Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک

    یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک

    معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : شاہ ویر جعفری اپنی منگیتر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    شاہ ویر جعفری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اور اُن کی اہلیہ بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔

    شاہ ویر جعفری نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی دُلہن عائشہ بیگ نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی۔

    شاہ ویر جعفری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اب شادی شدہ ہوں خوشی کے اس موقع پر شاہ ویر جعفری نے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

    دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    شادی کی تقریب میں اداکارہ زویا ناصر اور نور ظفر خان نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں شاہ ویر جعفری کی شادی میں یوٹیوبر زید علی بھی شریک ہوئے۔

    اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 23 اکتوبر کو شادی کرنے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہونے والے 27 سالہ شاہ ویر جعفری یوٹیوب پر بہت زیادہ مقبول ہیں جن کے چینیل کے سبسکرائبرز 26 لاکھ سے زیادہ ہیں جبکہ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی ان کے لاکھوں فالورز ہیں۔

    اس سے قبل شاہ ویر جعفری اور پاکستانی ٹی وی اداکارہ نور خان کے تعلق کی افواہیں بھی تھیں، دونوں کو ساتھ دیکھا بھی گیا تھا اور انہوں نے ایک ساتھ ولاگز بھی بنائے تھے۔

    تاہم بعدازاں نور خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں کہا تھا کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہ ویر ان کے بھائی جیسے ہیں شاہ ویر جعفری نے خود بھی اس معاملے پر وضاحت کی تھی۔

    اس سے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے اعلان کیا تھا کہ مہوش حیات اور انہوں نے شادی کرلی ہے جبکہ وہ ایک گانے ‘چمکیلی’ کی ویڈیو کے لیے اکٹھے ہوئے تھے-

  • چینی کمپنی کا داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ

    چینی کمپنی کا داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ

    چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : چینی کمپنی کے مطابق واپڈا نے داسو ڈیم پروجیکٹ پر سیکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے اور 25 اکتوبر سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہوگا چینی کمپنی نے ملازمین کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ اور ویکسینیشن کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    تمام چینی انجینیئرز اور غیرملکی داسو ڈیم سائٹ پر پہنچ گئے ہیں اور کمپنی نے داسو ڈیم پر کام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے چینی کمپنی کے مطابق تمام اسٹاف کو ٹیلی فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ورکرز کی بس پر خود کش حملے کے بعد سائٹ پر کام روک دیا گیا تھا گذشتہ ماہ14 جولائی کو اپرکوہستان کے علاقے داسو میں پیش آنے والے واقعے میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے، ابتدائی طور پر واقعےکو حادثہ قرار دیا گیا تاہم بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

    اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، واقعے کی تحقیقات کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

    انکا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کو برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، چین اور پاکستان آہنی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں اور دشمن عناصر کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

  • اداکارہ صوفیہ مرزا کا پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    اداکارہ صوفیہ مرزا کا پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میدان سج چکا ہے اور روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین بڑا مقابلہ شروع ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی ماڈل ، اداکارہ اور میزبان صوفیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج پاک بھارت کا میچ اور وہ پاکستان کو سپورٹ کر رہی ہیں میری دعا ہے کہ پاکستان یہ میچ جیتے ہر کھیل میں ہار اور جیت تو ہوتی ہے لیکن پاکستان اچھا پرفارم کرے-

    انہوں نے پاکستان ٹیم کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آپ کی جیت ہو لیکن پھر بھی اگر آپ جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے آپ جیت کے آؤ بہت مزا آئے گا-

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کی پہلی وکٹ 1 رنز پر گر گئی، روہت شرما صفر پر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد بابراعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرنے کی کوشش کریں گی اور بھارت کو دباؤ میں ڈالیں گے دوسری اننگز میں اوس بہت اہم کردار ادا کرے گی جس کا فائدہ بیٹنگ ٹیم کو ہو گا۔

    قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ریشب پنٹ، ہاردک پانڈیا،جڈیجا، بھونیشور کمار، محمد شامی، جسپریت بمرا اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

  • پاک بھارت میچ: معمررانا کا سلمان خان کے نام پیغام ، پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    پاک بھارت میچ: معمررانا کا سلمان خان کے نام پیغام ، پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میدان سج چکا ہے اور شائقینِ کرکٹ سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں بھی جوش و ولولہ عروج پر ہے۔

    باغی ٹی وی : ایسے میں معروف پاکستانی اداکار معمر رانا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی دبنگ خان کے نام پیغام بھی لکھا۔

    انہوں نے پوسٹ پر کیپشن میں لکھا کہ بھائی آج دونوں ہنس لیتے ہیں، پھر انشا اللّٰہ 25 کو ملتے ہیں۔

    پاک بھارت ٹاکرا: ماہر فلکیات کی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق اہم پیش گوئی

    معمر رانا کی سلمان خان کے ساتھ یہ تصویر دیکھ کر جہاں مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی اداکاروں نے پوسٹ پر اپنے تبصرے پیش کیے اور پاک بھارت مقابلے میں پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

    قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔

    پاک بھارت ٹاکرا: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی کے میدان میں ہو گا

  • حکومت کا ٹی ایل پی کیخلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

    حکومت کا ٹی ایل پی کیخلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

    ‏وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی سے تفصیلی مذاکرات ہوئےمنگل یا بدھ تک کیسز واپس لیے جائیں گے-

    باغی ٹی وی : ‏وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ سے وہ سوال پوچھیں جو اس سے متعلقہ ہوں ٹی ایل پی سے 8 گھنٹے مذاکرات ہوئے سعد رضوی سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہےشیڈول فورتھ کو بھی دیکھیں گے سوموار کے روز صبح وزارت داخلہ ٹی ایل پی کے لوگ آئیں گے مزاکرات میں تاخیر ہوئی یہ مشکل سوال ہےٹی ایل پی کے ساتھ مزاکرات لمبے ہوتے ہیں سعد رضوی صاحب کے ساتھ ون آن ون بھی ملاقات کی-

    انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر کے حوالے سے بات کی گئی میں نے کہا پاکستان واحد مسلم ایٹمی پاور ملک ہے فرانس کا سفیر ابھی موجود نہیں ہے، معاملہ اسمبلی میں لے کر جائیں گے ہم سے زیادہ کس نے ختم نبوت کے معاملے پر جیلیں کاٹی ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید ہے سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ختم نبوت پر آنچ آئے

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید‏ نے کہا کہ تصادم کے حق میں نہیں ہیں صوبائی وزیر داخلہ نہیں ہوں حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کو بہتری کی جانب لےجائیں ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہےریاست کا کام ڈنڈاچلانا نہیں بلکہ بات چیت کرناہے راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہتا ہوں کہ سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا دے رکاوٹیں صرف جی ٹی روڈ پر رکھیں گی-

    حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

    پنڈی اسلام آباد کی جوائنٹ کمیٹی بنانا چاہتے ہیں میں اس کمیٹی کی صدارت نہیں کرنا چاہتا تھا مگر سعد رضوی صاحب سمیت دیگر کی خواہش پر کمیٹی کی صدارت کی ٹی ایل پی کو بین نہیں کیا وہ الیکشن لڑ رہئے ہیں، نا ہم سپریم کورٹ گئے-

    میں سیاسی ورکر ہوں تمام جماعتوں سے مزاکرات کے لیے تیار ہوں اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے اب الیکشن کمپین شروع ہو چکی ہے سیاست دان کا کام ہے درمیانی راستہ نکالنا کوشش کریں گے مرید کے میں بیٹھے لوگ گھروں کو واپس جائیں دو لوگ ہمارے شہید ہوئے ہیں ہم جھگڑا آگے نہیں بڑھانا چاہتے ہیں-

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں آبادی کا سمندر ہے عالمی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہے میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاوں گا امید ہے عمران خان پانچ سال پورا کریں گے-

    ‏شیخ رشید‏ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا میچ آج تک مس نہیں کیا مگر پہلے پاکستان ہے اس لیے واپس آیا پوری قوم پورے جوش وخروش سے حریف انڈیا کے خلاف میچ کی منتظر ہے میں بھی گیا تھا مگر وزیراعظم کی ہدایات پر واپس آنا پڑا اس بار پاک بھارت میچ ٹی وی پر دیکھوں گا پہلی بار میچ نہیں دیکھ رہا جاوید میاں داد نے چھکا مارا تھا تب بھی میں وزیر تھا-

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی پاکستان کے اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید صاحب ہیں پی ڈی ایم کیا فائد لے لے گی، نومبر دسمبر میں یہ تھوڑی ورزش کرتے ہیں-

    دوسری جانب وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کراویں گے صبح تک تمام بند راستوں کو کھول دیا جاے گا پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراو نہیں ہوگاحکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے-

    مظاہرین جدھر ہیں وہاں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گے تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے دھرنا پر امن رھے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے پر امن رھنے کی صورت میں پولیس اور سیکورٹی ادارے دھرنے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریگی

    معاملات کو باھمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا ۔حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کریگی-

  • اقوام متحدہ کی سالگرہ: عالمی امن کیلئے ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دیں    آرمی چیف

    اقوام متحدہ کی سالگرہ: عالمی امن کیلئے ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دیں آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( ڈی جی آئی ایس پی) کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ہمارے جوانوں نے ہر آزماش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کےفروغ کیلئے پاکستان اور پاک فوج کی قربانیاں دنیاکےسامنےہیں ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں

    سر براہ پاک فوج نے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہماری قربانیاں عالمی امن کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

    ہم نے ہمیشہ اپنے مضبوط عزم وارادے اور پختہ وابستگی کا مظاہرہ کیا شاہ محمود قریشی

    واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ مشنز میں سے ایک ہے پاکستانی فوجیوں کی اقوام متحدہ کے ساتھ خدمات کو ہمیشہ عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات 1960 میں شروع ہوئیں اور پاکستان نے کانگو میں اقوام متحدہ کے آپریشن میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔

    پاک فوج کے پیس کیپرز اب تک28 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں، پاک فوج کے پیس کیپرز میں 2 لاکھ سے زائد فوجی جوان شامل ہیں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے پاکستان کے 161 جوان شہید ہوئے، امن مشنز شہدا میں 24 افسران نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں-

  • قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان، پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں

    قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان، پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں

    پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں جس سے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں جس کے بعد 6 ارب ڈالرکے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق روپے کی قدرمیں کمی، شرح سود، ٹیکس نیٹ بڑھانا، نجکاری اور پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف پرنظرثانی کی تجویز دی ہے، ایک ارب ڈالر کی قسط کیلیے پاکستان تمام شرائط ماننے کیلیے تیار ہے۔

    وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کے ٹویٹ کے مطابق مذاکرات ابھی جاری ہیں، ناکامی کی خبر دینا درست نہیں جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف بینکوں میں عوامی اداروں کے اکاؤنٹس بند کرنے کیلئے کوشاں

    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈو مور کہہ دیا اور قرض بحالی کے مذاکرات کے دوران پاکستان کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں ڈسکوز کو پرائيوٹائز کریں، گردشی قرضے اور لائن لاسز کم کریں، نیپرا کے فیصلے تسلیم کئے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم مذاکرات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر یہ شرط رکھی ہے کہ وہ سرکاری بینکوں اور وزارت دفاع کے تمام بینک اکاؤنٹس کو کمرشل بینکوں میں بند کرے اور رقم مرکزی بینک کے کھاتے میں منتقل کی جائے۔

    اس مطالبے کا مقصد حکومت کے کنٹرول میں سینکڑوں اربوں روپے واپس لانا ہے جو اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس رکھے ہوئے ہیں جو کہ وزارت خزانہ کی مختلف ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عملے کی سطح پر معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر کی ایک وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس مالی سال کے اندر ٹریژری سنگل اکاؤنٹ II نظام کو نافذ کرنے پر اصرار ہے۔

    عالمی قرض دہندہ یہ بھی چاہتا تھا کہ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کے بجائے حکومت ٹیکس میں چھوٹ واپس لینے اور مزید ٹیکس لگانے کے لیے پارلیمنٹ میں فنانس بل پیش کرے۔

    تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے ، جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا

    وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفاع ، مسلح افواج اور عوامی شعبے کے اداروں بشمول آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پاس تقریبا 50 ہزار بینک اکاؤنٹس موجود ہیں-

    مالیاتی انتظامی اصلاحات کا دوسرا مرحلہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ اس سال دسمبر تک ایک فریم ورک بنایا جائے تاکہ باقی تمام کمرشل بینک کھاتوں کو بند کیا جا سکے جو کہ سرکاری رقم سے فنڈ کیے جاتے ہیں فی الحال ، وزارت دفاع ، عوامی ادارے اور کچھ خودمختار کارپوریشنز اب بھی کمرشل بینک اکاؤنٹس کو برقرار رکھے ہوئے ہیں – یہ رقم وفاقی حکومت کے دائرہ کار سے باہر لے رہی ہے۔

    ہم نے ہمیشہ اپنے مضبوط عزم وارادے اور پختہ وابستگی کا مظاہرہ کیا شاہ محمود قریشی

  • پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں        سنیل گواسکر

    پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں سنیل گواسکر

    بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس ٹیم میں آل راؤنڈر ہوں وہ ٹیم مضبوط ہے –

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پروگرام ’پاک انڈیا ٹاکرے ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس ٹیم میں آل راؤنڈر ہوں وہ ٹیم مضبوط ہے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں۔

    بھارت کے سابق اسپینر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارتی فائنل الیون میں ایک بولر کم ہے جبکہ اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاک بھارت ہر میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوتا ہے، آج فائنل سے پہلے فائنل والا میچ ہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر مشتاق احمد نے کہا کہ جیت کےلیے اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

    اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور کئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی وقت میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کوہلی کا کہنا تھا کہ انڈیا ماضی کے ریکارڈ کی وجہ سے پاکستان کوکمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گا ، انہیں پاکستان کو شکست دینے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس میچ کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے لیکن ہمیں صرف کرکٹ پر توجہ دینی ہے ہم نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کیا ریکارڈ رہا ہے، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔

    پاک بھارت ٹاکرا: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی کے میدان میں ہو گا

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

    قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔

  • تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے  ، جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا

    تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے ، جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی کہ اپنے اردگرد لوگوں پر خصوصی نظر ڈالیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جام کمال نے لکھا کہ طاقت اور لالچ کا جنون ،صوبائی ترقی میں نقصان مکمل طور پر پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی اور بی اے پی کی ذمہ داری ہو گی ، وفاق میں کچھ سمجھدار اور ذمہ دار لوگ ، بی اے پی (ناراض گروپ) اور چند مافیا ہوں گے-

    انہوں نے لکھا کہ میرا عمران کان کو مشورہ ہے کہ اپنے لوگوں کے ارد گرد ایک نظر ڈالیں.

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن اور ناراض اراکین نے نمبرز پورے کر لیے 65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگئی ۔

    ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 40 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جارہاہے جبکہ وزیر اعلیٰ کو گھر بھیجنے کیلئے 33 اراکین کی ووٹ کی ضرورت ہوگی ناراض اراکین کے چار لاپتہ اراکین اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے اور ائیرپورٹ سے سیدھا اسپیکراسمبلی قدوس بزنجو کے گھر پہنچ گئے۔

    پی پی پی کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے وہ آج صبح اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے گھر پہنچے اور جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ لینے کااعلان کیا۔

    بلوچستان کی سیاست میں اس وقت گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن نے تاحال اسپیکر قدوس بزنجو کے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آج متحدہ اپوزیشن اور نارض اراکین کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔


    جبکہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے مستعفیٰ ہونے سے انکار کردیا ہے اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا اور اس طرح کی جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں ۔جام کمال نے ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سب مخالفین ایک ساتھ ہوگئے ہیں۔

  • ہم نے ہمیشہ اپنے مضبوط عزم وارادے اور پختہ وابستگی کا مظاہرہ کیا          شاہ محمود قریشی

    ہم نے ہمیشہ اپنے مضبوط عزم وارادے اور پختہ وابستگی کا مظاہرہ کیا شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یوم اقوام متحدہ کے موقع پر پیغام

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر آج اقوام متحدہ کے قیام کی 76ویں سالگرہ منارہا ہے۔ سب سے زیادہ بین الحکومتی نمائندگی کی حامل تنظیم کے طورپر اقوام متحدہ بنی نوع انسان کو درپیش کورونا عالمی وبائی، اس کے نتیجے میں جنم لینے والے معاشی بحران اور ماحولیاتی تغیر کے خطرات جیسے مشترکہ مسائل کے حل کی بہترین جگہ ہے۔

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت سے ملنے والی رہنمائی اور جذبے کے تحت پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے منشور کو سربلند کیا ہے۔عالمی امن وسلامتی، پائیدار ترقی اور سب کے لئے مساوی انسانی حقوق کے فروغ میں اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ کثیرالقومیت کے لئے ہم نے ہمیشہ اپنے مضبوط عزم وارادے اور پختہ وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    1960 سے اقوام متحدہ کے امن دستوں اور کارروائیوں کے لئے سب سے زیادہ امن دستوں کی فراہمی میں سرفہرست ملک ہونے سے لے کر اقوام متحدہ کے بھارت اور پاکستان کے لئے فوجی مبصر گروپ (یو۔این۔ایم۔او۔جی۔آئی۔پی) جیسے قدیم ترین امن مشن کی میزبانی، دہائیوں سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کرنے سے لے کر دنیا بھر میں منصفانہ مقاصد کے لئے حمایت کی فراہمی تک، پاکستان ہمیشہ عالمی تعاون، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کا بھرپور مبلغ اور پرچارک رہا ہے۔

    گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان نے سفارتی مشن، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت دیگر کے افغانستان سے انخلاءاور انہیں متعلقہ مقامات تک پہنچانے میں سہولت کاری کا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ افغان عوام کو اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کی فراہمی و ترسیل میں راہداری کی فراہمی میں پاکستان اپنی مدداورتعاون جاری رکھے گا۔

    اقوام متحدہ کا منشور ہمارے اس اجتماعی عزم وارادے کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے کہ عالمی قانون اور پرامن بقائے باہمی کی بالادستی ہو۔ یہ اقوام کے درمیان مساوی حقوق ، عوام کے استصواب رائے کے حق اور عالمی امن کی تقویت کے لئے دیگر مناسب اقدامات کرنے کے اصولوں کے احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات پروان چڑھانے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔

    یہ امر افسوسناک ہے کہ ان عالمی مقاصد اور اصولوں کو دنیا کے مختلف حصوں میں قانونی جوابدہی وگرفت سے استثنٰی کے ساتھ جھٹلایا اور پامال کیا جارہا ہے۔ اس کی سب سے سنگین اور کھلی مثال غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر ہے قابض قوت اپنے بہیمانہ جبرواستبداد کے ذریعے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی استصواب رائے کے اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی منصفانہ جدوجہدکو دبانے کی کوشش کررہی ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے دی ہے ۔

    اقوام متحدہ کے دن کو مناتے ہوئے میں عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ تنازعہ جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے کام کرے۔

    پاکستان اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ملا کر اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اہداف کے حصول کی خاطرکام کرنے کے لئے آمادہ وتیار ہے تاکہ دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوش حالی کی منزل حاصل کی جاسکے۔