Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں مزید 522 کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں مزید 522 کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید15 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39ہزار179کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 552 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار945ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 359 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار142، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار349، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار818، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار655، بلوچستان میں 33 ہزار171، آزاد کشمیر میں 34 ہزار428 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار382 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 891 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار540، خیبرپختونخوا 5 ہزار710، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے    مریم اورنگزیب

    مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور، آٹا، چینی، دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں۔

    لاہور کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل،نوٹیفکیشن بھی جاری

    جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خاں کو مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریف کیا گیا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

    ٹی ایل پی نے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے اعلان کردیا،کراچی میں صورت حال خراب

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے تھے وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا تھا-

    جہلم میں سکول کی دیوارگرگئی:2 طالب علم جاںبحق:20 زخمی:ذمہ دار کون؟

  • مستونگ:سی ٹی ڈی کی کاروائی،9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان: مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ،9مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گرد اور شر پسند عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا۔ کیمپ دہشت گردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں 9 کلاشنکوف،بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔

     

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ناراض اراکین اسمبلی کس کے ڈیرے پر؟

    تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

    بھارت میں خواتین ، بچیوں اوربے بسوں پرظلم جاری،پاکستان میں احتجاج جاری

    راستے بند،مریض تنگ،حکومت نے لاہور داخل ہونے والوں کوخبردارکردیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ارکان کی عدم دلچسپی:آنا ہی چھوڑدیا

    کہاں پاکستان کی شمائلہ رحمانی اورکہاں بل گیٹس:انسٹا گرام پرویڈیو نے سب راز بتا…

    تحریک لبیک دھرنا، وزیراعلیٰ بزدار کا سخت کارروائی کا حکم

  • شرم کیجئے ناکہ دفاع کیجئے        ازقلم :غنی محمود قصوری

    شرم کیجئے ناکہ دفاع کیجئے ازقلم :غنی محمود قصوری

    شرم کیجئے ناکہ دفاع کیجئے

    ازقلم غنی محمود قصوری

    گزشتہ دنوں سے قوم منہگائی اور خاص کر پیٹرول کی قیمتوں پر شدید پریشان ہے جو کہ بلحاظ آمدن جائز بھی ہے
    کیونکہ پاکستان ایک غریب ملک ہے مگر اس کے حکمرانوں کی عیاشاں بھی سب کے سامنے ہیں، وزراء کی فوج ظفر فوج اور پروٹوکول سب کے سامنے ہے

    اس مہنگائی پر جہاں ساری قوم پریشان ہے اور غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو رہا یے وہیں چند بے ضمیر لوگ بجائے خاموشی اور عوام سے دو بول ہمدردی کے بولنے کی بجائے الٹا حکومت کا دفاع کر رہے ہیں اور یوں باور کرا رہے ہیں کہ پاکستانی قوم ایک سخت ناشکری قوم ہے اور ملک میں کوئی مہنگائی نہیں

    تاریخ گواہ ہے کہ اگر اسقدر حالات کسی اور ملک کے خراب ہوتے تو خانہ جنگی یقینی تھی یقین نہیں تو آپ شام،لیبیا،عراق کو ہی دیکھ لیجئے

    ہر کسی کو پتہ ہے کہ مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے اور بارہا سرکاری طور پر بھی اس کا اعتراف کیا جا چکا ہے
    مگر اس کے باوجود یہ جھوٹے لوگ دن رات گورنمنٹ کا دفاع اور عوام کو برا بھلا کہنے میں مصروف ہیں ان جھوٹے لوگوں کے متعلق فرمان ہے

    اِنَّمَا یَفۡتَرِی الۡکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکٰذِبُوۡنَ
    جھوٹ افترا تو وہی باندھتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا یہی لوگ جھوٹے ہیں
    (سورۃ النحل: 105)

    کوئی بھی حالات ہو جھوٹ کا سہارا اللہ کے ناپسندیدہ لوگ ہی لیتے ہیں اگر یہ لوگ ملک کے ہمدرد ہوتے تو سابقہ ادوار کی مہنگائی پر واویلا نا مچاتے

    بات آگے بڑھانے سے پہلے راقم حلفاً اقرار کرتا ہے کہ اس کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی بھی تعلق نہیں اور میں ایک کالم نگار ہوں میرا کام حق سچ لکھنا ہے اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرتے دم تک حق سچ لکھنے،بولنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین

    ان حکومتی حمایتی جھوٹے مکار لوگوں نے ایک بات بہت مشہور کر رکھی ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں بکتا ہے جو کہ قطعاً غلط بات ہے
    یہ لوگ پیٹرول کی قیمت بتاتے ہیں مگر مزدور کی آمدن کا موازنہ دیگر ممالک سے نہیں کرتے
    اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 138 روپیہ اور مزدور کی زیادہ سے زیادہ مزدوری 900 روپیہ روزانہ ہے جبکہ اگر فیکٹریوں و دکانوں پر کام کرنے والوں کی مزدوری دیکھی جائے تو وہ 500 سے 600 روپیہ ہے
    پیٹرول تو ایک طرف اس وقت دیگر ضروریات زندگی بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں
    پیٹرول کا توازن دیگر ممالک سے کرنے والوں کیلئے ہم ان کی خدمت میں دنیا کے تین بڑے ممالک میں مزدور کی آمدن اور پیٹرول کی قیمتوں کا موازنہ کرتے ہیں

    امریکہ میں مزدور کی روزانہ آمدن پاکستانی روپیوں میں 10000 اور پیٹرول کی قیمت پاکستانی 165 روپیہ ہے
    برطانیہ میں مزدور کی مزدوری روزانہ 12000 اور پیٹرول کی قیمت پاکستانی روپیوں میں 205 روپیہ جبکہ چائنہ میں مزدور کی پاکستانی روپیوں میں آمدن 2000 اور پیٹرول کی قیمت پاکستانی روپیوں میں 205 روپیہ ہے
    اب کوئی ان جھوٹے کذاب لوگوں سے پوچھے کہ کس بنیاد پر تم جھوٹے دعوے کرتے ہو کیا مر کر اللہ کے ہاں پیش نہیں ہونا ؟
    کیا روزانہ کی آمدن اور پیٹرول کی قیمت کسی صورت بھی موازنہ کر پاتی ہے دیگر ممالک سے؟
    کیا ہماری بھی آمدن دیگر ممالک کی طرح زیادہ ہے؟
    کیا پاکستان کے لوگ دیگر ممالک کی نسبت زیادہ پیٹرول استعمال کرتے ہیں؟
    کیا دیگر ممالک میں پیٹرول عالمی منڈی کے حساب سے فروخت نہیں ہوتا ؟
    کیا تمہارا قبر میں حساب اعمال کی بجائے حکمران پر ہو گا ؟
    کیا ساری عوام مہنگائی سے چیخ نہیں رہی ماسوائے چند لاکھ بے ضیمر اور بلیک مارکیٹنگ افراد کے علاوہ ؟
    کیا ملک میں امن امان کی صورتحال بھگڑی نہیں اور اس ساری صورتحال کے پیش نظر لوگوں میں چوری ڈاکے اور خودکشیوں کا رجحان بڑھا نہیں ؟
    پیٹرول کے علاوہ اب تک اس گورنمنٹ نے لوگوں کی چیخیں ٹیکس لے لے کر جس طرح نکلوائی ہیں وہ بھی آپ کی نظر کرتے ہیں
    ایک معروف ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں ملکی قرضوں میں اضافے کی صورت حال کو دیکھا جائے تو 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ورثے میں 6127 ارب روپے کا اندرونی اور بیرونی قرضہ ملا جس میں 2013 تک پی پی پی نے 133 فیصد یعنی 8165 ارب روپے کا اضافہ کیا اور یہ 14292 ارب روپے تک پہنچ گیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے 5 سالہ دور میں قرضوں کے حجم کو 74.60 فیصد یعنی 10661 بڑھایا اور ملک کا اندرونی اور بیرونی قرضہ 24953 ارب روپے تک پہنچ گیا جو ملکی جی ڈی پی کا 72.5 فیصد تھا

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی قرضوں میں کمی لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن 3 سالوں میں قرضوں میں 60 فیصد یعنی 14907 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور جون 2021 میں پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرضہ 39859 ارب روپے پر پہنچ چکا ہے جو مجموعی ملکی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا 83.5 فیصد ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں پٹرول 72 روپے اور اور ڈیزل 83 روپے ریکارڈ مہنگا کیا گیا جبکہ 37 ماہ میں صرف ٹیکسز کی مد میں 500 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائے گئے ہیں
    جولائی 2021 سے 16 اکتوبر 2021 تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائدکا اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور ساری دنیا جانتی ہے موجودہ گورنمنٹ نے اپنے پروٹوکول ،تنخواہوں و اخراجات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے جبکہ اس وقت کے نیک ترین مانے جانے والے عمران خان نیازی نے لوگوں سے جو بھی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا
    بلکہ خان صاحب جس بھی چیز بارے نوٹس لیتے ہیں وہ چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہی ہوتی چلی گئی ہے اور بلیک مارکیٹنگ افراد کو کوئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں جس کا جب جی چاہتا ہے مارکیٹ سے چیز غائب کرکے منہ مانگے داموں فروخت کرتا ہے
    حیرت کی بات ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے ایسے جھوٹے لوگ دفاع کرتے کہتے ہیں کہ جی اسے ابھی ٹائم دیجئے وقت لگے گا
    کیا اس نے پہلے وقت نہیں مانگا پھر وقت اور پھر وقت ؟

    کیا کرتا رہا یہ بندہ اتنی دیر ساسیت میں رہ کر ؟
    کیا اسے 22 سال تک سیاست میں رہ کر معلوم نا تھا بطور اپوزیشن کیا قرضوں کے بغیر ملک نہیں چلتے اور کرپٹ و پرانی سیاسی جماعتوں کے ریجیکٹڈ بندے کام نا کام کرتے ہیں نا کرنے دیتے ہیں؟

    سب پتہ تھا اسے بس مرنے سے پہلے وزیراعظم پاکستان بننے کا خواب پورا کرنا لازم تھا خان صاحب پر جو انہوں نے جھوٹے وعدے کرکے عوامی ہمدردی حاصل کرکے کر لیا ہے

    ایسے وعدہ خلاف بارے اللہ تعالی فرماتے ہیں

    وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا (بنی اسرائیل 34)

    اور وعدہ پورا کرو، یاد رکھو عہد کی باز پرس ہوگی

    یقیناً روز قیامت کی باز پرس بڑی سخت ہوگی اور اس وقت وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب ہیں کوئی درجہ چہارم کے ملازم نہیں ساری دنیا جانتی ہے سائیکل پر دفتر جانے کا وعدہ ،ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ ،بنی گالہ میں سرکاری رہائش کرنے کا وعدہ ،پارلیمنٹ ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ ،پیٹرول و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں نیچے لانے کا وعدہ نیز وعدے ہی وعدے کئے عوام سے اپنے جیتنے کیلئے تاہم پورا ایک بھی نا کیا البتہ اپنی تنخواہ، مراعات ،پروٹوکول،سرکاری اخراجات و کابینہ بڑھا لی کیونکہ یہ پیسہ قوم کا ہے انہیں کیا

    ان حکومتی دفاعی اور صرف عوام کو بے صبرہ ثابت کرنے والوں کے نام صیحیح بخاری کی ایک حدیث پیش خدمت ہے تاکہ یہ لوگ دفاع کی بجائے شرم محسوس کر سکیں

    عَنِ الْحَسَنِ قَالَ أَتَيْنَا مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ نَعُودُهُ ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ : أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَا مِنْ وَالٍ يَلِي رَعِيَّةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لَهُمْ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ

    ایک صحابی فرماتے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص مسلمانوں کا حاکم بنایا گیا اور اس نے ان کے معاملہ میں خیانت کی اور اسی حالت میں مر گیا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے
    صحیح بخاری ۔کتاب الاحکام ,حدیث نمبر 7151

    تو کھوکھلے نعرے لگانے والوں شرم کرو ناکہ دفاع کرو
    قبر میں حکمران نہیں بلکہ اعمال کام آئینگے تم نے اپنا حساب خود دینا ہوگا
    جھوٹ بھول کر اپنے اعمال ضائع نا کرو-

  • فیٹف کے فیصلے پر پاکستان کا رد عمل

    فیٹف کے فیصلے پر پاکستان کا رد عمل

    وزارت خزانہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ، فیٹف)نےپاکستان کی نمایاں پیشرفت کوسراہاہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ فیٹف نےحالیہ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا ، پاکستان نے2021ایکشن پلان کے7میں سے 4نکات پرعملدرآمد کرلیا ہے پاکستان نےمقررہ مدت سےپہلےخاطرخواہ پیشرفت کی۔

    فیٹف پاکستان کااگلاریویوفروری2022 میں کرےگا پاکستانی وفدکی سربراہی وزیرتوانائی محمدحماداظہرنےکی۔پاکستان دونوں ایکشن پلانزکےاہداف کےحصول کیلئےپرعزم ہے۔ فیٹف کاتمام ایکشن پلانزپرپاکستان کے عملدرآمدپراطمینان کااظہار کیا۔فیٹف کوایکشن پلانزکےبارےمیں جامع رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور نگرانی کی فہرست میں رہے گا۔

    یف ا ے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے دوسری جانب ترکی ، اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    فیٹف اجلاس میں حکومت پاکستان کی27 ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سےمتعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ…

    فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔حکومت پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں۔

    فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیٹف کا کہنا ہےکہ بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کےصدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ گھانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں مبارک ہو۔

  • بھارتی فوجی کی بیوہ کا مودی حکومت سے کشمیرکو آزاد کرنے کا مطالبہ

    بھارتی فوجی کی بیوہ کا مودی حکومت سے کشمیرکو آزاد کرنے کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں جاری جھڑپوں کے دوران مارے جانے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے مودی حکومت سے کشمیر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہلاک فوجیوں کے لواحقین کو تین دن بعد کوئی نہیں پوچھتا یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے وہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو انہیں دے دو ۔

    خاتون نے کہا کہ سرکار کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے جوان روز کشمیر میں مرتے ہیں، آج 5 مرے ہیں تو میڈیا والے آگئے مگر سرکار تھوڑی کچھ کرتی ہے لیڈروں کے بیٹے تو بارڈر پر ڈیوٹی نہیں کرتے وہ ایک بار کرکے دیکھیں تاکہ انہیں بھی پتہ چل سکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پونچھ کے جنگلات میں جاری جھڑپوں سے اب تک دو افسران سمیت 10 بھارتی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ہلاکتوں کے بعد ضلع پونچھ میں 16 اکتوبر کی صبح ایک بڑے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا،جو ابھی تک جاری ہے۔

    فوج کی بس میں دھماکہ ،13 افراد کی موت

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ تباہ

    70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

  • ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں یا نہیں ، موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے   بلاول

    ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں یا نہیں ، موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ ہے یا نہیں مگر حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے-

    باغی ٹی وی : پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے یا نہیں؟ یہ الگ بات لیکن موجودہ حکومت کو گھر ہم ہی بھیجیں گے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے ہم عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے احتجاج میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف) مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ جبکہ پیپلز پارٹی اپنے الگ جلسے کررہی ہے۔

    خیال رہےکہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    حکومت اور عمران خان کو بد دعائیں دینے والا شخص گرفتار

    پی ڈی ایم نے کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

  • مولانا فضل الرحما ن کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگ گئی ، تحقیقات جاری

    مولانا فضل الرحما ن کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگ گئی ، تحقیقات جاری

    جمعیت علماء اسلام(جےیوآئی ) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان خود گاڑی میں نہیں تھے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں واقعہ سیکٹر ایف 10 میں پیش آیا۔


    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل بعد نماز جمعہ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جبکہ میانوالی میں 24 اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج کیا جائے گا۔

    عمران صاحب ڈرامے نہ کریں،استعفی دیں، گھر جائیں،مریم اورنگزیب

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اسی طرح جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں سہ پہر 3 بجے کل احتجاج ہوگاجبکہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پہ 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی و معاشی بدحالی کا ذمہ دار اسے قرار دیا۔

    پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنان نے مظاہرے کے دوران سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں حکومت عوام کو خود سوزی پر مجبور نہ کرے-

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

    حکومت اور عمران خان کو بد دعائیں دینے والا شخص گرفتار

  • پاکستان کے پانچ بڑے پریس کلبز کی شہباز گل کی طرف سےعاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت

    پاکستان کے پانچ بڑے پریس کلبز کی شہباز گل کی طرف سےعاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت

    پاکستان کے پانچ بڑے پریس کلبز کے صدور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی طرف سے سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کی جانب سے سینئر صحافی اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک عہدیدارکی جانب سے خاتون صحافی کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی اوردھمکی آمیز گفتگو اور لب و لہجہ کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت اپنی ناکامیوں پر تنقید کا جواب اگر دھمکیوں سے دے گی تو اس سے صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

    خاتون اول پر بنا سوچے سمجھے حملے کئے جاتے ہیں ،مریم صفدر چند صحافیوں کےساتھ مل کر…

    فاضل جمیلی، ارشد انصاری، شکیل انجم، عبدالخالق رند اور ایم ریاض نے کہا کہ شہباز گل صحافی برادری سے معافی مانگیں بصورت دیگر پاکستان کے تمام پریس کلبز میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی اور ان کی میڈیاکوریج کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    صحافی برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ شہباز گل نے دھمکیاں دیکر صحافیوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی کوشش کی ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر عاصمہ شیرازی یا کسی اور صحافی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ایف آئی آر حکومت اور شہبازگل کے خلاف براہ راست درج کروائی جائے گی۔

  • بنگلہ دیش:اسلام کو بطور قومی مذہب قبول نہیں کیا جائے گا ،ملک میں 1972 کا آئین واپس لانے کی تیاری

    بنگلہ دیش:اسلام کو بطور قومی مذہب قبول نہیں کیا جائے گا ،ملک میں 1972 کا آئین واپس لانے کی تیاری

    بنگلادیش کی حکمران جماعت 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کی تیاری کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی حکمران جماعت ملکی آئین کو سیکولر ازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کررہی ہےحکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی-

    کورونا ویکسین لگوانے سے انکار، معروف کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

    رپورٹ کے مطابق اس ترمیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہونے کا امکان ہے اور اس اقدام سے اسلام بنگلادیش کا قومی مذہب نہیں رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمٰن کے دیئے گئے 1972 کےآئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    برطانیہ میں کووڈ کی تباہ کاریاں پھرانتہا کوپہنچ گئیں:وزیرصحت ساجد جاوید بھی میدان…

    جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن نے کہا ہےکہ ملک میں 1972 کا آئین واپس لایا جائے گا اور اسلام کو بطور قومی مذہب قبول نہیں کیا جائے گا۔

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ تباہ

    واضح رہے کہ بنگلادیش کی پارلیمنٹ میں حکمران جماعت ’بنگلادیش عوامی لیگ‘ کو اکثریت حاصل ہے اس لیے اسے اس ترمیم کی منظوری میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

    ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا آپریشن،اسرائیلی موساد کا منصوبہ ناکام ، 15…