Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد: ٹی ایل پی لانگ مارچ ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

    اسلام آباد: ٹی ایل پی لانگ مارچ ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا

    اسلام آباد : ٹی ایل پی کے لانگ مارچ پر پولیس نے شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مری روڈ فیض آباد سے پہلے اور راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے بند ہے، پارک روڈ، ترامڑی چوک اورلہترار روڈکو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    شہری ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے نادرا چوک اور ایوب چوک استعمال کرسکتے ہیں جبکہ سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ میٹروبس سروس آئی جے پی روڈ تاپاک سیکرٹریٹ چلتی رہےگی تاہم راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی۔

    دوسری جانب کالعدم جماعت کے احتجاج کی وجہ سے لاہور کی متعدد سڑکیں بند لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند، پولیس نے شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے-

    لاہور:شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری

    ولیس نے شہریوں کو اس حوالے سے معلومات کے لیے 15 پر کال کرنے کی ہدایت کی ہے پولیس کے مطابق شہر میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں جن میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اورب جلی گھر جانب اسکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    تحریک لبیک کا مارچ کالا شاہ کاکو فیروز والا پہنچ گیا ہے کالا شاہ کاکو میں ایک بار پھر پولیس نے مارچ پر شیلنگ شروع کر دی ہے، تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان مارچ میں شریک ہیں، پولیس نے سڑک کو کینٹینر لگا کر بند کر رکھا ہے، پولیس کی جانب سے مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے جا رہے ہیں، تحریک لبیک کے کارکنان لبیک لبیک کے نعرے لگاتے ہوئے انہی شیل کو دوبارہ پولیس کی جانب پھینک رہے ہیں، کینٹیر کی ایک جانب پولیس تو دوسری جانب مارچ کے شرکاء ہیں-

    تحریک لبیک کے مارچ نے رات آزاد ی چوک گزاری،صبح دوبارہ مارچ کا آغاز ہوا، شاہدرہ کے قریب راوی پل عبور کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ دوبارہ جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں لبیک کے دو مزید کارکن جاں بحق ہو گئے، مبینہ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے کل سے آج تک چھ کارکنان جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی گزشتہ شب موت ہوئی تھی شاہدرہ کے قریب پولیس کی شدید شیلنگ سے 15 کے قریب لبیک کارکنان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کا کہنا ہے کہ ہم ہر حال میں اسلام آباد جائیں گے اور اب اسلام آباد ہی تمام بات چیت ہو گی اس سے قبل ہم حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے

    تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی جو گزشتہ کئی دنوں سے تحریک لبیک کے احتجاج کو کور کر رہے ہیں نے امامیہ کالونی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ کالونی کو کینٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، مرید کے بھی کینیٹر لگائے گئے ہیں، مارچ میں ہزاروں لوگ موجود ہیں ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے، رانا ٹاؤن میں بھی رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے، اگلا ممکنہ تصادم رانا ٹاؤن میں ہو سکتا ہے، ابھی تک حکومت نے جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کی تھیں تحریک لبیک کے کارکنان نے سب رکاوٹیں ہٹا دی ہیں اور آگے نکل گئے ہیں ، اب لبیک کے شرکاء کالا شاہ کاکو کی طرف رواں دواں ہیں،پولیس بھی ایگریسو موڈ میں نظر آ رہی ہے

    تحریک لبیک کی شوریٰ کا کہنا ہے کہ ہم جنازے اسلام آباد ساتھ لے کر جائیں گے اور وہاں جا کر دھرنا دیں گے، مرکزی شوریٰ کالعدم تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کے لئے بلا کر پیچھے سے ہمارے کارکناں کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا، ہمارے ہزاروں شدید زخمی ہو چکے، کئیوں کو گولیاں لگی ہوئی ہم ملک کے رکھوالے ہیں اور ملک کی ہر چیز کے، اب قائد محترم علامہ حافظ سعد حسین رضوی ہی مذاکرات کریں گے،

    دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک لبیک کے ترجمان ساجد سیفی کا کہنا ہے کہ ‏ پولیس کی طرف سے طاقت کا بدترین استعمال کیا گیا،تصادم کے نتیجے اس وقت MAO کالج تا داتا دربار تک تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنان زخمی پڑے ہوئے ہیں،ناموس رسالت مارچ کے درجنوں شرکاء ایسے پڑے ہیں جنکی سانسیں نہیں چل رہیں،بڑی تعداد میں شہادتوں کا خدشہ ہے،پولیس اور رینجرز زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی مظاہرین کی گاڑیوں کے نیچے آکر پولیس اہلکاروں کی شہادت کا الزام بے بنیاد ہے،مظاہرین کے پاس تو گاڑیاں ہی نہیں تھیں، پولیس پراپیگنڈا کر رہی ہے، پولیس ہماری شہادتیں کائونٹر کرنے کیلئے اپنے اہلکاروں کی تصادم میں ہلاکتوں کو تحریک لبیک سے منسوب کر رہی ہے،

    رانا ٹاؤن میں تحریک لبیک کے مارچ پر ایک بار پھر پولیس کی شیلنگ

    قبل ازیں کالعدم تحریک لبیک، پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور نا کام ہو گیا باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے مذاکرات میں پنجاب حکومت سے گرفتار افراد کی رہائی،تنظیم سے پابندی کا خاتمہ اور فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا مطالبہ کیا جس پر پنجاب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں گرفتار کارکنان کو رہا کر سکتے ہیں پہلے بھی کئے تھے تا ہم تحریک لبیک پرسے پابندی ختم کرنا یہ وفاق کر سکتی ہے، فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ بھی وفاق ہی دیکھ سکتا ہے یہ پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں جس پر تحریک لبیک کی جانب سے کہا گیا کہ پھر ہم اسلام آباد ہی جائیں گے اور اپنے مطالبات منوا کر آئیں گے

    قبل ازیں گزشتہ شب مارچ کا آغاز ہوا تو سمن آباد چوبرجی سے ہوتا ہوا ایم اے او کالج پہنچا جہان پولیس نے زبردست شیلنگ کی، اسی مقام پر تحریک لبیک کے دو کارکنان جان بحق جبکہ دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے،نمائندہ باغی ٹی وی کے مطابق لبیک مارچ کے شرکاء میں سے ایک شخص نے کینٹینر پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا،

    دوسری جانب وزیر اعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلا لیا ہے،شیخ رشید احمد ایئر بلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے تا ہم تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے آغاز اور شدید تصادم کے باعث شیخ رشید کو واپس آنا پڑا، باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واپس آتے ہی مختلف مکاتب فکر کے علما سے رابطے شروع کر دیے ہیں تا کہ تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات میں انکو شامل کیا جا سکے، شیخ رشید احمد نے ہی تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی اور گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے گا، اس معاہدے کے بعد کارکنان کو تو رہا کر دیا گیا لیکن حافظ سعد رضوی ابھی تک جیل میں ہیں اور عدالتی فیصلوں کے باوجود حکومت حافظ سعد رضوی کو رہا نہیں کر رہی

    دوسری جانب لاہور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ طور پر آج مختلف علاقوں میں کرفیو لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے،لاہور کے گریڈ سٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس دوران لاہور بھر میں بجلی بند رہے گی.بیشتر علاقوں کی فون سروس بند رہے گی. لاہور بھر میں کیبل کو معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.

    سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان

    تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے ،اگر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو اپنا آئینی حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تو ملک میں سنگین صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی

    واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

    سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے-

  • نور مقدم کی سالگرہ پر بہن کی دل  شکستہ  پوسٹ

    نور مقدم کی سالگرہ پر بہن کی دل شکستہ پوسٹ

    رواں سال جولائی میں اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے سوشل میڈیا پر نور کی سالگرہ کے موقع پرجذباتی پوسٹ شیئر کی۔

    باغی ٹی وی : سارہ مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن نور مقدم کی 28 ویں سالگرہ کا کیک ’ہیپی برتھ ڈے نور‘ کی تصویر شیئر کی اور طویل نوٹ بھی لکھا-

    سارہ نے نور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کئی مرتبہ بیٹھ کر ایک خصوصی نوٹ لکھنے کا سوچا لیکن لکھنے کیلئے الفاظ جمع نہ کرسکی، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ تمہیں براہ راست سالگرہ کی مبارکباد دینے کی بجائے یوں نوٹ لکھوں گی۔

    سارہ مقدم نے لکھا کہ کاش میں اس مرتبہ بھی ہمیشہ کی طرح تمہیں آدھی رات کو اچانک سالگرہ وِش کرکے سرپرائز دیتی اور گلے لگا کر بتاتی کہ میں تم سے کتنی محبت کرتی ہوں، مجھے افسوس ہے کہ ہم اس مرتبہ ایک ساتھ کیک نہیں کاٹ سکتے لیکن میں ہر لمحے تمہاری مغفرت کیلئے دعا کرتی ہوں۔

    نور مقدم قتل کیس،اگر یہ کام کیا تو عصمت ذاکرکی ضمانت واپس لی جا سکتی ہے،سپریم کورٹ

    انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ ہم ایک دوسرے سے جنوری 2020 سے نہیں ملے اور ہمیں اس برس بھی ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔

    سارہ نے مزید لکھا کہ دنیا بدل دینے کی تمہاری خواہش آج رنگ لا رہی ہے، تم یقیناً ایک بہتر مقام سے دیکھ رہی ہوگی کہ کتنے لوگ تمہیں انصاف دلانے کی کوشش کررہے ہیں-

    انہوں نے نور کی بہن ہونے پر فخریہ انداز میں لکھا کہ آپ کے جانے کے بعد میں نے خود سے وعدہ کیا کہ میں بھی آپ کی طرح ایک بامعنی زندگی گزاروں ، جانوروں سے پیار کروں، آپ کی طرح بچوں سے شفقت سے پیش آؤں۔

    سارہ نے لکھا کہ تم ہمیشہ میری چھوٹی بہن، ننھا فرشتہ اور ایک بہترین دوست رہو گی اور ہاں یاد رہے کہ بہترین دوست ان ستاروں کی طرح ہوتے ہیں جو بھلے چمکتے ہوئے روشن دکھائی نہ دیں لیکن ہمیں یقین ہوتا ہے کہ وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود F7 فور میں 20 جولائی کو 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو اس کے دوست ظاہر جعفر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، نور مقدم قتل کیس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

    اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے-

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

    نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

    ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

    قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

    نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

    نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

    نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست

    نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    نور مقدم قتل کیس،درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    نورمقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت میں بار بار بولنے کی کوشش

    نور مقدم قتل کیس، گرفتار ملزم کی خواست ضمانت پر فیصلہ محفوظنور مقدم قتل کیس، فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان

    پاکستانی ٹیم اب تک ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلوں میں 34 میچ کھیل چکی ہے ان میں سے 19 جیتے اور 14 میں شکست ہوئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اب تک 6 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں جن میں 2009 میں ہونے والے دوسرے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کپتان یونس خان کی قیادت میں کامیابی حاصل کی 2007 میں پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم رنرز اپ رہی، بھارت نے ٹائٹل جیتاتھا۔

    پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت کی 2009 میں یونس خان اور2010 اور 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی نے ٹیم کی قیادت کی جبکہ 2012 اور 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں قیادت محمد حفیظ نے کی –

    اگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی بات کی جائے تو شاہد آفریدی سب سے زیادہ 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں شعیب ملک بیٹسمین کے ساتھ بہترین فیلڈر بھی، سب سے زیادہ 12 کیچز لیے سب سے زیادہ 39 وکٹیں بھی شاہد آفریدی نے ہی حاصل کیں اور سب سے زیادہ 21 چھکے لگا رکھے ہیں-

    پاکستان جیت سکتا ہے:ساروگنگولی:-بھارتی ٹیم فیورٹ، ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا…

    شعیب ملک سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں، انہوں نے 27 اننگز میں 546 رنز بنا رکھے ہیں کامران اکمل نے سب سے زیادہ 50 چوکے اور شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پہلی اور واحد سنچری احمد شہزاد نے بنا رکھی ہے جبکہ سب سے بڑی 111 رنز کی انفرادی اننگز بھی ان کے نام ہے۔

    ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 چھکے عمران نذیر نے لگائے عمر گل نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں ایک ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ 223 رن سلمان بٹ بنائے پاکستان کا کسی ایک میچ میں کم ترین مجموعہ 82 رن ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جب کہ سب سے زیادہ 201 رنز بنگلہ دیش کے خلاف بنائے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے 24اکتوبر کو پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کئی سال بھارت کے خلاف کھیلتے رہے ہیں، بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے جبکہ امارات کے کنڈیشن سے ہم واقف ہیں جو ہمیں سوٹ کرتا ہے۔

  • پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

    پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 24 اکتوبر بروز اتوار کو میدان میں اتریں گی-

    باغی ٹی وی : پاک بھارت کرکٹ میچ کی مقبولیت کی ہر طرف چرچے ہیں اور ہر کوئی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے بے چین ہے اور بے صبری سے ان گھڑیوں کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ یہ میچ صرف ٹی وی پر 30کروڑ مقامات پر دیکھا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق 5 کروڑ شائقین مقابلہ ڈیجٹلی دیکھیں گے جبکہ ریڈیو کی کمنٹری اور سینما گھروں میں بھی میچ دکھایا جائے گا۔

    پاکستان جیت سکتا ہے:ساروگنگولی:-بھارتی ٹیم فیورٹ، ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا…

    پاک بھارت ٹاکرے پر ٹی وی اشتہار کروڑوں روپے فی منٹ ہوگئے ہیں بھارت میں اسٹاراسپورٹس پر دس سیکنڈز کا اشتہار پاکستانی روپوں میں 60لاکھ روپے کا ہوگا یعنی ایک منٹ کے ریٹ 3 کروڑ60 روپے ہوں گے۔

    اگر دو امیدوار شراکت سے ٹائم سلاٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو قیمت 60 سے 70 کروڑروپے جبکہ ایسوسی ایٹ اسپانسر شپ کی قیمت تقریبا 30 سے 40 کروڑ روپے فی منٹ ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ2021 کے دوران29 دن میں 45 میچز ہوں گے اورفائنل میچ 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نمیبیا، آئرلینڈ کو ہراکر سپر 12 میں داخل ہوگیا

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے پیشن گوئی کی تھی کہ پاکستان جیت سکتا ہے سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور کھلاڑی کبھی پاک بھارت میچ کا پریشر نہیں لیا ایک وقت تھا کہ پاکستان ٹیم حاوی رہتی تھی لیکن آج کل بھارتی ٹیم اچھی فارم میں ہے ۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف اچھا ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتےپاکستان بھارت میچز میں سب سے زیادہ دباؤ ٹکٹوں کی مانگ کا ہوتا ہے۔

    دوسری طرف غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے تک مجھے ٹیم سے متعلق کچھ خدشات تھے،لیکن حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہماری ٹیم بہترین کمبی نیشن بن گئی ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے 24اکتوبر کو پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کئی سال بھارت کے خلاف کھیلتے رہے ہیں، بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے جبکہ امارات کے کنڈیشن سے ہم واقف ہیں جو ہمیں سوٹ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

  • بلوچستان: اورماڑہ کے قریب دیو ہیکل مردہ وہیل سمندر کے کنارے پر آگئی

    بلوچستان: اورماڑہ کے قریب دیو ہیکل مردہ وہیل سمندر کے کنارے پر آگئی

    بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب مردہ وہیل سمندر کے کنارے پر آگئی.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ کے علاقے سرکی میں مردہ وہیل ساحل سمندر پر آگئی مقامی ماہی گیروں نے وہیل کے معدے سے عنبر گرس کی تلاش کے لیے اسے کاٹ دیا۔

    ورلڈ وائلڈ فیڈریشن پاکستان کے تکینیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ مُردہ پائی گئی دیوہیکل وہیل بروڈس نسل کی تھی، بروڈس نسل پاکستان میں پائی جانے والی 3 بڑی بیلین وہیلز میں سے ایک ہے-

    مچھلی کو بچانے کے لیے 70 ہزار روپے خرچ

    انہوں نے بتایا کہ بروڈس وہیل دنیا کے گرم اور قدرے معتدل سمندری مقامات بحرِہند، بحرِاوقیانوس اور بحرِالکاہل میں پائی جاتی ہے، غالب امکان یہ ہے کہ اس نسل کی آبی حیات کی تعداد پاکستانی سمندروں میں محدود ہے۔

    معظم خان کا کہنا تھا کہ وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والا مواد انتہائی مہنگا ہوتا ہے، عنبر گرس وہیل کے معدے میں پایا جاتا ہے، عنبر گرس کا استعمال پرفیومز میں خوشبو کو دیرپا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-

    غریب ماہی گیر ایک ہی رات میں کروڑپتی بن گیا

    مّظم خان نے مزید کہا کہ عنبر گرس کی قیمت ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے، وہیل کے معدے میں موجود اس ٹھوس مواد کو سمندر کا انمول رتن(موتی) بھی کہا جاتا ہے جبکہ مردہ حالت میں پائی گئی وہیل میں عنبرگرس نہیں پایا جاتا۔

    دنیا کی سب سے چھوٹی "گائے رانی” چل بسی

  • لاہور:شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری

    لاہور:شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری

    لاہور:کالعدم جماعت کے احتجاج کی وجہ سے لاہور کی متعدد سڑکیں بند لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند، پولیس نے شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہریوں کو اس حوالے سے معلومات کے لیے 15 پر کال کرنے کی ہدایت کی ہے پولیس کے مطابق شہر میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں جن میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اورب جلی گھر جانب اسکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    ٹی ایل پی نے آزادی چوک رات کوقیام کرنے کا اعلان کردیا

    گزشتہ رات ٹی ایل پی نے اعلان کیا تھا کہ آج رات ناموس رسالت ﷺ لانگ مارچ آزادی چوک (بالمقابل مینار پاکستان) پر قیام کرے گا اور کل صبح بعد نماز فجر دوبارہ یہی سے اپنی منزل اسلام آباد (فیض آباد) کی جانب سفر کا آغاز کیا جائے گا۔

    تحریک لبیک کے زیر اہتمام ناموسِ رسالت ﷺ لانگ مارچ (لاہور تا اسلام آباد) داتا حضور سے روانہ ہونے کے بعد آزادی چوک بالمقابل مینار پاکستان روک دیا گیا تھا رات آزادی چوک پر گزاریں گے اور ان شاءاللہ کل صبح نمازِ فجر کے بعد منزل کی جانب دوبارہ سفر کا آغاز کریں گے۔

    لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری

    لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری،اطلاعات کے مطابق کالعدم ٹی ایل ہی کی طرف سے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پرانٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے-

    ویسے تو لاہور شہر کے کئی مقامات پراس وقت انٹرنیٹ سروس نہیں ، تاہم جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ، داتا دربار، شاہدرہ اور روای دریا کے دونوں طرف جنہیں پرانا اورنیا راوی کہا جاتا ہے وہان بھی انٹرنیٹ سروسزمعطل کرنے کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے-

    خبریں ہیں کہ احتجاج کے باعث میٹرو سروس بھی بند رہی، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد ، سبزہ زار ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند رہی,انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا-

    ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے اعلان کردیا،کراچی میں صورت حال خراب

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث لاہور ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی نے میٹرو بس سروس کو بھی عارضی طور پر بند رکھا،اس سے قبل حکام نے میٹرو بس کا راستہ گجوماتا سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا تھا۔

    راولپنڈی میں بھی حکام کو صدر سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس معطل کرنا پڑی اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے متوقع لانگ مارچ کی وجہ سے کنٹینر رکھ کر راستوں کو سیل کرنا پڑا،تاہم اسلام آباد میں بس سروس جاری رہی۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں-

    ٹی ایل پی سے مذاکرات ناکام:سیکورٹی اداروں کوالرٹ رہنے کا حکم،رات گئے کچھ بھی…

  • شام سمیت مشرق وسطیٰ میں روس اور اسرائیل کے کئی مفادات مشترک ہیں        روسی صدر

    شام سمیت مشرق وسطیٰ میں روس اور اسرائیل کے کئی مفادات مشترک ہیں روسی صدر

    وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے روس کا پہلا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : "العربیہ اردو” کے مطابق اپنے پہلے دورے پراسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر ولادی میر پوتین سےآج روس کے شہر سوچی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے شام اور ایران کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

    کہیں روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا،تو کہیں چین میں گیس دھماکے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نےروسی صر پوتین کو آگاہ کیا کہ تل ابیب شام پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا جبکہ روسی صدر نے مطالبہ کیا کہ شام پر حملوں میں حکومتی اداروں اور بنیای ڈھانچے کو نشانہ نہ بنایا جائے بینیٹ کو یقین دلایا کہ روس اور اسرائیل کے شام کے حوالے سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن اس کے ساتھ رابطے کے نکات بھی ہیں۔

    امریکا کے خواب چکنا چور ہوگئے:خلامیں بیٹھ کرجنگ کرنےکا بڑا منصوبہ ناکام

    العربیہ کے مطابق پوتین نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو ’’ ڈرون کے خطرے ‘‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے تل ابیب کے ساتھ ایک ٹیم بنانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

    بینیٹ کے ساتھ اپنی بات چیت کے آغاز میں صدر پوتین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو سراہا اور کہا کہ شام سمیت مشرق وسطیٰ میں روس اور اسرائیل کے کئی مفادات مشترک ہیں۔

    صدر پوتین نے اس ملاقات کو منفرد اور قابل اعتماد قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ ماسکو تل ابیب کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھےگا انہوں نے امید ظاہر کہ بینیٹ اپنے پیشرو نیتن یاہو کے طرز عمل پر کام جاری رکھے گا۔

    رات گئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

  • شام: القاعدہ کا سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

    شام: القاعدہ کا سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

    شام میں القاعدہ کا سینئر رہنما عبد الحامد المطر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنما عبدالحامد المطار کو ہلاک کردیا ہے۔

    پینٹاگون کے مطابق القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا۔ دو روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکہ کے زیر استعمال بیس کو نشانہ بنایا تھا۔

    مستونگ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    امریکی فوج کے میجر جان رگسبی نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ القاعدہ کے سینئر لیڈر کو ختم کرنے سے امریکی شہریوں ، ہمارے شراکت داروں اور بے گناہ شہریوں کو دھمکیاں دینے والے عالمی حملوں کو مزید سازش اور انجام دینے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہو گی ڈرون حملے میں کسی اور ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈرون اٹیک ایم کیو 9 طیارے کے ذریعے کیا گیا۔

    پنجاب حکومت کا 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    جان رگسبی کا کہنا ہے کہ القاعدہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کے لئے مسلسل خطرہ ہے القاعدہ شام کو بیرونی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور اپنے کارندوں سے تعلق بحال رکھنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں پینٹاگون نے باغیوں کے زیر کنٹرول شمال مغربی شام میں بھی ایک حملہ کیا تھا جس میں القاعدہ کا ایک اور سینئر لیڈر سلیم ابو احمد مارا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ شام میں 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن سے شروع ہونے والی جنگ سے اب تک تقریبا 5لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری

  • وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان کا وفد بھی عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے اورماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیرممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔

    مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے مریم اورنگزیب

    مزید کہا گیا کہ عمران خان سعودی قیادت سے دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب معاون خصوصی علامہ طاہرمحموداشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔ سر سبز پاکستان، سرسبز مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب منصوبہ دنیا کے لیے بیش بہا تحفہ ہیں۔

    جبکہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں شیخ رشید گزشتہ روز پاک بھارت میچ دیکھنے کےلیے دبئی گئے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ہے۔

    مستونگ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں –

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے ٹی ٹونٹی سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

  • پنجاب حکومت کا 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیدیوں اور جیل عملے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لےکر آج تک نہیں ملتی-

    مستونگ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ 1894 کے نظام کو 127 سال بعد بدل رہے ہیں، قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔کمسن قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا۔ خواتین قیدی کیساتھ 6 سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریحی سہولیات اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔

    مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ لاہور کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خاں کو مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریف کیا گیا جس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے تھے وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا تھا-