Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سعودی عرب :عمرہ کے لئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار

    سعودی عرب :عمرہ کے لئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار

    سعودی عرب حکام کی جانب سے عمرہ کرنے کے لیے کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی افراد عمرہ کر سکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں فیصلے کا اطلاق آج سے یعنی اتوار 10 کتوبر کو شام 6 بجے سے ہوگا۔

    وزارت نے سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام میں مناسکِ عمرہ اور نمازیں ادا کرنے اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجراء پرنئی پابندی عاید کردی گئی ہے۔

    کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد حرام کے بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

    اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں مقدس مقامات تک صرف ان ہی عازمین اور زائرین کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے مملکت میں منظورشدہ کرونا وائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں نیز جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، ان کے نام وزارت صحت کی ’’توکلنا” ایپلی کیشن پر ظاہر ہونے چاہییں۔

    جن لوگوں نے پہلے سے عمرہ کے لیے اجازت نامے اور تاریخیں لے رکھی ہیں انہیں اپنے عمرہ کی تاریخ سے48 گھنٹے قبل کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لازمی لگوانا ہو گی بصورت دیگر ان کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا جا ئے گا۔

    سعودی عرب کا پاکستانی طلباوطالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

    وزارت حج وعمرہ نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

    وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق وبا سے متعلق تمام احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) کی جانب سے مسلسل تشخیص سے مشروط ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی بہتر صورتحال کے بعد سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی ہے۔

    ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔

    مقام براہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • آزاد کشمیر صمنی انتخابات، 2 حلقوں میں پولنگ جاری

    آزاد کشمیر صمنی انتخابات، 2 حلقوں میں پولنگ جاری

    آزاد کشمیر کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میر پور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میر پور میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں، یہ سیٹ پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود کے آزاد کشمیر کے صدر بننے سے خالی ہوئی تھی۔

    ایل اے 3 کے 148 پولنگ اسٹیشنز کے لیے 147 پریزائڈنگ افسران اور 57 دیگر عملے کے افراد تعینات کیئے گئے ہیں حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 85 ہزار 917 ہے، یہ انتخابی حلقہ خان پور، کھاڑک، رٹھوعہ محمد علی، تھوتھال، سنگھوٹ، میونسپل کارپوریشن کے علاقوں اور نیو سٹی کے اے سے لے کر ایف تک سیکٹرز کے اعلاقوں پر مشتمل ہے۔

    تحریک آزادی کشمیرکےسرگرم رہنما:سابق صدر،وزیراعظم آزادکشمیرسردارسکندرحیات قضائے…

    حلقہ ایل اے 3 میں نمایاں امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید، پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایل اے12، کوٹلی 5 چڑھوئی میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے ہیں حلقے کی حساس صورتِ حال کے باعث یہاں پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گے۔

    اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 428 ہے، یہ حلقہ دولیا جٹاں، کالا ڈب، چڑھوئی شہر، دھمال اور لائن آف کنٹرول تک پھیلا ہوا ہے۔

    ڈینگی کے وار مسلسل جاری،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین 2 حلقوں ایل اے 10 اور 12 سے کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 1 نشست ایل اے 12 چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایل اے 12 کوٹلی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

    حالیہ عام انتخابات میں یہاں 2 افراد کے قتل کا افسوس ناک واقعہ بھی ہو چکا ہے جس کے الزام میں پی پی پی کے امیدوار جیل سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید19 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 40 ہزار584 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 767 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار955 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 106 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی۔

    عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسینز قبول:امریکہ نے اعلان کردیا

    دوسری جانب امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسینز قبول کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا کی جانب سے اب ایسے بین الاقوامی مسافروں کو اپنی سرزمین پر قبول کیا جائے گا جو امریکی ریگولیٹرز یا عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کردہ کویڈ 19 ویکسینز کا استعمال کرچکے ہوں گے۔

    یہ اعلان سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے 8 اکتوبر کو رات گئے کیا گیا۔20 ستمبر کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے نومبر میں 33 ممالک کے ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کے لیے کووڈ 19 سے متعلق سفری پابندیوں کو اٹھا لیا جائے گا۔

    انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف جلد مکمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

    اس وقت یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ کونسی ویکسینز کے سرٹیفکیٹس کو قبول کیا جائے گا۔

    اب سی ڈی سی کے ترجمان نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایف ڈی اے اور عالمی ادارہ صحت نے اب تک 6 ویکسینز کی منظوری دی ہے اور ان کی ویکسینیشن کرانے والوں کو امریکا آنے کی اجازت ہوگی۔

    سی ڈی سی نے بتایا کہ حال ہی میں فضائی کمپنیوں کو قابل قبول ویکسینز سے آگاہ کرنے کے لیے اضافی ہدایات اور تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

    سندھ میں طلبا کی سو فیصد حاضری اور 12 سال تک کے طالبعلموں کی ویکسی نیشن لازمی قرار

  • ڈینگی کے وار مسلسل جاری،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

    ڈینگی کے وار مسلسل جاری،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرنے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے 98 شہری متاثر ہوئے ہیں۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں دیہی علاقوں میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں 25 کیس رپورٹ ہوئے۔

    ڈینگی کے وار مسلسل جاری ،پشاور میں مزید 371 کیسز رپورٹ

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 1030 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، دیہی علاقوں میں 698 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جبکہ شہری علاقوں میں کیسز کی تعداد 332 ہے۔

    دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں پشاور، لاہور اور کراچی میں بھی ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔

    پنجاب میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

  • صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں  نے ٹپس مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیں

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے ٹپس مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیں

    لاہور:صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،اطلاعات کے مطابق معروف ماڈل ، اداکارہ صوفیہ مرزا جوکہ آج کل اپنے یوٹیوب چینل پر”خاص”نسخے بتانے کے حوالے سے زبردست گفتگو کررہی ہیں اور بہت مقبول بھی ہورہی ہیں ، بالوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک ایسا نسخہ کیمیا پیش کیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے

    اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں صوفیہ مرز ا نے بتایا ہے کہ اپنے بالوں کو صحت مند گھنے اور نرم و ملائم بنانے کے لئے خیال کس طرح رکھنا چاہیئے انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو آسان ٹپس بتائیں جنہیں وہ خود بھی بالون کی خوبصرتی برقرار رکھنے کے لئے استعما کرتی ہیں-

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالوں کی صحتمندی کے لئے سب سے ضروری چیز تیل کی مالش ہے دو تین بعد سر میں کوئی اچھا تیل آلمنڈ آئل اور کوکونٹ آئل استعمال کریں-

    کھانے پینے کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے پانی زیادہ پینا چاہیے خشک گری دار میوے کھانا بہت ضروری ہے اب سردیوں کا موسم آ رہا ہے تو کوشش کریں ڈرائی فروٹس کھائیں-

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا

    انہوں نے بتایا کہ سب سے ضروی چیز جو وہ خود بھی استعمال کرتی ہیں اور وہ ہے کچن کا مصالحہ میتھی کے بیج ہیں –

    انہوں نے میتھی دانے کا پیسٹ بنانے کا طریقہ بتایا کہ 5 چمچ میتھی دانے لیں اور انہیں اچھی طرح گرائنڈ کریں گرائنڈ کرنے کے بعد انہیں چھان لیں اور چھنے ہوئے پاؤڈر کو ایک باؤل میں ڈال لیں اور اس میں دو چمچ کسٹرآئل ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اس کے علاوہ آلمنڈ آئل اور کوکونٹ آئل بھی استعمال کر سکتے ہیں-

    کسٹرآئل بالوں کو صحت مند ،بڑھوتری اور نرم وملائم کرنے کے لئے بہت مفید ہے-

    کسٹرآئل اور میتھی دانے کے پیسٹ کو دس منٹ کے لئے گرم پانی میں رکھ دیں اور اوپر سے ڈھک دیں بعد ازاں اسے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا لیں اور 25 سے 30 منٹ بعد سر دھو لیں اچھے نتائج کے لئے ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں-

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بچ جانے والے پیسٹ کو محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے تاہم اس پیسٹ کو لگانے کے سے پہلے 5 منٹ کے لئے گرم پانی میں رکھ لیں اس کے بعد استعمال کریں-

    سر سے خشکی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

  • فلک شبیر نے بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیں

    فلک شبیر نے بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیں

    گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے فلک شبیر نے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی اسپتال سے پہلی ویڈیو شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

    فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔‘

    گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔

    فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی بیٹی عالیانہ فلک اور اہلیہ سارہ خان کی ویڈیو اور دو تصاویر بھی شیئر کیں انہوں نے دنیا کی تمام ماؤں کو ’’سپر ہیروز‘‘ قرار دیا اور لکھا مائیں کائنات کی ہر چیز کو سنبھال سکتی ہیں۔

    ویڈیو اور تصاویرشئیر کرتے ہوئےانہوں نے سارہ خان کے لیے خوبصورت پیغام لکھا سارہ تم صرف میرے بچے کی ماں نہیں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن ہو۔ میں تم سے وعدہ کرتاہوں کہ میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک تم سے محبت کروں گا اور تمہاری اور ہماری بیٹی کی حفاظت کروں گا۔

    دوسری جانب سارہ خان نے بھی ویڈیو شئیر کی اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر اپنی ننھی پری کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔

    سارہ خان نے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘

    شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے سارہ اور فلک کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ فلک شبیر نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کے لیے اُن کا بھی شکریہ ادا کیا-

  • گزشتہ برس  79 فیصد پاکستانیوں نے کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی    گیلپ سروے

    گزشتہ برس 79 فیصد پاکستانیوں نے کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی گیلپ سروے

    ایک سروے کے مطابق گزشتہ برس صرف 21 فیصد پاکستانی بھارتی فلمیں دیکھیں جبکہ باقی 79 فیصد پاکستانیوں نے 2020 میں کوئی بھی بھارتی فلم نہیں دیکھی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں بھارتی فلمیں دیکھنے کے حوالے سے نوجوانوں میں گیلپ کی جانب سے سروے کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ گزشتہ سال یعنی 2020 میں کتنے فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلم دیکھی۔

    سروے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے نمائندوں نے چاروں صوبوں کے بالغ مردوں اور عورتوں سے پوچھا کہ ایک سال کے دروان کون سی بھارتی فلم یا ڈرامہ دیکھا-

    سروے کے جواب میں 21 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور 79 فیصد نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی۔

    سروے کے دوران مردوں کی جانب سے 21 فیصد لوگوں اور 15 فیصد خواتین نے ہاں میں جواب دیا جب کہ 77 فیصد مردوں نے اور 85 فیصد خواتین نے نہ میں جواب دیا۔

    گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے سروے کی رپور ٹ کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھارتی فلموں اور ڈراموں سے بیزار ہوگئے ہیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً پورا سال سینما گھر بند رہے جس کے باعث بیشتر فلمیں آن لائن ریلیز کی گئیں جن میں کولی نمبر ون، تھپڑ، گلابو ستابو، شب منگل زیادہ ساودان، گنجن سکسینا اور اسٹریٹ ڈانسر سمیت متعدد فلمیں شامل تھیں۔

    گیلپ پاکستان ، پاکستان میں واقع ایک انٹرنیشنل ایسوسی ایشن سے وابستہ ایک تحقیقی ادارہ ہے جو 1980 میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) ، یونیورسٹی اور وارٹن سکول آف بزنس کے تربیت یافتہ ماہرین نے قائم کیا تھا جو ملک کے سب سے بڑے اور قدیم ترین تحقیقی اداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

  • منشیات کیس:  آریان خان کی ضمانت مسترد بیٹے کو جیل جاتا دیکھ کر گوری خان صدمے سے دوچار

    منشیات کیس: آریان خان کی ضمانت مسترد بیٹے کو جیل جاتا دیکھ کر گوری خان صدمے سے دوچار

    بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کرکے مزید 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آریان خان کو نارکوٹک کنٹرول بیورو کی جانب سے سمندر جہاز پر دوران پارٹی چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ایجنسی کے پاس تحویل کی مدت گزشتہ روز مکمل ہو رہی تھی ، بیٹے کی ضمانت کے لیے معروف اداکار شاہ رخ نے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔

    شاہ رخ کی گرفتار بیٹے سے پہلی ملاقات، آریان والد سے ملتے ہی روپڑے

    سماعت کے دوران وکیل کا کہنا تھا کہ آریان خان ایک معزز اور معروف خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور ان کے رہائی کے بعد فرار ہونے کے امکانات نہیں اس لیے عدالت آریان خان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے آریان خان کے وکیل نے مزید دلائل دیئے کہ ان کے موکل سے نہ تو منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد شواہد کو مٹا سکتے ہیں انھیں صرف واٹس ایپ چیٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔

    این سی بی کے زیرحراست شاہ رخ کے برگر بچے کو کس طرح کا کھانا ملتا ہے؟

    اس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل نے کہا کہ کوئی کتنا مشہور ہے اس سے فرق نہیں پڑتا ہمیں اس پر غور کرنا ہو گا کہ لوگ کتنے بااثر ہیں اور شواہد میں چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے اے ایس جی سنگھ نے مزید دلیل دیئے کہ یہ کوئی الگ تھلگ کیس نہیں ہے اور ضمانت کی نوعیت میں کسی بھی قسم کا تحفظ تفتیش میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

    شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنیوالے این سی بی آفیسر اداکارہ کے خاوند ہیں

    فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 23 سالہ آریان خان کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی تاہم عدالت نے ان کے وکیل سے ضمانت کے لیے دوسری درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب اس موقع پر آریان کی ماں اور معروف بھارتی پروڈیوسر گوری خان اپنا ضبط کھو بیٹھیں اور لاکھ کوششوں کے باوجود بیٹے کی ضمانت نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بیٹے کی گرفتاری کے بعداس طرح صدمے سے دوچار دیکھا گیا ہے۔

    گوری خان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں اور انہوں نے ایک ہاتھ سے اپنا منہ ڈھانپا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ انسداد منشیات کے ادارے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کروز شپ سے 2 اکتوبر کو دیگر دوستوں کو کے ہمراہ حراست میں لیا تھا۔

    شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مستردع

  • ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی تھی    پنجاب بنک کے اندرونی ذرائع کا انکشاف

    ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی تھی پنجاب بنک کے اندرونی ذرائع کا انکشاف

    فیصل آباد : برانچ منیجر کا ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ ، برانچ کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی برانچ مینجر کو شادی کرنے پر مجبور کر رہی تھی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنک آف پنجاب کے کچھ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 18-19 سال ہے اور وہ بی ایم کو شادی کے لیے مجبور کر رہی تھی اور جب وہ برانچ سے باہر نکلا تو اس نے گارڈ سے پستول لے مقتولہ کو گولی مار دی-

    بنک کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تعلقات میں رہے ہیں اور تین ماہ قبل ان کی تقرری ہوئی تھی لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجر کو بلیک میل کر رہی تھی۔

    برانچ کے گارڈ کے مطابق تین دن سے ان دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جبکہ برانچ منیجر کو گزشتہ شام بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

    فیصل آباد میں برانچ منیجر نے شادی سے انکار پر ساتھی ملازمہ کو گولی مار دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اور وقعے کا مقدمہ درج کر لیا-

    مقدمہ متاثر خاتون کے بھائی یوسف جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فیصل آباد کی رہائشی خاتون عالیہ جاوید پنجاب بنک برانچ اڈا سدھار میں بطور کسٹمر سروسز آفیسر ملازمت کر رہی تھی 7 اکتوبر کو شام 6 بجے اس کا بھائی اپنی ہمشیرہ کو لینے بنک پہنچا تو جب مقتولہ پنجاب بنک کے مین گیٹ سے باہر آئی تو پنجاب بنکاڈا سدھار کا آپریشن مینجر منصور علی بھی گیٹ سے باہر نکلا جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا –

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم منصور نے اونچی آواز میں عالیہ کو کہا کہ اگر تم میرے سے شادی نہیں کر سکتیں تو میں کسی اور سے بھی تمہاری شادی نہیں ہونے دوں گا اس کے ساتھ ہی یکے بعد دیگرے عالیہ پر چار فائر کیے اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم یہ کہتے ہوئے کہ میرا مقصد پورا ہو گیا ہے دوبارہ بنک کے اندر چلا گیا اور اندر سے دروازہ لاک کر لیا-

    ایف آئی آر کے مطابق منصور علی کافی عرصہ سے خاتون کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا جبکہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں جس کی وجہ سے مقتولہ نے ملزم سے شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ خاتون کو کافی عرصہ سے حراساں کر رہا تھا اور اپنی انا کہ تسکین کے لیے ملزم نے آتشیں پسٹل سے جان لیوا فائرنگ کر کے عالیہ جاوید کو ناحق قتل کر کے بڑی زیادتی کی ہے-

  • عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی "ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر رد عمل

    عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی "ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر رد عمل

    مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے وزیر چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی ٹویٹ میں عوام کو آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری اور ان چوروں کو دیئے گئے این آر او کی تفصیلات بتائیں، عمران خان ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ 3 سال میں عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے-

    ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا، شہباز شریف پر الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، نیشنل کرائم ایجنسی اور لندن کورٹ نے شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفیکٹ دیا ہے، لندن کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سُنی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی "ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے۔

    ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے اسکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں، ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ مقدمے میں اکاؤنٹس کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا PTI ہر وقت احتساب احتساب لگی رہتی ہے-