Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تحریک لبیک کا مرید کے دھرنا:پولیس نے کنٹینر لگا کر راستے دوبارہ سیل کردیئے

    تحریک لبیک کا مرید کے دھرنا:پولیس نے کنٹینر لگا کر راستے دوبارہ سیل کردیئے

    کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ چند گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    کالعدم تنظیم کے شرکا نے مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے، مظاہرین نے چند گھنٹے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے کھول دی اور پھر دوبارہ بند کردی جی ٹی روڈ پر مریدکے سے گوجرانوالہ تک رکاوٹوں کے باعث راستے بند ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
    https://twitter.com/BHILOG10/status/1452701622283407376?s=20
    جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے مطابق تحریک لبیک کی سادگی دیکھیں کہ مذاکرات ہونےتک ان حکمرانوں نےمارچ روکنےکی گزارش کی جسے من و عن تسلیم کرلیا گیا، اور پھر ان منافقوں نےGT روڈ پرخندقیں کھود ڈالیں پل پر ریت کےٹیلے اور کنٹینز لگادیئے ہیں-
    https://twitter.com/TariqAnsari_313/status/1452701470919376901?s=20
    سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ تحریک لبیک تو روڈ کھول رہی ہے جبکہ حکومت خود کنٹینرز لگا کرخندقیں کھود کر روڈ بلاک کرہی ہے یہ حکومت ڈاکوؤں کی ہے یا انصافین کی؟؟


    ایک صارف کے مطابق تحریک لبیک کے مرید کے پر دھرنے کے مقام پر پولیس نے کنٹینر لگا کر راستے سیل کردیئے
    https://twitter.com/Ptilanti02468/status/1452701310571134987?s=20
    ایک صارف نے انکشاف کیا کہ ڈرون کیمرے سے تحریک لبیک کے مجاہدوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ان کو یہ نہیں پتا کہ یہ حضور کے مجاہد سر پہ کفن باندھ کے آئے ہیں-


    حکومت ۔تحریک لبیک پاکستان سے 4 دفعہ معاہدہ کر کے ایک دفعہ پھر دھوکہ دینے کی پلیننگ کر لی ہے تمام کارکنان الرٹ رہیں
    https://twitter.com/Sardar_WaqarTLP/status/1452618022364098569?s=20
    اگر اس بار گورنمنٹ اپنے کیئے ہوئے معاہدے سے مکرتی ہے تو پھر گورئمنٹ کا بچنا مشکل ہو جائے گا لبیک یا رسول اللّٰہ کی ایسی تحریک چلے گی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی اور خد عمران خان کو بھی گھر جانا پڑ جائے گا-
    https://twitter.com/MbasitaliM/status/1452617964147064835?s=20
    حکومت نے وعدہ کرنے کے باوجود مریدکے سے آگے اور مریض کے پیچھے کنٹینروں کے ساتھ روڈ راستہ بلاک کر دیا خلافت کو درہم برہم کر دیا جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں نے ٹریفک کو رواں کر دیا تھا لگتا ہے حکومت کارکنان کو مکمل طور پر شہید کرنے کے چکر میں ہے-

  • یکم نومبر سے پٹرول  مزید مہنگا ہونے کا امکان

    یکم نومبر سے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

    یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان-

    باغی ٹی وی : ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹرتک بڑھنے کا خدشہ ہے اگلے 5 دن میں امپورٹ ہونے والا تیل قیمت کے اتار چڑھاؤ کا حتمی تعین کرے گا۔

    واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ کے اعدادو شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوگیا، جب کہ گھی، تیل، چینی، آٹا اورمرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 فیصد اضافے سے 4 روپے 06 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر کم از کم 6 روپے 38 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئے۔

    دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

    جبکہ اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسو نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

  • پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیا

    پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کی قیمتوں میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایل پی جی کے 11.67 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 51 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 536 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 322 روپے کی سطح پر پہنچ گئی پیٹرول کی قیمت میں 3 سال کے دوران 49 فیصد تک اضافہ ہوا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 93 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 138 روپے 73 پیسے ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ خوردنی گھی وتیل کی قیمتوں میں ہوا۔ گھی کی فی کلو قیمت 108 فیصد اضافے سے 356 روپے تک پہنچ گئی جبکہ خوردنی تیل کا 5 لیٹر کا کین 87 اعشاریہ 60 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 783 روپے پر پہنچ گیا۔

    مہنگائی اور پٹرلیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معروف شوبز شخصیت کا انوکھا احتجاج

    آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3 سال میں 52 فیصد اضافے سے ایک ہزار 196 روپے پر آ گئی اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق چینی کی قیمت میں 3 سال کے دوران 83 فیصد اضافہ ہوا اور 54 روپے کلو فروخت ہونے والی چینی کی قیمت 100 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ اسی طرح دال کی قیمت میں 60 سے 76 فیصد تک اضافہ ہوا۔ دال ماش 243 روپے کلو، دال مونگ 162 روپے کلو، دال مسور 180 روپے کلو جبکہ دال چنا 23 فیصد اضافے سے 145 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔

    کھلا دودھ 32 فیصد اضافے کے بعد 112 روپے لیٹر ہو گیا جبکہ کراچی میں کھلا دودھ 130 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ اس میں مزید 30 فیصد اضافے کا امکان ہے سادہ ڈبل روٹی 44 فیصد تک مہنگی ہوئی اور چائے کی پتی کا 190 گرام کا پیکٹ 27 فیصد اضافے کے بعد 248 روپے تک پہنچ گیا۔

    3 سال میں مرغی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی کی قیمت اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک 252 روپے کلو کی سطح پر رہی، تاہم بازاروں میں مرغی کا گوشت 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

    مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو

    3 سال کے دوران چاول کی قیمت میں اوسطاً 30 فیصد تک اضافہ ہوا اور مرغی کے انڈے بھی 47 فیصد اضافے سے 170 روپے فی درجن سے زائد پر چلے گئے۔

    3 سال میں گائے کے گوشت کی قیمت 48 فیصد اضافے سے 560 روپے کلو اور بازاروں میں گائے کا گوشت 650 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 3 سال میں 43 فیصد اضافہ سے ایک ہزار 133 روپے کلو ہو گئی۔

    واضح رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

    شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

  • 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

    26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

    راولپنڈی: آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔

    مہنگائی اور پٹرلیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معروف شوبز شخصیت کا انوکھا احتجاج

    انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

    اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں مزیداور مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لئے تباہ کن اور قومی سلامتی کے تصور کے لئے خطرناک ہےتاریخ گواہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے-

    مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو

    ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں اور حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانابتارہا ہے کہ دال کالی ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کوبرباد کررہا ہے اور مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے-

    مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں حکومت ڈالر اور مہنگائی میں اضافے پر دانستہ خاموش ہے جو آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کا نتیجہ قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تبادہی کی صورت بھگت رہی ہے، یہ ظلم بند کرنا ہوگا ڈالر کی مسلسل پرواز ثبوت ہے کہ حکومت معاشی محاذ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لئے نیک فال نہیں-

    بدعنوانوں کے بچے ہمارے ملک کے خود ساختہ شہزادے، شہزادیاں جوا خانوں میں عرب شیخوں سے زیادہ پیسے دکھا…

    علاوہ ازیں اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسو نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

    شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے اوپننگ بیٹر حضرت اللہ زازئی 44، رحمان اللہ 46 اور نجیب اللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے اور اسکاٹ لینڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا-

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو جب کہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    بعد ازاں افغانستان کی اسپن جوڑی مجیب الرحمان اور راشد خان نے تباہ کن بولنگ کی، مجیب نے پانچ جب کہ راشد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسکاٹ لینڈ کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مونسے نے 25 اور گریوز نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

    افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ مضبوط ہے-

    واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اسکور ہے، اس سے قبل 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

  • انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا،  بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے    شعیب اختر

    انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا، بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے شعیب اختر

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے گزشتہ روز کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ انڈین میڈیا نے پہلے ہی شور مچا دیا تھا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بہت زیادہ پریشر میں آگئی، اصل میں انڈین ٹیم کو انڈین میڈیا نے مروایا ہے۔

    انہوں نے پاکستان کی فتح پر کہا کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے۔

    بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ باؤلر محمد شامی کے خلاف انڈیا میں جاری نفرت انگیز مہم پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف پہلے ایسی نفرت کبھی نہیں دیکھی، محمد اظہر الدین مسلمان ہونے کے باوجود انڈین ٹیم کے کپتان بنے، شاہ رخ خان بالی ووڈ کے کنگ بنے اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا، یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے 90 فیصد لوگ پیار کرنے والے ہیں، صرف 10 فیصد لوگ اور میڈیا کا کچھ حصہ ایسا ہے جو مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کی پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے انڈین کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا –

    پاکستان سے تاریخی شکست کے بعد بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنے ہی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے لیے ہتک آمیز مہم شروع کی،شائقین کی جانب سے محمد شامی کو غدار قرار دیا گیا اور مسلمان ہونے کی بنا پر پاکستان جانے کا طعنہ بھی دیا گیا۔پاکستان سے شکست کے بعد ممکنہ ردعمل کے پیش نظر محمد شامی کے گھر کی سیکیورٹی کو بھی بڑھانا پڑا۔

    ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    محمد شامی کے خلاف ہتک آمیز مہم کو روکنے کے لیے سابق کھلاڑیوں کو سامنے آنا پڑا مگر اس سے بھی بھارتی شائقین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور محمد شامی کے خلاف غلیظ مہم اب بھی جاری ہے۔محمد شامی نے پاکستان کے خلاف میچ میں تین اعشاریہ پانچ اوورز میں 43 رنز دئیے تھے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے-

    سوشل میڈیا پرجہاں محمد شامی کو بھارتیوں کی جانب سے مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں ان کی حمایت میں نہ کوہلی الیون کا کوئی رکن سامنے آیا اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں مداخلت کی –

    یوروکپ فائنل میں شکست کے بعد سیاہ فام برطانوی فٹبالرز پر انتہاپسندوں نے تنقید کی تھی تو پوری برطانوی ٹیم اپنے فٹبالرز کے ساتھ کھڑی ہوئی برطانوی وزیراعظم، یوئیفا اور انگلش فٹبال کلب نے بھی تنقید کو مسترد کیا تھا لیکن انتہاپسند مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف سب ہی خاموش ہیں-

    "ہمیں تم سے پیار ہے” صوفیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  • پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے  ،نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

    پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے ،نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے-

    باغی ٹی وی : میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بہت شاندار ہے،وہ بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے پاکستان نے کل کے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    پاکستان میں میچ سے آدھا گھنٹہ پہلے سیریز اچانک منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی کپتان نے کہا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورتحال تھی ، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے جو بہت ہی شرمناک تھا-

    کیوی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کا جیت کا مومینٹم بن گیا ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بدلے کا میچ ہے، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے، امید ہے کہ پاکستان بدلے کی سوچ لے کر میدان میں نہیں اترے گا دونوں ٹیموں کے اچھے تعلقات ہیں اور سالوں سے آپس میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کراؤڈ کی طرف سے ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی ہے اور ہمارے خلاف میچ میں بھی انہیں سپورٹ ملے گی۔

    نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے کی تیاریاں شروع کردیں پی سی بی

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

    اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی، نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے۔

    بھارتی چالوں سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئے، آفریدی کا دیگر ممالک کو…

  • "ہمیں تم سے پیار ہے” صوفیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    "ہمیں تم سے پیار ہے” صوفیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پراداکارہ و میزبان صوفیہ مرزا نے قومی ٹیم کومبارکباد دی ہے-

    باغی ٹی وی : صوفیہ مرزا نے اپنی ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد اور بھر پور خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ بہت مبارک ہو اللہ کا شکر ہے پاکستان جیت گیا جبکہ انہیں پہلے سے ہی پُر امید تھیں کہ پاکستان جیت جائے گا لیکن اتنا اچھا جیتے تھا ماشاءاللہ بہت مبارک قومی کرکٹ نے بہترین پرفارم کیا –

    اداکارہ صوفیہ مرزا کا پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے بہت ہی زبردست پرفارمنس دی چھکے چوکے چھڑا دیئے انڈیا کے بہت ہی زبردست گیم تھی بہت مزہ آیا پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیں بہت ہی زبردست تحفہ دیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اسی طرح چھائی رہے ہمیں تم سے پیار ہے-

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شاہینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔

  • امریکی خصوصی صدارتی ایلچی جان کیری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    امریکی خصوصی صدارتی ایلچی جان کیری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    امریکی خصوصی صدارتی ایلچی جان کیری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے آب و ہوا ، جان کیری نے آج وزیراعظم عمران خان سے ریاض میں "مشرق وسطی سبز پہل (ایم جی آئی)” سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے منسلک ترجیح کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس وجودی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر زور دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے خصوصی ایلچی کے ساتھ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا ، جبکہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان پر مبنی فطرت کے حل شروع کرنے کے پاکستان کے تجربے کو اجاگر کیا۔

    ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے ، وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں منعقدہ "یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ” کے افتتاحی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا جس نے دوطرفہ پاک امریکہ تعاون کے ممکنہ شعبوں کی کھوج کی۔

    آب و ہوا کی کارروائی پر خصوصی ایلچی کیری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، جنہیں باہمی ہم آہنگی کے علاقوں بشمول آب و ہوا اور ماحولیات میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کو تسلیم کیا۔ امریکہ کی طرف سے منسلک ترجیح پر زور موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں انتظامیہ ، خصوصی ایلچی کیری نے وزیراعظم کو یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی -26) کے بعد موسمیاتی کارروائی پر وسیع عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اس مہینے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں باہمی فائدہ مند مواقع کو بہتر بنانے کے لیے خیالات ، مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے۔

    وزیراعظم نے خصوصی ایلچی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے ذریعے پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف ، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے دوطرفہ مصروفیت کے امکانات کو مزید تلاش کرے۔ خصوصی ایلچی نے ان شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کو تسلیم کیا اور قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سمیت دوطرفہ تعاون کے مواقع کو مزید تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    دونوں فریقوں نے اس سلسلے میں تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کی تعمیر میں اگلے اقدامات کا تعین کرنے کے لیے قریبی تال میل سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔
    علاقائی تناظر میں وزیراعظم نے پاکستان اور خطے کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے عملی طور پر کام کرے ، افغانستان میں انسانی بحران کو ٹالے اور معاشی تباہی کو روکے۔ وزیر اعظم نے افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت مشغولیت اور معاشی وسائل اور مالیاتی اثاثوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج: قائدین اور کارکنوں کیخلاف  قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی سميت 16 مقدمات درج کر لئے

    کالعدم تنظیم کا احتجاج: قائدین اور کارکنوں کیخلاف قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی سميت 16 مقدمات درج کر لئے

    کالعدم تنظیم کے احتجاج کا معاملہ، پولیس نے قائدین اور کارکنوں کے خلاف 16 مقدمات درج کر لئے، ایف آئی آرز میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی سميت ديگر دفعات شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں، 4 مقدمات تھانہ شفيق آباد، 4 تھانہ نواں کوٹ، 2 مقدمات تھانہ شاہدرہ اور 2 تھانہ انارکلی میں درج کئے گئے ہیں۔

    تھانہ ساندہ، تھانہ ملت پارک، تھانہ اقبال ٹاؤن اور تھانہ راوی روڈ ميں ایک ایک ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمات کے اندراج کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے، جو بھی ہدایات ملیں گی اس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ تحریک لبیک کا لانگ مارچ اس وقت مرید کے میں موجود ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لانگ مارچ نے مرید کے میں ہی پڑاؤ ڈال رکھا ہے، لاہور سے نکلتے وقت پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تحریک لبیک کے آٹھ کارکنان کی موت ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں، مرنیوالوں کی گزشتہ روز مرید کے میں ہی نماز جنازہ ادا کی گئی،مرید کے میں ملک بھر سے تحریک لبیک کے کارکنان کی آمد جاری ہے، مارچ کے شرکا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    پیر پگارا،مفتی منیب الرحمٰن و دیگر مشائخ کا شیخ رشید اور نور الحق قادری کے استعفے…

    تحریک لبیک کی شوریٰ نے مرید کے کینٹینر سے اعلان کیا ہے کہ خندقیں کھودنا، کنٹینر منگوانا اور افراتفری پھیلانا یہ حکومت کا کام ہے، فورتھ شیڈول، علما پر پرچے، لاٹھی گولی نا منظور ہے، کارکنان جتنا جلد ہو سکے قائد محترم کیلئے مریدکے پڑاؤ ناموس رسالتﷺ مارچ پہنچیں ، تحریک لبیک کی شوریٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی تک وقت مانگا ہے جس پر ہم نے وقت دے دیا ، وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آئیں پھر حکومت معاہدہ پورا کرے گی اگر پورا نہ کیا گیا تو پھر اسلام آباد ہی منزل ہے ،حکومت نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ حافظ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے گا اور فورتھ شیڈول سے نام نکالے جائیں گے،

    خیال رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

    سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے-

    کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری

    دوسری جانب فتی منیب الرحمٰن ،پیر پگارااورسندھ بھر کے سیکڑوں علماء و مشائخ نے کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ سابقہ تحریری معاہدوں سے پھر جانے والے نورالحق قادری اور شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن اورسندھ بھر کے علماء ومشائخ کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وفاقی حکومت اورپنجاب پولیس نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر جو مظالم ڈھائے ہیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی چوٹ دلوں اور روحوں پر تادیر محسوس کی جاتی رہے گی، پنجاب پولس نے رنجیت سنگھ کی پولیس کا کردار ادا کیا ہے۔

    مسلمانوں کی ماضی کی تاریخ کے کئی مظالم اس کے کھاتے میں ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ پاکستان میں اہلسنّت کے سب سے بڑے ادارے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے ستر سالہ شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد عبدالستار سعیدی پر بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جرم یہ ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ان کے شاگرد ہیں اور 300 کے قریب علماء ان کے درسِ حدیث کی کلاس میں شریک ہوتے ہیں، علامہ عبدالستار سعیدی اہلسنّت وجماعت کے سینیئر ترین علماء میں سے ہیں ۔

    دو وفاقی وزیروں شیخ رشید ، نورالحق قادری ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے علی الاعلان کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا اوراس پر لفظًا ومعناً عملدرآمد کے بجائے کریک ڈاؤن شروع کر دیا، تحریک پر پابندی لگا دی اور اس کے تمام رہنماؤں کو پابندِ سلاسل کر دیا۔یہ سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ، اِن سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے،انہیں اپنے عہدوں سے فی الفور مستعفی ہونا چاہیے ، کیونکہ انہوں نے وعدہ کیا تھا ۔

    کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

    واضح رہے کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے ساتھ سابقہ معا ہدوں میں کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے جن کارکنان پر ایف آئی آر درج نہیں ہے ،انھیں فی الفور رہا کردیا جائے ،جن پر ایف آئی آر درج ہے، انھیں عدالتوں کے ذریعے رہائی دلائی جائے گی اور حکومت اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، بلکہ معاون بنے گی ، تحریک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو بھی رہا کیا جائے گا ،فرانس سے متعلق قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کر کے اس پر بحث کی جائے گی۔

    جس کے بعد سابق معاہدوں کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیرحافظ سعد حسین رضوی سمیت ان کی شوریٰ کے تمام ارکان اور تمام اسیران کو غیر مشروط طور پر فی الفور رہا کیا جائے ، تمام جھوٹی ایف آئی آرز اور عدالتوں میں درج مقدمات غیر مشروط طور پر واپس لیے جائیں، جن علماء کے نام شیڈول فورمیں ہیں ،ان کے نام فوراً اس فہرست سے نکالے جائیں۔

    تحریک لبیک پاکستان پر پابندی فوری اور غیر مشروط طور پر اٹھائی جائے، تحریک پاکستان کے آئین وقانون کا احترام کرتی ہے شہداء کے ورثاء کوکوئٹہ کے متاثرین کی طرح ڈیڑھ کروڑ روپے فی کس دیت ادا کی جائے اور مجروحین کو اُسی فارمولے کے مطابق زرِ اعانت دیا جائے، تمام محاصرے فوری طور پر اٹھائے جائیں۔

    قرارداد پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے تاکہ ناموسِ رسالت کے حوالے سے تمام پارلیمنٹرین کا کردار سامنے آئے اور قوم کو پتاچلے کہ کون عاشقانِ رسول کی صف میں ہے اور کون صفِ اَعداء میں ہے برطانوی شہری زلفی بخاری کو فی الفور برطرف کر کے ملک بدر کیا جائے۔

    خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے