Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے، انتونیو گوتریس کی عالمی برادری سے اپیل

    افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے، انتونیو گوتریس کی عالمی برادری سے اپیل

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ میں طالبان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریس نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے وعدے توڑ دیئے ہیں وعدے ٹوٹنے کا مطلب افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوابوں کا ٹوٹنا ہے –

    انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے پر آرام سے نہیں بیٹھے گا اقوام متحدہ کی طالبان سے روزانہ کی بنیادوں پر بات ہوتی ہے طالبان بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیریئن قوانین کے مطابق بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

    ہم پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف اپنی بات چیت جاری رکھیں گے امریکا

    افغانستان کے دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں اور ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایکشن لے تاکہ سب کچھ تباہی سے بچ سکے-

    انہوں نے کہا کہ ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ افغان معیشت دوبارہ سانس لے سکے لیکن سب کچھ عالمی قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے بغیر ہونا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح طالبان یا حکمرانوں کو پیسہ دینے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت واضح اور پیشہ ورانہ نوعیت کی رہی، بات چیت میں امن و امان اور دہشت گردی کے معاملات پر توجہ مرکوز تھی۔

    فغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے…

    امریکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، بات چیت میں امریکی جانب سے زور دیا گیا کہ افغانستان میں خواتین کو دور نہ کیا جائے۔

    امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق طالبان کی حکومت صرف اقوال کی نہیں بلکہ افعال کی مرہون منت ہو گی، طالبان کے ساتھ امریکیوں سمیت غیر ملکیوں اور افغان شراکت داروں کے لیے محفوظ راستے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا فریقین نے افغان عوام کے لیے براہ راست امریکی انسانی امداد پر بات چیت کی۔

    جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی…

  • مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    گوجرانوالہ: لیگی رہنما خرم دستگیر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گزشتہ رات موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئےسی سی ٹی وی ویڈیو میں 2 افراد کو گیٹ کے سامنے کھڑے ہوکر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درخواست دی گئی ہے، درخواست خرم دستگیر کے چچا زاد عاطف صابر کی طرف سے دی گئی درخواست پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما سردارذوالفقارعلی خان دلہہ نے اپنی ہی لیڈر کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا

    خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر کا کہنا تھا کہ صبح گھر کے گیٹ پر لگی گولیوں کے نشان دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، گزشتہ رات ملازمین نے باہر نکل کر دیکھا تو باہر کوئی نہیں تھا۔

    سی پی او گوجرانوالہ کا چیف ٹریفک آفیسر آفس کا وزٹ، عوام کے لیے مزید سہولیات کے…

    عاطف صابر کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا، فائرنگ کے واقعہ سے متعلق خرم دستگیر کل پریس کانفرنس کریں گے۔

    سی پی او حماد عابد کا کہنا ہے کہ آج دن ڈیڑھ بجےکے قریب فائرنگ کی اطلاع دی گئی، پولیس نےجائے وقوع کا معائنہ کیا ہے، مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

    ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

  • شمالی وزیرستان:پاک فوج کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:پاک فوج کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کی اطلاع پر ، فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا علاقے میں ابھی کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا تھا سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تھا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے تھے-

    قبل ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں پاک فوج کے کپتان شہید ہو گئے تھے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کیا تھا۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکپتن سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ کیپٹن سکندر نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر خواجہ دین عرف شیر خان بھی مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

  • وزیر اعظم حکومت کو شخصی طور پر چلا رہے ہیں      شاہد خاقان عباسی

    وزیر اعظم حکومت کو شخصی طور پر چلا رہے ہیں شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ کے سینئیر رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فوری انتخابات ملک کی ضرورت ہیں ملکی معاملات آئین کے مطابق نہیں چل رہے۔

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم حکومت کو شخصی طور پر چلا رہے ہیں حساس معاملات کو پبلک میں نہیں لاناچاہیے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے ملک کو نقصان ہوتا ہے اس لیے حکومت کو ادارے کے ساتھ مشاورت سے معاملات حل کرنے چاہیئیں۔

    عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا: چودھری پرویزالٰہی

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم چاہیں تو انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات ملک کی ضرورت ہیں ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ملکی معاملات آئین کے مطابق نہیں چل رہے۔

    اس سے قبل قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد اور سابق صوبائی وزیر دلدار چیمہ نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی تھی اس موقع پر چودھری جاوید چٹھہ، سابق چیف گیم وارڈن بدر منیر اور مطلوب ربانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا-

    اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور عوام کو ریلیف دئیے بغیر مستحکم حکومت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، مہنگائی پر ہر حال میں قابو پانا ہو گا، بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

    خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

    انہوں نے کہا تھا کہ شہبازشریف اور ن لیگ کی حکومت نے ہمارے دور کے شروع کیے ہوئے ہر فلاحی منصوبے کو بند کرنے کی کوشش کی، اداروں کے فنڈز منجمد کر دئیے، 1122 جیسے انسانی خدمت کے ادارے کو بھی بند کرنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دس سال تک ن لیگ کی حکومت نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو مکمل نہیں ہونے دیا، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال مکمل ہونے کے باوجود آپریشنل نہیں کیا گیا جس سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس کے جوابدہ شہبازشریف ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما سردارذوالفقارعلی خان دلہہ نے اپنی ہی لیڈر کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا

  • موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے خاتون کے کپڑوں کو آگ لگ گئی،حالت تشویشناک

    موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے خاتون کے کپڑوں کو آگ لگ گئی،حالت تشویشناک

    ملتان: تحصیل شجاع آباد میں موبائل چارجنگ پر لگاتے ہوئے ایک خاتون کرنٹ لگنے سے جھلس گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سعدیہ بی بی نامی خاتون اپنے گھر میں موبائل چارجنگ پر لگانے لگی تو اسے کرنٹ لگا جس کے فوری بعد اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔

    آگ لگنے کے باعث خاتون بری طرح جھلس گئی متاثرہ خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔

    ٹرانسفارمر پھٹنے کا کیس: حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    دوسر ی جانب حیدرآباد لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے کیس میں نیپرا نے حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 23 جولائی کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والے افراد میں ایک 1 حیسکو کا ملازم جبکہ 9 عام لوگ تھے اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 3 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    لبنان:آئل فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    نیپرا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کیے، تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی اور مذکورہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا-

    نیپرا نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا،تاہم حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

    ساس بہو کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

  • خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

    خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے جعل ساز کو گرفتار کرلیا –

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے جعل ساز مصطفیٰ انصاری نے اسلام آباد کے پوش سیکڑ ایف الیون میں دفتر بنا رکھاتھا اور خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے مختلف افراد سے جعل سازی کرکے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے جس سے وزیراعظم ہاؤس کے جعلی لیڑ ہیڈ، اتھارٹی لیڑز، این او سیز اور جعلی سرکاری دستاویزات برآمد کرلیں۔

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے عرب ممالک نے دباؤ ڈالا؟ وزیراعظم نے سچ بول ہی دیا

    ملزم ’نیشنل پیس کونسل فار انڑفیتھ ہارمنی‘ کے نام سے قائم کی گئی خود ساختہ تنظٰم کو حکومت پاکستان سے منظور شدہ ظاہر کرکے لاکھوں روپے کے عوض رکنیت سازی اور تنظیم کا عہدیدار بنانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

    ملزم مختلف افراد سے پیسے لے کر انہیں ذاتی و پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے این او سی بھی فروخت کرتا تھا۔

    ایف آئی اے نے ملزم کی نشان دہی پر اس کے دفتر چھاپہ مارکر وزیراعظم ہاؤس کے جعلی لیڑ ہیڈ، اتھارٹی لیڑز، این او سی، جعلی سرکاری دستاویزات، کمپیوٹر، موبائل فون، پارٹی کی رسیدیں، لیڑ ہیڈ، بڑی تعداد میں مختلف لوگوں کے نام پارٹی کے جاری شدہ کارڈ اور سیاسی شخصیات کے ساتھ بنی تصاویر برآمد کرلیں۔

    ایف آئی اے حکام کا کہناتھا کہ ملزم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنی تصاویر استعمال کرکے اور مختلف سرکاری عہدے رکھنے کا بتا کر لوگوں کو سرکاری نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر رقوم ہتھیانے میں بھی ملوث ہے۔

    ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

    ملزم زیادہ تر خیبرپختونخوا کے شہریوں کو اپنا نشانہ بناتا تھا، ملزم سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم پارٹی ممبر شپ کے نام پر تین لاکھ افراد سے ممبر شپ کے نام پر بھاری رقم اکھٹی کرچکا ہے۔

    ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان کا کہنا تھا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے چار دن کا ریمانڈ حاصل کرلیاگیا تفتیش میں مزیدانکشافات کی توقع ہے۔

    علاوہ ازیں ملزم مصطفی انصاری نے نیشنل پیس کونسل کے نام سے سیاسی جماعت بنا کر2015 میں الیکشن کمیشن میں رجسڑد کرائی تھی جس کو 2017 میں کنیسل کیا گیا، تاہم ملزم نے پارٹی دوبارہ بحال کرائی لیکن تین سال سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے اس کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

    ٹرانسفارمر پھٹنے کا کیس: حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد

  • عراق میں داعش کے نائب رہنما سمیع جاسم  گرفتار

    عراق میں داعش کے نائب رہنما سمیع جاسم گرفتار

    بغداد :عراق کا کہنا ہے کہ اس نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے فنانشل چیف کو اپنے ملک سے باہر کئے گئے ایک آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے سمیع جاسم کو انتہائی مطلوب شخص قرار دیا گیا تھا اور ان کی اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔


    عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سمیع جاسم الجبوری کو ایک انتہائی مشکل آپریشن کے دوران عراق کی قومی انٹیلی جنس سروس نے گرفتار کیا ہے۔

    انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ آپریشن کس ملک میں کیا گیا۔ عراقی وزیر اعظم نے بتایا کہ سمیع جاسم کو حاجی حامد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور وہ داعش کے سابق سربراہ ابو بکر البغدادی کے نائب تھے۔

    انھوں نے آپریشن کی مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا ہے کہ ’’جب ہمارے (عراقی سیکورٹی فورسزکے) ہیروز انتخابات کو محفوظ بنانے پر توجہ مرکوز کررہے تھے توعراقی انٹیلی جنس سروسز کے اہلکار سمیع جاسم کو پکڑنے کے لیے ایک بیرونی پیچیدہ آپریشن کررہے تھے۔

    بی بی سی کے مطابق عراقی حکام جاسم کی گرفتاری کو اہم کامیابی اور داعش کیلئے بڑا جھٹکا قرار دے رہے ہیں۔ جاسم کے بارے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ نہ صرف مالی امور کے نگران تھے بلکہ بیرون ملک آپریشنز میں بھی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکربغدادی 2019ء میں شام کے شمال مغربی علاقے میں امریکا کی خصوصی فورسز کی چھاپا مار کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے امریکی محکمہ خارجہ نے اس وقت جاسم سمیت داعش کے رہ نماؤں کے اتاپتا سے متعلق معلومات فراہم کرنے پربھاری انعام کی پیش کش کی تھی۔

  • پی ٹی آئی رہنما سردارذوالفقارعلی خان دلہہ نے اپنی ہی لیڈر کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما سردارذوالفقارعلی خان دلہہ نے اپنی ہی لیڈر کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا

    صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ،سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیئے سردارذوالفقارعلی خان دلہہ کے پٹرول پمپ پر مہنگے داموں پٹرول کی فروخت جاری-

    باغی ٹی وی : تبدیلی کہیں اور آئی یا نہیں چکوال میں ضرور آچکی ہے ،ایک طرف کپتان کے گراں فروشی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے تو دوسری طرف ان کی ٹیم کے اپنے ہی کھلاڑی گراں فروشی میں سب سے آگے ہیں اور عوام کی جیبیں کاٹ پر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے-

    حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی اپنے ذاتی پٹرول پمپ دلہہ پٹرولیم سروسز (Exceed Petroleum)نزد نیلا دلہہ انٹرچینج پر دو روپے فی لیٹر مہنگا پٹرول بیچ کر عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال رہے ہیں سرکاری نرخ پس پشت ڈال کرریاستی رٹ چیلنج ،نہ کوئی روکنے والا ،نہ ٹوکنے والا اور نہ ہی پوچھنے والا ہے-

    پٹرول پمپ مینجر سے جب کوئی صارف زائد نرخ وصول کرنے کی شکایت کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ یہی قیمت ہے یہی ادا کرنا ہو گی، صارف اگر حکومتی نرخ پر اصرار کرے تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں،کریڈیبل نیوزپاکستان کو موصول ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے-

    ملک بھر میں اس وقت پٹرول کی موجودہ قیمت 127.30روپے ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر دو روپے کا مزید بوجھ ڈال کر 129.20روپے میں سرعام فروخت کررہے ہیں-

    سردار ذوالفقار دلہہ کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں،ان کے پٹرول پمپ پر حکومتی نرخ پر پٹرول کی فروخت ہو رہی ہے آج انہوں نے نرخ چیک کیا، جب انہیں بتایا گیا کہ صارف کی طرف سے بطور ثبوت ویڈیو موجود ہے جو آپ سے شیئر کی جارہی ہے تو انہوں نے فون کاٹ دیا ،ویڈیو دیکھنے کے بعد کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا-

    جبکہ ان کے فون نمبر پر متعدد بار رابطے کی کوشش کی مگر انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی اسی پٹرول پمپ کے حوالے سے پٹرول کے سرکاری نرخ سے تین روپے زائدوصولی کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ڈپٹی کمشنر چکوال نے زائد نرخ وصولی کے حوالے سے ایکشن لیا تھا ۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے جہاں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا وہیں وزیراعظم نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کیا اور سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے کا عندیہ بھی دیا مگر دوسری جانب حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر پٹرول بیچنے کی بجائے سرعام مہنگے داموں پٹرول فروخت کرکے عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں –

  • انٹرنیٹ کی رفتار اچانک سست ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

    انٹرنیٹ کی رفتار اچانک سست ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

    اسلام آباد: انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک آنے والی کمی آگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک آنے والی کمی کی بنیادی وجہ 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کا آنا ہے۔

    ٹیلی کام کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہو گئی ہے۔

    اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں-

  • صدر مملکت کی مرحوم عمر شریف کے گھر اہلخانہ سے تعزیت کیلئے آمد

    صدر مملکت کی مرحوم عمر شریف کے گھر اہلخانہ سے تعزیت کیلئے آمد

    صدر مملکت نے مرحوم عمر شریف کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مرحوم عمر شریف کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

    عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی

    عمر شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی

    علاوہ ازیں صدرمملکت نے سینیٹرفیصل واوڈا کی رہائش گاہ پرجاکران کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا صدرمملکت نے فیصل واوڈا سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے (مرحومہ) کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

    عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل

    واضح رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر کو جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا عمر شریف چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ڈائیلیسز کے دوران ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

    عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی