفتار کیا گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے رحیم اکبر کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا، دہشتگرد کے قبضہ سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے

    سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتارکیا۔ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے-

  • سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد

    سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد

    اسلام آباد: سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی : فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں یوسی سلہڈ تحصیل اور ضلع ایبٹ آباد کے کچھ علاقوں میں فور جی سروسز کی عدم فراہمی کا معاملہ زیربحث آیا۔ پی ٹی اے حکام نے فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے لوگوں نے یو سی سلہد، ایبٹ آباد میں سروے کیا ہے اورصرف کچھ پہاڑی علاقوں میں مسائل ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ سینیٹرطاہر بزنجو کے اس حوالے سے کچھ تحفظات موجود ہیں۔ اس علاقے میں فور جی کس کمپنی کا ہے اسکی رپورٹ آپ نے ہمیں دینی ہے۔

    جس پر ممبر پی ٹی اے نے کہا کہ وہ خود ان علاقوں کا دورہ کر کے معائنہ کریں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ ایک ہفتے میں پی ٹی اے سے اس معاملے کی رپورٹ طلب کر لیں۔وہاں کے لوگوں کوانٹرنیٹ کی سہولت ملنی چاہیےجس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ 15 دن میں سروے کرکے رپورٹ کمیٹی کو دی جائے۔

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری گھروں کی مرمت اور وائٹ واش کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ حکام وزارت ہاؤسنگ نے فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ 28 ہزار گھروں کے لیے ہمیں 7 کروڑ روپے کابجٹ ملا ہے اوران میں سے 17 ہزار گھرصرف اسلام آباد میں ہیں۔کراچی کمپنی کے قریب فلیٹس کی بہت ہی بری حالت ہے۔ تمام کیٹگریز کے گھروں کی ضروری مرمت کرائیں گے۔وزارت ہاؤسنگ حکام نے فنکشنل کمیٹی کوبتایا کہ مرمتی کاموں کیلئے 1.8 ارب کا پی سی ون بنا کربھیجا جو کہ منظور ہوچکا ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملٹی سٹوری فلیٹس کا بہت برا حال ہے۔سرکاری گھروں کی مرمتی کاموں کیلئے علیحدہ آرگنائزیشن بنا رہے ہیں۔رکن کمیٹی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اداروں میں سیاسی بھرتیاں ہیں گھوسٹ ملازمین ہیں جو کام پر آتے ہی نہیں اپنے کام میں شفافیت لائیں ای ٹینڈر پر جائیں۔انہوں نے کہا کہ نئے ادارے بنانے کے بجائے پہلے سے موجود اداروں کو فعال اور مزید بہتر کرایا جائے۔ سینیٹر ثانیہ نشتر نے زور دیا کہ نئے ادارے بنانے کے بجائے پہلے سے موجود سسٹم میں شفافیت لائی جائے۔جس پرحکام نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کا ساراسسٹم بائیو میٹرک کر دیا ہے، سیلری سلپ بھی سنٹرل اکاونٹ میں آتی ہے۔شفافیت لانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، ای۔ٹینڈرنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔

    حکام وزارت نے فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ پورے پاکستان کے سرکاری گھروں کیلئے صرف 7 کروڑ روپے ہیں۔وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ سرکاری افسران پالیسی میکر نہیں ہیں۔ہمیں یہ باتیں وزیر سے کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وفاقی وزیر ہاوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ سے بات کریں گے۔ہاؤسنگ کی اتنی بڑی وزارت کیلئے 7 کروڑ روپے کا بجٹ مذاق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کو شفافیت سے استعمال میں لایا جائے۔ادارے پر ادارہ بنانا درست نہیں، پہلے سے موجود اداروں کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ وزیرمملکت پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ آنے والے بجٹ میں ہاوسنگ کیلئے اضافی بجٹ مختص کریں۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اداروں پے ادارے بناتے جانا مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔ ہم اپنی تجاویز آپ کو بھیجیں گے جس پر مفصل رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔جس پر وزارت حکام نے سرکاری گھروں کی مرمتی کام کے حوالے سے مفصل رپورٹ رواں ہفتے کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا اعادہ کیا۔

    ہاوسنگ ادارے کو کرپشن سے پاک کرنے، ڈیجیٹیلائز کرنے، سیاسی بھرتیاں ختم کرنے اور گھوسٹ نوکریاں ختم کرنے کے حوالے سے سینیٹر ثانیہ نشتر کی تجاویز سے وزیر مملکت علی محمدخان اور چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے اتفاق کیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی اپنی تجاویز وزیر برائے ہاوسنگ کو بھی بھیجیں گے امید ہے کہ وزیر صاحب ہماری تجاویز کو منظور کرلیں گے۔

    اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 2016 میں نوکریوں میں کوٹہ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم منظور کرانے کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فنکشنل کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

    سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کی رائے بھی آچکی ہے، اب کمیٹی کی تجاویز اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ یہ چھوٹوں صوبوں کے فائدے کیلئے ہے اس میں مزید شفافیت ہونی چاہئے۔اس معاملے کے حل سے صوبوں کے تحفظات بھی ختم ہوجائیں گے۔اس کام پر پیش رفت تیز ہونی چاہیے، یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، قوم کے اتحاد کا جزو ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے مزیدکہا کہ چاہتے ہیں کہ یہ کام آئینی طریقے سے ہی ہو تو بہتر ہے۔چیئرمین کمیٹی نے متعلقہ حکام کو اس معاملے کو جلد حل کرانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر جی-۱۴/۳ میں الاٹیز کو گھر تعمیر کرنے کی اجازت بارے وزارت ہاوسنگ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ ہاوسنگ منسٹری کےحکام نے فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ ستر فیصد علاقے پر قبضہ لے کر الاٹیز کو پلاٹ دینے کا عمل جاری ہے۔تقریبا 44 گھر تعمیر ہو گئے ہیں۔گیارہ سو پلاٹ ہیں جن میں سے سات سو پلاٹ الاٹمنٹ کیلئے تیارہیں۔حکام نے بتایا کہ اس علاقے پرقبضہ مافیا موجود تھا جن سے پلاٹ خالی کرائے گئے ہیں، جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ اس معاملے کو اگلے میٹنگ کے ایجنڈے پر رکھ لیں، سرکاری ملازم کو کم سے کم قیمت پر پلاٹ ملنا چاہئےجس پرچیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے وزارت حکام سے سیکٹر جی ۱۴/۳ کے حوالے سے مفصل رپورٹ اگلی میٹنگ میں طلب کر تے ہوئے کہا کہ اگلی میٹنگ میں کمیٹی کو بتائیں کہ کتنے پلاٹ خالی کرا چکے، کتنے پلاٹ پر قبضہ ہے اور جو لوگ پلاٹ کا قبضہ نہیں لے رہے اس کی کیا وجوہات ہیں۔

    فنکشنل کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرثانیہ نشتر، سینیٹر ہمایون خان مہمند، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹرمرزامحمد آفریدی کے علاوہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، وزارت ہاؤسنگ، پی ٹی اے ، سی ڈی اے اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت مہاجروں کو ان کے حقوق نہیں دلوا سکتی   مصطفیٰ کمال

    پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت مہاجروں کو ان کے حقوق نہیں دلوا سکتی مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اقتدار کے حصول کے لیے مہاجر نوجوانوں کو دیگر قومیتوں سے لڑوانے والی ایم کیو ایم کو جب پیپلزپارٹی سے ہاتھ ملانے کی ضرورت پڑی تو ایک فون کال پر بھائی بھائی ہوگئے اور پیپلز پارٹی کیساتھ اقتدار میں شراکت دار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہاجروں نے تمام تجربات کرکہ دیکھ لیئے اب انکے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ پی ایس پی مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ پی ایس پی تمام قومیتوں کو مہاجروں کا دوست بنا کر مہاجروں کو حقوق دلوائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسری جماعت مہاجروں کو انکے حقوق نہیں دلوا سکتی۔ مہاجروں کو شہری سندھ کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا جس کا سب سے بڑا فائدہ خود مہاجروں کو ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس شہر پہ جو پیپلز پارٹی کا ناجائز قبضہ ہے اس کی شروعات 2008 میں آصف زرداری کی 90 کے دورے سے ہوئی، ایم کیو ایم مہاجروں کے تمام حقوق کو پس پشت ڈال کر وزارتوں اور گورنری کے مزے کی خاطر پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں شریک ہوگئی اور اپنے ہاتھوں سے اس شہر کو پیپلزپارٹی کے حوالے کردیا اور کبھی کوئی مزاحمت نہیں کی۔

    2012 میں ایم کیو ایم کے گورنر نے شہری حکومت کے تمام اداروں اور اسکے اختیارات کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا آرڈیننس پر گورنر ہاؤس میں دستخط کر کہ پیپلز پارٹی کو ناصرف تحفے میں دے دیا بلکہ ایم کیو ایم 2014 نومبر تک پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں حصے دار رہی جبکہ انکا گورنر 2016 تک بیٹھا تھا۔

  • رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے بطور کمانڈر کراچی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے بطور کمانڈر کراچی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے بطور کمانڈر کراچی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    باغی ٹی وی : رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔تقریب میں وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمان نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کے حوالے کی۔ بطور کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے انچارج ہوں گے۔


    رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک شاندار کیرئیر کے حامل ہیں اور متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ان کی کمانڈ تعیناتیوں میں کمانڈنگ افسر 27 اسکواڈرن، ہیڈ کوارٹر نیو سینٹ بحرین میں این 3 (ائیر)، ہیڈ آف پی تھری سی مشن امریکہ، ڈائریکٹر نیول ایوی ایشن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ایگل فورٹ شامل ہیں۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ڈائریکٹنگ اسٹاف، وزارت دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پرچیز، چیف اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(ایڈمن)اور نیول سیکریٹری بھی اپنے فرائض انجام دئیے۔ کمانڈر کراچی کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل وہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل)کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

    رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے پاکستان نیوی وار کالج سے وار اسٹڈیز میں گریجویشن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی امریکہ سے بھی نیشنل سیکیورٹی اینڈ ریسورسز اسٹریٹجی میں بھی ایم ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

    رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے تبدیلی کمان کی تقریب میں رئیر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیااور زیر کمان یونٹس کے کمانڈنگ افسران سے ان کا تعارف کروایا گیا۔تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز نے شرکت کی۔

  • ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلوے کا صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلوے کا صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلوے کا صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : پاکستان ریلویز نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے صرف فیملیز کو ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

    ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی فردِ واحد کو سفر کا ٹکٹ جاری نہیں ہوسکے گا۔

    واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے پولیس نے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ چند گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    کالعدم تنظیم کے شرکا نے مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے، چند گھنٹے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے کھول دی اور پھر دوبارہ بند کردی جی ٹی روڈ پر مریدکے سے گوجرانوالہ تک رکاوٹوں کے باعث راستے بند ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہےکہا پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے۔

    ادھر آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کا  پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ ،کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا جائزہ لیا

    سربراہ پاک فضائیہ کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ ،کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا جائزہ لیا

    ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا معائنہ کیا-

    باغی ٹی وی :سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آج پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا جائزہ لیا۔

    پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ ان مشقوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ برطانیہ اور ازبکستان کی فضائیہ کو بطور مبصر مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان فضائی مشقوں کا مقصد عسکری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کی جنگی استعداد کو بڑھانا ہے۔ علاؤہ ازیں مشقوں میں شریک فضائی افواج کے مابین حقیقت پر مبنی مربوط ماحول اور عملی آپریشنل منظر نامے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا بھی ان مشقوں کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ”ایسز میٹ مشقیں اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ ان فضائی مشقوں میں حصہ لینے والی فضائی افواج بذات خود آپریشنل سرگرمیوں، خواہ وہ دہشتگردی کے خلاف ہوں یا فضائی معرکوں پر مبنی ہوں، کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فئیر کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے مابین شراکت داری میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امر قابل ستائش ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوتی جارہی ہے۔

    مشترکہ فضائی مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ میں پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ عناصر شرکت کر رہے ہیں۔ خطے میں بدلتے ہوئے حالات اور سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے تناظر میں پاک فضائیہ دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی آپریشنل مشقوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرتی رہتی ہے۔ 

  • پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کے قتل کے نعروں پر محبوبہ مفتی کی مذمت

    پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیریوں کے قتل کے نعروں پر محبوبہ مفتی کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی پر خوشیاں منانے والے کشمیری عوام کو قتل کرنے پر مبنی نعرے لگانے کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محبوبہ مفتی نے سوال کیا کہ پاکستان کی کامیابی پر کشمیریوں کی جانب سے خوشیاں منانے پر اتنا غصہ کیوں ہے یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کتنے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خوش ہونے پر بعض افراد نعرے لگارہے تھے کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو، تو پھر یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بہت سے لوگوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے توڑنے پر مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اس بات پر مزید بحث میں نہیں پڑنا چاہیے اور اسے تسلیم کرلینا چاہیے، اسی جذبے کے تحت جیسا کہ ویرات کوہلی کا تھا جنھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر سب سے پہلے مبارکباد دی۔

    بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

    واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت بھر میں جشن منائے گئے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان سے محبت کرنے والوں پرتشدد کیا جارہاہے-

    پاکستان کےہاتھوں انڈیا کو عبرتناک شکست پر کشمیر میں جشن کا غصہ آگیا ہے اور مسلمانوں پرحملے جاری ہیں انڈیا کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملے شروع ہوچکے ہیں‌

    پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ ایسے میں پاکستان میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی شہریوں نے جشن منایا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے ایسے وقت میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا جب مقبوضہ وادی کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی تاریخی فتح پر وادی بھر میں شہری چوک چوراہوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔کشمیریوں نے وادی بھر میں آتشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی کشمیریوں نے ‘جیوے جیوے پاکستان‘، ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ کے نعرے لگائے-

  • گزشتہ 3 برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے    سراج الحق

    گزشتہ 3 برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں تباہ کن ہیں، تین برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں، ملک پر آئی ایم ایف کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔

    ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔

    یکم نومبر سے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

    ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹرتک بڑھنے کا خدشہ ہے اگلے 5 دن میں امپورٹ ہونے والا تیل قیمت کے اتار چڑھاؤ کا حتمی تعین کرے گا۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ کے اعدادو شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوگیا، جب کہ گھی، تیل، چینی، آٹا اورمرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے۔

    پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری…

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے، ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

    دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو