Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مادہ ہتھنیاں بغیر دانتوں کے کیوں پیدا ہو رہی ہیں حالیہ تحقیق میں انسانیت سوز انکشافات

    مادہ ہتھنیاں بغیر دانتوں کے کیوں پیدا ہو رہی ہیں حالیہ تحقیق میں انسانیت سوز انکشافات

    نیویارک: افریقی ہاتھیوں کی مادائیں اپنے خوبصورت دانتوں پر شکاریوں کے دباؤ کے تحت اب بغیر دانت کے پیدا ہورہی ہیں جس کے کئی شواہد ملے ہیں اور ان میں جینیاتی تبدیلی اور ارتقا کے مشاہدات بھی شامل ہیں حال ہی میں موزمبیق میں تحقیق کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق 1977 میں اس خطے میں شدید خانہ جنگی شروع ہوئی جو 1992 تک جاری رہی دونوں اطراف کے دھڑوں نے جنگ کے دوران ہاتھی دانت کےلئے بے زبان جانوروں کو مارنا شروع کردیا ہاتھی جیسے حساس جانور نے اس دباؤ کو محسوس کیا اور بہت ہی جلد ان میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہوئیں کہ مادہ ہتھنیوں کے دانت غائب ہونے لگے ہیں گورونگوسا نیشنل پارک میں موجود ہاتھی اس کا ہدف بنے۔

    اس کے سب سے پہلے عکسی ثبوت تصاویر اور ویڈیو سے سامنے آئے جنہیں پرنسٹن یونیورسٹی شین کیمپبیل اسٹیٹن اور ان کے ساتھیوں نے دیکھا اور بتایا کہ اب 19 سے 15 فیصد مادہ ہاتھی بغیر دانتوں کے پیدا ہورہی ہیں۔

    میکسیکو کے ہد ہد سمیت جانوروں کی 23 اقسام دنیا سے ناپید

    شماریاتی تجزیہ بتاتا ہے کہ یہ تبدیلی جینیاتی انتخابی دباؤ کے بغیر ممکن نہیں ہوتی لیکن یہ آثار بھی ملے ہیں کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بغیر دانت والی ہتھنیوں کی پیدائش بھی کم ہوئی ہے جبکہ جنگ کے دوران ان کی شرح زائد تھی یہ بھی معلوم ہوا کہ 1972 سے 2000 کے درمیان بغیر دانت کی ماداؤں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

    قیمتی ہاتھی دانت کے لیے افریقی ہاتھیوں کا شکار دیگر مقامات پر بھی جاری ہے مثلاً سری لنکا میں نرہاتھیوں کی صرف پانچ فیصد تعداد ہی اپنے دانتوں کے ساتھ موجود ہے حیرت انگیز طور پر تمام افریقی نر ہاتھیوں نے شدید شکار کے باوجود اپنے دانت برقرار رکھے اور اس کی وجہ جینیاتی ہے۔

    ماہرین اب تک جینیاتی تحقیق کررہے ہیں کہ آخر ماداؤں کے دانت کیوں غائب ہورہے ہیں لیکن ابتدائی تحقیق بتاتی ہے کہ غالباً اے ایم اے ایل ایکس نامی جین میں اس کی وجہ ہے جو ایکس کروموسم میں پایا جاتا ہے یہ جین دانتوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    18 ہزار سال قبل انسان مرغیاں نہیں بلکہ خطرناک پرندہ پالتے تھے

    ماہرین کا خیال ہے کہ اس جین کی تبدیلی دیگر اہم جین پر بھی اثراندازہوتی ہے۔ ماداؤں کے پاس ایکس کروموسوم کی دو نقول ہوتی ہیں اور اگر ان میں سے ایک نقل نہیں بدلتی تو اس میں موجود جین اپنا درست کام کرتا رہتا ہے لیکن مرد یا نر کے پاس اس کی ایک ہی کاپی ہوتی ہے اور اگر وہ بھی بگڑ جائے تو کئی بیماریوں بلکہ جان لیوا امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

    ہاتھی دانت صرف دکھانے کے لیے نہیں ہوتے بلکہ وہ ہاتھیوں کے بہت کام آتے ہیں ہاتھی کے دانت اس کا بہت قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اگرچہ بے زبان ہاتھی کےدانت تو اسمگلر لے جاتے ہیں لیکن ان کی بقیہ زندگی بہت مشکل بلکہ پرخطربھی ہوجاتی ہے۔

    مچھلی کو بچانے کے لیے 70 ہزار روپے خرچ

  • انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گےعمران خان کا قومی  ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گےعمران خان کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت میچ پر کہا ہے کہ انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے، اب بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

    پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

    شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشرہینڈل کیا ہے، پاکستان، بھارت ناصرف ابھی کا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گی۔

    شعیب اختر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔

    ادھر قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنےکی پیشگوئی کی کہا کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے، پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پرامید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا سابق قومی کرکٹرز کی پیشگوئی

    دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام بتائے۔

    قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان

    بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو کھلائیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    پاک بھارت ٹاکرا: کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے بابر اعظم نے اعلان کر دیا

  • داڑھی والی خاتون کی بولڈ تصاویرکے سوشل میڈیا پرچرچے

    داڑھی والی خاتون کی بولڈ تصاویرکے سوشل میڈیا پرچرچے

    خواتین جسم سے ناپسندیدہ بالوں کو نکالنے کے لیے مختلف طریقے اپناتی ہیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بازار میں کئی طریقے دستیاب ہیں اس کے برعکس ایک خاتون ہے جو اس بات کی ذرا بھی پروا نہیں کرتی کہ اس کے چہرے پر ان چاہے بال ہیں اور وہ بلا جھجک چہرے پر مردوں کی طرح داڑھی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہے-

    باغی ٹی وی : جی ہاں امریکہ کی رہنے والی اس خاتون کے چہرے پر مردوں کی طرح داڑھی ہے یہ خاتون سوشل میڈیا پر PeekabooPumpkin کے نام سے ہے۔ اس نے اپنی قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی داڑھی کو اپنا کر اسے دنیا کے سامنے دکھانا شروع کر دیا اور مردوں کو اس کی تصویریں بے حد پسند ہیں اور خاصی دلچسپی بھی رہتی ہے۔

    خاتون تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہے اور اچھے خاصے فالوورز رکھتی ہے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بولڈ فوٹو گرافس سیل کرنے والی ایڈلٹ سائٹ OnlyFans پر بھی یہ خاتون موجود ہے اور اپنی بولڈ تصاویر بیچ کر خوب کماتی ہے اور ہر ماہ مواد فراہم کرنے کے لیے تقریبا 900 روپے فیس لیتی ہے ایک یوزر نے اسے ایک بار ڈیٹ کے لیے بھی پرپوز کیا حالانکہ یہ داڑھی والی خاتون پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔

    36 سالہ خاتون سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر اپنی متاثر کن ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہے ٹک ٹاک TikTok پر اس کے 51 ہزار فالوورز ہیں اس خاتون کی ویڈیو کو 5 لاکھ کے قریب لائکس ملتے ہیں۔

    لوگ اس خاتون کی ویڈیو پر اس کا اعتماد دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ایک عورت چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو دکھا رہی ہے جو کہ عام طور پر خوبصورتی کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جاتا ہے ۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ سخت محنت کے بعد اب اس نے اپنے آپ کو اس طرح قبول کرنے کے لیے کافی اعتماد جٹایا ہے۔ تب سے وہ بہت سکون محسوس کر رہی ہے اسے مردوں کی طرف سے بہت سپورٹ ملتی ہے حالانکہ کچھ لوگ اسے ٹرول بھی کرتے ہیں جس پر وہ کافی آرام سے جواب دیتی ہے-

  • پاکستان بزنس فورم فرانس نے جزوی باڈی کا اعلان کردیا

    پاکستان بزنس فورم فرانس نے جزوی باڈی کا اعلان کردیا

    پاکستان بزنس فورم فرانس نے جزوی باڈی کا اعلان کردیا،پاکستان بزنس فورم فرانس کے بانی ارکان کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

    باغی ٹی وی : پاکستان بزنس فورم فرانس کی طرف سے میٹ دی پریس تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ فورم کے نو منتخب جنرل سیکریٹری یاسر خان نے بزنس فورم کے عہدیداروں کا اعلان کیا۔یاسر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس فورم کے بانی ارکان کی مشاورت سے فورم کے بانی صدر حاجی محمد اسلم چوہدری ، چئیرمین سردار ظہور اقبال ، سرپرست اعلٰی محمد ابراہیم ڈار اور چیف کو آرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الر حمن کو منتخب کیا گیا ہے۔ اور اگلے چند دنوں میں ایگزیکٹو باڈی کے دوسرے عہدیداروں اور انتالیس رُکنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔ جو بزنس فورم کے معاملات کو چلائے گی۔

    نو منتخب صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بزنس فورم فرانس کی رجسٹریشن مقامی قانون کے مطابق ہوچکی ہے۔ اور ساتھ میں بزنس فورم کا لوگو بھی رجسٹرڈ کروادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کُہ بزنس فورم سیای و مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر خالص ہاکستانی کمیونٹی کے لئے کام کرے گا اور پاکستان بزنس فورم فرانس کے رُکنیت فارم بھی تمام شعبوں کے لوگوں کو ارسال کئے جارہے ہیں ، اور اگلے مرحلے میں جو ایگزیکٹیو باڈی اناؤنس کی جائیگی اس میں پینتیس فیصد تعداد نوجوانوں کی ہوگی۔

    نومنتخب چئیرمین سردار ظہور اقبال نے تمام صحافی برادری کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ بزنس فورم کے وفد نے گزشتہ دورہ پاکستان میں اسلام آباد اور گجرات میں مختلف چیمبرز اور بزنس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ایم او یو بھی سائن کئے۔ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے ہم فرانس کے پاکستان بزنس مینوں کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور ان کی قانونی معاونت بھی کریں۔ اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں جن مسائل کا سامنا ہے ، ان کے تدارک کے لئے بزنس فورم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر فرانس میں بیروزگار پاکستانیوں کے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ اور نوجوان پاکستانی طلباء کو مختلف کمپنیوں میں کورسز کے لئے بزنس فورم اپنا نیٹ ورک استعمال کرے گا۔ پاکستان بزنس فورم کے سرپرست اعلٰی ابراہیم ڈار جو کہ بزنس ٹور پر بیرون ملک تھے انہوں نے دوبئی سے بذریعہ کال اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں صحافیوں کے ساتھ سوال و جواب کی نشست ہوئی اور ان کی طرف سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا گیا۔

  • ہائیکورٹ میں آریان کی اننیا کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت

    ہائیکورٹ میں آریان کی اننیا کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت

    منشیات کیس میں گرفتاربالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آریان کے وکلا نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ کا رخ کیا بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے اپنے وکلا کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ تفتیشی افسر کی جانب سے ان کی واٹس ایپ چیٹس جس طرح پیش کی گئی ہیں وہ بالکل غلط ہے، این سی بی نے ایسا اس لیے کیا تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث ٹھہرایا جائے۔

    این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارنے کی خبر کی تردید

    انہوں نے اپیل میں مزید کہا کہ این سی بی نے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایا وہ دراصل پرانی چیٹ ہے، کسی بھی طرح ان مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کوئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔

    آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    خیال رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والی ضمانت کی درخواست کی سماعت پر این سی بی کی جانب سے عدالت میں آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

    واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

    آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

  • پاک بھارت ٹاکرا: کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے بابر اعظم نے اعلان کر دیا

    پاک بھارت ٹاکرا: کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے بابر اعظم نے اعلان کر دیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹیم کا اعلان کیا 12 رکنی ٹیم کا اعلان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

    قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

    محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان

    اس سے قبل بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریکٹس کی ویڈیو جاری کر دی ہے ویڈیو میں بابر اعظم کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جب بھی ہوٹل سے نکل کر آتے ہیں تو گول سیٹ کر کے آتے ہیں کہ کس طرح کی ٹریننگ کرنی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا سابق قومی کرکٹرز کی پیشگوئی

    انہوں نے بتایا کہ میں ٹریننگ کا پلان رات کو بناتا ہوں اور ٹریننگ میں کوشش ہوتی ہے جو کمزوریاں ہیں ان پر کام کیا جائے، کوشش ہوتی ہے جو میرا مضبوط ایریا ہے اس پر مزید کام کیا جائے پریکٹس میں 100 فیصد دینے کی کوشش ہوتی ہے کیونکہ پریکٹس میں 100 فیصد ہو گا تو میچ میں بھی ایسا ہی ہو گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس میں سب ٹیمیں تیار ہو کر آتی ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ میں مکمل تیار ہو کر جا رہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ گراونڈ میں 100 فیصد دیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا    سابق قومی کرکٹرز کی پیشگوئی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا سابق قومی کرکٹرز کی پیشگوئی

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے، اب بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

    باغی ٹی وی : شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشرہینڈل کیا ہے، پاکستان، بھارت ناصرف ابھی کا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گی۔

    شعیب اختر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔

    ادھر قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنےکی پیشگوئی کی کہا کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے، پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پرامید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں۔

    پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

    محمد یوسف کے مطابق کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہمیں پاکستان ٹیم سے امید ہے کہ یہ فائنل بھی جیتے گی کیونکہ پاکستان کے دونوں اوپنرز کافی عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں، مڈل آرڈر اچھا ہے، سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبینیشن بھی بنا ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اسپنرز اچھے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث روف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔

    محمد یوسف حسن علی کے بہت بڑے فین ہیں کہا کہ حسن علی سے میں ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں، حسن علی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، وہ کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ بھی آل راؤنڈر ہیں، حسن علی ٹیم میں ایک کریکٹر ہیں اور ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پریکٹس کی ویڈیو جاری کر دی ہے ویڈیو میں بابر اعظم کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جب بھی ہوٹل سے نکل کر آتے ہیں تو گول سیٹ کر کے آتے ہیں کہ کس طرح کی ٹریننگ کرنی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا

    انہوں نے بتایا کہ میں ٹریننگ کا پلان رات کو بناتا ہوں اور ٹریننگ میں کوشش ہوتی ہے جو کمزوریاں ہیں ان پر کام کیا جائے، کوشش ہوتی ہے جو میرا مضبوط ایریا ہے اس پر مزید کام کیا جائے پریکٹس میں 100 فیصد دینے کی کوشش ہوتی ہے کیونکہ پریکٹس میں 100 فیصد ہو گا تو میچ میں بھی ایسا ہی ہو گا۔


    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس میں سب ٹیمیں تیار ہو کر آتی ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ میں مکمل تیار ہو کر جا رہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ گراونڈ میں 100 فیصد دیں۔

    واضح رہے کہ ہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان

  • نور جہاں سے متعلق نامناسب بیان پر علی عظمت کی وضاحت

    نور جہاں سے متعلق نامناسب بیان پر علی عظمت کی وضاحت

    پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت نے میڈم نورجہاں کی شخصیت پرنامناسب الفاظ کہے تھے جس کے بعد انہیں نور جہاں کے چاہنے والوں جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت احمد پنسوٹا شو میں شریک ہوئے اور دوران شو پاکستانی میوزک اور آرٹس سمیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میوزک لیجنڈ ملکہ ترنم نورجہاں سے متعلق گفتگو کی۔

    https://www.youtube.com/watch?v=JTsl7IbOLFU&t=13s
    دوران شو علی عظمت نے برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے ایئررنگ پہنے اور اضافی میک کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔

    علی عظمت نے کہا تھا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے یہ وہ وقت تھا جب ہم نے دوسروں کی ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا۔

    علی عظمت کے اس بیان کے بعد انہیں شوبز شخصیات سمیت صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے نور جہاں سے متعلق استعمال کیے جانیوالے الفاظ کی وضاحت پیش کی ہے۔



    فیس بک پر جاری بیان میں علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں علی عظمت اور نورجہاں کا مقابلہ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احمد علی بٹ، محمد علی بٹ، نازیہ اور حنا درانی میری فیملی ہیں، میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں اور ان سب سے زیادہ میں میڈم نور جہاں کی عزت کرتا ہوں نور جہاں فیملی سے پیار اور عزت کرنے کی وجہ بھی نور جہاں ہیں ہیں ان ہی کی وجہ سے میں ان سب کی عزت اور پیار کرتا ہوں-

    گلوکار نے کہا کہ جن صاحب نے بھی ویڈیو لگائی ہے وہ ایڈٹ کرکے لگائی ہے، ویڈیو کا کچھ حصہ پوسٹ کیا گیا ہے، ملکہ ترنم کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ بات بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی-

    علی عظمت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی وی پر نور جہاں کو جیسے دکھایا جاتا تھا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا مگر بعد میں جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نور جہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا، اس حوالے سے مختلف فنکار بھی گواہی دیں گے کہ ہم نور جہاں اور ان کی گائیکی کو بہت پسند کرتے تھے۔

  • پاکستان اور امریکہ میں فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    پاکستان اور امریکہ میں فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ میں فضائی حدود کے استعمال کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں علاقائی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دیرینہ تعلقات ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ رابطے میں ہیں، تا ہم فضائی حدود کے استعمال کا کوئی معاہدہ موجود نہیں

    افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا ہے بتایا کہ امریکہ افغانستان میں فوجی اور انٹیلی جنس آپریشن کرنے کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کے لیے پاکستان کے ساتھ باضابطہ معاہدے کے قریب ہے۔

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے گزشتہ روز آگاہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی کے لیے امداد کی فراہمی کے ایم او یو کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے بھارت سے تعلقات کے معاملے میں مدد کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔سی این این کے ذرائع کے مطابق امریکا سے پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں، سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

    یہ بریفنگ اس وقت سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس اب بھی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ افغانستان میں داعش کے اور دیگر مخالفین کے خلاف دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر سکے کیونکہ اب نیٹو کے بعد دو دہائیوں میں پہلی بار زمین پر امریکی موجودگی نہیں ہے۔اس وقت امریکی فوج انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر افغانستان پہنچنے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کرتی ہے ، لیکن امریکہ کے افغانستان تک پہنچنے کے لیے ضروری فضائی حدود تک مسلسل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں ہے۔ پاکستان کے راستے افغانستان جانے والی ہوائی راہداری اور بھی زیادہ نازک ہو سکتی ہے –

    امریکہ کابل میں پروازیں دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تاکہ امریکی شہریوں اور ملک میں موجود دیگر افراد کوافغانستان سے نکالا جائے تیسرے ذریعے نے بتایا کہ ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب امریکی حکام نے پاکستان کا دورہ کیا ، لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ پاکستان کیا چاہتا ہے یا امریکہ اس کے بدلے میں کتنا دینا چاہتا ہے۔فی الحال کوئی باضابطہ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے ، امریکہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے راستے میں امریکی فوجی طیاروں اور ڈرونز کے داخلے سے انکار کرنے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ دفاع سیکورٹی کی درجہ بندی کی وجہ سے بند بریفنگ پر تبصرہ نہیں کرتا۔ سی این این نے تبصرہ کے لیے قومی سلامتی کونسل ، محکمہ خارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔

  • پاکستان مراکش افواج کی دوطرفہ مشترکہ مشق اختتام پذیر

    پاکستان مراکش افواج کی دوطرفہ مشترکہ مشق اختتام پذیر

    پاکستان مراکش دوطرفہ مشترکہ مشق 2021 کی اختتامی تقریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) ، پبی میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی :ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران ، مراکش اور پاکستان کی خصوصی افواج نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل مختلف مشقوں کی مشق کی جن میں کورڈن اور سرچ ، کمپاؤنڈ کلیئرنس ، قریبی سہ ماہی جنگ ، تیز رفتار گھومنا ، ریپلنگ اور جنگی طبی عملہ شامل ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی مشترکہ مشق ہے اس تربیت کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تجربے کو بانٹنا ، بہترین مشقوں کی مشق / اپنانا اور دونوں فوجوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا تھا۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا اور آرمی چیف نے اسرانی اور خیرپور تامیوالی (کے پی ٹی) میں تشکیل کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

    میکانائزڈ فوجیوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا جس میں تشکیل کے آپریشنل سائیکل میں جارحانہ مشقیں شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے KPT رینجز پر مختلف ہتھیاروں کے نظام کی فیلڈنگ فائرنگ بھی دیکھی۔ اس میں آرمر ، میکانائزڈ انفنٹری سمیت مختلف اجزاء کا مربوط فائر پاور ڈسپلے شامل تھا۔

    پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے آرمی چیف

    آرٹلری ، ایئر ڈیفنس ، اے ٹی جی ایمز کو پاک فضائیہ اور جنگی ہوا بازی کی مناسب مدد حاصل ہےچیف آف آرمی سٹاف نے تربیت کے اعلی معیار اور تشکیل کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

    فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ،چیف آف آرمی سٹاف نے ہمارے مخالفین کے مذموم ڈیزائنوں کو شکست دینے کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کے مطابق حقیقت پسندانہ تربیت پر زور دیا تھا آرمی چیف نے زور دیا تھا کہ پاک فوج علاقائی سالمیت اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف تمام مشکلات کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    قبل ازیں ، آمد پر ، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔