Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز کی خواتین نومبر میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے پاکستان آئیں گی پی سی بی کے یوٹیوب چینل کے ذریعے دنیا بھر میں لائیو سٹریم کیا جائے گا۔

    ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے 8، 11 اور 14 نومبر کو کراچی میں ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں 21 نومبر سے 5 دسمبر تک ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گی۔

    پری سیریز کیمپ 23 اکتوبر سے 5 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوگا۔

    جنوری فروری میں جنوبی افریقہ اور جون جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے کے بعد 2021 میں پاکستانی خواتین کی یہ تیسری دو طرفہ سیریز ہوگی۔ اسٹافائن ٹیلر کا ویسٹ انڈیز یکم نومبر کو کراچی پہنچے گا جو کہ ایک باہمی دورے کے لیے ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے یہ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ ، تشہیر اور ترقی کے لیے ایک بہترین سیریز ہوگی ، اس کے علاوہ دونوں فریقوں کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیم کے بعد ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیم بھی پاکستان آئے گی جو دسمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    دوسری جانب ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے 18 رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔

    پاکستان ویمن ٹیم میں جویریہ خان کے علاوہ ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ ،فاطمہ ثنا، ارم جاوید، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرا امین اور سدرا نواز کو بھی پاکستان ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    معاون عملہ: فزا عابد (ٹیم منیجر) ، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ) ، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ) ، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ) ، صبور احمد (طاقت اور کنڈیشن کوچ) ، زبیر احمد (تجزیہ کار) ، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (ہیڈ فزیوتھیراپسٹ) اور رابعہ صدیق (فزیوتھیراپسٹ)-

    سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا کیمپ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 5 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر ، کراچی میں جاری رہے گا۔ کیمپ کے اختتام پر ٹیم ہوٹل شفٹ ہو گی۔

    واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز 21 نومبر سے زمبابوے میں ہوں گے۔

  • حکومت اور عمران خان کو بد دعائیں دینے والا شخص گرفتار

    حکومت اور عمران خان کو بد دعائیں دینے والا شخص گرفتار

    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو بد دعائیں اور گالیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے تنگ شہری نے مسجد میں اعلان کیا اور خواتین اور بچوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی حکومت سے جان چھڑانے کیلئے بد دعائیں کریں۔

    شہری کی جانب سے عمران خان کو بد دعائیں دینے کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ہوتی پولیس نے شہری کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

    خیال رہےکہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    پی ڈی ایم نے کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

  • وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری

    وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ کو) لاہو رکا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جمعے کو ون آن ون ملاقات ہوگی، اپوزیشن کےاحتجاج سے متعلق پنجاب حکومت کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

    وزیراعلی پنجاب صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور کے بارے میں آگاہ کریں گے، وزیراعلی بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات پر وزیراعظم کوبریف کریں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت انتظامی اجلاس بھی منعقد ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے پنجاب حکومت کی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

    مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی

    وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔ پارٹی کی لیڈرشپ، اہم وزرا اور انتخابی مہم کی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم نے کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔

  • بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت

    بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت

    بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق گیس ذخائر جندران ویسٹ ایکس ویل سے دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 24 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکلے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 1627 میٹر گہرائی کے بعد گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر قدرتی گیس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران اور قلت پیدا ہونا معمول ہوتا جا رہا ہے، بحران اور قلت پر قابو پانے کے لئے حکومت نے درآمد ہونے والی گیس پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے-

    اس دوران حکومت نے گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت قدرتی گیس اور ایل این جی کو ملا کر نیا ٹیرف متعارف کروایا جائیگا، جس کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے اضافہ ہو جائیگا۔

    سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور، سی این جی سمیت دیگر سیکٹر کو پہلے ہی ایل این جی پر منتقل کر دیا ہے، تاہم اب گھریلو صارفین کی منتقل ہونے سے فی یونٹ بل 200سے بڑھ کر دو ہزار روپے تک ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ذخائر کم ہورہے ہیں، سردیوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ وقتی تکلیف ہے کیونکہ گیس کے شپمنٹس آرہے ہیں اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کہ غریب طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، ریلیف پالیسی بنائی جارہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے صحت کارڈ صوبے کے شہریوں کو نہیں ملا، ٹارگٹڈ سبسڈی کارڈ سندھ میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

    عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری

  • عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری

    عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی اور قدرتی گیس کو ملا کر ٹیرف کو تبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیا جس کے بعد گھریلو صارفین کے ماہانہ بل میں16 سو روپے اضافہ ہونے کے تجاویز سامنے آ گئیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر قدرتی گیس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران اور قلت پیدا ہونا معمول ہوتا جا رہا ہے، بحران اور قلت پر قابو پانے کے لئے حکومت نے درآمد ہونے والی گیس پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے-

    اس دوران حکومت نے گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت قدرتی گیس اور ایل این جی کو ملا کر نیا ٹیرف متعارف کروایا جائیگا، جس کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے اضافہ ہو جائیگا۔

    سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور، سی این جی سمیت دیگر سیکٹر کو پہلے ہی ایل این جی پر منتقل کر دیا ہے، تاہم اب گھریلو صارفین کی منتقل ہونے سے فی یونٹ بل 200سے بڑھ کر دو ہزار روپے تک ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے گیس بحران پر قابو پانے کے لئے گھریلو صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ نہ صرف ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا بلکہ چولہا جلانا بھی ناممکن ہو جائیگا۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ذخائر کم ہورہے ہیں، سردیوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ وقتی تکلیف ہے کیونکہ گیس کے شپمنٹس آرہے ہیں اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کہ غریب طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، ریلیف پالیسی بنائی جارہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے صحت کارڈ صوبے کے شہریوں کو نہیں ملا، ٹارگٹڈ سبسڈی کارڈ سندھ میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

  • بچوں کی پیدائش آپریشن سے کیوں؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی

    بچوں کی پیدائش آپریشن سے کیوں؟ نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی

    ایک عرصے سے آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے تاہم اب امریکا میں ہونیوالی نئی تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ حمل کے دوران ڈپریشن اور ذہنی بے چینی یا انزائٹی سے آپریشن سے بچے کی پیدائش کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق یہ تحقیق مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے کی اس سے قبل مزاج اور ذہنی بے چینی سے منسلک امراض کو حاملہ خواتین میں بچے کے کم پیدائشی وزن اور قبل از وقت پیدائش سے جوڑا جاتا ہے مگر اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں حاملہ خواتین میں آپریشن سے بچوں کی پیدائش کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ نتائج سے اس بات کی اہمیت کا پھر اعادہ ہوتا ہے کہ حاملہ خواتین میں ڈپریشن اور انزائٹی امراض کی بہتر شناخت اور علاج کی ضرورت ہے یہ سمجھنا بھی انتہائی ضروری ہے کہ کس طرح مزاج سے جڑے ذہنی امراض آپریشن سے بچوں کی پیدائش کا خطرہ بڑھاتے ہیں جس کے ماں اور نومولود پر مختصر اور طویل المعیاد اثرات پہلے ہی ثابت ہوچکے ہیں۔

    اس تحقیق میں 2008 سے 2017 کے دوران 15 سے 44 سال کی خواتین کے ہاں 3 لاکھ 60 ہزار بچوں کی ہسپتال میں پیدائش کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا محققین کے مطابق حمل کے دوران ڈپریشن اور انزائٹی کے ماں اور بچے پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن سے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ اگلی بار بھی بچے کی پیدائش اسی طریقے سے ہوگی، جبکہ اس طریقہ کار سے متعدد خطرات بشمول بلڈ کلاٹس کا امکان، انفیکشن اور دیگر جڑے ہوئے ہیں۔

    تحقیق میں شامل محققین کہنا تھا کہ ذہنی امراض اور آپریشن سے بچے کی پیدائش کے درمیان تعلق کو واضح کرنے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور یہ سمجھنا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟-

    واضح رہے کہ پاکستان میں آپریشن کے زریعے بچوں کی پیدائش کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجوہات اکثر بچے کو جنم دینے والی ماؤں کو بھی پتہ نہیں ہوتیں جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقرر کردہ معیار کے مطابق کسی بھی ملک میں آپریشن کے زریعے بچے کی ولادت کا تناسب 15 فیصد سے تجاوز نہیں ہونا چاہئے پاکستان میں اس کا کیا تناسب ہے اس حوالے سے کوئی اعداد و شمار موجود نہیں کیونکہ سرکاری سطح پر ہسپتالوں سے ریکارڈ اکھٹا نہیں کیا جاتا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن سے بچوں کی ولادت کا تناسب پاکستان میں کہیں زیادہ ہے۔ اس کی آخر کیا وجہ ہے ؟-

    اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری اور معروف گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر شیر شاہ سید کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آپریشن میں اضافے کی ایک وجہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے، ” بعض اوقات کھبی کوئی مسلئہ ہوا مثلاً کوئی انفیکشن ہوجاتا ہے اور ڈاکٹر محسوس کرتا ہے کہ اپریشن پہلے کر دینا زیادہ مناسب ہے تو آپریشن کر دیا جاتا ہے، ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ نارمل ڈیلوری کی جائے تو دس ہزار روپے مل جاتے ہیں لیکن اگر آپریشن کیا جائے تو اس سے تیس ہزار مل جاتے ہیں ، اس لئے بعض ڈاکٹر یہ کام کر ڈالتے ہیں۔ اور بعض آپریشن اس لئے ہوتے ہوں گے کہ جونئیر ڈاکڑز کو سیکھایا جا سکے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی ethical practice نہیں ہے۔‘‘

  • پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے   آرمی چیف

    پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بہاولپور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے اسرانی اور خیرپور تامیوالی (کے پی ٹی) میں تشکیل کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے کے مطابق میکانائزڈ فوجیوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا جس میں تشکیل کے آپریشنل سائیکل میں جارحانہ مشقیں شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے KPT رینجز پر مختلف ہتھیاروں کے نظام کی فیلڈنگ فائرنگ بھی دیکھی۔ اس میں آرمر ، میکانائزڈ انفنٹری سمیت مختلف اجزاء کا مربوط فائر پاور ڈسپلے شامل تھا۔

    آرٹلری ، ایئر ڈیفنس ، اے ٹی جی ایمز کو پاک فضائیہ اور جنگی ہوا بازی کی مناسب مدد حاصل ہےچیف آف آرمی سٹاف نے تربیت کے اعلی معیار اور تشکیل کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

    فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ،چیف آف آرمی سٹاف نے ہمارے مخالفین کے مذموم ڈیزائنوں کو شکست دینے کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کے مطابق حقیقت پسندانہ تربیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ پاک فوج علاقائی سالمیت اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف تمام مشکلات کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    قبل ازیں ، آمد پر ، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔

  • افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے   وزیر خارجہ

    افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    افغانستان کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت آن لائن ویزے پر نادرا کا سروس چارج 8.18 ڈالرز دسمبر تک ختم کر دیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانوں کی پاکستان آمد سے متعلق گیٹ پاس کی شرط ختم کردی ہے، افغانستان سے میڈیکل اور ایمرجنسی کیسز کے لیے ویزا آن ارائیول کردیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان کاروباری شخص کو آن آرائیول ویزہ دیا جائے گا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کاروباری اشخاض کو 5 سال تک کا ملٹی انٹری ویزہ دینے کا بھی مجاز ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دو طرفہ تجارت میں بھی بہتری آئے گی۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان بھی کیا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے پھلوں اور سبزیوں پر ڈیوٹی بھی عائد نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کے سرحد پر پی سی آر ٹیسٹ ختم کر دیے گئے ہیں، افغان قیادت کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ درپیش ہے، افغان حکومت کو ابھی تک کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں ایک روزہ دورے پر کابل گیا، کابل میں طالبان قیادت سے طویل ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم ملا حسن اخوند اور دیگر طالبان وزراء سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل میں دوسری افغان اعلیٰ شخصیات سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، حامد کرزئی، عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور گلبدین حکمت یار سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجارت، سیکیورٹی، پروازوں، سرحدی معاملات اور کئی امور پر بات ہوئی، افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں تسلی بخش اور دوستانہ ماحول میں ہوئیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان قیادت پاکستان کے کردار اور کاوشوں کی معترف تھی، کابل کی نشست کے بعد ایک افغان وفد پاکستان آئے گا، کاسا 1000، ٹاپی اور ٹرانس نیشنل منصوبوں کی افغان قیادت نے حمایت کی۔

  • گوگل کی ویب براؤزر کروم استعمال کرنیوالوں کو وارننگ

    گوگل کی ویب براؤزر کروم استعمال کرنیوالوں کو وارننگ

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ویب براؤزر گوگل کروم کو استعمال کرنے والے 2 ارب سے زائد صارفین کو وارننگ گاری کر دی-

    باغی ٹی وی : امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروم پرخطرناک ہیکرز حملہ کر سکتے ہیں جس سے صارفین کی قیمتی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گوگل نے چند روز قبل ہی بتایا تھا کہ براوزر کروم پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کی سیکیورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں آج گوگل نے اپنے بلاگ میں ایک مرتبہ پھر انکشاف کیا ہے کہ کروم میں مزید سیکورٹی خامیاں اور پیچیدگیوں کو پتہ چلا ہے۔

    دو ہفتوں سے بھی کم عرصہ قبل چار سنگین خطرات کی تصدیق کے بعد ، گوگل نے ایک نیا بلاگ پوسٹ شائع کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کروم میں مزید پانچ ‘ہائی’ ریٹیڈ کمزوریاں پائی گئی ہیں اور ساتھ ہی 11 دیگر خامیاں بھی پائی گئی ہیں ان خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارفین کی انتہائی قیمتی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس لیے گوگل نے کروم صارفین کو منتبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد کروم کا جدید ترین ورژن اپڈیٹ کریں۔

  • لائیو سٹریمنگ کے دوران  فنکارہ نے شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا

    لائیو سٹریمنگ کے دوران فنکارہ نے شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا

    بیجنگ: لائیو سٹریمنگ کے دوران فنکارہ نے محض شائقین کے اکسانے پر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو فنکارہ اور انفلوئنسر 25 سالہ خوبرو زیاؤ ماؤ ماوڑی نے شائقین کے اکسانے پر لائیو سٹریم میں کیڑے مار دوا پی لی جس کے نتیجے میں اس کی جان چلی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اپنی ذہانت اور خوبصورتی کی وجہ سے زیاؤ ماؤ ماوڑی بہت مقبول ہوئیں اور صرف 38 ویڈیوز سے ان کے مداحوں کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی تھی۔

    اس بارسرجیکل سٹرائیک پر بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کی جائے گی، بھارتی وزیر…

    25 سالہ خوبرو زیاؤ ماؤ ماوڑی پہلے ہی شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور چند روز قبل وہ چینی سوشل میڈیا ایپ ’ڈویپن‘ پر موجود تھیں، براہ راست نشریات کے دوران انہوں نے نے کہا کہ مداح جانتے ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے ہسپتال میں بھی زیر علاج رہیں-

    ان کے قریبی دوست کی اطلاع کے مطابق کسی نے انہیں کیڑے مار دوا پینے پر اکسایا جسے پینے کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

    چینی انفلوئنسر کی موت کے بعد ویڈیو اور سکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہونے لگے، بعض مقامات پر شائقین کہتے ہیں کہ ’اسے یعنی (کیڑے مار دوا) کو جلدی پیو۔

    فنکارہ کے قریبی دوست نے بتایا کہ زیاؤ ماؤ ماوڑی کا ار ادہ خودکشی کا نہیں تھا صرف کیڑے مار دوا اپنے ساتھ ویڈیو میں رکھ کر اپنے پرانے دوست کی توجہ حاصل کرنا تھی جس سے کچھ عرصہ قبل ان کی ناراضگی ہوگئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لائیو سٹریم میں موجود ان تمام افراد پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکسانے پر خاتون زہر پینے کی طرف راغب ہوئیں۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار