Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گوجرہ:سکول بس اور رکشہ میں تصادم ،5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی

    گوجرہ:سکول بس اور رکشہ میں تصادم ،5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی

    پنجاب :گوجرہ میں سکول بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 302 ج ب کا رکشہ ڈرائیور شاہد مذکورہ گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہا تھا ٹوبہ روڈ 299ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک بس نے رکشہ کو ٹکر ماری-

    حادثہ میں اسکول جانے والے 5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں رکشہ کا ڈرائیور بھی دم توڑ گیا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ ،ایشال اوردوسری کلاس کی طالبات آمنہ اورعائشہ دم توڑ گئیں۔

    ایمان، شانزہ اور خدیجہ شدید زخمی ہوگئیں جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا ٹی ایچ کیو اسپتال سے شانزہ اور خدیجہ کو الائیڈ اسپتال ریفرکردیا گیا بس ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ہے-

    اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ٹریفک حادثہ، میں سات افراد جاں بحق ہو گئے تھے-

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث پیش آیا ،جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں،حادثہ رات گئے بارش کے باعث پیش آیا،پولیس کے مطابق گاڑی رات گئے طوفانی بارش کے باعث کھائی میں گری ،پولیس کو صبح خبر ہوئی ،تمام افراد شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بہارہ کہو سے ہے حادثے کے بعد گاڑی صبح تک کھائی میں پڑی رہی-

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ایک ہی گھر کے سات افراد کی موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا، حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین رات بھر انہیں تلاش کرتے رہے لیکن گاڑی کھائی میں گرنے کی وجہ سے ان کی موت ہو جانے کے بعد کوئی بھی کال ریسیو نہ کر سکا، صبح حادثے کی اطلاع ملی تو پولیس موقع پر پہنچی اور لواحقین کو اطلاع دی-

  • دیوسائی ،غذر ، کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری

    دیوسائی ،غذر ، کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری

    دنیا کے دوسرے بلند ترین میدان دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دنیا کی چھت کہلائے جانے والے بلند ترین مقام دیوسائی، ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں پر برف کی سفید موتی بکھر گئے، بلند میدان دیوسائی میں برفباری کے بعد ٹورسٹ پولیس نے سیاحوں کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دی-

    برف باری سے دیوسائی کی رونقیں بڑھ گئیں، قدرتی نظارے اور بھی حسین ہوگئےسیاحتی مقام دیوسائی میں برفباری کے باعث 4 انچ برف جم گئی، برفباری کے بعد دیوسائی روڈ کو آمدورفت کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    ڈی پی سی تقریب حلف برداری،ملک کی نامور شخصیات کی شرکت

    دیوسائی کے علاوہ استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیا مر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی ہونے والی پہلی برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہو گیا ہے جب کہ سیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے۔

    دیا مر کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پہ ہونے والی برفباری کے باعث ناران نیشنل ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد

    اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دیا مر نے کہا تھا کہ مسافر بابو سر ناران نیشنل ہائی وے پہ سفر کرنے سے اجتناب برتیں۔ اس ضمن انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے لینڈ سلایڈنگ کا خطرہ ہے۔

    ڈپٹی کمشنر دیا مر نے کہا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بابوسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور سیاحوں کی برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے شاہراہ بابوسر کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے لہذا مسافر اور سیاح متبادل شاہراہ کا استعمال کریں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

  • پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس متاثر، بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

    پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس متاثر، بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

    پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ اسپیڈ مکمل بحال نہ ہوسکی صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ایشیا اور یورپ میں ڈبل اے ای ون کیبل میں 18گھنٹے بعدبھی فالٹ دورنہ کیاجاسکا ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی دوسرے روز بھی متاثر ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے قریب انٹرنیٹ کیبل خراب ہونے سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، ڈیٹا ٹریفک کو کم صلاحیت والی کیبلز میں منتقل کیا جانے لگا۔

    پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ فالٹ دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،یو اے ای میں ہمارے پارٹنرزفالٹ دورکررہے ہیں۔

    انٹرنیٹ کی رفتار اچانک سست ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق فالٹ والی کیبلز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جلد فالٹ دور کردیا جائے گا۔

    تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ انٹرنیٹ سروسز کب تک بحال ہوں گی۔ اتھارٹی کے مطابق زیر آب کیبلز میں خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبرہے کہ، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو کئی روز مسائل کا سامنا ہو گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔

    موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے خاتون کے کپڑوں کو آگ لگ گئی،حالت تشویشناک

    ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہے۔

    اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں دوروز سے انٹر نیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

  • آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ  کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی پوتی نویا نویلی نندا کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟-

    باغی ٹی وی : نویا نویلی نندا اور آریان خان نے لندن میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی اور مبینہ طور پر وہ قریبی دوست ہیں گزشتہ برس کے آخر میں اس سال نویا نویلی نندا نے نیویارک کی فورڈم یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور وبائی امراض کی وجہ سے ایک ورچوئل تقریب میں شرکت کی تھی-

    "گریجویشن کی تقریب باقاعدہ طور پر نیویارک میں آج رات کالج کے احاطے میں منعقد ہوئی جسے ایک ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا نویا نے اس موقع پر پورے خاندان کو اکٹھا کیا جبکہ بگ بی نے اس خاص لمحے کو بیان کیا تھا۔

    دوسری طرف نویا اور آریان کے درمیان کافی مضبوط دوستی ہے آرایان کے ساتھ لی گئیں تصاویر نویا نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی وائرل ہوئیں اور لوگوں کی طرف سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں-

    دوسری جانب آرایان خان بھی اپنے سوشل میڈیا پر نویا کے مختلف اوقات میں لی گئیں تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جن کو مداھوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے-

    اس کے علاوہ ایک ایم ایم بھی سامنے آیا جس میں دونوں کو بے حد نزدیک دیکھا ویڈیو کلپ کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں میں دوستی کس حد تک اور کتنی مضبوط ہے-

    جبکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دونوں کی دوستی کو ” لو جہاد ” کا نام دیا جا رہا ہے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید اسی لیے آریان کو جھوٹے کیس میں پھنسا کر سزا دی جا رہی ہے کہا جا رہا ہے کہ یہ انتےہلا پسد ہندوؤں اور مودی سرکار کی سازش ہے جس سے دیگر خانز بھی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ ہندو اداکار ان کی شہرت اور کامیابیوں سے تنگ ہیں کیونکہ خانز کے بچے اس عمر میں بھی ستارے بنے ہوئے ہیں اور کافی شہرت رکھتے ہیں-

    جبکہ شاہ رخ کے چند مداحوں کا ماننا ہے کہ آریان خان کا مسئلہ صرف اس لیے میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے تاکہ گذشتہ دنوں گجرات کی بندر گاہ سے پکڑی جانے والی تین ہزار کلو گرام منشیات سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ گجرات کی ایک بندرگاہ سے ہزاروں کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی تھی اور اس بندرگاہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے قریب کہے جانے والے بڑے تجارتی گروپ ’اڈانی گروپ‘ کے زیر نگرانی چلتی ہے۔

    جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آریان کی گرفتاری کی دستاویزات کے مطابق ان سے ملنے والی منشیات کی مقدار اتنی کم تھی کہ انھیں حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ آریان کے وکیل ستیش مانشندے نے سختی سے اپنے مؤکل پر عائد الزامات کی تردید کی ہے۔

    "لوجہاد ” کیا ہے؟

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ’لو جہاد‘ (Love Jihad) کے خلاف ایک بل پیش کیا جائے گا جس میں ’لو جہاد‘ کو غیر ضمانتی جرم قرار دیتے ہوئے کلیدی ملزم اور اس کا ساتھ دینے والوں کے لیے پانچ سال کی سخت سزا کا اہتمام کیا جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ جبراً تبدیلیِ مذہب (ہندو سے مسلمان) بنا کر شادی کروانے کا سلسلہ اب بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لیے ریاستی حکومت اسمبلی میں اس کے خلاف قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ واضح ہو کہ اس سے پہلے بھی ریاستی حکومت کی طرف سے اس ضمن میں قانون سازی کا اشارہ دیا جا چکا تھا۔ اس مہینے کی ابتدا میں ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا تھا کہ ’لو کے نام پر کوئی جہاد نہیں ہو گا۔ جو ایسی حرکت کرے گا، اسے ٹھیک کر دیا جائےگا اور اس کے لیے قانونی نظام بنایا جائے گا۔

    گذشتہ ایک دہائی میں جب کوئی غیر مسلم (خاص طور پر ہندو) لڑکی ایک مسلم لڑکے سے شادی کرتی ہے تو ہندوتوا وادی تنظیموں کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ شادی ایک سازش کے تحت کی گئی ہے اور یہ تنظیمیں اس طرح کی شادی کو ’لو جہاد‘ کا نام دیتی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ مسلمان بین الاقوامی سازش کے تحت کرتی ہیں، جس کا حتمی مقصد اسلام اور مسلمانوں کا غلبہ قائم کرنا ہے۔

    اس حوالے سے گزشتہ برس ماہ ستمبر میں بھارت میں ہندوتوا آئیڈیالوجی کی سرکردہ تنظیم راشریہ سویم سیوک (آر ایس ایس) کے ہندی ترجمان رسالے ’پانچ جنیہ‘ نے ایک کور سٹوری شائع کی تھی جس کا عنوان تھا ’پیار کا اسلامی قتل۔‘

    اس سٹوری میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلمان لڑکے ایک سازش کے تحت اپنا نام بدل کر ہندو لڑکیوں سے پیار کرتے ہیں، پھر لڑکی کا مذہب بدلوا کر شادی کرتے ہیں اور آگے چل کر وہ کسی اور لڑکی کو اپنا شکار بناتے ہیں اور پہلی کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لیے اسے قتل کر دیتے ہیں۔

    سٹوری کے مطابق اس طرح کی دھوکہ دہی، مذہب تبدیل کروانے، نکاح اور قتل کی ترغیب ان مسلم نوجوانوں کو ان تنظیموں سے ملتی ہے جو بھارت کو اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں۔

    تاہم ماہرین ایسے تمام الزامات اور دعووں کوسفید جھوٹ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب باتیں مسلمانوں کے خلاف پروپگنڈا کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    کیرالہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس این سی استھانا کا کہنا تھا کہ ان دعووں میں کوئی حقیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہندو لڑکیوں کو زبردستی مسلمان بنا کر شادی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور یہ قانون اس سے نمٹنے کے لیے بنایا جا رہا ہے تو ملک کی مختلف ریاستوں میں پہلے سے ہی جبراً تبدیلیِ مذہب کے خلاف قانون موجود ہے۔ حکومت کو اس کا استعمال کرنا چاہیے۔‘

    این سی استھانا مزید کہتے ہیں کہ ’جبراً تبدیلیِ مذہب کے خلاف قانون سے بھی اگر اس سے مبینہ مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ہو تو ایسا کرنے والوں کے خلاف اغوا کرنے کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اگر لڑکی کے ساتھ زبردستی ہوئی ہے۔ اغوا کرنے کے جرم میں دس سال کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ مجوزہ قانون کے تحت تو صرف پانچ سال سزا کی تجویز ہے۔‘

    لو جہاد کے مبینہ معاملے میں ریاست کیرالہ کا نام اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہاں سب سے پہلے 2009 میں ’ہندوجاگرتی‘ نامی ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ کیرالہ میں مسلم یوتھ فورم نام کی تنظیم نے ’لو جہاد‘ کا ایک پوسٹر لگوایا ہے، جس میں مبینہ طور پر ہندو لڑکیوں کو ’پیار و محبت کے جال میں پھنسا کر‘ ان کامذہب تبدیل کروانے اور پھر ان سے شادی کر لینے کی بات کی گئی ہے۔

    اسی کے بعد ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے اس طرح کے دعوے ملک کے دوسرے حصوں میں بھی کیے جانے لگے۔ تاہم کیرالہ پولیس کی تفتیش میں’لو جہاد‘ کے الزام کو جھوٹا پایا گیا۔

    اس کے علاوہ دوسال تک چلنے والی تفتیش کے بعد کیرالہ ہائی کورٹ نے جانچ کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمارے سماج میں بین المذہبی شادی ایک معمولی بات ہے اور اس میں کوئی جرم نہیں ہے۔‘

    قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ رواں سال کے آغاز میں خود نریندر مودی حکومت پارلیمان میں کہہ چکی ہے کہ موجودہ قوانین کے مطابق لو جہاد جیسی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس وقت کسی مرکزی تفتیشی ایجنسی کے پاس ایسا کوئی کیس ہے۔

  • بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا

    بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا

    وزیر آباد میں بد بخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق موضع وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوا میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کا زبردستی نکاح 50 سالہ ساتھی جواری سے کر دیا۔

    ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد، امتیاز زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے جب کہ متاثرہ لڑکی کے چہرہ پر زخموں کے واضح نشانات ہیں ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

    گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

    اس سے قبل مرغزار کالونی میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مالک مکا ن کو گرفتارکر لیا تھا،سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مکان مالک نے ملازمہ کے اہلخانہ کو اس کی خودکشی کی اطلاع دی اہلخانہ لڑکی کی لاش لیکر پتوکی چلے گئے،گرفتار مکان مالک سے تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے، ہنجروال پولیس نے قاسم نامی شخص کو حراست میں لے لیا فیصل نامی شخص کو پتوکی پولیس نے حراست میں لے لیا،سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ جرم ثابت ہونے پر ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

    ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی…

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں زیادتی کے بعدگھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی تھی وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی-

    پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرنیوالا گروہ پکڑا گیا،52 کلو چرس برآمد

  • امریکی چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر تباہ ، تمام مسافر ہلاک

    امریکی چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر تباہ ، تمام مسافر ہلاک

    کیلیفورنیا: سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر تباہ ہو گیا طیارہ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے سے دو گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہو ئے جبکہ ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہےریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے کئی گاڑیاں بھی نظر آتش ہو گئیں۔

    دنیا زلزلوں کی لپیٹ میں آگئی ، 24 گھنٹوں میں پاکستان،جاپان،بحرالکاہل سمیت درجنوں…

    امریکی بحریہ کا انجینئیر جوہری معلومات فروخت کرنے پر اہلیہ سمیت گرفتار

    طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔

    کنٹرولر بار بار طیارے کو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ 1500 فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    امریکاکےپاس10ہزارسےزائدجوہری ہتھیار :3750باقی بچے:کن پرچلائے؟سوالیہ نشان

    لبنان:آئل فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے اس بارے میں تفصیل سامنے نہیں آئی لیکن رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔

    امریکہ نے تائیوان کوچین سے جنگ کرنے کی نوبت تک اکسا دیا

    صدرجوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان رابطہ، تائیوان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • بھارتی فوج کی جارحیت جاری ،مزید 3 کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی جارحیت جاری ،مزید 3 کشمیری شہید

    سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی :کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 2 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

    شمالی وزیرستان:پاک فوج کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ی باندی پورہ اور اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا اس طرح دس دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں تعداد 8 ہوگئی۔

    دوسری جانب قبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

    مقبوضہ کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

    اس دوران مسلح افراد نے قابض بھارتی فوج کی ٹیم پر حملہ کردیا غیر متوقع اور اچانک کئے گئے اس حملے سے بھارتی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔

    حملے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم دوران علاج پانچوں اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

    اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں سابق چیف سیکورٹی گارڈ کا دعویٰ

  • عراق میں پارلیمانی انتخابات: مقتدیٰ الصدر کی جماعت کو بڑی فتح

    عراق میں پارلیمانی انتخابات: مقتدیٰ الصدر کی جماعت کو بڑی فتح

    عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مقتدیٰ الصدر کی جماعت کو بڑی فتح حاصل ہوئی ہے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم نوری المالکی کی جماعت دوسرے نمبر پرہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق عراق میں اتوار کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں شیعہ مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدر کی جماعت ایک بڑی فاتح کے طور پر سامنےآئی ہے اوراس کی پارلیمان میں نشستوں کی تعداد میں گذشتہ انتخابات کی نسبت اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ابتدائی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت میں جماعت دوسرے نمبر پرہے-

    عراق کے مختلف صوبوں سمیت دارالحکومت بغداد سے آنے والے ابتدائی نتائج میں مقتدیٰ الصدر کی جماعت نے 70 سے زیادہ نشستیں جیت لی ہیں انتخابی نتائج کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ اگلی حکومت سازی کے عمل میں کافی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

    مقتدیٰ الصدرکے دفتر کے ترجمان نے 73 نشستوں کا دعوی کیا ہے، جبکہ مقامی خبر رساں اداروں نے بھی یہی اعداد و شمار شائع کیے ہیں عراق کے انتخابی کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ الصدر پہلے نمبر پر ہیں لیکن انھوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ان کی جماعت نے کتنی نشستیں جیتی ہیں۔

    العریبیہ کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ 2019 میں عراق میں بے روزگاری ، مہنگائی اور حکمرانوں کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی تحریک سے ابھرنے والے اصلاحات کے حامی امیدواروں نے 329 رکنی پارلیمنٹ میں کئی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

    مگرایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کو انتخابات میں دھچکا لگا ہے اورانھوں نے 2018 میں منعقدہ گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں کم نشستیں حاصل کی ہیں مقتدیٰ الصدر کی جماعت نے 2018 انتخابات میں 54 نشستیں جیتی تھیں اور حکومتوں کی تشکیل میں ان کا کردار اہم رہا تھا۔

    واضح رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ جماعتوں سے وابستہ مسلح ملیشیاؤں پر مظاہرین کی ہلاکتوں کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔ان ملک گیرمظاہروں میں کم سےکم 600 افراد شیعہ ملیشیا گروپوں کی تشددآمیز کارروائیوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔

    یہ جماعت عراق میں تمام غیرملکی مداخلت کی مخالف کرتی ہے، چاہے وہ امریکا کی طرف سے ہو، جس کے خلاف انھوں نے 2003 کے بعد بغاوت برپا کی تھی۔

    وہ عراق میں تمام غیرملکی مداخلت کی مخالف ہیں، خواہ وہ امریکا کی طرف سے ہو، جس کے خلاف انھوں نے 2003 کے بعد بغاوت برپا کی تھی یا ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے، جس کی انھوں نے عراق کی سیاست میں مداخلت پر تنقید کی ہے۔

    تاہم مقتدیٰ الصدر ایران آتے جاتے رہتے ہیں اورانھوں نے عراق سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔اس وقت عراق میں امریکا کے ڈھائی ہزار فوجی داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے لیے موجود ہیں۔

    اس سے قبل عراق میں اعلی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹروں کا تناسب 41% رہا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات میں 9077000 افراد نے ووٹ ڈالا جبکہ مبصرین کی جانب سے توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس مرتبہ انتخابات میں عوامی شرکت کا تناسب بہت کم رہے گا۔

    انتخابات کے سلسلے میں مختلف صوبوں میں ووٹروں کا تناسب اس طرح رہا :اربیل 46% ، سلیمانیہ 37% ، کرکوک 44% ، صلاح الدین 48% ، انبار 43%. ، بصرہ 40% ، ذی قار 42% ، نجف 41% ، كربلاء 44%، اور بابل اور ديالى 46%.

    انتخابی کمیشن کے سربراہ جلیل عدنان نے کل اتوار کے روز بتایا تھا کہ انتخابی نتائج کا اعلان 24 گھنٹوں کے اندر کر دیا جائے گا ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں نظم و ضبط مثالی رہا جو قابل افتخار بات ہے بعض مقامات پر انتخابی خلاف ورزیوں کا ارتکاب ہوا جن کی تفصیلات جلد ہی کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائیں گی۔

    انتخابات کے سلسلے میں اتوار کے روز صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔ واضح رہے کہ 2003ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب قبل از وقت انتخابات کا اجرا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ عراق میں صدام حسین کے زوال کے بعد پانچ پارلیمانی انتخابات ہو چکے ہیں۔2003ء میں امریکا کی قیادت میں فوجی اتحاد کی عراق پرچڑھائی اور سنی مطلق العنان صدر صدام حسین کا تختہ الٹنے کے بعدشیعہ گروپوں اور جماعتوں کا حکومت اور حکومت سازی کے عمل میں پلڑا بھاری رہا ہے۔البتہ اب امریکی قبضے کے دوران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں کمی آچکی ہے اور 2014 میں ملک کے ایک تہائی حصے پر قابض ہونے والے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کوعراقی فورسز نے2017 میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید18 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 42ہزار476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 689 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار648 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 152 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار167،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار48، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار442، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار201، بلوچستان میں 33 ہزار83، آزاد کشمیر میں 34 ہزار354 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار353 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار792 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار502، خیبرپختونخوا 5 ہزار650، اسلام آباد 933، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں   سابق چیف سیکورٹی گارڈ کا دعویٰ

    اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں سابق چیف سیکورٹی گارڈ کا دعویٰ

    کابل: افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے سابق چیف سیکورٹی گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مفرور صدر اشرف غنی کے سابق چیف باڈی گارڈ بریگیڈیئر جنرل پیرازعطا شریفی نے انکشاف کیا کہ اشرف غنی ملک سے فرار ہوتے وقت لاکھوں امریکی ڈالرز لے کر فرار ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دعوے کے حق میں ثبوت و شواہد بھی پیش کرسکتے ہیں۔

    سابق چیف باڈی گارڈ بریگیڈیئر جنرل پیرازعطا شریفی نے بتایا کہ اشرف غنی کے فرار سے قبل انہوں نے نوٹوں سے بھرے تھیلے صدارتی محل میں آتے ہوئے دیکھے تھے جن کی فوٹیج بھی ان کے پاس موجود ہے۔

    افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے، انتونیو گوتریس کی عالمی برادری سے اپیل

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صدارتی محل میں بینک سے ایک آدمی نوٹوں سے بھرے ہوئے تھیلے لے کر آیا تھا جن میں کروڑوں اور یا پھر اربوں ڈالرز موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پیسے دراصل کرنسی ایکدچینج مارکیٹ لے جانے کے لیے تھے جو اشرف غنی اپنے ہمراہ لے گئے۔

    بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ معمول کے مطابق صدارتی محل میں ہر جمعرات کے دن کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے پیسے آتے تھے مفرور اشرف غنی اس بات سے بخوبی واقف تھے اور وہی سارے پیسے لے کر ملک سے فرار ہو گئے۔

    واضح رہے کہ اشرف غنی 15 اگست کو ملک سے اس وقت فرار ہوئے تھے جب ابھی طالبان کابل میں داخل بھی نہیں ہوئے تھے اس وقت میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مفرور صدر اشرف غنی ملک سے 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم کے ہمراہ فرار ہوئے ہیں لیکن اس کی انہوں نے تردید کردی تھی۔

    ہم پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف اپنی بات چیت جاری رکھیں گے امریکا

    دوسری جانب طالبان نے 3 ارب روپے کی رقم افغان مرکزی بینک میں جمع کرا ئی ہے افغان طالبان ترجمان کے مطابق رقم وزارت خزانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے یہ پنجشیر، خوست، کابل اور لوگر سے سابق حکومتی عہدیداروں سے ضبط کی گئی تھی۔

    طالبان کی جانب سے منتقل کی گئی رقم میں امریکی، یورپی، افغانی اور اماراتی کرنسی شامل ہے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق حکومتی اہلکاروں سے ضبط کیا گیا سونا افغانستان کے مرکزی بینک میں جمع ہے۔

    فغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے…