Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ، بلاول ماموں بن گئے

    بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ، بلاول ماموں بن گئے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔


    بختاور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

    اس خوشخبری کے ساتھ ہی سابق صدر آصف زرداری نانا اور بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔


    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ باقاعدہ ماموں بن گیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

    آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان پایا گیا-

    باغی ٹی وی : آج 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کمی سے 43829 پر بند ہوا کاروباری دن میں 100 انڈیکس 821 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    جعلی نتیجہ،کرپشن کی انتہاہ،ڈی ایچ کیو بنا لوگوں کیلئے عذاب

    100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43720 رہی جبکہ بازار میں آج 22 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 6 سو 78 ارب روپے ہے۔

    روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    دوسری جانب آج انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا۔


    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

  • روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی۔

    باغی ٹی وی : روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دوبارہ درخواست دائر

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 171 روپے پر برقرار ہے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    گرفتاریاں شروع، اب تک کتنے لوگ حراست میں لیے؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ کرنیوالے 47 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوہرے شناختی کارڈ کا جرمانہ 10 سے 5 ہزار کر دیا ہے، ‏ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایچ 8 میں تدفین کا فیصلہ ان کے خاندان کا تھا،وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصل مسجد میں تدفین کا انتظام کیا ، میری بھی خواہش تھی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین فیصل مسجد میں ہو منی لانڈرنگ میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ‏5 ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا،جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،جن بارڈر پر ایف آئی اے، اور کسٹمز نہیں وہاں تعیناتی کی سمری بھیج رہے ہیں،ہم 20ہزار افغانوں کو سہولت دے چکے ہیں،

    ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کچھ این جی او ز فارن فنڈنگ کا استعمال کررہی ہیں،این سی اوسی کو بدنام کرنےکےلیے جعلی انداراج کیے جا رہے ہیں،پاکستان اپنی تاریخ کے حساس ترین مہینوں سے گزررہا ہے، نادرا میں 163اہلکاروں کو پکڑا ہے ، انکے خلاف کیسز ہونگے،پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے، سول ملٹری کا جواب فواد چودھری یا پرویز خٹک دے سکتے ہیں، افغانستان کا سکون ساری دنیا کا سکون ہے،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے –

  • ساس بہو کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

    ساس بہو کے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی

    اسلام آباد : تھانہ کوہسار کے علاقے سید پور میں ساس بہو کے جھگڑے کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ملزم گرفتار-

    بقاغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے سید پور ماڈل ولیج میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث اسد نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ساس اور بہو کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا بعدازاں بہو نے اپنے بھائیوں کو فون کر کے بلالیا، بھائیوں کے آنے کے بعد جھگڑا طول پکڑ گیا-

    پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے بعد فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے شہباز نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ شیراز نامی شخص زخمی ہوگیا جس کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں تھانہ شاہ پور پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کیا تھا گرفتار ملزم کا تعلق فتو عبدالرحیمہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رشتے سے انکار پر مسماۃ (ش) دختر شمشاد کو فائرنگ کر نے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، مقتولہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں نرس تھیں جن کو یکم اکتوبر کو راہ چلتے قتل کیا گیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی –

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

    مدعی داود خان ولد شمشاد خان سکنہ بدھنی نے مورخہ یکم اکتوبر کو تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ (ش) جو کہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرس تھی کو کسی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کرتے ہوئے مقتولہ کے قرب و جوار میں رہنے والے متعدد افراد کو بھی شامل تفتیش کیا، جس کے دوران مقتولہ کے اندھے قتل میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے گزشتہ روز ملزم اسلم ولد فرید سکنہ فتو عبدالرحیمہ کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کو رشتے سے انکار پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا –

    نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    ہسپتال میں "گھناؤنا” کام کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

    ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی…

    بھارت: مسلم خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا انسانیت سوز ظلم

    گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

  • دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،مولانا فضل الرحمان

    دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،مولانا فضل الرحمان

    دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،مولانا فضل الرحمان
    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا

    اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر، ن لیگی رہنما پرویز ملک کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اسکے بعد اجلاس کوملتوی کر دیا گیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت بشمول نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھی ،مہنگائی، انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم ایجنڈے میں شامل ہے نومبر اور دسمبر میں جلسوں کا شیڈول اور اسلام آباد مارچ ایجنڈے میں شامل ہے نیب ترمیمی آرڈیننس کے علاوہ دیگر اہم اور مختلف امور ایجنڈے کا حصہ تھا اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی غورکیا جانا تھا

    دوسری جانب پی ڈی ایم قیادت نے آج کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم کا اجلاس ن لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے

    جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، تمام قائدین نے پی ڈی ایم اجلاس میں حاضری دی،ڈاکٹرعبدالقدیرکےانتقال پر افسوس ہوا، پرویز ملک اورآزاد کشمیرکے رکن کے انتقال پر دکھ ہوا، پی ڈی ایم کا اجلاس 18اکتوبرہو منعقد ہوگا،

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قانون کسی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاتا ،حکومت صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کیلئے قانون سازی کررہی ہے،یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں، پی ٹی آئی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے یہ حکومت نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی،تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،

    مناسب ہے کہ میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں ،عامر لیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

    پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

  • ورزش سے  کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا       تحقیق

    ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : نئی تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش سے انسانی جسم میں میوکائنز جیسے پروٹین کا اخراج بڑھ جاتا ہے جس سے کینسر کی رسولیاں سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔

    پین اسٹیٹ یونیورسٹی میں کینسر میں مہارت رکھنے والے پبلک ہیلتھ کی پروفیسر کیتھرین شمٹز کا خیال ہے کہ ورزش اور کینسر کے مابین تعلقات کا تصور وہ جگہ ہے جہاں ورزش اور دل کی صحت کے درمیان تعلقات کا تصور کئی دہائیوں پہلے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ،مریض کو بستر سے باہر نکالنا اور ہارٹ اٹیک کے بعد حرکت کرنا نقصان دہ سمجھا جاتا تھا آج دل کی صحت اور صحت یابی کے لیے ورزش کے فوائد مشہور ہیں۔

    شمٹز نے ہیلتھ لائن کو بتایا ، "آج اگر آپ نے آنت کے کینسر میں مبتلا کسیشخص سے پوچھا کہ اگر اسے ورزش کرنی چاہیے تو وہ شاید نہیں کہیں گے یا نہیں جانتے۔”

    شمٹز نے گول میز کی مشترکہ صدارت کی-جس میں امریکن کالج آف اسپورٹس میڈیسن ، امریکن کینسر سوسائٹی ، اور 15 دیگر گروپس کے ماہرین شامل تھے-جنہوں نے نئی رہنمائی کی۔

    اس ہفتے تین مقالوں میں شائع ہونے والی رہنمائی کا خلاصہ یہ ہے کہ ورزش مثانے ، چھاتی ، بڑی آنت ، غذائی نالی ، گردے ، معدہ اور بچہ دانی کے کینسر کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

    ہدایات یہ بھی بتاتی ہیں کہ ورزش چھاتی ، بڑی آنت اور پروسٹیٹ کینسر کے لوگوں کی بقا کی شرح کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے – نیز کینسر کے علاج کے مضر اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے ان لوگوں کی زندگی کا معیار بہتر کر سکتی ہے-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کینسر کے علاج سے گزر رہے ہیں اگر وہ ہمت کر کے علاج کے ساتھ ورزش بھی شروع کر دیں تو وہ تیزی سے کینسر پر قابو پا سکتے ہیں –

    کتنی ورزش کرنی چاہیئے؟

    محققین تجویز کرتے ہیں کہ کینسر میں مبتلا افراد ہفتے میں 3 بار 30 منٹ ایروبک ورزش اور ہفتے میں 2 سے 3 بار پٹھے مضبوط کرنے والی ورزش کریں-

    ماہرین نے تحقیق کے لیے پروسٹیٹ کینسر کے 10 مریضوں کو 12 ہفتوں تک ورزش کے عمل سے گزارا جس میں ایئروبِک اور پٹھے مضبوط کرنے والی ورزشیں شامل تھیں۔

    ورزش کے ساتھ مریضوں کی خوراک کا بھی خیال رکھا گیا جس میں پروٹین سپلیمنٹ اور کم کیلوری والی غذائیں دی گئیں ان سب کا مقصد خون میں میوکائنز کی سطح معلوم کرنا تھا جو پٹھے بنانے والا ایک ہارمون ہے جو ورزش کے دوران جسمانی ڈھانچے سے خارج ہوتا رہتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ میوکائن کا اخراج سرطان کو روکنے کے ساتھ اسے پھیلنے سے بھی روکتا ہے تین ماہ کی ورزش سے جسم میں میوکائنز بڑھ جاتے ہیں جس کی تصدیق خون کے ٹیسٹ میں ہوئی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ مائیوکائنز کینسر کے خلیات کو نہیں مارتے لیکن وہ جسم کے دیگر خلیات کو کینسر کی رسولیوں کو کم کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

  • بھارت: احتجاج کے دوران کسانوں پر گاڑی چڑھانے والاوزیر کا بیٹا گرفتار

    بھارت: احتجاج کے دوران کسانوں پر گاڑی چڑھانے والاوزیر کا بیٹا گرفتار

    بھارت میں وفاقی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کو آٹھ افراد کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم آشیش مشرا کے والد، جونیئر ہوم منسٹر اجے مشرا کے نام پر رجسٹر ایک کار ریاست اتر پردیش میں احتجاج کرنے والے کسانوں چڑھا دی تھی، جس سے چار افراد ہلاک ہوئے تھے-

    کسانوں نے الزام لگایا کہ اس حملے کے پیچھے آشیش مشرا کا ہاتھ تھا ، لیکن مشرا نے اس الزام کی تردید کی اس کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈرائیور سمیت کار میں موجود تین افراد کو مارا پیٹا تشدد میں ایک صحافی بھی ہلاک ہوا۔

    پولیس نے آشیش مشرا کو 12 گھنٹوں سے زیادہ کی پوچھ گچھ سے گرفتار کیا۔ ملزم کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گزشتہ جمعہ کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے سامنے پیش ہوں لیکن وہ پیش نہیں ہوا۔

    نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد رہنما زیر حراست

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل اپیندر اگروال نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہم آشیش مشرا کو تحویل میں لے رہے ہیں وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے تاہم آشیش مشرا کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کے بعد پولیس نے جمعرات کو اس واقعے کے سلسلے میں دو دیگر افراد کو گرفتار کیا حکومت نے ایک ریٹائرڈ جج کو ایک کمیشن کی سربراہی کے لیے بھی مقرر کیا جو اس حملے کی تحقیقات کرے گا۔

    گزشتہ جمعہ کو، سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ(حکومت کی طرف سے) اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں اور پولیس سے پوچھا کہ جب وزیر کے بیٹے پر قتل جیسے سنگین جرم کا الزام تھا تو اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

    چیف جسٹس این وی رمانا نے کہا کہ عدالت نے ریاستی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو بھی ناپسند کیا کیونکہ کمیشن میں شامل لوگ سب مقامی افسر ہیں-

    گندے گیسٹ ہاؤس میں نظربندی کے دوران پریانکا گاندھی کی جھاڑو سے صفائی، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 کسان بھی شامل ہیں ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔

    واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔

  • مالی :4 سال قبل اغوا ہونیوالی غیرملکی خاتون رہا،اغوا کیوں ہوئی چونکا دینے والے انکشاف

    مالی :4 سال قبل اغوا ہونیوالی غیرملکی خاتون رہا،اغوا کیوں ہوئی چونکا دینے والے انکشاف

    بماکو : مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے 7 فروری 2017 کو اغوا ہونے والی کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ نن گلوریا سیسلیا کو بالآخر چار سال بعد اغواء کاروں نے رہا کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلوریا سیسلیا ایک مشنری سے منسلک تھیں اور شورش زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف تھیں کہ انہیں مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے 7 فروری 2017 کو اغوا کر لیا گیا تھا تاہم اب چار سالوں کے طویل عرصے کے بعد انہیں رہائی مل گئی ہے-


    اس ضمن میں ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نن سسٹر گلوریا کی رہائی کئی انٹیلی جنس سروسز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    ہرنائی اور سبی میں تیسرے دن بھی زلزلے کے جھٹکے

    مالی کے صدارتی محل کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں نن گلوریا سیسلیا کو رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت اور بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا-

    دوسری جانب اس موقع پر سسٹر گلوریا نے کہا کہ میں مالی کے صدر اور تمام شہریوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے میری رہائی کے لیے کوششیں کیں اللہ انھیں برکت دے اور سلامت رکھے

    ۔سسٹر گلوریا سیسلیا کی ایک ساتھی نے اغوا کی روداد سناتے ہوئے بتایا اغوا کار دیگر دو نسبتاً کم عمر خاتوں راہبوں کو لے کر جارہے تھے تاہم سسٹر نے بچیوں کی جگہ خود کو اغوا کاروں کے سامنے پیش کیا تھا۔

    رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے8 افراد قتل کردیئے

  • پاکستان  میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

    پاکستان میں کورونا سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43ہزار389کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 134 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62ہزار859،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار974، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار197، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار153، بلوچستان میں 33 ہزار76، آزاد کشمیر میں 34 ہزار350 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار350 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار497، خیبرپختونخوا 5 ہزار645، اسلام آباد 932، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • مناسب ہے کہ میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں ،عامر لیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

    مناسب ہے کہ میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں ،عامر لیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

    مذہبی سکالر اور معروف میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو وارننگ دی ہے کہ وہ ان کے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا-

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئٹ میں کہا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔


    واضح رہے کہ عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کے بعد پی ٹی آئی بھی چھوڑ دی ہے استعفی دینے کی وجہ بتا دی تو سب ہل کر رہ جائیں گے، قیامت آ جائے گی۔

    عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرپاس گورنر، علی زیدی اور فیصل وواڈا سمیت رہنماوں نے کراچی تباہ کر دیا، اب سب کا مقابلہ کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس میرے سے بات کرنے کا وقت نہیں، عمران خان سے محبت ہے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسے نہیں دیئے گئے۔

    عامر لیاقت نے کہا تھا کہ عامر لیاقت نے کہا کہ جس شخص نے فاروق ستار کو ہزاروں ووٹ سے شکست دی اسے ترجمان تک نہیں بنایا گیا مگر ندیم افضل چن کو ترجمان بنا دیا، وہ کون ہیں؟َ کوئی نہیں جانتا ان کو۔

    انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ایسی کہ مجھ پر غداری کا کیس بن جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں دو ماہ سے خاموش بیٹھا رہا، میں نے کوئی ویڈیو نہیں بنائی کچھ نہیں کیا، اس دوران ایک عورت نے مجھ پر الزام لگایا جس پر میں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا مگر میرا ساتھ نہیں دیا گیا میرا گھر تباہ ہو گیا، اس وقت حکومت کدھر تھی، یہ حکومت صرف تماشا دیکھ رہی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ایسی کہ مجھ پر غداری کا کیس بن جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے کراچی کے کسی بھی حلقے سے انتخابات جیت سکتا ہوں میں پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم میں نہیں جا رہا، یہ میری آخری پارٹی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شوکت ترین اور فیصل واڈا کو کیوں پارٹی میں رکھا ہوا ہے، پنڈورا لیکس میں ان کا نام آیا ہے تو انہیں پارٹی سے نکالا جائے۔

    عامر لیاقت نے دعویٰ کیا تھا کہ موقع ملا تو 25 دن میں کراچی کو بدل کے رکھ دوں۔