Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حجاب نہ پہننے پر خاتون کوتشدد کا سامنا

    حجاب نہ پہننے پر خاتون کوتشدد کا سامنا

    مصر میں خاتون فارماسسٹ کو حجاب نہ پہننے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری خاتون کو ساتھ کام کرنے والی ساتھی خواتین نے حجاب نہ پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طبی مرکز کی دو خواتین ایزیس نامی خاتون کو بری طرح پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

    اندرون وبیرون ملک لڑکیوں کی خریدوفروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے ایزیس کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹنے کی بھی کوشش کی تاہم مرکز کے دیگر ملازمین نے خاتون فارماسسٹ کو مزید تشدد سے بچایا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ایزیس کو اپنی ساتھی خواتین کی جانب سے کافی عرصے سے بُرے برتاؤ کا سامنا تھا اس روز ان خواتین نے ایزیس کو حاضری کے رجسٹر میں دستخط کرنے سے روک دیا اس پر معاملہ جھگڑے اور پھر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

    خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

    خاتون فارماسسٹ نے اپنی دیگر تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں اس پر جسمانی تشدد اور حملے کے نشانات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں

    بھارت: مسلم خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا انسانیت سوز ظلم

    سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں سوشل میڈیا پر عوام کے غم و غصے اور مطالبے پرمقامی گورنر نے واقعے کی تحقیقات اور تمام قانونی اقدامات کیے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

  • سب میرین کیبل کی مرمت مکمل ، انٹر نیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال

    سب میرین کیبل کی مرمت مکمل ، انٹر نیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری سنادی کہا کہ سب میرین کیبل میں خرابی کو مکمل طور پر دور کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی ٹی اے کا کہناہےکہ فجیرہ کے مقام پر خراب ہونے والی 40 ٹیرا بائیٹ کی کیبل کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔


    اس سےقبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی وجہ بننے والی سب میرین کیبل میں خرابی کو دورکردیا گیا ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کیبل کی خرابی دور کیے جانے کے بعد انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کرنے کے لیے مزید کام کیا جارہا ہے۔


    واضح رہےکہ گزشتہ روز فجیرہ کے مقام پر زیر آب 40 ٹیرا بائیٹ کی ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی تھی اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں دوروز سے انٹر نیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس متاثر، بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

    انٹرنیٹ کی رفتار اچانک سست ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

  • "سافٹ بلاک” ٹوئٹر کا صارفین کے لئے نیا پرائیویسی فیچر

    "سافٹ بلاک” ٹوئٹر کا صارفین کے لئے نیا پرائیویسی فیچر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرنے اپنے صارفین کے لیے پرائیوسی فیچر متعارف کرایا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق صارفین اپنے کسی فولور سے تنگ ہیں تو وہ بڑے آرام سے اسے اپنے فولورز کی لسٹ سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا جبکہ لسٹ سے نکالے گئے افراد اپنی ٹائم لائن میں آپ کی ٹوئٹس نہیں دیکھ سکیں گے مگر ان کے پاس ڈائریکٹ میسج کا آپشن ضرور ہوگا۔

    واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس

    کمپنی کے مطابق لسٹ سے ہٹانے والے صارفین کو آگاہ نہیں کیا جائے گا جبکہ وہ دوبارہ اس صورت میں فالو کرسکیں گے اگر آپ نے انہیں بلاک نہیں کیا ہوگا اس فیچر کی آزمائش ایک ماہ سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کرایا گیا ہے اس فیچر کو سافٹ بلاک کا نام دیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/TwitterSafety/status/1447630725746987013?s=20
    اس سے پہلے صارفین کے پاس ان فولو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انہیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔

    ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کیسے کروائیں، تحریر:ام سلمیٰ

    اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ:

    اس فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو اپنی پروفائل میں فولورز میں جانا ہوگا اور وہاں تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں فالوور کو ہٹانے والے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا فیچر کے تحت ان فولو کرنے والوں کو نوٹیفیکشن نہیں بھیجا جائے گا جس سے اسے یہ پتہ چل سکے کہ وہ لسٹ سے نکالا جا چکا ہے لیکن اگر اسے یہ معلوم ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ فولو کر سکتا ہے۔

    ٹوئٹر کی اپنے صارفین کے لئے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش

  • وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں شیخ رشید کا تہلکہ خیز بیان ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں شیخ رشید کا تہلکہ خیز بیان ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیر داخلہ شیخ رشید کی ایک پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو پاگل قرار دیا تھا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر معروف اینکر پرسن اور میزبان وسیم بادامی کے شو کا ایک پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے –


    کلپ کے مطابق اینکر پرسن نے شیخ رشید سے لائیو شو میں گفتگو کرنے کے لئے کال ملائی تو وزیر داخلہ وسیم بادامی سے مخاطب ہونے کی بجائے یہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کہتے سنائی دیئے کہ بدل گئی ہے پارٹی اس دوران کسی نے پوچھا عمران خان بھی؟ جس پر عمران خان کے بظاہر قصیدے پڑھنے والے شیخ رشید کہتے سنائی دئیے پاگل ہوا ہے عمران –

    شیخ رشید کا 2018 کا یہ پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    ملک میں مہنگائی اور کاروبار ،نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی جانب سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور شاید اب زیادہ لوگ شیخ رشید کی اس بات سے متفق ہیں جس کی وجہ سے صارفین یہ کلپ دوبارہ سوشل میڈیا پر شئیر کر کے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں-

    جبکہ حال ہی میں اسلام آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بظاہر شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا ہے عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے آپ بہت خدمت کرتے ہیں، ملک سے غربت ختم کرنا چاہتے ہیں، آپ کو بھی ماں کی دعا ہے،مجھے بھی ماں کی دعا ہے،آپ ملک آگے لےکرجائیں گے۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اسلام آباد شہر کو بھی مثالی بنائیں گے۔

  • سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کاروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کاروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی پاکپتن میں کارروائی ، تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا-

    باغی ٹی وی : کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد،اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ 4 سے5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق زیرحراست دہشت گردوں کی نشاندہی پرپاکپتن چھاپہ ماراگیا دہشت گردبہاولنگرمیں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

    پنجاب کو پاکستان کی تاریخ کی پہلی کاونٹرٹیررازم فورس بنانے کا اعزاز حاصل ہے 1500 کارپورلز پر مشتمل اس فورس میں بھرتی کے لئے میرٹ اور اہلیت کے کڑے اصولوں کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ وطن عزیز کو درپیش دہشتگردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نبر دآزما ہونے کے لئے ایک ایسی فورس کا قیام انتہائی اہمیت کا حا مل تھا جو انٹیلی جنس معلومات کے حصول، خصوصی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کر سکے۔

    سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی تنظیم نو کے بعد ایک اہم ادارے کے طو رپرکاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا۔ یہ ادارہ دہشت گردی کی تمام اقسام بشمول فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے یہ پاکستان کی واحد پولیس ہے جسے بے پناہ اختیارات حاصل ہیں-

    کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں 1182 کارپورلز بھرتی کر کے کاونٹر ٹیر رازم فورس قائم کی گئی، ان کارپورلز کو دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ برادر ملک ترکی نے ان کارپورلز کی انٹیلی جنس، آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے حوالے سے خصوصی تربیت کے لئے بھر پور تعاون کیا اور ترک نیشنل پولیس کے 45 افسران بھجوائے۔

    انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں 1995 سے موجود ہے۔ پہلے اس کا نام سی آئی ڈی تھا یعنی اسے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کہا جاتا تھا، اس وقت اس کی کارکردگی بہتر نہ ہونے اور آئے روز مختلف واقعات سامنے آنے کی وجہ سے الزامات کی زد میں تھا جبکہ یہ ادارہ 1936 کے سی آئی ڈی مینول کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

    21 جولائی 2010 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس کا نام تبدیل کر کے سی ٹی ڈی یعنی انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ رکھنے کی منظوری دے دی۔ 2015 میں اس ادارے کو انٹیلی جنس کا اضافی اختیار بھی دے دیا گیا اب یہ ادارہ اپنے سپیشل پولیس سٹیشنز میں دہشت گردی کے مقدمات درج کر سکتا ہے اور تحقیقات کر سکتا ہے۔ سی ٹی ڈی کے اندر سی ٹی ایف یعنی کاونٹر ٹیررازم فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جس میں 1200 کارپولز کو بھرتی کیا گیا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید21 افراد ہلاک

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید21 افراد ہلاک

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید21 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار578 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار21 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار669ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 173 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63ہزار703،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار194، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار720، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار241، بلوچستان میں 33 ہزار92، آزاد کشمیر میں 34 ہزار360 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار359 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 800 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار505، خیبرپختونخوا 5 ہزار657، اسلام آباد 935، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • یورپی یونین کمیشن کا افغانستان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان

    یورپی یونین کمیشن کا افغانستان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان

    یورپی یونین کمیشن نے حالیہ منعقد کی گئی ورچوئل کانفرنس میں افغانستان اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک ارب یورو کے پیکج کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی اور انسانی صورتحال پر بحث کرنے کے لیے منگل کو جی ٹوئنٹی ممالک کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا تھا جس کی میزبانی اٹلی نے کی تھی-

    اجلاس میں یورپی یونین کی سربراہ اروسلا وان ڈی لیین نے جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں ایک ارب یورو کی امدادی رقم کا وعدہ کیا ہے۔

    سربراہ یورپی یونین کمیشن اروسلاوان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغان امدادی پیکج کیلئے مزید 7 سو ملین یورو جاری کرے گا یورپی امداد افغانستان میں انسانی، سماجی ومعاشی ضروریات پرخرچ ہو گی۔

    اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں سابق چیف سیکورٹی گارڈ…

    افغانستان کو انسانی، سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہوگی یورپی امداد کا کچھ حصہ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کو دیا جائے گا۔

    اروسلا وان نے واضح کیا ہے کہ امدادی رقم طالبان کی عبوری حکومت کو نہیں دی جائے گی کیونکہ یورپی یونین نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی امداد وہاں کام کرنے والے بین الاقوامی اداراوں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ طویل المیعاد امداد کیلئے طالبان کو یورپی یونین کی پانچ شرائط کو پورا کرنا ہوگا ہم طالبان سے روابط کے لیے پہلے کی اپنی شرائط واضح کر چکے ہیں جن میں انسانی حقوق کی پاسداری اولین شرط ہے۔

    اروسلا وان نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے اقدامات کی قیمت افغان عوام کو نہیں چکانے دیں گے ہم افغانستان میں انسانی بحران ٹالنے کے لیے سب کچھ کریں گے جو ہم کرسکتے ہیں۔ اور ہمیں جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔

    افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے، انتونیو گوتریس کی عالمی برادری سے اپیل

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ میں طالبان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے اپنے وعدوں پر قائم رہیں انتونیو گوتریس نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے افغان خواتین اور لڑکیوں سے کیے جانے والے وعدے توڑ دیئے ہیں وعدے ٹوٹنے کا مطلب افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوابوں کا ٹوٹنا ہے –

    انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے پر آرام سے نہیں بیٹھے گا اقوام متحدہ کی طالبان سے روزانہ کی بنیادوں پر بات ہوتی ہے طالبان بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیریئن قوانین کے مطابق بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

    افغانستان کے دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں اور ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان معیشت میں کیش انجیکٹ کیا جائے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایکشن لے تاکہ سب کچھ تباہی سے بچ سکے-

    انہوں نے کہا کہ ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ افغان معیشت دوبارہ سانس لے سکے لیکن سب کچھ عالمی قوانین اور قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے بغیر ہونا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی طرح طالبان یا حکمرانوں کو پیسہ دینے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی-

    اجلاس میں افغانستان ، ملکی داخلی اوربیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اجلاس میں شرکا کو افغانستان کی موجودہ صورتحال اوراس کے پاکستان پراثرات سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں حکومتی کوششوں کوہم آہنگ کرنے کےلیے خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تھی سیل افغانستان کے لیے انسانی امداد کے عالمی روابط میں کردار ادا کرنے کے ساتھ موثر بارڈرمینجمنٹ اور کسی بھی منفی پھیلائو کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔

    افغان:صوبے قندوز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    شرکا نے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ عالمی برادری افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کےلیے تعاون کرےافغانستان میں جامع سیاسی اور معاشی نظام کےلیے عبوری حکومت کو دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

    اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن،مستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتا ہے خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کے پاکستان کے لیے شدید مضمرات ہو سکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق مربوط پالیسی کوششوں کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے افغانستان سے انخلا کی بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا-

    افغان طالبان حکومت کےخلاف خفیہ ریڈیواسٹیشن متحرک:ایک پکڑا گیا

  • عالمی شہرت یافتہ ممتاز گلوکار نصرت فتح علی کی 73ویں سالگرہ

    عالمی شہرت یافتہ ممتاز گلوکار نصرت فتح علی کی 73ویں سالگرہ

    سُر اور سنگیت کے عظیم گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی :استاد نصرت فتح علی خان عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوگار تھے، وہ فیصل آباد میں قوالی سے تعلق رکھنے والے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے، نصرت فتح علی خان کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔

    فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز گلو کار اور منفرد لہجے کے قوال و موسیقار اور فنکار استاد نصرت فتح علی خان نے سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یاد گار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔

    ںصرت فتح علی خان عالمی شہرت رکھتے تھے، بھارت میں گلوکاری کے شعبہ سے منسلک کئی بڑے نام جیسے کہ جاوید اختر، لتا منگیشکر، استاد نصرت فتح علی خان کے مداح تھے۔

    قوالی کے لیجنڈ نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور سیکھانے میں صرف کی، انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا اور اسی بنا پر ان کو خود بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔

    نصرت فتح علی خان نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا رنگ دیا، انہوں نے اس کو جدید میوزک کے منفرد انداز میں کچھ اس طرح پیش کیا کہ ان کے گانے ہر عمر کے لوگوں میں مقبول ہوگئے۔

    نصرت فتح علی خان نے صوفی گلوکاری کو بھی نئے انداز سے بنا کر پیش کیا جس کے باعث ان کے گائے کلام نہ صرف پاکستان میں بلکہ امریکہ اور یورپ جیسے ممالک میں بھی سنے گئے۔

    استاد نصرت فتح علی خان کو کئی اعزازت سے بھی نواز گیا، 1987 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس (تمغہ حسن کارکردگی) اور پاکستان فلم انڈسٹری اور موسیقی کی دنیا میں کی گئی خدمات پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور1997 انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔

    نصرت فتح نے قوالی کے 125 آڈیو البم ریلیز کئے جو کہ ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

    استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’دم مست قلندر علی علی‘ کو عالمی مقبولیت حاصل ہے اس قوالی کے منظر عام پر آتے ہی نصرت فتح علی خان کی عالمی شہرت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

    میری زندگی ہے تو، کسی دا یار نا بچھڑے، تم اک گورکھ دھندا ہو، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، دل لگی، اللہ ھو اور وہی خدا ہے ، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘سمیت کئی قوالیاں آج بھی لیجنڈری گلوکار کو زندہ کیے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے ہولی وڈ فلموں ’ڈیڈ مین واکنگ‘، ’بینڈٹ کوئین‘، اور ’نیچرل بورن کلرز‘ وغیرہ کیلئے بھی گیت گائے اور بنائے۔

    13 اکتوبر 1948ء کو پیدا ہونے والے استاد نصرت فتح علی خان جگر و گردوں کے عارضہ سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 سال کی عمر میں 16اگست 1997ء کو کروڑوں مداحوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

  • سائنس کی تعلیم دینے کے لیے ملک کا پہلا انٹر ایکٹیوسائنس سینٹر

    سائنس کی تعلیم دینے کے لیے ملک کا پہلا انٹر ایکٹیوسائنس سینٹر

    کراچی: سائنس کی تعلیم دینے کے لیے ملک کا پہلا سائنس سینٹر داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کیا گیا ہے جسے دی میگنفی سائنس سینٹر کا نام دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی "ہم نیوز” کے مطابق تین منزلوں پر مشتمل اس سینٹر کو مختلف سائنسی موضوعات کے لیے وقف کیا گیا ہے جن میں انسانی جسم، آواز، روشنی، فریب نظر، نقل و حمل اور قابل تجدید توانائی سمیت قوت و حرکت جیسے سائنسی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    اس سینٹر میں طلبا و طالبات انتہائی دلچسپ طریقے سے نہ صرف انسانی اعضا کے بارے میں جان سکتے ہیں بلکہ عملی طور پر تجربات کرکے بھی دیکھ سکتے ہیں سینٹر کا ہدف سائنسی تصورات اور اصولوں کو بہتر انداز میں سمجھا کر سائنس کو مقبول بنانا اور سینٹر آنے والوں میں تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

    اس میں تمر یعنی میگروز کے جنگلات کے ماحولیاتی نظام کو بھی سینٹر کا حصہ بنایا گیا ہے صرف یہی نہیں بلکہ مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں بھی سینٹر کا حصہ ہیں جن سے صرف بچے ہی محظوظ نہیں ہوں گے بلکہ بڑے بھی اپنا اچھا وقت گزار سکیں گے۔

    میگنفی سائنس سینٹر میں کراچی محلہ بھی بنایا گیا ہے اس محلے میں انتہائی دلچسپی کا پہلو پوشیدہ ہے کھیل کھیل میں کراچی کا عکس دیکھنے کو بھی مل جاتا ہے۔

    طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگہی دینے کے لیے ایک ایمبولنس کا ماڈل بھی یہاں رکھا گیا ہے۔ انسانی دل بھی ڈسپلے کیا گیا ہے جس میں برقی آلات کی مدد سے جان ڈالی گئی ہے اس وجہ سے وہاں آنے والوں کو دل دھڑکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    ریلوے روڈ پر قائم یہ عمارت رلی برادرز کی تھی جسے 1888 میں قائم کیا گیا تھا۔ برطانوی راج میں یہاں ویئر ہاؤس موجود تھا داؤد فاؤنڈیشن نے 1969 میں یہ عمارت خریدی جسے 1974 میں ایشین کوآپریشن بینک کو منتقل کردیا گیا لیکن داؤد فاؤنڈیشن نے 1976 میں عمارت دوبارہ خرید لی۔

    داؤد فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سبرینا داؤد نے یقین ظاہر کیا ہے کہ میگنفی سائنس سینٹر ملک میں سائنس کی تعلیم کو سب تک پہنچانے، اسے بہتر بنانے اور نئی نسل میں سائنس کی جستجو بڑھانے میں معاون و مددگارثابت ہوگا۔

    سائنس سینٹر کی تقریب رونمائی سے قبل ہی اس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر سائنس سینٹر میں داخلے کی فیس 8 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • سینئر صحافی کے گھر پر حملہ، صحافی تنظیم کا پولیس سرپرستی میں گنڈا عناصر کیخلاف احتجاج کا اعلان

    سینئر صحافی کے گھر پر حملہ، صحافی تنظیم کا پولیس سرپرستی میں گنڈا عناصر کیخلاف احتجاج کا اعلان

    لاہور: صحافی تنظیم نے پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پولیس سرپرستی میں گنڈا عناصر کی کارروائی کی بھر پور مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور پریس کلب اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ نے مقامی وکیل اشفاق اور اس کے بھائی مشتاق ٹھیکیدار اور بیس سے زائد غنڈہ عناصر کی طرف سے سینئر صحافی تجمل گرمانی کے گھر کے اندر گھس کر خواتین کی بے حرمتی تجمل گرمانی ان کے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی کی بد ترین شکل قرار دیا ہے-

    لاہور پریس کلب ہاؤسنگ کالونی آفس میں رات گئے لاہور پریس کلب اور پی یو جے کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر جاوید فاروقی ،پی یو جے کے صدر قمر زمان بھٹی ،پریس کلب کے نائب صدر سلمان قریشی ،خزانچی ظاہر شیروانی جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب اور جرنلسٹس کالونی مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری خواجہ نصیر، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ پی ایف یو جے کے خزانچی ذوالفقارعلی مہتو ممبر ایگزیکٹیو کونسل پی یو جے جاوید ہاشمی سمیت لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل سیکرٹری صحافی عمر شریف ناصررضا آصف جیلانی شریک ہوئے-

    اجلاس میں کہا گیا کہ صحافی کالونی میں ایل ایس کے خلاف ورزی پر سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کو روکا جائے ہائی لاز کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر ٹھیکیدار نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ پریس کلب کے رکن تجمل گرمانی کے گھر میں گھس کر حملہ کر دیا کیا اس دوران ان حملہ آوروں نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا اور تجمل گورمانی کی اہلیہ بیٹی اور بہن پر بھی تشدد کیا –

    اس پر نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پولیس نے ساری رات اس معاملے پر ٹال مٹول کا مطاہرہ کیا اور فریقین میں صلح کے لیے دباؤ ڈالتے رہے جبکہ ایف آئی آر میں بھی حقائق کو مسخ کیا اور ایک کمزور پرچہ درج کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی صحافیوں نے اس واقعہ میں پولیس کے کردار کی شدید مذمت کی اور اس صورتحال پر آج دن ایک بجے لاہور پریس کلب میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا جائے گا-

    اجلاس میں کہا گیا کہ کالونی میں ہائی لاز کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس کے شرکاء نے پولیس حکام پر زور دیا کہ تجمل گرمانی کے گھر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گمراہ عناصر کو گرفتار کیا جائےلاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر جاوید فاروقی نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی اور پولیس کی مجرمانہ غفلت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ایک بجے پریس کلب پہنچیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر اور پولیس کے گٹھ جوڑ کے خلاف بھرپور انداز سے آواز اٹھائی جا سکے-